گلگت میں دیامر گوہر آباد کے عمائدین کا اجلاس، انتخابی حکمت عملی طے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
مقدم ہاؤس گلگت میں سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ثوبیہ جے مقدم کی میزبانی میں اپنے حلقے کے عمائدین اور معززین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس نشست میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور نائب صدر بشیر احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مقدم ہاؤس گلگت میں سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ثوبیہ جے مقدم کی میزبانی میں اپنے حلقے کے عمائدین اور معززین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس نشست میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور نائب صدر بشیر احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ حلقہ جی بی 15 دیامر ون گوہر آباد کے عمائدین و نوجوانان نے آئندہ الیکشن 2026ء کے حوالے سے اپنے نکات اور تجاویز پارٹی قیادت کے ساتھ شیئر کیں۔ صوبائی صدر کے ساتھ حلقے کے انتخابی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ طویل مشاورت کے بعد ایک متفقہ حکمت عملی ترتیب دی گئی، جس پر تمام شرکاء نے اتفاق کرتے ہوئے متحد ہو کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عمائدین
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔