2025-08-17@16:39:39 GMT
تلاش کی گنتی: 3293

«چیئرمین ضلع کونسل»:

(نئی خبر)
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بین الاقوامی دورے کے دوران  پاکستان کا جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کو خراج  تحسین  پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں صرف  ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو  نے  مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا  مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری پورے خطے کے لئے امید کی کرن ہیں، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مؤقف جس دلیری، فہم و فراست اور سیاسی تدبر سے پیش کیا، وہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزارت خارجہ کے  ذرائع کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔جیو نیوزکے مطابق ان کا کہنا ہے کہ  ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار کے مطابق بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا...
    چین نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے .پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان...
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
    مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ دنیا تیانانمن واقعے کو کبھی نہیں بھولے گی، چاہے چین حقائق کو چھپانے کی کتنی ہی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے 1989ء کے تیانانمن اسکوائر واقعے پر دیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ روبیو نے "تاریخ کو مسخ" کیا اور "چین کے داخلی معاملات میں مداخلت" کی ہے۔ 1989ء میں 4 جون کو بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر میں سیاسی اصلاحات کے لیے ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، جنہیں چینی فوج اور ٹینکوں نے سختی سے کچلا۔ اس کارروائی میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بعض اندازوں کے مطابق ہلاکتیں 1,000 سے زائد تھیں۔ مارکو روبیو نے بیان...
    چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے ایوی ایشن انجن گروپ سے موصول اطلاعات کے مطابق ہونان صوبے میں چین کے ملکی طور پرتیار کردہ AES100 انجن کو پروڈکشن سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا اور اس کی فروخت کا معاہدہ طے پایا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ AES100 انجن چین کی جانب سے تیار کردہ 1000 کلو واٹ کا جدید سولین ٹربو شافٹ انجن ہے جو بہترین سیفٹی، اچھی فیول اکانومی،  آسان دیکھ بھال اور وسیع ماحولیاتی مطابقت جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ پروڈکشن سرٹیفکیٹ کا اجراء اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس انجن کی صنعتی پیداواری صلاحیت کو فضائی صلاحیت (ایر ورتھی)...
    بیجنگ: چین نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے 1989 کے تیانانمن اسکوائر واقعے پر دیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ روبیو نے "تاریخ کو مسخ" کیا اور "چین کے داخلی معاملات میں مداخلت" کی ہے۔ 1989 میں 4 جون کو بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر میں سیاسی اصلاحات کے لیے ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، جنہیں چینی فوج اور ٹینکوں نے سختی سے کچلا۔ اس کارروائی میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بعض اندازوں کے مطابق ہلاکتیں 1,000 سے زائد تھیں۔ مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ دنیا تیانانمن واقعے کو کبھی نہیں بھولے گی، چاہے چین حقائق کو چھپانے کی کتنی ہی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے و قوفہ عرفہ کے باسعادت موقع پر مناسک حج کا اہم رکن ادا کرنے پر تمام حجاج کرام اور امت مسلمہ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اس بابرکت دِن ہر مسلمان عہد کرتاہے کہ ذات باری تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کےلئے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے،قربانی کا جذبہ اس عہد کی بھی تائید ہے جس کا حضرت ابراہیم ؑ نے اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا اہم ترین رکن ہے اورہمیں چاہیے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
    جکارتہ(اوصاف نیوز)پاک ، بھارت مختصر جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے فرانس سے طیارے خریدنے کی ڈیل منسوخ کرکے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔ نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر...
    ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنما کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا سگنل مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے...
    پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں پاکستان سے درآمد شدہ دودھ دینے والی نیلی راوی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پہلی کھیپ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ چین کی اعلیٰ معیار کی دودھ دینے والی بھینسوں کی صنعت کی ترقی اور دیرینہ افزائش نسل کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔یہ بچھڑے 8 جون 2024 کو رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ(رائل سیل) کی طرف سے متعارف کرائے گئے 5ہزار پاکستانی بھینسوں کے جنین کی کامیاب ٹرانسپلانٹیشن کے بعد گوانگ شی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستان کو منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔ پاکستان 1988 کی طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی کرے گا۔ جو افغانستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے افراد، گروہوں، اداروں اور طالبان سے وابستہ افراد پر اثاثے منجمد، سفری پابندی اور ہتھیاروں پر پابندی عائد کرتی ہے۔ گیانا اور روس طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کے نائب سربراہ ہوں گے۔ آئی ایس آئی اور را میں باہمی تعاون سے دہشت گردی کم ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان پر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی محض ایک رسم یا معاشرتی روایت نہیں بلکہ قربِ الہٰی کا اہم ذریعہ ہے اور بھینس، بھینسا اور یاک جیسے جانور گائے اور بیل کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کی قربانی شرعاً بالکل جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چونکہ بھینس جزیرہ عرب میں نہیں پائی جاتی تھی، اس لیے اس کا تذکرہ نہیں ملتا مگر دنیا کے دیگر حصوں میں یہ رائج ہے اور شریعت کے دائرے میں آتی ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اگر کوئی خاتون مال دار ہے تو وہ خود بھی قربانی دے سکتی...
    لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی محض ایک رسم یا معاشرتی روایت نہیں بلکہ قربِ الہٰی کا اہم ذریعہ ہے اور بھینس، بھینسا اور یاک جیسے جانور گائے اور بیل کے ذمرے میں آتے ہیں اور ان کی قربانی شرعاً بالکل جائز ہے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ قرآن کریم کی متعدد آیات میں قربانی کا تذکرہ موجود ہے، جن میں ہابیل و قابیل سے لے کر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی تک کا ذکر ملتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی سنت بھی...
    سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ،  پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر  ہوگیا  ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
    پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ...
    پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی نئی ٹیکس قواعد کی لاگو کرنے میں بدانتظامی نے ملک کے تاجروں میں شدید الجھن پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ایف بی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس آراو 55 برائے2025 جو یکم مارچ 2025 سے تمام تاجروں بشمول درآمد کنندگان، تاجروں اور ہول سیلرز سے ان کے اسٹاک کی تفصیلات اینیکس ایچ ون فارم میں جمع کروانے کا تقاضا کرتا ہے.اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات یا رسمی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امریکی ڈیل کی تجویز مسترد، ایران کے سپریم لیڈر کا یورینیم کی افزودگی...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس بریفنگ کی صدارت کی۔ ایک صحافی نے حال ہی میں یورپی ملک کے ایک رہنما کی جانب سے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران تائیوان اور یوکرین کے مسئلے کے درمیان موازنہ کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔اس بارے میں لین جیئن نے کہا کہ ہم مذکورہ بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے اور یوکرین کے بحران سے اس کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ چین تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کو الجھانے یا مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے ایک...
    بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے لی جیے میونگ کو جنوبی کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقصدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے لیے اہم پڑوسی اور شراکت دار ہیں۔ 33 سالہ سفارتی تعلقات کے دوران، دونوں فریقوں نے نظریاتی اور سماجی نظام کے اختلافات سے بالاتر ہو کر ہاتھ ملایا ہے، باہمی ترقی حاصل کی ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور صحت مند ترقی دی ہے۔ اس نے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو بڑھایا ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔صدر شی...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقملاقات کے دوران صدر شی نے صدر لوکاشینکو کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر شی نے زور دے کر کہا کہ چین اور بیلاروس حقیقی دوست اور اچھے ساتھی ہیں۔ دونوں فریق ہمیشہ خلوص اور اعتماد کے ساتھ باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اور تمام شعبوں میں تعاون جامع طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ چین ہمیشہ سے چین-بیلاروس تعلقات کو اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور فروغ دیتا...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار...
     ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی طرف سے سمبڑیال ضمنی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے بعد بد ترین دھاندلی کے شواہد پیش کرنے کی کوئی ضرورت باقی رہ جاتی ہے ؟، ایک طرف مسلم لیگ (ن ) مقبولیت کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف اس کی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے علی الاعلان کہا ہے کہ عوام نے انہیں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے پرنفرت کی وجہ سے ووٹ نہیں دیئے ۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے   اپنے  بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام...
    احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین سینٹ وسابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی73 ویں سالگرہ 9 جون کو منائیں گے چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی -9 جون1952 کوجنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے معروف سیاسی مذہبی پیرگھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے -16ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف-25 مارچ2008 ء کو اٹھا یا اور -26اپریل2012 ء تک بطور وزیراعظم پاکستان اپنے فرائض سرانجام دئیے سید یوسف رضاگیلانی پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیںان کی سالگرہ پرانکی رہائش گاہ میںکیک کاٹا جائیگا۔
    راولپنڈی:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیل بتادی۔ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے ان کے لیے سارے دروازے بند کیے گئے، جس کے بعد اب احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ بانی نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک کے حوالے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی...
    چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن میں پاکستانی طالب علم عزیز اللہ نے ڈریگن کشتی میلے سے قبل اپنی پہلی ڈریگن کشتی دوڑ میں حصہ لیا۔ عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ ڈریگن کشتی روایتی چینی ثقافت کی علامت ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے ہم نے دوستی کو مضبوط کیا ہے۔ ریس میں ان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔جی لِن زرعی یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے والے عزیزاللہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ روزانہ ایک ہفتے سے زیادہ تربیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً ہر روز مشق کرتے تھے۔ چین آنے سے پہلے ہی وہ اس تہوار کے بارے میں پڑھ چکے تھے کہ یہ محب وطن شاعر چھو یوآن کی یاد میں...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں مزید ممالک کے لئے ویزا فری سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یکم جون سے، چین کی یکطرفہ ویزا فری پالیسی میں پہلی بار لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے کے ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح یکطرفہ ویزا فری لسٹ میں شامل ممالک کی تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی فہرست چین کے اعلیٰ سطح پر کھلے پن کے عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔منگل کے روز”انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی چین میں داخلے کی پالیسیوں کو بہتر بناتے رہیں گے اور ویزا فری ممالک کے دائرے کو وسعت...
    بیجنگ :یکم جون 2025 سے چین کی جانب سے برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق شروع ہوا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی ویزا فری پالیسی کو لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ممالک تک بڑھایا گیا ہے اور یہ عالمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج سے متعلق نئے لائحہ عمل پر بات کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنادیا گیا ہے، ملک گیر احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے پی میں گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے، احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک برادری سے رابطوں کی ذمہ داری ملی ہے۔بیرسٹر گوہر علی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں، ہائی کورٹ میں پارٹی...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیل بتادی۔ اڈیالہ جیل میں بانی  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے بتایا کہ بانی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے ان کے لیے سارے دروازے بند کیے گئے،  جس کے بعد اب  احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے بتایا  کہ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ بانی نے مزید کہا کہ احتجاجی...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی ہے۔ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں...
    عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج...
    فوٹو بشکریہ ویب سائٹ چائلڈ پروٹیکشن بیورو  پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کر لی۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری پر وزیرِاعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری بچوں کے تحفظ کےلیے تاریخی سنگ میل ہے، یہ اقدام مریم نواز اور پنجاب حکومت کی بچوں کے حقوق پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز کےلیے بچوں کے حقوق کا تحفظ بہت اہمیت رکھتا ہے، یہ اقدام پنجاب کے بچوں کے تحفظ کے لیے روشنی کی ایک نئی کرن ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اس پالیسی کے تحت کیس مینجمنٹ پر ایک سال پہلے کام شروع کر دیا تھا۔چیئر...
    سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کم کرنے کیلئے کوئی بیک چینل بات چیت نہیں ہو رہی‘پاکستان انڈیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے تک مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلنے کے سوال پر جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے...
    ‌اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی، باہر سے کوئی مدد حاصل نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہ بھارت کیساتھ کشیدگی کےدوران کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف پاکستان کی اندرونی صلاحیتوں پرانحصار کیا، ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں، ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے۔ انہوں نے کہا پہلے متنازع علاقے میں جھڑپیں ہوتی تھی، بین...
    لاہور: ہنجروال کے علاقے سے مالش کے بہانے کوک کی بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والے مالشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پولیس نے ملزم ذیشان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزم شریف شہریوں کو مالش کے بہانے نشہ آور چیز سے بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان سے قیمتی لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔
    چینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شِنہوا)چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ(سی ایس سی ای سی) کی پاکستان شاخ نے اسلام آباد میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان عطیہ کیا ہے۔ یہ سامان عالمی یوم اطفال اور مرکز کے قیام کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں عطیہ کیا گیا۔ یہ عطیہ اسلام آباد چائنہ-پاکستان یوتھ ون ہارٹ سٹیپ اینڈ کیور ہوم(آئی سی او ایس ایچ) کو دیا گیا۔ یہ غیر منافع بخش فلاحی مرکز ہے جو دور دراز کے علاقوں سے علاج کے لئے آنے والے غریب بچوں اور مریضوں کو مفت رہائش، خوراک، طبی امداد اور تعلیمی...
    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلے پر خودکش حملے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن حتمی چالان اب تک پیش نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ ہر بار مہلت مانگی جاتی ہے، آخر کب تک صرف وقت ہی مانگا جاتا رہے گا؟۔ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے بھی عدالت میں شکایت کی کہ بار بار تاریخیں دی جا رہی ہیں لیکن پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔تفتیشی افسر نے ایک بار پھر عدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئے...
    بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کریگا، امن نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز نیو یارک (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے سندھو پر حملہ کیا، ہم نے سندھو کو بچانا ہے، اقوام متحدہ میں پیغام پہنچائیں گے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن نہیں ہوسکتا، بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کرے گا امن نہیں ہوسکتا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے نیو یارک پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے...
    لندن:  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔ خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہر شعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،...
    چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ میں 45 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی اے نے اب تک 62 ہزار سے زائد یوٹیوب چینلز اور لنکس کو بلاک کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں ملک میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد، پی ٹی اے کی کارروائیاں، مصنوعی ذہانت اے آئی کے منصوبے، اور کرپٹو کونسل کے قانونی و آئینی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر روبینہ خالد نے کی۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے دوران جنگ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکا کے بعض حالیہ  بیانات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فریق کی جانب سے مسلسل یہ معلومات گردش کر رہی ہیں کہ چینی فریق چین-امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس بارے میں وزارت تجارت کا کیا تبصرہ ہے؟ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ  چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے جواب دیا کہ چین اور امریکہ نے “چین-امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ”  جاری کیا تھا۔ اس کے بعد چینی فریق نے مشترکہ اعلامیے میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق امریکہ کے “مساوی...
    فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔ فرانسیسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، چینی ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر یاد رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہے! فرانسیسی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہوگی، پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستان کی فتح...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ عوام کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم تنظیموں کی معاونت جرم ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔ عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کراچیمحکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی پر قربانی کی... پنجاب کے محکمۂ داخلہ کے مطابق رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔ خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔ قائد ن لیگ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ  ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے نوازشریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ لوگ کام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم  کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے اور پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیےگئے ہیں ان کو ہم استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ  پاکستان بٹ کوائن  میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا بلکہ دنیا کی دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بجلی فراہم کرے گا، کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا رسک ہےتاہم کرپٹو شفاف اور ٹریس ایبل ہے۔ پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل بنی...
    سٹی42:   فرانس کے سیاسی تجزیہ کار کرسٹوف جعفریلوٹ (جس نے بھارت کو پاکستان کو تباہ کرنے کے اپنے دیرینہ تصور کو ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا )  کے مطابق، پاکستان بھارت کے ساتھ اپنی حالیہ فوجی مصروفیات میں فتح یاب ہوا ہے۔ بھارت کی سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں چینل کی رپورٹ کے مطابق، جیفررلوٹ نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پانی کو کبھی بھی سیاسی یا عسکری شکل نہیں دی جانی چاہیے۔ خوفناک...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...
    بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع ہیگستھ کی طرف سے شنگریلا ڈائیلاگ میں چین کے خلاف منفی بیانات پر نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیگستھ نے خطے کے ممالک کی امن اور ترقی کی خواہش کو نظرانداز کرتے ہوئے سرد جنگ کے تصورات کو فروغ دیا اور چین پر الزامات لگائے، جس میں چین کو خطرہ قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ چین اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتا ہے ،اسے مسترد کرتا ہے اور امریکہ سے اس حوالے سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ہی دنیا کا حقیقی بالادست ملک ہے جو ایشیا بحر الکاہل کے امن و استحکام کے لیے...
    بیجنگ ، نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بالخصوص پانی کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے اور پاکستان میں آنیوالے دریائوں میں پانی کی سطح میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ، اب ایک چینی پروفیسر نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ ’”پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے‘۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چینی پروفیسر کا کہناتھاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پاکستان کے جائز مفادات کی خلاف ورزی جس میں دریائے ہند میں پانی کا...
    کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
    چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بنائے۔ رپورٹ کے مطابق چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاو نے بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اور اگر بھارت نے نیچے والوں (پاکستان) کے لیے پانی روکا، تو چین خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا، تو...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں گروہ بندی کے باعث افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں آ سکتی، کمانڈر سعید کے بیان کی توثیق کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آواز میں آواز ملائی، اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جا رہا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نے میڈیا سے گفتگو...
    برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت پیر کے روز ایک اہم اسٹریٹجک دفاعی جائزہ جاری کرنے جا رہی ہے، جس میں روس کو ’فوری اور سنگین خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے، جب کہ چین کو ایک ’سجھدار اور مستقل چیلنج‘ بتایا گیا ہے۔ اس 130 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو سابق نیٹو سیکریٹری جنرل جارج رابرٹسن، سابق امریکی صدارتی مشیر فیونا ہل، اور برطانوی کمانڈر رچرڈ بیرنز نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں ایران اور شمالی کوریا کو بھی ’علاقائی خلل ڈالنے والے‘ ممالک قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کے بعد چین، ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک سے دفاعی تعلقات مضبوط کر رہا ہے، جو مغرب کے لیے...
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ عوام کو پانی نہ ملے تو سڑکوں پر آنا فطری ردِ عمل ہو گا۔یہ بات چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں کہی۔ یہ بھی پڑھیے اگر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو سندھی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہونگے، آفاق احمد ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا ہے کہ نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھانا عوام کا بنیادی حق ہے۔بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کا پانی چوری کر کے عوام...
    اسلام آباد:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی سفیر نواب نن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب عزائم بلند ہوں، تو نتیجہ سونا بن جاتا ہے ۔ ’میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ https://x.com/AmbassadorNawaf/status/1928823006115279106 یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔ جنوبی کوریا...
     وسیم احمد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد  دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  ارشد ندیم شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر ناز ہے۔ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے،ارشد ندیم کی جیت سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کرقومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید    اُنہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم...
    ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ انہوں...
    ہانگ کانگ:نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی اوایم ای ڈی کےمشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنےمیں چینی قیادت کا اہم کردارہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کےلیےدستخط کی تقریب میں اسحاق ڈارنے پاکستان کی جانب سےکنونشن پردستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم تجویزکرنے کے لیے چین کےویژن کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی اوایم ای ڈی کےقیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہن تھا کہ آئی اوایم ای ڈی کے مشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ...
    غیرملکی طلباء کے ویزہ منسوخ کرنے سے امریکہ خود کو نقصان پہنچا رہا ہے،چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :جب سے موجودہ امریکی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالا ہے، بین الاقوامی طالب علموں، خاص طور پر چینی طالب علموں کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ اس وقت امریکہ چین کے تزویراتی مسابقت کے بارے میں سخت فکرمند ہے، اور کچھ امریکی سیاست دان قومی سلامتی کے بہانے بین الاقوامی طالب علموں کو چین کے خلاف جیو پولیٹیکل گیمز کے لئے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نہ صرف چین بلکہ دوسرے ممالک کے طالب علم بھی امریکی حکومت کی “تعلیمی ناکہ بندی”...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناو¿ ابھی موجود ہے، سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھاکہ ہم 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آرہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہو رہا۔جنرل ساحرشمشادمرزا کا مزید کہنا تھاکہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی، کسی بھی وقت سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے کیونکہ...
    چین ہمیشہ بحرالکاہل جزائر  ممالک کو اچھا شراکت دار سمجھتا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای  نے شیا من   شہر میں کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ ماماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل ک جزائر ممالک  کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ وانگ ای نے کہا کہ اس سال بحرالکاہل  جزائر  ممالک کے ساتھ چین کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا  کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے ، چین ہمیشہ بحرالکاہل   جزائر  ممالک کو اچھا دوست ، اچھا شراکت دار...
    چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لیے صلاحیت اور وقت چاہئے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی ہے اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں۔رائٹرز سے گفتگو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبوت کے کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی...
    ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی ڈیل کی بجائے طویل قید اور جیل کی صعوبتوں کو ترجیح دینے کی وجہ سے عوام کے دلوں میں عمران خان کی محبت اور احترام مزید بڑھ گیا ہے ، بشری بی بی نے بھی اس جدوجہد میں جس طرح ثابت قدمی سے ساتھ دیا وہ بھی قابل تحسین ہے ۔   اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران یہ سوچ رہے تھے کہ عمران خان کو جیل میں رکھ کر انہیں توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن یہ ان کی بھول ثابت ہوئی ، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کی اہلیہ پر بھی ظلم...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب دینے کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی، یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیا ہے اور ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔ پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی اس بار کشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی۔اس تنازعے کے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا مکمل دفاع کرے گا اور پاکستان نے واضح کیا ہے پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے، بھارت کو پانی روکنے کے لئے صلاحیت اور وقت چاہئے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو شکست دینی ہے اور اگر پاکستان کا...
      پی ٹی آئی رہنما عاطف خان — فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے سولر اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کو خط ارسال کردیا۔عاطف خان نے خط میں آگاہ کیا کہ ٹی ایم اے مردان کے تحت سولر اسکیموں میں بےضابطگیاں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا، 33 ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں اُنہوں نے خط میں لکھا کہ مساجد کےلیے سولر اسکیموں میں عوامی فنڈز کا غلط استعمال ہوا، ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیاں کی گئیں لیکن عملی طور پر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔عاطف خان نے خط میں مطالبہ کیا کہ معاملے کی...
    پاکستان کے مایہ ناز نیزے باز (جیولن تھرور) ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی پالی ہے، تاہم اس بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے پہلو بہ پہلو اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے ایک اور پاکستانی یاسر سلطان بھی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا یاسر سلطان پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نیزہ بازی (جیولن تھرو) کے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یاسر سلطان، جن کا مکمل نام محمد یاسر سلطان ہے، یکم مئی 1998 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے...
    مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ  دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک  کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا  ہے۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم  ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور...
    امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سی ایف آر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ...
    لاہور: 12 سالہ بچی کو سرعام ہراساں کرنے اور نازیبا اشارے کرنے والے اوباش کو پولیس نے دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں 12 سالہ بچی کو راستے میں ہراساں کرنے والے اوباش ملزم طیب کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ بچی قریبی دکان سے سودا خرید کر گھر واپس جا رہی تھی۔ اسی دوران گاڑی پر سوار ملزم نے اسے راستے میں روکا، گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور نازیبا اشارے کیے۔ بچی کے والد محمد عارف کی مدعیت میں فوری طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کی خصوصی ہدایت پر ایک پولیس ٹیم...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کے مطابق سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سولر پینلز پر موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی کوئی تجویز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اساتذہ کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال سے اساتذہ 25 فیصد انکم ٹیکس چھوٹ کے اہل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سال کے لیے، انہیں یا تو رقم کی واپسی ملے گی یا اسی چھوٹ...
    اسلام آباد: واٹر ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ آپ نے جو پہلے پری ایمبل کہا کہ پانی کا کیا اثرہوگا اگرانڈیا نے بند کیا کیونکہ تین دن پہلے بھی ان کے منسٹر جے شکتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی کا ایک قطرہ داخل نہیں ہونے دیں گے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا 40 ،50 پرسنٹ پانی انڈیا سے آتا ہے، سب سے پہلا جو ہمیں نقصان ہوگا کہ ہماری جو سستی بجلی بن رہی ہے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور چشمہ یہ کہاں چلی جائے گی پھر ہم آئی پی پی پہ آ جائیں گے ایک تو نقصان یہ ہوا. سابق انڈس واٹر...
    پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔ راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔
    اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ چیئرمین...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا، چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔(جاری ہے) مارکو روبیو نے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے، آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے گاؤں حسین کوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے حسین کوٹ میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباشی دی۔  بلاول بھٹو نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی چیئرمین پیپلز پارٹی نے حسین کوٹ آپریشن میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
    28 سالہ پاکستانی نوجوان حمزہ محمد شین یانگ میں رہنے والا ایک ماہر چین ہیں۔ وہ علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی گاہکوں کے لئے ہیڈفونز سے لے کر کمپیوٹرز تک چینی برقی آلات حاصل کرتے ہیں اور چین سے استعمال شدہ سامان بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ تقریباً ایک دہائی سے چین میں مقیم ہونے کے باعث حمزہ سرحد پار تجارت کے ہر مرحلے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ حمزہ نے روانی سے چینی زبان میں کہا کہ چینی مصنوعات پاکستان میں ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہواوے اور شیاؤمی جیسے برانڈز اپنےاعلیٰ معیار اور سستی قیمتوں کی بدولت خاص کر مقبول ہیں۔ وہ موبائل فونز کو پاکستانی طرز کے کورز کے ساتھ...
    مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین کی  چار نکاتی تجاویز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز  بیجنگ :2025 چین – شنگھائی تعاون تنظیم مصنوعی ذہانت تعاون فورم  شہر  تیانجن میں منعقد ہوا۔  جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے متعلقہ عہدیداروں نے  اس فورم میں  مصنوعی ذہانت کے  شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا  ۔ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے  متعلقہ  عہدے دار  نے کہا کہ اپریل 2025 تک چینی مصنوعی ذہانت پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 1.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، جو عالمی کل کا تقریباً 40 فیصد ہے، جو...