برطانیہ: مسجد کے باہر چاقو حملہ، پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز

برمنگھم: (آئی پی ایس) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک مسجد کے باہر چاقو کے حملے میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
برطانوی شہر اسمتھ وِک میں جامع مسجد کے باہر پیش آنے والے ہولناک جھگڑے میں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان ذیشان افضل جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دو دیگر نوجوان زخمی ہو گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران ذیشان افضل پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ فوری طور پر موقع پر پہنچنے والی پولیس اور پیرا میڈیکس نے ذیشان کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بتایا گیا کہ اس واقعہ میں دو اور نوجوان بھی زخمی ہوئے جن کی عمریں 19 اور 22 سال بتائی گئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا ہے تاکہ جھگڑے کی اصل وجوہات اور ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ وہ اس مشکل وقت میں ذیشان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ کسی مذہبی یا نسلی بنیاد پر ہونے والے حملے کا ثبوت نہیں ملا، اور پولیس اسے ایک عام جھگڑے کے طور پر دیکھ رہی ہے جو ہولناک نتیجے تک پہنچ گیا۔

مقامی کمیونٹی میں اس واقعے کے بعد بے چینی اور دکھ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر کیونکہ یہ واقعہ عبادت کے دوران پیش آیا۔

برطانوی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے کی کوئی ویڈیو، موبائل فوٹیج یا گاڑی کے کیمرے کی ریکارڈنگ موجود ہے تو فوری طور پر فراہم کریں، اس کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی بنایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھٹا بین الاقوامی طلبہ کنونشن و ایکسپو 2026، اسلام آباد میں 4 تا 6 مئی کو منعقد ہوگا چھٹا بین الاقوامی طلبہ کنونشن و ایکسپو 2026، اسلام آباد میں 4 تا 6 مئی کو منعقد ہوگا صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت سعودی عرب کا 299واں یومِ تاسیس: مملکت بھر میں شاندار تقریبات، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی یوم اسکاوٹس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت چائنا فوکس: تہواروں کے سفر میں اضافے کے ساتھ روایتی ثقافت جگمگا اٹھی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسجد کے باہر

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی