کوہاٹ میں محفل انس باقرآن کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: اس موقع پر علامہ سید شباب حسین شیرازی کی اقتداء میں نمازِ باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد درسِ اخلاق و احکام پیش کیا گیا، جس میں تقویٰ، اصلاحِ نفس اور اسلامی احکام کی پابندی کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے گئے۔ علامہ سید شباب حسین شیرازی نے بیان کیا کہ اگر رمضان المبارک میں کوئی گناہ انجام دے تو اسکی سزا کیا ہے۔؟ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
قومی مرکز کچہ پکہ کوہاٹ میں ماہ مقدس رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کیلئے محفل انس باقرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سید شباب حسین شیرازی کی اقتداء میں نمازِ باجماعت ادا کی گئی۔ نماز کے بعد درسِ اخلاق و احکام پیش کیا گیا، جس میں تقویٰ، اصلاحِ نفس اور اسلامی احکام کی پابندی کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے گئے۔ علامہ سید شباب حسین شیرازی نے بیان کیا کہ اگر رمضان المبارک میں کوئی گناہ انجام دے تو اس کی سزا کیا ہے۔؟ علاوہ ازیں انہوں نے امیر المومنین امام علی ابن ابی طالبؑ کے دور میں ایک شاعر نجاشی کا عبرتناک واقعہ بھی بیان کیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید شباب حسین شیرازی
پڑھیں:
قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔
Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ????????
Globally, maple samaras inspired much of the research into this principle for real helicopters and drones.
The origin of helicopter autorotation (and modern drone/micro-flyer designs) is… https://t.co/jKXLuMq5nR
— Chinnu Senthilkumar (@chinnusenthil1) May 20, 2026
اس درخت کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کے 2 پروں والے پھل ہیں جو شاخوں سے گرنے کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر کی طرح گھومتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ قدرتی نظام بیجوں کو درخت سے دور زرخیز زمین تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے جہاں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کچھ درخت جان بوجھ کر آسمانی بجلی کو گرنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟
خشک موسم میں جب درجنوں یہ پھل آسمان سے گھومتے ہوئے زمین کی طرف اترتے ہیں تو یہ منظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
حال ہی میں ایسے ہی ایک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اس قدرتی مظہر کو عالمی توجہ دلائی۔
مزید پڑھیں: فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
بھارتی ریاست آسام کو اس نظارے کے لیے بہترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہولونگ وہاں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولونگ کو آسام کا سرکاری درخت بھی قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوب مشرقی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا کا حیرت انگیز درخت ہولونگ درخت ہولونگ درخت کے ہیلی کاپٹر پھل‘ ہیلی کاپٹر پھل