2025-11-05@13:35:52 GMT
تلاش کی گنتی: 3531
«سیاحت کے لیے»:
(نئی خبر)
راولپنڈی:وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی جانچ کا عمل فوراً شروع کیا جائے تاکہ امریکا اپنے حریف ممالک کے برابر کھڑا ہو سکے۔ ٹرمپ کے مطابق، دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین آئندہ پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں رہ سکتا اور قومی سلامتی کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔ ٹرمپ...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان ایک بار پھر عالمی منشیات کے گڑھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور منشیات و جرائم کے دفتر (UNODC) کی نئی رپورٹ "افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025" کے مطابق، ملک میں کیمیائی منشیات، خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اب صرف افیون کی کاشت تک محدود نہیں رہا بلکہ تیزی سے مصنوعی منشیات کی تیاری کا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، 2017 سے 2021 کے درمیان افغانستان سے 30 ٹن تک مصنوعی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، جبکہ ملک کے مغربی علاقوں میں ایفیڈرا نامی مقامی...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن گیا، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چینی درآمدات پر عائد محصولات میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی شرح کے مطابق چینی اشیاء پر محصولات 57 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد کر دیے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ اپریل 2026 میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ مذاکرات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
پاکستان اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے درمیان ایک اہم بحث زور پکڑ چکی ہے، کہ کیا اس وقت سرمایہ کاری کے لیے روایتی محفوظ سرمایہ سمجھا جانے والا سونا بہتر ہے یا پھر تیزی اور خطرے کے امتزاج سے بھرپور بٹ کوائن؟ حالیہ ہفتوں میں عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ، مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے رجحان نے اس سوال کو پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ کیونکہ اس وقت ہر طرف انویسٹمنٹ کے چرچے ہیں۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ اور پھر بٹ کوائن کے حوالے سے پیشین گوئیاں بار بار انویسٹرز کو انویسٹ کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔ مزید پڑھیں: سونا خریدتے ہوئے کن باتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور بھارت کی افواج نے بدھ کو اپنی مشترکہ سرحد کے انتظام سے متعلق بات چیت کی، جس میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی سطح پر کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے موجودہ طریقہ کار کو استعمال کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دونوں پڑوسی ممالک نے گزشتہ سال ایک اہم معاہدہ کیا تھا جس کا مقصد ہمالیائی سرحد پر عسکری کشیدگی کو کم کرنا تھا، یہ کشیدگی 2020 میں ایک خونریز تصادم کے بعد بڑھی تھی جس میں بھارت کے 20 اور چین کے 4 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2024 کے معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے تعلقات میں بہتری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے‘پاکستان نے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا‘ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی نیشنل کانگریس کے طالب علم رہنما غنی امان چانڈیو کی بازیابی کے لیے وکلا اور سندھی نیشنل کانگریس نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں غنی امان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سندھی نیشنل کانگریس کے مرکزی چیف آرگنائزر ایڈوکیٹ محب آزاد، ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو، ایڈووکیٹ میرمنگریو، ایڈوکیٹ اسرار چانگ، اعزاز لغاری اور دیگر نے کہا کہ غنی امان کی بیٹی کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے، اور وہ اسے دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی،جہاں سے انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارو نے گرفتار کیا اور لاپتہ کردیا جس کے بعد ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مچھلی کا تیل دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو دل، دماغ اور مجموعی صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے۔تاہم ایک نیا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کے فوائد اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ انہیں کس طرح اور کتنے عرصے تک استعمال کرتے ہیں۔یہ تحقیق فن لینڈ کی ہیلسنکی یونیورسٹی میں کی گئی، جس میں سائنسدانوں نے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی ایک خاص قسم ای پی اے (eicosapentaenoic acid) کے اثرات کا جائزہ لیا۔ اس مقصد کے لیے 38 صحت مند افراد کو ای پی اے کی زیادہ مقدار میں...
فوٹو: سوشل میڈیا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے لیے وزیرِاعظم کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں موجود تھی، جس میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھورسیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نےعدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین،...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔ گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے سبسکرپشن ماڈل میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارفین اپنی کمائی میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اب صارفین سبسکرپشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے، جو موجودہ 70 فیصد کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے ماڈل کے لیے چند شرائط متعین کی گئی ہیں۔ سب سے پہلے صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونی چاہیے، گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کے مجموعی ویوز کم از کم ایک لاکھ ہونے چاہیے، اور اسی ماہ اس نے 3 یا اس سے زائد سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی...
کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب ٹرمپ نے...
ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کے لیے درخواست کر رہی تھی اور برادر ممالک ہی کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے...
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے اپنے استعفیٰ کے لئے شرائط عائد کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے اپنے حمایتی وزرا اور اسمبلی اراکین کے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے وفاق پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا اور ٹکٹ ہولڈرز کو آئندہ انتخابات سے قبل مساوی فنڈز دینے پر بھی زور دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے تحریکِ عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، تاہم ن لیگ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ...
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس دن اس پل کو ون وے چلایا جائے گا، پرانے جام صادق پل کو بھی توڑ کر اس سے بڑا پل بنایا جائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں بسز کے مزید روٹس شروع کیے جائیں گے، شاہراہ بھٹو کا دسمبرمیں آخری فیز بھی مکمل ہوجائے گا، کراچی میں ٹریفک کا بہت بڑا چیلنج ہے، شاہراہ بھٹو بننے سے کراچی کی...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بڑھتی ہوئی فضائی کارگو کی مانگ کے پیش نظر سعودی عرب کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو آپریشنز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو مختلف حتمی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی پی آئی اے کے مطابق یہ کارگو معاہدہ نہ صرف ایئرلائن کے لیے کارگو منزلوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے کارگو آمدنی میں...
کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔ بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت...
سعودی عرب نے 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال کے میچر کے لیے ایک ایسا میدان جو زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر فضا میں معلق ہوگا۔یہ انقلابی منصوبہ نیوم سٹی کے دی لائن کے اندر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ایک ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ 350 میٹر بلندی پر فٹبال کا نیا افق یہ ’نیوم اسٹیڈیم‘ نہ صرف فٹبال ورلڈ کپ کے 15 میزبان میدانوں میں شامل ہوگا بلکہ دنیا کے کسی بھی کھیل کے لیے پہلا فضائی اسٹیڈیم بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف زیادہ چلنا ہی نہیں بلکہ آپ کیسے چلتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔ یعنی 10 ہزار قدم پورے کرنے سے زیادہ، چلنے کی رفتار اور تسلسل آپ کی صحت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘ میں شائع ہوئی، جس کے مطابق 15 منٹ یا اس سے زائد بلا رُکے چلنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟ مسلسل چلنے کے حیران کن نتائج تحقیق کے مطابق جن افراد نے کم از کم 15...
نارتھ یارکشائر کے علاقے نِیڈرڈیل (Nidderdale) میں رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی نہ پئیں، حتیٰ کہ اُبالنے کے بعد بھی نہیں، کیونکہ پانی کے نمونوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔ یارکشائر واٹر کمپنی کے ترجمان کے مطابق، ہیروگیٹ کے قریب 34 مکانات میں پانی میں غیر معمولی کیمیائی و طبعی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ڈارلے، مینوتھ ہل، برسٹوتھ، ہائی برسٹوتھ، فاریسٹ مور، فیلزکلف اور لافٹ ہاؤس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، مزید 43 گھروں کے لیے اب بھی اُبال کر پینے کی ہدایت برقرار ہے، تاہم مذکورہ 34 گھروں کے مکینوں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی، جنوبی کوریا ہمارے بہت سے ہتھیار خرید رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا ترقی کرتا ہے، تو ہمارے اتحادی ترقی کرتے ہیں اور انڈوپیسیفک ترقی کرتا ہے،...
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا...
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنےکیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے باربارگفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔وزیراطلاعات عطا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ایک بڑے ماحولیاتی منصوبے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔یہ پروگرام پاکستان سمیت 9 ایشیائی ممالک میں شروع کیا جائے گا، جس کا بنیادی مقصد گلیشیئرز پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی کے وسائل اور زرعی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ اگلے دس برسوں میں 3.25 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کا حصہ ہے، جس کے تحت مؤثر آبپاشی، پانی کے ذخائر کی مضبوطی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔اس پروگرام سے خطے...
شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک قیادت، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ ترک قوم کی استقامت، وژن اور ترقی کے جذبے نے دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ کا کردار ادا کیا ہے۔ بانیٔ ترکی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں، جن سے ترکیہ ایک جدید، مستحکم اور باوقار ریاست کے طور پر ابھرا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے بھی ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ...
دنیا کی معیشت تیزی سے بدل رہی ہے اور انہی تغیرات کے بیچ سعودی عرب نے مستقبل کی سرمایہ کاری کی سمت متعین کرنے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جسے عالمی سطح پر ’ڈیووس اِن ڈیزرٹ‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودیہ کا پاکستان میں ڈپازٹس بڑھاکر 5 ارب ڈالر کرنے اور مختلف شعبوں میں 21ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ ریاض میں ہونے والا یہ سعودی فیوچر انویسٹمنٹ فورم (ایف 11) اس برس بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں طاقتور معیشتیں، عالمی سربراہان، ٹیکنالوجی کے رہنما، پالیسی ساز اور غیر معمولی وژن رکھنے والے بزنس لیڈرز یکجا ہو رہے ہیں۔ اس سال چین کے نائب صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں اتحادی حکومت کے وزیر تعلیم علی العابد نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ میں منشیات کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے متنازع بیان نے تعلیمی شعبے میں بحران پیدا کر دیا، جس کے بعد ان پر شدید تنقید اور برطرفی کے مطالبات سامنے آئے۔ انہوں نے اپنے الزام کو درست ثابت کرنے کے لیے تمام اساتذہ کے طبی تجزیے کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ہر استاد کے ماضی کی جانچ کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کا کہ یہ عمومی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ان کا بیان اساتذہ کی عزت کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا، بلکہ یہ چند مخصوص کیسوں سے متعلق ملنے...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سمٹ میں شرکت اس لیے منسوخ کر دی تاکہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ ملاقات میں پاکستان کے معاملے پر بات چیت سے بچ سکیں۔ منگل کو شائع ہونیوالی بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے ہفتے کے آخر میں مجوزہ دورۂ ملائیشیا منسوخ کر کے آسیان سمٹ میں ورچوئل شرکت کو ترجیح دی۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے الزام لگایا کہ مودی نے یہ فیصلہ امریکی صر ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے خوف کی وجہ سے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیاروں کے گرائے جانے کا تذکرہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک...
غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن کا کہنا ہے کہ گروپ کو اسرائیلی اسیران کی لاشوں کی بازیابی کے دوران "نمایاں مشکلات" کا سامنا ہے اور اس نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے بھاری ساز و سامان کے داخلے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گروپ اسرائیل کے حملوں کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن سہیل الہندی کا کہنا ہے کہ گروپ کو اسرائیلی اسیران کی لاشوں کی بازیابی کے دوران "نمایاں مشکلات" کا سامنا ہے اور اس نے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے بھاری ساز و سامان کے داخلے کی اجازت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنے کارپوریٹ شعبے میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کرتے ہوئے 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمازون نے منگل کے روز تصدیق کی کہ کمپنی اپنے کارپوریٹ دفاتر میں ملازمتوں میں کمی لانے کے منصوبے پر عمل شروع کر چکی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ کمپنی 30 ہزار تک ملازمین کو فارغ کرنے پر غور کر رہی ہے، تاہم اب ابتدائی مرحلے میں یہ تعداد 14 ہزار رکھی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے استعمال اور تنظیمی ڈھانچے میں مؤثریت پیدا کرنے کے لیے کیا جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دن کا آغاز ناشتہ کے بغیر کرنا بظاہر ایک معمولی عادت لگتی ہے، مگر طبی ماہرین کے مطابق یہ طرزِ زندگی مستقبل میں سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ناشتہ ترک کرنے والے افراد میں میٹابولک سینڈروم سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، یہ وہ کیفیت ہے جو دل، شوگر اور جسم کے مختلف اعضا کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق میٹابولک سینڈروم دراصل کئی امراض کا مجموعہ ہے، جن میں پیٹ اور کمر کے گرد چربی کا اجتماع، بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر)، خون میں چکنائی یا کولیسٹرول کا بڑھ جانا، اور شوگر کی سطح میں اضافہ شامل ہیں۔ یہ تمام عوامل مل...
واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے والا ہے جو اسمارٹ فون کی اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کو آسانی سے حل کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ پر روزانہ بھیجے اور موصول ہونے والے میسجز، تصاویر اور ویڈیوز فون کی اسٹوریج تیزی سے بھر دیتے ہیں، مگر نیو اسٹوریج مینجمنٹ نامی یہ فیچر صارفین کو ہر چیٹ کے لیے اسٹوریج کو منظم کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژنز میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ صارفین ہر چیٹ کی کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین میں جا کر یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ کون سی میڈیا فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز یا PDF فون...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
البانیہ کی مصنوعی ذہانت سے بنی وزیر ڈیلا کے ہاں 83 بچوں کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے برلن گلوبل ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران البانوی اے آئی وزیر ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83 بچوں کی پیدائش کا انکشاف کیا۔ وزیراعظم ایڈی کے مطابق ڈیلا کے ہاں جلد ہی 83 بچوں کی پیدائش متوقع ہے ، ان بچوں سے مراد حقیقی بچے نہیں بلکہ ڈیجیٹل اے آئی معاونین ہیں جو برسر اقتدار سوشلسٹ پارٹی کے 83 ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے بطور اسسٹنٹ کام کریں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ہر اے آئی بچہ ایک معاون کے طور پر کام کرے گا،یہ بچے پارلیمانی اجلاسوں میں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں، ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلا کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ سہیل آفریدی نے تقریب میں شامل ہونے والے وکلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری قانون کی سربلندی کی تحریک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم...
سٹی42: موسمی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث سانس اور جلد کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پروفیسر جاوید اکرم نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بزرگ افراد اور بچے فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ پہلے سے بیمار افراد کے لیے یہ آلودگی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔ لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر ان کا کہنا تھا کہ شہری کھلی فضا میں نکلتے وقت لازمی...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔ انہوں...
مائیکروسافٹ ٹیمز میں حاضری کا نیا فیچر، پاکستان میں ہائبرڈ ورک کلچر کے لیے گیم چینجر یا پرائیویسی چیلنج؟
مائیکروسافٹ ٹیمز نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جو ملازمین کا کام کی جگہ کا اسٹیٹس خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرے گا مثلاً جب کسی ملازم کا آلہ کمپنی کے مخصوص وائی فائی نیٹ ورک سے جڑ جائے تو اس کا اسٹیٹس ’in the office‘ میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ فیچر اداروں کو ہائبرڈ ورک ماڈلز میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ دفتر یا ریموٹ ورکنگ کی نگرانی زیادہ منظم ہو سکے۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ نیا نظام ملازمین کی پرائیویسی سے متعلق اہم سوالات بھی اٹھا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’اسکائپ‘ 22 سال بعد بند، ایک عہد کا اختتام مائیکروسافٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال پری ویو مرحلے میں ہے اور اسے...
اسلام آباد: پاکستان میں نان فائلرز کے لیے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکلوانے پر نیا ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے، نئے قواعد کے مطابق وہ افراد جو فائلر نہیں ہیں اور ان کا نام ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شامل نہیں، اگر ایک دن میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے 50,000 روپے سے زائد نقد رقم نکلوائیں گے تو ان پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی نان فائلر ایک دن میں 60,000 روپے اے ٹی ایم سے نکلواتا ہے تو اس کے اکاؤنٹ سے 480 روپے کی کٹوتی ٹیکس کے طور پر کی جائے گی۔ یہ ٹیکس صرف نقد رقم نکلوانے پر لاگو ہوگا اور بینک...
کیا ڈیجیٹل میڈیا آج کی جدید دنیا میں ایک نئی سیاسی حقیقت ہے یا اس حقیقت کے پیچھے ہم کسی سازشی تھیوری کو تلاش کرکے اس نئے میڈیا کو ایک بڑے خطرناک رجحان سے جوڑ کر دیکھیں ۔کیونکہ دنیا میں جہاں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور افادیت یا اس کی علمی وفکری حلقوں کے علاوہ عام لوگوں میں اس کو قبولیت ملی ہے وہیں اس نئے میڈیا کے رجحان پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے اور ان میں ریاست اور حکومتوں کا مخالف بیانیہ بھی شامل ہے ۔ کوئی اسے ہیجانی، بے ہنگم اور بے سمت میڈیا قرار دیتا ہے تو ایسے لوگوں کی کمی بھی نہیں جو اسے شیطانی میڈیا سے بھی تشبیہ دیتے ہیں اور...
کراچی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیر ی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم سیاہ کے موقع پروزیربلدیات ناصر شاہ ریلی کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-9 کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 25واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ٹاؤن یوتھ کونسلر مصعب خالد نے کیا اور ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے حدیث مبارکہ پیش کی۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے علم میں ہے کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کی حدود میں آنے والی گورنمنٹ پراپرٹی جس میں اسکولز ڈسپنسریز پارکس پلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی: بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید انجری کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے، جہاں وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔میچ کے دوران الیکس کیری کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں ائیر کی بائیں پسلی زخمی ہوگئی تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد جب اندرونی خون بہنے کے آثار سامنے آئے تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔طبی ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں کم از کم ایک ہفتہ آرام کی ضرورت ہوگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چوٹ کی نوعیت سنگین تھی اور بروقت طبی امداد...
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی...
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا ہی وہ دن تھا جس روز کشمیریوں پر ظلم و جبر کی عملی بنیاد رکھی گئی اور بھارت بلاجواز، غیر آئینی و غیرقانونی طریقے سے فوجیں اتار کر قابض ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی...
علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد ہوا، سیاسی کمیٹی قائم کردی گئی، علامہ شبیر میثمی کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے، مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس...
— فائل فوٹو فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے ون ڈے میچز کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔سی پی او کے مطابق فول پروف سیکیورٹی کے لیے 7 ہزار 740 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ سی پی او نے بتایا کہ پارکنگ اسٹیڈیم سے ڈیڑھ سے 3 کلو میٹر دور قائم کی جائے گی، شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کےلیے گرین الیکٹرک بسوں کی شٹل سروس فراہم کی جائےگی۔ سی پی او کے مطابق ٹریفک متبادل روٹس پر منتقل کی جائے گی، ایک ہزار وارڈن ڈیوٹی انجام دیں گے۔سی پی او نے مزید بتایا کہ خواتین کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، مطلوبہ پولیس نفری کی...
پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران تجارتی پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر دو دنوں کے دوران فضائی حدود کو تین گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا۔ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجنز کے مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے زیر تعمیر بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں 25 تاریخ کو دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جو ڈیم کے مرکزی تعمیراتی مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ کے مقام پر دریائے کنہار پر واقع اس 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے سے سالانہ اوسطاً 1.144 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو تقریباً 1.8 ملین افراد کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اس پروجیکٹ...
2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی، کرپشن، بدانتظامی اور انتشار، ایک ایسی قوم کا چہرہ جو اپنے کھلاڑیوں کے تحفظ اور احترام میں بری طرح ناکام ہے۔ بھارت کے کھیلوں کی میزبانی داغدار ہو گئی سال 2025 میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس شرمناک اور ہولناک واقعات سے داغدار ہو گئے۔آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی، غیر ملکی کوچز پر آوارہ کتوں کے حملے، نیشنل گیمز میں میچ فکسنگ، اور کھیلوں کو سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات میں گھسیٹنے جیسے واقعات نے نہ صرف بھارت کے کھیلوں کے نظام کی نااہلی کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز...
پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان آئیڈل کے مقابلے میں حصہ لینے والے گلوکاروں کو اُن کے گانے گانے کی اجازت نہیں ہے۔ سجاد علی نے بتایا کہ پاکستان آئیڈل کی انتظامیہ نے اُن کے مشہور گانوں کے استعمال کے حقوق حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان مالی شرائط پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اس کے نتیجے میں مقابلے کے شرکاء کو اُن کے گانے پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید گلوکار کا کہنا تھا کہ ’میرے گانے ایسے معیار کے ہیں کہ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔ پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ یا لبنان میں اہداف پر حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لے گا، چاہے جنگ بندی کے معاہدے ہی کیوں نہ طے پا جائیں۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے، ہم اپنی حفاظت اپنے وسائل سے کریں گے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے یرغمالیوں کی واپسی کی شرط رکھ لی انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس سلسلے میں کسی کی منظوری کے محتاج نہیں، ہماری سلامتی ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا...
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ ایک ایسے نئے شارٹ کٹ پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو چیٹ ونڈو ہی سے اسٹوریج اسپیس مانیٹر کرنے اور غیر ضروری فائلز حذف کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، تاکہ سیٹنگز میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی یہ فیچر صارفین کو ان تازہ ترین فائلز کی نشاندہی اور صفائی میں مدد دے گا جو واٹس ایپ اسٹوریج پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا...
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی یہ الزام حقائق کے منافی ہے۔پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹس کے تحت ہو رہی ہے، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہری کے لیے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ہے۔یہی عوام دوست طرزِ حکمرانی ہے جو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔ اگر خیبرپختونخوا کی ضرورت پنجاب سے حاصل شدہ آٹے سے بڑھ گئی ہے تو انہیں چاہیے کہ...
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کاروباری شخصیات گوتم اڈانی کے مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا، جس سے کرپشن کے امکانات بڑھ گئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (LIC) کے فنڈز سے اڈانی گروپ کو منتقل کیے، تاکہ گروپ کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور مالی مشکلات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ اس سرمایہ کاری کے تحت اڈانی کی بندرگاہوں کی ذیلی کمپنی کو قرضوں کی تجدید...
پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کو واضح اختیار دے دیا ہے: یا تو نئی بڑھائی گئی فیس قبول کریں یا اوپن بڈ میں حصہ لیں۔ گزشتہ روز لاہور میں سی ای او سلمان نصیر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے لیگ کی تازہ ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق، نئے 10 سالہ فرنچائز معاہدے نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہوں گے، اور اس ویلیو کا تعین چارٹرڈ فرم ہی کرے گی۔ موجودہ فرنچائزز کی اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ ویلیوایشن کے دوران نئی تجاویز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے لیے کردار ادا کیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں ممالک میں جنگ بندی کرانے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کے دورے کے دوران جنگ کی نہیں تجارت کی بات کریں گے، چین کے صدر اور جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد: سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسمِ سرما کے دوران گیس کی قلت کے پیشِ نظر نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت گھریلو صارفین کو دن کے مخصوص اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گیس کی مسلسل قلت اور سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے نیا شیڈول تیار کیا گیا ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں محدود ذخائر کو منصفانہ طور پر تقسیم کیا جا سکے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاک فوج کے ہاتھوں 10 مئی 2025 کی ذلت آمیز شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہیں ہو سکا، بھارت نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کے لیے نوٹم جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون: بیلسٹک میزائل اگنی۔5 کا تجربہ کرلیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے نوٹم جاری کیا ہے۔ اور یہ مشقیں 30 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک پاکستان کی سرحد کے قریب منعقد کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا پیمانہ اور مقام غیر معمولی نوعیت کے حامل ہیں، جس نے خطے میں سیکیورٹی تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔...
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 2028 سیزن کے اختتام تک نیا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا انٹر میامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ نئے فریڈم پارک اسٹیڈیم کے وسط میں میز پر بیٹھے معاہدے پر دستخط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ صرف یہی تحریر تھی: He’s Home۔ لیونل میسی نے بیان میں کہا کہ میامی میں رہنا اور اس خواب کو جاری رکھنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ میامی آئے ہیں، وہ بہت خوش ہیں اور یہاں...
سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق تشدد کے لیے جسمانی زخم شرط نہیں بلکہ ظلم ہر ایسے رویے پر مشتمل ہے جو عورت کو دکھ، مایوسی اور اعتماد کی کمی سے دوچار کرے، اگر اثرات تکلیف دہ اور شدید ہوں اور ازدواجی زندگی گزارنا ناممکن ہو جائے تو یہ ظلم کہلائے گا۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے 17صفحات پر مشتمل فیصلہ...
5 سال بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی عمل میں آ گئی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی براہِ راست پرواز آج (ہفتے کو) مانچسٹر ایئرپورٹ پر اُترے گی۔ یہ اقدام جولائی میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد ممکن ہوا ہے۔ ایئر لائن کے حکام نے اس پیش رفت کو ہزاروں مسافروں کے لیے زبردست فائدہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ناصرف پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر مزید آسان ہوگا بلکہ خاندانی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بھی تقویت ملے گی۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ امریکی انتظامیہ نے ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی بحریہ کا سب سے بڑا طیارہ بردارہ جہاز “یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ” وینزویلا کے قریب تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون میں امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی بحریہ کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں پر مشتمل امریکی حملہ آور بیڑا تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔پینٹاگون ترجمان شان پانیل نے بتایا کہ قومی دفاع و سلامتی کی خاطر امریکی جنوبی کمانڈ نے خطے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ، نگرانی اور غیرقانونی حرکات و سکنات روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھی...
سعودی عرب میں بے زبان جانوروں خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے پاکستانی نژاد رضاکار یاسر کے اچانک انتقال نے ملک بھر میں غم و سوگ کی فضا پیدا کردی۔ یاسر کئی برسوں سے ریاض میں مقیم تھے اور اپنی رہائش گاہ میں درجنوں بے سہارا بلیوں کو پناہ دیتے، ان کی دیکھ بھال کرتے اور زخمی یا بیمار بلیوں کا علاج کراتے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق وہ بلندی سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔ إنسان بسيط، رحل وهو يحاول ينقذ قطة من فوق سطح منزل.. سقط ومات شهيد الرحمة كان قلبه رحيم بكل مخلوق حتى آخر لحظة من عمره الله يرحمك يا ياسر ويجعل عملك الطيب شفيعًا لك ويجعل رحمتك بالحيوانات سببًا...
بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ متاثر ہونے والے موضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس...
معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کے فٹنس کوچ سدھارتھ سنگھ نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جم میں 3 عام مگر نقصان دہ غلطیوں سے بچیں، جو ان کی فٹنس کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیمرے پر سب لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں، عبدالرزاق کا تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب سدھارتھ سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین جم میں محنت تو کرتی ہیں لیکن چند بنیادی غلطیاں ان کی پیشرفت کو روکتی ہیں۔ انہوں نے پہلی غلطی یہ بتائی کہ خواتین اکثر ہر ہفتے اپنی ورزش کی روٹین بدل لیتی ہیں۔ ان کے مطابق مستقل مزاجی ہی نتائج کی کنجی ہے، اور...
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 5 سال بعد بحال ہوگیا۔ اس سلسلے میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کامیاب نتیجہ قرار دیتے ہوئے سفارتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن سے پابندی کے خاتمے میں پاکستانی سفارت خانے اور...
ویب ڈیسک: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 5 سال بعد بحال ہوگیا۔ اس سلسلے میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کامیاب نتیجہ قرار دیتے ہوئے سفارتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن سے پابندی کے خاتمے میں پاکستانی سفارت خانے اور برطانوی...
خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کی برطانیہ فلائٹس کی بحالی کا افتتاح کیا، پہلی پرواز آج مانچسٹر کے لیے روانہ ہوگی
وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز پانچ سال بعد روانہ ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر خواجہ آصف نے سفارتی عملے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی محنت سے پابندی کا خاتمہ ممکن ہوا، جس میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریوٹ کا تعاون بھی کلیدی رہا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ پی آئی اے پر لگائی گئی پابندی نے حکومت کو نقصان پہنچایا، لیکن اب قومی ائیر لائن کے معیار کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ پابندی جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد عائد کی گئی تھی۔ دوسری جانب برطانیہ میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم تجارتی مذاکرات کریں گے۔ ٹرمپ نے روانگی سے قبل کہا کہ وہ اس دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت ثابت ہوگی اور چین مزید 100 فیصد محصولات سے بچنے کے لیے تجارتی معاہدہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ ٹرمپ کا پہلا پڑاؤ ملائیشیا ہوگا جہاں وہ آسیان...
کراچی میں جاری 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش عالمی سطح پر شعبہ صحت میں نئے تعاون اور جدت کی بنیاد رکھ رہی ہے، اور اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ کامیابی سے جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔ اس نمائش کا مقصد نہ صرف شعبہ صحت میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو متعارف کرانا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ ایک روسی مندوب نے اس موقع پر کہا کہ یہ نمائش...
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن امارات نے کراچی میں اپنی پاکستان میں 40 سالہ خدمات کا جشن منایا، جو 1985 میں دبئی سے اس کے پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کے آغاز کی یاد میں منعقد ہوا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں سینیئر سرکاری حکام، سفارت کاروں اور ہوابازی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟ اس موقع پر مہمانوں کو ایمریٹس کے جدید بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کرایا گیا جس میں پریمیم اکانومی کیبن کو پہلی بار پاکستانی مسافروں کے لیے متعارف کرایا...
علمائے دیامر نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کی زیرِ صدارت دیامر کے علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ مختلف امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاہدہ 2025ء کے تسلسل میں مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عارضی ملازمین کی مستقلی، اعتماد سازی، اسکیموں پر عمل درآمد، چلاس واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، اور مقامی ترقیاتی سہولیات کی فراہمی جیسے معاملات زیرِ غور آئے۔ جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس...
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرلی۔ امریکی کلب انٹر میامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت میسی مزید تین برس تک انٹر میامی کے لیے کھیلیں گے۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی کا تجربہ اور قیادت ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ میسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انٹر میامی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنے پر خوش ہیں اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ He’s in. Are you? Read all the details here: https://t.co/C6hZxkmYKh pic.twitter.com/tivN644Xkc — Inter Miami...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ فرنچائز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ کر ردِ عمل ظاہر کیا، جبکہ ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ علی ترین کے بیانات لیگ کی بہتری کے لیے تھے، نہ کہ کسی منفی مہم کا حصہ۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ پی سی بی نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا، جس میں ان سے تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، بصورتِ دیگر فرنچائز معاہدہ منسوخ اور انہیں بلیک لسٹ...
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر ان دنوں مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوارجنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی...
قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعادہ کر دیا، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے کئی معاہدے طے پا گئے
اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
کبھی کبھی محبت لفظوں سے نہیں عمل سے بولتی ہے، ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی مثال بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں اُس وقت سامنے آئی جب ایک کسان نے اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 6 ماہ تک سکے جمع کیے اور بالآخر ایک نئی اسکوٹی خرید لی۔ مقامی کسان بجرنگ رام کی بیٹی چمپا بھاگت ایک اسکوٹی کی خواہش مند تھی جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے تھی۔ محدود مالی وسائل کے باوجود بجرنگ رام نے اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کا عزم کیا اور روزانہ کچھ سکے بچا کر جمع کرنا شروع کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں...
بھارت کے غیر قانونی قبضے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحت کا شعبہ، جو کبھی وادی کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا، اب زوال کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ سمجھے جانے والے اس شعبے کو حالیہ مہینوں میں شدید دھچکا لگا ہے، خصوصاً مئی 2025 میں بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کے بعد۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں سیاحتی مراکز سنسان، ہوٹل خالی، شِکارا چلانے والے اور ٹرانسپورٹرز بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ دستکاری اور ریستورانوں کا کاروبار بھی تباہی کے قریب ہے۔ سیاحتی سرگرمیاں 70 فیصد تک کم کشمیر میڈیا سروس...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی-269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی-115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی-116 سے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ضمنی انتخابات میں مضبوط امیدواروں...