2025-11-10@10:36:54 GMT
تلاش کی گنتی: 421

«روزگار کیلئے»:

(نئی خبر)
    ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے کہا کہ پاکستان میں مون سون ابھی ختم نہیں ہوا، مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک صرف ایک دو مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، کل بھی اسلام آباد میں بارش ہوئی اور آج بھی سیالکوٹ اور اس...
    ڈپٹی کمشنر کے مطابق 12، 13 اور 14 اگست کو مال روڈ اور جی پی او چوک صرف فیملیز کیلئے کھلے رہیں گے، سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکہ کوہسار مری میں یوم آزادی تقریبات پر ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے سیکشن 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 12، 13 اور 14 اگست کو مال روڈ اور جی پی او چوک صرف فیملیز کیلئے کھلے رہیں گے، سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، مقدمات درج ہوں گے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مال روڈ اور جی پی او چوک میں 3 روز کیلئے غیر ضروری عوامی داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر سزا تعزیرات پاکستان کی دفعہ...
    وہ پاکستانی شہری جو کویت میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے ناواقف ہیں، ان کے لیے یہ معلومات نہایت اہم اور مفید ثابت ہوں گی۔ کویت نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے بعدوزارتِ اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے  اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے کویت میں ملازمتوں کے لیے درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کویت میں روزگار کا نیا موقع یہ اقدام پاکستان کے ہنر مند افراد کے لیے خلیجی ممالک میں کام کرنے کے بہترین مواقع میں سے ایک ہے۔ کویت کی کمپنیاں پاکستان کی تجربہ کار اور محنتی افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں ’’زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘‘کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب ’’پاکستان مارٹ‘‘کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔(جاری ہے) علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے تجارتی مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی تک براہِ راست رسائی ملے گی۔اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل اور خوراک سمیت دیگر شعبے مستفید...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب سے ہزاروں نوجوان باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پزیرائی کرتے ہوئے، 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کیلئے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت دی۔وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹائیزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری...
    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واضح مؤقف نہ اپنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ٹرمپ کے بھارت مخالف اقدامات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جو ملک کی توہین اور قومی مفادات کے منافی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق، کانگریس نے الزام عائد کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنا ایک قسم کی بلیک میلنگ ہے لیکن مودی حکومت نے نہ اس پر احتجاج کیا اور نہ ہی امریکی صدر کا نام لے کر کوئی ردعمل دیا۔ راہول گاندھی کا سخت مؤقف لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ٹرمپ کا بھارت پر ٹیرف عائد...
    ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بدھ 6 اگست کو ہمارا پُرامن مارچ کراچی سے ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا، کاروان کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں تمام ملی تنظیمیں شامل...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کئے۔  ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے بتایا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے افغانستان سے رابطہ کاری ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر، اورکزئی کے قبائلی جرگوں کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس میں باجوڑ جرگہ بلایا گیا ، جرگے میں قبائلی عمائدین اور دیگر  اسٹیک ہولڈرز سے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مرحلہ وار جرگے منعقد کئے جا رہے ہیں، مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا، گرینڈ جرگے میں پائیدار امن...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان کل روانہ کر دیا جائے گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازآج روانہ نہ ہوسکی تاہم کل روانہ کردیا جائے گی۔ وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔ غزہ کے لیے 17 ویں امدادی کھیپ میں 65ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔...
    —فائل فوٹو کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کل (پیر کو) مینٹیننس کے لیے شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی کے 22 میں سے 4 پمپس شٹ ڈاون کیے جائیں گے، شٹ ڈاؤنز واٹر بورڈ کی باہمی مشاورت اور رضا مندی سے ہوتے ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی کے لیے مینٹیننس کا کام کیا جانا ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔
    --فائل فوٹو سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہے، لاوا پھٹنے کو ہے، جتنا زیادہ لاوا دبائیں گے وہ اتنا پھٹے گا اور جب وہ سامنے آئے گا تو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ ن نے کھل کر جلسے اور کانفرنسیں کیں، اسی شاہراہِ دستور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں جب پی ڈی ایم جلسے، احتجاج اور پریس کانفرنس کرتی تھی تو میں سب سے آگے ہوتا تھا ہم نے کسی ایک بھی پروگرام کی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی ہمیں پولیس نے کبھی تنگ کیا تھا۔ 8، 9...
    اسلام آباد؍ کراچی (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس حوالہ سے خطرات سے دوچار افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کے لیے کوششیں کرتا رہے گا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 2025ء کا موضوع ’’انسانی سمگلنگ منظم جرم ہے: استحصال کا خاتمہ کریں‘‘ واضح...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر کے ملنے کے لیے بلا لیا۔ عمر ایوب کو جمعے کو ملنے کیلئے بلا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کیا اور بتایا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا کیونکہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا، جس پر عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا اور کہا...
    کلیم اختر:نادرا کی جانب سے مختلف اہم نشستوں کیلئےدرخواستیں طلب کر لی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈویلپر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب  کر لی گئیں،ڈپٹی سپریڈینٹ کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کی آسامی کیلئے بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پے رول، انفراسٹریکچر سپیشیلسٹ کی اسامی کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں،اسسٹنٹ ڈائکریکٹر جاوا ڈویلپر کی آسامی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر سکیورٹی سپریڈینٹ، ایلیٹ سکیورٹی گارڈ ،سیکورٹی گارڈ کیلئے انٹرویو ،تحریری ٹیسٹ لیا جائیگا،جونیئر ایگزیکٹیو ،جاوا پیک اینڈ ڈویلپر کی اسامی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی مختلف تاریخ مقرر، مقر ر ہ تاریخ سے پہلے درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
    مقبول سوشل میڈیا ٹک ٹاک نے سیلابی موسم کے دوران پاکستانی صارفین کے تحفظ اور درست تفصیلات تک رسائی کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔ ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینے کیلئے ٹک ٹاک کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب سے متعلق معلومات تلاش...
    پنجاب اسمبلی،ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اورشیخ امتیاز 15نشستوں کیلئے معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)قائم مقام اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگراور شیخ امتیاز کو 15 نشستوں کیلئے معطل کردیا۔قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ اس ہاس کے تقدس کو بحال رکھنا ہوگا، ایک ممبر اپنی سیٹ سے اٹھتا ہے اور حکومتی رکن پر جاکر حملہ کرتا ہے، میں آج کے دن کو سیاہ دن کے طور پر دیکھتا ہوں۔تمام معاملات طے پائے ،اس کے باوجود آج یہ ہوا،یہ معاملہ نہ خالد ڈوگر کا ہے نہ حسان ریاض کا،یہ ایوان کی عزت کا معاملہ ہے،آج بڑی خلاف ورزی ہوئی ہے ،آج کا دن سیاہ دن...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں حجت الاسلام حسین طائب کا کہنا تھا کہ دشمن کیلئے بہتر ہے کہ وہ ایک بار پھر جائزہ لیں کہ ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا، انہیں کتنا نقصان پہنچا اور ان پر کیا کیا بلائیں نازل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی چیف کمان کے مشیر حجت الاسلام "حسین طائب" نے آج دوپہر جنرل غلام حسین غیب پرور کی یادگاری تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات میں خیالی پلاو پکانے یا فضول باتوں میں پڑنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ تاہم یہ کہنا ضروری ہے کہ دشمن 12 دن تک لڑا اور اس نے امریکہ سے لاجسٹک مدد بھی لی۔ دشمن نے اپنی پوری طاقت...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا۔ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں اس سنگین بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے، کینسر وہ خاموش قاتل ہے جو اکثر دیر سے تشخیص ہوتا ہے اور ہزاروں جانیں نگل لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں، الحمدللہ، پاکستان کا پہلا “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر”تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے تحت 130دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی دیہات میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے،صرف ڈیجیٹائزیشن ہی نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے،خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور صارف کی خریداری تک کے تمام ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارتی شراکت داری  کو اہم  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا  سے گفتگو میں کیا جنہوں نے ان سے  الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے  پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں 2022ء کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی...
    فوٹو بشکریہ فیس بک میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔
    زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں ہوگا، جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو...
    نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔ عالمی امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ انسانی بحران سے نمٹنے اور عالمی امن کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا تعاون اہم ہے، تاہم اس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔ اسلامو فوبیا کے خطرات کو روکنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔...
    سٹی 42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مطالعاتی دورے پر لاہور آئے ہیں ، 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیر اعلیٰ آئیں تو ان کی مہمان نوازی کریں گے، اگر اسلحے کیساتھ  آئیں گے تواس کی اجازت نہیں ہو گی۔  ان کا کہنا تھا کہ کسی کو پنجاب میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب کی ترقی کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں وزیراعلیٰ کے لاہور آنے پر کوئی اعتراض نہیں،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  ...
     زاہد چودھری: کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس صوبائی وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔  اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور کنٹرول کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کی افزائش روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کلینکس کا عملہ ہائی رسک ایریاز میں نگرانی تیز کرے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش خواجہ سلمان رفیق نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو متحرک رکھنے اور تعمیراتی سائٹس پر...
    اسرائیلی چیف آف سٹاف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ دوسری طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ ایال زامیر نے اسرائیلی ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ہم نے کئی اہم نتائج حاصل کیے ہیں، ہم نے حماس کی حکمرانی اور فوجی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، ہم نے جس آپریشنل طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی بدولت یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے حالات اب سازگار ہیں۔ ادھر حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی ادارے نیپرا نے ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی ہے۔ کراچی کے لیے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے جبکہ باقی ملک کے لیے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو اس کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یہ کمی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کی...
    وزیراعظم شہباز شریف — فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی فنانسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق جائزہ اجلاس  ہوا جس میں اُنہوں نے زرعی اصلاحات پر عمل درآمد کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی سہولت کی فراہمی سے کرنے کی ہدایت کی۔اُنہوں نے بتایا کہ زرعی ترقیاتی بینک میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِاعظم نے بتایا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں زرعی پروجیکٹس کو مرکزیت حاصل ہوگی۔ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ خطاب کے دوران کہا کہ زرعی خود...
    ملکی معاشی ترقی کے لیے تجاویز نہایت اہم ہیں، کاروباری برادری سے ہر ماہ ملاقات کروں گا،شہباز شریف وزیرِ اعظم سے صنعتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات،معیشت و صنعت کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کو ملکی معاشی ترقی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا، ان کی جانب سے ملکی معاشی ترقی کے لیے تجاویز نہایت اہم ہیں، کاروباری برادری سے ہر ماہ ملاقات کروں گا۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات جس کے دوران معیشت و صنعت کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق برآمدات میں اضافے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو...
    چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی  46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر حادثے کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دیامر انتظایہ کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر...
    ویب ڈیسک:  دنیا کی بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیرملکی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئیں،ساتھی کوہ  پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق اطلاع دی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا۔یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی  خاتون کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئیں، ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق آگاہی دی، ہائی پورٹرز اور پولیس کی مزید نفری بونرنالہ بیس کیمپ روانہ کردی گئی ہے۔گزشتہ شب 4 بجے کے قریب بونر بیس کیمپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، غیرملکی خاتون کو لاوشاوا کلارا کی آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے موت ہوئی۔ معمولی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہناہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی اسی صورت ممکن ہے جب امریکا مکمل یقین دہانی کرائے کہ وہ مذاکرات کے دوران ایران پر دوبارہ کوئی فوجی حملہ نہیں کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مذاکرات اتنی جلدی بحال ہوں گے ہمارے لیے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہمیں اس بات کی مکمل ضمانت ملے کہ امریکہ دوبارہ ہماری سرزمین کو نشانہ نہیں بنائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے قبل ابھی کئی امور پر غور و خوض باقی ہے، ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی سینیٹ نے حکومت کے اخراجات بڑھانے والا نیا بل منظور کیا تو وہ نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنانے کا اعلان کریں گے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کہا: “جن اراکینِ کانگریس نے عوام سے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ملکی قرضے میں ریکارڈ اضافہ کیا، انہیں شرم آنی چاہیے۔ اگر یہ میری زندگی کا آخری کام بھی ہوا، تو میں انہیں اگلے الیکشن میں ہراؤں گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ: “اگر یہ بل منظور ہو گیا تو اگلے ہی دن ‘امریکا پارٹی’ بنائی جائے گی۔ ہمیں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جیسی ایک جیسی...
    —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب سمیت تمام ہنگامی صورتِ حال کےلیے ڈرون حاصل کر لیا۔سرکاری حکام کے مطابق سیلابی صورتِ حال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کےلیے ڈرون استعمال ہو گا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق دکھائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال میں رسپانس ٹائم تیز تر کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ریسکیو اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوکل کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کےلیے تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے...
    ذرائع کے مطابق سپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی، ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی، ان معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ دین کی ترویج و بقا ء کیلئے صحابہ کرام و اہل ِ بیت اطہار کا کردار و عمل اہل ایمان کیلئے نمونہ ہے ۔محرم الحرام کے آغاز میں خلیفہ دوئم حضرت سیدنا فاروق اعظم ؓ اور دس محرم نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین ؓ و رفقاء کربلا کی شہادت کے ایام ہیں۔انہوں نے جامع مسجد فاطمۃ الزہرہ قذافی ٹائون میںعظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام میں دینی محافل کی سیکیورٹی کیساتھ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں ۔
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ تل ابیب کے معاندانہ اقدامات کی وجہ سے غزہ میں ہلال احمر کی کارروائیاں تعطل کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے کہا کہ میں نے "ڈونلڈ ٹرامپ" سے کہا کہ جیسے انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ روکنے کی کوشش کی ویسے ہی غزہ کی جنگ ختم کرانے کے لیے بھی اقدام کریں۔ انہوں نے کچھ ہی دیر قبل غزہ پر صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ نیٹو کے اجلاس...
    تہران (اوصاف نیوز)ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔ “پہلے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا”ایران مہر نیوز ایجنسی کے مطابق قالیباف نے آج بدھ کے روز کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ہے جب امریکی صدر اور ان کے قریبی حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ حملے ضروری تھے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے...
    اب یا تو امن آئے گا یا ایران کیلئے سانحہ ہوگا، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب امن قائم کرنا ہوگا اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو آئندہ حملے کہیں زیادہ بڑے ہوں گے، اب یا تو امن آئے گا، یا ایران کے لیے ایسا سانحہ ہوگاجو پچھلے 8 دنوں میں ہم نے نہیں دیکھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد قوم سے تقریباً 3 منٹ کا مختصر خطاب کیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کو تاریخی قرار دیا۔ قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے...
    پا کستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے،محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں،جنرل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ،شرکا نے فیلڈ مارشل کے موقف کی کھلے دل سے وضاحت کو سراہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم...
    جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدچولستان ،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔(جاری ہے) اونٹ ریتلے علاقوں کا جانور ہے اے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے اونٹ کو گوشت ،دودھ کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے اسے صحرائی علاقوں میں بوجھ اٹھانے اور سفر کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تعاون پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں مثبت اور فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک امور کے ماہرین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان کے اسٹریٹیجک وژن کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں معروف اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی سازوں اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی، جس میں پاکستان کے اصولی مؤقف اور علاقائی و عالمی معاملات پر...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کرتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو...
    پاکستان میں فلاحی کام کرنے والی غیر منافع بخش اداروں اور تنظیموں (این جی اوز) کیلیے ٹیکس چھوٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔ یہ بات سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے شرکا کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوزکو اب ٹیکس چھوٹ نہیں ملے گی البتہ مگر سو فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا، اب غیر منافع بخش تنظمیں(این جی اوز) ایف بی آر کے چنگل میں آگئی ہیں کیونکہ اس کے بغیر ملک چلنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب این جی اوز کے ڈاکیومنٹ ایف بی آر مانیٹر کرسکے گا کہ جو ٹیکس کریڈٹ وہ کلیم کررہی ہیں کیا وہ درست ہیں۔ چیئرمین ایف بی...
     لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون 2025)پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کاٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا اور ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا، پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان میں بجٹ پیش کیا،اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی،نعرے بازی اور شورشرابا،اپوزیشن اراکین سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور کابینہ اراکین سمیت اراکین اسمبلی بھی موجودتھے۔(جاری ہے) وزیر خزانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا پائیدار و جدید آئی سی ٹی نظام تشکیل دیا جائے گا جس سے پاکستان خطے میں آئی ٹی شعبے کے حوالے سے مرکز بن کر ابھرے گا،پاکستان میں آئی ٹی شعبے کے جدید تربیتی پروگرامز سے مقامی سطح پر تبدیلی کیلئے نوجوانوں کو تیار کیا جائے،آئی ٹی شعبے کی ایسی تربیت و ہنر فراہم کئے جائیں، جس سے نوجوانوں کا روزگار یقینی ہو جبکہ وزیر اعظم کو بتایا گیا ہے کہ رواں موسم گرما کی تعطیلات میں 1 لاکھ 46 ہزار بچوں کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے اشتراک...
    اویس کیانی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی تربیت اور پاکستان میں تربیتی پروگرامز کے ایکوسسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.  اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے کی جدید تربیت کیلئے نظام کی تشکیل و اجراء پر تیزی سے کام جاری ہے جس کیلئے کنسلٹنسی فرمز کی خدمات کے حصول کے حوالے سے ٹرمز آف ریفرنسز حتمی مراحل میں ہیں. ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ...
    جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل ایمپلائیز کواپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام جناح گارڈن فیز ون میں لے آئوٹ آئوٹ پلان کی سنگین خلاف ورزیوں پر وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے نوٹس لے لیا،معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھیجوانے کا عندیہ،سیکرٹری ہائوسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کر دیا،لے آئوٹ پلان میں 28خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔سب نیوز کو دستیاب نوٹس کی کاپی کے مطابق سی ڈی اے نے 2011میں فیڈرل ایمپلائیز کواپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے زیر انتظام جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ...
    خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلئے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کل سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شب 8 بجے طلب کرلیا ہے. جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں. پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے...
       سٹی 42:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی،آئی ایم ایف کے سخت پروگرام کےباعث وفاق نے متوازن بجٹ پیش کیا ، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ 16جون کو پیش کیا جائے گا۔  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ تمام ترقیاتی منصوبے صوبے کے وسائل سے پورے کر رہی ہیں،وفاق کا کوئی بھی منصوبہ اس وقت پنجاب میں نہیں چل رہا،پنجاب تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کر رہاہے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ جعلی انرولمنٹ روکنے کیلئے بچوں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کر دیا،جب حکومت...
    لندن (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے۔برطانیہ کے دورے میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے اہم ارکان سے ملاقاتوں کے بعد برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ صنعت و تجارت اور کاروبار کیلئے کوئی حوصلہ افزا نہیں، بجٹ میں نہ تو تاجروں کو کوئی ریلیف دیا گیا ہے اور نہ ہی غربت مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،14 ہزار ارب سے زائد کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش سے معیشت کا حجم مزید سکڑ جائے گا، گزشتہ سال کی نسبت 2000 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز کے نفاذ سے صنعت و تجارت کاروبار کا چلنا ممکن نہیں ہوگا۔ 6500 ار ب سے زائد کا خسارہ کا بجٹ اعدادو شمار کا بدترین گورکھ دھندہ ثابت ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 78 روپے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیئر ٹیکس رجیم موجود نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرتی ہے تو اسے ٹیکس نہیں دینا پڑتا، لیکن اگر پاکستانی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرے تو اسے ٹیکس دینا ہوتا ہے۔کنول چیمہ کے مطابق اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹ انکم 3.1 بلین ڈالر ہے، جس میں سے 400 ملین فری لانسرز اور 2.7 بلین ڈالر کارپوریٹ سیکٹر حاصل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریموٹ ورکر اور مقامی ورکر کا ٹیکس سسٹم یکساں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانا غلط ہے، بار بار پالیسیز تبدیل کرنے سے ملک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے، تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، حکومت کی اولین ترجیح برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہے اور اس مقصد کیلئے ٹیرف اصلاحات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں۔ پینشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے۔ تنخواہوں اور پنشن کا براہ راست تعلق مہنگائی سے ہے۔ ٹیرف...
     واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ  تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نےتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر کردیا گیا۔ سکھر حیدرآباد موٹر وے، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 115 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دستاویزات کے مطابق سالانہ پلان 2025، 26 میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق قومی ترقیاتی پلان پر 4 ہزار 224 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فائیو ایز فریم ورک بھی 5 سال کے فریم ورک کا حصہ ہے، فائیو ایز میں برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی، انفراسٹرکچر شامل ہے۔ صفدرآباد: جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائی نے بیوی کیساتھ...
    عمرہ ویزہ کیلئے ہوٹلز کی بکنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہوٹل ووچر کی فیڈنگ کے بغیرعمرہ ویزہ جاری نہیں ہوگا۔ ٹرانسپورٹ کا ووچر بھی سسٹم میں فیڈ کرنا ضروری ہوگا۔ عمرہ زائر کی حرمین شریفین میں نقل و حرکت کا خاکہ پیش کرنا ہوگا۔ وزات کا عملہ فزیکل معائنہ کیا کرے گا۔ وزارت اس کیلئے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے رہی ہے۔ زائرین کی ایک شہر سے دوسرے شہر نقل و حرکت کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نئے عمرہ سیزن کا آج سے آغاز ہو گیا۔ عمرہ ویزہ آج سے جاری ہو سکے گا۔ سعودیہ میں داخلہ یکم محرم سے ہو گا۔ سعودی وزارت الحج نے نئی عمرہ پالیسی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ عمرہ ویزہ کیلئے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ عیدالاضحیٰ کا پہلا دن فرنٹ لائن پر موجود سپاہیوں کے ساتھ گزارا، ایل او سی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا آغاز عید کی نماز سے ہوا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے...
    سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد، ، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا ، جس کا حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب اور ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے ہے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے ، بجٹ خسارے کا ہدف بھی یہی مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نان ٹیکس آمدن دو ہزار 584 ارب روپے،...
    ہم دیکھتے ہیں کہ منڈی میں مہنگے جانور بھی ہوتے ہیں قربانی کے اور درمیانے اور چھوٹے جانور بھی جو مناسب قیمت کے بھی ہوتے ہیں تو مہنگے جانور خریدنے کی شرعًا کیا حیثیت ہے اور کتنا زیادہ مہنگا جانور نہیں لینا چاہیے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ مہنگا جانور لینے سے بہتر ہے کہ دو، چار جانور کم قیمت والے لے لیے جائیں جو کم خوبصورت ہوں۔ جواب: قربانی کے دنوں میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت قربانی کے جانوروں کا خون بہانا ہے، جتنے زیادہ جانوروں کی قربانی ہوگی، اتنا اللہ کا قرب نصیب ہوگا اور یہی زیادہ افضل ہے۔ نیز یہ بھی واضح ہو کہ عمدہ جانور لینے والے کو قربانی کے جانور کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہم دیکھتے ہیں کہ منڈی میں مہنگے جانور بھی ہوتے ہیں قربانی کے اور درمیانے اور چھوٹے جانور بھی جو  مناسب قیمت کے بھی ہوتے ہیں تو مہنگے جانور خریدنے کی شرعًا کیا حیثیت ہے اور کتنا زیادہ مہنگا جانور نہیں لینا چاہیے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ مہنگا جانور لینے سے بہتر ہے کہ دو، چار جانور کم قیمت والے لے لیے جائیں جو کم خوبصورت ہوں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  قربانی کے دنوں میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت قربانی کے جانوروں کا خون بہانا ہے،  جتنے زیادہ جانوروں کی قربانی ہوگی، اتنا اللہ کا قرب نصیب ہوگا اور یہی زیادہ افضل ہے۔نیز یہ بھی واضح ہو کہ عمدہ...
    ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اگر ملک معاشی ترقی کر رہا ہے تو عوام مہنگائی تلے کیوں دبتی جا رہی ہے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام کسی حال میں قبول نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے آنے والے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑنے کے لئے پہلے سے زمین ہموار کرنا شروع کردی ہے، سارے وزیر مشیر میڈیا کے ذریعے پہلے ہی سے مہنگائی کا مژدہ سنا رہے ہیں، وہ نوکری پیشہ افراد جو اپنی تنخواہ سے بجلی کا بل بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ان کی کمر توڑنے...
    قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مال مویشیوں کی دیکھ بھال ، خوراک کی فراہمی ، مالی امداد اور منڈی تک رسائی کی خدمات میں بہتری کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں افزائش حیوانات کے شعبے کی ترقی کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مویشی بانی محض زراعت کا ایک حصہ نہیں ہے بلکہ یہ دیہی گزر بسر میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور معاشی بہتری کی ضامن ہے۔ اشتہار
    چیئرمین سی ڈی اے کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نرسری کا دورہ، اپ گریڈیشن، بحالی اور ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے نرسری کا دورہ کیا۔ جہاں پر ان کو سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والے اب تک کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں...
    کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معیشت چند چنے ہوئے سرمایہ داروں کے فائدے کیلئے کام کررہی ہے، جبکہ کروڑوں محنت کشوں، کسانوں اور متوسط طبقے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایکس پر جاری اپنی تازہ پوسٹ میں مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عام ہندوستانی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ حکومت صرف سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اعداد و شمار سچ بولتے ہیں، پچھلے ایک سال میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت 17 فیصد، کاروں کی فروخت 8.6 فیصد اور موبائل...
    لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیئے گئے۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولرپینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز دیدی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔ حساس عمارتوں، اسکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔ اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، نکاسی آب...
    ریاض: سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے موقع پر تین ریال مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور پانچ ریال مالیت کا خصوصی پوسٹ کارڈ جاری کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق یہ یادگاری ٹکٹ ضیوف الرحمن (حجاج کرام) کی خدمت میں سعودی عرب کی مسلسل کوششوں اور حج کے دوران فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کو اجاگر کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ سعودی پوسٹ ہر سال حج، مذہبی تہواروں اور دیگر قومی مواقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتی ہے۔ اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں حج کے ارکان، مسجد الحرام، منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور دیگر مقدس مقامات پر ہونے والے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2025ء) مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، رواں مالی سال کے آخری ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح دگنی ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے دو فیصد رہنے کا امکان ہے اور اگلے ماہ مہنگائی بڑھ کر تین سے چار فیصد تک جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح 0.3 فیصد تھی، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی، دفاعی اور معاشی استحکام کا جاری رہنا ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور ایک روشن تر مستقبل کیلئے نہایت ضروری ہے، اس کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھے اور اتفاق رائے سے چلنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں صدر مملکت سے ملاقات کرنے والے وفد میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، چوہدری اسلم گل، مہر ارشاد سیال اور...
    نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی گولی باری میں چار بچوں سمیت 14 لوگوں کی افسوسناک موت ہوگئی اور درجنوں لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر جنگ سے متاثرہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے شہریوں کے لئے فوری راحت اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے نریندر مودی کو لکھے گئے خط...
    اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان اور آئی ایم ایف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے زرمبادلہ کو زیر استعمال نہیں لائے گا۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام صوبے پراپرٹی پر ٹیکسیشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ کسی بھی پراپرٹی پر ٹیکس کرایہ کی بجائے ویلیو کی بنیاد پر لگے گا۔ صوبوں کے اندر ٹیکسوں کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کے تبادلہ کا میکنزم بنایا جا رہا ہے اور صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس  کی وصولی کے حوالے سے بھی اعدادوشمار  حاصل کیے جائیں گے۔ ریونیو کے کسی بھی شارٹ فال کے...
    آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کی سخت تجاویز میں عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سخت مالیاتی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں پرتعیش اشیا پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جب کہ ان اشیا کی فہرست میں مزید مصنوعات کو شامل...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ سے کوئٹہ میں ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سانحہ خضدار کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا...
    سپارکو کا کہنا ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کی توقع ہے اگر آج چاند نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خلیجی ریاستوں میں آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عیدالاضحی کے چاند کی رویت کیلئے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کریں گی۔ دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر...
    پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان پہلا ملک بننے گا جو شکست پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرے گا، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہے گا۔آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس...
    پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی اختتامی تقریب میں سراہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان پہلا ملک بننے گا جو شکست پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرے گا، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہے گا۔آئی پی ایل کی اختتامی تقریب کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں...
    سہولت ڈیسک قیام کے پہلے ہی روز 15 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کیے گئے، جن کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مئی ہے، آن لائن ایم آئی ایس سسٹم نے ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ فوری فراہم کر کے ریئل ٹائم چالان جاری کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکسوں کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فسلیٹیشین ڈیسک قائم کر دی ہے، جس کا افتتاح ای ٹی او اشفاق خان کیا۔ سہولت ڈیسک قیام کے پہلے ہی روز 15 لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس چالان جاری کیے گئے، جن کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مئی ہے، آن لائن ایم آئی ایس سسٹم نے ٹیکس دہندگان...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر اور اسرائیل غزہ میں بدترین جارحیت اور دہشت گردی کر رہا ہے۔ امریکی صدر پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ پاک فوج اور ائیر فورس نے جس طرح بھارت کے خلاف مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح اسرائیل کے خلاف بھی عملی اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی شعبہ میڈیکل کے تحت 31مئی کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ’’ڈاکٹروں کا مارچ‘‘ ہو گا، یکم جون کو حیدر آباد میں عظیم الشان و تاریخی’’بھارت و اسرائیل مردہ باد جلسہ عام‘‘کیا جائے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، اس دوران مالی سال 2025-26کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، مہنگائی کو5 سے 7...
    گوادر میں خصوصی افراد کو باوقار روزگار کی فراہمی کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے اشتراک سے شروع کی جانے والی یہ اسکیم نہ صرف روزگار بلکہ خود انحصاری، وقار اور سماجی شمولیت کی بھی ایک شاندار مثال ہے۔ 30 خصوصی ریڑھیاں، باوقار کاروبار کا آغاز اس اسکیم کے تحت 30 خصوصی طور پر تیار کردہ ریڑھیاں گوادر اور پسنی کے علاقوں میں فراہم کی گئی ہیں، جو ضروری اشیائے خوردونوش سے لیس ہیں۔ ان ریڑھیوں کو خصوصی افراد کی جسمانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنا کاروبار چلا سکیں۔ پانی کی ترسیل کے لیے لوڈر رکشوں کا انتظام 30 سیلز پرسنز،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مریم کی مسیحائی‘وزیراعلی پنجاب کا دل کے مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے چھ ماہ میں 13 کروڑ روپے کی ادویات دل کے مریضوں کو پہنچا دیں۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد عامر رفیق بٹ نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دل کے 60 ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو تین تین ماہ کی معیاری ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے روزانہ  800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں۔ ادویات کے ایک پارسل کی قیمت 22 سو روپے ہے۔ ادویات مریضوں...
    رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کی شرح 0.29 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.35 فیصد کی سطح پر آگئی، حالیہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 12.01 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 8.16 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 1.50 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں ایک فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں0.79 فیصد،...
    اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کی شرح 0.29 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.35 فیصد کی سطح پر آگئی، حالیہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 12.01 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 8.16 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 1.50 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں ایک فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں0.79 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں0.63 فیصد، دال چناکی قیمتوں میں 0.39 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.30 فیصد، خشک پاوڈر دودھ کی قیمتوں میں...
    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خاص طور پر کپتان سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن سعود...
    ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی۔ ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق، اپریل 2025 میں ملک بھر میں...