2025-12-03@09:28:35 GMT
تلاش کی گنتی: 15282
«لیجنڈ ٹرسٹ کے»:
(نئی خبر)
اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد یہ معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گورننس آرڈر 2018ء کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم (بحیثیت چیئرمین جی بی کونسل) کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی نگران وزیر اعلیٰ...
تحریکِ انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کے روز اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں ایک ریکوزیشن بھی جمع کروائیں گے، جس میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کو ایوان میں زیرِ بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔ پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکانِ اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی مباحثے اور پارلیمانی سطح پر چیلنج کرنے...
لاہور: ستائیسویں ترمیم کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیر کے روز تحریک انصاف کے پنجاب ارکان اسمبلی احتجاجی واک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے، ارکان اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن میں ستائیسویں ترامیم اور موجودہ صورت حال کو ایوان میں زیر بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے پنجاب کے ارکان اسمبلی کو ہدایت کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مایوسی میں گھرا ہوا ایک مرید پیرنی کے اشاروں پر چلتا تھا، عمران خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے سازشیں کیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو باتیں ہم سنتے تھے وہ آج بین الاقوامی جریدے میں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کے چاہنے والے اس آرٹیکل کو بار بار پڑھیں۔ مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ انہوں نے کہاکہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد عمران خان کی ایک ہی کوشش رہی کہ کسی طرح اقتدار تک پہنچ جائیں، تاہم یہ اپنے دور حکومت...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ”بدل دو نظام“ کے سلوگن کے ساتھ منعقد ہو نے والا تاریخ ساز اجتماع عام قومی وحدت اور اتحاد امت کا مظہر ہوگا،21تا 23نومبر کو ہونے والا اجتماع عام عوامی شرکت کے حوالے سے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، اجتماع عام نظام کی تبدیلی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، انھوں نے کہا شمالی پنجاب سے ہزاروں افراد اجتماع عام میں شر یک ہو کر امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی...
بھارت کی ایک سکھ خاتون یاتری، جو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آئی تھیں، لاپتہ ہونے کے چند روز بعد شیخوپورہ میں اسلام قبول کرنے اور ایک مقامی شہری سے شادی کرنے کی اطلاع پر سرکاری اور سکھ مذہبی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کپورتھلہ (بھارتی پنجاب) کی 48سالہ سربجیت کور جنہیں ابتدا میں ’لاپتہ‘ قرار دیا گیا تھا، 4 نومبر کو تقریباً 200 یاتریوں کے ہمراہ اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان داخل ہوئی تھیں۔ یہ جتھا ’پرکاش پروب‘ کے موقع پر ننکانہ صاحب، کرتارپور اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آیا تھا۔ بیشتر یاتری 13 نومبر کو واپس بھارت لوٹ گئے، تاہم سربجیت کور ان میں شامل نہیں تھیں۔...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں، یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا، ان ججز کی سزا صرف ایک پارٹی کیلئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لائن لمبی ہے، عمر عطا بندیال کے فیصلے بائسڈ تھے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمنٹ کا ہے، ججز کی تعیناتی پارلیمنٹ کا حق ہے کیا نواز شریف کو حکومت سے...
— فائل فوٹو مذہبی تہوار کے سلسلے میں بھارت سے آئی سکھ خاتون نے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔ اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنے والے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح نامے میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی...
---فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ...
قیصر کھوکھر: محکمہ لیبر نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے کم دینے والے اداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری لیبر نعیم غوث نے لاہور شہر سے مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت محکمہ کی ٹیمیں فیلڈ میں جا کر اجرت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گی۔ محکمہ لیبر کے مطابق جو بھی ادارہ کم از کم مقررہ اجرت ادا نہیں کرے گا، اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر اس کے دفاتر سیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سیکرٹری لیبر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے صدرمملکت کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں،...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کانو بیہل کی نئی فلم ’آگرہ‘ کی بھرپور حمایت کی ہے، جو ریلیز کے باوجود سینما اسکرینز حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انڈی فلم میکرز کو ملٹی پلیکسز میں جگہ پانے کے لیے ہمیشہ طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ ’آگرہ‘، جو 2023 کے کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ سیکشن میں نمائش کے لیے منتخب ہوئی تھی، شہر کے اس رخ کی کہانی بیان کرتی ہے جسے کبھی نہیں دیکھا گیا—خواہشات، جنون اور ایک ایسے گھر کی تلاش جس میں جی کر سانس گھٹنے لگے۔ فلم کے ڈائریکٹر کانو بیہل نے حال ہی میں ایکس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
جنید ریاض :نوکری پر مستقلی، نئے روزگار کے حصول اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند امیدوار لاہور بورڈ سے ڈگریوں کی تصدیق میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث انہیں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے تصدیق کے لیے بھیجی گئی ڈگریاں ایک، ایک ماہ سے بورڈ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پارسل نہیں کی جا سکیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے فیس جمع کروانے کے باوجود سفارش کی بنیاد پر ڈگریوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنیوالے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔ خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے، سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں جبکہ اسی روز ان کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا۔...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں ترامیم کو 1973 کے آئین کی روح کے بھی منافی قرار دیا، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے...
لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
آٹو موبیل کمپنی جیگوار لینڈ روور نے اعلان کیا ہے کہ سائبر حملے کے سبب کمپنی کو تقریباً 20 کروڑ پاؤنڈکا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق کمپنی نے حملے کے بعد اپنی کارروائیوں کو تیزی سے بحال کرنے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ جے ایل آر نے یکم ستمبر سے پانچ ہفتوں کے لیے برطانیہ میں اپنی فیکٹریوں میں پیداوار بند کر دی تھی، کیونکہ ایک دن قبل ہی ہیکرز نے کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔ گروپ کی تمام مینوفیکچرنگ سائٹس – جن میں سولی ہل، ویسٹ مڈلینڈز، اور ہالی وڈ، مرسی سائیڈ کی فیکٹریاں شامل ہیں – کو پچھلے مہینے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا کل پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد 2 ججز کی غیرت جاگی، لیکن جب کینگرو کورٹس بنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، اس وقت کسی جج کی غیرت نہیں جاگی۔ جس دن نواز شریف کیخلاف کیس ہوتا تھا یہ ججز اپنے گھر والوں کو بھی بلالیتے تھے کہ کیسے ہم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں...
بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخاب 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نتیش کمار کو 10 ویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ این ڈی اے نے 243 رکنی ایوان میں تقریباً 202 نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ نتیش کمار اور ان کے اتحادیوں مہاگٹھ بندھن (یعنی ریاستی اپوزیشن اتحاد) کے لیے ایک کی یہ کامیابی بھاری دھچکا ہے، جو اب صرف 30-40 کے درمیان نشستوں پر محدود نظر آتی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور 202 نشستیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کی ہے، جو 243 رکنی اسمبلی میں فیصلہ کن جیت ہے۔ یہ بھی پڑھیے بہار الیکشن کے...
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جہاں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام دستیاب شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ...
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ آئینی راستے پر چل کر اپنے لیڈر سے ملنا چاہتے ہیں، کوئی انہیں جھکا نہیں سکتا۔ آئی ایس ایف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ابھی آرام سے کھیل رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام کے وزیراعلیٰ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کریں کہ ان کے وزیراعلیٰ کو ٹیسٹ کی بیٹنگ کرنی ہے یا ون ڈے کی۔
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے ذیابیطس ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے جو احتیاط، آگاہی اور منظم زندگی سے قابو میں آ سکتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری سے مزید مؤثر جنگ کی متقاضی ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر دروازے تک پہنچا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا اچھے...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں۔ انہوں نے امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جناح اسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد کا شمار ملک کے بہترین سرجنز میں ہوتا تھا۔ ڈاکٹر شاہد رسول کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ کاروباری روز میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 55.695 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 117,140 رہی۔بلین روپے رہی۔ 95.953 سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 9.687 بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 6.820 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.730 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 2.305 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.201 بلین روپے، پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت 1.077 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 941.806 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 939.582 ملین روپے، ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور میں کے ایم یو ہسپتال کے تعاون سے عالمی یومِ ذیابیطس کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ذیابیطس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی و قومی مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کے ایم یو ذیابیطس سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جسے شرکاء نے ذیابیطس سے بچاؤ، آگاہی اور تحقیق کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان دنیا میں ذیابیطس...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے ) سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی جامع تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا، جہاں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰکے پی کے نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی مفصل رپورٹ صوبائی کابینہ کو پیش کرے گا، 9 مئی جیسے واقعات کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موضوع: پاکستان میں معیاری تعلیم میں پاکستان میں تعلیم کے معیار میں بہتری کی ضرورت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ آج ہمارا تعلیمی نظام زیادہ تر رٹہ لگانے پر مبنی ہے، جس میں طلبہ کتابیں زبانی یاد کرتے ہیں مگر ان کے تصورات کو حقیقی طور پر سمجھ نہیں پاتے۔ اگر ہم ایک مضبوط اور تخلیقی قوم بنانا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ بدلنا ضروری ہے۔تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ پروجیکٹرز اور بصری تدریسی طریقے اپنائیں، کیونکہ تصاویر، وڈیوز اور مختصر کلپس طلبہ کے لیے اسباق سیکھنے کو آسان بناتے ہیں۔ عملی طریقہ تدریس اور تجربات کو بھی کلاسوں میں فروغ دینا چاہیے۔ جب طلبہ خود کچھ کرتے ہیں یا اسے ہوتا...
اسلام آباد، صدر مملکت آصف زرداری تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کو سووینیر پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251115-08-33 جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-6 میرانشاہ (آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا۔قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-5 لاہور (آن لائن) یہ آئین کی کوئی تشریح نہیں کہ جج کو جج ہی تعینات کرے گا ،یہ اختیار پارلیمان کے پاس ہی ہونا چاہیے،چیف جسٹس بننے کے لیے عدالتوں میں تقسیم ایک حقیقت رہی ہے اور اب یہ دروازے بند ہونے چاہییں، ڈونلڈ ٹرمپ آج بھی یاد کرواتا ہے کہ ہم نےبھارت کے کتنے طیارے گرائے،، قوم کی بیٹیاں ملک کا مستقبل سنوار سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں نجی کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود ہر بچی میرے لیے بیٹیوں جیسی ہے، تعلیمی ادارے جہالت کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کلفٹن کراچی میں واقع معذورافراد کی بحالی کے مرکزIHRIکا ادارے کے چیئرمین / CEO رزاق پردیسی کی دعوت پر کا دورہ کیا اس موقع پر حیدرآباد کے سماجی کارکن نورالدین روجھانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ملاقات میں IHRI کے چیئرمین / CEO رزاق پردیسی نے ادارے کے اغراض و مقاصد سے میئر حیدرآباد کاشف علی شور کوآگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ IHRI ایک مکمل دیکھ بھال کے نقطہ نظر کے ذریعے، دنیا بھر میں مختلف معذور افراد کو خود مختار بننے اور بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔اور ہم مختلف طریقوں کی مکمل دیکھ بھال کے ذریعے مختلف معذور افراد کو آزادانہ زندگی گزارنے کے قابل بنارہے ہیں۔ اس مشن...
گفتگو کے اختتام پر عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے دور میں بھی ہم ایرانی برادران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ اور علاقائی تعلقات مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کا شاندار انعقاد اس عظیم ملت کی شان و بلند مرتبہ حیثیت میں اضافہ ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عراق میں حال ہی میں ہونے والے شکوہ مند اور پُرسکون پارلیمانی انتخابات کو ایک عظیم کامیابی اور عراق کی برادر، عزیز اور...
لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اور یہ کھینچا تانی چیف جسٹس بننے کے لیے ہو رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے پارلیمنٹ اکثر اپنے حقوق کے لیے بات کرتے ہوئے بھی محتاط رہتی تھی، لیکن اب یہ صورتحال تبدیل ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے نوجوانوں اور خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آج پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے اور تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی بنیاد ہیں، بدلتے ہوئے دور میں بچیوں کی تعلیم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے ان کا ذاتی فیصلہ ہوسکتا ہے، انہیں سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اس ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے دوران ان کی جماعت نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ جہاں تک کسی بڑی احتجاجی تحریک کا تعلق ہے تو اسے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس ہی لیڈ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کے استعفوں سے قوم کو سمجھ آگئی کون کس جماعت کا سہولتکار ہے، فیصل واوڈا...
بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کے اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہونے والے لفظ ’بونا بھی ہے‘ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اس معاملے کو اہمیت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران جب 13واں اوور جاری تھا اور جنوبی افریقہ کا اسکور 62 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھا، تب بمراہ نے ٹیمبا باووما کو ران پر گیند ماری، جس پر بھارت نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔ یہ بھی پڑھیں:’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے رشبھ پنٹ اور بمراہ ریویو لینے پر بات کر رہے تھے کہ اسی دوران اسٹمپ...
بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔ عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، اس لیے عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنانے کے لیے قانون سازی کی گئی۔ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ، جو عوام کی نمائندہ ہے، نے یہ قدم اٹھایا تاکہ عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنایا جا سکے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کا مطلب...
مولانا عبدالواسع کا موقف ہے کہ کم عمر کی شادی سے روکتھام کا قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں کم عمر شادی کی روک تھام سے متعلق چائلڈ میرج بل کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بل کی متعدد دفعات واضح طور پر شریعت کے خلاف...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کے لیے ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ آج وطن عزیز کو پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے، پڑھی لکھی خواتین تعلیم یافتہ معاشرے کی اساس ہے، بدلتے وقت کے ساتھ خواتین کو تعلیم دلوانے کی اہمیت زور پکڑتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پرانے فرسودہ نظریات کو دفن کر دیا جائے، ہمیں بچیوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کی خود ضامن بنیں، حکومت سرکاری اسکولوں، کالجوں میں بھی نجی اداروں...
کراچی (نیوزڈیسک)سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سلیم رضا نے کہا ہے کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے، عوام کو نہیں۔ سلیم رضا نے کہا کہ بینکوں کے لیےگزشتہ برس اچھا رہا، 600 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں نے رواں سال 6 ماہ میں 325 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ سابق گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے عوام کو نہیں۔
اسلام آباد: ملک میں تمباکو سے سالانہ 700 ارب روپے کے معاشی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے تمباکو کنٹرول کیلئے فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پائیڈ کے مطابق قوانین کے کمزور نفاذ اور پرانے قوانین کے باعث تمباکو وبا سنگین ہوگئی، تمباکو ہر سال ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانیوں کی جان لیتا ہے، تمباکو کے شعبے میں مالی نقصانات جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہیں گزشتہ دس برس میں تمباکو سے معاشی نقصان میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سستا سگریٹ دستیاب رہنے سے نوجوان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اسموک لیس تمباکو پر مؤثر نگرانی نہ ہونے سے استعمال میں اضافہ ہواہے۔ پائیڈ نے اسموک...
بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں...
پشاور: وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں، انہوں ںے امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل کیا جائے گا، سب سے اہم...
سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک میں معاشی استحکام و پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے، دہشتگرد ملک کے دشمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم اور عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کیا جائے، وفاقی و صوبائی اور شہری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا۔ تحریک کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی اعلامیے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو استعفے دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور...
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے صدر مملکت کو بجھوائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے کے دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے۔ ایوان صدر نے دونوں ججز کے استعفون کی منظوری کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے صدر مملکت کو بجھوائے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے ہیں، یہ استعفے گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے کے پیش نظر دئیے گئے تھے، دونوں ججز نے اپنے استعفے صدر مملکت کو ارسال کیے تھے، جنہیں ایوان صدر نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے دونوں ججز کے استعفے منظور کر لیے ہیں اور آئندہ عدالتی کارروائی کے لیے متعلقہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں ان کے جانے کے بعد متبادل انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ سپریم کورٹ کے ججز...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ خدمت کی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا، مزید 4 سال بعد سپریم کورٹ...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من الّلہ کے استعفے منظور کر لیے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفے میں کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمان داری اور دیانت کےساتھ خدمت کی، میرا...
سٹی 42: سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری لطیف اکبر نے سترہ نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج مظفرآباد میں جمع کرائی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے نئے قائد ایوان کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔ مظفرآباد سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری لطیف اکبر نے سترہ نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا مظفرآباد اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج… pic.twitter.com/g2EnhhNIlY — Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) November 14, 2025 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کراتے ہوئے راجا فیصل...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں سود سے پاک بینکنگ نظام لایا جائےگا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا کابینہ اجلاس تھا، جس میں سہیل آفریدی نے سب سے پہلے امن جرگہ کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی امن جرگہ تھا جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو جاتا ہے، کابینہ میں سب سے اہم چیز ’ایکشن ان...
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔ فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے منظور کر لیے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ خدمت کی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ...
صدرِ آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من الّلہ کے استعفے منظور کر لیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھیج دیا جنہوں نے مخدوم علی خان کو اس اہم کمیشن کا رکن مقرر کیا تھا۔مخدوم علی خان نے اپنے استعفے میں کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد نوجوان وکلاء کے چہروں پر جو اداسی چھائی ہے، اسے میں محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد ہم زوال سے بچنے میں کامیاب ہو جائیں گے، مگر حقیقت نے ثابت کیا کہ ہم بے خبری کا شکار تھے۔مخدوم علی خان نے اس استعفے کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں زخموں سے چور ہو...
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ https://www.facebook.com/asiahockey/posts/full-time-pakistan-80-bangladesha-dominant-performance-in-the-play-off-road-to-t/859051286778752/ پاکستان کے سفیان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ https://www.facebook.com/asiahockey/videos/live-now-m02-pakistan-vs-bangladesh/1130434492591423/ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دی تھی۔
سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکائونٹس آفیسر خرم شہزاد کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے ساتھ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ، اکائونٹس آفیسر مطلوب بھٹی کو اکائونٹ آفیسر سیکرٹریٹ ون ،لینڈ اور کیپٹل اسپتال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر محمد عادل بٹ کو اکاونٹ آفیسر ڈی ایم اے اور میٹرو بس کا چارج دیا گیا ہے ۔...
اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئندہ کا لائحہ مرتب کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس سینیٹر علامہ ناصر عباس کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل، سابق اسپیکر اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان، حسین اخوانزدہ، شوکت بسرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم فیصلوں پر مشاورت کی، ترمیم...
مقبول مختصر ویڈیوز کی سروس وائن ایک نئے انداز میں دوبارہ سامنے آ رہی ہے۔ اس منصوبے کی سرپرستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے شریک بانی جیک ڈورسی کر رہے ہیں، جن کی مالی معاونت سے نئی ویڈیو ایپ دی وائن متعارف کروائی گئی ہے۔ اس کا مقصد پرانی وائن کی یادوں کو تازہ کرنا ہے، جبکہ اس بار ایپ پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے منصوبے کی قیادت وہی ماہرین کررہے ہیں جو ابتدائی وائن ٹیم میں شامل تھے، یہ منصوبہ جیک ڈورسی کی قائم کردہ غیر منافع بخش تنظیم کے تحت چل رہا ہے۔ کوئی...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس مبینہ طور پر اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔ ایف ایس بی نے مزید دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے اندر اسی نوعیت کے مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس “مسلسل جھوٹی خبریں” گھڑ رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں، جبکہ آج پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔ Two changes to our playing XI today ????????????@SalmanAliAgha1 is the stand-in captain for the second ODI ©️...
غزہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے دوران 11 فلسطینی طالبات نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری اسرائیلی حملوں اور تباہ کن حالات کے باوجود غزہ کے نوجوان بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلسل مشکلات، نقل مکانی اور بمباری کے ماحول میں بھی طلبہ کا تعلیمی سفر رکا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امتحانات میں ٹاپ کیا، جس کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تباہ شدہ محلوں اور برباد گھروں میں بھی ان طالبات کے خاندانوں نے اپنی محدود گنجائش کے مطابق خوشی کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں یہ افسوسناک انکشاف بھی...
بھارتی فضائیہ نے لداخ کے انتہائی حساس اور چینی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک نیا ایئربیس فعال کرکے خطے میں ایک نئی اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس سرگرمی کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اپنی فضائی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی ہے بلکہ چین کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے پس منظر میں اپنی عسکری موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بذاتِ خود سی-130 طیارے میں اس نئے ایئربیس مڈھ نیوما پر افتتاحی لینڈنگ کی، جسے بھارت انتہائی مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ایک بڑا عسکری سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ یہ ایئربیس سطح...
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے، اور نوجوان رہنما راجا فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک بااثر اور تاریخی سیاسی خاندان سے ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کے فرزند ہیں، جبکہ ان کی والدہ بیگم فرحت راٹھور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہ چکی ہیں۔ راٹھور خاندان کو آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے بانی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ فیصل راٹھور نے ابتدائی تعلیم...
--کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تبلیغی اکابرین کے بیانات سے جاری ہے۔ مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ، مولانا محمد ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے کہا کہ دنیا کی محبت نے دین کو بھلا دیا، مصائب اور آلام...
ڈبلن (نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پرتگال کی حیران کن شکست اس وقت مزید ڈرامائی صورت اختیار کر گئی جب معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ میچ کے دوران پرتگال 0-2 سے پیچھے تھا کہ 60ویں منٹ میں اسٹرائیکر رونالڈو نے آئرش ڈیفینڈر دارا او’شی کو باکس کے اندر کہنی رسید کی۔ ریفری نے وی اے آر کے مشورے پر ابتدائی پیلا کارڈ واپس لے کر براہِ راست ریڈ کارڈ دے دیا۔ رونالڈو نے غصے میں شائقین کی جانب طنزیہ تالیاں بجائیں اور آئرلینڈ کے کوچ ہیمیر ہالمگرِمسن سے جذباتی گفتگو بھی کی۔ پرتگالی کوچ رابرٹو مارٹینیز نے فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفا دے دیا تھا۔ اس سلسلے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کی تھیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفا نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ بھی دیا۔ ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز...
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی پی کے ارکان اسپیکر سیکریٹریٹ میں عدم اعتماد کی جو قرارداد جمع کروانے پہنچے ہیں، اس پر متعدد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک جمع کرانے کے مرحلے پر اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اپوزیشن اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اس لیے انہیں منصب پر برقرار رہنے کا کوئی اختیار نہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
عاصم منیر 2030 تک فوج کے سربراہ، آرمی، ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز قومی اسمبلی میں منظور، CICSC کا عہدہ ختم
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی کابینہ نے فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025کے مسودے اور پاکستان آرمی ایکٹ‘ پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی‘وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ ادھر قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل2025، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2025،پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025کی منظوری دیدی‘اپوزیشن نے بلز کی مخالفت کی‘مجوزہ آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری ہو گاجس کے بعد آرمی چیف کی مدت بطور چیف آف ڈیفنس فورسز دوبارہ سے شروع ہوگی‘ وزیراعظم آرمی...
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا۔ قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ...
اسلام آباد: آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کریں گے۔ وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ تمام بل قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کیے جا...
ایف آئی اے لاہور کا بینکنگ فراڈ اور مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث کمرشل بینک کے 2 ملازمین سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ یہ ملزمان 39 لاکھ روپے کا جعلی لون پاس کرنے کے جرم میں گرفتار کیے گئے جو کمرشل بینک کے ملازمین تھے۔ گرفتار ملزمان میں محمود الحسن، ذیشان اسحاق، ارشد علی تبسم اور بشیر احمد شامل ہیں۔ ملزمان محمود الحسن اور ذیشان اسحاق بینک میں بطور ایگریکلچر فنانس آفیسر کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ مذکورہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی دستاویزات تیار کر کے شہری کے نام پر جعلی لون پاس کیا۔ لون کی رقم ملزمان نے بشیر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
ریاض سیزن 2025 میں عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونالڈسن المعروف مسٹر بیسٹ کے (Beast Land) بیسٹ لینڈ زون کا افتتاح ہو گیا۔ اس موقع پر مسٹر بیسٹ نے اپنے مشہور آن لائن چیلنجز کو حقیقی دنیا میں پیش کیا اور شائقین کے ساتھ بھرپور جشن منایا۔ مزید پڑھیں: ریاض سیزن 2025: تینوں بڑے خانز اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ جمع تقریب میں بڑی تعداد میں مداح موجود تھے جو مسٹر بیسٹ سے ملنے اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے آئے تھے۔ شرکا مختلف چیلنجز میں حصہ لے کر 2 ملین ریال سے زائد کے انعامات جیت سکتے ہیں۔ ہر دن بہترین کارکردگی دکھانے والے شرکا کو کیش انعامات دیے جاتے ہیں، اور سیریز کے اختتام پر سب سے...
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک مینجرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔علیمہ خان جمعرات کوبھی پیش نہیں ہوئیں ،جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔انسداد دہشت...
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ اور دفاع کا حلف دیا تھا اب موجود نہیں رہا(جسٹس اطہر من اللہ)دونوں ججوںنے صدر مملکت کو استعفا بھجوادیا سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ...
اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات طلب کر لیں بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بانی چیٔرمین کی بہن کا 10واں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا جبکہ اس موقع پر علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔26 نومبر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اس بار بھی عدم پیشی پر عدالت نے لگاتار علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔دوران سماعت عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی...