’وہ کسی اور کا ہوگا تو قیامت ہوگی‘: نئی نویلی دلہن کو سابق عاشق نے اغوا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
بھارت کے صوبے اڑیسہ میں نئی نویلی دلہن کو سابق عاشق نے اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔
مزید پڑھیں: بھارت: دولہا کا عجیب ترین عمل جس پر دلہن نے شادی سے منع کردیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح ایک نئی شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے سابق عاشق نے بندوق کے زور پر اغوا کر لیا، جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ شادی کی تقریب کے بعد گھر واپس جا رہی تھی۔
شادی کے رسم و رواج کے اختتام کے بعد دلہا، دلہن اور خاندان کے دیگر افراد واپس گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو راستے میں روک لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم جو 2 دیگر افراد کے ساتھ موجود تھا، نے دلہے کو بندوق کے زور پر دھمکی دی اور زبردستی دلہن کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گیا۔ اس دوران دلہا اور اس کے ساتھی بے بس اور لاچار رہ گئے۔
اس واقعے کے بعد دلہا پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور شکایت درج کرائی، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں بندوق کے زور پر روکا گیا جبکہ ان کی بیوی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’ہنی مون مرڈر‘ نئی دلہن نے شوہر کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کی مدد سے قتل کردیا
پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور ملزم کو پکڑ کر خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت دلہن اغوا سابق عاشق وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت دلہن اغوا وی نیوز کے زور پر اغوا کر
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔