2025-08-04@02:35:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7944
«لیے ہی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر خراج...
تائیوان کو اقوام متحدہ اور دیگر ایسی بین الاقوامی تنظیموں میں شرکت کا کوئی حق نہیں ہے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : امریکی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں ایک بل منظور کیا ہے جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں شامل ہونے کے لیے چین کے تائیوان خطے کی مدد کرے۔ جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ تائیوان کو اقوام متحدہ اور دیگر ایسی بین الاقوامی تنظیموں...
لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر دیوگو ژوٹا (Diogo Jota) 28 سال کی عمر میں اسپین میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کے 26 سالہ بھائی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں بھائی جس لامبورگینی گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ سڑک سے پھسل کر ایک درخت سے ٹکرا گئی اور فوراً آگ بھڑک اٹھی۔ کاستیل و لیون کے علاقائی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دونوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پرتگالی فٹبال...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے ،اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی. اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا پاکستانی عوام کو دھتکارا گیا، بھیڑ بکری سمجھا گیا.(جاری ہے) سلمان اکرم راجہ نے...
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ہندوﺅں کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے جس کے پیش نظر بھارت نے پہلگام اور گرد و نواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ہزاروں اہلکار تعینات کر کے علاقے کو قلعہ نما شکل دے دی گئی ہے. غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں جمعرات کو ہندوﺅں نے ایک بڑی، مہینے بھر جاری رہنے والی یاترا شروع کی ہے جس کا آغاز کئی یاتریوں نے اس مقام کے قریب سے کیا جہاں اپریل میں ہونے والے ایک مہلک حملے نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا تھا.(جاری ہے) گزشتہ سال پانچ لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جولائی 2025ء) آپ کے اکاؤنٹس اور فنڈز محفوظ ہیںیہ ہے وہ سب کچھ جو آپ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کیش ڈپازٹرز کے لیے بائیومیٹرکس کی شرط کے بارے میں جاننا چاہتے ہیںگزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں موبائل مالیاتی سروسز اور ڈیجیٹل والٹس کے تیز رفتار پھیلاؤ کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لیے کیش لیس لین دین کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں ایزی پیسہ سمیت کئی پلیٹ فارمز نے مالیاتی خدمات کو باآسانی اور سہولت سے فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تاہم جیسے جیسے ان سروسز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے ویسے ہی صارفین کو دھوکہ دہی اور غلط استعمال سے بچانے کے لیے...
دوحہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )عرب ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے سرکاری اسرائیلی مطالبات کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 14 اسرائیلی وزرا اور کنیسٹ کے اسپیکر عامر اوحانا کے دستخطوں کے ساتھ ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو فوری طور پر اسرائیل میں ضم کر دیا جائے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیوین نے بھی اسی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری نافذ کریںفلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں ان مطالبات کو...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )سپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے جو آج الیکشن کمیشن پاکستان میں دائر کر دیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے...
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے بین الجماعتی مذاکرات کے حامی نظر آتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کے 5 رہنماؤں نے جیل سے ایک خط لکھا ہے جس میں پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا گیا...
وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لانے جا رہے ہیں،نادار بچوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لی ہیں جو بورڈ آف گورنرز میں پیش کی جائیں گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی 2 سیٹوں پر کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاجس کی نمائندگی آل پاکستان پرائیویٹ...
سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ویپنگ کو نوجوان فیشن یا کم نقصان دہ متبادل سمجھ کر اپنا رہے ہیں، مگر حقیقت میں یہ عادت رفتہ رفتہ سگریٹ نوشی کی طرف لے جاتی ہے، جو صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے چند حساس اور اہم موضوعات پر نہایت سنجیدہ انداز میں اظہارِ خیال کیا، جس میں نوجوان فنکاروں میں تمباکو نوشی اور ویپنگ کے بڑھتے رجحانات کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزارتِ تمباکونوشی نوجوان اداکاروں کے نام کرنا چاہوں گی، کیونکہ اکثر نوجوان سیٹ پر بھی تمباکو نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار...
کراچی: شہر قائد میں گرمی کے ستائے باسیوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر آ گئی۔ محکمہ موسمیات اور ماہرین نے کراچی میں رواں ماہ کے دوران 2 سے 3 بارشوں کے سلسلوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے شہر کا موسم جزوی طور پر خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے، جب کہ جولائی کے وسط تک مزید ایک یا 2 اسپیل شہر کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انجم نذیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، جبکہ...
بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر سال ہونے والی امرناتھ یاترا مذہبی سرگرمی کے بجائے اب ایک سیکیورٹی آپریشن میں تبدیل ہو چکی ہے۔ مودی حکومت کے دور میں اس یاترا کو عسکریت زدہ بنانے کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کشمیری عوام نہ صرف سخت پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں بلکہ وادی کا نازک ماحولیاتی نظام بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ یاترا کا آغاز اور سیکیورٹی حصار کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز آج جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہوا۔ صبح 4 بجے بالٹال روٹ کے یاتریوں کا پہلا...
کراچی: سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے سمیت دیگر منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کریں گے۔ صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1.018 ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر...
پاکستان کی بڑی کوریئر کمپنیوں جن میں رجسٹرڈ ای کامرس کمپنیاں اور آن لائن تاجر شامل ہیں انہوں نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ جولائی 2025 سے نئی حکومتی ٹیکس پالیسی نافذ العمل ہو جائے گی۔ اور صارفین سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔ کوریئر کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کیش آن ڈیلیوری کے تحت اشیاء کی ترسیل پر 2 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور 2 فیصد سیلز ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔ یہ ٹیکس کوریئر کمپنیاں فروخت کنندگان یا شپنگ پارٹنرز کی جانب سے حکومت کو جمع کروائیں گی، جیسا کہ فنانس بل میں ہدایات دی گئی ہیں۔ کوریئر سروسز نے اپنے تمام سیلرز کو ہدایت کی...
سٹی42: آج 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 جلوس برآمد ہوں گے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ان تمام مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 6800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے بھرپور اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری مزید بتایا گیا ہے کہ تمام جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز...
اگر یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک لائیک، شیئر یا کوئی تبصرہ آپ کا امریکی ویزا مسترد کروا سکتا ہے، تو اس میں اب کوئی دو رائے نہیں کیونکہ امریکی محکمہ خارجہ کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔ اگر آپ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر، لائک اور تبصروں پر غور کیجیے، اور کوشش کریں، کہ ویزا درخواست سے قبل آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کسی بھی قسم کے نفرت انگیز، تشدد اور انتہاپسندی جیسے مواد سے پاک ہوں۔ امریکا کی جانب سے ویزا درخواست دہندگان، خصوصاً غیر ملکی طلبا کے سوشل...
پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاک فوج نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات شروع کردیے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر بھمبر میں پاک فوج نے متعدد سرکاری اسکولوں اور رہائشی گھروں کے اندر حفاظتی بنکرز تعمیر کردیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں مقامی آبادی محفوظ رہ سکے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ بنکرز ان کے لیے امید اور تحفظ کا باعث ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے قریب بسنے والوں کو ہمیشہ بھارتی جارحیت کا سامنا رہتا ہے اور اس تناظر میں پاک فوج...
ماڈرن ورلڈ 80 برس سے دو سنگین المیوں سے دوچار ہے، ایک فلسطین اور دوسرا کشمیر کا المیہ۔ دونوں ہی ناجائز قبضے سے جڑے انسانی المیے۔ ایک یہود تو دوسرا ہنود کا پیدا کردہ مسئلہ۔ اگر یہ اتفاق ہے تو حد درجہ حیران کن کہ پہلی بار یہ دونوں لگ بھگ ساتھ ساتھ پٹے اور بری طرح پٹے۔ ایک کے اوسان خطا ہونے میں چار دن لگے جبکہ دوسرے کا حربی سٹیمنا فقط 12 روز کا ثابت ہوا۔ طویل جنگ کا تجربہ اسرائیل کے پاس ہے اور نہ ہی انڈیا کے پاس۔ خود پاکستان بھی طویل جنگ کے کسی تجربے سے نہیں گزرا، چاروں ممالک میں سے فقط ایران ہے جو 8 سالہ جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔ کسی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا، وہ خوابوں کی سرزمین، جہاں لاکھوں دل ہر سال اپنی امیدوں کے پر جلاتے ہیں، اب ایک تاریک موڑ پر کھڑا ہے۔ یہ وہی سرزمین ہے جہاں برصغیر کے تارکین وطن نے اپنی محنت کے موتی بکھیرے، اپنی صلاحیتوں سے اس کی گلیوں کو سجایا اور اپنے خوابوں کی قیمت اپنے وطن کی جدائی سے چْکائی۔ مگر امریکی عدالت عظمیٰ کے تازہ فیصلے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو جزوی طور پر بحال کر دیا جو پیدائشی شہریت کے حق کو چھینتا ہے۔ یہ فیصلہ برصغیر کے تارکین وطن کے لیے ایک زوردار طمانچہ ہے۔ وہ امریکا، جو کبھی ’’ترقی کا خدا‘‘ کہلاتا تھا، اب اپنے چاہنے والوں کے لیے مایوسی کا ایک کڑوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) سندھ کے انتہائی پسماندہ ضلع کے عوام کے لیے اپنی لازوال اور بے مثال خدمات سے عوام کے دلوں میں محبت کے چراغ روشن کرنے والے پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے سرگرم رہنما عبداللطیف میمن کو مختلف برادریوں اور معزز شہریوں کی جانب سے ان کی خدمتوں کے لیے تقاریب کا انعقاد کرکے ان کو پٹکے، لنگیاں اور اجرکوں پہنائی گئی ۔اس موقع پر انہوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود غربت میں بہت وقت گزارا ہے اس لیے میں بلا تفریق علاقے کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، غریبوں، مسکینوں، ناداروں اور مسائل میں گھرے لوگوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتا ہوں۔ اقتدار ہمارا مقصد نہیں ہے۔ اصل طاقت وہ ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نواگئی، 2 پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد جاح بحق جب کہ 16 شہید ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیے جارہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی...
BARCELONA: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف اور جامع شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسپین کے شہر سیویلا میں منعقدہ چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ میں شرکت کی اور کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرخزانہ نے عالمی ترقیاتی تعاون کو مؤثر بنانے، مالیاتی نظام میں اصلاحات اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس جی ڈیز) کے حصول کے لیے فوری عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے نتیجہ خیز، شفاف...
قدرتی حسن سے مالا مال جنت نظیر وادی سوات حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے وادی اجل بن چکی ہے کیونکہ ہر سال آنے والا سیلاب، سیر و تفریح کے لیے آنے والے درجنوں سیاحوں کی زندگیاں نگل کر ریاست کے منہ پر کالک مل کر شہداء کے پسماندگان سمیت پوری قوم کو غم زدہ چھوڑ جاتے ہیں۔ گزشتہ سالوں کی طرح ہفتہ کی صبح بھی سوات کی جنت نظیر خوبصورت وادی میں سیلابی ریلے کی بے رحم موجیں 16 انسانوں کی زندگیوں کو نگل گئیں۔ اس سانحہ نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ مرنے والوں کا تعلق مردان اور ڈسکہ سے تھا۔ ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی فیملی کے دس افراد کو سیلابی ریلا اپنے ساتھ بہا...
ابھی بجٹ 2025-26 کا آغاز ہوا ہی تھا کہ پاکستان کے غریب عوام کے سر پر اولے پڑنے لگے۔ حکومت نے یکم جولائی کی تاریخ کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں پٹرول، ڈیزل وغیرہ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا۔ ابھی صبح ہوئی، اس نوجوان کو دیکھیے جوگھر سے دفتر کے لیے نکلا تھا کہ پٹرول پمپ پہنچا اور نئی قیمت سن کر اس کے ہوش اڑ گئے، اب کیا ہوگا۔ روزانہ دفتر جانا، واپسی پر پارٹ ٹائم کے لیے جانا، پھر اتنی دور سے گھر لوٹنا، ان ہی سوچوں میں گم تھا کہ آواز آئی ’’ صاحب! کتنا پٹرول؟‘‘ ہڑبڑاتے ہوئے جلدی جلدی اپنے کپکپاتے ہوئے سیدھے ہاتھ کو جیب میں ٹھونسا، ہاتھ نے بھی...
کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید، اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ انھوں نے یہ کھلا خط کس کو لکھا ہے، وہ کس کو مخاطب ہیں۔ کیا وہ اپنے کپتان سے مخاطب ہیں، کیا وہ اپنی جماعت کی قیادت سے مخاطب ہیں، کیا وہ اسٹبلشمنٹ سے مخاطب ہیں، کیا وہ حکومت سے مخاطب ہیں۔ بہر حال یہ ان کا پہلا کھلا خط نہیں ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی کھلے خط لکھ چکے ہیں۔ لیکن وہ بھی نظر انداز ہوئے ہیں۔ ان کی اپنی جماعت بھی اپنے ان اسیران کے...
تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم جیلوں میں اپنے لیے نہیں اس ملک کے لیے بیٹھے ہیں، ہمیں پتا ہے ہم بے گناہ ہیں، ہمیں پتا ہے یہ ہمیں سزائیں دیں گے، اس کے باوجود ہم اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ڈھائی سال کے بعد ہم نے مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے، ہمارے ہزاروں کارکن پیشیوں پر آتے ہیں وہ سب ڈٹے ہوئے ہیں، میرے پاس جو ڈگریاں ہیں میں کسی بھی ملک میں جاسکتی تھی مگر پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اسے...
اقوام متحدہ: پاکستان نے ہیٹی میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمطالبہ کیا ہے کہ ہیٹی کو خون ریز اور تباہی سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں جہاں پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کی حکمرانی، بڑھتی ہوئی خودساختہ انصاف کی کارروائیاں، اور بگڑتا ہوا انسانی بحران واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ہیٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب اور جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کے صدر سفیر عاصم افتخار احمد نے کونسل پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل...
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نظام صرف اور صرف اشرافیہ کے تحفظ اور غریب عوام کی بربادی کے لیے قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا...
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں۔ موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔...
غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس معاہدے کے تحت غزہ سے انخلا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ حماس کو غزہ سے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ اسرائیل نے ان شرائط کو قبول کر لیا ہے جو حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی معاہدے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) ہجرت کر کے جرمنی آنے والے بہت سے غیر ملکی اپنے بہتر مستقبل اور سماجی استحکام کے خواب لیے یورپ کے قلب میں واقع اس ملک کا رُخ کرتے ہیں۔جرمن معاشرے میں ضم ہونے کی شرائط پوری کرنے کے باوجود ان میں سے اکثر خود کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں نظر انداز ہوتا اور الگ تھلگ کر دیا گیا محسوس کرتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کا جواب بہت سے ایسے تارکین وطن کی کہانیوں میں ملتا ہے۔ ''وہ سب کچھ جو مجھے جرمنی لے کر آیا وہ یہاں نہیں ہے۔ ایک وقت یہ آیا کہ میں نے سوچا بس اب کافی ہو گیا۔ میں نہیں چاہتا کہ میرے...
سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے دوران پیش آنے والے دل خراش واقعے نے ریسکیو کی نامناسب سہولیات کو بے نقاب کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال فیضی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ریسکیو کے لیے دو طرح کی کشتیاں استعمال ہوتی ہیں، جو اس صورتِ حال میں مؤثر نہیں تھیں۔ سوات میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئیامیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔ ریسکیو آپریشن کے لیے مقامی طور پر بنائی گئی کشتی استعمال کی گئی، غوطہ خوروں نے پہلی کوشش...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے لیے نیا سیاسی فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزاحمت اور مذاکرات کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ کوٹ لکھپت جیل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات مقتدر حلقوں سے ہوں، تاہم اُن کی طرف سے کہا گیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے، تو اب ہم سیاست دانوں سے ہی بات کریں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ہماری رسائی ہونی چاہیے تاکہ ہم انہیں صورت حال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کے دوران نہ صرف پارٹی پالیسی پر بات ہوئی بلکہ کئی دلچسپ انکشافات اور وضاحتیں بھی سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اُن خبروں پر بھی وضاحت دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا لیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم دراصل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخرکار جس فیچر کا انتظار تھا، وہ آئی فون صارفین کو بھی ملنے والا ہے۔ واٹس ایپ نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے اب ایک آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانا ممکن ہوگا۔اب تک آئی او ایس صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کی سہولت حاصل تھی، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کافی پہلے سے یہ سہولت استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم اب آئی او ایس بیٹا ورژن میں یہ فیچر شامل کر لیا گیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے آئی فون ورژن کے بیٹا اپڈیٹ میں ایک نیا “اکاؤنٹ لسٹ” پیج بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں صارف...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر! نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔ اب شہریوں کو نادرا دفاتر کے طویل چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ شناختی کارڈ سے متعلق کئی اہم سہولیات ان کی قریبی یونین کونسل میں ہی دستیاب ہوں گی۔ نادرا کی جانب سے اس سہولت کا مقصد شہریوں کی زندگی کو آسان بنانا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو دور دراز علاقوں سے نادرا دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔ اس نئی اسکیم کے تحت درج ذیل خدمات اب مقامی یونین کونسلز میں حاصل کی جا سکتی ہیں: نیا قومی شناختی کارڈ (CNIC) بنوانا...
سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ 35 سال کی رفاقت کو 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دیا تھا، جس کے بعد عمران خان انتخابی جلسوں میں متعدد بار چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے تھے جبکہ چوہدری نثار بھی واضح کر چکے تھے کہ ان کی عمران خان کی پرانی دوستی ہے لیکن اس کے باوجود وہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہو سکتے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے اور چوہدری نثار سیاسی منظرنامے سے غائب ہوتے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: چوہدری نثار کی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان نہیں، قریبی...
ایک بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاس آب کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں، حب کینال کی بحالی کے لیے3.1 ارب جبکہ شہداد کوٹ واٹر سپلائی کے لیے 2 ارب روپے رکھے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، سندھ کا بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک وژن ہے۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے لیے 7.7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی...
صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دبائو میں...
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرفتاری اور ملک بدری کی دھمکی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ 33 سالہ ترقی پسند رہنما نے کہا کہ وہ خوف زدہ نہیں ہوں گے اور اپنی سیاسی پالیسیوں پر ثابت قدم رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک حراستی مرکز کے دورے کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہمیں اسے گرفتار کرنا ہوگا، ہمیں اپنے ملک میں کمیونسٹ نہیں چاہیے۔‘ انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ ’کافی لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر یہاں موجود ہے۔ ہم اس حوالے سے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
اسلام ٹائمز: کربلا ہمیں آواز دیتی ہے کہ ہم بیدار ہو جائیں، حق کے لیے کھڑے ہو جائیں، امت کو متحد کریں، مظلوموں کے لیے آواز بلند کریں اور دین کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں۔ آج کے دور میں ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو حسینی فکر کا علمبردار بنائے، اور اس پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے کہ ہم ظلم کے خلاف ہیں، اور ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تحریر: مفتی گلزار احمد نعیمی تاریخِ انسانیت میں ایسے عظیم واقعات کم ہی رونما ہوتے ہیں جو زمان و مکان کی قیود سے بلند ہو جائیں اور صدیوں بعد بھی ان کی صدائیں...

جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بدھ کے روز اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا میں اخلاقی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے اور جھوٹی معلومات کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤثر بین الاقوامی میکنزم تشکیل دے۔ یہ بات انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمونا میں یونیسکو کی نمائندہ سوسن وائیز اور مہدی بن صلاح (سینئر پراجیکٹ آفیسر، فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ سیفٹی آف جرنلسٹس سیکشن، یونیسکو) سے ملاقات کے دوران کہی، جیسا کہ چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ جھوٹی معلومات سب سے بڑا چیلنج چیف ایڈوائزر نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جھوٹی اور گمراہ کن...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی اور کامیابی سے اپنے اختتام کی طرف کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر...
خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے، اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر دو مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیے، تاہم کوئی جواب نہیں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ صرف جون کے مہینے میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف مکمل کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 51,911 سے زائد افراد کو مکان بنانے کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق مختصر عرصے میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے بلاسود یا آسان اقساط پر قرضے جاری کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے ہزاروں خاندانوں نے ذاتی گھر کی تعمیر کا خواب پورا کیا۔ اب تک 5,293 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ مکانات باقاعدہ آباد ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ...
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان حالیہ برسوں میں شدید قدرتی آفات کا شکار رہا ہے، جن میں زلزلے، سیلاب، اور لینڈ سلائیڈنگ شامل ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر حکومت اور ماہرین نے شمالی علاقہ جات میں بڑھتے سیاحتی سانحات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور ہنگامی حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو قدرتی آفات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی برس میں سیاحتی مقامات پر ہولناک حادثات رونما ہو چکے ہیں، جن میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ شمالی علاقوں کے حسین مناظر لاکھوں سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں، تاہم یہ علاقے...
پشاور: خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے محکمانہ جائزہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ڈیلنگ سے متعلق تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عملے کی نگرانی کو مؤثر بنانا اور دفتری امور میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کے دفاتر میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکہ نے جاپان، بھارت اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کے ساتھ مل کر منگل کے روز نایاب معدنیات کے حصول کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا، اس گروپ میں معدنیات کے شعبے میں چین کے غلبے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ان نادر معدنیات کی مستحکم فراہمی کے لیے کام کرنے کا عہد کیا، جو نئی ٹیکنالوجیز کے لیے ضروری ہیں۔ گروپ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اہم معدنیات اور مشتق اشیا کی پیداوار کے لیے کسی ایک ملک پر انحصار ہماری صنعتوں کو اقتصادی جبر، قیمتوں میں ہیرا پھیری...
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے ہیں، ایک ہزار 421 ڈاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 809 کی زبان بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کی بھی خدمات لی جائیں گی۔ بدھ کے روز سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پروونشل انٹیلیجنس سینٹر کا دورہ کیا اور مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی۔ یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ اس موقع پر پروونشل انٹیلیجنس سینٹر افسران نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں...
مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوسف مہدی نے گزشتہ ہفتے ایک بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا کہ اس وقت دنیا بھر میں ونڈوز ایک ارب سے زائد فعال ڈیوائسز پر چل رہی ہے، اگرچہ یہ تعداد بظاہر متاثر کن محسوس ہوتی ہے، مگر گزشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ZDNET کے مطابق، مائیکروسافٹ کی 2022 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اُس وقت ونڈوز 10 یا 11 تقریباً 1.4 ارب ڈیوائسز پر استعمال ہورہی تھیں۔ چونکہ ایسی رپورٹس کمپنی کی قانونی ٹیم کی جانب سے باریک بینی سے جانچی جاتی ہیں، اس لیے یہ کہنا درست ہوگا کہ پچھلے 3 برسوں میں ونڈوز نے تقریباً 40...
جولائی کا مہینہ فلکیات کے شوقین لوگوں کیلئے بہت خاص ہے۔ اس مہینے آپ چاند، سیارے، ستارے اور شہابی بارات کو دیکھ سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس مہینے کے وہ 8 اہم مناظر جنہیں آپ ضرور دیکھیں۔ 1. میسیر 22 کا جھرمٹ (1 جولائی): رات کو آدھی رات کے قریب، ایک بڑا ستاروں کا جھرمٹ جو زمین سے 10,000 سال روشنی دور ہے، آسمان میں سب سے اوپر ہوگا۔ یہ جھرمٹ جنوبی علاقوں میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوربین سے اس کی خوبصورتی اور ستارے واضح ہوتے ہیں۔ 2. سیارہ مرکری کا بہترین موقع (4 جولائی): 4 جولائی کو غروب آفتاب کے بعد مغرب کی طرف، horizon کے قریب سیارہ مرکری دیکھنا آسان ہوگا۔ اگر بادل ہوں...
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ نادرا کی کون سی خدمات یونین کونسل میں فراہم کی جائیں گی؟ نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں: قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم) خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ازدواجی حیثیت میں تبدیلی شناختی کارڈ کی منسوخی اور دیگر متعلقہ خدمات نادرا کی خدمات کہاں کہاں دستیاب ہیں؟ ابتدائی طور پر یہ خدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ بعید نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی آجائے لیکن اس تبدیلی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے،مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پارلیمنٹ ہائوس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ وہاں کے حالات کی بہتری کے لیے اگر کوئی اقدام ہوتا ہے تو یقینا ہونا چاہیے ، خیبرپختونخوا میں تباہ حالی ہے، کرپشن ہے،اربوں روپے کا ایک میگا کرپشن کااسکینڈل چل رہا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط کو تسلیم کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے دوران تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ قطری اور مصری ثالث اس حتمی تجویز کو پیش کریں گے، مجھے امید ہے کہ حماس اس معاہدے کو قبول کرے، کیونکہ یہ اس سے بہتر نہیں ہوگا بلکہ بدتر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے نام کی تبدیلی پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے اسی نام سے فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے دل اور جنرل علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔ رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے۔
پشاور: خیبرپختونخوا کے واحد برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی کمی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث حالات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور نرسوں کی 60 فیصد کمی پوری کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کام کرنے لگے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی قلت کا سامنا ہے جہاں صرف 40 فیصد نرسنگ اسٹاف موجود ہے جبکہ 60 فیصد سے زائد نرسیں استعفیٰ دے چکی ہیں، جس کے باعث ایمرجنسی، آئی سی یو اور سرجیکل یونٹس کی خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(2) مجھے میاں طفیل محمد کے ساتھ کام کرنے کا موقع اس لیے نہیں ملا کہ جب 1987 میں، میں جماعت اسلامی حیدرآباد کا نائب قیّم تھا تو میاں صاحب کی جگہ محترم قاضی حسین احمد امیر جماعت اسلامی پاکستان بن چکے تھے۔ 1993 میں جب میں پہلی بار مرکزی شوریٰ کا رکن منتخب ہوا تب میں جماعت اسلامی حیدرآباد کا امیر تھا۔ افتتاحی اجلاس کے موقع پر میں نے میاں صاحب سے اپنا تعارف کرانے کی کوشش کی تو میاں صاحب نے کہا کہ میں آپ کو جانتا بھی ہوں اور پہچانتا بھی ہوں۔ آپ کے خیالات سے واقف بھی ہوں اور آپ کے لیے دعا بھی کرتا ہوں۔ مجھے گمان تھا کہ میاں صاحب مجھے امیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امن، محبت، مہمان نوازی اور رواداری کی سرزمین کے طور پر مشہور باب الاسلام سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں، لوٹ مار، اغواء، قتل، اور معصوم بچوں و بچیوں کے اغواء کی خبریں سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ اگرچہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحال حکومت وقت کی اولین ذمے داری ہوتی ہے، لیکن سندھ میں جاری بدترین بدامنی اور ڈاکو راج سے صاف ظاہر ہے کہ گزشتہ 17 سال سے اقتدار میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت اس معاملے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے یا پھر مجرموں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے؟ سندھ حکومت نے گزشتہ مالی سال میں امن و امان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں اسرائیل کی بدترین دہشت گردی جاری ہے، پناہ گاہوں اور امدادی قافلوں پر بمباری کے نتیجے میں روزانہ ستر، اسی افراد شہید ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسرائیلی بمباری سے 68 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی فضائی حملے کیے گئے، اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی، دیر البلاح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بچوں میں گردن توڑ بخار کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی ہے، نومولود بچے دودھ کے لیے بلبلا رہے ہیں، شیر خوار بچوں کی جان بچانے...
قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا، اب تک 24 ہزارحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن تواترسے جاری اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ بعد از حج آپریشن کےتحت کل 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہےہیں۔ پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا، اب تک 24 ہزارحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن تواترسے جاری اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔بعد از حج آپریشن کےتحت کل 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہےہیں۔ پی آئی اے ترجمان...
کراچی: پاکستان ائیرلائن (پی آئی اے) کا بعد حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا اور اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن تواترسے جاری ہے اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کوپاکستان پہنچایا جا چکا ہے، بعد ازحج آپریشن کےدوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعدازحج آپریشن کے تحت مجموعی طور پر 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے، بعدازحج آپریشن کے لیےقومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 جولائی 2025ء) مالیات برائے ترقی کے موضوع پر جاری اقوام متحدہ کی چوتھی کانفرنس میں سپین اور برازیل نے دنیا میں بڑھتی ہوئی نابرابری پر قابو پانے کے لیے امیر ترین لوگوں سے بڑی مقدار میں اور منصفانہ ٹیکس وصولی کے مقصد سے ایک مشترکہ اقدام کا آغاز کیا ہے۔سپین کے شہر سیویل میں جاری کانفرنس کے دوسرے روز دونوں ممالک نے کہا کہ عام ٹیکس دہندگان کے مقابلے میں دنیا کے امیر ترین لوگ سرکاری خزانے میں بہت کم وسائل جمع کراتے ہیں۔ محصولات کی شرح کا کم ہونا اور مالیاتی نظام میں پائی جانے والی خامیاں اس کی بڑی وجہ ہیں۔اس موقع پر سپین کے وزیر خزانہ جیزز گیسکن نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیشن صرف لباس تک محدود نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کی شخصیت، انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ایسے کئی فیشن آئٹمز ہیں جو وقت یا موقع کی پابندی سے آزاد ہوتے ہیں، اور ان میں سفید جوتے سرفہرست ہیں۔ چاہے وہ چمڑے کے ہوں، کینوس کے یا میش میٹیریل سے بنے ہوں، سفید جوتے ہر الماری کا لازمی جزو سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم، مون سون کے موسم میں ان کی صفائی اور چمک کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن جاتا ہے کیونکہ بارش، کیچڑ اور مٹی کے داغ ان کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔اسی مسئلے کے حل کے لیے ایک آسان اور مؤثر ‘ڈو اِٹ یورسیلف’ (DIY) گائیڈ تیار کی گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ : جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور تامل ناڈو میں پیش آنے والے دو الگ الگ ہولناک حادثات میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا واقعہ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں واقع ایک دوا ساز فیکٹری میں پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ تامل ناڈو کے سیواکاشی علاقے میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع معروف دوا ساز ادارے Sigachi Industries کی ایک یونٹ میں زوردار دھماکہ اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یورپ میں عام طور پر استعمال ہونے والا کھانسی کا ایک شربت ایمبروکسول پارکنسنز کے مریضوں میں ڈیمینشیا کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔تحقیقات کے مطابق، پارکنسنز کا شکار تقریباً نصف مریض 10 سال کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جس سے یادداشت کی خرابی، ذہنی الجھن، نظر کے دھوکے، اور مزاج کی تبدیلی جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جو نہ صرف مریض بلکہ ان کے خاندان اور صحت کے نظام پر بھی گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ اعصابیات ڈاکٹر اسٹیفن پاسٹرناک کے مطابق، موجودہ علاج صرف علامات کو کم کرتے ہیں، بیماری کو روکنے میں مؤثر نہیں ہیں۔اب ایک...

بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت میں واضح سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور وہ سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہ علیحدہ ہو سکتا ہے، نہ ہی اسے معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دشمن ملک پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے پاکستان کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کی جانب سے دیے گئے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹورنٹو: فضائی آلودگی صرف پھیپھڑوں اور سانس کے نظام کو متاثر نہیں کرتی بلکہ یہ ہمارے دل کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے، کینیڈا کی معروف ٹورنٹو یونیورسٹی کی ایک تازہ طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی میں سانس لینے والے افراد کے دل کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، یہاں تک کہ دل کے افعال متاثر ہونے لگتے ہیں، دل کو خون پمپ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے مائیکرو ذرات (Particulate Matter) جب طویل عرصے تک جسم میں داخل ہوتے رہیں تو یہ دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کے نتیجے میں دل کو...
بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث حالات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور نرسوں کی 60 فیصد کمی پوری کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کام کرنے لگے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے واحد برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی کمی کا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث حالات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور نرسوں کی 60 فیصد کمی پوری کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز کام کرنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر پشاور میں عملے کی قلت کا سامنا ہے جہاں صرف 40 فیصد نرسنگ اسٹاف موجود ہے جبکہ 60 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلادیش کے خلاف 3میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے میدان میں اترنے جا رہی ہے، جس کے لیے قومی ٹیم کے مجوزہ اسکواڈ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بورڈ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، تاہم ابتدائی طور پر یہ طے ہو چکا ہے کہ سینئر لیگ اسپنر شاداب خان اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شاداب خان کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے اور ڈاکٹرز نے ممکنہ طور پر سرجری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سوات میں پیش آنے والے دلخراش سانحے پر سیاست کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا غیرجانبداری اور سچائی کے ساتھ جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب نے ملک میں شدید نقصان پہنچایا، لاکھوں مکانات تباہ ہوئے اور زرعی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، خطرات سے آگاہی اور پیشگی اطلاع میں ادارے کا کردار نہایت اہم ہے۔شہباز...
وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد معیشت کو استحکام کو طرف لے جانا ہے۔بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی، ہمارا مقصد معیشت کو استحکام کی طرف لے جانا ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ اس سال ٹیرف اصلاحات کی ہیں، 5 سالہ ٹیرف پالیسی دی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھا دیے ہیں، تنخواہ دار طبقے کےلیے ٹیکس میں کمی کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کی بنیاد بنا، ہم چاہتے ہیں...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پرپاکستان کی حکومت،عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں سفارت خانہ میں اپنی جانب سے دئیے گے ظہرانہ میں اظہار خیال کیا اور امیر جماعت اسلامی کو شکریہ کا خط بھی دیا۔امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل اور امریکہ کے مقابل استقامت دکھانے پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم...
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔ وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے اسپیکر آفس نے آئینی و قانونی مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب کے محکمہ قانون سے رائے لی جا رہی ہے تاکہ معطلی کے بعد رکنیت کی تنسیخ کے لیے ممکنہ راستے اختیار کیے جا سکیں۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر آفس کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اس عدالتی فیصلے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جو سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے حوالے سے آیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر اعلیٰ عدالتی نظائر کا بھی تفصیلی مطالعہ جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ قانونی پیچیدگی سے...
شیخ حسینہ واجد کی بھارت نواز حکومت ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش بھارت تعلقات میں ایک تناؤ ہے۔ ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش کے عبوری وزیر اعظم ہیں۔ مارچ 2025 میں ڈاکٹر یونس نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے بعد بنگلہ دیش کے تعلقات پاکستان اور چین دونوں کے ساتھ تیزی سے بہتر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ بنگلہ دیش اس وقت چین اور ایشیائی مالیاتی اداروں کی طرف مائل ہے۔ 2025 میں بنگلہ دیش نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 400 ملین ڈالر قرض کلائمیٹ چینج کی مد میں حاصل کیے ہیں۔ یہ بنک ایشیا میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور اس کا صدر دفتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بہت سارے راستے اور لائحہ عمل موجود ہیں۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مایوسی کی فضاء ہے، میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں، مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں، ابھی بہت سی راہیں کھلی ہیں۔فیصل چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نمائندہ اس وقت جیل میں ہے، مگر عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے کراہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان، یحییٰ آفریدی کر رہے ہیں، اور اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے سینئر ترین ججز کے نام زیرغور لائے جا رہے ہیں۔جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پر مشاورت جاری...
فائل فوٹو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جاری ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن کے ناموں پر غور ہو گا۔چیف جسٹس بلوچستان کے لیے جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی کے ناموں پر غور ہو گا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد...
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں شامل ماہانہ 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس ہر ماہ ہر بجلی کے صارف سے بلوں کے ذریعے وصول کی جاتی تھی جس سے قومی خزانے کو ہر ماہ 1.5 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوتی تھی جو براہ راست ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو منتقل ہوتی تھی جس سے ادارہ اپنے مالی اخراجات چلاتا تھا۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد پی ٹی وی ملازمین اور عام لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال ہے کہ پہلے سے مالی بوجھ کا شکار پی ٹی وی کی سالانہ 16 ارب روپے کی آمدن ختم ہونے کا فیصلہ کیا...
امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی برانڈنگ کی فہرست میں ایک اور پراڈکٹ کا اضافہ کر دیا ہے، اور یہ ہے پرفیوم۔ ٹرمپ نے پیر کی شب اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ “ٹرمپ فرینگرینسز’ اب دستیاب ہیں، جن کا نام ہے ‘Victory 45-47” — “کیونکہ یہ خوشبو جیت، طاقت اور کامیابی کی علامت ہے، مردوں اور خواتین دونوں کے لیے۔” یہ پرفیوم 249 امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جس کی بوتل ایک “آئیکونک” سنہری مجسمے پر مشتمل ہے۔ خواتین کے لیے تیار کردہ پرفیوم کو ’اعتماد، خوبصورتی اور ناقابل شکست عزم‘ کی علامت قرار دیا گیا ہے، جبکہ مردوں کے لیے خوشبو کو ’طاقتور اور باوقار قیادت‘...
ترکیہ(نیوز ڈیسک)صوبہ ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو،50 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل،ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،آگ کے باعث 50 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔ آگ کے باعث ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کردی گئیں،بیک وقت 6 مقامات پر شعلے بھڑک رہے ہیں،ترک حکام کےمطابق آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز،فائر فائٹنگ طیارے۔ فائر انجن اور ہزار سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر کے جنگل میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،ضرورت پڑنے پر ترکیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے...
کراچی:بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔ کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔ رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔ کرکٹر کی جس ملازمت کے لیے تقرری ہو رہی ہے اس کے لیے کم سے کم گریجویشن کی تعلیم ضروری ہے۔ Post Views: 2
ایس آئی ایف سی کے قیام کے دوسرے سال میں ملک میں صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ دوسرے سال میں بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔ اسی طرح پاکستانی اسٹارٹ اپ ’بُک می‘کی سعودی عرب میں توسیع، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستانی سیاحتی ٹیکنالوجی کے عالمی سفر کا آغاز ہے۔ اُدھر گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاؤسز کی بحالی کے ساتھ گرین ٹورازم کے تحت 4000 روزگار کے مواقع بھی...
بجٹ 26-2025: خواتین کن چیزوں پر ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں؟ بجٹ 26-2025: خواتین کن چیزوں پر ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کررہی ہیں؟ خواتین کے لیے خوشخبری، کاسمیٹکس کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟ خواتین کے لیے خوشخبری، کاسمیٹکس کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟ ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری جنگوں میں خواتین پر جنسی مظالم کیوں کیے جاتے ہیں؟ جنگوں میں خواتین پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر نیویارک کی میئر شپ کے ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کامیاب ہوئے اور انہوں نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو وہ نیویارک سٹی کے لیے وفاقی فنڈز روک دیں گے۔ صدر ٹرمپ، جو خود نیویارک کے رہائشی رہ چکے ہیں، نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اگر ممدانی جیت گیا تو بہتر ہے کہ وہ صحیح کام کرے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈز نہیں ملیں گے۔ وہ ایک کمیونسٹ ہے، اور میرے خیال میں یہ نیویارک کے لیے بہت بُرا ہو گا۔ 33 سالہ زہران ممدانی، جو خود کو ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہتے ہیں، نے حال ہی میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹک پرائمری میں شکست دے کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز شام پر امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ اس طرح مشرق وسطیٰ کے اس ملک کی بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ تھلگ رہنے کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ امریکہ نے شام کے خلاف پابندیوں کے پروگرام کو سن 2004 میں نافذ کیا، جو اب تک جاری تھا اور اس کے تحت شام پر دور رس پابندیاں عائد کی گئیں، جس سے مرکزی بینک سمیت بیشتر ریاستی ادارے متاثر ہوئے۔ شام: چرچ میں بم کے پیچھے داعش سے الگ ہونے والا گروہ کون ہے؟ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو...