سرحد پار دہشتگردی برداشت سے باہر، منصوبہ ساز کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے، صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا صبر اپنی حد کو پہنچ چکا ہے اور ملک اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر چاہے کہیں بھی ہوں، پاکستان کی دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل محفوظ پناہ گاہیں ملتی رہیں، جس کے باعث افغانستان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں زیادہ تشویشناک اور غیر یقینی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کارروائی کی کھلی اجازت ملی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں متعدد دہشت گرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر گروہ شامل ہیں جو افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ صدر کے مطابق افغان حکام انتباہات کے باوجود کوئی مؤثر اور قابلِ اعتماد کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی شہریوں کی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق تقریباً 70 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔