2025-11-27@22:37:27 GMT
تلاش کی گنتی: 858
«اس قوالی کو»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
معروف ٹک ٹوکر سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کے معاہدے پر خاموشی توڑ دی۔ گزشتہ روز صحافیوں نے ٹِک ٹوکر سے پوچھا تھا کہ آپ کے ساتھ کتنے کروڑوں کی ڈیل ہوئی ہے، لیکن ٹک ٹوکر خاموشی سے کسی سوال کا جواب دیے بغیر چلا گیا تھا۔ تاہم سامعہ نے ایک ویڈیو میں ڈیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن زاہد کو پیسے یا کسی خوف کی وجہ سے معاف نہیں کیا۔ ٹک ٹوکر کا کہنا تھا کہ حسن زاہد کے والدین میرے گھر آئے اور اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی جس پر میں نے ان کے بیٹے کو معاف کردیا۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ...
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن ورلڈ ریبیز ڈے 28ستمبرکومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد بائولے کتوں اور دیگر پالتو جانوروں کے کاٹنے سے پیدا شدہ بیماری ریبیز یعنی بائولے پن اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس،سیمینارز،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پاگل کتوں ،پالتوجانوروں اور خونخوار جانوروں سے بچائو اور اس کے کاٹنے سے پیدا شدہ پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی فراہم...
میانوالی مین ای بسپراجیکٹ کا افتتاح ، علی پور کے فلڈریلیف کا دورہ‘ جمہوریت کے پاسبانوں کو سلام : مریم نواز
لاہور+ میانوالی (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں۔ سیلاب سے متاثر علی پور شہر کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور گھل مل گئیں۔ مریم نواز نے سیلاب متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا۔ خود جا کر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں۔ متاثرہ...
عمران خان کو اب کس مقدمے میں سزا سنائی جانے والی ہے، اس حوالے سے علیمہ خان نے پیش گوئی کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جیل کے اندر توشہ خانہ ٹو کیس کی کارروائی غیر معمولی عجلت میں کی جا رہی ہے اور یہ سب کچھ اسی مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے۔ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو خود بھی بخوبی اندازہ ہے کہ فیصلہ ان کے...
نووا اسکوٹیا میں ڈیل ہاؤسی یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم نے جلد پر سے ٹیٹو مٹانے کے لیے ایک کریم تیار کی ہے جسے Bisphosphonate Liposomal Tattoo Removal کریم کہتے ہیں۔ طالب علم اور ریسرچر کا نام Alec Falkenhamایلک فالکنہیم ہے جو پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ دراصل ٹیٹو کا رنگ جلد میں سفید خلیات (macrophages) میں جذب ہوتا ہے۔ کچھ خلیات جلد میں سرگرم رہتے ہیں اور کچھ غیرفعال ہوتے ہیں جو ٹیٹو کی واضح تصویر بناتے ہیں۔ یہ جدید کریم liposomes استعمال کرتی ہے جن میں bisphosphonate شامل ہے۔ یہ اُن macrophages کو ٹارگٹ کرتا ہے جن پر ٹیٹو کا رنگ چڑھ گیا ہوتا ہے۔ اس کریم سے جب نئے macrophages آتے ہیں تو وہ liposome کو کھا کر رنگدار macrophages...
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہے اور آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کا دورہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سڑکیں، پل اور لوگوں کے مکانات سمیت دیگر املاک تباہ ہوئی ہیں اس لیے آفت زدہ عوام کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ...
لاہور: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، میانوالی میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک بسیں میانوالی پہنچا دی گئیں۔ میانوالی میں 15 ستمبر کو الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جائیگا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ میانوالی کے عوام کو چند دن بعد جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں، لاہور کے بعد اب پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ میانوالی کے بعد وزیر آباد اور پھر مرحلہ وار تمام اضلاع میں بس سروس کا افتتاح کیا جارہا...
ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بچپن میں بچے کو لگائی گئی ایچ آئی وی کی سنگل ویکسین بعض حالات میں کئی سالوں تک بچوں کو ایچ آئی وی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ ٹولین نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں نوزائیدہ بندروں کو سنگل ایچ آئی وی ویکسین کا شاٹ دیا گیا جس نے عضلاتی خلیے میں ایچ آئی وی کے خلاف انتہائی قوت والے تریاقچے پیدا کرنے کا نظام شروع کیا جو تین سے زیادہ سال تک مستحکم رہے۔ ابتدائی ماہ میں دی گئی یہ ڈوز بچے کے مدافعتی نظام کو قوت آور کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے نتیجے میں تقریباً تین سے زائد سال تک بغیر بوسٹر کے تریاقچوں (antibodies) کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیم کی سربراہ بی بی افزون سمیت پوری کوہ پیما ٹیم کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کوہ پیما ٹیم نے ثابت کردیا ہمت وحوصلہ پہاڑ کی چوٹی سے بالا تر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ Post Views: 7
یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والی آئس اسکیٹنگ چیمپئن نے اسکیٹس کے ساتھ رسی کود کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ ہنگری کی جونیئر اور سینئر نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی ایزٹر زومبیٹھلی نے امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر سن ویلی میں موجود آئس رنک میں ایک منٹ میں 136 بار رسی پھلانگنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ خاتون اسکیٹر نے اپنی کوشش میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے طے کیے گئے 45 کے ہدف کو باآسانی پیچھے چھوڑتے ہوئے آئس اسکیٹس پہن کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ رسی کودنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر آئس اسکیٹرز اور پرفارمرز کو بڑے...
جرأت کے نشان سپاہی واجد کیانی نے معرکہ حق میں بے مثال قربانی دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ سپاہی واجد کیانی جیسا جانباز محاذِ جنگ ہی نہیں، اپنے گھر کے اندر بھی سب کچھ وار گیا۔ معرکہ حق میں دشمن کی بے رحم گولہ باری نے ماں، بیوی اور ننھی بیٹی کو سپاہی واجد کیانی سے چھین لیا۔ ذاتی غم کے باوجود سپاہی واجد کیانی کو آج بھی وردی کو پہننے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔ سپاہی واجد کیانی کی داستان عزم، حوصلے اور وطن سے بے مثال محبت کی گواہی ہے۔ قوم خاموشی سے جنگ کی قیمت ادا کرنے والے تمام خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، یہ کہانی یاد دہانی ہے کہ ہمارے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں مجھے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کسی میٹنگ میں نواز شریف اور دیگر نے عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔ There is a video clip circulating in social media in which I am shown to say that in some meeting Nawaz Sharif & others decided to God Forbid kill IK. This is DOCTORED & FAKE clip. I never said this....
ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اپنی مہم کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلے گا، یہ ایونٹ 28 ستمبر تک جاری رہے گا اور برصغیر سمیت دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ خصوصاً اس لیے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 3 مرتبہ ٹکراؤ ممکن ہے، اس بار ٹورنامنٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے بھارتی اسٹارز شامل نہیں ہوں گے۔ انعامی رقم اس سال ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ امریکی ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، اگرچہ...
نارووال نالہ ڈیک کے نواحی پاکستانی سرحدی علاقہ لہڑی سے 3 عدد 8 پاؤنڈ وزنی اور ایک عدد 18کلو وزنی انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائنز کو اپنی تحویل میں لے کر عوام الناس کی جان و مال کو لاحق خطرات سے محفوظ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: فیول اسمگلنگ کا الزام، ایران نے عملے سمیت غیر ملکی آئل ٹینکر حراست میں لے لیا ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید حسن رضا کا سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ شہری دفاع شہریوں کی جان و مال کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں:ہمیں ٹینک اور کمپیوٹر چِپس چاہییں، ٹی شرٹس یا موزے نہیں، ٹرمپ انہوں نے نالہ ڈیک کے اطراف کی آبادیوں...
سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 50 سالہ ایرن پیٹرسن نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے قریبی رشتہ داروں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ “مشروم مرڈر” کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جولائی 2025 میں جیوری نے ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا، اور آج عدالت نے عمر قید...
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر...
ماہرین نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ گردوں کی ناکامی سے ہونے والی بڑی تعداد میں اموات کے پیچھے ہائی بلڈ پریشر ایک بڑا سبب ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کئی طریقوں سے گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ گردوں میں لاکھوں چھوٹی خون کی نالیاں (glomeruli) ہوتی ہیں جو خون کو فلٹر کرتی ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر ان نالیوں پر مسلسل دباؤ ڈال کر انہیں سخت اور تنگ کر دیتا ہے۔ جب نالیاں خراب ہو جائیں تو گردے خون کو صحیح طرح صاف نہیں کر پاتے۔ نتیجتاً جسم میں فاسد مادے اور اضافی نمک/پانی جمع ہونے لگتا ہے۔ بدلے میں خراب گردے مزید ہائی بلڈ پریشر پیدا کرتے ہیں (کیونکہ وہ نمک اور پانی کو ٹھیک سے کنٹرول نہیں کر پاتے)۔ یوں...
علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکے والی خواتین کا تعلق ان کی ہی جماعت سے ہے۔اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا...
فرانس کی کاسمیٹکس کمپنی لوریال کی وارث اور بانی یوجین شوئیلر کی نواسی، فرانسواز بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں رواں سال غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان کی دولت تقریباً 24 ارب ڈالر بڑھ کر 98 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے آگے نکل گئی ہیں۔ Françoise Bettencourt Meyers, the French beauty heiress and granddaughter of L’Oréal founder Eugène Schueller, has seen her fortune surge by nearly $24 billion this year, making her wealthier than Asia’s richest man, Mukesh Ambani — Asif Hussain (@AsifHus80321718) September 5, 2025 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 72 سالہ بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں صرف 8 ماہ کے دوران 32 فیصد اضافہ...
چینی سائنس دانوں نے ایک پولیمر بنایا ہے جو اس کے کھینچے جانے سے پیدا ہونے والی حرارت کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسی اسمارٹ واچز بنانے میں مدد دے سکتی ہے جو خود کو توانائی فراہم کر سکیں۔ چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ جدید مٹیریل (جو کہ کہ ربر بینڈ کی طرح ہے) مؤثر طریقے سے اپنی الاسٹیسٹی (وہ خصوصیت جس میں مٹیریل ساخت بگڑنے کے بعد واپس اپنی شکل میں آجاتا ہے) کو بجلی میں بدل دیتا ہے۔ یہ مٹیریل تھرمو الیکٹرسٹی کے اصول پر کام کرتا ہے جس کے مطابق حرارت بجلی میں ڈھل جاتی ہے۔ جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے...
کاروباری دنیا میں حوصلہ، مستقل مزاجی اور محنت کی مثال قائم کرنے والی جُولیا اسٹیورٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھچکے کو ایک شاندار کامیابی میں بدل ڈالا۔ وہ ایپل بیز (Applebee’s) میں صدر کی حیثیت سے کمپنی کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوئیں، مگر جب وعدے کے مطابق انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنانے کا وقت آیا تو صاف جواب دے دیا گیا کہ یہ عہدہ انہیں کبھی نہیں ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سبزیاں فروخت کرکے بیٹے کو ڈاکٹر اور بیٹی کو انجینیئر بنانے والی باہمت خاتون 1990 کی دہائی کے آخر میں جُولیا اسٹیورٹ کو کمپنی کا صدر بننے کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ اگر وہ ایپل بیز کو منافع میں...
کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہر کام کو تنقیدی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دوسروں کی تنقید انہیں متاثر نہیں کرتی۔ ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اذان سمیع خان نے کہا کہ وہ ثمر جعفری کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ثمر جعفری جب بھی کسی شخصیت کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہیں تو تعارف بڑے بھائی کے طور پر کراتے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اپنے پسندیدہ بھائی کے طور پر متعارف کرایا جائے۔ اداکار نے کہا کہ اگر ثمر جعفری ان کے لیے...
نور جہاں سنہ 1985 میں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر بنیں۔ انہوں نے وائس چانسلرشپ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی بھرپور خدمات انجام دیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کو 40 سال دینے کے بعد ریٹائر ہوئی ہیں لیکن اب بھی صوبے کے تعلیم نظام کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔ دیکھیے عشا اسلم کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں خیبرپختونخوا
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ ایک بارپھرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں اس باروجہ انکی منگنی ہے جوانہوں نے مشہورامریکی ریپرفرنچ مونٹانا سے کرلی ۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے جون 2025 میں پیرس فیشن ویک کے دوران نجی تقریب میں منگنی کی، جس کی حال ہی میں تصدیق فرنچ مونٹانا کے نمائندوں نے کردی ، شہزادی جو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔ گزشتہ سال 17 جولائی 2024 کواس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا،انہوں نے طلاق کے عنوان سے ایک پرفیوم بھی متعارف کر ایا۔ شیخہ مہرہ اورفرنچ مونٹانا کو...
معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے بیچلر پارٹیوں کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سلینا گومز کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر ملکی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ میکسیکو کے شہر کابو سان لوکاس میں ایک پرتعیش یاٹچ پر پارٹی کرتی نظر آئیں۔ تصاویر میں انہیں سیاہ رنگ کے اسٹریپ لیس سوئمنگ سوٹ اور سن گلاسز پہنے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ بعد میں شہر کی سیر کرتی بھی نظر آئیں۔ شادی سے قبل ممکنہ بیچلر پارٹی کے دوران سلینا اور ان کی سہیلیاں رقص کرتی، سیلفیاں لیتی اور خوشگوار لمحات شیئر کرتی نظر آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ سلینا جلد اپنے موسیقار منگیتر بینی بلانکو...
چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں یعنی ایویکس کو دشمن کے ریڈار سے بچانے میں مدد دے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عام طور پر ایویکس طیارے فضائی جنگی حکمتِ عملی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ان کے طاقتور ریڈار سگنلز انہیں باآسانی دشمن کے نشانے پر لے آتے ہیں۔ تاہم اب چینی سائنسدانوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی ان سگنلز کو اس قدر پیچیدہ بنا دیتی ہے کہ ریڈار کا انھیں شناخت کرنا یا ان کا درست مقام جانچنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔ یہ سسٹم "فریکوئنسی ڈائیورس ایرے (FDA)" کے اصول پر مبنی ہے، جس میں ہر اینٹینا کو...
امریکا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یادگار کے طور پر ان کی ٹیٹو والی جِلد کو کاٹ کر اپنے گھر کی دیوار پر فریم کروا دیا۔ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی اینجیلیکا ریڈیوسکی نے یہ عجیب و غریب اقدام کیا ہے۔ ان کا 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گیا تھا جس پر انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو کو فریم میں محفوظ کروا لیا کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔ اینجیلیکا بچپن سے اس طرح کی یادگاری خیال سے باخبر تھیں اور یہ بات انہوں نے شوہر کے ساتھ پہلے بھی شئیر کی تھی جو شوہر کو ایک بہت زبردست خیال لگا تھا۔ ٹیٹو کی مخصوص جگہ ایک...
مریم ابو دقہ، جو آج اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں، ایک ماں، صحافی اور طویل عرصے سے اسرائیلی مظالم کی چشم دید گواہ تھیں۔ وہ متعدد میڈیا اداروں سے وابستہ تھیں اور ان کے لیے رپورٹنگ کرتی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انسانی جان بچانے کے لیے اپنی گردہ عطیہ کیا تھا۔ خاندان کی قربانیاں مریم ابودقہ کے بھائی کو 2018 میں اس وقت اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا تھا جب وہ اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔ صحافتی خدمات مریم ابودقہ انہی احتجاجی مظاہروں کی کوریج کر رہی تھیں جن میں اسرائیلی فوج نے 34 ہزار سے زائد پُرامن مظاہرین کو گولیوں اور گیس سے زخمی اور معذور کر دیا تھا۔ انہی مظاہروں کے...
کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب سے گزر کر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 25 اور 26 اگست کو جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، مسافروں کے ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔ ٹرین کی منسوخی سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس لیے ٹرین کو دو روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین کی روانگی سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )نےلاہور اور میانوالی میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 129لاہور میں میاں نعمان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 87میانوالی کیلئے علی وحید کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔ این اے 129کیلئے رانا مشہود اور میاں نعمان نے کاغذات جمع کروائےتھے،ن لیگ کے صدر نوازشریف نے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ مزید :
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے پی پی 87میانوالی سے آزادامیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی اور سردار بہادر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں پی پی 87میانوالی سے آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے آزادامیدوار سردار بہادر خان کی اپیل پر سماعت کی،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اپیل کنندہ کیخلاف 27مقدمات ہیں۔ ناروے کی ولی عہد شہزادی کے 28 سالہ بیٹے پر 4 خواتین کے ساتھ ریپ کا الزام الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ مقدمات درج ہونے پر کوئی نااہل نہیں ہو سکتا، الیکشن ٹریبونل نے...
کورنگی پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے ہمراہ 2 افراد بھی موجود تھے جو اسے ہوائی فائرنگ کی ترغیب دے رہے تھے۔ ویڈیو پر کورنگی پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیصل رحیم نے بیان دیا ہے کہ مختلف واٹس ایپ گروپوں میں ایک ویڈیو جس...
امریکا کی ریاست آرکنساس کے “کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک” میں ایک خاتون کو ایسا خزانہ مل گیا جس کی وہ صرف امید ہی رکھ سکتی تھیں۔ نیویارک شہر کے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر خود تلاش کرنے کا خواب دو سال پہلے دیکھا تھا — اور اس خواب کی تعبیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پا لی۔ میشیر نے اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ وہ چاہتی تھیں کہ یہ انگوٹھی صرف خوبصورت نہ ہو، بلکہ اس میں محنت اور یادیں بھی جڑی ہوں۔ ان کے منگیتر نے بھی ان کے اس منفرد فیصلے کی حمایت کی اور دونوں نے اس سفر کا...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ عطا کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ’’معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں حاصل کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے پاکستان...
راولپنڈی : آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ "پیٹریاٹک وار میڈل” سے نوازا، میڈل صدر الہام علییف کی جانب سے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیردفاع کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے تنازع...
آذربائجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین “پیٹریاٹک وار میڈل” عطا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ دورانِ ملاقات آذربائیجان کے وفد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور “معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص” میں حاصل کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ بیان...
ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010ء سے 2024ء تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، 2010ء میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011ء میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار ہو گئی۔ 2012ء میں چیف جسٹس کی پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہو گئی، 2013ء میں 8 لاکھ...
اسلام آباد: موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والی آفات سے پاکستان کو اربوں ڈالر نقصان کا انکشاف ہوا ہے اور صرف 2022 میں 30ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا جس کی بحالی کے لیے 16.3ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار تھی۔ اوور سیز پاکستانیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(او آئی سی سی آئی)کی جانب سے جاری تیسری پی سی سی رپورٹ میں پاکستان کو ہونے نقصانات کا انکشاف کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیےفوری موسمیاتی فنانسنگ پرزور دیا گیا ہے۔ او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے کہا کہ یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم جیسے عالمی تجارتی قوانین کی وجہ سے فوسل فیول پر انحصار اور...
دنیا کو چیٹنگ کی حقیقی لذت سے آشنا کرنے والی کمپنی امریکا آن لائن (اے او ایل) جس نے سنہ 1990 کی دہائی میں AIM (AOL انسٹنٹ میسنجر) جیسی سروس کے ذریعے کروڑوں افراد کو ڈیجیٹل رابطوں سے جوڑا اب خود منظر سے ہٹ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کے مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمینی مدار میں روانہ جہاں AIM نے ڈیجیٹل دوستی اور آن لائن بات چیت کو عام کیا وہیں AOL کی ڈائل اپ انٹرنیٹ سروس نے لاکھوں گھروں کو پہلی بار انٹرنیٹ سے منسلک کیا۔ AIM کو دسمبر 2017 میں بند کر دیا گیا تھا اور اب AOL نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ڈائل اپ انٹرنیٹ سروس کو بھی 30 ستمبر 2025 سے...
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ،...
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ، ملزم کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے 6 ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) بلوچستان میں گزشتہ روز دھماکے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے روانگی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، جعفر ایکسپریس 13 اگست کو پشاور اور 14 اگست کو کوئٹہ سے نہیں چلے گی۔(جاری ہے) ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 16 اگست کو کراچی سے کوئٹہ کے لیے چلے گی، گزشتہ روز سپیزینڈ کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔واضح رہے کہ متاثرہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مستونگ کے قصبے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزارت تعلیم نے لاعلمی میں ایک ایسی خاتون کو اہم عہدے پر ترقی دے دی جو دو ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، رحمت العالمین اتھارٹی کی نئی رکن کے طور پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فرخندہ ضیا 22 جون 2025 کو وفات پا گئی تھیں۔ تاہم، اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارت تعلیم کو نہیں دی، جس کے باعث ان کا نام فہرست میں برقرار رہا۔ وزیراعظم آفس کو ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی تعیناتی کی سمری ان کی زندگی میں بھیجی گئی تھی۔ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں رحمت العالمین اتھارٹی کے چھ ارکان...
لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق موسی پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔(جاری ہے) ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائون لائن 4پرسگنل کلیئرملنے کے باوجودڈرائیورٹرین روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ٹرین انجن اورکوچ سینڈ ہمپ...
سٹی42: لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق موسیٰ پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔
کوئٹہ+ مستونگ+ رحیم یار خان (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے دوران ہوا، جو کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ٹریک کی بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس تین روز کیلئے معطل کر دی گئیں۔ ریلوے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 13, 11 اور 14...
ریلوے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 11، 13 اور 14 اگست کو معطل رہے گی، 11 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نہیں چلے گی۔ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی سروس بھی معطل کی گئی ہے، آج کوئٹہ کے لیے چلنے والی بولان میل 16 اگست کو چلائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس 3 روز کیلئے معطل کر دی گئی۔ ریلوے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس 11، 13 اور 14 اگست کو معطل رہے گی، 11 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس نہیں چلے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی...
اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔ واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگئے۔
سعید احمد سعید:لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول متاثر، لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی 2 ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔ پشاور سے لاہور آکر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ، جعفرایکسپریس آج لاہورسےکوئٹہ کیلئےروانہ نہیں ہوگی۔ مسافروں میں کمی کےباعث شاہ حسین ایکسپریس کوبھی منسوخ کردیا گیا، شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50 منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
ویب ڈیسک: سکھر کی نارا کینال ، آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ, مگرمچھ خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا. تفصیلات کےمطابق سکھر میں نارا کینال ، آرڈی 115 پر خوفناک واقعہ پیش آیا، نارا کینال پر خاتون کپڑے دھورہی تھی اچانک مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوگئی، خوفناک حملے میں خاتون نے مدد کے لئے پکار تو شوہر فوراً مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں مگر مچھ خاتون کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا جس پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا دی اور بیوی کو مگر مچھ سے آزاد کروایا۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان...
سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی جس پر انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شیورلے کیمرو زیڈایل ون ملک میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار بن گئی ہے، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سڑکوں پر موجود کیمرو زیڈایل ون گاڑیوں کی مجموعی چوری کی شرح دیگر تمام گاڑیوں کے مقابلے میں 39 گنا زیادہ ہے۔ امریکی ہائی وے لاس ڈیٹا انسٹیٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق معمولی ماڈل کیمرو بھی چوروں کا نشانہ بن رہی ہے، جس کی چوری کی شرح اوسط گاڑیوں کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ ہے، انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کیمرو کو چوری کا نشانہ بنانا ایک نیا رجحان ہے کیونکہ ماضی میں یہ گاڑی اس فہرست میں نمایاں نہیں ہوتی تھی۔ 2025 کی دو تازہ رپورٹس میں کیمرو زیڈایلون 2 ڈور، کیمرو 2 ڈور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان سے واپس افغانستان آنے والی خواتین اور لڑکیوں کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کرے جنہیں اپنے ملک میں غربت، نوعمری کی شادیوں اور حقوق و تحفظ کو بڑھتے ہوئے خطرات جیسے سنگین مسائل لاحق ہیں۔ یہ مطالبہ یو این ویمن، بین الاقوامی امدادی ادارے کیئر انٹرنیشنل اور شراکت داروں کی شائع کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق، ستمبر 2023 سے اب تک 24 لاکھ سے زیادہ افغان تارکین وطن ملک میں واپس آ چکے ہیں جن کی بڑی تعداد کو دونوں ممالک سے جبراً بیدخل کیا گیا ہے۔ان لوگوں میں ایک تہائی...
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کرنے والی ملزمہ خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، خاتون، جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے، پر 2001 سے 2023 کے درمیان گیارہ قتل اور ایک اقدام قتل کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وہ اپنے شوہروں کو مختلف منشیات کھلا کر کمزور کرتی تھی اور پھر انہیں قتل کرتی تھی۔ بعض موقعوں پر وہ انہیں نشہ آور اشیا دینے کے بعد ان کا گلا بھی گھونٹ دیتی تھی۔ ہر قتل کے بعد، وہ متاثرہ کی مرضی یا مالی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی۔...
فائل فوٹو ارکان اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ارکان اسمبلی نے 201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل بھجوانے کا معاملہ اٹھایا ہے،201 کے بجائے 301 یونٹس استعمال کرنے پر اضافی بل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے301 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح ڈیکلیئر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب: ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ ریلیف نہیں ملے گاپنجاب میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 14روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں ملے گا۔ ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیے جانے...
ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
ایران میں ایک خاتون کے ہاتھوں 11 شوہروں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جسے ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک سلسلہ وار قتل (Serial Murder) کیس قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری نامی خاتون کو آج تہران کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر 11 قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ کلثوم اکبری، جسے ایرانی میڈیا میں "بلیک وِڈو" (Black Widow) کا نام دیا جا رہا ہے۔ عدالت میں 22 سالکے دوران اپنے 11 شوہروں کو پیسہ اور جائیداد ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق، یہ سلسلہ سال 2000 سے شروع ہوا۔ اکبری عام طور پر بوڑھے اور بیمار مردوں کو اپنا شکار بناتی تھیں، ان سے...
بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے اور جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی، دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سبی سٹیشن سے روانہ کردی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کچھ دیر میں روانہ کردی جائے گی۔
تصویر بشکریہ جیو نیوز سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا کر کے ٹرین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکا پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا، دھماکے سے ٹرین اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو سبی سے مقررہ وقت پر پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ۔۔متاثرہ فیکٹری سے متصل دوسری فیکٹری کی عمارت کو بھی جزوی طور پر لپیٹ میں لے لیا۔۔فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف pic.twitter.com/GYtRtliTFg — Ahmer Rehman Khan ???????? (@ahmerrehmankhan) August 7, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے 5 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا، جب کہ متاثرہ عمارت کی چھت گرنے سے ساتھ واقع ایک اور فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا۔ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے...
حکومت نے جان بچانے والی غیر ملکی ادویات سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی درآمد کی اجازت میں پانچ سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امپورٹرز کے لیے نئی شرائط بھی عائدکر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک نیا حکم نامہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت عوامی مفاد میں نایاب اور جان بچانے والی ادویات کی درآمد کو مشروط طور پر اجازت دی گئی ہے۔ ان میں کینسر،دل کے امراض اور دیگرناپید ادویات شامل ہیں۔ یہ درآمد ڈریپ (DRAP) کی پیشگی اجازت سے مشروط ہو گی، اور ڈرگز ایکٹ 1976 کے سیکشن 36 کے تحت ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت سرکاری...
پنجابی فلموں کی خوبصورت اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نادرہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے۔1968ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی نادرہ کا فلمی سفر صرف 8 برسوں پرمحیط رہا، نادرہ نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر فلم میں ان کے رقص کو خوب پذیرائی ملی، انہوں نے سلطان راہی اور اظہار قاضی سمیت کئی ہیروز کے ساتھ کام کیا مگر اسماعیل شاہ کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی گئی۔نادرہ کوسب سے پہلے ہدایت کار یونس ملک نے 1986ء میں اپنی فلم’’آخری جنگ‘‘ میں متعارف کرایا مگر فلم ’’نشان‘‘ پہلے ریلیز ہوگئی یوں یہ ان کی پہلی فلم بن گئی، اداکارہ شمی کے بعد نادرہ پاکستان فلم انڈسٹری...
افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک حیران کن اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے اخراجات میں بچ جانے والی رقم حاجیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارتِ حج و اوقاف کے وزیر شیخ نور محمد ثاقب نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شیخ نور محمد ثاقب نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال عازمین حج کے لیے 8 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ افغانی کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تاہم انتظامی اخراجات اور سعودی عرب میں مختلف خدمات کی ادائیگی کے بعد 11 ملین سے زائد افغانی رقم بچ گئی۔ وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ یہ رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرانے...
مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث دنیا بھر میں کئی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی تازہ رپورٹ نے ان پیشوں کی نشاندہی کی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ رپورٹ ’ورکنگ ود اے آئی‘ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2024 تک بنگ کوپائلٹ پر ہونے والی لاکھوں گفتگوؤں کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ مصنوعی ذہانت مختلف دفتری کاموں میں نہایت تیزی سے تحریر، مشورہ، معلومات اکٹھی کرنے جیسے امور انجام دے سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے محفوظ نوکریاں رپورٹ میں ان...
سفید پائوں والی لومڑی نقصان دہ حشرات الارض اور ضرررساں جانوروں کو کھاکر فصلات کو نقصان سے محفوظ رکھتی ہے،سیکرٹری جنگلات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے ضمن میں عوامی آگاہی کیلئے ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ۔پاکستان خصوصاپنجاب کے صحرائی علاقوں میں پائی جانیوالی ایک نایاب سفیدپائوں والی لومڑی کے متعلق دلچسپ حقائق ،ماحولیاتی اہمیت و افادیت پر مبنی معلومات سوشل میڈیا ودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو پہنچائی جارہی ہیں ۔سفید پائوں والی لومڑی دراصل ریگستانی لومڑی کی ایک ذیلی قسم ہے جو پاکستان ،ہندوستان اور افغانستان کے کچھ خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اسکی کھال عام طور پر خاکی ، زرد مائل بھوری یاسرخی مائل ہوتی ہے اس کے پچھلے پائوں کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثا ء نے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا ء کا مقدمہ درج کروا یا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ اب 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025ء کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے صوبے میں موٹر سائیکلوں کیلئے خصوصی فیچر کی حامل نئی نمبر پلیٹس کے حصول کی آخری تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ اب 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025ء کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی پراسرار چشم پوشی، ناجائز تعمیری امور برقرار ماڈل کالونی شیٹ5پلاٹ نمبر 38پر دکانیں و 3منزلہ کمرشل پورشن تعمیر سندھ بلڈنگ سرپرستوں کی سرپرستی نہ تحقیقات نہ گرفتاری ماڈل میں بلیدی کی اجارہ داری زمینی حقائق موجود ہونے کے باوجود شاہ میر خان بھٹو کاروائی کرنے سے قاصر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 5 پلاٹ نمبر 38 پر دکانیں اور کمرشل 3 منزلہ پورشن یونٹ تعمیر جرآت سروے ٹیم کی غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش ناکام ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا مقصد شہر بھر میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں کو بلڈنگ قوانین کے تحت تعمیر کروانا ہے مگر بدقسمتی سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی یہی شرمناک تاریخ رہی ہے...
چین ۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی
بیجنگ : چائنا ریلوے ہوہوٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے تین اگست کو کہا کہ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی کل تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ایرنہوٹ پورٹ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور کا اہم داخلی۔خارجی نقطہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل اضافے کی بدولت ، ایرنہوٹ پورٹ پر ٹرینوں کی تعداد ، روٹس ، فریکوئنسی اور نقل و حمل کے سامان کی اقسام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی شپمنٹ میں بنیادی طور پر دھات، کیمیکل اور ملبوسات کی مصنوعات شامل تھیں، لیکن اب ٹرینوں...
جھنگ (نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر جھنگ کے ایک علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو اس کے بھائی نے گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کی پولیس نے بتایا ہے کہ پسند کی شادی پر بھائی نے اپنی ڈاکٹر بہن کو قتل کر دیا، مقتولہ کچھ روز قبل کرغزستان سے ایم بی بی ایس مکمل کر کے واپس آئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موضع گگڑانہ حولی لعل میں ملزم عمیر مشتاق نے رات کو بہن کو گولی مار کر قتل کیا، معلوم ہوا کہ لیڈی ڈاکٹر نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر حسنین سے نکاح کیا تھا، اس کے نکاح پر اہل خانہ کو رنج تھا اس...
کراچی: پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے کر عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ 13 سے 14 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو کوئی سیٹ کھوئے بغیر شکست دے دی۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے سیٹ میں کسی دقت کے بغیر18-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان کو 18-25 سے فتح ملی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 18-25 کے اسکور سے نتیجہ پاکستان کے حق میں رہا۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان غیر معیاری امپائرنگ کے سبب عالمی نمبر1 پولینڈ سے 3-2 سے ہار...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیشی پر آئے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والی خاتون اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اشتہاری دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھی۔ مفرور اشتہاری ثناء بی بی نے پیشی پر آئے شہریوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملکر قتل اور زخمی کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگوں نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔ گرفتار اشتہاری اور اسکے ساتھیوں نے ملکر دو افراد کو قتل جبکہ تین کو زخمی کیا۔ مفرور اشتہاری چار سال سے روپوش تھی جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار...
ناگپور(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈیا کے شہر ناگپور میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک یا دو نہیں بلکہ آٹھ بار شادی کرنے اور پیسوں کے لیے آٹھ شوہروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ خاتون کے خلاف ناگپور کے تین پولیس سٹیشنوں کے ساتھ ساتھ چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی اور پاوانی کے تھانوں میں بھی ایسے ہی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ خاتون کے پہلے شوہر سے لے کر اُن کے آٹھویں شوہر تک سبھی نے مل کر عدالت میں ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھیں کس طرح دھوکہ دیا گیا۔ ’میں طلاق یافتہ ہوں، دوبارہ شادی کے بارے میں سوچ رہی ہوں‘ گٹی کھادن پولیس...
راولپنڈی سے کراچی آنے والے ٹرین پاکستان ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 46 مسافر زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر نالہ ڈیک کے قریب حادثہ پیش آیا اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں اور مسافروں نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے بوگیوں سے باہر نکالا۔ وزیر ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور وجوہات جاننے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس کو 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جلد از جلد...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے،اداروں کو چاہئے کہ وہ ماں کیلئے دودھ پلانے کے لیے مخصوص جگہ فراہم کریں تاکہ دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی ہو اور متبادل دودھ کا دبائو کم ہو۔(جاری ہے) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔انہوں نے کہاکہ...
سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت مزید :
سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جو اس مقدمے میں دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 9 مئی...
اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں آئی آر ایس کے...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن کی تقریب میں کہا کہ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا۔ ڈیجیٹل آرڈرز پر ڈی پی پی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) امریکی خلائی ادارے ناسا اور بھارتی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے بدھ کے روز مشترکہ طور پر ایک ارتھ میپنگ (زمین کا نقشہ تیار کرنے والی) سیٹلائٹ لانچ کی۔ ناسا اسرو سینتھیٹک اپرچر رڈار (این آئی ایس اے آر) نامی اس سیٹلائٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے، کہ یہ زمین کی سطح میں ہونے والی چھوٹی تبدیلیوں کو بھی ٹریک کر سکے گی۔ ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی لاگت والے اس مشن کا مقصد یہ سمجھنے میں مدد حاصل کرنا ہے کہ انسانوں کی بنائی ہوئی اور قدرتی آفات، جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آتش فشاں پھٹنے کی وجوہات کیا ہیں۔ اس سیٹلائٹ کو...
---فائل فوٹو وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسز پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیاء پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیاء و خدمات پر عائد کیا گیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر موجود نہیں ہیں۔رواں سال کے بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کو معاف کرسکتی ہے۔
کم تنخواہ پر کام کرنے والی ایک پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے ایک دن فیصلہ کیا کہ اب کچھ اپنا ہی کاروبار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین ارادہ باندھنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب سے‘clay art’ سیکھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے ایک چھوٹا سا آن لائن بزنس بھی قائم کرلیا۔ ان کے ہاتھ کی بنی خوبصورت چیزیں اب نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے گھر بیٹھے اتنا کما لیتی ہیں کہ خود...
ایک شخص کا اپنی شادی کی انگوٹھی دریا میں کھونا بظاہر ناقابل واپسی لمحہ لگ رہا تھا لیکن مقامی اسکوبا ڈائیورز کی مہارت اور جذبے نے اسے ایک ناقابل فراموش کہانی میں بدل دیا۔ یہ بھی پڑھیں: روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟ اینٹ کرکر برطانیہ میں بیڈفورڈ کے دریا گریٹ اووز کے کنارے پیڈل بورڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک اس وقت پریشان ہو گئے جب ان کی قیمتی شادی کی انگوٹھی پانی میں گر گئی۔ انہوں نے خود بھی ڈبکی لگا کر نیچے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن پانی کی گہرائی اور مٹیالے پن نے تلاش کو ناممکن بنا دیا۔ اینٹ نے کہا کہ میں نے نیچے...
کراچی: پولینڈ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی جونیئر ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود راؤنڈ 16 میں اپنا میچ ہار گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کو پولینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 23-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پولینڈ نے 21-25 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 17-25 سے کامیابی پالی لیکن پولینڈ نے...
رواں ماہ 15 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جس پر عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی حکومت پر سخت تنقید کی گئی تھی، تاہم اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی بات کی جارہی ہے۔ وی نیوز نے خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کے تبادلہ نرخ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمت میں واقعی ایک اور بڑی کمی متوقع ہے؟ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر علی پرویز کو پیٹرول کی قیمت میں ’تھوڑا‘ اضافہ کہنا بھاری پڑگیا حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم...
ایک چینی تحقیقاتی ٹیم نے "چاند پر اینٹیں بنانے والی مشین" تیار کرلی ہے جو چاند کی مٹی سے اینٹیں بنا سکتی ہے۔ اس سے چاند پر مقامی وسائل سے مکانات بنانے کا سائنسی تصور حقیقت سے قریب تر ہوگیا ہے۔ چین کے مشرقی شہر ہیفے میں قائم ڈیپ سپیس ایکسپلوریشن لیبارٹری (ڈی ایس ای ایل) نے قمری مٹی کا ایسا ان ۔ سیٹو 3 ڈی پرنٹنگ سسٹم تیار کیا جو چاند کی مٹی کو پگھلانے اور ڈھالنے کے لئے سورج کی مرکوز توانائی استعمال کرتا ہے۔ ڈی ایس ای ایل کے سینئر انجینئر یانگ ہونگ لون کے مطابق یہ مشین شمسی توانائی کو مرکوز کرنے کے لئے ایک پیرا بولک ریفلیکٹر استعمال کرتی ہے۔ یہ متحرک توانائی فائبر...
شکار پور (نیٹ نیوز) سندھ کے شہر شکارپور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سکھر سے ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے بعد مرمت کے کام کے لیے روانہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، جب سلطان پور کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔ دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیئے گئے۔ مسافروں کو ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریک کی مرمت میں 5 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرین سروس کو حملے کا نشانہ بنایا...
افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں امریکا میں 86 سال کی سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں اسحاق ڈار کے 25 جولائی کے بیان نے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کو دعوت دی اور یہاں تک کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سٹیفورڈ سمتھ نے بھی اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ڈیو پراسیس کا مطلب صرف کسی کو عدالت میں پیش کرنا نہیں بلکہ عافیہ صدیقی کے کیس میں اُن کے 10 حقوق پامال کیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 جولائی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے اُنہیں یقین دلایا کہ حکومت ڈاکٹر...
جیکب آباد سے کچھ فاصلے پر راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک پر دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر ہوا، جس کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان ہوا۔ دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں متاثرہ ٹریک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔