data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برمنگھم: برطانیہ میں ایک مسجد کے باہر چاقو کے حملے میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

برطانوی شہر اسمتھ وِک میں جامع مسجد کے باہر پیش آنے والے واقعہ میں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان ذیشان افضل جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دو دیگر نوجوان زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران ذیشان افضل پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ فوری طور پر موقع پر پہنچنے والی پولیس اور پیرا میڈیکس نے ذیشان کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بتایا گیا کہ اس واقعہ میں دو اور نوجوان بھی زخمی ہوئے جن کی عمریں 19 اور 22 سال بتائی گئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا ہے تاکہ جھگڑے کی اصل وجوہات اور ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ وہ اس مشکل وقت میں ذیشان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی