2025-11-03@07:15:45 GMT
تلاش کی گنتی: 35638

«اورنج لائن»:

(نئی خبر)
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو پیر کے روز ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان کا ٹیلیفون موصول ہوا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مذکورہ ٹیلیفون کال پر غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت وزارتِ خارجہ کے مطابق، گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری سفارتی کوششوں، جنگ بندی کے امکانات اور غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے واقعے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ کمسن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد وقاص کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مشرف رسول کی جانب سے درج شدہ مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ویڈیو شواہد واضح ہیں کہ تین بچیوں اور ان کی والدہ کو اغواء کیا گیا۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ بچیوں...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نےاقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہو گی، دونوں ملکوں نے توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی ترجیحی شعبے قرار دیے ہیں۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور...
    سٹی 42: صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی ۔ دونوں راہنماؤں کی ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپورکے درمیان آزادکشمیر میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو بھی کی گئی ۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور محترمہ فریال تالپور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اس موقع پر سابق مشیر چوہدری ریاض، صدارتی...
    وزیراعلیٰ کی اڈیالہ سے واپسی کے دوران یوٹیوبر اور کارکنوں میں جھڑپ بھی دیکھنے میں آئی۔ اطلاعات کے مطابق یوٹیوبر نے کارکن پر حملہ کیا اور کارکن نے بھی اسے مکوں سے مارا۔ یوٹیوبر سہیل آفریدی سے ملاقات کی کوشش کر رہا تھا، جس پر کارکنان نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب کارکن نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر اعتراض کیا۔ پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان نے یوٹیوبر پر الزام لگایا کہ وہ علی امین گنڈا پور کے بھیجے ہوئے شخص ہیں اور ڈی آئی خان سے آئے یوٹیوبر کو پیسے دینے کا الزام بھی عائد کیا۔ یہ واقعہ پارٹی کارکنان کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات...
    کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لیے مزید ای وی بسوں، بی آر ٹی پل اور پنک ٹیکسی سروس کے اعلانات کیے ہیں۔ خواتین کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے بعد اب حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں خواتین اور طالبات کو نہ صرف محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں خودمختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانا بھی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس...
    ثقافتی اور فلمی تعاون کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے چینی اینیمیٹڈ شاہکار ’نی ژا 2‘ کو پاکستان بھر میں جمعہ 31 اکتوبر 2025 سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلیز ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتی ہے، کیونکہ ’نی ژا 2‘ کئی برسوں بعد پاکستان میں ریلیز ہونے والی پہلی چینی فلم ہے، جو سرحد پار فلمی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ’نی ژا 2‘ نے پہلے ہی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے، عالمی سطح پر پانچویں اور چین کی تاریخ کی سب سے زیادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے، صرف افتتاح کے پہلے روز چھ گھنٹوں میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے چالان کر دیے گئے، کراچی کی سڑکیں کچے راستوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کیے جا رہے ہیں،  پنجاب میں یہی جرمانے دس گنا کم ہیں،  سندھ حکومت عوام کو آگاہی دینے کے بجائے محض جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں مصروف ہے۔ادارہ نور حق میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ رواں سال کراچی میں...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات نہ ہوسکی، جس پر انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توہینِ عدالت کی درخواست اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے احکامات کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان کے مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہو رہی، جبکہ ہم عدالتِ عظمیٰ سے یہ درخواست کر رہے ہیں کہ آئین کی بالادستی کے لیے اقدام اٹھائے۔ جب بھی عمران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد: آزاد کشمیر میں متوقع ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی اندرونی تفصیلات ذرائع کے ذریعے سامنے آگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے شرکت کی، جبکہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان اور مرکزی عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، ممکنہ ان ہاؤس تبدیلی، اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے معاملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر...
    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی باہمی خواہش کا اعادہ ہے۔اعلامیے کے مطابق توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ ترجیحی شعبے شامل ہیں۔ دونوں ممالک توانائی اور بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر بھی تعاون...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی حالات خصوصاً غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی تعاون فریم ورک شروع کرنے پر متفق اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا اور اتفاق کیاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی دوستی کے رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا بھی اظہار...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ تین ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے، ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی، ہم سپریم کورٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایماء پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا، ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا...
    آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل جیانگ یی نے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں چین کی معروف لاجسٹک کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ وزارت ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وفد کو پاکستان ریلوے کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی تا روہڑی سیکشن پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، جبکہ...
    محکمہ سیاحت پنجاب نے دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میوزیم کے آڈیٹوریم میں تھل ریلی کی پروموشنل لانچ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ اور مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ تھل ڈیزرٹ ریلی 2025، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کے تحت اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خصوصی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ایونٹ 6 سے 9 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں ہوگا۔ ان کے مطابق یہ محض ایک موٹر اسپورٹس ایونٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی...
    محکمہ سیاحت پنجاب نے دسویں تھل ڈیزرٹ ریلی 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو 6 تا 9 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔ لاہور میوزیم کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروموشنل تقریب میں سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ ریلی صرف موٹر اسپورٹس ایونٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی ثقافتی عظمت، صوفی ورثہ، لوک موسیقی، دستکاری اور ریگستانی طرزِ زندگی کو اجاگر کرنے کا ایک جامع جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس مقامی فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں اور پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ دنیا کے سامنے لاتے...
    کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی گلشن معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیصلے سندھ کے سینیئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے...
     پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں ماہانہ وظیفہ 55 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کالجوں کے انٹرن اساتذہ کیلئے 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا وظیفہ پیکیج منظور کرلیا ہے۔جس کے مطابق پنجاب میں 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ حکومت کے اس منصوبے کا مقصد نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ تک ماہانہ 55 ہزار روپے ملیں گے جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کو...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت کی فراہمی میں ایک سنگِ میل ہے، یہ منصوبہ ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور عوامی با اختیار کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمۂ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت کا عملی و اسٹریٹیجک بازو ہے، سندھ جاب پورٹل مؤثر، جامع اور شہری مرکوز آئی ٹی سسٹمز کی بہترین مثال...
    قاری علی حسن— جاپان سمیت دنیا بھر کے مذہبی و سماجی حلقوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس تاریخی فیصلے کو سراہا ہے، جس کے تحت پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسلامک سینٹر تجوید القرآن جاپان کے چیئرمین قاری علی حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے کئی پس ماندہ علاقوں میں انتہائی تعلیم یافتہ اور صاحبِ علم آئمہ کرام انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، ان میں سے اکثر کا وظیفہ یا تو چندے پر منحصر ہوتا ہے یا انہیں گندم و غلّے کی شکل میں معمولی اعانت دی جاتی ہے، جو ان کی مالی پسماندگی...
    راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل کلک کر کے لانچ کر دیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سندھ پی پی پی صدر نثار کھڑو اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ  موجود تھے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو اس پورٹل پر مبارکباد دیتا ہوں، نوکریاں دینے میں مسائل بھی پیش آتے ہیں، کبھی گنجائش سے زیادہ لوگ بھر لیے، کبھی لوگ آفر لیٹر لے کر گھومتے تھے۔  انہوں نے کہا کہ جعل سازی سے بچنے اور میرٹ پر نوکری دینے کے لئے سسٹم ڈیجٹائز کیا ہے،  لوگوں کے لئے آسان اور شفاف سسٹم بنایا ہے، امیدا وار پہلے ہر...
    پاکسعودی اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق:وزیر اعظم ،سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریبا آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے۔یہ فریم...
    سعودی عرب نے ایک حیرت انگیز اور جدید منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کیا جائے گا۔ اس انوکھے اسٹیڈیم کو نیوم (NEOM) کا نام دیا گیا ہے اور یہ زمین سے تقریباً 350 میٹر (1150 فٹ) کی بلندی پرہوا میں معلق ہوگا۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اس منفرد اسٹیڈیم کا افتتاح 2032 میں متوقع ہے، اور یہاںفیفا ورلڈکپ 2034 کے کچھ میچز کرانے کا بھی امکان ہے۔ نیوم اسکائی اسٹیڈیم میں 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اسے مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی (شمسی، ہوا اور پانی سے حاصل ہونے والی بجلی) سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے بعد دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔27 اکتوبر 2025 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا جو دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی بنیاد ثابت ہوگا۔ملاقات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ فریم ورک نہ صرف دونوں ممالک کے 8 دہائیوں پر مشتمل تاریخی تعلقات کی تجدید ہے بلکہ اس میں اسلامی اخوت، بھائی چارے اور ترقی کے مشترکہ عزم کی جھلک...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ کور کمانڈر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مبارک باد دینے آئے تھے، ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔ کور کمانڈر وزیراعلی سیکرٹریٹ مبارک باد دینے آئے تھے ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔ ہمارا موقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کا، عمران خان کا موقف ہے۔ میں ایک صوبے کا چیف ایگزیٹو ہوں میرے آفس میں چیف سیکرٹری ہو کورکمانڈر یا دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران آئیں گے صوبائی معاملات… pic.twitter.com/nL66gVFECW — PTI (@PTIofficial) October 28, 2025 وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارا مؤقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان...
    جوڈیشل و یوٹیلیٹی الاؤنس کی بندش کے خلاف پاکستان سیکریٹریٹ پر دھرنا ججز کے الاؤنس بحال کر دیے گئے تو ماتحت عملہ کیوں بدحال ہے، مظاہرین کراچی میں عدالتی ملازمین نے صبح نو بجے سے بارہ بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس کی بندش کے خلاف پاکستان سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث شاہراہ عراق ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔احتجاج میں احتساب عدالتوں، وفاقی اینٹی کرپشن ، کورٹس اور دیگر ملازمین شامل تھے۔ دھرنے میں شریک درجنوں ملازمین نے پر جوش نعرے بازی لگاتے ہوئے سوال کیا کہ ججز کے الاؤنس بحال کر دیے گئے تو ماتحت عملہ کیوں...
     وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، معاون خاص سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آیہ جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہو رہا ہے۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل ایک نمایاں اور تاریخی منصوبہ ہوگا۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل سندھ، پنجاب...
    بھارت کے شورش زدہ علاقوں میں تعینات فورسز کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور خودکشی کے بڑھتے واقعات کے سلسلے میں ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلع کے گیدم علاقے میں سی آر پی ایف  کی 231 ویں بٹالین کے ایک اہلکار کو اپنے کوارٹر میں پھندا لگا کر مردہ حالت میں پایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اہلکار کی شناخت اترپردیش کے ضلع کانپور کے بھوانی پور کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار کی لاش صبح تقریباً 5 بجے دریافت ہوئی۔پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ عمل کے شواہد نہیں ملے، تاہم باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، جب کہ لاش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے. یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات...
    یورپی یونین نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل کی اپیل کو دہرایا اور کہا ہے کہ تمام فریقین 26 نومبر 2024ء کو طے پانے والے معاہدے کی مکمل پابندی کریں اور اسرائیل سے پورے لبنانی علاقے سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیل کے تازہ ترین حملے کی مذّمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے، تمام فریقین جنگ بندی کا احترم کریں۔ یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو بھی اسرائیلی حملے میں یونیفیل کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ حملہ حالیہ ہفتوں میں اسی نوعیت کے واقعات کی ایک کڑی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل انرجی ایفیشنٹ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کے ڈائریکٹر ایس ایم او صبیح حیدر کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے نیکا کے ملازم سجاد حسین کی درخواست پر محفوظ شدہ 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ سنایا۔ یہ بھی پڑھیے:  پیٹرولیم مصنوعات پر نئے ٹیکس کی تجویز، وزارت توانائی نے سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایس ایم او کا عہدہ نیکا کے سروس رولز میں موجود نہیں تھا، لہٰذا اس پر تعیناتی قانون کے مطابق نہیں تھی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیکا میں ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے مقررہ عمر کی حد 45 سال تھی، جسے غیر قانونی طور...
    فائل فوٹو ریاض میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پولیو اوورسائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس اور ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ملاقاتوں میں پولیو کے خاتمے کےلیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کےلیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے اور ملک بھر میں اعلیٰ معیار کی انسدادِ پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخوا اور کراچی سمیت...
    پی ٹی اے نے مفادِ عامہ کے لیے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے افراد اور گروہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تنخواہ، آسان اوقاتِ کار اور بیرونِ ملک ملازمت کے جھانسے دے کر شہریوں سے رقوم اور ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن نوکری تلاش کرنے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنیوالی ہر ملازمت کی پیشکش حقیقت پر مبنی نہیں ہوتی۔ پی ٹی اے نے مفادِ عامہ کیلئے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے افراد اور گروہ سوشل میڈیا...
    افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس...
    ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں ایک خطرناک فراڈ تیزی سے پھیل رہا ہے، جس میں جعلساز مفت سم کارڈ یا جعلی مالی امدادی اسکیموں کا جھانسہ دے کر شہریوں کے فنگر پرنٹس اور بائیومیٹرک ڈیٹا چرا رہے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ گروہ خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن سے مفت سم یا امدادی پیکیج کے بہانے حساس معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ اس ڈیٹا سے جعلی سمیں جاری کر کے مالی دھوکہ دہی، شناخت کی چوری اور دیگر جرائم کیے جا رہے ہیں۔ عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ...
    شہر اقتدار میں اسلحہ کیسز کا انبار، پولیس تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)شہر اقتدار میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود پولیس 9 ماہ کے دوران 200 مقدمات کی تفتیش مکمل نہ کر سکی۔ گواہوں کی کمی اور ناقص تفتیش کے باعث بیشتر ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات کی بڑی تعداد اب بھی التوا کا شکار ہے۔تھانہ آبپارہ میں 6، آئی نائن میں 15، بھارہ کہو میں 6 اور بنی گالہ میں 10 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔اسی طرح تھانہ رمنا میں 4، سبزی منڈی میں 41، سمبل میں 4، سنگجانی میں 5...
    لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی اجلاس تنظیمات اہلسنت پاکستان کا مشترکہ مشاورتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: ای کامرس کی عالمی دیو ایمیزون نے منگل سے اپنے کارپوریٹ شعبے کے تقریباً 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔روئٹرز کے مطابق، کمپنی نے یہ فیصلہ اخراجات میں کمی اور کرونا وبا کے دوران ہونے والی غیر معمولی بھرتیوں کے ازالے کے لیے کیا ہے۔ اس اقدام سے متعدد شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز (AWS) شامل ہیں۔یہ تعداد اگرچہ ایمیزون کے 15 لاکھ 50 ہزار کل ملازمین کا ایک چھوٹا حصہ ہے، تاہم کارپوریٹ عملے (تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار افراد) میں یہ 10 فیصد کمی بنتی ہے۔ اگر منصوبہ مکمل ہوا تو یہ 2022 کے بعد کمپنی کی سب...
    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد وقاص کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور انکی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پنجاب پولیس کا بچیوں...
    پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے سالانہ اجلاس ہوا جس میں نئے ذخائر کی کھوج پر مثبت پیشرفت کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس عام میں پی پی ایل کے چئیرمین بورڈ نے بتایا کہ رواں سال پی پی ایل نے تیل و گیس کے 12 نئے کنوئیں کھودنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر سکندر میمن نے بتایا کہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ بھی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں پی پی ایل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاور اور گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ پلان میں آئی ایم ایف آن بورڈ ہے، سوئی سدرن اور سوئی نادرن کمپنیوں سے واجبات کی وصولی پر حکومت سےمدد مانگ لی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر کی سیاست آج حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حکومت سازی کی تمام کوششیں اپنے آخری موڑ پر پہنچ گئی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان متوقع ہے، جس کے بعد سیاسی منظرنامہ ایک نئی کروٹ لے سکتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دو نمایاں رہنما، چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین، وزارتِ عظمیٰ کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں اور دونوں کی حمایت میں جماعت کے اندر سرگرم لابنگ جاری ہے۔سیاسی ذرائع کے مطابق موجودہ وزیر اعظم انوار الحق کے مستعفی...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ٹی ٹونٹی میں آج مدمقابل ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، معاون خاص سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آیہ جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ورکس نواز سوہو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہو رہا ہے۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل ایک نمایاں اور تاریخی منصوبہ ہوگا۔ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل سندھ، پنجاب اور...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال، پارلیمانی امور اور قومی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے اور سیاسی افہام و تفہیم کے تسلسل پر اتفاق کیا۔ ملاقات خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہوئی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد میڈیا حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ...
    محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات سرد رہیں گے۔ محکمہ نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈک اور کہیں کہیں بارش کا امکان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، اور لسبیلہ و تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا حکومت نے سونے کی غیر قانونی کان کنی پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی برقرار رہے گی، جس کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ان سے متصل علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر ہو گا، جہاں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی سے دریاؤں کے کنارے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ اس سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نےمحکمہ صحت اور آبپاشی کے مختلف عہدوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری کی آسامی کیلئے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح اسی محکمے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آبسٹٹریٹکس اینڈ گائناکالوجی کی آسامی کیلئے بھی ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ۔محکمہ آبپاشی میں ضلعدار ملتان زون کی آسامیوں کیلئے حتمی نتائج کے مطابق 11 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں اوپن میرٹ اور خواتین کوٹے کے55 امیدوار شامل ہیں۔تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ علماء کرام کو معاشرے میں اعتدال، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا انحصار قومی یکجہتی، باہمی اتحاد اور امن کے قیام پر ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور لسانی طبقات باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک و ملت کی بہتری کیلئے متحد ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء کرام معاشرے میں اعتدال کو فروغ دیں، ملکی ترقی امن، اتحاد اور قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے، علماء کرام معاشرے کے فکری رہنما ہیں، نوجوان نسل کو شدت پسندی سے...
    یلو لائن منصوبے کے کنٹریکٹر نے کے الیکٹرک کیخلاف 51 کروڑ روپے کے غیر قانونی مطالبے اور منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں آئینی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کے الیکٹرک نیو جام صادق پل پر 11 کے وی بجلی کے پول کی دوبارہ تنصیب کی دھمکی دے رہا ہے، جس سے عوامی نوعیت کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ درخواستگزارکے وکیل نے بتایا کہ کمپنی کراچی موبیلیٹی پروجیکٹ کے تحت نیو جام صادق پل (پیکیج 4) کی تعمیر کا کام کر رہی ہے۔ منصوبے کے دوران کے الیکٹرک کی 11 کے وی لائن کا ایک پول پل کی نئی تعمیر میں رکاوٹ...
    چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دانیال مسیح اور دایام مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ دانیال کی عمر 16 سال جبکہ دایام کی عمر 18 سال تھی۔ دونوں بھائی چوہنگ کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل کر گر گئی۔ گرنے کے بعد دونوں بھائی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر...
    واشنگٹن: نیویارک کے میئر کے انتخابات میں نمایاں امیدوار زوہران ممدانی کو امریکی ری پبلکن رہنماؤں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، جنہوں نے امریکی محکمہ انصاف سے ان کی شہریت منسوخ کرنے اور ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ری پبلکن رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا کہ 34 سالہ ڈیموکریٹ امیدوار ممدانی نے شہریت حاصل کرتے وقت اپنے "فلسطینی انسانی حقوق کی وکالت" کے مؤقف کو ظاہر نہیں کیا، جسے امریکی قانون کے تحت "دہشت گردی کی حمایت" کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح، ایک اور ری پبلکن رکن رینڈی فائن نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں دی...
    آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور نئے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم کے امیدوار کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین میں سے ایک نام وزارتِ عظمیٰ کے لیے فائنل کیا جائے گا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اسپیکر اسمبلی لطیف اکبر اس دوڑ میں سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیرِاعظم انوارالحق کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔...
    اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے سر پر جنگ کا جنون سوار ہے اور اس کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے مگر ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔ جنرل ایال ضمیر نے کہا کہ تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے اور ہم یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے۔...
    ---فائل فوٹوز وزیرِ مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کو پائیدار اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی میں بدلنے پر کام کر رہے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے جرمنی کی سفیر اِنا لاپیل سے ملاقات کی، اس دوران ڈپٹی ہیڈ آف مشن آرنو کِرچَوف اور اکنامک کونسلر جینین روہور بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔بلال کیانی اور جرمن سفیر کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے دوران جرمنی اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ مملکت اور جرمن سفیر نے ملاقات کے دوران پاکستان جرمنی تعلقات کے فروغ کے لیے قریبی رابطوں کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر بلال کیانی نے کہا کہ معاشی استحکام کو پائیدار...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا،  دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ  کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔  اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق طاہر،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود خاتون ہیں، کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کا معاملہ ضرور دیکھیں، خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بچیوں کو تھانے بند کر دیا۔ لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی...
    مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس نے خطے میں تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں منعقدہ 20 ویں مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقلی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس سمٹ نے مجموعی طور پر تعمیری کردار ادا کیا ہے اور خطے میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو مشرقی ایشیاء سمٹ کے بنیادی مقاصد سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے افسر ایس پی عدیل اکبر کے اہلِخانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے کامونکی میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ وزیرِ داخلہ نے ایس پی عدیل اکبر کے والد، بھائی اور دیگر اہلِخانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ مزید پڑھیں: خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا قیمتی اثاثہ تھے۔ وہ انتہائی قابل، محنتی اور...
    اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز مقبوضہ بیت المقدس: (آئی پی ایس) جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے سر پر جنگ کا جنون سوار ہے، اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے مگر ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے، تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا...
    2023 سے2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دیاسلام آباد (طارق محمود سمیر  حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ا یشیا مانیٹر نے بھی اعتراف کر لیا بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق؛ ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی ،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، ساؤتھ ایشیا مانیٹر رپورٹ...
    عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پولیس کو 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 9 مئی سمیت 5 کیسز کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی...
    اگر ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے مجوزہ ایک ٹریلین ڈالر کے پے پیکیج کو منظور نہ کیا تو وہ ٹیسلا کی سی ای او شپ چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ انتباہ کمپنی کی چیئرپرسن رابن ڈین ہولم نے پیر کے روز شیئر ہولڈرز کو لکھے گئے خط میں دیا۔ ڈین ہولم نے کہا کہ یہ پرفارمنس پر مبنی پیکیج ایلون مسک کو کم از کم ساڑھے سات سال تک ٹیسلا کی قیادت جاری رکھنے کے لیے متحرک رکھنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مسک کی قیادت ٹیسلا کی کامیابی کے لیے نہایت اہم اور فیصلہ کن ہے، اور اگر انہیں مناسب طور پر ترغیب نہ دی گئی تو کمپنی ان کی "وقت،...
    مائیکروسافٹ ٹیمز نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جو ملازمین کا کام کی جگہ کا اسٹیٹس خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرے گا مثلاً جب کسی ملازم کا آلہ کمپنی کے مخصوص وائی فائی نیٹ ورک سے جڑ جائے تو اس کا اسٹیٹس ’in the office‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ فیچر اداروں کو ہائبرڈ ورک ماڈلز میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ دفتر یا ریموٹ ورکنگ کی نگرانی زیادہ منظم ہو سکے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیا نظام ملازمین کی پرائیویسی سے متعلق اہم سوالات بھی اٹھا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’اسکائپ‘ 22 سال بعد بند، ایک عہد کا اختتام مائیکروسافٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو مرحلے میں ہے اور اسے...
    ایمیزون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے یہ ایمیزون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے جنگی عزائم کم نہ ہوئے، اور اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے واضح اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری کارروائی اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک حماس کے قبضے سے آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ ان کے اس بیان نے ایک بار پھر خطے میں جاری کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔اپنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیلی فوج مستقبل کی جانب دیکھ رہی ہے، مگر ماضی کے بوجھ اور قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور غلطیوں سے سیکھنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ...
     سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے برادرانہ تعلقات کی پائیدار مضبوطی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں تاریخی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں دونوں ممالک اور عوام کے گہرے تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں ولی عہد کی ذاتی وابستگی اور پرعزم حمایت کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔
    حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ پیکج حاصل کر لیا ہے تاکہ کراچی۔پشاور مرکزی ریلوے لائن (ایم ایل-ون) کے کراچی تا روہڑی حصے پر آئندہ سال کے اوائل میں کام کا آغاز کیا جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو دسمبر 2028 سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ اربوں ڈالر مالیت کے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ سے منسلک نقل و حمل کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-ون توسیعی منصوبے کے 2 اہم حصے 2028 کے اختتام تک...
    تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن اسامہ لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 قیمتی لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس نے متعدد چوریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید...
      ویب ڈیسک  :متحدہ عرب امارات دنیا بھر کے ہنر منداور کاروباری افراد کے لئے پرکشش منزل کے طور پر سامنے آیا ہے۔  جدید انفراسٹرکچر، بہترین سیکیورٹی، ٹیکس فری آمدنی اور مضبوط معیشت کی بدولت ہزاروں غیر ملکی یہاں کی افرادی قوت کا حصہ بننے کے خواہش مند ہیں۔  اسی سلسلے میں 2 سالہ روزگار ویزا سب سے عام رہائشی اجازت ناموں میں سے ایک ہے، جو ان غیر ملکی ملازمین کو دیا جاتا ہے جنہیں کسی اماراتی کمپنی نے ملازمت پر رکھا ہو۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟  دو سالہ ملازمت ویزا پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو یو اے ای میں دو سال تک رہنے اور کام کرنے کا قانونی حق دیتا ہے۔ اس...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آفیشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اس ملاقات کے بارے میں میڈیا کو کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ مزید پڑھیں: عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے جمعے کو ہوئی۔ ان...
    پشاور (نیوز ڈیسک) وزیرستان کے پُرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے سماجی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے فرنٹیئر کور اور قبائلی عمائدین کے درمیان ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقے کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جرگے کے دوران سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین نے انٹرنیٹ کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت، طبی مرکز کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم جیسے اہم مطالبات پیش کیے۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے ان تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی ہے، جس سے مقامی...
    عمان: فیلڈ مارشل حافظ  عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جنرل عاصم منیر نے حکومتِ پاکستان، عوام اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،  دونوں ممالک نے...
    بنگلہ دیش اور پاکستان نے 2 دہائیوں بعد اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ پراسیسنگ، فارماسیوٹیکل اور رابطہ کاری کے شعبوں میں شراکت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بنگلہ دیش پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کے 9ویں اجلاس میں ہوا، جو پیر کو ڈھاکا میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس بیس سال بعد منعقد کیا گیا، جس سے دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اجلاس کی صدارت بنگلہ دیش کے فنانس ایڈوائزر ڈاکٹر صالح الدین احمد اور پاکستان کے وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے تجارتی،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز تھی۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے ذاتی عزم اور غیر متزلزل حمایت کے لیے گہرے طور پر شکر گزار ہیں، جو دونوں ممالک اور عوام کی...
    مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ن لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں،ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی...
    جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند کردیے گئے۔جامعہ پشاور کے اعلامیے کے مطابق رواں سال بی ایس پروگرام میں داخلے کم رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض شعبوں میں صرف ایک یا 2 طلبہ نے داخلہ لیا، 15 سے کم داخلوں والے شعبہ جات کے انڈر گریجویٹ پروگرامز کو ختم کردیا گیا ہے۔جامعہ پشاور کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ شعبہ جیوگرافی، تاریخ، ہوم اکنامکس ، جیالوجی، اسٹیٹسٹکس کو بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز، سوشل اینتھروپولوجی، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس اور ہیومن ڈیولپمنٹ کے شعبے بھی موجود ہیں۔یونیورسٹی کے مطابق طلبہ متبادل اکیڈمک پروگرام کے لیے انتظامیہ سے رجوع کریں۔
    پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے  بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات ہوئی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان سے متعلق پالیسی پر بانی پی ٹی آئی سے گائیڈ لائنز لوں گا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ رہنمائی لینے کے بعد امن و امان...
    چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم اور باشعور طبقہ ہیں جن کا کردار قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری اسلام الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہائی کورٹ بار کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری اور بار ایسوسی ایشن کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو وکلاء کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل...
    پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے تھور کے علاقے گبر گئے تھے، وہاں پہنچنے پر عسکریت پسندں نے انہیں روک لیا اور اغواء کر کے قریبی پہاڑی علاقے کی طرف لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور چلاس سے واپڈا کے 2 افسران کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کے قریب پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ملاقات میں تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کی دیرپا مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان گہری شراکت داری اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں بھرپور...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق لاش کو تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اس سے قبل 16 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، جبکہ اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پہلے ہی مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے چکے ہیں تاکہ ہلاک شدہ یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کی جا سکے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے...
    سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نواز تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور نئی حکومت سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا گیا...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نہ صرف اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر اقدامات فراہم کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوائے فورم 2025 ریاض: تفریح، ٹیکنالوجی اور تخلیق کا عالمی سنگم وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرینِ صحت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر ذکی الدین احمد، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امان و امان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے اگلے روز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس  بھی طلب کیا تھا۔ ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے  کے حوالے سے اقدامات اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی بات کی۔
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سلطنتِ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی، جو اردنی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ کے فرزند ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور...