2025-07-27@01:11:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6482

«معاف نہیں»:

(نئی خبر)
    لاہور:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ انہیں بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی لگا کر افسوس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے سینئر صوبائی وزیر سے سوال کیا کہ ایک سمجھوتا جو آپ کو لگتا ہے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔ مریم اورنگزیب نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی اور ان ہی دنوں میں وزیر اطلاعات بنی تھی، سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، اس پر پابندی لگا کر مجھے افسوس ہوا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے اس سے پوچھا کہ ایک سمجھوتا جس کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ وہ نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کون سا ہے جس کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہیں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔   View this post on Instagram   A...
    ایرانی میڈیا’ پریس ٹی وی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی سے چند لمحے قبل اسرائیلی حملے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر اپنے خاندان کے  11 افراد کے ساتھ شہید ہوئے۔ اسرائیل نے جان بوجھ کر ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر  اپنے گھرانے کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے سے چند ہی لمحے قبل شمالی ایران کے شہر آستانہ اشرفیہ میں پیش آیا۔ 12 members of the family of Iranian scientist Sedighi Saber were killed in a...
    امریکی ماہرین نے chemoPAD نامی ایک سستا اور مؤثر آلہ تیار کیا ہے۔ یہ آلہ صرف 2 ڈالر میں دوا کی کوالٹی چیک کر سکتا ہے، یہ آلہ کسی بھی اسپتال میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی افریقی ممالک میں یہ نظام رائج ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ایسی ادویات فراہم کی گئیں جو نہ صرف مؤثر ثابت نہ ہو سکیں بلکہ بعض صورتوں میں مضر صحت بھی پائی گئیں۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات، جو مختلف اقسام کے کینسر کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایسے ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اسٹیو وٹکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ ابراہام معاہدے (Abraham Accords) کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا، اب اس فہرست میں مزید حیران کن ممالک شامل ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھے تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایک نیا سیاسی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے کی جانب سے یہ اعتراف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ناقابلِ شکست ہے، اس حوالے سے سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان کبھی نہیں ہارا، پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی، 1971ء کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔ پراوین سواہنے کا کہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن...
    کینیا میں حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ مظاہرے پچھلے سال 60 سے زیادہ افراد کی ہلاکت والے ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کی برسی کے موقع پر کیے گئے۔ کینیا کے سرکاری انسانی حقوق کمیشن (KNCHR) کے مطابق ہلاک شدگان میں سے تمام کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں مظاہرین، پولیس اہلکار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا اور رائٹرز کے عینی شاہد کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کینیا...
    بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔ سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ ’’پاکستان کبھی نہیں ہارا۔‘‘ پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی اور 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی، بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا اور لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔ سابق بھارتی افسر پراوین...
    ---فائل فوٹو رواں مالی سال کے دوران وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیرِاعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیکریٹ فنڈ، صوابدیدی فنڈ، تحائف اور تفریح کے لیے مختص بجٹ سے 68 کروڑ روپے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔وزیرِاعلیٰ کے پی نے رواں مالی سال کےلیے مختص پانچ کروڑ صوابدیدی فنڈ کی بجائے 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔’جیو نیوز‘ کو موصول ہونے والی دستاویزات میں بتایا گیا کہ وزیرِاعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ روپے زائد خرچ کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں...
    میکسیکو کی وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر آئیراپواٹو میں مسلح افراد نے مذہبی تہوار کے دوران فائرنگ کر کے بچوں سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق، اس خونی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ایک رہائشی گھر پر ہوا، جہاں لوگ مذہبی جشن منا رہے تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ صدر کلاڈیا شینباؤم نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا...
    کینیا میں گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زیادہ تر اموات پولیس فائرنگ کا نتیجہ ہیں۔ یہ احتجاج ایک مقبول بلاگر کی پولیس کی حراست میں پراسرار موت کے بعد بھڑکا تھا، جبکہ یہ واقعہ 2024 کے ان خونریز مظاہروں کی برسی کے موقع پر پیش آیا جب ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 60 افراد مارے گئے تھے۔ نیروبی میں کشیدہ صورتحال دارالحکومت نیروبی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں نوجوانوں نے پولیس بربریت اور حکومتی نااہلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ربر بلیٹس اور لائیو فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ کینیاٹا نیشنل اسپتال...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، بجٹ نے ثابت کردیا کہ یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ پارٹی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی تبدیلیاں نہیں،  30 سال پرانا جیسا بجٹ ہے۔ اکاؤنٹنگ کا ہے اخراجات کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی  گئی۔ نئے ٹیکس لگا کر اور قرضہ لے کر حکومت اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بجٹ سے کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ۔ معیشت یا ملک کے معاملات پر ایسے بجٹ کا کوئی اثر نہیں ہوسکتا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میکرو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیچر جرنل کی تحقیق کے مطابق ’برین کمپیوٹر انٹرفیس‘ اب دماغی سگنلز کو ریئل ٹائم میں آواز میں بدل سکتا ہے۔تحقیق کے شریک مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس نیورو پروستھیٹک لیب کے کو-ڈائریکٹر سرگئی ستاوسکی کے مطابق پرانے بی سی آئی سسٹمز ٹیکسٹ میسجنگ کی طرح کام کرتے تھے، جن میں دماغی سرگرمیوں کو آواز میں ڈھالنے میں تاخیر ہوتی تھی۔ نئی ٹیکنالوجی ایک صوتی کال کی طرح ہے، جو نیورل سگنلز کو فوری طور پر آواز میں بدلتی ہے۔ اس سے معذور افراد دوران گفتگو اپنی رائے فوراً پیش کر سکتے ہیں۔ بات چیت صرف الفاظ تک محدود نہیں ہوتی، چہرے کے تاثرات کے ساتھ ساتھ ‘اوہ‘، ‘ہمم‘ جیسی غیر معیاری اصوات بھی اہم ہیں۔ ان...
    دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل جانے والے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق گاؤں پیواڑ شرمخیل کے لوگ لکڑیاں کاٹنے کے لیے جنگل کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں عامر حسین، نواب حسین، ہدایت حسین اور منظر شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں حسین غلام، شفاعت، قونین اور واحد شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں...
    قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کی انتظامیہ نے ادارے کے سابق چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) فیصل ستار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور ذاتی مفاد پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ترجمان کے مطابق سابق سی ایف او نے آٹھ ماہ قبل اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ادارے کے سربراہ پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ادارے نے خط کا تفصیلی جواب بھی دیا تھا، تاہم اب اُن کا دوبارہ پرانا معاملہ میڈیا میں اچھالنا ذاتی مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فیصل...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت سے اگلے ہفتے ملاقات طے ہے تاہم اس ملاقات میں اب کسی معاہدے کی ضرورت نہیں رہی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو سربراہی اجلاس کے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم شاید کوئی معاہدہ کریں، لیکن میرے نزدیک یہ ضروری نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں۔ اہم یہ ہے کہ ایران نے جنگ لڑی لیکن اب جنگ بندی ہے اور وہ بات چیت کے لیے راضی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کا نیوکلیئر (پروگرام) تباہ کر دیا۔ جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اس لیے مجھے اب اس بارے میں کوئی خاص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا  ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے، ایران  اپنے معاملات سفارتی ذریعے سے حل کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی اے ای اے  کے سربراہ نے کہاکہ   ہم  ایران سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایران اسرائیل کی جنگ میں  ایرانی ایٹمی تنصیبات کی انسپیکشن کا نظام متاثر ہوا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے۔رافیل روسی کاکہنا تھا کہ ایران کے پاس مسئلے کا حل ہے ، ایران کو چاہیے کہ سفارتی  ذریعے سے اپنے رابطے بحال کرکےدنیا میں اپنا...
    نومئی سے متعلق مقدمات معافی کااختیار نہیں، اعظم نذیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے چور چور کے نعرے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی اعظم نذیر تارڑ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور چور چور کے نعرے لگائے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے ان کے بارے میں بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔ان کا کہنا...
    ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں، بجٹ نے ثابت کردیا یہ سسٹم نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام انصاف پر مبنی نہیں ہے، بجٹ نے ثابت کردیا کہ یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔پارٹی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجٹ میں کوئی تبدیلیاں نہیں، 30 سال پرانا جیسا بجٹ ہے۔ اکاونٹنگ کا ہے اخراجات کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ نئے ٹیکس لگا کر اور قرضہ لے کر حکومت اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بجٹ...
    ایران نے بالآخر تسلیم کر لیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر کئی بار حملے کیے گئے جن سے ان کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسماعیل بقائی  نے کہا ’جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے اس معاملے کی مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے جس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر...
    وہ ضدی سی اور حالیہ ڈرامے پرورش سے مشہور ہونے والی پاکستان شوبز کی کم عمر اداکارہ عینا آصف نے اپنی اصل عمر بتا دی۔  حال ہی میں عینا ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی عمر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آپ صرف 12 سال کی ہیں جبکہ جب آپ نے ڈرامے کرنا شروع کیے تھے تب افواہیں تھیں کہ آپ 16 کی ہیں، آپ کی اصل عمر کیا ہے؟ جس پر عینا آصف نے کہا کہ کیرئیر کے شروعات سے ہی ان کی عمر لوگوں کی دلچسپی کا موضوع رہا ہے جس کی وجہ سے پہلے وہ پریشان ہوجاتی تھیں تاہم اب انہیں ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر تیل چھڑک کے آگ لگانے پر معافی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں، ہم قانون کے پابند ہیں، اپوزیشن کو بھی قانون کا پابند کیا جائے،میرے پاس فوجی تنصیبات کو آگ لگانے اور اربوں کی کرپشن معاف کرنے کا اختیار ہوتا تو میں یہ کرتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر تیل چھڑک کے آگ لگانے پر معافی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں، اگر یہ اختیار میرے پاس ہوتا تو میں ضرور معافی دیتا، اپوزیشن والے میرے بھائی ہیں، کاش جیلز کو ڈائریکٹ کرنے کا اختیار سیکریٹری ہیومین رائٹس کے پاس ہوتا کہ یار آج ان کی ملاقات...
    کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی ماسی کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ ماسی چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟   پولیس نے...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء عمران حسین ہزارہ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے زرک خان مندوخیل کو مبینہ طور پر فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ فارم 45 کے مطابق حلقہ سے میں کامیاب ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پی بی 42 کوئٹہ سے سابق امیدوار عمران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زرک خان مندوخیل کی سرکاری ملازمت اور فارم 47 پر کامیابی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل رجوع کیا، تاہم تمام ثبوت ہونے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنماء محمد...
    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس اسکیم مقبول اور محفوظ سرمایہ کاری کا انتخاب ہے۔ 1966 میں شروع کی گئی یہ اسکیم خاص طور پر شہریوں کی مدد کے لیے بنائی گئی تاکہ پاکستان اور بیرون ملک دونوں اپنی بچت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس مختلف مالیات میں دستیاب ہیں بشمول 500، ایک ہزار، پانچ ہزار، دس ہزار، پچاس ہزار، ایک لاکھ، پانچ لاکھ اور دس لاکھ روپے شامل ہیں۔ سرٹیفکیٹس سے ادائیگی مشترکہ طور پر یا نامزد ہولڈرز میں سے کسی ایک کے ذریعہ وصول کی جاسکتی ہے۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کسی بھی نیشنل سیونگ سینٹر (این ایس سی)، شیڈول بینکوں کی مجاز شاخوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے...
    امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سے روکنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا لیکن مستقبل میں ایران کو یورینیئم افزودہ کرنے نہیں دیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سے روکنا تھا۔    امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے کے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کاحق نہیں ملےگا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔ اسٹیو وٹکوف کا...
    امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے اور یہ حملے بمشکل چند ماہ کی تاخیر کا باعث بنے۔ یہ انکشاف امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی (DIA) کی ابتدائی خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے واقف چار ذرائع نے امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کو بتایا کہ ایران کا جوہری مواد اور سینٹری فیوجز بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیے گئے بیٹل ڈیمیج اسیسمنٹ پر مبنی ہے اور اسے پینٹاگون کی انٹیلیجنس ونگ نے تیار کیا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام...
    سوڈان کے مغربی کردوفان کے شہر المجلد میں ایک ہسپتال پر ہونے والے خطرناک حملے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔  عالمی ادارہ صحت (WHO) نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت کے مراکز پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ہسپتال کا مقام ان علاقوں میں شامل تھا جو سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری خانہ جنگی میں فرنٹ لائن سمجھے جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، حملے میں ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، 6 بچے اور 5 طبی کارکن بھی...
    دی ہیگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون 2025)ایسی کوئی تبدیلی نہیں چاہتے جس سے افراتفری پیدا ہو،ایران میں رجیم چینج پر ٹرمپ نے یوٹرن لے لیا،میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ سب کچھ جلد از جلد معمول پر آ جائے،نیٹو سمٹ کیلئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی سے ہمیشہ انتشار پیدا ہوتا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ اتنی زیادہ افراتفری ہو۔ دیکھتے ہیں کہ معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ”رجیم چینج“ (حکومت کی تبدیلی) سے متعلق اپنے پہلے مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایرانی حکومت کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) میانمار میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ماہ بعد بھی ملک میں 60 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس آفت نے کئی سال سے جاری مسلح تنازع سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے۔28 مارچ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی جس میں کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔زلزلے کے نتیجے میں منڈلے، ساگینگ اور میگوے جیسے بڑے شہروں میں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ 2021 میں ملک پر فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد 32 لاکھ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے فوراً بعد اور نیٹو سمٹ کے لیے روانگی پر جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایران میں نظام کی تبدیلی کے خواہش مند نہیں ہیں کیونکہ اس سے ’افراتفری‘ پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک مسترد، 128 ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے ساتھ مل گئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، میں ایسا نہیں چاہتا۔ میں چاہوں گا کہ سب جلدی سے پرسکون ہو جائے۔ نظام کی تبدیلی افراتفری لاتی ہے، اور بہتر ہوتا ہے کہ اتنی افراتفری نہ ہو۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ بیان انہوں نے امریکی حملوں کے فوری بعد دیا، جن میں ایران کی...
    واشنگٹن: ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آنے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے افشا پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے CNN اور نیو یارک ٹائمز پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ایک تاریخی اور کامیاب فوجی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ فیک نیوز سی این این اور ناکام نیو یارک ٹائمز نے مل کر تاریخ کی سب سے کامیاب فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو کمزور دکھانے کی سازش کی ہے۔...
    غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک کم از کم 86 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں 56 بے گھر افراد تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے جمع لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی جبکہ بے گھر فلسطینیوں پر بم گرائے۔ غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک...
    اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگبندی سے آگے ایک جامع امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو یورینیم افزدوہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران میں اپنے دو اہداف کو حاصل کیا۔ ایک یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ اور دوسرا اسلحہ سازی کی صلاحیت کو روکنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سرسی جی جہانگیر کاؤس جی سائیکاٹری ہسپتال (مینٹل ہسپتال) میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیاگیا، یہ آر او پلانٹ پانچ ہزار لیٹر پانی کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اس میں اگر کوئی کسی قسم کے کوئی جراثیم ہوتو اس کو صاف کرانی کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ سر سی جی ہسپتال میں 12وارڈ ہیں جہاں پر پانچ سو کے قریب دماغی امراض کے مرد و خواتین افراد صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، ہینڈز نے اس آر او پلانٹ کا افتتاح ہوا جس میں ڈاکٹر شیخ تنویر احمد، وسیم شاہ اور غوث پیرزادہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے بھی اس میں شرکت کی اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر اور مرکزی شوری کے رکن حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو اپنی جاگیر اور یہاں کے رہنے والوں کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے سندھ کے حقوق پر بات کرنا جرم بنا دیا گیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنا سندھ کو بنجر بنانے کے مترادف ہے جو کوئی محب وطن برداشت نہیں کرے گا پہلے پاکستان نے اب ایران نے اس خطے میں بھارت اسرائیل اور امریکا کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں خود حکومت سندھ ملوث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، ان حملوںمیں یوکرین کے مزید 18افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے میزائل حملوں میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے دنیپرو پیٹروسک میں 18افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے واضح کیا ہے کہ حملے میں دارالحکومت دنیپرو میں ٹرین کی بوگیاں تباہ ہوگئیں جبکہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ریاستی میڈیا کے مطابق دنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور مقام پرواقع علاقے سابر میں بھی 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مذکورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں میوزک فیسٹیول کے دوران سوئی چبھونے کے واقعات میں 145 افراد متاثر ہوگئے، جب کہ واقعات میں ملوث 12 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اور وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں متاثرہ افراد کو بازو، ٹانگ یا جسم کے دیگر حصوں میں سرنج چبھوئی گئی، جس کے بعد انہیں چکر، بے ہوشی یا کمزوری جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملوں میں نشہ آور دوائیں استعمال کی گئی ہیں یا نہیں۔ وزارت داخلہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، متاثرین کے ٹاکسیولوجی ٹیسٹ جاری ہیں اور تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلاڈیلفیا: امریکا میں ایک شخص کو گاڑی صاف کرتے وقت ملے لاٹری کے ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔امریکی ریاست فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی صاف کر رہے تھے جہاں ان کو رکھا ہوا پاور بال ٹکٹ ملا جس نے ان کو 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔میری لینڈ لاٹری آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام جیتنے والے شخص (جو پیشے سے انجینئر ہیں اور کثرت سے سفر کرتے ہیں) نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹ 4 جون کو بالٹی مور کاؤنٹی سے خریدا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ خریدنے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ بعد گاڑی صاف...
    تربیلہ ڈیم جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق منگل کے روز تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، کشتی خاوند، بیوی اور ان کے تین بچے ڈوب گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیوی اور 3 بچوں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے، تاہم والد تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو...
    ایلون مسک کے وکلا نے سیم آلٹمن اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے کی پیشی کے دوران ایلون مسک کے حوالے سے انوکھا دعویٰ کر دیا۔ اتوار کے روز مقدمے کی پیشی کے دوران وکلا نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے۔ البتہ ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر بتاتی ہیں کہ وہ کم از کم ایک کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہیں۔ ایکس اور اسپیس ایکس  کے مالک ایلون مسک اور ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے فروری 2024 میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے بجائے مائیکرو سافٹ کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نہ ہوتا، تو میرے خاندان والے بھی مجھے ووٹ نہ دیتے، عمران خان کا حکم آیا تو اسمبلی سے استعفے دینے اور خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ منگل کے روز جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین...
    غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔  متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 24  فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ بمباری منگل کی صبح مختلف رہائشی علاقوں اور جنوبی وادی غزہ میں امدادی سامان کے منتظر شہریوں کے اجتماع پر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 51 فلسطینی شہید میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع صبرہ محلے میں ایک مکان پر بمباری کی گئی...
    ایک حیران کُن حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ ہفتہ وار ڈراؤنے خواب مرنے کے خطرے میں تین گنا اضافے کا باعث ہو سکتے ہیں، خاص طور پر پر 70 سال کی عمر سے پہلے۔ حالیہ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 183,000 بالغوں اور 2,400 بچوں پر مشتمل تحقیق میں پایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنے خواب دیکھتے تھے، ان میں 70 سال سے پہلے موت کا خطرہ 3 گنا زیادہ پایا گیا۔  ایسے افراد میں ڈی این اے کی حفاظتی جِلد telomeres کی لمبائی بھی کم ملی جو خلیاتی بڑھاپے کا انڈیکیٹر ہے۔  ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب کے دوران کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کے جاری ہونے سے جسمانی اور دماغی نظام متاثر ہوتا ہے۔ نیند کا نظام متاثر ہو کر...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) دبئی میں بڑے پیمانے پر ویزہ فراڈ سکیم میں ملوث 21 افراد کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائین سنادی گئیں۔ امارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ویزہ سے متعلق سب سے بڑے گھپلوں میں سے ایک میں ملوث مختلف قومیتوں کے 21 افراد کو سزا سنائی گئی ہے، اپنے فیصلے میں دبئی سٹیزن شپ اینڈ ریذیڈنسی کورٹ نے ملزمان کو مجموعی طور پر 25.2 ملین درہم ( 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ کیا ہے جن پر رہائشی ویزوں کے غیر قانونی استحصال اور کارکنوں کے واجبات کا تصفیہ کیے بغیر ان کی سہولیات کی بندش کے الزامات تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی ویزہ فراڈ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردیں گے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو عمران خان کو انصاف ملے گا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر سابق وزیراعظم کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں،...
    جنگ دراصل انسانیت کی ناکامی کا اندوہناک اظہار ہے— مکالمے سے اختلافات حل نہ کر سکنا، حدود و قیود کا احترام نہ کرنا، اور انصاف کے اصولوں کو پامال کرنا۔ جنگ معصوموں پر ہولناکیاں مسلط کرتی ہے اور تہذیبوں کو بے گناہوں کے خون سے داغدار کر دیتی ہے۔ مگر تاریخ میں کچھ لمحے ایسے بھی آتے ہیں جب جنگ کی لپکتی ہوئی چنگاریاں—اگرچہ ناقابلِ قبول —ایسی سچائیوں کو عیاں کر دیتی ہیں جو تکبر، دھوکے اور جارحیت کے پردوں میں مدتوں چھپی ہوتی ہیں۔ رواں سال مئی اور جون کے مہینے ایسے ہی لمحوں کے گواہ بنے—جب جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی مظلوم سرزمینوں نے اپنے ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹتے دیکھے، اور دنیا برسوں سے رائج...
    اسلام آباد،(نیوز ڈیسک)  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے 2023 میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی تھی۔ ٹرمپ کے مطابق، ایرانی حکام نے امریکی حکام کو بتایا کہ وہ حملہ کریں گے، لیکن کوئی بھی میزائل نشانہ نہیں بنائے گا۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا، “وہ ہمیں فون کر کے بولے کہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہمیں حملہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہماری اپنی عزتِ نفس ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں نے واضح کیا کہ “ہم تمہارے فوجی اڈے پر 18 میزائل داغیں گے، مگر ان میں سے کوئی بھی نشانہ نہیں بنائے گا۔”...
    کوئٹہ مغربی بائی پاس پر پیٹرول سے لدی زرنج اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پیٹرول لے جانے والی زرنج (بلوچستان میں عام استعمال ہونے والی 3 پہیوں والی چھوٹی موٹر سائیکل گاڑی Three-Wheeler) لوکل مسافر بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ شدید آتشزدگی کے باعث موقع پر ہی 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی لاشوں اور زخمیوں...
    ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ افراد جان بحق، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسافر بس کو آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ افراد جان بحق، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا، جس نے زخمیوں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے۔اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مایوس کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 5 روز میں 3 سزائیں ہوئیں، لیکن انصاف ہو گا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دے رہے، نہ کتابیں ان کو دے رہے ہیں۔ جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے مجھے بانی...
    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں نے مایوس کیا ہے لیکن اللہ سے امید ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف  300 مقدمات درج ہوئے، جیل جانے سے پہلے وہ 350 پیشیاں بھگت چکے تھے، پانچ دن کے اندر بانی پی ٹی آئی کو تین سزائیں ہوئیں جس میں 45 سال کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو بھی سزائیں دی گئیں، کتابیں تک نہیں...
    چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کے نجیب ٹیرس سے ویٹرن اداکارہ عائشہ خان کے انتقال کی ایک خبر سامنے آئی لیکن یہ بھی ایک افسوس کا مقام تھا کہ ان کی موت کا کافی دن بعد پتا چلا جبکہ ان کی اولاد اور اہل محلہ تک کو کان و کان خبر نہ ہوسکی کہ ملک کی نامور آرٹسٹ دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی غم وغصے کا اظہار کرتے دکھائی دیے اور بہت سے سوالات نے بھی جنم لیا اس لیے وی نیوز نے سینیئر آرٹسٹ ایاز خان سے عائشہ خان کے حوالے سے بات کی تاکہ ان کے بارے میں مزید احوال معلوم ہوسکے۔ ’جب تک...
    عالمی طاقتوں کی بے حسی ، 12دنوں میں نہتے ، بھوکے ، مرد ، خواتین اور بچوں کا قتل ہزاروں افراد شدید زخمی ، اسرائیلی توپ خانوں سے گولہ باری ،امدادی ٹیمیں متاثر گزشتہ12دنوں میں اسرائیلی یہودیوں کے ہاتھوں تقریباً 500 سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا گیا ، جس میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ہزاروں افراد شدید زخمی کیے گئے ،جنہیں طبی امداد کی سہولیات میسر نہیں ہیں ، جس کی بناء بیشتر زخمی اذیت میں رہتے ہوئے شہید ہوئے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں51 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور104زخمی ہوئے ،طبی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سے اب تک36 افراد شہید ہوئے، جن میں7 وہ افراد تھے جو امداد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ اپریل میں بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں ملوث تینوں ملزمان نہ صرف پاکستانی شہری ہیں بلکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔پولیس نے اس سے قبل تینوں افراد کے خاکے جاری کیے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ ان میں سے 2 پاکستانی شہری جب کہ تیسرا مقامی شخص ہے۔نیشنل انویسٹیگیٹو ایجنسی (این آئی اے) کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اس نے 2مقامی افراد کو حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرچکا ہے ۔پہلگام حملے کے تینوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے سابق صدر ڈیمٹری میدویدیف نےدعویٰ کیا ہے کہ “کئی ممالک” ایران کو اپنے نیوکلیئر وار ہیڈ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔بین الاقوامی میڈای رپورٹس کےمطابق سابق روسی صدر نے کہاکہ ایک ملک سے دوسرے ملک کو براہ راست نیوکلیئر وار ہیڈ منتقل کرنا تکنیکی، قانونی اور سفارتی لحاظ سے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک عمل ہے ۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جی ڈی ونس نے میدویدیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “وہ روسی حکومت یا پوٹن کی نمائندگی نہیں کرتے، اسی لیے ان کے اس بیان کو اہمیت دینا بے وقوفی ہے۔خیال رہےکہ میدویدیف روس کے سابق صدر (2008–2012) رہے ہیں اور موجودہ سکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، اس لیے ان...
    غزل  کس کس کی سرشتوں میں وفا ساتھ چلے گی سورج کی طلب لے کے گھٹا ساتھ چلے گی ہم لوگ بھی تنہا نہیں ہونے کے کسی طور ہم چل پڑے تو خلقِ خدا ساتھ چلے گی  تا مرگ نبھائے گا بھلا کون کسی سے رستوں میں دِیا لے کے دعا ساتھ چلے گی اے بزمِ خموشی میں زباں کھولنے والو اب عمر بھر آپ اپنی صدا ساتھ چلے گی  وہ وقت ٹھہر جائے گا لمحوں کے سفر میں جس وقت اُس آنچل کی ہواساتھ چلے گی اب ذہن کا سودا ہے تو سمجھو کہ نہ جائے یہ فصلِ جنوں خیز سدا ساتھ چلے گی  (حمزہ ہاشمی سوز۔لاہور) ... غزل وقت نے اور کبھی حالات نے پوری کر دی اک...
    ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔(جاری ہے) ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین نے خفیہ طور پر ایران کو مال بردار طیارے بھیجے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ چینی طیارے جب ایران کی حدود کے قریب پہنچتے ہیں تو ریڈار کی نظروں سے غائب ہو جاتے ہیں تاکہ ان کی موجودگی اور مشن کو چھپایا جا سکے۔ٹیلیگراف نے بتایا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ ہر طیارہ مغرب کی جانب پرواز کرتا ہے، پہلے شمالی چین کے اوپر سے گزرتا ہے، پھر قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا ایران کی سمت بڑھتا ہے۔ جیسے ہی یہ طیارے ایران کے قریب پہنچتے ہیں، یہ ریڈار پر نظر آنا بند ہو جاتے ہیں۔دلچسپ بات یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل کی جانب سے یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کو اپنے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈلز جیمنائی اور ویو 3 کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہےاور حیران کن طور پر، یہ سب کچھ ویڈیوز تیار کرنے والے بیشتر صارفین کی لاعلمی میں ہو رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب کی 30 ارب سے زائد ویڈیوز میں سے مخصوص مواد کو چن کر اے آئی ٹولز کی تربیت میں استعمال کیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ کن کن ویڈیوز کو اس مقصد کے لیے منتخب کیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب صارفین سے کیے گئے معاہدوں اور...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے 20 سالہ قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کا رہائشی مکان ، 10 کروڑ کے پلاٹ اور 70 لاکھ تک کی گاڑی پر نئے قانون کا طلاق نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے پہلے خریدی جائیداد پر ساڑھے 4 سے 6 فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے تاہم 15 سال یا اس سے زائد مدت تک استعمال ہونیوالی جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس کا...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر "بڑے بڑے گڑھے" دیکھے گئے ہیں، جبکہ اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس میں وہ سرنگیں تباہ ہو چکی ہیں جو یورینیم افزودہ مواد کے ذخیرہ کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ گروسی کے مطابق نطنز میں بھی فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی حملے کو ایران کی حساس جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل تینوں مقامات کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ان میں کوئی ایسا مواد موجود نہیں تھا جو تابکاری کا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی. انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے نو مئی کے بعد سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کر سکتی اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے،عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں .(جاری ہے) فواد چوہدری...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زیادہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل  نیورالجیا...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں چیئرمین علما کونسل  کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اب ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس حملے کا بدلہ لے، پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا، یہ منافقت ٹرمپ کو لے ڈوبے گی، ٹرمپ نے نہ صرف امریکی قانون کو پامال کیا ہے بلکہ عالمی قوانین بھی روند کر رکھ دیئے ہیں، اس حرکت کا اسے حساب دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی تو فیلڈ مارشل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے، ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے نو مئی کے بعد سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کر سکتی، اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے،...
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس اور فوج نے ایسے اشارے حاصل کیے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور وہ امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تاحال ان گروپوں نے کسی امریکی تنصیب پر براہ راست حملہ نہیں کیا، لیکن عراقی حکومت انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہ...
    بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زائد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے کے لیے انہیں متعلقہ ملک کے حساب سے ہنرمندی کی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افرادی قوت ملک سے باہر بھیج کر ترسیلات زر میں اضافہ کیا جائے۔ پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہنرمند بنانے کا شعبہ بھی زوال پذیر ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، لیکن ان میں سے بہت کم افراد ہی ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ہنر کی بنیاد پر بیرون ملک پہنچ پاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک جانے والے سینکڑوں مسافروں کو روکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین محمد عدنان پراچہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5جاں بحق ہوگئے جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ریورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ1 بچہ اور2 دیگر افراد لاپتا ہیں۔ مقامی افراد نے 1 بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دریا کے تیز بہاؤ اور پہاڑی علاقے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔ دریں اثنا جماعت اسلامی امریکا کی طرف سے ایران پر ہونے والی جارحیت اور بمباری کے خلاف ملک بھر میں سوموار کو یوم احتجاج منائے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تمام ذمے داران کو ہدایات جاری کر دی ہیں...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں، تہران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع میں امریکی صدر نے جو کردار ادا کیا وہ اہمیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی امریکا کے لیے فارن پالیسی میں تضاد کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی سفارش اور دوسری طرف ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرنا تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی سفارش اس لیے کی گئی کیونکہ ٹرمپ نے...
    TEHRAN: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات تباہ ہونے کے باوجود کھیل ختم نہیں ہوا اور افزودہ مواد باقی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات تباہ کردی جائیں تو پھر بھی کھیل ختم نہیں ہوا، افزودہ مواد، مقامی علم اور سیاسی عزم بدستور موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائز دفاع، سیاسی اور آپریشنل اقدامات کے حق کے ساتھ جو فریق سمجھ داری سے کھیلے اورتباہ کن حملوں سے بچے۔ علی شمخانی نے کہا کہ سرپرائزز جاری رہیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ دنوں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ر یلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کا مقصد ازبکستان اور پاکستان کے در میان براہ راست ریلوے کے ذریعے رابطہ بنانا ہے، جو افغانستان سے گزرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد تجارت کو بڑھانا ہے جو تاشقند، کابل اور پشاور کو جوڑے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے مابین تجارتی تعلقات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔ یہ ریلوے روٹ افغانستان میں ترمذ، مزار شریف اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں چینی کا بحران کوئی نئی بات نہیں۔ ہر چند ماہ بعد قیمتوں میں اچانک اضافہ، قلت کا شور، اور پھر امپورٹ کے اعلانات کا سلسلہ، یہ سب ایک پرانے اسکرپٹ کا حصہ لگتا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف مخصوص گروہوں کو فائدہ پہنچانا ہے، جبکہ اس کا خمیازہ عام شہری بھگتتا ہے۔ حالیہ مہینوں میں چینی کی قیمت رمضان کے دوران 140 روپے فی کلو سے بڑھتے بڑھتے 180 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 77 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو ہے اورگزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 177 روپے...
    حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سیاح جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاح نے کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کیا تھا، جن میں ایک فیملی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کرلیا جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کالام اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق شیر گڑھ سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقہ ہونے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ممکنہ ایرانی جوابی کارروائیوں کے خدشے نے اسرائیلی شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے، خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی سائرنز اور شیلٹرز فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ بیشتر شہری، اپنے پالتو جانوروں سمیت، شیلٹرز میں راتیں گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں زیرِ زمین محفوظ پناہ گاہوں (شیلٹرز) میں گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی نے کشیدگی اور جھگڑے کو جنم دینا شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کےمطابق تل ابیب کے انڈر گراؤنڈ شیلٹر میں کئی گھنٹوں سے محدود جگہ میں محصور افراد میں تلخ کلامی اور لڑائی شروع ہو گئی،...
    شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے۔ تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے میڈیا نے دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملے کی اطلاع دی ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔ شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ذات پات کے نظام کی سختیاں اور سماجی دباؤ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا، جب ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی کی دوسری ذات میں شادی کرنے پر اس کے خاندان کو ’پاکی‘ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ حیران کن طور پر اس عمل میں خاندان کے 40 افراد نے اجتماعی طور پر اپنے سر منڈوا دیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بیگنا گوڈا نامی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنی مرضی سے قریبی گاؤں کے ایک شخص سے شادی کی، جو کہ مختلف ذات سے تعلق رکھتا ہے، اس شادی پر گاؤں والوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی۔ گاؤں والوں کی دھمکی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے لوگوں کو آسانی سے معاف نہیں کر پاتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگ گئے۔ ڈان کے مطابق حال ہی میں جیا علی نے توثیق حیدر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے بتایا کہ وہ پاکستانی ڈرامے یا فلمیں نہیں دیکھتیں اور اس میں اُن کے اپنے ڈرامے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کے مطابق اس کی کوئی خاص وجہ نہیں، بس انہیں لگتا ہے کہ زیادہ تر ڈراموں میں ایک جیسی کہانیاں ہوتی ہیں، جیسے کہ ساس بہو کے جھگڑے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) رواں ماہ نیچر سائنس جرنل میں شائع ایک اہم تحقیق نے قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے ایک انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ اسے 'برین ٹو وائس نیورو پروستھیسس‘ یا 'برین ٹرانسپلانٹ‘ کہا جا رہا ہے، جو دماغ کی برقی سرگرمیوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ریئل ٹائم میں آواز میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پرانے سسٹمز کے مقابلے میں نمایاں طور پر تیز ہے، جو دماغی سگنلز کو آواز میں بدلنے میں تاخیر کا باعث بنتے تھے۔ نئی ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس (UC Davis) کے سائنسدانوں نے ایک جدید برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) تیار کیا ہے، جو...
    مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر بلااشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اپنے آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسا نہیں کہ اس حملے کو کسی بھی طرح سے جائز قرار دیا جاتا، یہاں تک کہ کانگریس کی منظوری بھی نہیں مانگی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر بلااشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اپنے آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسا نہیں کہ اس حملے کو کسی بھی...
    پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے اڈانچی میں مسلح افراد نے عطاء مینگل پر فائرنگ کی، جس میں وہ موقع پر ہلاک، جبکہ اسکا بیٹا مطیع مینگل زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیق مینگل کا بھائی اور سابق نگران وزیراعلیٰ نصیر مینگل کا بیٹا عطاء الرحمان مینگل ہلاک، جبکہ عطاء مینگل کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ وڈھ میں اڈانچی کے مقام پر ہوا ہے۔ شفیق مینگل کے بھائی کی موت پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ شفیق مینگل جھالاوان عوامی پینل کے...
    بالی وڈ کے ‘دبنگ’ اداکار سلمان خان نے ایک سے زائد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سلمان خان نے حال ہی میں ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت کر کے شائقین کے دل جیت لیے، حالیہ مہینوں میں ان کی صحت کو لے کر کئی افواہیں زیرگردش تھیں، تاہم شو میں ان کی شاندار فٹنس دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔ مگر حیران کن طور پر سلمان خان نے شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ کئی خطرناک بیماریوں سے نبرد آزما ہیں، مگر اس کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان سے شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھی...
    سوات: کالام میں کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک بچہ اور دو دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی افراد نے ایک بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے...
    تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی فوجی اہداف پر حملوں کا فیصلہ کرلیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکہ تھوڑا انتظار کرے، وہ جلد ہی ان حملوں کی سزا بھگتے گا، ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران مشرق وسطیٰ میں تمام امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا، یورپی یونین کا کوئی بھی بحری بیڑہ یورپ نہیں پہنچ سکے گا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ جنگ میں اپنے نقصان کیلئے داخل ہو گیا، امریکہ کو پہنچنے والا نقصان ایران سے کہیں زیادہ ہو گا، امریکہ اب باقاعدہ جنگ...
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، یہ ایران پر اسرائیل کے حملے کو  شاندار کہتا ہے اور ایران کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی بحری اڈے خطے میں پیش قدمی کر رہے ہیں، امریکا اسرائیل کو تمام جنگی سہولتیں دے رہا ہے۔ ٹرمپ نے یوکرائن کی جنگ ختم نہیں کروائی بلکہ مزید آگ بھڑک رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی میں ایم نائن موٹروے کے اطراف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن ) کو سرکاری اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے متعدد افسران کی جایداد منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے 16 ہزار 800 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے نیب آرڈننس کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 15روز کے لیے ملزمان کی جایداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ (آن لائن) فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہری ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے گزشتہ روز کو مختلف مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 66 افراد شہید ہوگئے، جن میں31 افراد وہ تھے جو خوراک اور امدادی سامان کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے‘اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی۔دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد میں شدید فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید31فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق جنوبی غزہ میں 5 افراد کو اس وقت نشانہ بنایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/مری(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس اقدام کو افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، یہ ایران پر اسرائیل کے حملے کو شاندار (Excellent) کہتا ہے اور ایران کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی بحری اڈے خطے میں پیش قدمی کررہے ہیں امریکا اسرائیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں 80 فیصد افراد مصنوعی ذہانت کو کام میں لا رہے ہیں جب کہ ہر تیسرا شخص اسے باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے۔ رواں سال مارچ میں ہونے والے سروے میں ایک ہزار 59 افراد جبکہ 370 کارباری رہنماؤں سے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ ان افراد اور کاروباری شخصیات سے گوگل کی ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سروسز کے بارے میں تجربات پر بھی رائے لی گئی تھی۔ سروے سے پتا چلا کہ کاروبار ی اور عام افراد مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔ ملک میں موجود 53 فیصد کاروبار اپنے کام کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لیے دستیاب آلات میں سے کم از کم...