2025-11-04@03:33:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1984

«رپورٹ ہوئے»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، 28 اکتوبر کو کیس آئندہ سماعت مقرر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بہارہ کہو تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جولائی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کی عدالت نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری مقدمے میں ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وہ متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے ان کی مسلسل غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ بعض ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاﺅس میں ہندو برادری کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا گیا، پاکستان میں ہندو کمیونٹی بڑے امن سے رہتی ہے۔ آج سے نریندر مودی کا نام اب “نریندر مووی” رکھ دیا ہے وہ ایک پوری فلم ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے گورنرہاﺅس میں ہندو برادی کے تہوار دیوالی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرہاﺅس میں ہندو برادر ی کے تہوار دیوالی کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ گورنرسندھ نے دیوالی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں انہیں ہر شعبہ میں بھرپور نمائندگی بھی دی جارہی ہے۔ سابق...
    ‎عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ‎ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور  پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ‎‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے  پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس ہوا...
    میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر میں تین ماہ میں مزید 34 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال ستمبر تک ایچ آئی وی کے 125 نئے کیسز رجسٹر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی مریضوں میں پانچ سال سے کم عمر 43 بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی ایچ او کے مطابق ایچ آئی وی کے معاملے پر کوئی ہنگامی صورتحال نہیں، مختلف علاقوں میں اسکریننگ کر رہے ہیں، ادویات کی بھی کوئی کمی نہیں۔
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو پورا خطہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ اقدامات نہ کیے تو پورے خطے کا امن شدید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ایک مثبت پیش رفت ضرور ہے، مگر اس پر عملدرآمد کی اصل آزمائش آنے والے مہینوں میں ہوگی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک...
    حکومت نے قومی گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گندم کی خریداری 40 کلوگرام کے حساب سے 3,500 روپے کی مقررہ قیمت پر کی جائے گی۔ یہ منظوری وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کی تیاری کے دوران وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ فریقین سے تفصیلی مشاورت کی، جن میں صوبائی حکومتیں، کسان تنظیمیں، صنعت کار اور زراعت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ انہوں...
    سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے 25 ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں ان کے اصل عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے سروس رولز کے مطابق مالی اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے ان ملازمین کی ریگولرائزیشن کو کبھی چیلنج نہیں کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقرریاں تسلیم شدہ ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین کو اس انداز میں برطرف کرنا رائٹ سائزنگ پروگرام پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی سے متعلق رواں سال 2025 کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ​راولپنڈی میں رواں سیزن مشتبہ ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1093 رپورٹ ہوئی ہے۔ راولپنڈی ضلع بھر میں  16810 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ ​گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 نئے ڈینگی کیس رپورٹ اور اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ سال 2025 میں تاحال ڈینگی سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ ​ویکٹر سرویلنس اور آپریشنز کے دوران صحت ٹیموں نے 58 لاکھ 8 ہزار سے زائد گھروں کا معائنہ کیا جہا 183912 گھروں سے ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی۔  ​مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 2...
    بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پروین بابي اپنی خوبصورتی اور جرات مندانہ کرداروں کے لیے یاد کی جاتی ہیں، مگر ان کی زندگی کا آخری حصہ تنہائی اور ذہنی بیماری سے جڑا ایک دردناک باب بن گیا۔ اداکارہ کو زندگی کے آخری برسوں میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ امریکی ایف بی آئی ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے کھانے اور میک اپ میں زہر یا کوئی خطرناک چیز ملائی جا رہی ہے۔ اداکارہ پوجا بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کبیر بیدی ایک وقت میں پروین بابي کے قریبی دوست تھے۔ پوجا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں بعد پروین سے ملنے گئیں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین نے اتنا وقت یہاں گزارا تو باعزت واپس جائیں۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کے خلاف نہیں لایا گیا، وہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہو گا۔
    بھارتی ایما پر متحرک اور بھارتی پراکسی وار لڑنے والے افغان طالبان اپنے ملک کے غریب عوام کے لیے سخت مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارت میں یہ دعویٰ کیاکہ خطے کے باقی ممالک افغانستان کے ساتھ خوش جبکہ صرف پاکستان ہی کو مسائل ہیں۔ جبکہ حقیقت افغان وزیر خارجہ کے اس بیان سے بالکل مختلف ہے جس کا ہم ذیل میں جائزہ لیں گے۔ پاکستان کے ساتھ حالات کی کشیدگی کے بعد افغانستان کی تجارت جس کا 41 سے 43 فیصد انحصار پاکستان پر ہے وہ رک گئی ہے جس سے افغانستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے...
    پشاور — خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان ہو یا کوئی اور، اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف سازش کے تحت نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ہمارے تمام اقدامات آئینی دائرہ کار میں ہوں گے، ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا ہے، اور اب وہ وقت نہیں رہا جب ہم کمزور تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت عدالتوں میں بھرپور قانونی جنگ...
    کراچی (کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 25ء  میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورت حال میں مزید بہتری آئی جسے محتاط زری پالیسی اور پائیدار مالیاتی یکجائی نے مدد دی اور جس کے نتیجے میں قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔ نیز، مالی نظام نے مضبوطی برقرار رکھی اور حقیقی جی ڈی پی نمو پہلے سے زائد رہی۔ واضح رہے کہ گورنر کی سالانہ رپورٹ ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی دفعہ  (1) 39  (جنوری 2022ء تک ترمیم شدہ) کے تحت شائع کی جاتی ہے۔ اس دفعہ کے تحت گورنر  ’’بینک کے اہداف کے حصول، زری پالیسی کے طرزعمل، پاکستان کی معیشت اور مالی...
    سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے بعد کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو امید تھی کہ ان کی حکومت کے پہلے سال میں ہی مودی حکومت ریاستی حیثیت...
    سٹی 42:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی آئی ہے ,حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان نے بہت بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے۔   احسن اقبال نے بتایا کہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے ، انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔پنجاب میں دو لاکھ 13 ہزار،  بلوچستان میں 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔جبکہ سندھ میں 3332 اور کے پی میں 3200 سے...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابوں سے پاکستان کو تقریباً 822 ارب روپے یعنی تقریباً 2.9 ارب ڈالر کا تخمینہ شدہ نقصان ہوا ہے. جمعہ کو وزارتِ منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ اور ابتدائی نقصان کے تخمینے کی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد قیمتی جانیں بھی سیلاب کی نذر ہوئیں۔ اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ کارکردگی رپورٹس جاری کرنے کا عمل باقاعدگی سے شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم، آئندہ مالی سال کیسا...
    کراچی: ملیر میں پلاٹ پر تعمیرات کے دوران مقامی ٹرانسپورٹر کو پستول کی گولی بھیج کر 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹر  کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانہ میں درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانہ میں مدعی سرفراز علی نے 16 اکتوبر کو ایف آئی آر نمبر 1541/25 زیر دفعات 427 ت پ، 384 ت پ، 385 ت پ، 337 H(ii) ت پ، 34 ت پ کے تحت درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی سرفرار علی نے بتایا کہ میں شاہ لطیف کا رہائشی ہوں اور ٹرانسپورٹر ہوں۔ 21 ستمبر کو شاہ لطیف ٹاون میں اپنے  پلاٹ 57/58 SC پر کام شروع کیا تو...
    پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70اضلاع میں 65لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ)سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ابتدائی تخمینوں میں نقصان 744ارب روپے بتایا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 822ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابوں سے 229763مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے...
    اسلام ٹائمز: امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک جنگ کے بعد کے دور میں غزہ پر حکومت کرنے کے لیے "فلسطینی ٹیکنوکریٹس کی ایک کمیٹی" بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک یورپی سفارت کار نے بتایا کہ قیدیوں کی رہائی کو ترجیح دینے اور غزہ میں حکمرانی کے معاملے کو طول دینے کے امریکی فیصلے سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام اس امکان کے بارے میں فکر مند ہیں کہ غزہ پر حماس کا کنٹرول صیہونی حکومت کے فوجی انخلاء کے نتیجے میں دوبارہ مضبوط ہو جائے گا۔ اخبار کے مطابق جنگ کے بعد غزہ پر حکومت کرنے کے لیے فلسطینی ماہرین کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے جون 2023 ء میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کرتے ہوئے بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے بارے میں حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران ٹائٹن میں ہونے والا دھماکا ناقص انجینئرنگ کے باعث ہوا۔ این ٹی ایس بی کی حتمی رپورٹ میں جون 2023 کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ پر روشنی ڈالی گئی جس میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سمیت 5 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائٹن کو بنانے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 17 اکتوبر کے مجوزہ احتجاج سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے بھر کے کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعے کے روز احتجاج کے حوالے سے جیل سے پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 اکتوبر بروز جمعہ کو احتجاج میں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس احتجاج کا مقصد تحریک لبیک پاکستان کے ان بے گناہ کارکنان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ / یروشلم: جنگ بندی کے چند ہی روز بعد اسرائیل ایک بار پھر دھمکیوں پر اُتر آیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے معاہدے کی شرائط پوری نہ کیں اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں، تو اسرائیل غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے الزام لگایا کہ حماس اب بھی 19 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کو روکے ہوئے ہے، جو معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اگر حماس نے بقیہ لاشیں واپس نہ کیں تو ہمارے پاس جنگ دوبارہ شروع کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔دوسری جانب حماس...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی شمال اور جنوب کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے رابطے کو فروغ دیتا رہے گا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مقررین اور پینلسٹ حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قیمتی خیالات کو سراہا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن...
    اسکریننگ میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے، ایک لاکھ 81 ہزار 362 کیسز پلازموڈیم وائویکس، 31 ہزار 319 پلازموڈیم فیلسی پیرم جبکہ 2 ہزار 589 مکس انفیکشن کے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ملیریا کے کیسز سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق رواں ماہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 16 ہزار 427 افراد کے خون کے نمونوں کی اسکریننگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ان اسکریننگ میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 81 ہزار 362 کیسز پلازموڈیم وائویکس، 31 ہزار 319 پلازموڈیم فیلسی پیرم جبکہ 2 ہزار 589...
    امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غلط انجینیئرنگ اور ناکافی ٹیسٹنگ وہ بنیادی عوامل تھے جن کے باعث 2023 میں نجی آبدوز ٹائیٹن ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی۔ بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک تباہ کن امپلوژن (اندرونی دھماکہ) کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست میں ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں آبدوز کے آپریٹر اوشن گیٹ کی سنگین کوتاہیوں اور ٹائیٹن سبمرسیبل کے ڈیزائن میں موجود خامیوں...
    محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ملیریا کے کیسز سے متعلق جامع رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں ماہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 16 ہزار 427 افراد کے خون کے نمونوں کی اسکریننگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ان اسکریننگ میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 81 ہزار 362 کیسز پلازموڈیم وائویکس، 31 ہزار 319 پلازموڈیم فیلسی پیرم جبکہ 2 ہزار 589 مکس انفیکشن کے ہیں۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ملیریا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال کسی...
    میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جاپان میں منعقد ہونے والے یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل میئرز فورم 2025 میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور حکومت سندھ کی نمائندگی کی، اس کانفرنس کا عالمی موضوع تھا “Actions Today for a Resilient Future.” جاری کردہ بیان کے مطابق بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اپنی سیاسی و سرکاری مصروفیات کے باعث اس فورم میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے اپنی خصوصی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے عالمی مندوبین اور دنیا بھر کے شہروں کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر ارسلان نے سکھر کی جانب سے Sustainable Development Goals (SDGs) کے مقامی سطح پر نفاذ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا، بالخصوص Goal...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس خادم حسین سومرو نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے عندیہ  دیا کہ اگر متعلقہ حکام کی جانب سے کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو مقدمہ درج ہوگا، درخواست گزار نیلوفر کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور کرلی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں کے خاتمے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن 9 اکتوبر کے واقعے پر جواب جمع کروائیں،  9 اکتوبر کو مردہ کتوں کو دیکھنے والی عینی شاہد خاتون عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے...
    ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘ اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع...
    حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)تجارتی آپریشنز اور کسٹمز کلیئرنس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چیف کلکٹر کسٹمز (جنوبی) واجد علی نے ملک کے اعلیٰ تجارتی ادارے ایف پی سی سی آئی کی سفارش پر مشترکہ تجارتی سہولت کمیٹی(جیٹی ایف سی) تشکیل دیدی۔کمیٹی کی تشکیل ایف پی سی سی آئی کی اکنامک سروسز کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی تجویز کے بعد عمل میں آئی، جس کا مقصد فیس لیس کلیئرنس سسٹم سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ واجد علی نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے ذریعے کاروباری لاگت میں کمی، تجارتی ماحول میں شفافیت اور سرکاری و نجی شعبوں کے مابین قریبی رابطہ ممکن بنایا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز،  دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔  لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ...
    اسلام آباد: سال 2025 میں ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ قومی ایئرلائن کی پروازوں کو رواں سال جنوری سے ستمبر تک 90 برڈ اسٹرائکس کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئرلائن کیساتھ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 83 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال ستمبر میں ہی 26 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں جو ایک ماہ میں ہونے والا تشویش ناک اضافہ ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پی آئی اے کو سب سے زیادہ برڈ اسٹرائکس ریکارڈ ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کو رواں سال کراچی میں 9 ، لاہور میں 16 اور اسلام آباد میں 15 برڈ اسٹرائیک کے واقعات پیش آئے، برڈ اسٹرائکس کے باعث 8 طیاروں...
    راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آج اگر عمران خان کا پیغام پہنچانے پر میں ملزم ہوں تو پھر کل پوری قوم ملزم بنے گی۔ کچہری میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ کل جس کسی کی بات پسند نہیں آئے گی اس کے خلاف مقدمہ بنا دیا جائے گا، بتایا جائے میڈیا ٹاک سے کون سی دہشت گردی نکلتی ہے اور یہی آئینی قانونی نکتہ ہم نے عدالت چیلنج کیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ مجھ پر الزام ہنگامے کا نہیں بلکہ عمران خان کا پیغام پہنچانے کا ہے، میں نے 10 سے 15 صحافیوں اور یوٹیوبرز کو عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ میڈیا نے پوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے نیا ناظم آباد اور گلشن اقبال کراچی میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے اہل فلسطین کی قربانیوں اور حماس کی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ دو سالہ صورتحال نے دنیا کو ظالم و مظلوم کی پہچان کرائی ہے۔ راشد نسیم نے کہا کہ اللہ کی مدد اور نصرت کیا ہوتی ہے پچھلے دو سالوں میں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں، اسرائیل ناکام رہا اور حماس کامیاب ہوئی۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا تھا کہ حماس کو ختم کر دے مگر اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑا۔ مذاکرات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں، کویت نے ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے کہناہے کہ رپورٹ کے مطابق اس سال کئی دہائیوں بعد سردیاں بہت شدید ہونے کا خدشہ ہے، شدید سرد موسم خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے خریف کی فصلوں کی کٹائی میں طوفانی بارشوں سے رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں، بالائی علاقوں میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، دریاؤں میں پانی کی کمی سے آب پاشی کے نظام پر اثر پڑسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ سردی موسمی تبدیلی لانینا کی...
    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کئی دہائیوں بعد سردیاں بہت شدید ہونے کا خدشہ ہے، شدید سرد موسم خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے خریف کی فصلوں کی کٹائی میں طوفانی بارشوں سے رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں، بالائی علاقوں میں گلیشیئر جھیل پھٹنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، دریاؤں میں پانی کی کمی سے آب پاشی کے نظام پر اثر پڑسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ سردی موسمی تبدیلی لانینا کی وجہ سے پڑنے کا امکان ہے، لانینا...
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ  24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔  ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ 
    لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپی کے  کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو  سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ انہوں نے کہا عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کے پی میں جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا۔ سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی۔عظمٰی بخاری نے واضح کیا پنجاب کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہوگیا، پریٹ آباد کا رہائشی آصف قریشی دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ۔آصف قریشی کا جسد خاکی پریٹ آباد میں لایا جائے گا،مکرانی پاڑہ پھلیلی میں فائرنگ کا زخمی نوجوان منیب عباسی دوران علاج چل بسا۔ منیب کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گولی ماری تھی، منیب کے انتقال کی خبر کے بعد کلاتھ مارکیٹ روڈ پر لگے اسٹال بند ہوگئے۔ اسٹاف رپورٹر
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت...
    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ   یہ مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،  غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہیے،اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔صدرٹرمپ نے  اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کیا، اپنے خطاب کے آغاز پر پارلیمنٹ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ’اچھی جگہ ہے، واقعی اچھی جگہ‘ ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ایک بہت خوشی والے دن اور امید والے دن اکھٹے ہوئے ہیںصدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اندھیرے اور قید میں گزرے دو تکلیف دہ سالوں کے بعد 20 بہادر یرغمالی اپنے اہل خانہ کی شاندار آغوش میں واپس آ رہے ہیں۔  مردہ یرغمالیوں کے بارے میں کہا...
    ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں دوسرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 ہے۔ مگر مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 میں ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ ونڈوز 10 کو جولائی 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک دہائی بعد کمپنی کی جانب سے اس کی زندگی ختم کی جا رہی ہے۔ 14 اکتوبر 2025 کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی مگر آپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر اسے استعمال کر سکیں گے۔ البتہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سافٹ وئیر اور سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 کی سکیورٹی اور سافٹ ویئر سپورٹ 14 اکتوبر 2025 سے ختم ہو جائے گی۔ اس تاریخ کے بعد اس او ایس کے لیے آفیشل اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گے، البتہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 کو استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ونڈوز 10 جولائی 2015 میں متعارف ہوا تھا اور اب ایک دہائی کے بعد کمپنی اس کی زندگی باضابطہ طور پر ختم کر رہی ہے۔ اس وقت تقریباً 43 فیصد ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ ڈیوائسز ابھی بھی ونڈوز 10 پر چل رہی ہیں۔صارفین کے سامنے تین بنیادی راستے ہیں: اگر آپ کی ڈیوائس اہل ہو تو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کر لیں، ورنہ نیا کمپیوٹر...
    چمن بارڈر میں افغان طالبان کے چھپے دہشتگرد پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا،سکیورٹی ذرائع پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے دہشت گردوں کو لانچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (وقاروامق) سعودی عرب میں عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے معروف علمی اور سماجی شخصیت پیر فاروق بھاؤالحق شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ج میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فاروق بھاؤ الحق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پوری قوم ایک ساتھ یکجان ہوکر آگے بڑھی ملک نے ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں، پاک بھارت معرکے میں دشمن کے خلاف پوری قوم نے عزم اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ آج پوری دنیا...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں ںے کہاکہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار...
    پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور اور موثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل...
    افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی ہے۔پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے کے بعد پاک فوج  نے بھرپور جوابی کارروائی  کرتے ہوئے 200 سے زائد طالبان اور ان کے حمایتی دہشت گرد ہلاک کر دیے، بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر کے شہر دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے گروپ اے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے عمان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی یو اے ای نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں دوسری مرتبہ شرکت کی امیدیں برقرار رکھیں، اس سے قبل وہ 1990 میں ورلڈکپ کھیل چکی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کے آغاز میں یو اے ای کو بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا جب کوامے کوادیو کے خود کے گول نے عمان کو برتری دلا دی۔ تاہم، دوسرے ہاف میں مارکوس میلونی اور کائیو لوکاس کے گولز نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔یو اے ای کے رومانوی...
    پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے نہ صرف متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا، بلکہ بعض تباہ شدہ پوسٹوں پر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار واقع افغان چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی کے بعد افغان اہلکاروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اور سامنے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ چوکیوں پر آگ اور بدحواسی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے بعض افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے...
    لیسکو کو بجلی چوروں سے واجبات اور بلز کی وصولیوں کی مد میں 1 ارب 35 کروڑ روپے کا خسارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ دو سال کے دوران 26 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات تو درج کروائے، مگر ان سے واجبات کی ریکوری ممکن نہیں بنائی جا سکی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف الزامات کو ثابت کر کے بھی واجبات کی وصولی یقینی نہیں بنائی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی چوری کے مختلف طریقے استعمال کیے گئے جن میں ڈائریکٹ سپلائی، میٹر ٹمپرنگ اور دیگر ہتھکنڈے شامل ہیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چمن: پاکستان فوج کی جانب سے افغان طالبان فورسز اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف شدید اور مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے،  سرحدی علاقے میں دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جب کہ فرار کی کوشش کرنے والے افغان طالبان اور خارجی مارے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن بارڈر کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان اور ان کے زیرِ قبضہ خارجی عناصر نے اپنی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی،  پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہدف بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان اور خارجی ہلاک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی بےباک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، پاک فوج نے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی...
    یہ ایک قابلِ غور حقیقت ہے کہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ عین اس وقت کیا ہے جب کہ افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر موجود ہیں اور وہاں پاکستان مخالف بیانات کو مشترکہ اعلامیوں کی شکل دی جا رہی ہے۔ ایسے نازک موقع پر جب کہ پاکستان کے ازلی حریف ملک کا دورہ جاری ہے، اس طرح کا حملہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک مجرمانہ اشارہ ہے جو پاکستانی عوام کو بخوبی سمجھ لینا چاہیے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ کس طرح دشمنی کے پرانے خطوط پر ایک نیا حربہ آزمایا جا رہا ہے اور یہ حملہ اس پیغام کا حصہ ہے جو پاکستان کے دشمن دینا چاہتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اس صورتِ حال کو اسی تناظر میں دیکھتے...
    کراچی اور حیدرآباد میں بسوں سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ سندھ حکومت نے عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ جلد ہی دونوں شہروں میں 500 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں پیپلز گرین ٹرانسپورٹ منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، کم لاگت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف روزمرہ سفر آسان ہوگا بلکہ فضائی آلودگی میں کمی بھی آئے گی۔ یہ منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ اس میںجدید بس ڈپو، چارجنگ اسٹیشنز، خودکار کرایہ وصولی...
    برطانیہ نے نیا شاہی مُہر (Coat of Arms) والا پاسپورٹ متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس سوئم کا شاہی مُہر شامل ہوگا۔  پاسپورٹ کے اندر صفحات میں یونیسکو کے تحت شامل چار خوبصورت قدرتی مناظر ہوں گے جو کہ 4 برطانوی ممالک کے ہی شہر ہیں۔ Ben Nevis (اسکاٹ لینڈ) The Lake District (انگلینڈ) Three Cliffs Bay (ویلز) Giant’s Causeway (شمالی آئرلینڈ)  نئے پاسپورٹ میں اعلیٰ درجے کی تکنیکی حفاظتی خصوصیات ہوں گی جیسے کہ نئے ہولوگرافک اور translucent فیچرز تاکہ جعلسازی مشکل ہو جائے یا پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑا خانی نہ کی جا سکے۔  تاہم واضح رہے کہ موجودہ پاسپورٹس جن پر ملکہ الیزبتھ دوم کا مہر...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہوا اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ جنگ شروع کردیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چاہے امن ڈیل موجود رہے یا نہ رہے، غزہ میں حماس کو غیر مسلح ضرور کریں گے۔ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی دفعہ اسرائیلی وزیراعظم نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا اور غزہ کو ڈی ملٹرائیز علاقہ بنادیا جائے گا۔ دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ ہتھیار رکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے کو ممکن بنا دیا لیکن اس کامیابی کے پیچھے کئی ہفتوں کی سفارتی کوششوں سمیت عرب اور مسلمان اتحادی ممالک کی مدد ایک بڑا عنصر ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وحشیانہ جنگ میں اس وقت اہم موڑ آیا جب شکست خوردہ حماس کو احساس ہوا کہ یرغمالی اثاثے سے زیادہ بوجھ بن چکے ہیں۔ ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں شامل اہلکاروں کے خیال میں اس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور 2025 کےلیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن کے نوبل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے۔ انھیں مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ نے نامزد کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔ تاہم نوبل کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس سال کا انعام ان شخصیات کو دیا جو جمہوریت کے فروغ اور انسانی آزادی کےلیے براہ راست میدان...
    کرکٹ کے میدان میں اب مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) نے بھی اپنی جگہ بنالی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پِچ رپورٹنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ سے قبل بھارت کی سابق کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنائی اے آئی ٹول کے ساتھ مل کر پِچ رپورٹ پیش کی۔ متھالی راج نے اپنے موبائل پر Gemini Live فیچر استعمال کرتے ہوئے کیمرے کے ذریعے پِچ دکھائی اور اے آئی سے سوال کیا کہ ہم وشاکھا پٹنم کے اے سی اے وی ڈی سی اے ACA-VDCA اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے میچ کے لیے موجود ہیں، یہاں موسم گرم...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل ٹچ سے پنجاب کا پہلاہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ کر دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہو گا۔ پنجاب کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری زراعت نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب میں 12قسم ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کے لئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گی ہے۔ سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہو گی۔ قرض کے لئے فارمر،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق سینیٹر مشتاق احمد بحرین سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ استقبال کے لئے سینکڑوں شہری ایئرپورٹ پہنچے جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فلسطینی جھنڈے لہرائے۔ دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم کو فون کیا اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ مشتاق احمد خان نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ تیونس سے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ تک 20 دن  کا سمندری سفر کیا۔ سفر اور پھر جیل میں 3 دن بھوک ہڑتال کی۔ ملائیشیا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹرکی حقیقی برآمدی صلاحیت کواجاگرکرنے کے لیے فوری اسٹرکچرل اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کمزوریوں اورادارہ جاتی رکاوٹوں کے باعث ہرسال 1.2 ارب ڈالرسے زائد کی برآمدی آمدنی ریکارڈ ہونے سے رہ جاتی ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹس مالی سال 25-2024ء میں 3.8 ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں جوملکی جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ تاہم درحقیقت آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالرسے زائد ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکموں کے ملازمین کا وزارت خارجہ میں ضم ہونے کا معاملہ، وفاقی ملازمین کی درخواست کا عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیاعدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری خارجہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر وزارت خارجہ میں ضم ہونے والے ملازمین کا جائزہ لیا جائے، عدالت عظمیٰ کے طے کردہ اصولوں کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اصل محکموں میں بھیجا جائے۔ اسٹاف رپورٹر
    علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
    وزیر صحت و طبی تعلیم نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کو امید ہے کہ سپریم کورٹ عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کریگی اور جلد از جلد ریاستی حیثیت بحال کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نیشنل کانفرنس سے رپورٹ کارڈ مانگنے سے قبل خود کی دس سالہ حکمرانی کا رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کرنے پر زور دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی لیڈر کا یہ بیان بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر سنیل شرما کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے عمر عبداللہ والی نیشنل کانفرنس کی حکومت سے ریاستی درجہ کی بحالی...
    وزیراعظم شہباز نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے اقدامات نہ کیے تو ساری محنت رائیگاں جائے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دو ہفتوں میں اہم واقعات گزر چکے ہیں، گزشتہ روز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، اعلیٰ افسران اور جوانوں کے ساتھ  میں نے اورکزئی میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کا جنازہ پڑھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹننٹ کرنل جنید نے بہادری کی تاریخ رقم کی، انہوں نے فرنٹ سے قیادت کی اور فتنہ خوارج کے 19 لوگوں کو ہلاک کیا جبکہ خود اور باقی دس ساتھیوں نے جام شہادت...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں آیا، جب استعفیٰ آئیگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
    پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملک کی معیشت کو سیلاب سے 744 ارب روپے کا نقصان پہنچا، ایک ہزار 37 افراد جاں بحق، ایک ہزار 68 زخمی ہوئے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 439 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ 70 اضلاع میں زندگی مفلوج، 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معاشی ترقی کی شرح 4.2 کے مقابلے میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی شعبے کو 48 ارب، خدمات کے شعبے کو 257 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ 632 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 51 ارب، سندھ میں...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔  علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔ چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری  اپنے الوداعی پیغام میں...
    ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کی قرعہ اندازی کی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔ یہ ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے زیرِ اہتمام اور سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی تقریب میں آئی ایس ایف ایف آر کے نمائندے، بین الاقوامی ریفری اور شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہان شریک ہوں گے۔ قرعہ اندازی کے نتائج کی بنیاد پر انفرادی اور ٹیم مقابلوں کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ میں 4 مرکزی مقابلے شامل ہوں گے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) رکنِ قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اورکزئی میں 7 اور 8 اکتوبر 2025 ء کی درمیانی شب ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت اور اْن کے نو بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جری سپاہی، مادرِ وطن کے حقیقی محافظ ہیں جنہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی جرأت، قیادت اور وطن سے محبت پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی یہ لازوال قربانیاں دراصل پاکستان کے امن اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ پوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ملک بھر کی تنظیمات تحلیل کر دی گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، اعتراضات پر 25 تا 27 اکتوبر سماعت ہوگی جبکہ حتمی امیدواروں کا اعلان یکم نومبر کو کیا جائے گا۔کراچی ڈویڑن کے الیکشن 11 نومبر کو ہوں گے، جن کی نگرانی نوید عالم کریں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    ریاست پر اقتدار کس کا ہو۔ انسانی تاریخ میں یہ مسئلہ ہمیشہ گھمبیر رہا۔ صنعتی انقلاب سے قبل ریاست پر اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال تھا اور جو شخص یا گروہ اقتدار پر قابض ہوجاتا تھا تو اس کی خواہش دنیا کے خاتمے تک اقتدار پر قائم رہنے کی ہوتی تھی۔ اقتدار خاندانی حق سمجھا جاتا تھا۔ عمومی طور پر باپ کے بعد بیٹے کو اقتدار سونپا جاتا تھا، مگر بقول کارل مارکس آلات پیداوار کی تبدیلی سے سماج تبدیل ہوجاتا ہے۔ برطانیہ میں پہیے کی ایجاد کے تحت صنعتی ترقی کا آغاز ہوا۔ بھاپ کے انجن کی ایجاد سے کارخانوں کو نئی زندگی ملی۔ پرنٹنگ پریس کی ایجاد نے علم کو عام کرنے میں بنیادی...
    دہائیوں کی تاخیر کے بعد ممبئی کو دوسرا بین الاقوامی ایئرپورٹ مل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: 61 سال پہلے ممبئی آکر بے گھر اور بھوکا رہا، جاوید اختر کا اپنے کیرئر کے بارے میں جذباتی پیغام سی ای این کے مطابق ناوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پہلی مرحلے میں سالانہ 20 ملین مسافروں کی گنجائش کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے جس سے ممبئی کے پرانے چترپتی شیو جی مہاراج ایئرپورٹ پر دباؤ کم ہو گا۔ یہ منصوبہ پہاڑوں کو ہموار کرنے، دریاوں کو موڑنے اور پل بنانے کے پیچیدہ کاموں کے بعد مکمل ہوا ہے۔ مزید پڑھیے: بھارتی مسافر کا ’یادگار‘ ہوائی سفر، ممبئی سے بنگلورو تک وقت بیت الخلا میں گزرا سنہ 2032 تک یہاں 4 ٹرمینلز بنائے جائیں...
    کوئٹہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ علی حسنین نے کہا کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس اور فلسطینی عوام نے اسرائیلی ظلم و ستم کا جواب دیکر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ضرور ہیں، لیکن وہ اپنے حقوق سے دستبردار ہونے والے نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے با ضمیر افراد ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں گے۔ قابض اسرائیلی رجیم کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ فلسطین کے حوالے سے دہائیوں قبل ہمارے اپنائے گئے موقف کو آج پوری دنیا کے لوگ تسلیم کر رہے ہیں۔...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک  اور  بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنےکے لیے قواعد  میں ترمیم کی  جائےگی۔ ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق  پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار اداروں اور کارپوریشنز کے افسران بھی شامل ہیں۔ تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت...
    آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری،گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنیکے لیے قواعد میں ترمیم کی جائیگی۔ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار...