2025-04-28@08:43:08 GMT
تلاش کی گنتی: 166
«اقدامات کرنا ہوں گے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے 11 فروری تک متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی ساز اور نجی شعبے کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی، یہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کل سے 11 فروری تک متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں ریاستوں/حکومتوں کے سربراہان، عالمی پالیسی ساز اور نجی شعبے کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی، یہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 70 رکنیریاستی اسمبلی میں 40 نشستیں جیت کر عام آدمی پارٹی (آپ) کو اقتدار سے باہر کر دیا، جو 2015 سے دہلی میں حکومت کر رہی تھی۔ عام آدمی پارٹی کو 17 نشستیں ملیں، جبکہ باقی 13 نشستوں پر گنتی جاری ہے۔ گزشتہ پچیس برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی کو دہلی میں برتری حاصل ہوئی ہے۔ ایک بڑے سیاسی دھچکے میں، عام آدمی پارٹی کے بانی اور سرکردہ رہنما اروند کیجریوال اور ان کے نائب منیش سسودیا اپنی نشستیں ہار گئے، حالانکہ ان کی جماعت نے فلاحی پالیسیوں اور بدعنوانی مخالف مہم کی وجہ سے وسیع...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔ یہ بات انہوں ںے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہترین انداز میں کی گئی، محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں میں منصوبہ مکمل کیا گیا جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ حسن رفتار ہے، شہباز اسپیڈ ماضی کی بات ہے اب میں محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین کرکٹ...
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے قومی خزانے کو بچت ہو رہی ہے ، انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقدہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد پر اجلاس اجلاس کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے آئندہ 3 برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو تمام اصلاحات اور منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے...
ٹرمپ انتظامیہ نے 20 لاکھ وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وفاقی جج نے مستعفیٰ ہونے کی حکومتی ڈیڈ لائن 10 فروری تک بڑھا دی ہے۔ امریکا کے 20 لاکھ ملازمین کو رضاکارانہ مستعفیٰ ہونے کی پیش کش آج ختم ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس کے تحت انہیں 30 ستمبر تک تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل رہیں گی۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہا ورکرز کا شکریہ جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی، اللہ تعالی نے ہمارا راستہ آسان کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں 19فروری سے آغاز ہوگا۔ ایونٹ 9مارچ تک جاری رہے گا۔ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح آج رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی، میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، عمران خان کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ تمام رکاوٹیں عبور کر کےڈی چوک پہنچا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت سے دوبارہ مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی ہوں گے۔
ریاض/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی الگ ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں سے متعلق ریاض کا موقف غیر متزلزل ہے. بیان میں فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا گیا ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے موقف کی واضح اور غیر مبہم انداز میں تصدیق کی ہے جس کی کسی بھی صورت میں کوئی اور تشریح نہیں کی جا سکتی. سعودی وزارت خارجہ...
پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران تعینات کردئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راشد ولی جنجوعہ اسلام آباد سے پیمرا کے رکن ہونگے،صباحت رفیق پنجاب سے پیمرا کی رکن تعینات کی گئی ہیں۔ اسی طرح حیدر نقوی سندھ سے پیمرا کے رکن ہونگے،افتخار فردوس خیبر پختونخوا سے پیمرا کے رکن تعینات کئے گئے ہیں۔ سمیرا ذاکر بلوچستان سے پیمرا کی رکن تعینات کی گئی ہیں۔
پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہو گا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا۔ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
اسلا م آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے،صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت...
پشاور:صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا، خیبر پختونخوا ( کے پی کے) حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے صدق دل سے تیار ہوں. میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں، ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے.ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی پیشکش کو خوش دلی سے قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس پر ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے ہاﺅس کی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں.(جاری ہے) وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت نے بڑی خوش دلی سے ان کی پیشکش کو قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس...
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی پی پیز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے 1100ارب روپے کا فائدہ عوام تک منتقل او ر بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کل بروز جمعہ 31جنوری کو حکومتاور آئی پی پیز مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاجی دھرنوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13مقامات پر دھرنے ہوں گے ،عوام دھرنوں میں بھر پور شرکت کریں،ہمارامطالبہ ہے آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو...
متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت حکومت ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرے گی۔ سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کو کئی اختیارات حاصل ہوں گے۔ اتھارٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوگا۔ اتھارٹی صوبائی دارلحکومتوں میں بھی آفس قائم کرسکتی ہے۔ ترمیمی ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق اتھارٹی جہاں چاہے اپنے آفس قائم کرسکتی ہے، سمپرا سوشل میڈیا پرعوام کی آن لائن سیفٹی کو یقینی بنائے گی۔ سمپرا کسی بھی سوشل میڈیا کو بلاک، اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرسکتی ہے۔ سمپرا سوشل میڈیا کی گائیڈ لائن بھی جاری کرے گی۔ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ سمپرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اسٹینڈرڈ بنائے گی، تمام صارفین کو سمپرا کے بنائے اسٹینڈرڈ پر عمل کرنا ہوگا۔ سمپرا کسی بھی شکایت پر ایکشن لینے کی...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر ہندوستان سے مذاکرات کریں گے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان آئندہ ڈی جی لیول کی کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر عالم نے کہاکہ سرحد پر بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے معاملات کو اٹھایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے غیرمنصفانہ معاہدوں کو حل کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، یشسوی جیسوال اور شریاس ایر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پیشِ نظر آئندہ ماہ رانجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف خراب کارکردگی کے سبب سابق کرکٹرز نے بھارتی بلے بازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد روہت شرما نے واپس ممبئی جبکہ ویرات کوہلی نے 2012 کے بعد دہلی کی جانب سے پہلا میچ کھیلنےکا فیصلہ کیاتھا۔ دوسری جانب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول 30 جنوری سے شروع ہونے والے ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ ممبئی کے تینوں کھلاڑیوں نے رانجی کے گزشتہ راؤنڈ میں حصہ لیا تھا۔...
پشاور:وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری2025ء بروز ہفتہ سے ہوگا، جو مسلسل 6روز تک جاری رہیں گے۔ وفاق المدارس کے ان امتحانات میں ملک بھر سے 625,628 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے، جو گزشتہ سال کی نسبت 31,078 زیادہ ہیں۔ اس سال 108,403 طلبہ و طالبات حفظ قرآن کے امتحان میں حصہ لیں گے، جن میں 89,436 طلبہ اور 18,967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کا اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا سنگ میل عبور کیا۔ یہ بات وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر 31 جنوری تک مذاکراتی عمل بحال نہ ہو اتو ہم کمیٹی تحلیل کردیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن کا بہت انتظار کیا، سپیکر صاحب کے کمرے میں بھی ان کا 45 منٹ انتظار کیا،آج پی ٹی آئی نے مذاکراتی عمل کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 5دسمبر کو کمیٹی بنائی تھی مذاکرات کے 3 سیشنز بھی ہوئے، ہم نے ان سے جواب کیلئے 7ورکنگ ڈیز مانگے تھے، طے ہوا تھا ہم تیار...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے پی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، جن افراد کے پاس اختیار نہ ہو ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں صوبائی صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ اس منصب کو بھرپور طریقے سے نبھانے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر فرد کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے اور یہ پارٹی ایک ایسی جگہ ہے جہاں اختلاف رائے بھی سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش اور انڈونیشیا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے، شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے ڈومیسٹک اور گلوبل سطح گرین سکوک جاری کیے اور قابل تجدید انرجی کے لیے فنانسنگ کی۔ان کا...

مذاکرات آج نہیں آئینگے : تحریک انصاف : پھر سپیکر کمیٹی تحلیل کردینگے : حکومتی رکن غیر جمہوری رویہ : وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ حکومت والے (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج اسی کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اگر قانون پاس بھی ہو گیا تو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ کرم کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آگئی...
ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے، یہ کشیدگی پیدا کرتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا متاثر ہوتی ہے، غیر جمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور...
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے ملاقات کی اورانہیں پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھاکہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ رائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا...
ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین...
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں آج 26 جنوری 2025ء بروز اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات میں 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے لیے انتخابی اور سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے ان 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43,784 ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے...
کوئٹہ: بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کل ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں بھی ایک، ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوگی۔...
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلئے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔فوٹو فائل بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کل ہوگی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیے: ضمنی بلدیاتی الیکشن: سیکورٹی انتظاما ت مکمل ترجمان کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی،...
جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کے چوتھے رائونڈ میں شریک نہیں ہونگے، پی ٹی آئی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے راونڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راونڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔ان کا...
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مذاکرات 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے نہیں بڑھیں گے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے حطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم تو کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہم تو انصاف مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہ ہوا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پارلیمنٹ کے اندر احتجاج جاری ہے، سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کا حساب دینا ہوگا، اس فیصلے کا مذاکراتی عمل پر فرق تو پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی خواہش اور کوشش ہے انکے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔ اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ یاد رہے کہ...
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے...
مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ایک جمہوری عمل ہے، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر دونوں مطالبات سے ایک بھی نہ مانا گیا تو مذاکراتی عمل آگے نہیں چلے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ایک جمہوری عمل ہے۔میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ سنجیدگی کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ مل کر بیٹھیں۔ اختلافات کو لوگ ڈائیلاگ کے ذریعے ختم کرتے ہیں یہ ڈائیلاگ ضرور ہونے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر مذاکرات فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک، کامیاب ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر انہوں نے کہا...
کراچی: نادرا نےشہرمیں بائیکرسروس کا آغازکردیا، نئی سہولت کے ذریعےشہری گھربیٹھے قومی شناختی کارڈزکے متفرق کاموں کے لیےاستفادہ کرسکیں گے۔ نادرا ریجنل ہیڈ آفس میں سادہ وپروقارتقریب کےدوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نےقومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کے لیے درکارآلات پرمشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرزکےحوالے کیں۔ ابتدائی طورپرنادراحکام کی جانب سے شہریوں کےقومی شناختی کارڈزکی تجدید اورپتے اوردیگرتفصیلات کی تبدیلیوں کے لیے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈزبنوانے والے شہری اس سروس سےاستفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے، انھیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیےنادراکے سینٹرآنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعدادمیںآنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں سفیر ہوں گے، زاہد حفیظ چودھری آسٹریلیا کے بجائے اب انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم شاہ جنوبی کوریا، ملک فاروق ساؤتھ افریقا میں سفیر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش، طارق کریم اور اقصیٰ...
سٹی 42: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کرم ضلع میں دہشتگردوں کے راستوں اور آبادیوں پر عملی قبضہ کے خاتمہ کے لئے آپریشن کی مخالفت کر دی، مولانا ایک طرف کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں رہی، دوسری طرف کرم ضلع میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے فرمایا کہ طاقت کے ذریعہ مسائل کا حل ڈھونڈنا تو عاقبت نااندیشی ہے۔ مردان میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ریاست کی رِٹ نہیں ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے، کمیشن وصول کئے جا رہے ہیں، کچھ لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیرواد سے کرسیوں پر بٹھا دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کرم ضلع کے بیشتر علاقوں...
انور عباس :وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سسفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔وزیر اعظم نے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے، عبدالحمید بھٹہ جاپان ،نجیب درانی گھانا ،زاہد حفیط چوہدری انڈونیشیا،معظم شاہ ساوؐتھ کوریا ،ملک فاروق ساوؐتھ افریقہ ،شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش ،طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوگئے ۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ ،عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ ،زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل ہونگے، واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی چینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے،امتیاز...
دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں سفیر ہوں گے، زاہد حفیط چوہدری آسٹریلیا کے بجائے اب انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم شاہ جنوبی کوریا، ملک فاروق ساوؐتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ ذرائع کے مطابق شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سمجھتا ہوں ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہوگا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ ...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ بالآخر سنا دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے ،اسی طرح القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاگیاہے ، کیس کے فیصلے کی تاریخ میں تین بارتبدیلی کی گئی جس سے مختلف شکوک وشبہات پیداہوئے اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کنال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق تھا جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے القادر...
امریکہ(نیوز ڈیسک) اتوار کو ٹک ٹاک کی اسکرین تاریک ، 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی صارفین رسائی سے محروم ، لاکھوں کی روزی روٹی بند ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ٹک ٹاک کو بند ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔ چینی صدر شی جن پنگ سے صدرٹرمپ کی ٹیلے فونک گفتگو میں دیگر موضوعات سمیت ٹک ٹاک کا مستقبل بھی زیر بحث آیا ۔ بائٹ ڈانس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نے کہا، ‘جب تک بائیڈن انتظامیہ فوری طور پر انتہائی اہم سروس فراہم کنندگان یعنی ایپل اور گوگل کو مطمئن کرنے کے لیے فیصلے کے عدم نفاذ کے حوالےسے کوئی حتمی بیان جاری نہیں...
مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات چلتے رہیں گے، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔عرفان صدیقی نے’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، ان میں اونچ نیچ بھی آتی رہی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کا ایک تلخ بیان بھی آیا، اُنہوں نے وزیرِ اعظم سے متعلق اچھے ریمارکس نہیں دیے تھے۔ پی ٹی آئی کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جج کے فیصلے پر مسکرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، عمران خان نے جرم نہیں کیا، کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے۔ فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس (القادر ٹرسٹ کیس)کا فیصلہ کچھ بھی ہو، مذاکرات جاری رہیں گے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام نے جکڑ لیا ہے، یہ صورتحال ملک کی ترقی کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے.(جاری ہے) سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے. عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں.(جاری ہے) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کا کہنا ہے...
حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی جایا جا سکتا ہے،31 جنوری سے قبل پی ٹی آئی کو حکومتی کمیٹی جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کو تحریری جواب دیا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔(جاری ہے) خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نی8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقیحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو...
حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گتفگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگااس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔...

مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا: بیرسٹرگوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔ اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...

بانی نے کہا ڈیل نہیں صرف مذاکرات ہونگے، بیرسٹر گوہر: 31 جنوری کی تلوار لٹکائی ہے، اس سے قبل جواب دیدیں گے، رکن حکومتی کمیٹی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک کہا کہ کوئی ڈیل نہیں، صرف مذاکرات ہوں گے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔ مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں۔ کل 16 جنوری کو مذاکرات میں حکومت کو دو تحریری مطالبات پیش کردیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ جج صاحبان فیصلے ڈیلے کرتے ہیں، فیصلے لکھنے ہوتے...
اسلام آ باد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ کہ آپریشن پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہو رہا ہے، وہ آپ ہیں، میں ہوں یا کوئی بھی ہو، کامیابیاں بھی ہو رہی ہیں، 2 دن سے آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔ اگر آپ دہشت گردی کو ایڈریس کر رہے ہیں تو دہشت گردی کا پہلا سرا تو گنڈاپور خود موجود ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کی ہے، انسانی دہشت گردی کی ہے، چڑھائی کی ہے تو دہشت گردی کو آپ نے کمپلیٹلی ایڈریس کرنا ہے۔ اب آپ یہ کہہ دیں کہ وہ سی ایم ہیں ، کوئی پی ایم تھا، کوئی...
قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )سراروغہ میں آئی جی ایف سی خیبرپختونخواہ (سائوتھ) اور قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے ،آئی جی ایف سی کی ہدایت پر مقامی بریگیڈ کمانڈر نے مکین میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگہ کیا۔نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں میں 20جنوری کو واپسی اور لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ، یہ پیشرفت قبائلی علاقوں میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جرگے کے شرکا نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے...
نومئی اور 26 نومبر پرکمیشن کے معاملے میں پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے: شوکت یوسفزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیارہ جنوری کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے...
اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ کریکر فائر ہو رہے ہیں، باقی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر بیرون ملک تھے،آج میں نے ان کا بیان دیکھا ہے لیکن میں ذاتی طور پر سجھتا ہوں کہ وہ کنوینر ہیں اور کوئی ان کو اپروچ نہ بھی کرتا چونکہ ان کو علم ہے کہ جو شرط تھی کہ ہمیں مطالبات تحریری طور پر دیںسے اتفاق کر گئے ہیں لہٰذا ان کو تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ملاقات کرانا کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) حکومت کے معیشت بہتر ہونے کے دعووں پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ صرف معاشی اشاروں سے کام نہیں چلے گا، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک عام آدمی تک معیشت کی بہتری نہیں پہنچتی اس وقت تک عوام مطمئن نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہفتے کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صوبائی حکومتیں کیوں قانون سازی میں تاخیر کر رہی ہیں؟ جب قومی سطح پر ایک قانون بن چکا ہے تو صوبائی...
وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری ہماری آرزو ہے، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر عمران خان نے ’’جارحانہ‘‘ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہوجائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات ہیں۔ مذاکرات کرنے والی حکومت کی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہم اب تک یہ بات نہیں سمجھ سکے کہ عین مذاکراتی عمل کے دوران...