علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے متعلق باتیں من گھڑت ہیں، پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سےگزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔واضح رہے علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں۔ اس بیان کے بعد انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔