ٹینکر سسٹم کا خاتمہ ‘غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند‘کراچی میں لائنوں کے ذریعے پانی کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے‘ منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260223-01-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام پر برہمی اور ٹینکر سسٹم ختم کرکے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے ریمارکس عوامی مسائل کی درست ترجمانی ہیں۔ عدالت کے یہ ریمارکس اس حقیقت کا اعتراف ہیں کہ کراچی میں پانی کی قلت نہیں بلکہ پانی کی منصفانہ تقسیم اور بدعنوانی کا سنگین بحران موجود ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے ریمارکس حکومت کے لیے وارننگ ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ کاغذی بیانات اور وعدوں سے نکل کر عملی اقدامات کیے جائیں۔ کراچی کے عوام خیرات نہیں بلکہ جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حق کی فراہمی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹینکر سسٹم فوری طور پر ختم کیا جائے،غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند کیے جائیں،کراچی میں لائنوں کے ذریعے پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے،واٹر کارپوریشن کے نظام کو شفاف اور کرپشن سے پاک کیا جائے،متاثرہ علاقوں خصوصاً اورنگی ٹاؤن سمیت تمام بستیوں کو فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مگر یہاں کے عوام کو بنیادی انسانی حق یعنی صاف پانی تک میسر نہیں۔ شہری گھنٹوں لائنوں میں لگنے، مہنگے داموں ٹینکر خریدنے اور غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ یہ صورتحال سندھ حکومت، کراچی واٹر کارپوریشن اور متعلقہ اداروں کی نااہلی، کرپشن اور مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے درست سوال اٹھایا ہے کہ جب ٹینکرز کے ذریعے پورے شہر کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے تو لائنوں کے ذریعے کیوں نہیں دیا جا سکتا؟ اس کا مطلب ہے کہ پانی موجود ہے مگر اسے مخصوص مافیا کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور ٹینکر مافیا کی سرپرستی نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ شہریوں سے ان کے اپنے حصے کا پانی چھین کر انہیں مہنگے داموں واپس فروخت کیا جا رہا ہے، جو سراسر ظلم اور لوٹ مار ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی تو برسوں سے مطالبہ کررہی ہے کہ ٹینکر سسٹم ختم کیا جائے اور شہریوں کو براہ راست لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے۔ بدقسمتی سے ہر حکومت نے صرف اعلانات کیے، مگر عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پرانی لائنیں مسئلہ ہیں تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انفرااسٹرکچر بہتر کرے، لائنیں تبدیل کرے اور واٹر سپلائی کے نظام کو جدید بنائے۔ عوام ٹیکس دیتے ہیں، مگر انہیں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کے بحران کی وجہ سے صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، غریب عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، جس سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ یہ صرف انتظامی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی المیہ ہے۔ سندھ حکومت کو فوری طور پر غیر قانونی ہائیڈرنٹس بند کرنے، ٹینکر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے اور شفاف نظام کے تحت لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا جامع منصوبہ پیش کرنا ہوگا۔منعم ظفر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر آئینی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ اگر فوری اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر قانونی ہائیڈرنٹس لائنوں کے ذریعے پانی جماعت اسلامی پانی فراہم ٹینکر سسٹم کراچی میں صاف پانی کہ کراچی کیا جائے پانی کی کیا جا کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :