2025-11-28@04:26:19 GMT
تلاش کی گنتی: 9080

«اور اسپورٹس»:

(نئی خبر)
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر جاری دھرنا تقریباً 10 گھنٹے بعد ختم کردیا۔ذرائع کےمطابق پولیس کے علیمہ خان اور علامہ ناصر عباس سے مذاکرات کامیاب ہوجانے کے بعد علیمہ خان نے پولیس کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا۔نورین نیازی نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگلے ہفتے ملاقات کرائی جائے گی، اگر اگلے ہفتے ملاقات نہیں کرائی گئی تو احتجاج ختم نہیں کرینگے۔ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے، علیمہ خانبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک ملاقات نہیں...
    ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں 11ہزار 2سو69خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایاگیا بھارتی دہشت گردی کی وجہ سے 22ہزار 9سو91 کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں، رپورٹ دنیا بھر میں”خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن” منایا گیا جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین 1947 سے بھارت کے مسلسل فوجی قبضے اور سیاسی ناانصافیوں کی وجہ سے ناختم ہونے والے مصائب ،ریاستی دہشت گردی، مظالم، خوف اور اذیت کا بدستور شکار ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ37برس کے دوران اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دورا ن 2ہزار 3سو56 خواتین کو شہید اور 11ہزار 2سو69...
    فضل عباس کو ستر سال کی عمر میں کنٹریکٹ پر رکھا ، تین برس سے خلاف قانون عہدے پر موجود تعیناتی پسندیدگی اور اقربا پروری کا نتیجہ قرار، ادارے پر غیر ضروری مالی بوجھ بڑھا ، آڈٹ رپورٹ کراچی ڈی جی آڈٹ رپورٹ میں چیف سیکیورٹی آفیسر فضل عباس کی تعیناتی پر سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فضل عباس کو ستر سال کی عمر میں کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا اور وہ تین برس سے خلاف قانون طور پر عہدے پر موجود ہیں۔ یہ تعیناتی پسندیدگی اور اقربا پروری کا نتیجہ قرار دی گئی ہے جس سے ادارے پر غیر ضروری مالی بوجھ بڑھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے میں کئی سینئر سیکیورٹی افسران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت اپنے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق 2024 ء میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور بچیاں اپنے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شوہر، والد، بھائی یا دیگر قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا، جب کہ مردوں میں یہ شرح صرف 11...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 یوم تاسیس کے حوالے سے پی پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کی جانب سے بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کندھکوٹ کے صدر میر گل محمد خان جکھرانی اور ضلع کے جنرل سیکرٹری میر الطاف احمد خان کہوسو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 یوم تاسیس کے حوالے سے پی پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کی جانب سے بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کندھکوٹ کے صدر میر گل محمد جکہرانی اور ضلع کے جنرل سیکرٹری میر الطاف احمد کہوسو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز) خیرپورمیرس کی تحصیل صوبھودیرو کے شہر رانی پور کی ٹائون کمیٹی کے ٹائون افسر اور اکائونٹنٹ کی مبینہ ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف چیئرمین ٹاؤن کمیٹی رانی پور سلطانی گواہ بننے کے لیے تیار ہونے کا انکشاف۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آڈٹ افسر نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی پر انکشاف کیا کہ رانی پور ٹاؤن کمیٹی میں گزشتہ تین برس میں صفائی ستھرائی نکاسی آب اسٹریٹ لائٹس۔ ملازمین کی وردی سمیت دیگر امور کو کاغذی کاروائی میں ظاہر کرکے بھاری پیمانے پر مبینہ قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کیا ہے۔ عنقریب ان کے خلاف احتسابی قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، میاںانوارلحق ایڈووکیٹ ، میاں طاہر ایوب ، شیخ افضال شاہین نے سانحہ ملک پور میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کو انتہائی افسوسناک اور دل خراش قرار دیتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی، انتظامی کمزوری اورمجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت قراردیا ہے۔ حکومت اس سانحے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف اور امداد فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں کے اندر کیمیکل فیکٹریوں کا قائم ہونا اور مناسب حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا کھلی مجرمانہ غفلت ہے۔ اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے تو یہ جانی نقصان نہ ہوتا۔ عوام کی جان و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت)محکمہ صحت کی جانب سے یونین کونسل (یوسی) سومار فقیر ہنگورو میں خسرہ کے مہلک مرض سے بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بارہ روزہ کامیاب ویکسینیشن مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران پانچ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے ہزاروں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس مہم کی کامیابی میں یوسی کے میڈیکل آفیسر (ایم او) ڈاکٹر محمد آچر اور ان کی لگن سے کام کرنے والی ٹیم کا کلیدی کردار رہا۔ ٹیم میں ویکسینیٹر ابوہریرہ، اسسٹنٹ حذیفہ ایوب، حنیفہ تلھانی اور منور تلھانی شامل تھے جنہوں نے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین فراہم کی۔ویکسینیٹر ابوہریرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )افغان مہاجرین نے حاجی کیمپ سیٹھی ٹاؤن اور تھانہ پہاڑی پورہ کو یرغمال بنا لیاتھانہ پہاڑی پورہ سے چند قدم کے فاصلے پر حاجی کیمپ سیٹھی ٹاؤن، خان کالونی، خٹک کالونی، غالب سٹریٹ اور ملحقہ گلی محلوں میں افغان مہاجر شرپسند نوجوانوں کے گینگز نے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی کھلا چیلنج دے رکھا ہے۔ ان علاقوں میں افغان مہاجرین کے سیکڑوں خاندان دھڑلے سے رہائش اور کاروبار بھی کر رہے ہیں اور 35 سے زائد افغان مہاجر شرپسند نوجوانوں کا ایک ایسا گینگ بھی سرگرم ہے جو پولیس کی ناک نیچے آئس ، چرس سمیت دیگر نشوں کا کھلا استعمال اور کاروبار بھی کرتے ہیں، یہ گینگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سانحہ اسلام آباد کے شہدا اور پی ٹی آئی کے تمام شہدا کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 26 نومبر یوم سیاہ کے دن کو صوبے بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر اور ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کے شہدا نے چیئرمین عمران خان کی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی، اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا: پولینڈ اور اسرائیل کے درمیان ہولوکاسٹ سے متعلق تاریخی بیانیے کے معاملے پر نیا سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا ہے، پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسواف سکوورسکی نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی یادگاری ادارے یاد و شیم  کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر سخت اعتراض اٹھایا اور باضابطہ تصحیح کا مطالبہ کیا۔(یاد و شیم ایک اسرائیلی ادارہ ہے جو ہولوکاسٹ کی تاریخ محفوظ کرتا ہے، اس پر تحقیق کرتا ہے اور نازی ظلم میں مارے گئے یہودیوں کی یادگاروں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولش وزارتِ خارجہ نے اسے تاریخی مسخ شدہ تاثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ غلط طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہودیوں پر پابندی پولینڈ کی...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے ایک مسافر طیارے کو اس وقت خوفناک حادثے سے بچا لیا گیا جب لینڈنگ کے دوران جہاز غلط اور بند رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پرواز کے لیے تیار جہاز سے گاڑی ٹکرا گئی، طیارے کو جزوی نقصان میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت نے ایک بڑے سانحے کا راستہ روک دیا۔ غلط رن وے پر اپروچ مذکورہ ایئرلائن کی پرواز نے لینڈنگ کے لیے رن وے 28 رائٹ کی بجائے غلطی سے 28 لیفٹ کی اپروچ بنائی جو کہ مرمت کے لیے مکمل طور پر بند تھا۔ کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً پائلٹ کو غلط...
    سٹی42:  اسلام آباد ائیرپورٹ  پر  غیر ملکی  ائیر لائن کا  طیارہ لینڈنگ کے دوران ہولناک حادثے سے بچ گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولرکے  بروقت  اقدام  نے طیارے کو   مرمت کے لئے بند کئے جا چکے  رن  وے  پر لینڈنگ کرنے  سے  روک دیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ائیرلائن کی پرواز  نمبر  728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کا رن  وے 28 لیفٹ مرمت کے لیے بند ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  نے  رن وے 28 لیفٹ  بند ہونے اور  رن وے 28  رائٹ کھلے ہونےکا نوٹم جاری کر دیا تھا۔  جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا آخری وزٹ، شاندار الوداعی گارڈ آف آنر،فیلڈ مارشل عاصم منیر...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئےعلاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر  علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں بارودی مواد کی موجودگی سے متعلق اطلاع مقامی مکینوں نے پولیس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر دی تھی۔ ڈی پی او باجوڑ نے اطلاع کا فوری نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر بی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کی دسمبر کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہونے والی ہے، وفاقی حکومت کو صوبوں کو وفاقی اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لینا چاہیے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اندرونی مالیاتی کنٹرولز، اندرونی و بیرونی آڈٹ سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انتظامیہ کے تابع ہونے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔ رضا ربانی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے پارلیمانی نگرانی کی صلاحیت اور کردار بھی ناکافی ہیں، وفاقی حکومت نے 2019ء کے پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ پر بھی عمل...
    میاں رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کی دسمبر کے پہلے ہفتے میں میٹنگ ہونے والی ہے، وفاقی حکومت کو صوبوں کو وفاقی اخراجات بانٹنے کے مطالبے سے پہلے آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لینا چاہیے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اندرونی مالیاتی کنٹرولز، اندرونی و بیرونی آڈٹ سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے، آئی ایم ایف نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے انتظامیہ کے تابع ہونے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔ یہ بھی پڑھیے متنازع آئینی ترامیم کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، رضا ربانی رضا ربانی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے پارلیمانی نگرانی کی صلاحیت اور...
    ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا کا مقصد بنگلہ دیشی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے ہٹانا ہے تو کمیشن مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں یہ عمل کیوں کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ایس آئی آر) کے خلاف منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے بعد جب ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری ہو جائے گا تب لوگوں کو الیکشن کمیشن اور بی جے پی کی جانب سے پیدا کی گئی آفت کا احساس ہوگا۔ انہوں نے حال...
    راہل گاندھی نے کہا کہ ایس آئی آر کی آڑ میں ملک بھر میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے، نتیجہ یہ ہے کہ تین ہفتوں میں 16 بی ایل او اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) سے مختلف ریاستوں میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) کی حالیہ اموات کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ بھارت کی جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ پینل ایس آئی آر کر رہا ہے ان میں انڈمان اور نکوبار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، لکشدیپ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری شامل...
    پاکستان کے وزیراعظم کے زیر قیادت نجی شعبے کے اراکین پر مشتمل ورکنگ گروپس نے برآمدات پر مرکوز اہم سفارشات پیش کی ہیں، جن کے نتیجے میں برآمدات کے فروغ کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ برآمدات پر عائد 0.25 فیصد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا، جس سے برآمد کنندگان کو براہِ راست مالی فائدہ اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ جاتی بہتری حاصل ہوگی۔ وزیرِ خزانہ کے مشیر خُرم شہزاد نے ’ایکس‘ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نجی شعبے کے نمائندوں کی قیادت میں ایک عبوری اسٹیئرنگ کمیٹی PKR 52 ارب کی دستیاب ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF)...
      کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    دنیا کے 8.2 ارب انسانوں میں سے تقریباً نصف اب شہروں میں آباد ہیں اور یہ تعداد رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اقوامِ متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق زمین کا مستقبل ’اربن‘ ہوتا جا رہا ہے۔ 1950 میں صرف 20 فیصد لوگ شہری آبادی کا حصہ تھے، مگر اب صرف 25 سال بعد یعنی 2050 تک 2 تہائی عالمی آبادی شہروں میں رہ رہی ہوگی۔ بڑے شہر، بڑے مسئلے رپورٹ کے مطابق دنیا میں میگا سٹیز (وہ شہر جن کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہو) 1975 کے مقابلے میں 4 گنا بڑھ چکے ہیں۔ جكارتہ 4 کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شہر بن چکا ہے، اس کے بعد ڈھاکا 4 کروڑ...
    —فائل فوٹوز پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے کے بعد پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے۔ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان میں پروازوں سے متعلق کوئی نوٹم جاری نہیں کیا گیا۔ ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیاایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ پی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان...
      آسٹریلیا (ویب ڈیسک) مسلمان خواتین کے لباس پر پابندی کے حق میں احتجاج کرنے والی انتہا پسند سیاستدان پالین ہنسن کو پارلیمنٹ میں برقعہ پہننے پر ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ’ون نیشن‘ پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پالین ہنسن پیر کے روز سینیٹ میں مکمل برقعہ پہن کر داخل ہوئیں، تاکہ وہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی سے متعلق اپنا بل پیش کر سکیں۔ تاہم دیگر سینیٹرز نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سینیٹ نے ان کی سرزنش بھی کی۔ مسلم گرینز کی سینیٹر مہِرین فاروقی نے ہنسن کے عمل کو ’نسل پرستی‘ قرار دیا۔ گزشتہ برس وفاقی عدالت...
    کراچی ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی...
    سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے ہی فائنل میں رسائی کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ تقریباً ناک آؤٹ صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے اور اسے اپنے بقیہ دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔ زمبابوین ٹیم تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ زمبابوے ٹیم اگر آج ناکامی کا شکار ہوتی ہے تو اسے فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔
     علی ساہی :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شہر میں امپورٹڈ، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز عدیل امجد کی ہدایت پر ای ٹی او عزیر جٹھول کی سربراہی میں شادمان سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس برآمد کیے گئے، جن پر جعلی بارکوڈز لگائے گئے تھے۔ تمام ضبط شدہ سگریٹس کو ایف بی آر دفتر میں جمع کروایا جا رہا ہے۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا ای ٹی او عزیر جٹھول کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ...
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں غزہ جنگ کے آغاز سے جاری سیاسی و عسکری تقسیم ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے  جب کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو نہ روک پانے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش میں فوج اور حکومت کے درمیان تناؤ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں فریق اپنی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے سے انکاری ہیں اور ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش میں الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے اسرائیلی قیادت کی اندرونی کمزوریوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیر دفاع...
    23 نومبر کو 13 قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی الیکشن ہوئے ۔ مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 سیٹیں جیت لیں۔ صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ پیپلز پارٹی نے مظفر گڑھ سے جیتی، باقی 6 نشستیں مسلم لیگ نون کو ملی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ ووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا اور زیادہ تر مقابلے یک طرفہ رہے۔ پی ٹی آئی کے مضبوط گڑھ خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کی سیٹ جیت لی جو این اے 18 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔ اس سیٹ پر پی ٹی آئی نے...
    نیویارک: اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت اپنے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور بچیاں اپنے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شوہر، پارٹنر، والد، بھائی یا دیگر قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا، جب کہ مردوں میں یہ شرح صرف 11 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق 50 ہزار خواتین کے قتل کا مطلب...
    لندن: برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں پاکستانی شہری سب سے آگے نکل آئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں مجموعی طور پر 40 ہزار اسائلم درخواستیں جمع ہوئیں جن میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے جمع کرائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ تمام پاکستانی درخواست دہندگان وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزے کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے اسائلم کے لیے اپلائی کیا۔ برطانیہ کے...
    بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں اپنا مفصل جواب جمع کرایا ہے۔ جیل حکام کے مطابق عمران خان کا اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے اور اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت نگرانی میں ہیں اور ان کے پاس موبائل فون یا کسی بھی ممنوعہ چیز کی موجودگی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ موبائل یا دیگر ممنوعہ آلات جیل رولز کے تحت مکمل طور پر...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو اپنا مفصل جواب جمع کرا دیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں اور ان کے پاس موبائل فون سمیت کسی بھی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب...
    پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایف سی اہلکاروں نے بروقت، مؤثر اور دلیرانہ انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا، جو پوری قوم کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے بہادر جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ یہ شہدا قوم کے ہیرو اور ہمارا فخر ہیں، جب...
    پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز گلگت (آئی پی ایس) گلگت بلتستان حکومت کی مدمت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان ضلع استور کے گاﺅں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کابینہ کی تشکیل کے بعد نگران حکومت عام انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائے گی۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں نئی ای ویزا سہولت کا اعلان کردیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ پاکستان کارکنوں میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے۔ ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام "سادہ اور محفوظ" ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موجودہ پاسپورٹ سے ای ویزا کو ضرور لنک کریں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سرکاری ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے جہاں لوگ جان سکیں گے کہ وہ سہولت کے اہل ہیں یا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمد کنندگان پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا غیر متعلقہ اور غیر منطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے ورکنگ گروپ کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم  کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس     وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  ملکی برآمدات پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے 5 سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ اسی طرح ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کےبہترین  استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم...
    راولپنڈی: پنجاب میں رواں سال 2025ء کے ابتدائی 6 ماہ جنوری تا جون کے دوران بچوں پر تشددکے 4 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سزاکی شرح 1 فیصدسے بھی کم رہی، 6 ماہ میں روزانہ اوسطاً 23 بچے تشدد کا شکار ہوئے، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ  آرگنائزیشن نے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔  فیکٹ شیٹ کے مطابق ایک سال میں پنجاب حکومت رپورٹنگ کے نظام میں بہتری لائی ہے،تاہم سزاکی انتہائی کم شرح باعثِ تشویش ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چھ ماہ کے دوران صرف 12 مقدمات میں سزا سنائی گئی،جنسی استحصال کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے، لیکن ایک بھی سزا نہیں ہو سکی۔ چائلڈ بیگری سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہا، جس کے...
    افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا ’ایکس‘ کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس”کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے ۔پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(1)جس طرح مچھروں کو پتا چل جاتا ہے کہ ہمیں کب نیند آرہی ہے اسی طرح آئی ایم ایف کو پتا چل جاتا ہے دنیا میں کہاں چوری ہورہی ہے اور کتنی ہورہی ہے کیونکہ وہ اس نظام کی خالق ہے جو خود چوری کو فروغ دیتا ہے۔ آئی ایم ایف کا کام ہے مسائل کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل کی نشاندہی کرنا۔ چوری ڈھونڈ کر اس کو چور نظروں سے دیکھنا اور پھر چوروں جیسے حل پیش کرنے کے فن کار آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کہلاتے ہیں۔ چوری کو پہلے دیانت داری سے چوری کہا جاتا تھا پھر چوری کرنے والے زور آور ہوئے تو رشوت کہی جانے لگی۔ رشوت میں سیاست آئی تو بدعنوانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدات پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے 5 سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو صرف ملکی برآمدات میں اضافے، متعلقہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، برآمدی سیکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔ یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کیلیے ہوگا، نظام ’’سادہ اور محفوظ‘‘ ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-08-18 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے آبی وسائل نے دریاؤں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دے دی۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دریاؤں اور ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے پر بحث کی گئی، کمیٹی نے دریاؤں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین سینیٹ کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ دریاؤں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ مانگی تھی، جو کہ اب تک نہیں فراہم کی گئی، کمیٹی کی ہدایات پرعملدرآمد نہیں کیاجا رہا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-10 لاہور(نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں شریک خواتین نے بھرپور نظم و ضبط، یکجہتی اور دینی جذبے کا مظاہرہ کیا۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اجتماع عام میں ملک بھر سے آنے والی خواتین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اجتماع میں خواتین کی بھرپور شرکت بیداری اور نظام کی تبدیلی اور جدوجہد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے تربیتی ، انٹرنیشنل اور یوتھ سیشنز سمیت ہر پروگرام اور سرگرمی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اہل خانہ سمیت خواتین کی شرکت اجتماع کی کامیابی کا بنیادی عنصر ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید اور ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-5 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب، بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کیلیے بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت)محکمہ ریونیو میرپورخاص کے نچلے عملے کی اختیارات کے ناجائز استعمال، ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی اور سرکاری زمین میں ردو بدل کا سنگین انکشاف ۔میرپورخاص کے ایک رہائشی محمد ناصر ولد منشی خان نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو دی گئی اپنی تفصیلی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ تعلقہ حسین بخش مری اور تعلقہ میرپورخاص کے ریونیو عملے خصوصاً مختارکار اور سٹی سروے آفیسر نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ میں سنگین نوعیت کی تبدیلیاں کی ہیں، جن سے سرکاری زمین کو کمرشل مفادات کے لیے بلڈر مافیا کے حوالے کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے اصل ریکارڈ کی مبینہ ٹیمپرنگ 70 سالہ تاریخی ریکارڈ کو مسخ کیا گیا۔درخواست کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ موجودہ نظام کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے۔ صرف دو سال میں اس نظام نے ملک کی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ 5300 ارب روپے کی کرپشن اور ریکوری تو رپورٹ میں دکھا دی گئی لیکن قوم آج تک نہیں جان سکی کہ یہ خطیر رقم آخر گئی کہاں۔ روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کی کرپشن ان جعلی اور مسلط کردہ حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔ فہیم خان نے کہا کہعمران خان کو مزید قید میں رکھنا ملکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج شرقی میں علامہ اقبال لائبریری کے معاملے پر جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی درخواست پر عبوری حکم جاری ‘عدالت نے لائبریری کی ملکیت کو موجودہ حالت میں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جناح ٹائون کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر ایچ بی ایل برانچ موجود تھی جو بعد میں رضاکارانہ طور پر خالی کردی گئی۔ کے ایم سی کے افسران نے بغیر قانونی اختیار کے لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر قبضہ کرکے تالے لگادیے۔ افسران لائبریری کے سرکاری پلاٹ کو ایک نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لائبریری کی زمین بطور عوامی سہولت مختص ہے اور اسے تجارتی استعمال میں تبدیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پورے ملک اور بالخصوص صوبے بھر میں اقلیتی برادری پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انتہائی پُرجوش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کراچی کے تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے فتنہ الخوارج کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ نے اپنے حلقے میں یوسی مراد میمن دیھ تھانو ملیر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سموں گوٹھ میں جاری واٹر سپلائی اسکیم کا بھی معائنہ اور کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی اسٹیک ہولڈرز، نمائندگان اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہری پور : وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے انتخابی کامیابی پر ہری پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ ہری پور مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے۔انہوں نے بابر نواز خان کی انتخابی مہم میں محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک “جھوٹ کی فیکٹری” سرگرم ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔اپنی تقریر میں امیر مقام نے پشاور کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی، شہدا کے لیے دعا اور زخمیوں...
    فیصل آباد(نیوزڈیسک) سینیٹر اور مشیر وزیراعظم راناثنا اللہ نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات سب کے سامنے ہوئے، پی پی 116 میں ایک بھی ووٹ کی ہیرا پھیری ہو تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، عام انتخابات میں 50 فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتا ہے، ضمنی انتخابات میں 25 سے 30 فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ نے کہا کہ ایک صوبائی حلقے میں 50 ہزار ووٹ پڑیں تو اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے، مخالفین نے اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی سیاست کرنی ہے تو کیا ہمارا قصورہے؟ ہم نے کب کہا تھا اسلام آباد پر حملہ اور9مئی کریں؟ جرم کی پکڑ نہیں ہو گی تو ہر بندہ چاہے گا کسی کے...
    پاکستان ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے ڈھاکہ میں سب سے بڑے پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کی میزبانی کی، جس میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے تعلیمی پروگرامز اور اسکالرشپ کے مواقع پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف کا شکار تقریب میں پاکستان کی 15 سے زائد نمایاں جامعات کے نمائندگان نے حصہ لیا اور اپنے مختلف کورسز اور مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ یہ ایکسپو پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا حصہ ہے، جو اگست میں پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ اس موقع...
    دہلی ائیرپورٹ پر ایک افغان ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران غلط رن وے پر اُتر گیا، مگر خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔ یہ واقعہ ایئر سیفٹی کے نقطہ نظر سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ طیارہ عام طور پر ٹیک آف کے لیے استعمال ہونے والی رن وے پر اتر گیا تھا، اور اگر اس وقت کوئی اور جہاز ٹیک آف کر رہا ہوتا تو تباہی ٹلنا مشکل ہو سکتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی بھارتی میڈیا کے مطابق افغان ائیرلائن کی فلائٹ FG‑311  ایک ایئر بس A310 طیارہ تھا، جسے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے 29 L رن وے پر لینڈ کرنے کی ہدایت...
    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا۔15 جولائی کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام چھ ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کے لیے ہوگا، نظام “سادہ اور محفوظ” ہوگا اور اس...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فائل فوٹو  وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہيں، ضمنی الیکشن میں مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سیاست میں دروازے کھلے رہتے ہیں، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں، سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، یہ غلط ہے جب آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں، مثبت رویے سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور مؤثر انداز میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن انتخابی عمل اور مہم میں پوری قوت کے ساتھ شرکت کریں۔پارٹی ترجمان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر پارٹی ترجمان کل تین روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر رفیع اللہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک...
    ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں...
    وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر نیت صاف ہوتی تو الیکشن کمیشن آف انڈیا 30 دنوں کی مختصر وقت میں کام کرنے کے بجائے مناسب وقت دیکر شفافیت اور جوابدہی پر توجہ مرکوز کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) عمل کے خلاف ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کے نام پر پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، یہ کوئی اصلاح نہیں ہے بلکہ مسلط کیا گیا ظلم ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری "ایس آئی آر" عمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم جائزہ اجلاس میں ملکی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے، جن میں سب سے نمایاں برآمدات پر عائد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنا ہے۔اہم اجلاس برآمدات میں اضافہ لانے کے لیے قائم کیے گئے ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات کے جائزے کے لیے بلایا گیا تھا، جس میں وزیراعظم نے واضح ہدایات دیں کہ برآمدی شعبے پر کسی بھی غیر ضروری مالی بوجھ کو فوری طور پر ہٹا کر کاروباری ماحول کو سازگار بنایا جائے۔وزیراعظم نے اس موقع پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے گزشتہ پانچ سال کے عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت بھی جاری...
    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ تک پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی، خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے۔پولیس رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور اندر داخل ہونے کے بعد دائیں جانب موٹر سائیکل اسٹینڈ...
    برآمدات میں اضافے کے لیے اہم اقدام کے تحت وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیر کے روز متعلقہ حکام کو برآمد کنندگان پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ فیصلہ ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا، جو ملک کی برآمدات بڑھانے کے لیے قائم کی گئی سب ورکنگ گروپ کی سفارشات کے تناظر میں وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، رواں برس اکتوبر میں قائم کیے گئے سب ورکنگ گروپ نے مختلف شعبوں پر تفصیلی تحقیق کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کےبہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔وزیراعظم ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو صرف ملکی برآمدات میں اضافے،متعلقہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ہنر مندی، ٹریننگ اور عالمی معیار کی جدید سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت...
    ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی:رائل چیمپس کے آئیکون کھلاڑی اور انگلش اسٹار جیسن روئے نے واضح کیا ہے کہ ٹیم اپنی ناکامیوں سے مضبوطی کے ساتھ واپسی کرے گی اور ابوظہبی ٹی10 لیگ میں بہتر نتائج ضرور حاصل کرے گی۔ گزشتہ روز اجمان ٹائٹنز کے خلاف سات وکٹوں کی شکست میں 25 گیندوں پر 42 رنز بنانے والے روئے کا کہنا تھا کہ ٹیم ابھی تک مانگی ہوئی کمبی نیشن نہیں بنا سکی، لیکن کھلاڑی پوری لگن کے ساتھ میچ وننگ کمبی نیشن کی تلاش میں ہیں۔رائل چیمپس اب تک اپنے پہلے فتح کے منتظر ہیں، حالانکہ چار میں سے تین مقابلے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی جریدوں اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بڑھتی ہوئی کرپشن، معاشی عدم مساوات اور کارپوریٹ گٹھ جوڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مالی بدعنوانی، ادارہ جاتی تباہی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچر اور نفرت آمیز سیاست نئی شناخت بنتی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی دور میں کرپشن میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے احتساب اور شفافیت کا نظام انتہائی کمزور ہو چکا ہے۔ دی وائر کے مطابق بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی اور ادارہ جاتی سطح پر کرپشن گہری جڑیں پکڑ چکی...
    ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق 31 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری ہے۔  تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراءکے علاوہ متعدد ملکی اور بین  الاقوامی ماہرین شریک ہوئے۔ ڈے 2 میں ٹیکسٹائل 4.0 ، اسمارٹ فیکٹریز اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ نمائش میں دو ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57,000 سے زائد تجارتی زائرین شریک ہوئے۔  چین، ترکی، یورپ اور آسیان ممالک کی بھی بھرپور شرکت رہی جبکہ ٹیک پارٹنرشپس میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام اور ایس آئی ایف سی کی...
    کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے ایک 51 سالہ بھارتی شہری جگجیت سنگھ کو دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے کینیڈا سے ڈی پورٹ کرنے اور کینیڈا میں دوبارہ داخلے پر پابندی کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جگجیت سنگھ 6 ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کینیڈا گیا تھا۔ کینیڈین پولیس کے مطابق بھارتی شہری جگجیت سنگھ کینیڈا پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں باقاعدگی سے آنا شروع ہو گیا جہاں وہ بار بار نوجوان لڑکیوں کے قریب جاتا، اِن کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش اور اِن سے...
    جین زی کے دور میں جب سوشل میڈیا کو سب ضرورت کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں ایسے میں ایک اداکار نے سماجی رابطوں کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم اداکار یا کسی بھی معروف شخصیت اور مداحوں کے درمیان آسان اور تیز ترین رابطے کا واحد ذریعہ ہے جہاں مداح گاہے بگاہے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔ ایسے میں بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔ 60 سالہ بھارتی اداکار رونیت نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کچھ عرصے کیلیے بریل لے رہے ہیں۔ رونیت نے لکھا کہ ’میں خود پر توجہ دینا، توازن برقرار رکھنا اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے خطے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے انٹرویو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا، جبکہ مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔چیئرمین نے...
    این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی کوششوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شدید ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کے کردار پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضمنی انتخاب اس نشست پر ہوا جو سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی اور ان کے خلاف مبینہ جھوٹے مقدمات کے نتیجے میں زبردستی خالی کروائی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: این اے 18 ہری پور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کی نامزد آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب عمران خان کے نظریے اور...
    اورماڑہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے نادر و نایاب نسل کی پورپوائز ڈولفن مردہ حالت میں ملی ہے، جسے سائنسی طور پر انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز ڈولفن کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ مقامی زبان میں اس ڈولفن کو ٹِبی ڈولفن کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ساحلی پانیوں میں اس نسل کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے جبکہ یہ واقعہ انتہائی کم وقت میں دوسری ہلاکت ہے جس نے ماہرینِ ماحولیات کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
    ہری پور سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر گاؤں کوٹ نجیب اللہ واقع ہے، جو تاریخی لحاظ سے ایک قدیمی بستی ہے۔ اسے استادوں کی بستی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ ہر دوسرے گھر میں اسکول یا استاد موجود ہے۔ تعلیمی لحاظ سے کوٹ نجیب اللہ ہزارہ بھر میں پہلے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔ کوٹ نجیب اللہ کے قدیمی اسکول کی بنیاد 1804 میں رکھی گئی، جسے 1948 میں ہائی اسکول کا درجہ دیا گیا۔ کوٹ نجیب اللہ گاؤں کے اساتذہ ہری پور کے ہر علاقے کے اسکولوں میں تعینات ہیں۔ گاؤں میں سرکاری اسکولوں کے علاوہ 25 سے زائد پرائیویٹ اسکول بھی موجود ہیں۔ گاؤں کی مجموعی آبادی تقریباً 60 ہزار کے لگ بھگ...
    اسلام ٹائمز: دو عشرۂ فاطمیہ شیعہ کی جانب سے اس تاریخی ابهام کا عملی جواب ہے۔ جب شہادت کی درست تاریخ متعین نہ ہو سکے تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہر ممکن تاریخ کا احترام کریں اور حضرت فاطمہؑ کی عظمت کے احیاء میں کوئی پہلو تشنہ نہ رہنے دیں۔ یہ دونوں عشرے حضرت فاطمہؑ کی سیاسی، سماجی اور اخلاقی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو یاد کرنے، اُن کی مظلومیت کا تذکرہ تازہ رکھنے، اور آئندہ نسلوں کو دفاعِ حق کی اہمیت سمجھانے کا بہترین موقع ہیں۔ اس کے علاوہ دو عشرۂ فاطمیہ تاریخ کے مسخ ہونے کے خلاف ایک معنوی احتجاج بھی ہے۔ یہ عمل عبادت بھی ہے، تعلیم بھی، اور ثقافت بھی، جس کا پیغام یہ ہے کہ حضرت فاطمہؑ...
    اسلام ٹائمز: یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کے مزار کی پوشیدگی کے مختلف پہلو الگ الگ نہیں بلکہ باہم مربوط اور ایک دوسرے کو تقویت دینے والے ہیں۔ ان کی وصیت بیک وقت ایک سیاسی احتجاج بھی تھی اور ایک حفاظتی اقدام بھی۔ یہ احتجاج بعد ازاں شیعی ایمان کے امتحان اور انسان و عدالتِ موعود کے درمیان رشتہ بن کر ظاہر ہوا۔ یوں یہ تمام تہیں مل کر ایک جاودانی گواہی بن جاتی ہیں، ایسی گواہی جو تاریخ کے ضمیر کو ہمیشہ کے لیے چیلنج کرتی ہے۔ ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے (تسنیم نیوز ایجنسی کا ثقافتی تجزیہ) حضرت فاطمہ زہراؑ کی وصیت بیک وقت ایک سیاسی احتجاج اور عجیب اقدام تھی، ایک ایسا عمل جو ایمان کے امتحان...
    اسلام ٹائمز: یہ سمجھنا ضروری ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کے مزار کی پوشیدگی کے مختلف پہلو الگ الگ نہیں بلکہ باہم مربوط اور ایک دوسرے کو تقویت دینے والے ہیں۔ ان کی وصیت بیک وقت ایک سیاسی احتجاج بھی تھی اور ایک حفاظتی اقدام بھی۔ یہ احتجاج بعد ازاں شیعی ایمان کے امتحان اور انسان و عدالتِ موعود کے درمیان رشتہ بن کر ظاہر ہوا۔ یوں یہ تمام تہیں مل کر ایک جاودانی گواہی بن جاتی ہیں، ایسی گواہی جو تاریخ کے ضمیر کو ہمیشہ کے لیے چیلنج کرتی ہے۔ ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے (تسنیم نیوز ایجنسی کا ثقافتی تجزیہ) حضرت فاطمہ زہراؑ کی وصیت بیک وقت ایک سیاسی احتجاج اور عجیب اقدام تھی، ایک ایسا عمل جو ایمان کے امتحان...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں جن کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے اور 200 اسکیموں پر 18 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 76 اسکیمیں سوا 13 ارب روپے کی لاگت سے چل رہی ہیں اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 200 اسکیموں پر 18 ارب 36 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کو جدید، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نہ صرف عالمی برادری بلکہ بھارت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے میں الیکشن کے دوران کسی کو نہ روکا گیا اور نہ گرفتار کیا گیا، اس لیے شکایت کا کوئی جواز نہیں۔ ان کے مطابق انتخابی حلقوں میں ڈویلپمنٹ منصوبوں کے اعلان روکنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھی دی گئی تھی، تاہم منصوبوں کی پلاننگ مکمل ہو چکی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اور...
    بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنائے گئے ہیں اور پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او بنوں سجاد خان نے کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوشش کی اور 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی کی، جدید حفاظتی اور سیکورٹی اقدامات کی بدولت تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، آپریشنز کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 14 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ 22 شدت پسند زخمی ہوئے۔ آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود...
    لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے آل  پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد  92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے 72 پوائنٹس کے ساتھ کی دوسری پوزیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر رہا۔ پی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی باڈی بلڈنگ ٹیم کی تاریخی فتح ہے کیونکہ 16 سال بعد پی یو نے ایچ ای سی چیمپیئن شپ 2025-26 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ وی سی ڈاکٹر محمد علی کی کھیل دوستانہ پالیسیاں اور ہماری ٹیم...
    لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد 92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے 72 پوائنٹس کے ساتھ کی دوسری پوزیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر رہا۔ پی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی باڈی بلڈنگ ٹیم کی تاریخی فتح ہے کیونکہ 16 سال بعد پی یو نے ایچ ای سی چیمپیئن شپ 2025-26 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ وی سی ڈاکٹر محمد علی کی کھیل دوستانہ پالیسیاں اور ہماری ٹیم کے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان قابل تجدید توانائی کے شعبےمیں ترقی پزیرممالک کےلیےمثال بن گیا،آئندہ سال پاکستان کے انڈسٹرئیل زونز میں دن کے وقت سولر پینلز سے بننے والی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کرے گی۔ خبر رساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق سولرپینلز سے بجلی کی پیداوارمیں لاہور سب سے آگے ہیں،فیصل آباد دوسرے اور سیالکوٹ تیسرے نمبر پر ہے،رپورٹ کےمطابق پاکستان نیشنل گرڈ سے زیادہ سولر پینلز سے بجلی بنانے والا پہلا ترقی پزیر ملک بنے گا۔ سولرپینلزکی وجہ سے کاربن کےاخراج اور بلوں میں کمی آئی ہے،تاہم ڈیمانڈمیں کمی کی وجہ سے یوٹیلٹی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا انعقاد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ای اسپورٹس کو مستقبل کی ایک بڑی انڈسٹری قرار دیا تھا اور اسی وژن کے تحت یہ مقابلے شروع کیے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے زیر اہتمام سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ گیمز 2025ء کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھا، جنید بلند، ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، سندھ...
    پاکستان کے ممتاز کرکٹر اور بین الاقوامی ایمپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، ان کی عمر 86 برس 322 دن تھی۔ خضر حیات 5 جنوری 1939 کو لاہور (پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں نہ صرف ایک کھلاڑی کے طور پر بلکہ بعد میں ایمپائر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے طور پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ خضر حیات نے 21 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر پاکستان ریلوے اور پنجاب ٹیم کے لیے وکٹ کیپر اور رائٹ ہینڈ بیٹسمین کے طور پر شاندار کارکردگی دکھائی، جس دوران انہوں نے ایک سینچری، 2 نصف سینچریاں، 15 کیچز اور 3 اسٹمپ آؤٹ اپنے نام کیے۔ ایمپائرنگ کیریئر:...
    یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا شاندار انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ویک کا اہتمام طلباء اور طالبات کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کے لیے کیا گیا۔ اسپورٹس ویک میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، شطرنج اور سلو ریس سمیت متعدد مقابلے منعقد کیے گئے۔ طلباء نے اسپورٹس ویک میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں پرجوش حصہ لیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اسپورٹس ویک کو طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ وائس چانسلر اور فیکلٹی کی جانب سے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی معاونت پر...
    ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 124 میں پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ جاری حلقے میں مجموعی طور پر نو امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ ساڑھے سات لاکھ سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے...
    کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے کی سفارش ،ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو نقصان کی نشان دہی کی ،رپورٹ عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف )نے پاکستان کو بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات کرد یے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر...
    اسلام آباد (عترت جعفری)آئی ایم ایف نے کہاہے کہ بجٹ کی منصوبہ بندی اور تیاری کے مراحل کو جس طرح سے پورا کیا جاتا ہے اس سے بجٹ کی تیاری کا تمام دائرہ ایگزیکٹو کی صوابدید ہے اور کرپشن کا باعث بن سکتا ہے،غیر حقیقت پسندانہ ریونیو تخمینہ جات ،بجٹ کی پروجیکشنز اور سیلنگ کی وجہ سے اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے،بقایہ جات کا حجم بڑھ جاتا ہے،پاکستان بجٹ کی ساکھ کمزور ہے جس کی وجہ سے متعدد میکرو اور نازک گورننس کے ایشوز پیدا ہو جاتے ہیں،ریونیو کے تخمینہ اور حاصل ہونے والے ریونیو کے درمیان تفاوت ہوتا ہے،مالی سال 2023 -24ء کی مثال دیتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اس سال حکومت نے خام ریونیو وصولی...
    ہری پور: ہری پور میں حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے آج الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے شہر میں اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص کھلے عام اسلحہ لے کر نہیں گھوم سکتا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ ڈی سی ہری پور نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ...
    کراچی: شہر قائد کے نارتھ کراچی سیکٹر 11-ای کے رہائشیوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا بول دیا۔ مظاہرین جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے "پانی دو، پانی دو" کے نعرے لگاتے ہوئے عملے پر تشدد کی کوشش کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مایوس شہریوں نے پانی ٹینکروں پر انحصار کرنا ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہوگیا واٹر کارپوریشن والے پانی نہیں دے رہے اور پانی خرید کر استعمال کرنا ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے22سالہ نوجوان کی گمشدگی کیخلاف درخواست پر جیوفینسنگ اور سی ڈی آر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں 22 سالہ نوجوان کی گمشدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ محمد رحیم کی بازیابی کی کوشش کررہے ہیں۔ بازیابی کیلئے جے آئی ٹی بنادی ہے۔ رپورٹ پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ کو تفتیش کے ایس اوپیز کا علم ہے۔ نہ آپ نے چشم دید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے نہ جوفینسنگ۔ بس فائل اٹھائی اور عدالت آگئے، جے آئی ٹی کیا کرے گی۔ درخواست گزار کے وکیل عظیم خواجہ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ محمد رحیم...