اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو حالیہ تقرری پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو نئی جہت دیں گے۔
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تجارت، معیشت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
گفتگو میں کثیرالجہتی فورمز پر باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تاکہ عالمی سطح پر دونوں ممالک کے مفادات کا مؤثر انداز میں تحفظ کیا جا سکے۔ رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز