بارکھان اور خضدار سے 14 مزدور اغواء، تحقیقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
پولیس کے مطابق دونوں اضلاع سے مجموعی طور پر 14 مزدوروں کو اغواء کیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اضلاع بارکھان اور خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف تعمیراتی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے 14 مزدوروں کو اغواء کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے عیشانی کے قریب ڈھولا ندی میں مسلح افراد نے کرش پلانٹ پر کام کرنے والے تین مزدوروں کو اغواء کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے مزدوروں کا تعلق ضلع موسیٰ خیل سے ہے۔ دوسرا واقعہ ضلع خضدار کے علاقے مولہ میں پیش آیا، جہاں ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے 11 مزدوروں کو اغواء کیا گیا ہے۔ خضدار پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ اغواء ہونے والے مزدوروں میں چھ کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ ورلڈ بینک کے ایک منصوبے کے تحت نالیوں کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مزدوروں کو اغواء کے مطابق
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔