2025-11-10@10:55:11 GMT
تلاش کی گنتی: 2638
«دیا کہ»:
(نئی خبر)
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئے، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال کے اندر چین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور انڈونیشیا نے روس کے ساحل کے قریب مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا میں روس کے سفیر سرگئی ٹولچینوف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال ہونے والی اورودا نامی روس انڈونیشیا بحری مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مشترکہ مشقیں 2024 میں منعقد ہوئیں اور اس موقع پر طے پایا تھا کہ یہ مشقیں ہر 2سال بعد منعقد کی جائیں گی۔روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ 2026 ء میں ہونے والی مشقیں روسی فیڈریشن کے اردگرد سمندری حدود میں ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی نیشنل کانگریس کے طالب علم رہنما غنی امان چانڈیو کی بازیابی کے لیے وکلا اور سندھی نیشنل کانگریس نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں غنی امان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سندھی نیشنل کانگریس کے مرکزی چیف آرگنائزر ایڈوکیٹ محب آزاد، ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو، ایڈووکیٹ میرمنگریو، ایڈوکیٹ اسرار چانگ، اعزاز لغاری اور دیگر نے کہا کہ غنی امان کی بیٹی کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے، اور وہ اسے دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی،جہاں سے انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارو نے گرفتار کیا اور لاپتہ کردیا جس کے بعد ان کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نےکہا ہےکہ افغانستان سے کشیدگی میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ کشیدگی کی صورت میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنےکا معاملہ ایک سنجیدہ معاملہ ہوگا اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔ کرم میں سیکیورٹی فورسز کا خوارج کیخلاف آپریشن،7خوارج جہنم واصل ، کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید مزید :
پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے، ان کے بھی گھر جلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے، ان کے بھی گھر جلیں گے۔ پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور نظریے چلتے رہیں گے مگر پاکستان میں جس طرح رول آف لاء کو کچلا جارہا ہے اور...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے ہمارے ججوں کو مفلوج کردیا، اگر آج کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور میرا گھر نہیں جلے گا تو ان کی سوچ ہے ان کے بھی گھر جلیں گے۔ پشاور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پارٹیاں اور نظریے چلتے رہیں گے مگر پاکستان میں جس طرح رول آف لاء کو کچلا جارہا ہے اور 26ویں ترمیم کے ذریعے جس طرح عدالتوں کو مفلوج کیا گیا یہ بات سب جانتے ہیں، میں سارے بار رومز اور ایسوسی ایشنز کا وزیراعلیٰ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ، پنجاب حکومت کو...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ 1967 سے میرے دل کے قریب ہے۔ میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ میں عملی طور پر ان کی مدد کر سکوں لیکن ان سے محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اس مسئلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے یا شرکت کرنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصفخواجہ آصف کا کہنا ہے...
سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل تھانو بلا خان کی یو سی مول میں ڈائریا پھیل گیا۔ ڈائریا کا مرض پھیلنے سے 9 افراد کی جان چلی گئی۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق گوٹھ فیض محمد برو سے ہے جبکہ 2 کا تعلق قریبی گاؤں سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں میں صورتِ حال کنٹرول میں ہے مگر دیگر دیہات سے بھی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر پیر منظور نے بتایا کہ صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تھانو بلا خان نے کہا کہ علاقہ مکینوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی عارضی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران ڈھاکہ کے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں بنگلہ دیش کی فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے مثبت انداز کو سراہا اور عسکری وفود کے تبادلوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بات چیت میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسداد دہشت...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔چار روزہ مذاکرات کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈائیلاگ میں سہولت فراہم کرنے پر قطر اور ترکیہ سے اظہار تشکر کیا اور اس بات پر بھی دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے افغان طالبان رجیم کو دہشتگرد پراکیسز پاکستان کیخلاف لیوریج کے طور پر استعمال کرنے سے باز رکھنے کیلئے قائل کرنےکی کوشش کی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی، پاکستان دہشت گردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنے...
آج جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ روز ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فریم ورک دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ کوششوں کا تسلسل ہے اور پائیدار شراکت داری کے قیام کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کا مقصد معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کی قیادتوں اور عوام کی مشترکہ امنگوں کو پورا کرنا ہے۔ فریم ورک دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور...
غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن کا کہنا ہے کہ گروپ کو اسرائیلی اسیران کی لاشوں کی بازیابی کے دوران "نمایاں مشکلات" کا سامنا ہے اور اس نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے بھاری ساز و سامان کے داخلے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گروپ اسرائیل کے حملوں کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن سہیل الہندی کا کہنا ہے کہ گروپ کو اسرائیلی اسیران کی لاشوں کی بازیابی کے دوران "نمایاں مشکلات" کا سامنا ہے اور اس نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے بھاری ساز و سامان کے داخلے کی اجازت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ تجارت کے ذریعے رکوا دی، مختصر فوجی کشیدگی کے دوران سات بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔عالمی میڈیا کے مطابق جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماﺅں کے ساتھ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف کی وجہ سے انہوں نے بہت سی جنگیں روک کر دنیا کی بڑی خدمت کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں 7 بالکل نئے اور خوبصورت جہاز...
بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فلسطینیوں کی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی۔
—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نےاقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنے کا اعلان کر دیا، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہو گی، دونوں ملکوں نے توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی ترجیحی شعبے قرار دیے ہیں۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط رشتے کی عکاسی ہے. یہ فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے اور ان کی تکمیل کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات...
پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم، توانائی، صنعت، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق
ریاض(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے مابین ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 27 اکتوبر 2025 کو ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا. یہ پیش رفت مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی قیادت کو متحد کرنے والے بھائی چارے و اسلامی یکجہتی کے مضبوط...
لاہور: ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صوبے میں 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای پی اے پنجاب نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن کا آغاز کر دیا، 15 نومبر 2025 کے بعد بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی۔ صرف وہی گاڑیاں سڑک پر چل سکیں گی جو پنجاب ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ ای...
مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس نے خطے میں تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں منعقدہ 20 ویں مشرقی ایشیاء سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقلی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس سمٹ نے مجموعی طور پر تعمیری کردار ادا کیا ہے اور خطے میں استحکام اور تیز رفتار ترقی کو فروغ دیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو مشرقی ایشیاء سمٹ کے بنیادی مقاصد سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ...
وزیرستان کے پرامن سلیمان خیل قبیلے کے لیے فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ (ساؤتھ) کی جانب سے سماجی منصوبوں کی تکمیل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کورخیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا. جرگے میں عمائدین نے علاقے میں انٹرنیٹ کی فراہمی، روڈ کی مرمت، میڈیکل کلینک کے قیام اور واٹر سپلائی سکیم کے مطالبات پیش کیے. فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور معاونت فراہم کی جبکہ علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ زرمیلان اور خانکوٹ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ...
’آئین میں لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو‘، شاہد خاقان عباسی نے یہ انوکھا مشورہ کیوں دیا؟
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک کے آئین میں یہ لکھ دینا چاہیے کہ وزیرِ خزانہ میمن برادری سے ہو۔ ویڈیو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو شخص پیسے کو سمجھتا ہو، اس کی قدر کو جانتا ہو، اور جانتا ہو کہ پیسے کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے اور کیسے خرچ کیا جاتا ہے، یہی ایک وزیرِ خزانہ کا اصل کام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تقریباً دس فیصد معیشت میمن برادری کے کنٹرول میں ہے، اور یہ لوگ پیسے کے استعمال اور اس کی حفاظت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی نہ آسکی اور صبح کے وقت فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حد تک برقرار رہی۔ لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 420 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 622، ملتان میں 485 جبکہ بہاولپور میں 255 ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کے بیشتر بڑے شہر اس وقت شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی ماہرِ فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سن 2030 ایک منفرد اور روحانی اعتبار سے تاریخی سال ثابت ہوگا کیونکہ دنیا بھر کے مسلمان اس سال دو مرتبہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ منائیں گے ، ایک بار جنوری میں اور دوسری بار دسمبر میں۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ ایک نایاب فلکیاتی اتفاق ہے جو تقریباً ہر 30 سے 33 سال بعد پیش آتا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہجری کیلنڈر چاند کی گردش پر مبنی ہے جبکہ گریگورین (عیسوی) کیلنڈر زمین کے سورج کے گرد چکر پر۔ اسی فرق کے باعث اسلامی مہینے ہر سال تقریباً 10 سے 11 دن پہلے شروع ہوتے ہیں، جس کی بدولت ایک وقت ایسا آتا ہے کہ...
جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہےکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ساؤتھ افریقا کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس پر نہ جانے کی وجہ سے وہ پچ نہیں دیکھ سکے۔پہلی ایک دو گیندوں کےبعد معلوم ہوگا پہلےٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔جو بھی میچ کھیلیں جیتنےکے لیے کھیلیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملےگی۔
وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین و انسداد ہراسانی نے سابق شوہر کی جانب سے 11 کروڑ کی مشترکا جائیداد سے محروم کی گئی خاتون کو اس کا حق دلا دیا۔ دوستانہ تصفیہ کے بعد خاتون ملیحہ محبوب کے حق میں سنائے گئے فیصلے پر سابق شوہر ڈاکٹر شیراز چیمہ کی نظرثانی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔ سابق شوہر کی جانب سے سیٹلمنٹ پروپوزل پر اعتراض نہ کیے جانے کے باعث ای الیون کا اپارٹمنٹ اور بی 17 کا ایک پلاٹ خاتون کے نام ٹرانسفر کر دیا گیا۔وفاقی محتسب نے فیصلے میں لکھا کہ اسلام نے 1400 سال قبل خواتین کو ان کے حقوق دیے۔ خاتون کو اس کی جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر قانونی اور اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف...
اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں ’کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے‘۔ نادیہ افگن نے یہ بات اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں لکھی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع...
اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے 11 کروڑ کی مشترکہ جائیداد سے محروم کی گئی خاتون کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق محکمے نے 11 کروڑ مالیت کی مشترکہ جائیداد میں سے خاتون کو حصہ دینے کا حکم دیا۔ خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ ملکر مشترکہ جائیداد خریدی تھی لیکن طلاق کے بعد سابق شوہر نے خاتون کو مشترکہ جائیداد سے محروم کر دیا تھا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے خاتون کی شکایت پر جائیداد میں برابر کا حق دینے کا حکم دیا۔ فوزیہ وقار کا کہنا تھا کہ فیصلہ خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ ایکٹ 2020 کے تحت دیا گیا، خواتین کی جائیداد کے...
معروف اداکارہ صبا قمر اپنے ایک حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ کیا وہ کام کے سلسلے میں کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیااستغفراللہ، کبھی نہیں… لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور شوٹنگ مکمل ہوتے ہی واپس آجاتی ہیں۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیںلاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ کھلے گھروں، لان اور قدرتی فضا کو ترجیح دیتی ہیں، جبکہ کراچی...
سٹی 42 : پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آج کے دور میں ثالث بھی موجود ہوں گے, سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گردی روکنے کے لیے تحریری گارنٹیاں طلب کیں ہیں۔ افغان طالبان کی ٹھوس اقدامات کی پیشکش تاہم تحریری گارنٹی/ یقین دھانی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ افغان طالبان تحریری وعدے کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شروع سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ...
مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی،جوابی کارروائی میں حملہ آور مار اگیا واقعے کے بعدسٹی تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، ڈی پی او ہنگو ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور ہلاک کر دیا گیا۔ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر...
جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہنگو میں بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگو سٹی تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق واقعہ بگٹو چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آوور مار دیا گیا جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح...
چین۔امریکہ اقتصادی تعلقات کی اصل نوعیت مشترکہ کامیابی پر مبنی ہے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کوا لا لمپور () چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی امور پر چینی وفد کے سربراہ اور چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ اور امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ گریئر نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں چین۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی مذاکرات میں شرکت کی۔ اتوار کے روزدونوں فریقوں نے رواں سال ، چین اور امریکہ کے رہنماوں کے درمیان ہونے والی متعدد ٹیلی فونک بات چیت میں طے شدہ اہم اتفاقِ رائے کی روشنی میں، امریکہ کی جانب سے چین کے بحری لاجسٹکس اور شپ...
— اسکرین گریب رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ٹنکی سے اتار لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانہ صدر پہنچا دیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ملزم بیٹی سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ابھی یہ بات آئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔
لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے ۔ معرکہ حق کی طرح معاشی معرکہ بھی جیتیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ملک کو تباہی کی طرف لے جایا گیا ، دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ لا کر بسانے کا خمیازہ آج پوری قو م بھگت رہی ہے ۔ ہمارے جوان دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی ملی ۔ معرکہ حق میں دیا گیا تاریخی...
درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گے اور پاکستان میں مزید انتہا پسندی، نفرت یا انتشارکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا، اسلامی نظریات و ناموس رسالت کی جو حفاظت مسلم لیگ( ن) کر سکتی ہے وہ کوئی اور جماعت نہیں کر سکتی،کسی کو مذہب کے نام پر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یک جہتی...
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق،آئی ایس پی ار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق دوستارم- پانچ کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخوا میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشترکہ فوجی مشق ’’دوستاریم 5 ‘‘کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے طویل انسدادِ دہشت گردی کی مشق 14 اکتوبر 2025ء کو شروع ہوئیں، جن میں سپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی سپیشل فورسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ پولیس اسٹیشن میں فریادلے کر آنے والی خاتون کو ایس ایچ او نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا...
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق "دوستارم- پانچ" کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخواٰ میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظاہرہ کیا۔ مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں بروئے...
مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے والد کے ساتھ گزرے آخری لمحات مداحوں سے شیئر کیے ہیں۔سیف اللہ جنید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے والد کے مختلف واقعات اور ان کے ساتھ گزرے لمحات سے پردہ اٹھایا۔والد کے انتقال پر گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ جنید نے بتایا کہ’ ابا کا انتقال جس وقت ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی، چترال جانے سے پہلے اتوار کے روز میری ان سے ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں انہوں نے مجھے جو بات کہی وہ میرے لیے ابا کا آخری پیغام بن گئی، انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ‘ میری خواہش یہ نہیں کہ تم ایک بزنس مین بنو،...
ویب ڈیسک :سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک محمد اصغر قادری نے تحریک لبیک کو خیر باد کہ دیا۔ سابقہ ٹکٹ ہولڈر محمد اصغر قادری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ملتان سے تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے ساتھ وفادار ہوں،تحریک لبیک سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا لیکن ہم نے ایک اسپیشل پراسیکوٹر سیل بنایا ہے، ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا، ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں لیکن ٹی ایل پر پابندی ایک مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ک ملی بھگت،شیٹ نمبر 5پلاٹ نمبر 38پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار رہائشیوں کی شکایات کے باوجود نگران ادارے خاموش،غیر مجاز عمارتیں بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ شہر کی معروف ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کالونی کے مختلف حصوں میں بغیر منظوری کے نئی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ موجودہ عمارتوں پر اضافی منزلیں بنا کر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔شیٹ نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 38 پر تعمیراتی لاقانونیت برقرار ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ محکموں میں متعدد بار درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ایک رہائشی محمد عمران کا کہنا تھا، ’’ہم...
دنیا کے معروف ارب پتی اور سماجی خدمت گزار بل گیٹس نے بھارتی ٹی وی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں اینٹری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟ اس ہفتے جاری ہونے والے نئے پرومو میں بل گیٹس ویڈیو کال کے ذریعے ڈرامے کی مین کیریکٹر تلسی ویرانی (اصل نام سمرتی ایرانی ) سے بات کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کا آغاز بل گیٹس کے خوشگوار انداز میں ہیلو کرتے ہیں جس پر تلسی اپنی مخصوص نرمی اور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی ہیں۔ تلسی نے کہتی ہیں کہ بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سیدھے امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر 2025 تک جمع کراسکیں گے۔6 نومبر 2025 کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 11 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ان اپیلوں پر فیصلے 22 نومبر 2025 تک جاری کیئے جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست...
راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا...
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا کوانٹم کمپیوٹنگ الگورتھم تیار کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے منفرد ڈیٹا تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا الگورتھم، جسے “Quantum Echoes” کا نام دیا گیا ہے، گوگل کے اپنے کوانٹم چِپ پر چلتا ہے اور یہ دنیا کے جدید ترین سپرکمپیوٹرز پر موجود روایتی الگورتھمز کے مقابلے میں 13,000 گنا تیز ہے۔ ادویات اور سائنسی مواد میں انقلاب کا امکان گوگل کے محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں Quantum Echoes الگورتھم مالیکیولز کی ساخت ناپنے کے لیے استعمال ہو سکے گا۔ یہ پیش رفت نئی دواؤں کی تیاری اور مواد کی سائنس میں نئی اقسام کے مادوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگارہے ہیں، روس پر پابندیوں کا یہ صحیح وقت ہے، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیٹو سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن سے ملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی، پیوٹن سے بات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکا کے نہیں...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کام جلد مکمل کیا جائے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا اس یونین کونسل سے ٹی ایل پی کا نمائندہ منتخب ہے مگر عوامی خدمت پیپلز پارٹی انجام دے رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تفریق کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی بدل رہا ہے۔
لاہور( نیوزڈیسک) لاہور کی فضا آج بھی آلودہ اور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خوفناک اضافے سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے، شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ زکام کھانسی کی شکایت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 7 بجے سے پہلے لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈکیا گیا۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا جبکہ...
آج کی دنیا میں کسی ملک کی دفاعی خودمختاری کا اصل پیمانہ یہ ہے کہ وہ اپنے میزائل خود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔ مگر دولتِ مشترکہ کے بیشتر ممالک بشمول برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے لیے یہ کہانی خود انحصاری سے زیادہ امریکا پر انحصار کی عکاس ہے۔ استعماری ورثہ، سرد جنگ کے اتحاد، اور امریکی دفاعی نظام کے ساتھ دہائیوں پر محیط انضمام نے ان ممالک کی اسٹریٹجک سوچ کو گہرے اثرات دیے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دولتِ مشترکہ میں ایک متنوع مگر منسلک نیٹ ورک وجود میں آیا، کچھ ممالک میزائل بناتے ہیں، کچھ اسمبل کرتے ہیں، اور کچھ محض خریدتے ہیں۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا جدید ہائپرسونک میزائل کا...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل نے بربفنگ دی، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے نوٹیفکیشن کو نظرثانی کیلئے متفقہ طور پر درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے اختیارات منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف مشترکہ درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لائحہ عمل کیلئے فوری طور پر صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکریٹری قانون اور...
واشنگٹن: امریکا میں خبررساں ادارے کے سروے میں شہریوں کی اکثریت نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کردی ہے اور یہ عوامی رائے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کے برعکس ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رائٹرز اور اپسوس کے سروے میں زیادہ تر امریکیوں نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کردی، جن میں 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ری پبلکن شامل ہیں اور ان کا خیال ہے کہ امریکا کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی مخالفت عوامی رائے سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ مذکورہ سروے 6 دن...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب سے خطاب میں خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھاکہ 1122کا محکمہ چوہدری پرویز الٰہی نے شروع کیا، ان کویقیناً اس کا اجر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کو گیم چینجر منصوبہ بنایا، اس منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی سروسزایک کروڑ ستاسی لاکھ لوگوں کی زندگیاں بچا چکی ہے، آپ کی سب سےبڑی اچیومینٹ ہےآپ نے قوم و ملک کے اربوں روپے بچائے ہیں، بائیک سروس کےشروع ہونےسےبہت سارےلوگوں کی جانیں بچائیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ نے انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 زمین کا نیا چاند بن چکا ہے۔یہ سیارچہ 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے اور امریکا کی ہوائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے دریافت کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ گزشتہ 60 برسوں سے زمین کے ساتھ موجود ہے اور اگر اس کا مدار برقرار رہا تو یہ 2083 تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔ماہرین اس طرح کے اجسام کو “منی مون” (Mini Moon) کہتے ہیں، یعنی یہ کوئی اصلی چاند نہیں بلکہ ایک چھوٹی خلائی چٹان ہے جو سورج کے گرد زمین کے ساتھ ساتھ گردش کر رہی ہے۔یہ سیارچہ زمین سے 10 گنا زیادہ دور ہے، اس لیے یہ نہ تو...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان...
پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان...
کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، اور سفارتی و تجارتی دباؤ کے ذریعے کئی ممکنہ تنازعات کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں نے ابھی وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک 8 ممکنہ جنگوں کو تجارت اور...
امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات ہوئی اور ان سے تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے بھارتی وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کئے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی، ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت روس سے مزید...
وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت پر مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں ملزمان سے بھی تفتیش شروع کردی۔
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اعلان کیا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ...
مسلم لیگ ن نے آزاد جموں کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کریگا۔انہوں نے کہا کہ...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور بااختیار بنانے میں سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللّٰہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے...
—فائل فوٹو سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی: محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سے سبکدوش کر دیا ہے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ .@iShaheenAfridi appointed Pakistan's 32nd ODI captain ???????? He is set to lead the team in the upcoming ODI series ???? South Africa in Faisalabad#PAKvSA | #PakistanCricket pic.twitter.com/9OtbVR0d4w — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025 کپتانی کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے شاہین آفریدی کی بطور کپتان تقرری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض ناقدین محمد رضوان کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ...
بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سمیت کئی بی جے پی زیرِ حکومت ریاستوں میں درجنوں مسلمانوں پر محض ’I love Muhammad‘ کہنے یا یہ عبارت تحریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کا آغاز کانپور کے علاقے سید نگر سے ہوا، جہاں 4 ستمبر کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک روشن بورڈ پر ’I love Muhammad‘ لکھا گیا۔ کچھ ہندو رہائشیوں کے اعتراض پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ہٹا دیا اور 9 مسلم افراد سمیت درجنوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ مزید پڑھیں: مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر...
گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کا اغوا، مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چمن : پاکستان اور افغانستان کے درمیان اسپن بولدک بارڈر کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال سرحد صرف تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند حساس معاملات کے باعث عام شہریوں کی پیدل آمدورفت کی اجازت تاحال نہیں دی گئی، سرحد کے دونوں جانب ٹریڈ کراسنگ اور کلیئرنس سے متعلقہ حکام اپنی ذمے داریاں سنبھال چکے ہیں۔ پیر کو صرف خالی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگل کو انہی شرائط پر طورخم بارڈر بھی کھولا جائے گا، جس سے متعلق افغان ایمبیسی اسلام آباد کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور موجودہ نظام میں اس کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ دوست بھی چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے نہ بڑھیں اور تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پائیں۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کا پیغام بھی بلاول بھٹو کو...
— تصویر بشکریہ رپورٹر ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ساجد قمر کا کہنا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی معیشت اور ترقی کی بنیاد ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی قومی ضروریات کے مطابق تحقیق و تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔کانووکیشن کے موقع پر جامعہ کے ترجمان سردار نصیر نے کہا کہ 1283 طلبہ و طالبات کو بی ایس / ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 32 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 92 طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔ 83 بین الاقوامی طلبہ کو ڈگریاں تقسیم...
’جیو نیوز‘ گریب سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان نے 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایک بھی آئینی لفظ ہمارے سامنے نہیں بتایا گیا، ایک صاحب نے تو یہ تک کہہ دیا کہ 26ویں ترمیم کو بھول جائیں۔ ہم سب قوم کو جوابدہ ہیں۔26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے اکرم شیخ سے سوال کیا کہ آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ سینئر قانون دان اکرم شیخ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوا ہوں، ایک سائل کے طور پر۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کے وکیل تو...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں دشمن پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ آج مسلح افواج اور ریاست کا وقار دنیا میں بلند ہوا جب کہ جس طرح معرکہ حق جیتا ایسے ہی معرکہ ترقی جیتنا ہے۔ نیشنل ریسکیو چیلنج کی افتتاح تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے معرکہ حق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن پرایسی کاری ضرب لگائی کہ آج مسلح افواج اور ریاست کا وقار دنیا میں بلند ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں پاکستان کی معیشت خون میں لت پت ملی، دنیا میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ کب پاکستان دیوالیہ ہوتا ہے مگر شہباز...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے تقریباً 2 کلو نشہ آور گولیاں جبکہ طارق روڈ کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد ہوئی۔صوبہ پنجاب میں کارروائیاںاے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور کینال روڈ پر کوریئر دفتر میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل سے ایک کلو منشیات برآمد کی، چکلالہ میں کوریئر کے دفتر میں امریکا سے آنے والے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ملی جبکہ...
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے غزہ میں ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، جن میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس سمیت دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج پارہ 37 اور 38 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی سمت کی ہوائیں شہر پر بدستور اثرانداز رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں صبح سے شام کے درمیان بند یا غیر فعال رہ سکتی ہیں جبکہ گرم و خشک موسم کے باوجود نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔ کراچی میں موجودہ حدت کے دوران ہیٹ...
ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ تمہیں کولمبیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تمہیں انسانیت سیکھنے کیلئے ون ہنڈریڈ ائرز آف سولی ٹیوڈ نامی کتاب پڑھنی چاہئے ،میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں، میرے دل میں دولت کی کوئی ہوس نہیں ہے، میں ایک سوشلسٹ ہوں اور انسانیت اور سب سے زیادہ زندگی کا احترام کرتا ہوں، وہ زندگی جسے تمہارے تیل نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید...
بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری،...
برسلز: یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق، ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔ خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے ساتھ باضابطہ معاہدہ نہ ہونے...
قطر اور ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔دوسری جانب ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خطے میں استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی فوری بند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام...
سکھر:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نیو یارڈ کالونی روہڑی میں مدنی مسجد کا افتتاح کررہے ہیں جبکہ انکا خیر مقدم کیاجارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں منعقد ہوئے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ میں وی سی گلی بدرال میں چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ماجد اسحاق 517 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ڈاکٹروقاص 347 حاصل کر سکے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز وی سی دارہ چیئرمین کی نشست پربھی آزادا میدوار عبدالمومن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو...