سینئر صوبائی وزیر شرجيل میمن نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت وفاقی وزراء سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم اور وفاقی وزرا کے کراچی سے متعلق بیانات پر پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق سے سنجیدگی کے ساتھ وضاحت طلب کرے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجيل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں اور ایم کیو ایم، وفاقی وزراء کی نفرت انگیز تقاریر اور سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت وفاقی وزراء سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے وضاحت طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت ہر معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے اتحادی اور وفاقی وزراء صوبہ سندھ اور سندھ حکومت کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ حکومت کے خلاف وفاقی حکومت وفاقی وزراء نے کہا کہ

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری