2025-09-18@15:26:18 GMT
تلاش کی گنتی: 142
«اٹلی میں»:
(نئی خبر)
— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔دورے کے دوران شہباز شریف کی سعودی قیادت سے تجارتی و معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مشاورت ہو گی۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی وزیرِ اعظم کی ملاقات ہو گی جس میں مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی۔ غزہ کی تعمیرِ نو منصوبہ: برطانیہ، جرمنی، اٹلی، فرانس کی عرب اقدام کی حمایتغزہ کی تعمیرِ نو کے عرب منصوبے پر برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔...
ایران میں دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کے دہشت گردانہ اقدامات کا نشانہ بننے والے افراد کے اہلخانہ نے اٹلی پارلیمنٹ کی جانب سے مجاہدین خلق کی رکن دہشت گرد کو بہادر خاتون کا انعام دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں اٹلی کی پارلیمنٹ نے 2025ء کا بہادر خاتون کا انعام دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کی ایک رکن کو دیا ہے۔ یاد رہے ایران میں اب تک مجاہدین خلق کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں 23 ہزار بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں جن کے اہلخانہ نے اٹلی پارلیمنٹ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہلخانہ نے اٹلی کی پارلیمنٹ کے نام ایک کھلا خط...
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے تباہ کن حالات میں بہت بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے تحت فلسطینیوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے...
غزہ کی تعمیر نو کا عرب منصوبہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ سعودی عرب کے اخبارعرب نیوز کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ...
فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی تباہ حال زندگیوں میں جلدی اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔‘ یہ منصوبہ مصر کی جانب سے سامنے آیا تھا اور رواں مہینے کے...
کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا۔ میلان ایئر پورٹ پر اسپیشل اولمپکس اٹلی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا جس کے بعد پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس اور آفیشلز میلان ایئرپورٹ سے ٹیورین کے لیے روانہ ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Special Olympics Pakistan (@s.o.pakistan) ورلڈ ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مارچ کو ٹیورین کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں 93 سے زائد ممالک کے 1500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2000 رضا کار شرکت کریں گے۔ اسپیشل ونٹر گیمز میں 25 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈٰی بی) کا58واں سالانہ اجلاس 4 سے 7 مئی 2025 تک اٹلی کے شہرمیلان میں منعقد ہوگا۔ اٹلی پہلی بارایشیائی ترقیاتی بینک کے اجلاس کی میزبانی کررہاہے جبکہ یورپ میں تقریباً ایک دہائی کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا سالانہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس کاموضوع ''تجربات کے اشتراک سیکل کی تعمیر'' رکھا گیا ہے۔اجلاس میں رکن ممالک کے عہدیدار ایشیا اوربحرالکاہل کے خطہ میں ترقیاتی مسائل اور چیلنجز پر غور کریں گے ۔(جاری ہے) اجلاس میں عمومی طورپر وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز، اعلیٰ حکومتی اہلکار، نجی شعبہ و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمایندگان کے علاوہ ہزاروں افراد...
اسپیشل اولمپکس پاکستان کا 25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ تک جاری رہنے والے گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔ پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔ اسپیشل اولمپکس...
اٹلی کے سفیر سے گفتگو میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے عالمی برادری سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی اپیل کی۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے عراق میں اٹلی کے سفیر نیکولو فونٹانا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کے شہریوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی اور اسرائیلی جارحیت کو پورے علاقے کے لیے تباہ کن اور انسانی جانوں کے قتل عام کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ کے مظلوم عوام کی...
پاکستان اور اٹلی نے اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان چھٹے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دور روم میں ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے تجارت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ساتویں دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون...
اٹلی کے سب سے بڑے اخبار میں 200 یہودیوں کے مشترکہ بیان میں اٹلی کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اطالوی یہودیوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اٹلی کی حکومت کو اس منصوبے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اطالوی یہودیوں نے غزہ کی پٹی میں "نسلی تطہیر” کے منصوبے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کرے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات بدھ کے روز اٹلی کے سب سے بڑے اخبار ''لا ریپبلیکا'' میں شائع کردہ 200 سے زائد یہودیوں کے شائع کردہ ایک...
امریکہ(نیوز ڈسک) امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس بات...
پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن،مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔ سینئروزیر مریم اورنگزیب سے اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین بھی شرکت تھے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ہوجائے گی،ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزید تیز ہوگی۔منصوبے سے...
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اٹلی کے ساتھ ڈیری کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار، ترسیل کے عالمی معیار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد کی سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اوروزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین سے ملاقات کی، منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔ اعلی نسل کی بھینسوں کی افزائش، دودھ کی پیداوار بڑھانے، پیکجنگ اور برآمدی معیار بڑھانے پر مل کر کام ہوگا، دودھ ٹھنڈا کرنے اور محفوظ بنانے سمیت ڈیری کے...
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی جانب سے دی گئی معلومات پر یہ کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دو اہم کارندوں، شفیع اللہ اور خورشید، کو پشاور کے وزیرستان پلازہ، صدر میں واقع ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایجنٹ نہ صرف افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی بھیجنے میں ملوث تھے بلکہ کابل سے سعودی عرب تک اسمگلنگ نیٹ...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
مقررین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ہٹلر کی فسطائی سوچ پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس” منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں اٹلی کے مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر...
اٹلی میں آتش فشاں پھٹنے کا عمل دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح اٹلی کے قریب جزیرے سسلی میں جمع ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس منظر کو دیکھنے کے لیے ہزار وں اطالوی اور غیر ملکی سیاح سسلی میں جمع ہوئے ہیں، تاہم اس علاقے کے میئر کی جانب سے لوگوں کو لاوے کے قریب جانے سے روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہری تحفظ کے ادارے کی جانب سے رضا کاروں کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے، تاکہ بوقتِ ضرورت امداد اور بچاؤ کے کاموں میں دقت پیش نہ آئے۔ یہ پہاڑ مسلسل لاوا اور راکھ اُگل رہا ہے، جس کی وجہ سے فضائی ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔ نزدیک ترین...
بریشیا، اٹلی: تحریکِ کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریکِ کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، میلان کے اسسٹنٹ قونصل جنرل احمد ولید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقار خان اور APHC کی رکن شمیم شاول نے شرکت کی۔ افضل...
اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘ کے قیام کا اعلان کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی شمولیت ضروری ہے۔اطالوی...
بلوچستان کے ضلع سبی کے دور افتادہ گاؤں لونی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی، محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 40 سے زائد ممالک کے ہزاروں طلبہ کو شکست دی۔ یہ کہانی عزم اور حوصلے کی ہے۔ ان بہن بھائی نے غربت، قبائلی روایات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ خاص طور پر وجیہہ نے خواتین کی تعلیم کے خلاف موجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ جعلی نکلا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 سال قبل غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ گیا تھا۔ بیان کے مطابق ملزم نے یورپ سے پاکستان واپس آنے کے لئے ایجنٹوں سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) اطالوی حکام کے مطابق ان کے ایک بحری جہاز کے ذریعے منگل کو ان 49 تارکین وطن کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر انہیں البانوی بندرگاہ شینگجن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن ماضی میں دو بار اپنی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے بعد اب تیسری بار یہ کوشش کر رہے تھے کہ ان کی پناہ کی درخواستوں پر البانیہ کے خصوصی مراکز میں کارروائی شروع ہو جائے۔ ماضی میں بھی اطالوی حکام کی طرف سے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔ تارکین وطن کی قومیت اطالوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی قومیت کی وضاحت کیے بغیر یہ...
یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنے ہاں پناہ دینا چاہیے،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف، چیف آف سٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں جیو سٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ اٹلی کے فوجی...
راولپنڈی: پاکستان اور اٹلی نے سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا عزم دہرایا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر اٹلی میں ہیں،چییرمین چیف آف جنرل سٹاف نے اٹلی کے وزیر دفاع گوئیدو کروسیٹو، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لوسیانو پورٹولانو، اطالوی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل کارمائن میزیلو اور لیونارڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کارلو گوالدارونی سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف، چیف آف سٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں جیو سٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ رانجی...
فوٹو آئی ایس پی آر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف اسٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ اٹلی کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع اور اٹالین چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹالین فوج کے چیف آف اسٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اٹلی کے شہر روم میں اپنے صدر دفتر میں چینی نئے سال کی استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں ایف اے او کے رکن ممالک کے نمائندے، مبصرین کے نمائندہ دفتر کے سفراء، اٹلی میں مختلف ممالک کے سفراء، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، ایف اے او کے ایگزیکٹوز اور دیگر افراد شامل تھے۔ استقبالیہ میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے عملے نے چانیز نیو ایئر کے نغمے پیش کیے۔ فنکاروں نے چینی مارشل آرٹس، موسیقی، روایتی رقص اور دیگر پرفارمنسز بھی پیش کیں، جس سے شرکاء کو چینی جشن بہار کا خصوصی...
اٹلی کو یورپ میں اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی میں اہم مقام حاصل ہے اور طلبا کی خواہش ہوتی ہے کہ ان یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کی جائے۔ قواعد کے مطابق پاکستانی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے طلبا کو اپنے ملک میں مقیم اطالوی قونصل خانے میں اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ درخواست دہندگان کو مندرجہ ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ داخلہ ویزا درخواست فارم۔ حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر۔ پاسپورٹ ویزا کے بعد کم از کم تین ماہ تک کارآمد ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے کورس میں اندراج یا پری انرولمنٹ۔ اٹلی میں رہائش کا ثبوت۔ اٹلی میں قیام کے لیے ثبوت فنڈز۔ میڈیکل انشورنس وطن واپسی کے لیے درکار مالی ذرائع کی دستیابی کا ثبوت۔...
روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں قید ایرانی تاجر محمد عابدینی کو رہا کر دیا گیا۔ اطالوی وزیرِ انصاف کارلو نارڈیو کا کہنا تھا کہ ایرانی تاجر کو قانونی طور پر امریکا کے حوالے نہیں کر سکتے۔ خبررساں اداروںکے مطابق ایرانی تاجر کو دسمبر میں امریکا کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ پر اٹلی کے شہر میلان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے 38 سالہ محمد عابدینی اور 42 سالہ مہدی محمد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا سے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی دینے کی سازش کی تھی۔ وزیرِ انصاف کا کہنا ہے کہ اٹلی سے عابدینی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ موجودہ قانون کا صرف سزا یافتہ شخص پر...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللّٰہ، سمیع اللّٰہ، احسن اللّٰہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات اقر این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا سے متعلق سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے اور متعلقہ اتھارٹی سے ویریفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔ محمد عمران کو...
سیالکوٹ،سمبڑیال ( نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کر دی۔ تحصیل سمبڑیال کے رہائشی عمران کی بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستے میں نوٹ برسانے شروع کر دئیے۔ بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر نوٹ برسائے گئے۔ پیسے لوٹنے کے لیے دور دراز سے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں اُمڈ آئے۔ سپین اور کینیڈا سے آئے دولہا کے بھائیوں کے مطابق شادی میں 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔