ممکنہ جنگ، ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے جانشین مقرر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق ایران ممکنہ جنگ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے، سپریم لیڈر نے زیادہ تر اختیارات نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو سونپ دیے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا سے مذاکرات کی نگرانی بھی علی لاریجانی کر رہے ہیں، سپریم لیڈر کو لاریجانی پر مکمل اعتماد ہے۔ علی خامنہ ای نے 4 سطحوں پر مشتمل اپنے جانشین بھی مقرر کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کی صورت میں اسپیکر محمد باقر قالیباف کو مسلح افواج کی کمان سونپی جاسکتی ہے، اعلیٰ قیادت ماری گئی تو عبوری انتظام میں لاریجانی سرفہرست ہیں، باقر قالیباف اور سابق صدر حسن روحانی کا نام بھی عبوری انتظام کیلئے زیر غور ہے۔
رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے ساحلوں پر میزائل نصب کردیے گئے ہیں، صدر پزشکیان بظاہر اختیارات لاریجانی کو سونپنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں، اسٹیو وٹکوف نے عباس عراقچی سے رابطے کی کوشش کی تو لاریجانی سے اجازت مانگی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔