2025-11-27@22:37:30 GMT
تلاش کی گنتی: 858
«اس قوالی کو»:
(نئی خبر)
کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین سروس مسلسل چھٹے روز بھی معطل ہے جبکہ دیگر ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کی وجہ بارڈر کی موجودہ صورتحال ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس منسوخ کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل اپنی معمول کی آمد و رفت کے مطابق چل رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے والے شخص کو وہی سہولیات دی جائیں جو جیل میں عمران خان کو حاصل ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سب یہی پوچھ رہے ہیں کہ پشاور میں کابینہ کیوں نہیں بن رہی، کیا وفاقی حکومت کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایک وزیراعلیٰ کو اپنی پارٹی کے بانی سے ملاقات سے روکا جا رہا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: مجھے بھی عمران خان کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں: اڈیالہ جیل کے قیدی کا عدالت سے رجوع ان کا کہنا تھا...
فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 189 اور دہلی کا 212 ریکارڈ کیا گیا، جو دونوں انتہائی غیر صحت مند سطح پر ہیں۔ لاہور میں مضر ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 21 گنا زیادہ پائی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: فضائی آلودگی انڈیکس میں لاہور بدستور سر فہرست، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔ پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے...
اسلام آباد — پاکستان کے مردوں کی والی بال ٹیم نے 19 ستمبر 2023 کو چینی شہر ہانگژو میں منعقدہ 19ویں ایشیائی کھیلوں کے گروپ D کے افتتاحی میچ میں منگولیا کو سیدھی تین سیٹس سے شکست دے دی۔ خبر تفصیل سے پاکستان نے پہلے سیٹ میں 25‑17- سے برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں پاکستانی ٹیم نے 19-25سے فتح حاصل کی۔ تیسرے سیٹ میں بھی پاکستان کو کامیابی ملی،20-25 کے اسکور سے۔ اس طرح میچ کا نتیجہ0-3 رہا، اور پاکستان نے ایک مضبوط آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران حملہ آور انداز اختیار کیا اور دفاعی طور پر بھی منگولیا کی ٹیم کو اپنی گرفت میں رکھا۔ منگولیا نے موقعاً دیر سے ردِ عمل دیا، مگر پاکستان کے...
امریکا کاوائٹ ہاؤس ہمیشہ سے دنیا بھر میں امریکی طاقت، شان اور صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وائٹ ہاؤس کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ مگر اب اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ویزا یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں — کیونکہ **وائٹ ہاؤس اب پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے! جی ہاں، یہ کوئی فلمی منظر یا خواب نہیں بلکہ سرگودھا کی حقیقت ہے، جہاں فیصل آباد روڈ پر ایک حیرت انگیزمحل نما رہائشی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جو دیکھنے میں بالکل وائٹ ہاؤس جیسی لگتی ہے۔ یہ تین منزلہ عمارت ایک ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی...
ڈراما سیریل سانول یار پیا میں لبنیٰ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یسرہ عرفان اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یسرہ عرفان پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے معروف فنکاروں درِفشاں سلیم، احمد علی اکبر اور فیروز خان کے ساتھ اس کامیاب سیریل میں اہم کردار نبھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Yusra Irfan (@yusrairfan16) یسرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور وہ آج بھی تھیٹر کے میدان میں سرگرم ہیں۔ وہ سرمد کھوسٹ، سیمی راحیل، ثانیہ ممتاز اور سلمان شاہد جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ مختلف اسٹیج پرفارمنسز کر چکی ہیں۔ View this post...
امریکا میں ‘نو کنگز’ احتجاج: ٹرمپ نے خود کو بادشاہ بناکر مظاہرین پر گندگی پھینکے والی ویڈیو شیئر کر دی
ٹرمپ نے خود کو بادشاہ دکھانے والی اے آئی ویڈیوز شیئر کیں، ملک بھر میں ’نو کنگز‘ احتجاج جاری امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز اور رویے کے خلاف ’نو کنگز’ کے عنوان سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ خود کو بادشاہ کے روپ میں دکھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، میں بادشاہ نہیں ہوں لیکن ساتھ ہی انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے...
حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے جنوبی علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری بیشکورٹن ریجن میں واقع ہے جس میں روسی فوج کے لیے بارود تیار ہوتا ہے۔ بیشکورٹن ریجن کے گورنر نے بتایا ہے کہ دھماکا زور دار تھا جس سے پلانٹ کی ایک عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔ روسی حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے منشیات اسمگل کرنے والی ایک آبدوز کو تباہ کر دیا ہے جو کیریبین سمندر میں امریکا کی جانب رواں دواں تھی۔ کارروائی میں 2 مشتبہ اسمگلر ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر کے ان کے ممالک ایکواڈور اور کولمبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک بڑی منشیات بردار آبدوز کو تباہ کیا گیا جو فینٹانائل اور دیگر منشیات سے بھری ہوئی تھی۔ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو ان...
زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔ یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل کبھی سوچا نہ...
پی ایم اے پاسنگ آؤٹ پریڈ: بنگلہ دیشی کیڈٹ کمانڈنٹ اوورسیز میڈل حاصل کرنے والی پہلی بنگلہ دیشی کیڈٹ قرار
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بنگلہ دیشی لیڈی کیڈٹ جنتال ماویٰ کمانڈنٹ اوورسیز میڈل حاصل کرنے والی پہلی بنگلہ دیشی کیڈٹ قرار پائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: کیڈٹس کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ تقریب میں عراق، فلسطین، قطر، مالی، نیپال، مالدیپ، سری لنکا، یمن، بنگلہ دیش اور نائیجیریا سمیت دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی تربیت مکمل کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ Heartiest Congratulations to Lady Cadet Jannatul Mawa (Bangladesh Army) on...
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک گرما گرم پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنز بھرے جملوں کے تبادلے نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔ امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کا محور عالمی کشیدگی اور چیلنجز ہوتی ہیں۔ جنگوں پر مؤقف بیان کرتے ترجمان کبھی خود کوئی جنگ نہیں چھیڑتے۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ معمول سے ہٹ کر ثابت ہوئی جب خاتون ترجمان سے صحافی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایک سوال کیا۔ صحافی نے پوچھا کہ ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کس نے طے کروائی ہے۔ جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے برجستہ جواب دیا کہ ’یور موم‘ یعنی تمھاری ماں نے۔ بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے دو سب سے طاقتور ممالک روس اور امریکا کو ایک حیرت انگیز منصوبے کے ذریعے جوڑنے کی تجویز نے عالمی سطح پر سنسنی پیدا کر دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روس کے اعلیٰ نمائندے اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری مشیر کریل دیمتریف نے ایک غیر معمولی خیال پیش کیا ہے، جس کے تحت آبنائے بیرنگ (Bering Strait) کے نیچے 112 کلومیٹر طویل ’’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘‘ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔کریل دیمتریف، جو روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ دونوں ممالک کو نہ صرف معاشی طور پر قریب لانے بلکہ امن، تعاون اور قدرتی وسائل کی مشترکہ ترقی کی علامت بن سکتی ہے۔انہوں...
3 صدیوں سے زائد عرصے بعد مشہور ڈچ مصور یوہانس ورمیر کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’گرل ود دا پرل ایئررنگ‘ میں موجود لڑکی کی شناخت سے متعلق معمہ حل ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ برطانوی آرٹ مورخ اینڈریو گراہم ڈکسن نے اپنی نئی کتاب ورمیر اے لائف لاسٹ اینڈ فاؤنڈ میں انکشاف کیا ہے کہ 1665 میں بنائی گئی اس پینٹنگ میں دکھائی دینے والی لڑکی دراصل ڈچ جوڑے پیٹر کلاززون وین رویفن اور ان کی اہلیہ ماریا ڈی کنائٹ کی بیٹی میگڈالینا تھی۔ گراہم ڈکسن کے مطابق ورمیر کے زیادہ تر فن پارے اسی جوڑے کے لیے بنائے گئے تھے جو نیدرلینڈز کے شہر ڈلفٹ میں مقیم اور ایک مذہبی اصلاحی فرقے ریمانسٹرنٹس سے وابستہ تھے۔ اس فرقے...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی سڑک کنارے پھنسے ہوئے اپنے بچے کو بچاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر، 17 سیکنڈ کی ویڈیو بھارتی فاریسٹ سروسز کے افسر پروین کسوّان نے شیئر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا ویڈیو میں ایک ننھا ہاتھی سڑک کے کنارے پھنسا ہوا ہے اور اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ کچھ دیر بعد ماں ہاتھی اور ایک اور ہاتھی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور اسے دھکیل کر سڑک پر چڑھا دیتے ہیں۔ پروین کسوّان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچے کا یہ ساتھ ناقابلِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
حکومت کی جانب سے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ اب قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی بات کی جا رہی ہے، وی نیوز نے خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کے تبادلہ نرخ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمت میں واقعی ایک اور بڑی کمی متوقع ہے؟ یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرتی ہے، 30 ستمبر کو جب آخری بار قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تو اس...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والی ایک قیدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والی قیدی محمد عرفان نے مؤقف اپنایا ہے کہ302 کے مقدمے میں 25 سال کی قید سزا کاٹ رہا ہوں، متعدد بار سپرنٹینڈنٹ جیل کو سپیریر کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دی لیکن نہیں ملی۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جارہی جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف بہترین سہولیات مہیا...
‘گلگت بلتستان میں مقامی طور پر استعمال ہونے والی اشیا پر ٹیکسز عائد نہ کیے جائیں،’ سپریم کورٹ کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے دوران فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ پڑھیے: گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، معاملات پھر طے نہ ہوسکے درخواست گزار محمد رازق اور دولت کریم کی جانب سے وکیل منیر پراچہ پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متعدد نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت خود تسلیم کرتی ہے کہ گلگت بلتستان پر وفاقی ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوسکتا۔ منیر پراچہ...
علی ساہی:صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں, ٹریفک پولیس نے ماحولیاتی آلودگی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 13 روز میں ایسی گاڑیوں پر 3 کروڑ 92 لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر 11 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 19 ہزار 600 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، 82 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور 27 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل...
قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔13سے 19اکتوبر تک جاری نے والی مہم مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق13اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔
لاہور: محکمہ خوراک پنجاب کا جعلی ویب پورٹل بنانے والی فلور ملز میں سے 2 کو’’ کلین چٹ ‘‘ دلوانے کیلئے سرکاری حکام پرشدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز محکمہ خوراک نے جعلی پرمٹ اسکینڈل میں ملوث 3فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیا مگر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے 2 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا جس وجہ سے فلورملنگ انڈسٹری میں یہ تاثر پھیل رہا کہ ایک اہم رہنما کے عزیز اور اس کے ساتھی کو بچالیا گیا اور دوسری فلور ملز کو قربان کردیا گیا۔ 3 روز قبل ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے محکمہ خوراک کا جعلی ویب پورٹل بنانے والا گروپ بے نقاب کیا گیا تھا جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر اور مؤثر جواب دیا جائے گا، طالبان حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات، جو پاک افغان سرحد کو...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہوا دینے والا سب سے بڑا سہولت کاربن چکا ہے لیکن پاکستان کسی صورت افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دے گا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، طالبان حکومت بھارتی ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں نہ کرے، پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گرد اور طالبان باز نہ آئے تو دہشت گردوں کے خلاف پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم...
ایک بیان میں متحدہ ترجمان نے کہا کہ پچھلے سترہ برسوں سے یہ گورکھ دھندہ اپنے عروج پر چل رہا ہے، جعلی اکثریت کا ڈھونگ رچنے کے لئے بوگس ڈومیسائل پر غیر مقامیوں کی بھرمار اور شہری اِداروں پر ان کی یلغار نے عروس البلاد شہر کو لاقانونیت اور جرائم کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی کے تاجر و صنعت کار برادری کو بھتے کی پرچیاں ملنے کو سندھ حکومت کے سترہ سالوں کی گورننس کے منہ پر طمانچے کے مترادف قرار دے دیا۔ بہادر آباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں ترجمان متحدہ نے کہا کہ اربوں روپے محصول اور کھربوں روپے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے کارِ خیر 'سسٹم'...
اقصیٰ شاہد: پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق جعلی سوشل میڈیا پر اسکیم شروع, حکومتِ سندھ نے ان جعلی پیغامات اور اشتہارات کا سخت نوٹس لیا ہے. تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتےجعلی فارمز جن کے پیسے کوٹ جارہے ہیں، اسی ایم ٹی اے کا کہنا تھا کہ غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لڑکیاں ”رجسٹریشن کروا کر ادائیگی کریں“ تو انہیں پنک اسکوٹیز منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا حکومتِ سندھ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ ایسے تمام پیغامات من گھڑت، جھوٹے اور گمراہ کن ہیں،پنک اسکوٹیز منصوبہ خواتین کو بااختیار اور خود مختار سفر کے فروغ...
نوبیل کمیٹی کی جانب سے وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریہ کورینا کو 2025 کا نوبیل امن انعام دینے کے اعلان کے بعد ایک طرف ان کی جمہوری جدوجہد کی ستائش ہوئی تو دوسری طرف سابقہ بیانات اور کارروائیوں کی بنیاد پر سخت تنقید بھی سامنے آئی۔ یہ بھی پڑھیں:ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام منسوب کردیا نوبیل کمیٹی نے ماریا کو وینزویلا میں جمہوریت کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد اور استبداد کے خلاف کردار کے اعتراف میں امن اعزاز دیا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے انہیں شہری بہادری کی ایک مرکزی مثال اور ایک متحد کرنے والی شخصیت قرار دیا، جنہوں نے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور آواز بلند کرنے کے...
نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوبیل امن انعام جیتنے ماریا کورینا ماچاڈو نے ان سے کہا کہ نوبیل انعام کے اصل حقدار تو آپ تھے۔ گزشتہ روز ناویجن نوبیل کمیٹی نے نوبیل امن ایوارڈ کے لیے وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کے نام کا اعلان کیا تھا، ماریا کورینا ماچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ اور آزادی کے لیے خدمات پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے سوال...
کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو 9 اکتوبر کو کراچی سے منسوخ کیا گیا تھا۔ کراچی سے ٹرین نہ آنے کی وجہ سے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کو بھی منسوخ کیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 20 روز سے بولان میل نہ آرہی ہے اور نہ ہی جارہی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ٹرین منسوخی کی وجہ مسافروں کی عدم دستیابی ہے۔
انڈونیشیا کا عالمی ایونٹ کیلئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز جکارتہ (آئی پی ایس )غزہ میں اسرائیلی مظالم کے پیش نظر انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس ماہ جکارتہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تھی۔ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کی سربراہ ایتا جولیاتی نے صحافیوں...
وینزویلا سے تعلق رکھنے والی ماریا کورینا ایک ممتاز سماجی کارکن ہیں جنہوں نے امن، انسانی حقوق، اور خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وہ جنگ زدہ اور بحران زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد، کمیونٹی میں تنازعات کے حل، اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں۔ ماریا نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف پروگراموں کی قیادت کی اور متاثرین کو قانونی و سماجی مدد فراہم کی۔ ان کی انتھک کوششیں انہیں عالمی سطح پر پہچان دلوائی ہیں۔ عالمی پہچان اور نوبل امن انعام ماریا کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور انہیں نوبل امن انعام سے نوازا گیا۔ ان کا کہنا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔ سماجی رابطے ک ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔ ھزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا۔ آج بھی PTI دھشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ھیں۔ سالوں سے ھماری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سول لائن کراچی سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے اور بچی کے والد نے تصدیق کی ہے کہ بچی ان کے پاس ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سول لائن ہجرت کالونی سے اغوا کی گئی کمسن بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے، 4 سالہ مائرہ 25 اگست کو ہجرت کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ سول لائن پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ 26 اگست کو والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ کوئٹہ کے ایک شہری نے فیس بک پر بچی کے اغوا کی خبر دیکھ کر اہل خانہ سے رابطہ کیا، بچی ان کی...
کراچی/ کوئٹہ: سول لائن سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے اور بچی کے والد نے تصدیق کی ہے کہ بچی ان کے پاس ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سول لائن ہجرت کالونی سے اغوا کی گئی کمسن بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے، 4 سالہ مائرہ 25 اگست کو ہجرت کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ 26 اگست کو والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ کوئٹہ کے ایک شہری نے فیس بک پر بچی کے اغوا کی خبر دیکھ کر اہل خانہ...
26 سالہ مریم محمد کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں ملک کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ مس یونیورس کے عالمی اسٹیج پر حصہ لینے والی پہلی اماراتی خاتون بن کر تاریخ رقم کریں گی۔ انتہائی سخت انتخابی عمل کے بعد منتخب ہونے والی مریم نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر بے حد فخر محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، ’یو اے ای نے مجھے بڑے خواب دیکھنے اور اُنہیں حقیقت بنانے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو جستجو، ہمت اور لگن سے آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ مس یونیورس یو اے ای صرف...
امریکا میں ایک گلہری نے پانی میں اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن-سیلم میں منعقد ہونے والے کیرولائنا کلاسک فیئر میں ایک باصلاحیت گلہری ٹوئگی نے پانی پر اسکیئنگ کر کے ناظرین کو حیران کر دیا۔ جمعے سے اتوار تک منعقد ہونے والے فیئر میں ٹوئگی نے متعدد پرفارمنسز دیں۔ باصلاحیت گلہری یہ نام پانے والی پہلی گلہری نہیں ہے۔ سب سے پہلی ٹوئگی کو لو این بیسٹ اور ان کے شوہر نے 1979 میں طوفان سے بچایا تھا۔ لو این بیسٹ ریٹائر ہونے سے قبل مجموعی طور پر آٹھ گلہریوں کو واٹر اسکیئنگ کی تربیت دے چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن...
پنجاب کے ضلع پاکپتن میں تھانہ چکبیدی کے علاقے میں اوباش شخص نے کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام نے کہا کہ اللہ دتہ نامی ملزم نے فصلوں میں کام کرتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے وقوعہ کا نوٹس لیے جانے کے بعد تھانہ چکبیدی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تھانہ چکبیدی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے ایسی ایپس ہٹا دی ہیں جو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اہلکاروں کی نقل و حرکت کو گمنام طور پر رپورٹ کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ یہ اقدام مبینہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے تحت کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پچھلے چند مہینوں میں یہ ایپس تیزی سے مقبول ہو رہی تھیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے بڑے پیمانے پر ملک بدری مہم شروع کر رکھی تھی۔ ان ایپس کے ذریعے شہری امیگریشن اہلکاروں کی سرگرمیوں کی اطلاع دیتے تھے تاکہ تارکینِ وطن کو خبردار کیا جا سکے۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق یہ ایپس قانون نافذ کرنے والے...
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کلیئرنس کے بغیر سڑکوں پر آنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا، یہ کریک ڈاؤن حکومت کے وسیع تر ماحولیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد دارالحکومت کو "کلین اینڈ گرین اسلام آباد" ماڈل سٹی میں تبدیل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو 17 اکتوبر سے اسلام آباد پولیس کے تعاون سے شروع کی جائیں گی۔ انہوں نے...
ادارہ تحفظ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں موقع پر ٹیسٹ کیے جائیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ٹیسٹ 17 اکتوبر سے پہلے کروا لیں۔ ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسلام آباد پولیس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر دھواں ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بیان کے مطابق زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے یا گاڑی ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے وہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ...
ویب ڈیسک : پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 نومبرسے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کی دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر ہی اخراجِ دھواں کی جانچ کی جائے گی جو گاڑیاں مقررہ حد سے زیادہ دھواں خارج کرتی پائی گئیں، ان پر جرمانہ یا ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 75 سالہ معمر شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 3 نو عمر لڑکیوں کو سزائیں سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ فریڈی ریویرو بس کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ان پر 3نو عمر لڑکیوں نے دھاوا بول دیا۔ ان میں سے ایک کی عمر 15 اور 2کی عمریں 17 سال ہیں۔ تینوں لڑکیوں نے بغیر کسی وجہ کے اس معمر شخص کو پہلے دھکا دیا اور ان کے چہرے پر مکے برسا دیے۔ فریڈی ریویرو اچانک حملے کے سبب لڑکھڑا کر سر کے بل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے اور اگلے دن اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے...
بھارت کی پاکستان دشمنی نے نہ صرف انسانوں بلکہ معصوم جانوروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ سرحدی علاقے سنورانی (تحصیل ڈاہلی) میں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی بکریوں کو ہلاک اور شدید زخمی کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جب بھارتی فورسز نے سرحد عبور کرنے والی بکریوں کو نہ صرف واپس کرنے سے انکار کیا بلکہ ان پر بے رحمی سے تشدد بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں زخمی اور ہلاک بکریوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ چرواہوں کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کر دیا جبکہ کم از کم 15 بکریوں کی ٹانگیں تیز دھار...
قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری لیگ اسپنر ابرار احمد سر پر سہرا سجانے کے لیے تیار ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں قومی کرکٹر ابرار احمد کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی آج چار اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق 27 سالہ ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی جبکہ ان کا ولیمہ چھ اکتوبر کو ہوگا۔ ابرار احمد کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر سبز شلوار قمیض پہنے تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار احمد کا نکاح پہلے ہی ہوچکا ہے۔ تاہم ابرار احمد کی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے...
ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردِعملوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی سیکڑوں کلو میٹر اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، اسکول، اسپتال اور سڑکیں ابھی تک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کےعوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ آپؐ نے فرمایا: کیا میں تم کو جنتی عورت کے بارے میں نہ بتاؤں کہ وہ کون ہے؟ ہم نے کہا: ضرور اے الله کے رسول! آپؐ نے فرمایا: شوہر پر فریفتہ، زیادہ بچے جننے والی، جب یہ غصہ ہو جائے یا اسے کچھ بُرا بھلا کہہ دیا جائے یا اس کا شوہر ناراض ہو جائے تو یہ عورت (شوہر کو راضی کرتے ہوئے) کہے میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک نہ سوؤں گی جب تک کہ تم خوش نہ ہو جاؤ“ (ترغیب)۔ اس حدیث پاک میں جنتی عورت کی صفت بیان کی گئی ہے کہ جنت میں جانے والی یہ عورت ہے جس میں یہ اوصاف...
مہاتما گاندھی پر پیارے لال کی کتاب "مہاتما گاندھی: دی لاسٹ فیز" 1956ء میں شائع ہوئی جسے ناواجیون پبلشنگ ہاؤس احمد آباد نے شائع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے کیساتھ کانگریس نے جمعرات کو ایک کتاب کے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مہاتما گاندھی نے سنگھ کو "ایک مطلق العنان نقطہ نظر کے ساتھ فرقہ وارانہ ادارہ" قرار دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کمیونیکیشن کے انچارج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ پیارے لال گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے، تقریباً تین دہائیوں تک ان کے ذاتی عملے کا حصہ رہے، اور 1942ء میں مہادیو دیسائی کی موت کے بعد ان کے...
ترک صدر نے کہا ہے کہ امدادی فلوٹیلا عملے کی گرفتاری غزہ میں ہونے والی بربریت کی مثال ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے امدادی جہازوں کو روکنے کو ’بحری قزاقی‘ قرار دے دیا۔ اپنی AKP پارٹی سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ “نسل کشی کا آلہ غزہ میں اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے جنون کی حالت میں ہے”۔ اردوان نے کہا کہ “نسل کشی کرنے والی [اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن] نیتن یاہو حکومت امن قائم کرنے کے معمولی سے موقع کو بھی برداشت نہیں کر سکتی۔” ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا نے ایک بار پھر دنیا...
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑوں میں راستہ بھٹک جانے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ریسکیو کر لیا جس کے بعد خاتون کی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے بتایا کہ میں نے ہوٹل کے پیچھے والی پہاڑی پر شام پانچ بجے چڑھنا شروع کیا اور ایک گھنٹے میں اوپر پہنچ گئی، میں نے دوسری پہاڑی تک جانے کا راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن نیچے اُترنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس لیے واپس چرواہے کے کیبن میں گئی، اندھیرا ہو گیا تھا اس لیے نیچے اُترنا ممکن نہیں تھا، میں کیبن میں لیٹ گئی اور سوچا...
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون گزشتہ دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی ووڈ شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان، پربھاس اور رجنی کانت جیسے سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آئی ایم ڈی بی کی رپورٹ میں جنوری 2014 سے اپریل 2024 تک کی ہفتہ وار درجہ بندی کا تجزیہ کیا گیا، جو دنیا بھر میں ویب سائٹ کے 25 کروڑ ماہانہ وزٹرز کے اصل پیج ویوز پر مبنی ہے۔ اس فہرست میں دیپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ پانچ میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ بھی...
بھارتی فلم انڈسٹری ہمیشہ سے مردوں کا غلبہ رکھنے والی رہی ہے، چاہے وہ ٹاپ اسٹارز کی معاوضہ کی بات ہو یا خواتین فنکاروں کے لیے لکھے گئے کردار۔ مرد ہمیشہ بڑے ستارے رہے ہیں، اور اس کی بڑی وجہ فلمی صنعت کا ڈھانچہ ہے۔ بہت کم ہی خواتین فنکارائیں، جیسے سری دیوی یا ہیما مالنی، اپنے مرد ہم منصبوں سے زیادہ کمائی کر پائی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا اور آن لائن مقبولیت میں بعض خواتین فنکارائیں، سب سے بڑے سپر اسٹارز سے بھی آگے نکل چکی ہیں، جیسا کہ بھارتی میڈیا کی نئی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے۔ بھارتی سنیما کے 25 سالوں پر مبنی رپورٹ (2000-2025) میں سب سے زیادہ تلاش کیے گئے سلیبرٹیز اور فلموں کا جائزہ...
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اب یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا۔ تقریب میں بھارتی کھلاڑیوں نے صرف انفرادی انعامات وصول کیے اور فوراً اسٹیج چھوڑ دیا جبکہ ٹرافی انتظامیہ اپنے ساتھ لے گئی۔ یہ فیصلہ بھارتی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) کی ہدایات پر مبنی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم آئی سی سی سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے، راشد لطیف بھارتی کرکٹ بورڈ...
ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) کرکٹ ایشیا کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 1.3 کروڑ روپے (تقریباً 150,000 امریکی ڈالر) انعام ملے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو بھی نوازا جائے گا۔ ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا انعام 12.5 لاکھ روپے ہے۔ روزانہ...
چین کے شہر چونگ کِنگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون باس اپنے ہی ملازم سے محبت کر بیٹھی۔ اس رشتے کو پانےکے لیے اس نے نہ صرف کروڑوں روپے خرچ کیے بلکہ اپنے محبوب کی طلاق کی رقم بھی خود ادا کی۔ لیکن رشتہ ٹوٹنے کے بعد یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تو عدالت کا فیصلہ خلاف توقع نکلا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی چلانے والی ایک خاتون ژو اپنے دفتر میں کام کرنے والے ملازم ہی کو دل دے بیٹھی۔ دونوں شادی شدہ تھے لیکن آفس میں قریب آنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے لگے۔ ہی کی شادی ختم کروانے کے...
ایشیا کپ 2025 اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور کرکٹ کے شائقین 28 ستمبر 2025 کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے فائنل کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: پاک انڈیا ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے اردو میں کیا ہدایات جاری کردیں؟ اس تاریخی میچ کے ساتھ نہ صرف شائقین کے لیے دلچسپی بڑھ گئی ہے بلکہ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم ٹورنامنٹ کے چیمپئن کو 2.6 کروڑ روپے (تقریباً 300,000 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔ یہ رقم 2022 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے، جو ٹورنامنٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو...
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سروس سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث معطل ہے، متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور پل اگلے دو روز میں بحال کرکے ٹرین چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے23ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا، اس سے پہلے بھی اس علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔
حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے میانوالی میں قائم آخری افغان مہاجر کیمپ کو بند کردیا، اس اقدام کے بعد صوبہ پنجاب میں کوئی مہاجر کیمپ فعال نہیں رہا۔ وفاقی حکومت نے میانوالی میں آخری افغان مہاجر کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، جب کہ پنجاب کا دعویٰ ہے کہ یکم اپریل 2025 سے اب تک تقریباً 42 ہزار 913 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔پنجاب حکومت نے پاکستان کے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے (آئی ایف آر پی) کے تحت ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے تھے اور ان افغان باشندوں کی نشاندہی شروع کی تھی جن کے پاس درست دستاویزات نہیں تھیں یا وہ ایک سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان میں پولیس نے جمعرات کو ایک 75 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا جس نے مبینہ طور پر اقبالِ جرم کیا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی لاش کو دو دہائیوں سے ڈیپ فریزر میں رکھا ہوا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق منگل کو شمال مشرقی ٹوکیو کے علاقے ایباراکی میں کیکو موری کے گھر سے ایک بالغ خاتون کی لاش ڈیپ فریزر سے برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ کیکو موری نے کہا کہ یہ ان کی بیٹی ماکیکو ہے، جس کی پیدائش 1975 میں ہوئی تھی اور اگر زندہ ہوتی تو اس کی عمر 49 یا 50 برس ہوتی، انہوں نے مزید کہا کہ لاش...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گزشتہ روز پلاٹ سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کورنگی نورانی بستی کا رہائشی تھا، 9 سال کا بچہ 22 سمتبر کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب سے لاپتا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے والد کی دکان پر آیا تھا جہاں سے وہ لاپتا ہوا تھا، بجے کے اغوا کا مقدمہ 24 ستمبر کو والد جاوید شاہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہوا۔پولیس کے مطابق اغوا و قتل کے شبے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے جو کہ کورنگی کا رہائشی اور گونگا ہے جس کی وجہ سے تفتیش میں...
ویب ڈیسک :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی، انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ نجی اکیڈمیز، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعدوضوابط میں لانے کا فیصلہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملالہ فنڈ 2023 سے غزہ میں بچوں کیلئے انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔ ملالہ فنڈ...
ویب ڈیسک :کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سپیزنڈ کے قریب متاثرہ ٹریک بحال نہ ہونے کے سبب معطل کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث الٹنے والی بوگیوں کو ہٹا لیا گیا ہے، متاثرہ ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی، متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں، حادثے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد...
لاہور: کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل...
اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہو تو شوگر کے مریض خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال سے اجتناب کریں۔ اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ برقرار رہیں۔ کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام کو مخصوص شرائط کے ساتھ مشروط کیا۔ مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ...
سٹی 42 : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور بولان میل منسوخ کردی گئی ، مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے منسوخ کر دی گئی جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو سبی میں روک دیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی، یہ اقدام گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چھ...
گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ایک بوگی الٹ گئی تھی، متاثرہ ٹریک سے تاحال بوگیاں نہیں ہٹائی جا سکیں جس کے باعث آج صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دشت میں دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہ ہوسکا، جس کے باعث آج صبح پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ٹکٹ ریفنڈ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس سے چھ بوگیاں پٹڑی...
واشنگٹن:۔ ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی اور اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ہونے والی بات چیت ڈھونگ ہے۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔دشت میں گذشتہ روز ہونیو الے دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہوسکاجس کے باعث بدھ کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ دشت میں منگل کی شام ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 6 بوگیاں پٹڑی سیاترگئی تھیں جس کے نتیجے میں5 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کوئٹہ: ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مسافروں کو ریسکیو کیا جارہا ہے اور امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی...
نیوزی لینڈ کی ایک عدالت نے ماں کو اپنے 2 کم سن بچوں کے قتل کے جرم میں قصوروار قرار دے دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا جب 2022 میں 2 بچوں کی لاشیں سوٹ کیسز سے برآمد ہوئیں۔ آکلینڈ ہائی کورٹ نے 45 سالہ ہاکیونگ لی، جو جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھنے والی خاتون ہے، کو 3 ہفتے کے ٹرائل کے بعد منگل کے روز قتل کا مجرم ٹھہرایا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: قتل کیس میں سزایافتہ شہری کی بریت منظور لاشیں اُس وقت دریافت ہوئیں جب ایک خاندان نے آکلینڈ میں ایک اسٹوریج یونٹ نیلامی سے سوٹ کیس خریدا جس میں...
امریکی کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹس نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو بھنگ (کینابِس) کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں سے حمل سے پہلے، دورانِ حمل اور بعد از حمل بھنگ کے استعمال کے بارے میں لازمی سوال کریں۔ یہ سفارشات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکا میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو اس کی بڑھتی ہوئی قانونی حیثیت اور سماجی قبولیت کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ’بھنگ‘ کو کم خطرناک دوا قرار دینے کا سوچ رہے ہیں، اسٹاکس میں تیزی امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ڈرگ ابیوز کے مطابق 2019 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد خواتین...
مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
چینی صحافی ژانگ ژان، جنہوں نے کووڈ-19 وبا کے ابتدائی دنوں میں ووہان سے حالات رپورٹ کیے تھے، کو دوبارہ 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ صحافیوں کے حقوق کے عالمی ادارے ’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق 42 سالہ ژانگ ژان کو جمعہ کے روز فساد پھیلانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ یہی الزام ان پر 2020 میں بھی عائد کیا گیا تھا جب انہوں نے وبا کے آغاز پر ووہان سے اسپتالوں اور سنسان سڑکوں کی ویڈیوز اور رپورٹس شائع کی تھیں جو سرکاری بیانیے سے کہیں زیادہ سنگین صورتحال کو ظاہر کرتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’کورونا کا خطرہ اب بھی موجود‘،نئی کووِڈ-19 ویکسین کن لوگوں کے لیے کارآمد ہے؟ ژانگ کو دسمبر...
گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد برساتی نالے میں کود کر لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر مشعل کریم کے کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال میٹروول تھرڈ کے قریب برساتی نالے میں گزشتہ اتوار کی شب مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی کے غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی خاتون کی تلاش کا ریسکیو...
فائل فوٹو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر روکا گیا ہے۔جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو اتوار کی صبح سبی لایا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی حامی اور مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے مقابلے میں سنائی گئی قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت سے سنائی گئی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے تقاضوں کے برعکس فیصلہ سنایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا اور شواہد کو نظرانداز کیا گیا۔ اپیل میں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے نئے رئیلٹی شو پر کی جانے والی تنقید پر وضاحت دے دی۔ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کے شو لازوال عشق کے پرومو کا خوب چرچہ ہورہا ہے۔ صارفین نے ان کے شو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے ریلیز سے پہلے ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے شو کی میزبانی کرنے والی عائشہ عمر کہا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ رشتہ ازدواج پر مبنی ریئلٹی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ زندگی کا ساتھی تلاش کرنے پر مبنی ہے۔ عائشہ نے کہا کہ شو میں پہلے سے کوئی جوڑے طے نہیں ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: طبی ماہرین نے چقندر کو انسانی صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سبزی کا باقاعدہ استعمال خون کی کمی دور کرنے، دل کو صحت مند رکھنے اور قوتِ مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ چقندر میں وافر مقدار میں آئرن، فولک ایسڈ، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ چقندر کا استعمال ان افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جو خون کی کمی یا آئرن کی کمی کا شکار ہوں۔ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ چقندر کا جوس...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے، بھارت کا چیخیں مارنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے کسی کے خلاف کوئی عزائم نہیں، ہم تو برصغیر میں بھی امن چاہتے ہیں، اگر ہمارے خلاف جارحیت ہوتی ہے تو دفاع کرنا ہمارا حق ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کوئی نئی بات نہیں، اس کے ساتھ 40 سے 50 سال سے دفاعی تعاون جاری ہے۔ وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر پاک سعودی عرب معاہدے کا اپنے مقاصد کے لیے غلط مطلب نکال رہے ہیں، اس معاہدے پر بعض عناصر کی جانب سے قیاس...
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے روس اور پاکستان کے پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں روسی سپیکر کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس سی کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینا اور امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی شرکت کانفرنس کو مزید بامعنی بنائے گی اور عالمی امن و پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائے...
فائل فوٹو کراچی ٹریفک پولیس نے آج جے یو آئی (ف) کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔کراچی میں آج ایم آرکیانی چوک اور آرٹس کونسل کےقریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک بند رہے گی۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ضیاءالدین سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کلب چوک شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا، شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کوپی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کیلئے ملک گیر مہم کا اعلان، مجلس اتحاد امت قائملاہورجماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے... اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے...