بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12مارچ کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12مارچ کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز
ڈھاکا(آئی پی ایس )بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا۔بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ملک کی حال ہی میں منتخب ہونے والی 13ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس اجلاس کی صدارت صدر کی منظوری کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے معاملات شامل ہوں گے، جبکہ عبوری حکومت کے دور میں جاری ہونے والے آرڈیننس بھی پارلیمنٹ کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔صلاح الدین احمد نے یہ بھی اشارہ دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف عہدوں پر تبدیلیاں کی جائیں گی، یہ اعلان حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد نئی حکومت نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے، اور طارق رحمان بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران عالمی طاقتوں کے دباو پر کبھی سر نہیں جھکائے گا، صدر مسعود پزشکیان ایران عالمی طاقتوں کے دباو پر کبھی سر نہیں جھکائے گا، صدر مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کا امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش، تنازع کے حل کیلئے سفارتکاری پر زور ایم کیو ایم نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد کو آئین سے متصادم قرار دیدیا بھارتی لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، اسپیکر ایاز صادق اب دہشتگردوں کیخلاف بلارعایت کارروائیاں کرینگے،پاک فوج کا دوٹوک اعلانCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بنگلہ دیش کے بعد
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔