2025-11-25@20:28:18 GMT
تلاش کی گنتی: 61753
«جیا پردہ»:
(نئی خبر)
لندن: برطانیہ میں سال 2023 کی سب سے مقبول شادی کی تاریخ اور دن کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔ نیشنل اسٹیٹیسٹکس کے ادارے (ONS) کے مطابق 2 ستمبر 2023 وہ دن تھا جب انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ شادیاں ہوئیں، اور اسی روز 3 ہزار 227 جوڑوں نے رشتۂ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں ہفتہ (Saturday) شادیوں کے لیے سب سے پسندیدہ دن رہا، جس روز ہونے والی شادیوں کی شرح 41.9 فیصد رہی اور مجموعی طور پر 93 ہزار 918 شادیاں ہفتے کے روز انجام پائیں۔ سول پارٹنرشپ کے لیے بھی ستمبر سب سے مقبول مہینہ رہا، جس میں 744 سول پارٹنرشپس ریکارڈ کی گئیں، جو کل...
دبئی ایئر شو 2025 کا آخری دن تھا۔ آفتاب کی روشنی میں جگمگاتے رن وے پر ہزاروں تماشائی سانس روکے ایوی ایشن کی دنیا کے حیرت انگیز مظاہرے دیکھ رہے تھے، کہ اچانک ایک دھماکہ خیز منظر حقیقت بن گیا۔ بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ HAL Tejas خطرناک مینورگ (manuvering ) کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، آگ کے گولے میں لپٹا، اور زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت نے نہ صرف ایئر شو کو سوگوار کر دیا، بلکہ بھارت کے ’ناقابلِ شکست فضائیہ‘ والے بیانیے کی بنیاد بھی ہلا کر رکھ دی۔ ابتدائی انکوائری یا پراپیگنڈا؟ دنیا کا سوال؟ حادثے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ’ہائی لیول انکوائری‘ کا اعلان کر دیا،...
فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشن(آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اورعدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں۔یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کمیٹیاں بنی...
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کی خشک سرزمین پر ایک نئی امید نے جنم لے لیا،زعفران کی فصل جو کم پانی میں زیادہ منافع دے وہ صوبے کے کسانوں کے لیے خوشحالی کا نیا دروازہ کھول رہی ہے۔ کوئٹہ کی زرخیز زمینوں پر زعفران کی کامیاب کاشت نے علاقے میں زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں، صوبےمیں پانی کی قلت اور بارشوں کی تشویشناک حد تک کمی کسانوں کو اس فصل کی جانب راغب کر رہی ہے زعفران کم پانی اور زیادہ آمدن کا ذریعہ بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زعفران کی عالمی مارکیٹ میں فی کلو 8 سے 10 لاکھ روپے تک مانگ ہےیہی وجہ ہے کہ یہ فصل بلوچستان کے کسانوں کے لیے غیر...
مسئلہ ریاستِ افغانستان سے ہے، عوام سے نہیں؛ دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے۔ منگل کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ *”دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا، اور ان کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔”* ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خطے میں امن...
اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 11نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا کا ویڈیو بیان بھی چلایا۔ وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملے میں ملوث مرکزی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور اسلام آباد کے ہائی سیکیورٹی ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکا، جس کے باعث بڑا جانی نقصان...
جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے، اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی، ان کی تجاویز لیتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ27ویں آئینی ترمیم میں ہمیں نظرانداز کیا گیا، حکومت کا کام تھا وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتی، سب سے پہلے ہمیں بنیادی مسئلے کو دیکھنا ہے، ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، 27ویں ترمیم...
پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے متعلق بیان دیتے نظر آتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو ’دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا‘۔ میزبان نے جب ان سے استفسار کیا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی کس طرح ممکن ہے، تو مفتی قوی نے راکھی ساونت کے مذہب کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا...
، مولانا فضل الرحمان —فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے نہ دستور میں بہتری آئے گی نہ یہ عوامی مفاد کا تقاضا پورا کرے گی۔ حکومت مکمل طور پر عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی گئی، عدلیہ سے متعلق 26ویں ترمیم ابھی بھی عدالت میں ہے اور نئی ترمیم لائی گئی، جے یو آئی آئینی عدالت کے حق میں تھی، اپوزیشن اور...
ویب ڈیسک: شرجیل میمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں۔ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے۔ ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں،ہماری مجلس شوریٰ میں فیصلے کی سب نے توثیق کردی،کچھ عرصہ پہلے 26 ویں ترمیم آئی، حکومت سےمذاکرات ہوتے رہے،اس وقت تحریک انصاف آن بورڈ تھی،ہم ان کی تجاویز لیتے رہے،ہم ان کی تجاویز پرکھڑے ہوئے اورحکومت سے تجاویز پرعمل کرایا،یہی وجہ ہےکہ 26 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظورہوئی تھی۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر...
پاکستان ے کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی، اعصام الحق نے اپنے کیریئر کا اختتام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں جاری پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اعصام الحق کا یہ آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیں گے دو دہائیوں تک عالمی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اعصام الحق نے 18 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے اور 2010 میں یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اعصام الحق نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور ان کا شمار پاکستان...
اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی خدشات پر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سکیورٹی خدشات پر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا دورہ بھارت ملتوی کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا جس دوران ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر قیادت سے ملاقات ہونا تھی۔ اس سے قبل نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ بھارت بھی منسوخ کردیا تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم آخری بار سال 2018...
سری نگر: خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ کشمیری خواتین ہیں جو دہائیوں سے بھارتی ریاستی جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین، معاشرے کا کمزور طبقہ ہونے کے باعث بھارتی فورسز کی کارروائیوں کا براہِ راست نشانہ بنتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قابض افواج خواتین کی عصمت دری کو منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، اور ہزاروں خواتین جنسی ہراسانی، ذہنی اذیت اور جسمانی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف ایک مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کی شکایت دائر کر دی ہے، جس میں انہوں نے شدید جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ درخواست کی سماعت منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایس سی تاڈے کے روبرو ہوئی، جنہوں نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر مقرر کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟ کرنجوالا اینڈ کمپنی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سلینا جیٹلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے...
اداکارہ نادیہ خان نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری اب مکمل طور پر بیرونی مواد کی نقالی پر چل رہی ہے۔اپنے پروگرام میں فلم ’’چوہدری‘‘ کی پروڈیوسر نِیہا لاج سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے کہا ہے کہ 2022 میں بننے والی پاکستانی فلم کی کہانی کو اب بالی ووڈ سنجے دت کے ذریعے دوبارہ پیش کر رہا ہے جو براہِ راست نقالی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پر بین الاقوامی مواد کا جنون سوار ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری کی اپنی تخلیقی صلاحیت ختم ہوچکی ہے، نہ معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور نہ اچھے گانے سامنے آرہے ہیں۔نادیہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی سینما اب حب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انتہا پسند آسٹریلوی سینیٹر پالین ہنسن کو پارلیمنٹ میں برقعہ پہن کر مسلمانوں کے اس روایتی لباس پر پابندی کے حق میں احتجاج کرنے پر ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز آسٹریلوی سیاستدان پالین ہنسن کی اس حرکت پر دیگر سینیٹرز نے شدید تنقید کی اور بعد ازاں انہیں رسمی طور پر سرزنش بھی دی گئی، جبکہ ایک ساتھی سینیٹر نے ان پر ’نسل پرستانہ رویہ‘ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔کویینز لینڈ سے تعلق رکھنے والی ہنسن ’ون نیشن‘ پارٹی کی رکن ہیں اور وہ ایک بل متعارف کرانے کی کوشش کر رہی تھیں جس میں عوام میں مکمل چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی عائد...
کریڈٹ کارڈ بنانےوالی خاتون سےجنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانےوالے مفرور ملزم نےمزید تصاویر وائرل کردیں
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا سے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر ہٹانے اور عدالتی حکمنامے کی نقول آئی جی پولیس کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی عدن گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایس پی انویسٹی گیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مارے گئے۔ ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مفرور ملزم نے مزید تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں ہیں، پولیس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم برادرہُڈ کے چند ونگز کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت امریکی انتظامیہ مسلم برادرہُڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری آگے بڑھائے گی۔ حکم نامے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کے بعض حصوں کو فارن ٹیراسٹ آرگنائزیشن (FTO) اور اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیراسٹ کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق روبیو اور بیسنٹ کو امریکی اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے ساتھ مشاورت کرکے یہ جائزہ رپورٹ بھی تیار کرنا...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں غزہ جنگ کے آغاز سے جاری سیاسی و عسکری تقسیم ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جب کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو نہ روک پانے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش میں فوج اور حکومت کے درمیان تناؤ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں فریق اپنی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے سے انکاری ہیں اور ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش میں الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے اسرائیلی قیادت کی اندرونی کمزوریوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیر دفاع...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کے دیرینہ مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب دفاعی و تزویراتی تعاون پر کتاب کی رونمائی، ماہرین کا مثبت رد عمل گزشتہ ہفتے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ داخلہ اور سعودی سفیر...
سر کاری مکانوں میں رہائش پذیر یا منتظر وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔وزارت نے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ اکا مو ڈیشن ایلو کیشن رولز2002 میں تر میم کردی گئی ہے جس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسفر ہونے والے وفاقی ملازمین کو مکان کی تبدیلی کا استحقاق ختم کردیاگیا ہے۔اب ٹرانسفر ہونے والے ملازم کو جنرل ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن کراکے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔اس سے قبل دوسرے شہر سے تبدیل ہوکر آنے والے تبدیلی کے نام پر مکان الاٹ کرا لیتے تھے جس سے ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بحیرہ کریبیئن کی گہرائیوں میں 3 صدیوں سے دفن خزانہ بالآخر سطحِ آب پر آنا شروع ہوگیا ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے قیمتی ڈوبے ہوئے اثاثوں میں کیا جاتا ہے۔اٹھارویں صدی کے مشہور ہسپانوی جنگی جہاز سان جوز کے ملبے سے خزانے کی پہلی قسط نکال لی گئی ہے اور اس دریافت نے پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر تاریخ، دولت اور ملکیت کے پرانے تنازع کو تازہ کر دیا ہے۔ اس جہاز پر موجود سونے اور چاندی کے 10 ملین سے زائد سکے آج کی قیمت کے مطابق تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت رکھتے ہیں، جس کے باعث یہ ملبہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ مطلوب اور متنازع سمندری ورثہ سمجھا جاتا ہے۔سان...
الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ رہورٹ کے مطابق جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں قائم ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور حلقے کے 22 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ اپنی درخواست میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال کاکڑ نے این اے-251 (ژوب/قلعہ سیف اللہ/شرانی) میں عام انتخابات 2024 کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور جعلی ووٹوں کا الزام لگایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو ڈی سیٹ کیا جائے اور انہیں کامیاب امیدوار قرار دیا...
پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے کمپلیکس میں منعقدہ ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔الوداعی خطاب میں اعصام نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز کو یاد کیا اور اپنے والدین سمیت فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل حوصلہ افزائی اور سپورٹ ان کی کامیابی کا بنیادی سبب رہی۔انہوں نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے کیرئیر کا آخری پروفیشنل مقابلہ ثابت ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور گریڈ 20 کے حیوانیات کے پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ میرپورخاص کے ریجنل ڈائریکٹر اور گریڈ 20 کے پروفیسر میر چند اوڈ کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو گورنمنٹ بوائز کالج گلستان جوہر کراچی کا پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر، وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اپنی 5 سالہ مدت مکمل کر لی۔ آخری اجلاس پیر کو اسمبلی ہال میں اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اراکین نے اکثریت سے 12 بل منظور کیے، جن میں جی بی ٹورزم ایڈونچر ٹورزم مینجمنٹ بل 2025 اور جی بی ٹوبیکو کنٹرول بل شامل ہیں۔ اجلاس میں اراکین نے 2 قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کیں، جن میں ریسکیو 1122 اور لوکل کونسل کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ شامل تھا۔ اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ دریاؤں کے پانی سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرنا تقریباً بند کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بھارت اب پاکستان کو دریاؤں میں آنے والے پانی کے بارے میں صرف اتنی اطلاع دیتا ہے کہ سیلابی ریلا اونچے درجے کا ہے یا نچلے درجے کا مگر وہ اصل اعداد و شمار خصوصاً کیوسک میں بہاؤ فراہم نہیں کرتا جو معاہدے کے تحت شیئر کیے جانے لازمی ہیں۔ خواتین کا موبائل ہیک کرنے کے بعد انہیں بلیک میل کرنیوالے ملزم سمیر عرف "PK" نےگرفتاری کے...
لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ پر جانے کی اجازت دینے والے سنگل بنچ کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، شیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ و امیگریشن حکام نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ڈویژن بنچ نے اس معاملے میں انٹرا کورٹ اپیل منظور کی اور شیخ رشید کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ آج کی سماعت میں جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمرے کی اجازت پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے بعد ازاں سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر...
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک یونیورسٹی کی طالبہ کو آن لائن پیسے کمانے کے جھانسے میں اغوا کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واردات تین روز قبل پیش آئی۔ ڈی پی او ساہیوال، عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی تھی، لیکن کچھ دیر بعد اس کا فون بند ہو گیا اور وہ یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اسے آن لائن پیسے کمانے کا لالچ دے کر اغوا کیا۔ فرید ٹاؤن پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو سیالکوٹ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغواکار خاتون کو گرفتار کیا اور...
سال 2024 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے پاکستانی شہریوں کی درخواستیں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، اس سال مجموعی طور پر 40 ہزار اسائلم درخواستیں جمع ہوئیں، جن میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی طرف سے دی گئیں۔ یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے، اور پاکستان دنیا کے 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام پاکستانی درخواست دہندگان ابتدا میں وزٹ، ورک یا اسٹوڈنٹ ویزے کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے، اور بعد میں انہوں نے اسائلم کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ برطانیہ کے...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا۔ سعدیہ امام 2012 میں شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں ان کی بیٹی میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔ حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی بیماری کو اپنی ہی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔ سعدیہ امام نے بتایا کہ میرب اگست میں پیدا ہوئی تھی اور جرمنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر کا موسم بہت شدید ہوتا ہے۔ مجھے مشورہ ملا کہ اسے گرم رکھوں لیکن میں یہ بھول گئی کہ گھر پہلے ہی ہیٹر سے گرم تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے زیادہ...
نیویارک: اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت اپنے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور بچیاں اپنے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شوہر، پارٹنر، والد، بھائی یا دیگر قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا، جب کہ مردوں میں یہ شرح صرف 11 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق 50 ہزار خواتین کے قتل کا مطلب...
پاکستان کے کامیاب ترین ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ Pakistan's legendary tennis player @aisamhqureshi fought back tears as he announced his retirement at Pakistan's first-ever ATP Challenger tournament ????????✨???? ????Former world No. 8 in doubles ????US Open finalist (men’s doubles & mixed doubles, 2010) ????Winner of 18 ATP titles pic.twitter.com/YC6k0ttMHT — Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) November 25, 2025 اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ اعصام الحق کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں...
کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر ویرانے میں لایا تھا، جہاں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ بچیوں کی چیخ و پکار سن کر فوری کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق ملزم 10 سالہ نعیمہ اور 8 سالہ ایمان کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا، جہاں اس نے دونوں بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی۔ 8 سالہ ایمان کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچیوں کو ریسکیو کرکے والدین کے سپرد کیا جب...
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان ٹیلی ویژن کے مشترکہ زیر اہتمام پہلے “سلک روڈ اسٹار” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کا فائنل مرحلہ آستانہ میں منعقد ہوا۔ قازق صدر قاسم توکایف نے ایک تہنیتی خط بھیجا، جس میں انھوں نے مقابلے کی کامیاب میزبانی پر سی ایم جی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اپنے تہنیتی پیغام میں توکایف نے کہا کہ “سلک روڈ اسٹار” ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافتی سفارتکاری کا ایک نمونہ ہے، جو مختلف ممالک کی تاریخی روایات اور فنکارانہ کامیابیوں کا بھرپور...
چین بیرون ملک سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں مستقل طور پر تیسرے نمبر پر برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ :رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، مختلف شعبوں میں چین کی کل عالمی براہ راست سرمایہ کاری 923.68 بلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ پیچیدہ اور غیر مستحکم عالمی ماحول کے پس منظر میں، چین کی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں عالمی رجحان کے برعکس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سرمایہ کاری کا حجم دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ چینی کمپنیاں مختلف شعبوں میں بیرون ملک فیکٹریاں قائم کر رہی ہیں، اور یہ دنیا کے 151...
چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر china russia WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : ساتواں چین روس انرجی بزنس فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں انھوں نے نشاندہی کی کہ چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا آغاز بہت پہلے ہو گیا تھا اور اس کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی ایک مثال ہے، جس نے دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی اور عوام کی بہبود کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔شی جن پھنگ...
عالمی اقتصادی گورننس میں مزید “جنوبی طاقت” کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ :جی 20 رہنماؤں کا بیسواں سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے دوران چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اپنی تقاریر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی میں کمزوری ، اختلافات اور حکمرانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یکجہتی اور تعاون ضروری ہے۔ ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا جو کہ جی 20 سربراہی اجلاس کی تاریخ میں پہلا موقع ہے، جس سے تمام فریقوں کی جانب سے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی ایس ایل کی مضبوط ٹیم لاہور قلندرز نے لیگ کے ساتھ اگلے 10 برس کے لیے معاہدے کی باضابطہ تجدید کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف فرنچائز کی اپنی کامیابیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پی ایس ایل کی وسیع ہوتی ہوئی وسعت، اس کی معاشی قدر اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ای وائی کی ویلیوایشن رپورٹ حاصل کرنے کے بعد معاہدے کی توثیق کی جسے ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق لاہور قلندرز نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کی مضبوطی پر یقین کا اظہار...
شائقین کے لیے اپنی پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ سیلفی بنانا ہمیشہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، اور حال ہی میں قومی کرکٹر نسیم شاہ نے بھی ایسا ہی لمحہ شیئر کیا۔ سہ ملکی سیریز کے ایک میچ کے بعد نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے، جہاں مداح ان سے تصاویر لینے لگے۔ اس دوران ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی، جس پر نسیم شاہ نے معصومانہ انداز میں کہا،’’یار، گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔‘‘ نسیم شاہ کے اس سادہ اور مخلص جواب نے وہاں موجود تمام شائقین کو قہقہوں سے بھر دیا اور لمحے کو...
متنازع ٹوئٹ کیس: ہادی علی چٹھہ اور پراسکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کردیا گیا۔ شکیل احمد ایڈووکیٹ نئے اسٹیٹ کونسل مقرر کیے گئے، اس قبل مقرر کردہ اسٹیٹ کونسل پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیجانب سے اعتراض کیا گیا تھا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکلاء کیجانب سے اسٹیٹ کونسل کی حمزہ شہباز کیساتھ تصاویر عدالت میں پیش کی گئیں تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی کیجانب سے سیاسی وابستگی کی بنا کر...
پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی شمسی توانائی کی مانگ کے باعث دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، توقع ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں ملک کے چند بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دن کے وقت بجلی کی پیداوار گرڈ کی ضرورت سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ سرکاری افسر عائشہ موریانی کے مطابق ان شہروں میں پہلی بارمنفی طلب پیدا ہوسکتی ہے، یعنی صارفین گرڈ سے بجلی لینے کے بجائے اپنی چھتوں پر لگے سولر پینلز سے اضافی بجلی واپس گرڈ میں شامل کریں گے۔...
اسکینڈلز کے باعث شہرت رکھنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کر دیا ہے۔ سامعہ نے اپنی ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی مدد فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا: فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہے۔ اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔” یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا...
صدر آصف زرداری نے زندگی میں تقریباً سب کچھ حاصل کر لیا،لیکن ان کی آخری خواہش کیا ہے؟سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے بتا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی آخری خواہش کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے پروگرام مدمقابل میں اینکرپرسن نے ربیعہ خان نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ اتحاد قائم رکھنے کیلئے کیا مانگ سکتی ہے؟ویسے تو پیپلزپارٹی نے خود کو محفوظ کرلیاہے۔ اس پر معروف صحافی اور سینئرتجزیہ کار رؤف کلاسرا کا کہناتھا کہ انسان اگر اتنا مطمئن ہوتا تو زندگی میں یہ سارے پھڈے اور فسادات نہیں ہوتے،انسانی خواہشات کا کوئی اختتام نہیں۔ سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟ ان کاکہنا تھا کہ قرآن پاک کی ایک آیت...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
1989ء سے اب تک بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے 22 ہزار 9 سو 91 کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج دنیا بھر میں ”خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن” منایا جا رہا ہے جب کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین 1947ء سے بھارت کے مسلسل فوجی قبضے اور سیاسی ناانصافیوں کی وجہ سے ناختم ہونے والے مصائب، ریاستی دہشت گردی، مظالم، خوف اور اذیت کا بدستور شکار ہیں۔ ذرائع کی طرف سے آج کے دن کی مناسبت سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ37 برس کے دوران اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران 2ہزار 3سو...
علی ساہی :صوبہ بھر میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے. رواں ماہ اس مہم کے تحت کارروائیوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ٹریفک پولیس نے لاہور میں تقریباً 50 ہزار، فیصل آباد میں 18 ہزار اور گجرانوالہ میں 13 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا ہے. ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ اور لا انفورسمنٹ کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں حادثات میں مسلسل کمی دیکھی گئی...
لاہور ایکسپو سینٹر میں 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ نمائش 22 سے 24 نومبر تک ای کامرس گیٹ وے پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور SIFC کی اسٹریٹجک معاونت شامل تھی۔ تقریب کی صدارت یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس۔ ایم۔ تنویر نے کی، جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر چیمبرز کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ میں 30 ملین ڈالر کے یقینی اور متوقع معاہدے کیے گئے اور یہ کاروباری لحاظ سے ریکارڈ ساز کامیابی رہا۔ نمائش میں 10 سے زائد ممالک...
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں برس تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور حیران کن طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔ اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1999 میں 53 انٹرنیشنل میچز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف 2000 اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی 2007 میں 53،...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور پاکستان عالمی برادری کی طرح دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ صدر زرداری نے زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے۔ ساتھ ہی مضبوط قانونی فریم ورک کے ساتھ معاشرتی اور ثقافتی رویوں میں تبدیلی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اس برس کے موضوع، ’’تمام خواتین و لڑکیوں...
فرانس کے ایک شہری، جو آن لائن ‘Glubux’ کے نام سے مشہور ہیں، گزشتہ 8 سالوں سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، Glubux نے تقریباً 1,000 استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور ان کے اندر موجود سیلز (زیادہ تر Lithium-ion 18650) نکال کر ایک خاص ریک سسٹم میں دوبارہ ترتیب دی، تاکہ زیادہ مستحکم اور قابلِ اعتماد بیٹری پیک تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے سولر پینلز بھی نصب کیے اور بیٹری بینک کو گھر سے تقریباً 50 میٹر دور ایک الگ شیڈ میں رکھا تاکہ شارٹ سرکٹ یا آگ کے خطرات کم ہوں۔ یہ سسٹم پچھلے 8 سالوں سے بغیر کسی بیٹری فیل ہونے...
—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔عدالت نے 23 دسمبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیعجعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانئ پی...
راولپنڈی: ایف آئی اے نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر ایک منفرد اور قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ اگر کسی شہری کو دستی، مینول یا کسی بھی ایسی شکل میں...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت ہوئی،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا، شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا۔ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی راہنماوں اور کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی، پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
فرانس کا ایک شہری جو آن لائن ’Glubux‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، 8 سال سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبکس نے 1,000 لیپ ٹاپ بیٹریاں (استعمال شدہ) اکٹھی کیں اور ان کے اندرونی سیلز (زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650) باہر نکالے جس کے بعد اس نے ان سیلز کو ایک خاص ریک سسٹم میں ری ارینج کیا تاکہ وہ زیادہ مستحکم بیٹری پیک بن سکیں۔ اس نے سولر پینلز بھی لگائے اور یہ بیٹری بینک ایک الگ شیڈ (تقریباً 50 میٹر دور) رکھا تاکہ آگ یا شارٹ سرکٹ کا خطرہ کم ہو۔ اس کا یہ سسٹم پچھلے 8 سالوں سے بغیر کسی بیٹری سیل...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔ عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنایا جائے گا۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے، پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے، 824 ارب روپے کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ کمیٹی نے صوبوں کو فوری طور پر دریاؤں پر تجاوزات مکمل طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 22 دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مسلسل بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت اور قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس مقصد...
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کی بنیاد علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع تھی۔ فورسز نے انتہائی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے پورا آپریشن بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد باضابطہ طور پر تحلیل ہوگئی۔ آئینی تقاضوں کے تحت نئے نگران سیٹ اپ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خطے کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان میں نگران انتظامیہ کی سرگرمیاں باضابطہ طور پر شروع ہونے والی ہیں، جو آئندہ انتخابات کے شفاف انعقاد کی ذمہ دار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئینی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوگئی، جس کے نتیجے میں وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور ان کی کابینہ بھی اپنے عہدوں...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور ذاتی زندگی سے متعلق اہم گفتگو کی، اداکار کا کہنا تھا کہ میں وہ شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ میری کہانی بہت سادہ ہے، میرا اور ایک لڑکی کا تعلق تھا، ہر رشتے میں اچھے برے دن آتے ہیں لیکن ہمارے برے دنوں میں ایک بہت برا دن بھی آیا۔ شاید وہ ڈر گئی اور اس کے بعد جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا...
اپنی بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث میڈیا انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی میزبان متھیرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ متھیرا حال ہی میں ایک فیشن شو کے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جہاں ان کی واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ متھیرا طویل عرصے سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور متعدد شخصیات کا انٹرویو کرچکی ہیں۔ وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ہمیشہ کھل کر اپنی جدوجہد، وزن میں اتار چڑھاؤ اور نئی چیزیں آزمانے کے شوق کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں۔ فیشن شو میں متھیرا نے سلک کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو شادیوں کے سیزن کے...
لاہور ایکسپو سنٹر میں 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 22 سے 24 نومبر لاہور ایکسپو سینٹر میں ای کامرس گیٹ وے پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ ایونٹ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے اختتام پذیر ہوا۔ تقریب کی صدارت یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس۔ ایم تنویر نے کی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور مختلف چیمبرز کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ نے 30 ملین ڈالر کے یقینی اور متوقع معاہدوں کے ساتھ ریکارڈ ساز کاروباری کامیابی حاصل کی۔ نمائش...
ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈ میں منتخب ممبران کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 44 میں سے 37 کنٹونمنٹس بورڈ کے وائس پریذیڈنٹس منتخب ممبران کے اختیارات ختم ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن شیڈول پر اب ان کنٹونمنٹس میں نئے بلدیاتی الیکشن ہونگے۔ نئے الیکشن تک اب ہر کنٹونمنٹ بورڈ میں دو رکنی نامزد کئیر ٹیکر بورڈ کام کرے گا جبکہ دو رکنی کئیر ٹیکر بورڈ میں ایک نامزد سویلین ایک نامزد فوجی ممبر ہوگا۔ علاوہ ازیں کنٹونمنٹس ایگزیکٹیو آفیسرز سے کئیر ٹیکر بورڈ کے لیے نام طلب کرلیے گئے ہیں۔ کئیر ٹیکر بورڈ کے لیے نام 26 نومبر کو دفتری اوقات ختم ہونے سے پہلے ریجنل ڈائریکٹر ایم ایل سی کو فراہم کرنے ہونگے ۔ منتخب ممبران...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ نہیں میزان بینک کے آفیشل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والا اس کے بینک اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات بتا کر OTP مانگ کر اکاؤنٹ خالی کرنے کی کوشش کرتا رہالیکن میں نے کال ریکارڈ کی اور ویڈیو کے ذریعے عوام کو خبردار کیا۔ تفصیلات کے مطابق عمار خان یاسر کا کہناتھا کہ ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جس کے بعد متعدد لوگوں نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ بھی ایسے ہی فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ کئی افراد کے 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے جبکہ ایک شخص کے 16 لاکھ روپے تک نکال لیے...
بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور ریئلٹی شو جج فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی آمدن ان کے پورے فلمی کیریئر کی کمائی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ فرح خان جنہوں نے ’جو جیتا وہی سکندر‘ کے مقبول گیت ’پہلا نشہ‘ کی کوریوگرافی سے شہرت پائی اور بعد ازاں ’میں ہوں نا‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں ڈائریکٹ کیں، وہ انڈین آئیڈل، جھلک دکھلا جا، ناچ بلیے، انڈیا گاٹ ٹیلنٹ اور سیلیبریٹی ماسٹر شیف سمیت کئی ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان...
ویب ڈیسک : دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن آج منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین پر تشدد کو ختم کرنے کیلئے شعور بیدار اور مضبوط اقدام کرنا ہے۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ہرسال 25 نومبر کو منایا جاتا ہے، اس روز اقوام متحدہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے حکومتوں کی طرف سے کئے گئے اقدام کا جائزہ لیتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز سیکڑوں خواتین اور لڑکیاں اپنے قریبی ساتھیوں کے ہاتھوں قتل ہوجاتی ہیں یاجسمانی اور جنسی تشدد برداشت کرتی ہیں۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے بنگلادیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کے لیے باضابطہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ ٹی سی پی کے مطابق چاول کراچی پورٹ کے راستے برآمد ہوگا۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی بولی دی جا سکے گی۔حکام کے مطابق کنٹریکٹ ملنے کے بعد 45 دن کے اندر اندر ترسیل یقینی بنانا ہوگی۔ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بنگلادیش کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے کراچی پورٹ کو چین اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت خطے کے دیگر...
رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ اُن کی ویڈیو میں اووَر ایکٹنگ ہے۔ رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔ ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔ عجب بٹ اپنے تنازعات...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عالمی دباؤ اور مسلسل مطالبات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے بدستور جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کے غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل اب تک 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جن واقعات میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اُنروا نے بھی غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی مکمل طور پر امداد پر منحصر ہے اور اکثر لوگوں کو دن میں صرف ایک بار کھانا مل...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون پر تشدد اور اس کے بال کاٹے جانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنا نام ایمان بتایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ ثنا نامی لڑکی اور ارمان نامی شخص اسے اس کے گھر سے لے کر مصریال روڈ، کرسچن کالونی میں واقع ایک فلیٹ میں گئے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال کاٹے گئے اور ویڈیو...
نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ بی جے پی ایسے اداروں میں مذہبی تعصب پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی رہنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں صرف ہندوئوں کو داخلہ دینے کے مطالبے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اداروں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ردعمل میرٹ پر غیر ہندو امیدواروں کے لئے ایم بی بی ایس کی 42 نشستیں مختص کرنے پر اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں بی جے...
سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عاصم افتخار نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ صدرِ محترم ہم نائب خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل جناب رامیز الاکبروف کے جامع بریفنگ پر اُن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا نے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ کو...
پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا پاکستان تمام دنیا کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا اس سال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ۔ جو جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا...
یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں سمیت کشمیری قیدیوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی جاری ہے جس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اجتماعی سزا کی قابض حکام کی وسیع تر پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بنیاد پرستی کو روکنے کی آڑ میں جیلوں میں ظالمانہ اقدامات اور کشمیری نظربندوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور ان کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیاسی اختلاف کو دبانے اور مزاحمت کو جرم قرار دینے کی وسیع تر بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ قابض...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدوار اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
ویب ڈیسک: شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے غیرقانونی یا جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں کے لیے باضابطہ نئی نمبر پلیٹس حاصل کر لیں۔ بصورت دیگر وقت گزرنے کے بعد غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی پولیس جلد ایک جامع کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ جس میں ان تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن پر غیرقانونی یا جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوں گی۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں...
بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز‘ پاکستان ہندو کونسل‘ اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔ سربراہ ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کا سندھ سے متعلق بیان اشتعال انگیز‘ احمقانہ اور بچگانہ ہے۔ محب وطن ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔ سندھ پر راج ناتھ سنگھ کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ سندھ کے عوام نے خود مختاری‘ وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی۔ سندھ...
جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس (ر) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد رات گئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے...
ویب ڈیسک:موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں پشاور ٹال پلازہ سے صوابی تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت کے سبب گاڑیوں کا بروقت نظر نہ آنا حادثات کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب حدِ نگاہ چند میٹر تک محدود ہو جائے،اس لیے ٹریفک کی عارضی بندش ایک حفاظتی اقدام کے طور پراختیار کی گئی ہے۔...
اویس کیانی: جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان مقرر,گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پرتحلیل ہوگئی, اسمبلی 24 اور25نومبر 2025 کی درمیانی شب 12 بجے ازخود تحلیل ہوئی۔ گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت رات 12 بجے مکمل ہوئی جس کے بعد امور نگراں حکومت کے حوالے کر دیئے گئے۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی ، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی ، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی...
قیدی نمبر 804کے نام سے کب تک پیٹ بھرے : لوگوں نے ترقی یافتہ پنجاب کو ووٹ دیا ‘ ہر ی پور میں ن لیگ نے گھر میں گھس کر مارا : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں جیت کو عوام کے نام کرتی ہوں۔ نواز شریف کی آئیڈیالوجی کو قبول کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اب ہم پھر دن رات محنت کریں گے۔ یہ ترقی، بہتری، بھلائی اور عوام کی فتح ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دینے کے لئے آنے والے بزرگ اور ویل چیئر پر آنے والی خاتون کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ لوگوں نے محفوظ اور ترقی یافتہ پنجاب کو ووٹ دیا۔ تمام امیدواروں کو مبارکباد، شہباز شریف کی محنت رنگ لائی۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جبکہ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہیں، آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے رجسٹریوں میں ویڈیو لنک سہولت بھی دی جائے گی۔ وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ تاہم ارجنٹ کیسز کی سماعت چھٹیوں کے دوران بھی ہوگی۔ آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئینی عدالت میں 22 دسمبر سے 4 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ آئینی عدالت 5 جنوری کو دوبارہ اوپن ہوگی۔ آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ دریں اثناء اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی بار زعفران کی خوشبو بکھرنے لگی ہے، کیونکہ مقامی سطح پر لگائے گئے زعفران کے پودوں نے پھول دینا شروع کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو مستقبل میں علاقے کی معیشت اور زراعت دونوں کے لیے نئے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ محکمہ زراعت سوات نے مقامی زمینداروں کے تعاون سے سرکاری سطح پر مختلف علاقوں میں زعفران کے پودے لگائے، جو اب کامیابی سے پھول لا رہے ہیں۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو جلد سوات اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ زعفران کی خوشبو اور پیداوار کے باعث بھی شناخت حاصل کرے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سوات بلکہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی معیشت کو مضبوط...
ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں کی ایک ٹاڈا عدالت میں دو خودساختہ عینی شاہدین پیش کئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل میں یاسین ملک کی مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے سینئر کشمیری رہنمائوں بالخصوص جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں ثبوت گھڑنے اور خودساختہ گواہ پیدا کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور اس کی...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہاف ٹرم پر معاہدہ ہوا تھا، لیکن وہ خود اس مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ اس پر اتفاق ہوا ہے، جس میں وزیرِاعظم، اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین کی مدت نصف نصف طے کرنے کی بات ہوئی۔ حکومت میں شیئرنگ کے یہ اصول اب بھی لیڈرشپ کے درمیان برقرار ہیں اور یہ مکمل طور پر قیادت کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعظم اور اسپیکر کی مدت پر بھی ہاف ٹرم کے لیے اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا...
بلوچستان کی ٹھنڈی فضاؤں میں ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ صوبے کے سیاسی ایوانوں میں یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی واقعی اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت خصوصاً صدر مملکت آصف علی زرداری کی ناراضگی کا شکار ہیں یا نہیں؟ اس سوال نے صوبے میں جاری سیاسی کھینچا تانی کو مزید شدت دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی پی پی اراکین کا وزیر اعلیٰ بلوچستان پر عدم اعتماد کا اظہار؟ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین ڈومکی نے اپنے ایک بیان میں تہلکہ مچا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خراب طرز حکمرانی اور انتظامی کمزوریوں کے باعث میر...
لندن: دنیا بھر کے طبی ماہرین اس وقت حیرت زدہ ہیں جب تین سالہ امریکی بچہ اولیور چو ایک انقلابی جین تھراپی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا مریض بن کر غیرمعمولی صحت یابی حاصل کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اولیور ایک نہایت نایاب موروثی بیماری ہنٹر سنڈروم (ایم پی ایس 2) کا شکار تھا جو جسم اور دماغ کو بتدریج متاثر کرتی ہے۔ اس مرض کے شدید ترین کیسز میں مریض عموماً 20 سال کی عمر سے قبل ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور اسے بعض ماہرین بچوں کی ڈیمینشیا سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔ جینیاتی نقص کی وجہ سے اولیور کا جسم وہ اہم انزائم تیار نہیں کر...