اغوا برائے تاوان میں ملوث2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ اور اے وی سی سی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے اغوا برائے تاوان میں ملوث2 ملزمان سجاد عثمان عرف بابو اور حداد احمد کو گرفتارکر لیاہے۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد جعلی نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرفتار ملزمان نے مورخہ 17فروری 2026ء کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عزیز آباد سے اسلحہ کے زور پر تاجر کو اغوا کیا بعدازاں مغوی تاجر کو جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔گرفتار ملزمان نے انٹرنیشنل نمبر سے دھمکی آمیز کالز کے ذریعے لواحقین سے مغوی کی بازیابی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا جس کی ایف آئی آر تھانہ عزیز آباد میں درج ہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق واقع کی اطلاع ملنے پر پاکستان رینجرزسندھ اور اے وی سی سی پولیس نے تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ کارروائی میں گلشن اقبال کے علاقے سے مغوی تاجر کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔اغوا کاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کے بعد دو ملزمان کو پی آئی بی کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔