راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر حملہ کرنے والے 13 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنے والے 13 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرین الیکڑک بس پر اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر کورال سے فوارہ چوک جاتے ہوئے چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تقریباً 400 ون ویلرز و تماش بینوں نے اچانک ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔
اس دوران بس کے کیپٹن نے بس کو فاسٹ ٹریک پر بھگانے کی کوشش کی لیکن ڈنڈے اور پتھر لگنے سے بس کو نقصان پہنچنا، ایک مسافر زخمی ہوگیا اور بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایئرپورٹ روڈ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکل برآمد کرلیے گیے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔