Nawaiwaqt:
2026-07-24@07:32:11 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ کو ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

یوٹیوبر رجب بٹ کو ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا

رجب بٹ جو ایک مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر ہیں، اور ملک کے سب سے متنازع یوٹیوب سلیبریٹی میں شمار کیے جاتے ہیں، ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کے خاندان نے ہمیشہ ان کے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے، چاہے وہ ذاتی زندگی کے مسائل ہوں یا قانونی مقدمات کا معاملہ ہو۔ اب ان کے خاندان پر بچوں سے مشقت کرانے کے الزام کے باعث تنقید ہورہی ہے، پاکستان میں بچوں سے مشقت کرانا غیر قانونی ہے اور اخلاقی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک 9 سالہ بچہ رجب بٹ کے گھر کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو بچے کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو گھر کی صفائی کررہا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیا اور خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسے جاہلوں کی پیروی کرتے ہیں، یہ لوگ بچوں کی محنت کو کس کھلے عام فروغ دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رجب بٹ کے خاندان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی