اسلام آباد، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے قاف لیگ گلگت بلتستان کے صدر دلفراز خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
لاقات کے دوران گلگت بلتستان میں متعلقہ وفاقی اداروں کے برانچ دفاتر کھولنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو روزگار، ہنر مندی اور بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان کے صدر دلفراز خان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں او سی ای ایف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں متعلقہ وفاقی اداروں کے برانچ دفاتر کھولنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو روزگار، ہنر مندی اور بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ دل فراز خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے وفاقی سطح پر مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ اداروں کے دفاتر کے قیام سے خطے کے نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔