2025-07-03@02:50:28 GMT
تلاش کی گنتی: 2771

«چیئرمین ضلع کونسل»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نئے ٹیکس یا قانون سازی کی وزیرخزانہ کی دھمکی قابل مذمت ہے،پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، اسے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا‘وزیر خزانہ کے ریمارکس پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نوٹس لیں۔ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ وزیر خزانہ کی طرف سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے یا نئے ٹیکسوں کا سامنا کرنے کی دھمکی قابل مذمت ہے۔پارلیمنٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا، اسے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا جبکہ یہ قانون سازی آئی ایم ایف سے منظور ہو چکی ہے۔وزیر خزانہ کے ریمارکس پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نوٹس لیں۔میاں رضا ربانی نے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں بھی گونجنے لگے۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور معرکہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ہائی پروفائل میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لیبوشن اور جنوبی افریقی بیٹر  ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کے پیچھے تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پلئیرز نے ایک ہی شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کو بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا ناصر حسین نے کہا کہ ٹھیک ہے، کور ڈرائیور آنکھوں کیلئے پرسکوں...
    چین نے اسرائیل اور ایران میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں مقیم چینی شہری ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے لیے تیار رہیں۔ چینی سفارتخانے نے جمعہ کو اسرائیل میں مقیم اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی تدابیر کو مضبوط کریں، غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں اور خاص طور پر فوجی تنصیبات اور حساس اداروں کے قریب جانے سے احتراز کریں، کیونکہ زمینی صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے۔ ایران میں موجود چینی سفارتخانے نے بھی ایک علیحدہ اعلامیے میں ایران میں مقیم شہریوں اور چینی کمپنیوں کو تازہ ترین حالات پر قریبی نظر رکھنے اور سیکیورٹی اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت کی...
    ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے۔ اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان کا باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: معروف صنعتکار اور بانی چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن عبدالشکور کھتری نے وفاقی بجٹ 2025-26 میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس عاید کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالشکور کھتری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کو روشن بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والا ہے لہٰذا سولر انرجی پر عاید ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ چیئرمین اپٹما نے وفاقی بجٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو امید تھی کہ بجٹ صنعت دوست اور عوامی مفاد میں ہوگا لیکن بجٹ نے انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔عبدالشکور کھتری نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مسقط جائیں گے تاکہ اپنی عوام کے اصولی موقف کا تحفظ کریں اور ایرانی سائنسدانوں کے جوہری کامیابیوں کی حفاظت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت عالمی اوسلو فورم کے 22ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ناروے کے دارالحکومت میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایک انٹرویو کے ذریعے مذکورہ اجلاس میں ہونے والی ابحاث کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سال ناروے کے وزیر خارجہ نے انہیں اور خطے کے کئی دیگر وزرائے خارجہ کو مدعو کیا۔ اجلاس کے ایک سیگمنٹ کا موضوع مشرق وسطیٰ کا مستقبل تھا جس میں...
    شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر فنانس، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسپیشل پراجیکٹس، ڈی جی لا، ڈی جی اسلام آباد واٹر، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے آپریشن کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منظوری خود وفاقی حکومت نے دی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی  اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے پاس اسپیکر  یا چیئرمین کی تنخواہیں بڑھانے کا کوئی اختیار نہیں  ہے۔ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ خود سے اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتے۔ اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وزیر اعظم  اور وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں و مراعات ایکٹ میں ترمیم کی منظوری وفاقی حکومت...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پربریفنگ دی ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت حاصل کی۔ ریئر ارتھ میٹلز کے مسئلے کے حوالے سے چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ...
    چین اور امریکہ کے مابین ایک دوسرے کے تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پربریفنگ دی ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک اندرونی طور پر ڈیفالٹ کر چکا تھا۔ پی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں نمایاں اضافے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے خود حکومتی صفوں سے بھی اعتراضات سامنے آئے ہیں وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اس اقدام کو مالی فحاشی قرار دیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو اسکی مرہون منت ہے گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اہم حکومتی کابینہ کے رکن وزیر دفاع خواجہ آصف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ کو ’’مالی فحاشی‘‘ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔
    لاہور: پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ قابل نظرانداز ہے۔  انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،عام آدمی کی کھانے پینے کیلیے قوت خرید نہیں رہی، حکومت ایک طرف کلین انرجی کو فروغ دیناچاہتی ہے دوسری طرف سولرپینلز پر ٹیکس لگا دیے، ارکان اسمبلی کو ٹیکس کٹوتی کے بعدتنخواہ ملتی ہے۔  تحریک انصاف کے ترجمان نیازاللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے ، پولی گرافک ٹیسٹ کے حوالے سے حکومت کے ارادے کا پتہ ہے،فارم 47 والے اکٹھے ہوگئے، عمران صنعتکار ہے نہ زمیندار اس نے کسان کو ریلیف دیا، کرونا کے...
    وزیراعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، فنڈ کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی سمت میں عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے کلائمیٹ چینج فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں، فنڈ کے ذریعے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی سمت میں عملی اقدامات کئے جائیں گے، حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کو...
    اوسلو فورم کیساتھ اپنے خطاب میں امریکہ کیساتھ مذاکرات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر پوری توجہ قوم کیخلاف غیر قانونی پابندیوں کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے اور ایرانی جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہو تو یقینی طور پر نہ صرف ایک معاہدہ دسترس میں ہے بلکہ اسے تیزی کیساتھ حاصل بھی کیا جا سکتا ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اوسلو فورم کے ساتھ خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف مسائل کی وضاحت کی ہے۔ 22ویں اوسلو عالمی فورم میں شرکت کے لئے ناروے میں موجود ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی سرزمین پر 80 سالہ ناجائز...
    سٹی42:  وفاقی وزیر دفاع اور کابینہ کے اہم رکن خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 'مالی فحاشی' قرار دے دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کر دی۔  وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت...
    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے کے سوال پر جواب دیدیا۔راشد لنگڑیال سے فوجی فرٹیلائزرز، شفا اسپتال اور بار کونسلز سمیت 111 اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق سوال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غیر منافع بخش اداروں پر ٹیکس نہیں لگائے جاتے، کوئی بھی ادارہ کمشنر کو خط لکھ کر اپنے غیر منافع بخش ہونے کا ثبوت دے کر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوسکتا ہے۔
    — فائل فوٹو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ آن لائن سیل میں نہ کیش کا کوئی حساب ہے نہ آمدنی کا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ آن لائن بزنسز کیش کے اوپر ڈلیوری دے رہے ہیں، ان کا سائز بڑھ چکا ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ گردشی قرض کی ادائیگی کیلئے بجلی کے بل پر سرچارج لگانے کی تجویز ہے، سرکلر ڈیٹ سے متعلق سرچارج پاور ڈویژن کا بل تھا، ہم نےاس میں ترمیم کی، سرچارج کو بڑھایا نہیں گیا، اس کی حد کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سولر 2 طرح کے پاکستان میں ہوتے ہیں...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ان کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 11واں ایڈیشن ٹائٹل اسپانسر سمیت کئی چیزیں تبدیل کردے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کا بھی 10 ویں ایڈیشن کی طرح آئندہ برس اپریل، مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ میلہ سجنے کا امکان ہے کیونکہ آئندہ برس فروری، مارچ میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ شیڈول ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی لیگ کے لیے نئی تاریخوں کا تعین کرنا ہوگا۔ اس صورت میں زمبابوے سے ہوم سیریز ری شیڈول کرنا ہوگی، قبل ازیں دسمبر، جنوری میں لیگ کروانے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم کم وقت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانا بےحد دشوار ہے۔  مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11، اپریل مئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس پر ٹیلیفون چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفس میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی انصاراحمد، اسلم قریشی، فہیم عباس خان، ڈسٹرکٹ آفس پر موجود یوسی چیئرمین خلیل احمد، آفتاب احمد اور یوسیز کے ذمہ داران کو عیدالاضحٰی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ڈسٹرکٹ زمہ داران سے گفتگو کی اس موقع پر پارٹی امور بھی زیر بحث آئے خالد مقبول صدیقی نے یوسیز چیئرمینز کو لوگوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
    راولپنڈی: بہیمانہ تشدد سے قتل ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے والد نے قاتل میاں بیوی کو معاف کردیا جس کے بعد دونوں میاں بیوی جیل سے رہا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طارق ایوب نے ملزمان میاں بیوی کو بری کر دیا، میاں راشد شفیق اور اس کی بیوی ثناء کو جیل سے رہائی مل گئی۔ ملزم جوڑے نے فروری 2025 کو تھانہ بنی کے علاقہ میں اپنی بیٹی کی 20 روپے والی چاکلیٹ کھانے پر ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولہ کے والد ثنا اللہ اور والدہ صاحب بی بی نے ملزمان جوڑے کو خون بہا معاف کرنے کے بیانات جمع کرائے، ایڈیشنل سیشن جج نے خون...
    وفاقی حکومت نے بجٹ میں متعدد اشیاء کی تیاری، درآمد اور فروخت پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ سے ملک میں پھر سے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔ حکومت نے سولر پینلز، گاڑیوں، الیکٹرانک مصنوعات، کپڑے، درآمدی چاکلیٹس، کافی، کتوں بلیوں کی خوراک اور ہرقسم کی آن لائن شاپنگ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی بجٹ میں 850 سی سی تک گاڑیوں اور درآمدی سولر پینلز پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، ڈیجیٹل انوائسنگ کے تحت الیکٹرانک مصنوعات پر0.25 فیصد جبکہ کپڑوں کی خریداری پر دو فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ ایمپلی فائرز، پروجیکٹرز سمیت الیکٹرانک میڈیا کیلئے استعمال ہونیو الے دیگر آلات پر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شنگھائی: چین میں روایتی طرز تعمیر کا شاہکار تقریباً 190 سال پرانی عمارت کو 432 روبوٹس کے ذریعے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔شنگھائی کے ضلع جینگان میں ہوان لی کمپلیکس کو حجم اور پیچیدگی دونوں لحاظ سے چین کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نقل مکانی منصوبہ قرار دیا گیا ہے اور اس واقعے کو انٹرنیشنل میڈیا نے انجینئرنگ مہارت کا انوکھا کارنامہ قرار دیا ہے۔حکام نے ایک روایتی شیکومین طرز کی عمارت کے احاطے کو 432 ہائیڈرولک طاقت والے روبوٹس کی مدد سے 10 میٹر فی دن کی رفتار سے منتقل کیا۔عمارت کے کمپلیکس کی سخت ترتیب 1920 اور 1930 کی دہائی کی ہے، اس عمارت نے روایتی تعمیرات اور نقل مکانی کے آلات...
    کے سی سی آئی نے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ کراچی کے فور منصوبے کے لیے محض تین ارب بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے، حکومت نے بجٹ میں کراچی کو مکمل نظر انداز کیا ہے، حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے نہ پہلے کوئی کام کیا اور نہ آج کے بجٹ میں بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے بجٹ 2025-26ء کو مسترد کردیا۔ صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا کہ میں اس بجٹ کو مانتا ہی نہیں ہوں جس میں گزشتہ مالی سال کی کارکردگی کی وجوہات بیان نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا برا حال ہے وہ اپنے گھر کی بجلی منقطع کروا...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سلیم خان، صوابی میں واقع دینی درسگاہ جواہر الاسلام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ رجیم چینج کہاں سے آئی، یہ آپ سب کو معلوم ہے۔ اگر پوری دنیا پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف ہے تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف جرات مندانہ آواز اٹھائی۔انہوں نے اقوامِ متحدہ میں مسلمانوں کا مقدمہ پوری قوت سے پیش کیا اور دنیا کو بتایا کہ جب حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے تو پوری امتِ مسلمہ کو دکھ پہنچتا ہے۔ انہی کی کوششوں سے...
    بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی ، جس میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ، وزارت تعلیم ، وزارت شہری امور ، وزارت خزانہ ، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت ، اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کے متعلقہ ذمہ داران  نے لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری کے لئے متعلقہ پالیسیاں متعارف کروائیں۔ اس تعارف میں بتایا گیا کہ  چین نے “لوگوں کے ذریعہ معاش کی مزید ضمانت اور بہتری اور لوگوں کی فوری مشکلات اور توقعات کے حل ” کے بارے میں رائے جاری کی ہے، جس میں لوگوں کے ذریعہ معاش کے کام کو زیادہ “منصفانہ ، متوازن ، جامع اور قابل رسائی” بنانے پر زور...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔منگل کے روز  شی جن پھنگ نے ایک بار پھر لی جے میونگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا  کہ چین اور جنوبی کوریا کو خوشگوار ہمسائگی اور دوستی کی سمت پر  قائم رہتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو  مزید بلندی تک لے جانا چاہئے اور  تمام سطحوں اور شعبوں میں تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے  اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا  ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عالمی اور علاقائی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور اسے ہموار  بنانے کے لئے دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی  تعاون  کو  مضبوط بناناہوگا...
    حکومت کی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی تجویز ہے جبکہ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی مرحلہ وار ختم کرنے کے ساتھ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کی سفارش ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز ہے، آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد...
    گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کی پہلی  تقریب میں “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا  فروغ اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر ” کے عنوان سے ورچوئل خطاب کیا۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کا قیام تمام ممالک کے عوام کی تہذیبوں کے درمیان مکالمے  اور انسانی ترقی کو فروغ دینے کی عالمگیر خواہش کے عین مطابق ہے اور تمام رکن...
    امریکہ اور چین کے اعلیٰ حکام نے لندن میں ملاقات کی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔  ان مذاکرات کا مقصد ایسی تجارتی جنگ کو روکنا ہے جو عالمی سپلائی چین کو شدید متاثر کر سکتی ہے، خاص طور پر نایاب معدنیات (Rare Earths) کے شعبے میں۔ یہ مذاکرات لندن کے تاریخی "لینکاسٹر ہاؤس" میں جاری ہیں اور توقع ہے کہ یہ دو روز تک چلیں گے۔ یہ ملاقات اس ابتدائی معاہدے کی توسیع ہے جو گزشتہ ماہ جنیوا میں ہوا تھا، لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین اپنی وعدہ کردہ برآمدات، خاص طور پر نایاب معدنیات، پر عمل نہیں کر رہا۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر کیون ہیسٹ نے کہا کہ امریکہ کو...
    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو دلی مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ثنا میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ثنا میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ثنا میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے، ثنا میر کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے، انہوں نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ ثنا میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے، انہوں نے محنت، لگن اور جہد مسلسل سے یہ کارنامہ...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثنا میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی نے کہا، ’ویلڈن ثناء میر۔ پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا، جس سے سبز ہلالی پرچم بلند اور پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔‘ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ثناء میر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور خواتین کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں، ثناء میر کو ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے، ثناء میر نے خواب دیکھا، محنت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی لگا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین کا اہم قدم بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا۔ آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کو بے بس کر دیا ہے۔ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہو گئی ہے اور صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سے متاثر ہوئی ہے۔نایاب دھاتوں میں چین کی اجارہ داری ہے اور بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں۔ اس اقدام سے بھارتی آٹو انڈسٹری میں شور مچ گیا ہے اور حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن عوامی ریلیف کے لیے تمام افسران اور عملہ دفاتر میں موجود رہے گا تاکہ شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ رضوان عبد السمیع نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مرکزی پلان کے ساتھ ساتھ ہمارا اپنا بیک اپ پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ اگر کہیں بورڈ کی ٹیمیں تاخیر کا شکار ہوں یا نہ پہنچ سکیں تو فوری طور...
    شنگھائی حکام نے 432 ہائیڈرولک طاقت والے روبوٹس کی مدد سے 10 میٹر فی دن کی رفتار سے ایک روایتی شیکومین طرز کی عمارت کے احاطے کو منتقل کردیا۔ Huayanli  کمپلیکس جو شنگھائی کے Jing’an ضلع میں Zhangyuan  کے اندر واقع ہے، کو سائز اور پیچیدگی دونوں لحاظ سے چین کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نقل مکانی کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ عمارت کے کمپلیکس کی سخت ترتیب، جو کہ 1920 اور 1930 کی دہائی کی ہے، نے روایتی تعمیرات اور نقل مکانی کے آلات کو عملی طور پر ناقابل استعمال بنا دیا تھا لیکن حکام کو 3 منزلہ زیر زمین ڈھانچے کی تعمیر کے لیے پورے بلاک کو کئی سو میٹر منتقل کرنے کا راستہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینک سنر کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔میچ کے آغاز میں جینک سنر نے پہلے دو سیٹس جیت کر برتری حاصل کی، تاہم الکاریز نے زبردست انداز میں واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین سیٹس جیت کر کامیابی حاصل کی۔یہ کارلوس الکاریز کے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
    چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم بیجنگ () چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی وزیر خزانہ ریچل  ریوز  سے ملاقات میں  چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ کو  چینی صدر شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے نتائج پر عملدرآمد کو فروغ دینے اور معیشت اور مالیات کے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کےساتھ سیزفائرتوہوئی ہےلیکن امن ابھی حاصل نہیں ہوا، پانی ہماری ناگزیرضرورت ہے، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ریاست ہے، سندھ طاس معاہدےکی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پانی روکنا اعلان جنگ تصورہوگا، پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدے کو معطل یاختم نہیں کرسکتا،  پانی ہماری ناگزیرضرورت ہے، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو بھارت کےساتھ...
    منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمہ الماس بی بی نے اپنی بیٹی کرن شہزادی کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بچی کے سر پر کاری ضرب لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) اسپین میں اتوار کے روز حکومت کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف حزب اختلاف کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بیسیوں ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ ملکی دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی اس ریلی کو ’’مافیا یا جمہوریت‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا، جس میں مقامی حکام کے مطابق تقریباﹰ پچاس ہزار لوگوں نے شرکت کی، جب کہ شہر کے دائیں بازو کے میئر نے مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ بتائی۔ ہسپانوی دارالحکومت کے مرکز میں پلازہ ڈے ایسپانیا نامی ایک بڑا چوک مظاہرین سے بھرا ہوا تھا، جہاں بہت سے لوگ سرخ اور پیلے ہسپانوی پرچم لہرا رہے تھے۔ اسپین میں سیاحوں کی آمد کا نیا سالانہ ریکارڈ،...
    آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی فائنل سے قبل تیاریوں کی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو مبینہ طور پر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تربیت کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ پریکٹس سے روکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے، جس پر ٹیم مینجمنٹ شدید غصے کا شکار ہیں۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل لارڈز کے تاریخی میدان پر پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی تھی۔ مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ انعامی رقم کتنی ہوگی؟ اعلان ہوگیا آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل پریکٹس سیشن نہ کروانے پر کہا کہ ایشز سیریز...
    میڈرڈ: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، جس میں ان سے استعفے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ احتجاج قدامت پسند اپوزیشن پارٹی "پاپولر پارٹی" (PP) کی کال پر کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسپین کے جھنڈے لہرائے اور "سانچیز استعفیٰ دو!" کے نعرے لگائے۔ احتجاج کا نعرہ تھا: "جمہوریت یا مافیا"۔ پاپولر پارٹی کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان رہی۔ یہ مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب لیک ہونے والی ایک آڈیو میں سابقہ سوشلسٹ پارٹی رہنما لائرے ڈیز پر الزام لگا کہ وہ...
    منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین میں دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز کھیت سے ملی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
    پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ 2-2 کے ڈرا کے بعد ہوا، جس میں پرتگال کے گول کیپر ڈیئگو کوسٹا نے الوارو موراتا کی پنالٹی روک کر ٹیم کو فتح دلائی۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو جو انجری کے باعث آخری لمحات میں میدان سے باہر چلے گئے تھے،نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا جبکہ نونو مینڈس نے ایک گول کیا۔ یہ بھی پڑھیے: رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی میچ کا آغاز اسپین کے غلبے سے ہوا۔ مارٹن زوبی مینڈی نے 21ویں منٹ میں اسپین کو...
    قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا جب کہ حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2024-25 کی اقتصادی کارکردگی پر مبنی اکنامک سروے آج پیش کیا جائے گا، جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی، جو مقررہ ہدف 3.6 فیصد سے نمایاں طور پر کم ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 410 ارب 96 کروڑ ڈالر تک...
    چین نے بھارت کو نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد بھارت کی آٹو انڈسٹری ایک سنگین بحران سے دوچار ہوگئی ہے۔ اخبار اکانومک ٹائمز کے مطابق  یہ اقدام بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو رہا ہے کیونکہ بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو مصنوعات کی پیداوار کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے، جن میں چین دنیا کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ چین کی پابندی کے باعث بھارت میں ای وی (الیکٹرک وہیکل) موٹرز کے لیے ضروری میگنٹس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، جس سے نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہوئی ہے بلکہ روایتی گاڑیوں کی پیداوار پر بھی منفی اثرات پڑ رہے...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میں توسب کو دعوت دیتا ہوں کہ مل کر کام کرتے ہیں، ایم کیو ایم ایم کو بار بار پیشکش کی ہے کہ آئیں ساتھ مل کر کام کریں، ہم آج بھی میدان میں ہیں، باقی جماعتیں کھالوں کے چکر میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وسائل کا رونا نہیں رو رہے، اپنا کام کرتے ہیں، دو سال سے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کو ہمارے کام سے مرچیں لگتی ہیں تو لگے، میں کیا کروں، کھاو پیو عیش کرو۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب...
    پاکستان کے ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرت ویرندر کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ 29 سالہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اطہر زاہد زاہد نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں عیدالاضحیٰ کے روز منعقدہ عالمی ریسلنگ گرینڈ ایونٹ میں بھارتی ریسلر سمرت ویرندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اطہر زاہد نے فتح کے بعد کہا کہ یہ جیت پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔
      پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور ”آپریشن سندور“ کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق، طاقتور اقتصادی اتحاد ”برکس“ (BRICS) یعنی (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک ”منفی بلاک“ تصور کر رہے...
    90 فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔ سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد  درست  انتخاب...
    نوے فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔ سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے...
    پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور ”آپریشن سندور“ کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق، طاقتور اقتصادی اتحاد ”برکس“ (BRICS) یعنی (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک ”منفی بلاک“ تصور کر رہے ہیں...
    امریکا اور چین کے مابین تجارتی مذاکرات لندن میں پیر کو ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چین امریکا سیزفائر، دونوں ممالک محصولات 3 ماہ کے لیے کم کرنے پر راضی سی این بی سی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور ٹرمپ انتظامیہ کے 2 دیگر اہلکار پیر کو لندن میں اپنے چینی ہم منصبوں سے تجارتی مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بیسنٹ، جو بیجنگ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کی رہنمائی کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کامرس سیکریٹری ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر بھی شامل ہوں گے۔ صدر نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میٹنگ بہت اچھی طرح سے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیاہے۔اے آروائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13، 13لاکھ مقرر کردی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا، وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی اس سے پہلے تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے تھی۔اس سے قبل ارکان...
    چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔ حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔ حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے ان کے دفتر میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔(جاری ہے) بعد ازاں 11  جون 2025 کو اوورسیز کمیشن پنجاب  کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی "یوم تشکر" تقریب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    بیجنگ  (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ چین سے  3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔حکومت...
    عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارے اور ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس )چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔حکومت پاکستان کے آفیشل اکانٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کے اس بڑے جہاز کی سمت کو درست کرنے کے لئے اپنی راہ ہموار کرنا ، صحیح سمت کا تعین کرنا اور خاص طور پر ہر قسم کی مداخلت اور یہاں تک کہ تخریب کاری کو ختم کرنا ضروری ہے ۔ امریکی تجویز کے مطابق دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی رہنماؤں نے جنیوا میں مذاکرات کیے جو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے معاشی اور تجارتی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا دونوں ممالک کے تمام...
    نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں پاکستان سے درآمد شدہ دودھ دینے والی نیلی راوی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پہلی کھیپ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ چین کی اعلیٰ معیار کی دودھ دینے والی بھینسوں کی صنعت کی ترقی اور دیرینہ افزائش نسل کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بچھڑے 8 جون 2024 کو رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ(رائل سیل) کی طرف سے متعارف کرائے گئے 5ہزار پاکستانی بھینسوں کے جنین کی کامیاب ٹرانسپلانٹیشن کے بعد گوانگ شی کے دارالحکومت نان ننگ میں واقع بھینسوں کی افزائش نسل کے آزمائشی فارم میں پہنچے۔ یہ منصوبہ گوانگ شی کے محکمہ زراعت اور کسٹمز کی...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو  چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی امریکا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور صدر ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق حوصلہ افزا کردار ادا کیا، جنگ بندی کے حصول پر امریکی قیادت تعریف کی مستحق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا کو دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اگلی بار پاک بھارت جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہو گا، بلاول بھٹو بلاول بھٹو نے...
    راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی سوا سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں بدھ کی شام بچی اپنی بڑی جڑواں بہنوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتہ ہوگئی تھی۔ والدین نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد بدھ کی شام اغوا کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تاہم جمعرات کی شام لاپتہ سوا سالہ بچی کی نعش نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور علاقے میں نقب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے بچی کے پاس اسکے دس سالہ کزن کو پایا۔...
    واشنگٹن میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین کے سامنے بھارتی آبی جارحیت کا مقدمہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع کے دوران مثبت کردار ادا کیا، اگر بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی کو نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین سے ملاقات ہوئی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بین الاقوامی دورے کے دوران  پاکستان کا جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کو خراج  تحسین  پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں صرف  ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو  نے  مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا  مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کیا۔ شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری پورے خطے کے لئے امید کی کرن ہیں، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مؤقف جس دلیری، فہم و فراست اور سیاسی تدبر سے پیش کیا، وہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزارت خارجہ کے  ذرائع کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔جیو نیوزکے مطابق ان کا کہنا ہے کہ  ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار کے مطابق بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا...
    چین نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کےلیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سمجھتا ہے سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔انکا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے .پاکستان اور افغانستان اس سال مئی میں ہونے والے چین افغانستان...
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
    مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ دنیا تیانانمن واقعے کو کبھی نہیں بھولے گی، چاہے چین حقائق کو چھپانے کی کتنی ہی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے 1989ء کے تیانانمن اسکوائر واقعے پر دیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ روبیو نے "تاریخ کو مسخ" کیا اور "چین کے داخلی معاملات میں مداخلت" کی ہے۔ 1989ء میں 4 جون کو بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر میں سیاسی اصلاحات کے لیے ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، جنہیں چینی فوج اور ٹینکوں نے سختی سے کچلا۔ اس کارروائی میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بعض اندازوں کے مطابق ہلاکتیں 1,000 سے زائد تھیں۔ مارکو روبیو نے بیان...
    چینی ساختہ AES100 ہوائی انجن کو پروڈکشن لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے ایوی ایشن انجن گروپ سے موصول اطلاعات کے مطابق ہونان صوبے میں چین کے ملکی طور پرتیار کردہ AES100 انجن کو پروڈکشن سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا اور اس کی فروخت کا معاہدہ طے پایا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ AES100 انجن چین کی جانب سے تیار کردہ 1000 کلو واٹ کا جدید سولین ٹربو شافٹ انجن ہے جو بہترین سیفٹی، اچھی فیول اکانومی،  آسان دیکھ بھال اور وسیع ماحولیاتی مطابقت جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ پروڈکشن سرٹیفکیٹ کا اجراء اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس انجن کی صنعتی پیداواری صلاحیت کو فضائی صلاحیت (ایر ورتھی)...
    بیجنگ: چین نے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے 1989 کے تیانانمن اسکوائر واقعے پر دیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ روبیو نے "تاریخ کو مسخ" کیا اور "چین کے داخلی معاملات میں مداخلت" کی ہے۔ 1989 میں 4 جون کو بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر میں سیاسی اصلاحات کے لیے ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، جنہیں چینی فوج اور ٹینکوں نے سختی سے کچلا۔ اس کارروائی میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ بعض اندازوں کے مطابق ہلاکتیں 1,000 سے زائد تھیں۔ مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ دنیا تیانانمن واقعے کو کبھی نہیں بھولے گی، چاہے چین حقائق کو چھپانے کی کتنی ہی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے و قوفہ عرفہ کے باسعادت موقع پر مناسک حج کا اہم رکن ادا کرنے پر تمام حجاج کرام اور امت مسلمہ کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ اس بابرکت دِن ہر مسلمان عہد کرتاہے کہ ذات باری تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کےلئے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے،قربانی کا جذبہ اس عہد کی بھی تائید ہے جس کا حضرت ابراہیم ؑ نے اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا اہم ترین رکن ہے اورہمیں چاہیے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیاء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔(جاری ہے) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ...
    جکارتہ(اوصاف نیوز)پاک ، بھارت مختصر جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے فرانس سے طیارے خریدنے کی ڈیل منسوخ کرکے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔ نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر...
    ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنما کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا سگنل مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستان کو منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔ پاکستان 1988 کی طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی کرے گا۔ جو افغانستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے افراد، گروہوں، اداروں اور طالبان سے وابستہ افراد پر اثاثے منجمد، سفری پابندی اور ہتھیاروں پر پابندی عائد کرتی ہے۔ گیانا اور روس طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کے نائب سربراہ ہوں گے۔ آئی ایس آئی اور را میں باہمی تعاون سے دہشت گردی کم ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان پر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی محض ایک رسم یا معاشرتی روایت نہیں بلکہ قربِ الہٰی کا اہم ذریعہ ہے اور بھینس، بھینسا اور یاک جیسے جانور گائے اور بیل کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کی قربانی شرعاً بالکل جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چونکہ بھینس جزیرہ عرب میں نہیں پائی جاتی تھی، اس لیے اس کا تذکرہ نہیں ملتا مگر دنیا کے دیگر حصوں میں یہ رائج ہے اور شریعت کے دائرے میں آتی ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اگر کوئی خاتون مال دار ہے تو وہ خود بھی قربانی دے سکتی...
    لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی محض ایک رسم یا معاشرتی روایت نہیں بلکہ قربِ الہٰی کا اہم ذریعہ ہے اور بھینس، بھینسا اور یاک جیسے جانور گائے اور بیل کے ذمرے میں آتے ہیں اور ان کی قربانی شرعاً بالکل جائز ہے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ قرآن کریم کی متعدد آیات میں قربانی کا تذکرہ موجود ہے، جن میں ہابیل و قابیل سے لے کر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی تک کا ذکر ملتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی سنت بھی...
    سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ،  پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر  ہوگیا  ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
    پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ...
    پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی نئی ٹیکس قواعد کی لاگو کرنے میں بدانتظامی نے ملک کے تاجروں میں شدید الجھن پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ایف بی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس آراو 55 برائے2025 جو یکم مارچ 2025 سے تمام تاجروں بشمول درآمد کنندگان، تاجروں اور ہول سیلرز سے ان کے اسٹاک کی تفصیلات اینیکس ایچ ون فارم میں جمع کروانے کا تقاضا کرتا ہے.اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات یا رسمی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امریکی ڈیل کی تجویز مسترد، ایران کے سپریم لیڈر کا یورینیم کی افزودگی...