Jasarat News:
2026-07-23@23:29:22 GMT

بنگلہ دیشی فوج میں اعلیٰ کمان کی سطح پر بڑے تقرری و تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی مسلح افواج میں اعلیٰ سطح پر وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جنہیں نہ صرف فوجی ڈھانچے میں تنظیمِ نو کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور سفارتی ترجیحات کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

اتوار کے روز آرمی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے تحت متعدد سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جن کی وزارتِ دفاع کے ذرائع نے باضابطہ تصدیق بھی کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد مائنُر رحمان کو آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ (ARTDOC) سے ہٹا کر جنرل ہیڈکوارٹر میں چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے، جو بنگلہ دیشی فوج کا نہایت حساس اور بااثر منصب سمجھا جاتا ہے۔ اس تقرری کو فوجی کمانڈ اور اسٹریٹجک پالیسی سازی میں تسلسل اور ہم آہنگی کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں 24 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل میر مشفقر رحمان کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جہاں وہ دفاعی منصوبہ بندی اور اعلیٰ سطحی امور میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ادھر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرل حسن کو آرمڈ فورسز ڈویژن سے ہٹا کر وزارتِ خارجہ میں سفارتی فرائض سونپ دیے گئے ہیں، جسے سول ملٹری تعلقات میں ایک نئی جہت اور خارجہ پالیسی میں فوجی تجربے کے مؤثر استعمال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق 55 انفنٹری ڈویژن کے میجر جنرل جے ایم امدادالاسلام کو ایسٹ بنگال رجمنٹ سینٹر کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ میجر جنرل فردوس حسن سلیم کو 24 انفنٹری ڈویژن کا نیا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں تعینات بنگلہ دیشی سفارت خانے کے ڈیفنس ایڈوائزر بریگیڈیئر جنرل محمد حفیظ الر حمان کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر 55 انفنٹری ڈویژن کی کمان سونپ دی گئی ہے۔

دفاعی خفیہ ادارے ڈی جی ایف آئی میں بھی اہم تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارتِ خارجہ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے جبکہ بریگیڈیئر جنرل قیصر رشید کو ترقی دے کر ڈی جی ایف آئی کی قیادت سونپنے کی تیاری جاری ہے، جس سے خفیہ ادارے کی حکمت عملی اور ترجیحات میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔

پاکستانی اور علاقائی سفارتی حلقوں میں ان تقرریوں کو بنگلہ دیش کی داخلی سلامتی، سول ملٹری توازن اور خارجہ پالیسی کی نئی سمت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تبدیلیاں نہ صرف فوجی نظم و نسق کو مضبوط بنائیں گی بلکہ خطے میں ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ڈھاکہ کی تیاریوں کی عکاس بھی ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انفنٹری ڈویژن جا رہا ہے گیا ہے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش