Express News:
2026-07-23@23:29:28 GMT

پاکستان کی عالمی کرپٹو و مالیاتی فورم میں نمایاں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

اسلام آباد:

پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے امریکا میں منعقدہ ورلڈ لبرٹی فورم میں شرکت کی۔ بلال بن ثاقب نے فورم کو عالمی مالیاتی رہنماؤں، کرپٹو اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کا اہم مرکز قرار دیا۔

فورم میں گولڈ مین سکس، نیسڈیک، فرینکلن ٹیمپلٹن اور کوائن بیس سمیت بڑے مالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ عالمی مالیاتی فورم میں ’’دی فیوچر آف اسٹیبل کوائنز، ٹوکنائزیشن اور فنانشل انوویشن‘‘ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ سرحد پار ادائیگیوں کیلئے ڈالر منسلک اسٹیبل کوائن پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، یہ شراکت داری پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان کسی خودمختار ریاست کے ساتھ ابتدائی نمایاں تعاون میں شامل ہے۔

پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کی تنظیم، جدید مالیاتی نظام کے فروغ اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فورم میں

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم