2025-09-18@07:05:43 GMT
تلاش کی گنتی: 23476

«محمد اورنگزیب نے کہا»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن، چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس سی او کے لیے تیانجن میں موجود ہونا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ میں چینی صدر شی جن پنگ کا ان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے قومی دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج چین کی عالمی قیادت کو نہ صرف ایس سی او بلکہ دیگر پلیٹ فارمز میں بھی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور سی پیک اس کی...
    پاکستانی خواتین باکسرز نے چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ عائشہ ممتاز نے ویمنز انڈر 18کے فائنل میں پہنچ کر پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں دنیا کے 26 ممالک کی34 ٹیمیں شریک ہوئیں۔  تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاک آرمی کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنلسٹ ہیں۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی مرد باکسرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاک آرمی کے قدرت اللہ سیمی فائنلسٹ،...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن میں پاکستانی قوم اور حکومت کی طرف سے سید علی گیلانی کی کشمیر کے لئے انکی بے مثال جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت سے کشمیر اور کشمیریوں کی آواز کو تاریخ میں زندہ رکھا تاکہ اسکی گونج دنیا کے ایوانوں تک پہنچ سکے۔  وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی کی  پاکستان سے لازوال محبت پاکستان کے لیے باعث فخر اور کشمیریوں سے ہمارے روحانی اور دلی تعلق کی علامت ہے۔ انہوں...
    تیانجن ( نیوزڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) باہمی اعتماد اور مشترکہ مفاد کے اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ چینی شہر تیانجن میں جاری ایس سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت 2.3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ چین رکن ممالک کو 10 ارب یوآن قرض فراہم کرے گا۔ چینی صدر نے...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے عمومی اجلاس میں کہا کہ اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ الاسکا سمٹ میں یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کچھ ’سمجھوتے‘ طے پائے ہیں۔ پیوٹن نے چین کی جانب سے جاری جنگ کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے کہا: ’اس حوالے سے ہم چین کی ان کوششوں اور تجاویز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو یوکرین کے بحران کے حل کے لیے دی گئی ہیں۔ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ روسی اور امریکی صدور کی ملاقات (الاسکا) میں ہونے والے سمجھوتے بھی، مجھے امید ہے، اس...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران لی جانے والی گروپ فوٹو پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو فوٹو میں مرکزی حیثیت نہیں دی گئی اور انہیں کونے میں کھڑا کر دیا گیا، جو بھارت کے وقار کے خلاف ہے۔ دنیش کے وِہرا کے مطابق فوٹوگراف میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ بالکل درمیان میں موجود تھے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شی جن پنگ کے قریب رکھا گیا۔ اس کے برعکس وزیراعظم مودی کو صفِ اوّل میں ہونے کے باوجود تقریباً چوتھے یا پانچویں نمبر پر کونے کی جانب کھڑا کیا گیا۔ ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر ان کی آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن اور تحریک آزادی کے عظیم رہنما تھے۔ وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے تمام تر مظالم کے باوجود بھارتی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ حقِ خودارادیت کے اصولی مؤقف پر ڈٹے رہے۔ ان کی بے مثال قربانیاں اور استقامت آج بھی کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام...
    سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مصری شاہ اور ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان پار کر دیے گئے۔ سی سی ڈی حکام  نے کہا کہ ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی  نے کہا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
    اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کی سماعت کے لیے بنایا گیا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے ٹرانسفر کیا گیا تھا جس بینچ نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے تھے۔ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کے لیے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آل جماعت حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دنیا کے ایوانوں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے لازوال محبت قومی فخر اور کشمیری عوام سے پاکستان کے دلی و روحانی تعلق کی واضح علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کی اور ان کی زندگی کشمیری عوام...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کو ان کی چوتھی برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ بھارتی مظالم اور جبر ان کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آواز ہر عالمی فورم پر بلند کرتا رہے گا اور بھارتی بربریت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کبھی توڑ نہیں سکتی۔ صدر نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ممکنہ سپر فلڈ کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خود گدو اور سکھر بیراج سمیت حساس بندوں کا معائنہ کیا ہے جہاں سپر فلڈ کی صورت میں 9لاکھ کیوسک پانی کا دباؤ آسکتا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح انسانی جانوں، مویشیوں اور بیراجوں کی حفاظت ہے۔ ایک بیان میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، پاک بحریہ اور پاک فوج انخلاء اور ریلیف کے انتظامات میں مصروف ہیں جبکہ کچے کے علاقوں...
    لاہور: ڈی پی ڈی ای ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کا مقام پیک پکڑ رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹے میں مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ یکم کو سات لاکھ کیوسک ہیڈ تریموں پر پہنچے گا، راوی اور چناب کا پانی ہیڈ شیر شاہ اور ہیڈ سلیمانی میں داخل ہوگا، 4 ستمبر کو یہ سارا پانی ہیڈ پنجند میں داخل ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تاریخی سیلاب گزر رہا ہے اور اب تک صوبے میں 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ 33 لوگوں کی سیلاب کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
    چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ہر دو ماہ بعد پاکستان کو کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ستمبر کے ابتدا میں ایک بار پھر بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹ جبکہ نقصانات اور ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ فلڈ سے متعلق جو بھی کام ہورہا ہے وہ مشترکہ اقدامات ہیں، پنجاب، شمالی علاقوں سے پانی بہہ کر آیا جبکہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم این اے نے ایڈوانس الرٹ کی ذمہ داری بھرپور...
    جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کی بدترین صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر کراچی کے لیے500ارب روپے جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کو کم از کم 2 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹاؤن کو منتقل اور...
    JAKARTA: انڈونیشیا میں پرتشدد احتجاج کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا جہاں مظاہروں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں صدارتی محل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اراکین پارلیمنٹ کے مراعات میں کٹوتی پر متفق ہوگئی ہیں۔ صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے متعلق کئی پالیسیاں ختم کردی گئی ہیں، جس میں اراکین کے بھاری الاؤنسز اور غیرملکی سفر پر ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ سرکاری عمارات کو نقصان...
    سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...
    چین کے صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور بھارت حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور چین ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ ترقی کے شراکت دار ہیں۔ مودی 7 سال بعد چین گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ایرانی اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ شریک ہیں۔ ملاقات میں مودی نے...
    آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...
    فرانسیسی ٹینس اسٹار اور سابق اوپن چیمپئن یلینا اوسٹا پینکو نے امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے ان پڑھ کہنے پر معافی مانگ لی ہے۔ یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاؤن سینڈ نے اوسٹا پینکو کو 5-7، 1-6 سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جب اوسٹا پینکو نے حریف کے لیے نیٹ کورڈ شاٹ پر معافی نہ مانگنے پر ‘ان پڑھ’ اور ‘بغیر حیثیت’ کے الفاظ استعمال کیے۔ ٹاؤن سینڈ نے بعد میں بتایا کہ وہ اوسٹا پینکو کے ان ریمارکس سے دکھی ہوئیں لیکن انہیں نسلی رنگ دینے سے گریز کیا۔ تاہم سابق عالمی نمبر ون نائومی اوساکا نے کہا کہ ایک سیاہ فام کھلاڑی کو ان...
    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم نے ایک بار پھر مودی سرکار اور آر ایس ایس کے حقیقی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی حکومت کا نام نہاد "کامن سول کوڈ" اقلیتوں کی مذہبی اور سماجی شناخت ختم کرنے کی منظم سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر ساجد راشدی نے کہا کہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کو ختم کرنا سراسر غلط ہے۔ یہ ملک آئین و قانون سے چلتا ہے، کسی مذہبی کتاب سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت کا بار بار یہ کہنا کہ "ہندو راشٹرا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا" دیگر مذاہب کی توہین ہے۔ ساجد راشدی نے واضح...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، صوبائی انتظامیہ نے اس حوالے سے کچے کو خالی کروانے کی تیاری کر لی ہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس تمام آبادی کے نقشے، لوگوں کی تعداد اور مویشیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔  یہ معلومات ضلعی انتظامیہ کو دے کر انہیں پی ڈی ایم اے سے تعاون...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں اور ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ’چائنا ڈیلی‘ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو تاریخی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے جو یوریشیا کے 80 فیصد رقبے اور دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔...
    جیلینا اوسٹاپینکو نے امریکی سیاہ فام کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے متعلق کہے نسل پرستانہ ریمارکتس پر معافی مانگ لی۔ لاٹویا سے تعلق رکھنے والی اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ شکست کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں کچھ گرما گرمی ہوئی جس دوران اوسٹاپینکو نے ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو کہا کہ تمہارے پاس نہ تعلیم ہے اور نہ ہی تمہاری کوئی حیثیت ہے۔ Taylor Townsend and Jelena Ostapenko got in a heated interaction after their second round match at the US Open. Townsend is on to the third round. pic.twitter.com/cOIYzoyfmG — ESPN (@espn) August 27, 2025 اب اوسٹاپینکو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’میں...
    ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن حکومت نے ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور تمام مالی رقوم جلد ملازمین کو منتقل کر دی جائیں گی۔ ملازمین کے لیے سہولتیں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیوہ کی پینشن کو دس سال کے لیے منظور کیا گیا ہے جبکہ جن ملازمین کی سروس 15 سال مکمل ہوچکی ہے ان کے حقوق بھی محفوظ رہیں گے۔ چار برس سے رکی ہوئی تنخواہیں اور بقایاجات...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر منسٹر شرجیل میمن، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نیول ہیلی کاپٹر میں گڈو بیراج پہنچے گئے۔ دوران سفر وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء اور کمانڈر کوسٹ کے ساتھ نقشوں کی مدد سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر فلڈ کی وجہ سے کچہ پورا ڈوب جائے گا اس...
    لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے متوقع اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس وقت سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر کے مطابق 5 لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد ویٹنری کیمپس قائم کیے گئے اور چارے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی...
    ایٹ کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبے میں اس وقت سیلاب کی تاریخ کی سب سے غیر معمولی صورتحال درپیش ہے، جس نے 20 لاکھ سے زائد آبادی کو متاثر کیا ہے۔ غیر معمولی صورتحال مریم اورنگزیب نے کہا کہ دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں اس طرح کی سیلابی کیفیت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سامان کی فرامی کا سلسلہ جاری۔۔۔ pic.twitter.com/CLtoQzx2BN — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 31, 2025 ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام ادارے ایک مٹھی کی طرح عوام...
    تیانجن (ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں قائم نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور ریسکیو نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے چین کی ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مہارت سے مستفید ہو کر پاکستان مستقبل میں مؤثر احتیاطی تدابیر اور جامع لائحہ عمل اختیار کرسکے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قدرتی آفات سے متعلق پاکستان میں قائم بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور...
    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ  بھارت سے آئندہ چند روز میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ موجود ہے، وفاقی حکومت کی کوشش تھی لیکن بھارت کے ساتھ انفارمیشن شیئر کرنے کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اس وقت پورے ریجن میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،  گجرات اور منڈی بہاوالدین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے، کل ہمیں ستلج کی جانب زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارت میں ایک بند ٹوٹا تھا،  گنڈا سنگھ والا پر پانی میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل قصور میں 22 دیہات...
    دبئی : متحدہ عرب امارات کے ابھرتے ہوئے بلے باز جوناتھن فیگی نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔ 24 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے چار میچز میں 180 رنز بنائے جن میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں، جس کی بدولت ان کی ٹیم گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے چار میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔ فیگی جو پہلے ہی متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کر چکے ہیں اور دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے واحد انڈر 19 ورلڈ کپ سنچورین ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں، نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اطمینان...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منارٹی ونگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیونٹی نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ کیمپ صرف ایک امدادی مرکز نہیں بلکہ انسانیت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب کی تباہی کے حوالے سے ایک اجلاس میں کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ہر ضرورت مند تک مدد پہنچنی چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ پنجاب کے عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی اور کسی بھی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ مریم نواز نے پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیل سے جائزہ لیا، اور خاص طور پر کرتار پور گوردوارہ میں پانی کی نکاسی کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، جہاں 12 فٹ تک پانی جمع ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تعاون سے 24 گھنٹوں میں گوردوارہ سے پانی نکالنے کا عمل...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف کے کاموں کے دوران ثابت ہوا کہ پنجاب میں مختلف ڈپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے- انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورت حال کا سامنا...
    پاکستان کو امریکا کو سی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت میں مزید 4 سال کی توسیع مل گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی امریکا کے لیے سی فوڈ برآمدات مالی سال 2025 میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمت کے لحاظ سے 13.4 فیصد اور مقدار کے اعتبار سے 8 فیصد زیادہ ہے، یہ معلومات پاکستان بیورو آف اسٹاٹسٹکس نے جولائی میں جاری کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی وزارتِ بحری امور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارہ نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں آٹے کی بڑھتی قیمت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کراچی کے عوام پر ڈھائے جانے والے کھلے ظلم اور معاشی ناانصافی کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں یہی تھیلا 280 روپے، کوئٹہ میں 210 روپے اور اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اور ملتان میں 200 روپے تک مہنگا ہوا...
    وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی بھارت کی آبی جارحیت سے ہوئی، مودی پاکستان اور اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گیا ہے، ہندو سکھ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے فیلڈ مارشل عاصم منیر متحرک ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب کے بہترین انتظامات نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ وفاق  سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ملک بھر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے...
    وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ دریاؤں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم ضروری ہیں وگرنہ ایسی آفات آتی رہیں گی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ کیا، وفاقی وزیرکو ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے سیلاب کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ گجرات کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ وزیرآباد کے حلقہ جات پی پی 35 اور 36 کے ایم پی ایز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دریاؤں پر سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم ضروری ہیں وگرنہ ایسی آفات...
    سرکاری ملازم پر تشدد سے متعلق مقدمے میں پولیس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان قمر احمد اور شکیل چانڈیو کو ریلیف دے دیا، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مدعی مقدمہ کا ایک عام سا جھگڑا تھا جس میں کسی قسم کا اسلحہ کا استعمال نہیں ہوا۔ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چئیرمن پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر کیخلاف مقدمے میں 497 کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس افسر نے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ترقیاتی منصوبے کے ناقص معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے منصوبے کی اصل حقیقت ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر سیالکوٹ کی خادم علی روڈ کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ PICIIP کے تحت شروع کیا گیا تھا جس پر ورلڈ بینک کے قرض سے سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی برس سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے معیار کا اندازہ...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت پوری طرح متحرک ہے اور تمام ادارے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرنے کے لئے قائم پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کابینہ کے ارکان، ایم پی ایز اور ضلعی انتظامیہ سمیت پوری مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیلابی صورتحال کی نگرانی کے لیے صوبائی بارش و سیلاب ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے، جو...
    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو 24 گھنٹے فعال ہے اور تمام اداروں کے نمائندے وہاں موجود ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے اور 2 یا 3 ستمبر کو سیلابی ریلا پنجاب سے سندھ میں داخل ہوگا۔ ان کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب پر ہائی الرٹ، بیراجوں کی نگرانی سخت شرجیل میمن نے کہا کہ پی ڈی ایم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔  ایک حالیہ انٹرویو میں نشو سے ان کی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کرلی ہے اور اس شادی کو چھپا رکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فل الحال وہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کر رہی ہیں۔  سینئر اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں اور اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔  نشو بیگم نے مزید...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین دن کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کردی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے کن علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہیں گی۔ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق آج جیکب...
    بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ایک نوجوان طالب علم اکرام اللہ نے اپنی زندگی کی ایسی داستان سنائی جو نہ صرف ذاتی محنت اور لگن کی عکاس ہے بلکہ بلوچستان کے ہزاروں محروم بچوں کی آواز بھی ہے۔ https://twitter.com/WENewsPk/status/1961643792643297285 سنہ 2022 میں خسنوب گاؤں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد جب لوگ کیمپسوں میں پناہ گزین تھے اس وقت ملک کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر دیگر متاثرین کے برعکس اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے کپڑوں، ٹینٹ یا کھانے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان سے معیاری تعلیم کا حق مانگا۔ اکرام اللہ نے بتایا کہ ’میں نے کہا سر! ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تعلیم...
    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ  خیبر پختونخوا میں ان کی تنظیم کے رضاکاروں نے بے شمار ریسکیو آپریشن کیے جن کے دوران اب تک 800 افراد کی جانیں بچائی جاچکی ہیں۔ اب تک سیلاب میں الخدمت فاؤنڈیشن نے 600 لوگوں کو بروقت ریسکیو کر کے ان کی جانیں بچائیں ہیں، اور خیبرپختونخوا میں پینے کے پانی اور کھانے کی اشیاء کی فوری ضرورت تھی، ان کو پہلا پانی بھجوایا اور بعد میں سوات اور بونیر میں فلٹریشن پلانٹ لگائیں ہیں، اور اب تک 7 ہزار افراد کو روزانہ… pic.twitter.com/EkyWh0CCqb — WE News (@WENewsPk) August 30, 2025 وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب میں اب اتک 800 سے...
    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ  بھارت سے آئندہ چند روز میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ موجود ہے، وفاقی حکومت کی کوشش تھی لیکن بھارت کے ساتھ انفارمیشن شیئر کرنے کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اس وقت پورے ریجن میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،  گجرات اور منڈی بہاوالدین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے، کل ہمیں ستلج کی جانب زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارت میں ایک بند ٹوٹا تھا،  گنڈا سنگھ والا پر پانی میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل قصور میں 22 دیہات کو...
    کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ دریاؤں کے کنارے ملک کے طاقتور اور امیر افراد نے غیر قانونی ہوٹل، ریزورٹس اور ہاؤسنگ سکیمیں بنا رکھی ہیں، ہم اعلان جنگ کر رہے ہیں، اب ہم رکیں گے نہیں، پانی کے راستے سے ان کو ہٹائیں گے۔ کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا کہ میرا دل دکھی ہو جاتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ چند رئیسوں نے دریاؤں کی زمین کو کاٹ کر غیر قانونی ہوٹل، ریزورٹس اور بستیاں بنا رکھی ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ یہ سکیمیں اور ہوٹل سیلاب کے دوران کچی بستیوں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ چین روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔ انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی...
    اسلام آباد: چین، پاکستان اور بھارت تین ایسے ملک ہیں جو آپس میں دریاؤں کے مشترکہ نظام میں بندھے ہوئے ہیں، تینوں ملکوں میں درجنوں دریا بہتے ہیں لیکن یہ سارے دریا تین بڑے دریاؤں سے ہی تعلق رکھتے ہیں، جن میں سب سے بڑا دریا”دریائے سندھ“ ہے یہ چین کے علاقے تبت سے نکلتا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانچ دریاؤں میں سندھ طاس نظام کے ستلج، بیاس، راوی، جہلم اور چناب شامل ہیں، یہ پنجند کے مقام پر اکٹھے ہوکر دریائے پنجند بناتے ہیں، جو کچھ فاصلے کے بعد دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے، ان دریاؤں سے کوئی خاص بڑے نالے نہیں نکلتے بلکہ ان میں دریائے سندھ کے بڑے معاون دریا...
    کراچی: پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو ٹی20 میچ میں مدمقابل ہوں گی، ٹرائنگولر سیریز کا میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس عمدہ کارکردگی کیلیے بے چین ہیں، میزبان کپتان نے بھی بلند عزائم ظاہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کا واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2016 کے ورلڈکپ میں میرپور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا،شاہد آفریدی کی زیرقیادت گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے فتح حاصل کر لی تھی،17 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد عمر اکمل اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 114 رنز کی شراکت بنائی۔  اب دونوں ٹیموں کا ٹرائنگولر سیریز میں ہفتے کو شارجہ میں سامنا ہوگا، پاکستانی...
    واشنگٹن: امریکا نے فلسطینی حکام کو اگلے ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہ کرنے اور ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج ٹرمپ انتظامیہ اعلان کر رہی ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور فلسطین اتھارٹی (پی اے) کے اراکین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قانون کے مطابق ویزے نہیں دیے جائیں گے اور منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امن میں سنجیدہ شراکت دار تصور کرنے سے پہلے پی اے اور پی ایل او کو مکمل طور پر...
    ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے سفیر کو ڈرون حملوں کے الزام میں ایک خط (ڈی مارش) جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے بعد سوالات کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو ایک خط دیا ہے جسے سفارتی اصطلاح میں ڈی مارش کہا جاتا ہے۔ افغان حکام کے مطابق ننگرہار اور خوست صوبوں میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، یورو اور ڈالر بانڈز بھی منصوبے میں شامل ہو گا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معیشت میں اصلاحات اور مواقع پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ کئی برس بعد پرائمری سرپلس حاصل کیا ہے، افراط زر سنگل ڈیجٹ پر آگیا ہے اور کرنسی اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ ریکوڈک کے منصوبے سے پاکستان کی بیرونی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت...
     پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا اور ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 1955 کے بعد ستلج میں یہ صورتحال دیکھنےکو ملی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سارا پانی بھارت میں بند ٹوٹنےکےسبب قصور کی طرف بڑھا، ہمیں قصورکوبچانےکے لیےموجود بند میں شگاف کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ سلیمانکی کے بعد ہمیں ہیڈ اسلام پر بھی خطرہ درپیش ہوگا، جبکہ اوکاڑہ اور ساہیوال کو دریائے راوی میں سیلاب کے پیش نظرخطرہ ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہمیں تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اب...
    بھارتی پنجاب میں جاری سیلابی کیفیت میں ریلیف آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی مقامی افراد سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین کو یقین دہانی کراتے اور ان سے گھروں کو خالی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر افسر نے کہا کہ ’ہم آپ کو یہاں سے لے جانے آئے ہیں، ہمارے ساتھ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب کے وزرا کو سیلابی کشتی میں بھی سوئیڈن اور گوا کی سیر نہ بھولی، شدید تنقید خاتوں ریسکیو اہلکار نے کہا کہ زندگی بچانا سب سے اہم ہے، انسان سب کچھ دوبارہ بنا سکتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
    گلوکار سے اداکار بننے والے اذان سمیع خان نے اپنے والد عدنان سمیع خان کے ساتھ تعلقات اور اس کے اپنی زندگی پر اثرات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، جو ویب پلیٹ فارم سمتھنگ ہوٹے کو دیا گیا، اذان نے کہا کہ ’بیٹے کی حیثیت سے میں اپنے والد کو سمجھتا ہوں لیکن ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہم کئی باتوں پر متفق نہیں۔‘ یہ بھی پڑھیے: عدنان سمیع سے علیحدگی کے بعد زیبا بختیار کے ساتھ کیا کچھ پیش آیا؟ ڈرامہ سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اذان نے بتایا کہ وہ ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے بیٹے دراب خلیل کے ساتھ اچھی دوستی کر...
    اسلام آباد: ستلج دریا میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سطح کا سیلاب آگیا، جی ایس والا کے مقام پر بہاؤ 3.5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بارشوں اور بھارت کی جانب ممکنہ سیلابی ریلوں کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ 1955ء میں اتنا بڑا ریلا ستلج سے گزرا تھا، قصور شہر کو بچانے کے لیے آر ار اے ون کو توڑنا پڑرہا ہے، عرفان کاٹھیا اس حوالے سے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے پریس کانفرنس بھی کہی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج...
    ANKARA: ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کو اسرائیل بندرگاہوں میں جانے پر پابندی عائد کردی اور اسرائیلی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند رہے گی۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے گئے اور ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے اور یہ انسانی تاریخ کا سیاہ...
    سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں بات کرنی چاہیے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف افغان حکومت کے اقدامات کے حوالے سے انہیں افغان طالبان حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق خیال رہے کہ 27 اگست کو پاکستان نے...
    ترکیے وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا ہے کہ ترکیے نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیے ۔ ترک پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے حقان فدان نے کہا کہ ترک بحری جہازوں کے اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے اور اسرائیلی بحری جہازوں کے ترک بندگاہوں میں آنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حقان فدان نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں کے لیے ترکیہ کی فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم فلسطینیوں کے دکھ اور درد کا احساس رکھتی ہے اور ترکیے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہےچاہے یہ منصوبہ کسی کی بھی طرف سے پیش کیا...
    ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
     اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے فلسطین، خصوصاً غزہ کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی اور ایک مضبوط مؤقف اپنایا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے دورِ صدارت میں اقوام متحدہ میں تین اہم اجلاسوں کی قیادت کی گئی۔ ان اجلاسوں میں کثیرالجہتی تعاون، امن اور تنازعات کے پرامن حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اور ایک اہم قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرایا گیا، جو کئی برسوں سے ممکن نہ ہو سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک اور مباحثے...
    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اشرافیہ کے کلچر میں جکڑا ہوا ہے جہاں دریا کے کنارے کی زمینیں طاقتور طبقے کے قبضے میں ہیں اور غریبوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دریا کے کنارے پر غریب کا کوئی ہوٹل نہیں ہوتا، وہاں صرف اشرافیہ کے ریزورٹس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز اور نہروں پر صوبوں کے درمیان بداعتمادی موجود ہے اور ہر صوبہ دوسرے پر پانی روکنے کا الزام لگاتا ہے۔ بلوچستان سمجھتا ہے کہ سندھ پانی فراہم نہیں کرتا اور اس معاملے پر کبھی اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں: اگلا مون...
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں ہے اور میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو وہ سیکھ لے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری اور الجزائری وزرائے خارجہ سے ملاقات وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی صدارت تھی، جس دوران مسئلہ فلسطین پر بھرپور موقف اپنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی، جبکہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ملاقات...
    ٹینس اسٹار جیلینا اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سیاہ فام امریکی حریف ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونے والی 28 سالہ جیلینا اپنے خراب مزاج کی وجہ سے بدنام ہیں۔ Taylor Townsend and Jelena Ostapenko got in a heated interaction after their second round match at the US Open. Townsend is on to the third round. pic.twitter.com/cOIYzoyfmG — ESPN (@espn) August 27, 2025 ڈبلز کی عالمی نمبرون ٹاؤن سینڈ نے کہا کہ حریف کے مطابق میرے پاس کوئی تعلیم ہے نہ ہی کلاس ہے، درحقیقت یہ سچائی سے بہت دور ہے، شکست خوردہ لوگ پریشان ہو کر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کے دوران یورپی یونین مشن اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے ایک ہی رات میں 598 ڈرونز اور 31 میزائل داغے۔ فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات نے اسے یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ قرار...
    لاہور (نیوز ڈیسک) ماضی کی نامور فلمی ہیروئن اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ ان کی چوتھی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک انٹرویو میں نشو بیگم نے واضح کیا کہ انہوں نے اب تک چوتھی شادی نہیں کی، شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو ان کی شادی پر اعتراض نہیں اور اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے بچے خوش ہوں گے۔ نشو بیگم نے کہا کہ انہیں اب بھی متعدد شادی کی پیشکشیں ملتی ہیں لیکن وہ ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ان کے مطابق شادی کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ نصیب سے...
    پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کے صدر ناصر منصور قریشی اور یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے بزنس کمیونٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کا...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متاثرہ 106 سڑکوں کی پیوندکاری اور استرکاری کا کام پیر سے شروع ہوگا جو کہ 60 یوم میں مکمل کرلیا جائے گا، اس کام کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعلان کیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی بارشوں کی صورتحال سے نکل آیا ہے اور اب شہر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی استرکاری اور پیوندکاری کی جائے گی، 106 سڑکوں کی بحالی کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 15، 15 کروڑ روپے ضلعی سطح پر خرچ ہوں...
    بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی۔ ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے کہا کہ میں تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا، حکومت اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں اس پر اتفاق کرنا بہتر ہوگا اور فیصلے پر قائم بھی رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ صرف جذبات سے نہیں کھیلی جاتی، اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہوتا ہے، جب سب کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔ محمد شامی نے ایک کھلاڑی کے نقطہ نظر سے پاک بھارت میچ کو معمول کا مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ جو کچھ بھی انہیں ملا ہے وہ ان کی اوقات سے بڑھ کر ہے، اور ان کی بیوی ان کے گھر کی دیوی ہیں۔ گووندا نے واضح کیا کہ مرد کتنا بھی پیسہ یا شہرت حاصل کرے، اس کی اصل قسمت اس کی بیوی کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی کسی عورت کی بےعزتی یا مخالفت نہیں کرتے۔ تقریب کے دوران سنیتا آہوجا بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا شوہر صرف میرا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ کئی...
    3 ملکی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم مسلسل 15ویں ٹی20 میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کا تجربہ موجود ہے اور ٹیم نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں کیا؟ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔ تنقید برائے تنقید لگے گی؟؟ لیکن مریم نواز اور ٹیم کےکشتی میں بیٹھ کر راوی کے معائنہ کی کیا تُک تھی؟ کوئی عقلمند سمجھادے ۔۔ کوئی اکا دکا ہی ہوگا جو آکر کہے گا بات درست...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن کے باعث یہ منصوبے ایک بارش میں ہی تباہ ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں صرف 20 سے 30 فیصد رقم استعمال ہوتی ہے جبکہ باقی رقم ٹھیکیدار اور منصوبہ ساز کھا جاتے ہیں۔ ان کے مطابق سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر مزید سیلاب کی پیشگوئی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی ضرور ہو سکتی ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر...
    سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی ہے۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں شیڈول چیریٹی میچ کے حوالے سے وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔ بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں۔ اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔ واضح...
    اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دے دی ہے اور ریگولیٹری باڈیز میں تنخواہوں میں اضافے کا اسٹرکچر بھی طلب کر لیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، پی ایم ڈی یو سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ تنخواہوں میں خود سے اضافہ روکنے...
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم کراچی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور اگر کوئی بات کرتا ہے تو ہم جنوبی سندھ صوبہ لیں گے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی وسطی مہاجروں کی طاقت ہے، اس وقت جو بات گونج رہی ہے وہ صوبے کی ہے، اس قوم کے ساتھ بہت برا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اور ہندو الگ الگ قومیں ہیں، وہ ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے لیکن پاکستان ان علاقوں میں نہیں بنا جہاں اس کی تحریک چلی تھی، پاکستان دو قومی نظریے پر بنا تھا اور میری قوم کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، جو ہمارے معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رزقِ حلال کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مختص رقم کا صرف 15 سے 20 فیصد استعمال ہوتا ہے، باقی سب کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریاؤں کے راستے پر تجاوزات تباہی کی وجہ، سول انتظامیہ کا کام پاک فوج کررہی ہے، خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سوال بار بار اٹھتا ہے کہ پل جلدی کیوں گر جاتے ہیں؟ اس کا سیدھا جواب کرپشن ہے۔...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نئے صوبے 3 ٹیلی فون کی مار ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کو فون کریں اور ترمیم کرالیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کرنے کے لیے لوگوں سے پریس کانفرنس کروائی ہے، وہ سیدھا آصف علی زرداری کو فون کریں۔ یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو نئے صوبے بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں، جماعت اسلامی کراچی انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کروانی ہوں تو آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے رہنما وہ سب کچھ کروا سکتے ہیں،...
    برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب اقوام متحدہ کی پابندیوں کو واپس لانے کے لیے فوری بحالی کا طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جس سے پابندیاں 30 روز میں دوبارہ نافذ ہوسکتی ہیں اگر سلامتی کونسل اس دوران کوئی نئی قرارداد منظور نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیاں یا مذاکرات؟ ٹرمپ کا دوہرا پیغام سامنے آ گیا بین لاقوامی میڈیا کے مطابق تینوں یورپی ممالک نے یہ قدم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے اٹھایا ہے جس میں ایران پر سخت عدمِ تعمیل کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تہران کے ہاتھ میں موجود افزودہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جہیز کی رقم کی ریکوری سے متعلق کیس مزید سنوائی کے لیے لارجر بینچ کو بھجوادیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالتی معاون حافظ عرافات نے دوران سماعت بتایا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 16 متنازعہ ہے، پیرا نمبر 16 خاوند کی وراثت میں سے اہلیہ کو حصہ ملنے کے حوالے سے ہے۔ عدالتی معاون نے کہا کہ نکاح نامے کا پیراگراف نمبر 13 حق مہر کے حوالے سے ہے، طلاق کی صورت میں حق مہر اور خاوند کی وراثت میں سے حصہ دونوں ملیں گے، سپریم کورٹ کے پہلے دو فیصلے موجود ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہمارا تین ممبر بینچ اس...
    وزیراعلیٰ آبادی کنٹرول اور فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس راولپنڈی میں صحافیوں کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کی۔اجلاس کا مقصد میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسائل اور اس کے ملکی ترقی پر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں معاشی اور سماجی مسائل سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔شیریں سخن نے مزید...