2025-04-26@07:37:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1038
«عالمی بینک کی ٹیم نے»:
(نئی خبر)
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیی۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان چار ماہ سے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں۔ ملزمان تفتیشی عمل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہے ہیں...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث سیہون میں پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کینالز منصوبوں کے خلاف پورا سندھ سراپائے احتجاج ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے سندھ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ ہمارے پاس وفاقی حکومت کو گرانے کی طاقت ہے: مراد علی شاہوزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، وفاق کینالز مںصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے...

وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینال منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی ، بلاول بھٹو زرداری
وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینال منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی ، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز حیدرآباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے عوام کینال کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑی ہے۔حیدرآباد میں جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کورٹ کے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت مبارک ہو، سندھ کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیرت تو اس بات پر ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف...
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی والدہ انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اسلام آباد عامرمغل کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں، نماز جنازہ آج مورخہ 18 اپریل بروز جمعتہ المبارک رات 10:00 بجے آبائی قبرستان جی 14فور اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کیا۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس دورے کی مکمل میڈیا کوریج کی۔بیجنگ کے وقت کے مطابق 18 اپریل دن 11:00 بجے تک، “صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے” سے متعلق سی ایم جی کے ذریعے نشر کی جانے والی رپورٹس کی دیکھے جانے اور براؤزنگ کی تعداد 4.88 بلین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے 12 لائیو خصوصی پروگرام پیش کیے گئے۔ 75 حالات حاضرہ کی خبریں پورے نیٹ ورک پر سب سے پہلے جاری کی گئیں۔ 152 نیوز ویڈیوز کو بیرون ملک ٹی وی اسٹیشنوں پر 7,642 بار نشر کیا گیا۔ 4,061 کثیر اللثانی رپورٹس کو غیر ملکی میڈیا نے 14,000 مرتبہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم اپنی فارم واپس آگئے تو ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ایک پروگرام کے دوران پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران اگر بابراعظم اپنی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ویرات کوہلی سمیت دنیا کے کسی بھی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کا موازنہ سابق لیجنڈری کرکٹر سر گیری سوبرز اور سر ویوین رچرڈز جیسے لیجنڈز سے کیا جائے گا، کرکٹر کی کلاس مستقل ہوتی ہے وہ نہیں بدلتی۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام...
حیدر آباد میں آج پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد ہو گا۔ کینالز منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کا جلسہ ہٹڑی بائی پاس پر منعقد کیا جائے گا۔ پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، رات گئے کنٹینروں کی مدد سے اسٹیج کی تیاریوں کا کام جاری رہا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینالز کے ایشوز پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، آج کا جلسہ کینالز منصوبے کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ Post Views: 4
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹر زنے مطالبہ کیا بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس ڈالر...
کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ علاوہ ازیں پیپلز...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب اس موقع پر خطاب...
نثار کھوڑو—فائل فوٹو پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے بینظیر پارک کا افتتاح کردیا کراچی کورنگی ٹاؤن میں بے نظیر بھٹو پارک کا افتتاح... نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر...
کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میرپورخاص اور سکھر...
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے درمیان کینال منصوبے پر ملاقات طے ،دونوں جماعتوں کے اہم رہنماوں نے تصدیق کردی۔مسلم لیگ ن کے رہنماعقیل ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور حکومت اپنے تمام اتحادیوں کوساتھ لے کرچلناچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کینال منصوبے پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان جلدملاقات ہوگی اور اس معاملے پر وزیراعظم دیگراتحادیوں کو بھی اعتمادمیں لیں گے ،ان کاکہناتھاکہ امیدہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا،ادھرپیپلزپارٹی کے رہنمااورسندھ کے صوبائی وزیرناصرشاہ نے بھی وزیراعظم اوربلاول بھٹوکی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کینال معاملے پر پیپلزپارٹی کاموقف اصولی ہے امیدہےکہ ملاقات میں وزیراعظم اس منصوبے کے خاتمے کااعلان کریں...
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے 4 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 4خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، شہید اہلکار باسط صدیقی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارجیوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجَِ تحسین پیش کیا ۔ شہباز شریف نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی باسط صدیقی کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ وزیراعظم نے شہید باسط صدیقی کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ پوری قوم شہید باسط صدیقی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا...
طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی اور طلباء کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے طلباء نے جامعہ تک سڑک کی تعمیر نہ ہونے پر دھرنا دیدیا۔ سکردو میں ترابی چوک پر بلتستان یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر یونیورسٹی تک روڈ کو جنگی بنیادوں پر میٹل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترابی چوک پر طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی...
— فائل فوٹو مسیحی برادری 18 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام اضلاع میں سیکیورٹی پلان کے ساتھ ٹریفک منیجمنٹ پر بھی توجہ دی جائے۔محکمۂ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ سیکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی:بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر وطن واپس لوٹنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وہ سابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ تھے، شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد شکیب پر بھی قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس کے بعد سے وہ وطن واپس نہیں آئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون پر تیار ہوں مگر مجھے وطن واپسی پر مکمل سیکیورٹی اور واپس جانے کی یقین دہانی چاہیے۔ شکیب الحسن نے کہا کہ آپ 18 سالہ ماضی کی بنیاد پر میرے بارے میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں یا...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے ۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا...
انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے بائیں ہاتھ کے بولر کیتھ بارکر پر 12 ماہ تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق جولائی 2024 سے ہوگا۔ کرک انفو کے مطابق کیتھ بارکر کو گزشتہ برس مئی میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں اِنڈاپیمائڈ مثبت آنے پر کرکٹ ریگولیٹر کی جانب سے جولائی 2024 میں معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں گیند باز نے گزشتہ ماہ 5 مارچ کو ہونے والی سماعت میں انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ ضوابط کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور اب وہ رواں برس 4 جولائی سے دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ اگرچہ اِنڈاپیمائڈ واڈا کی 2024 کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کا نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی کا فیصلہ کیا ہے، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے آل پارٹیز کانفرنس کی ہے، جے یو آئی 18 ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں کرے...
کراچی: ملیر سٹی پولیس نے اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ انتھونی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 14 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی صبح اسکول جا رہی تھی۔ جب وہ لیلیٰ ٹاؤن مین گیٹ ملیر سٹی صبح 7 بجے پہنچی تو اسی دوران ایک کار میں جس میں سوار میری بیٹی کے اسکول میں پڑھنے والا فیضان اور دیگر 3 ساتھیوں نے ملکر میری بیٹی کو اسلحے کے زور پر اپنی کار میں ڈال لیا اور کوئی نشہ آور چیز پلا کر...
اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں شروع ہونے والی ٹیرف جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی غیر یقینی صورتحال نے عالمی تجارتی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں تجارتی سامان کی تجارت میں 0.2 فیصد کمی متوقع ہے، جس سے عالمی جی ڈی پی پر 0.6 فیصد منفی اثر پڑے گا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگر جولائی میں امریکہ کی معطل شدہ باہمی محصولات دوبارہ نافذ ہو گئیں تو مزید 0.6 فیصد پوائنٹس کا نقصان ہو گا۔ ڈبلیو ٹی او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ باہمی ٹیرف اور تجارتی پالیسی...
اسلام آباد: واپڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنااللہ مستی خیل کے الزام پر وضاحت جاری کردی ہے۔ ترجمان واپڈا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ثنا اللہ مستی خیل کے بیان اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس مؤخر ہونے کے بارے میں وضاحتی بیان میں کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل سمیت پارلیمان کے تمام ارکان ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثنا اللہ مستی خیل کی رہائش گاہ سے بجلی کا میٹر اور ٹرانسفارمر اتارے جانے میں واپڈا کے کردار کا تاثر درست نہیں ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ 2007 میں کی گئی ری اسٹرکچرنگ کے بعد بجلی کی...
حکومت سندھ کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی حاصل کرنے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا جب کہ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریاء سندھ سے 3800 کیوسک پانی لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کے لئے پانی نہیں ہے۔ جام خان شورو نے ارسا کو احتجاجاً بھیجے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ سکھر بیراج پر 4...
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تمام لیڈرشپ کمپرومائزڈ ہے۔پشاور سے جاری بیان میں محمود خان نے پی ٹی آئی کی قیادت پر کمپرومائزڈ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو فلم چل رہی ہے، اس کی مجھے بھی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ غداری نہیں کرسکتا تھا، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفاد میں تھا۔سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، اگر مجھے اقتدار کی بھوک ہوتی تو آج وفاقی وزیر ہوتا لیکن یہ پیشکش مسترد کردی۔محمود خان پی ٹی...
سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وفاق اور ارسا کو ایک اور احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وفاق اور ارسا کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ تونسہ پنجند کینال کے ذریعے دریائے سندھ سے 3800 کیوسک پانی اٹھایا جا رہا ہے۔ پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے، سندھ میں کپاس اور چاول کی فصل کیلئے پانی نہیں ہے۔ سندھ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کیوں کھولا گیا؟ شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) امریکہ کی طرف سے پاکستانی اشیا کی وسیع رینج پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد پاکستان کے نازک برآمدی ترقی کے ماڈل کو خطرے کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے اس اقدام کو جسے واشنگٹن کے وسیع تر تجارتی بحالی کے حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے نے ماہرین اقتصادیات، برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ اس سے پہلے سے ہی خطرناک معاشی بحالی کو پٹری سے اتارنے کا خطرہ ہے.(جاری ہے) پاکستان کا ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا شعبہ جو کہ ملک کی کل برآمدات میں 60 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور تقریباً 15 ملین کارکنان کو ملازمت دیتا...
وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کی حالت بہتر کر رہے ہیں، ویران ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے دوسرے ممالک سے ہمارا تعلق خراب کیا تھا لیکن آج دنیا ہمارے معاشی ترقی کی معترف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی جی خان میں ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن بحال کیے۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 24 اپریل سے بحال کرنے کا فیصلہلاہور ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر... وزیرِ ریلوے نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔اُنہوں نے...
سٹی42: غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی...
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کے والد محترم انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بدھ، 16 اپریل 2025 کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت، اراکینِ پارلیمنٹ اور دیگر رہنماؤں نے سینیٹر پلوشہ خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ Post Views: 1
سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد تنظیم کے ممبران نے خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک سرکردہ تنظیم ”گروپ آف کنسرنڈ سیٹیزنز” نے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری افسران، ججوں، ماہرین تعلیم، وکلاء، ڈاکٹروں، انجینئروں اور کاروباری افراد پر مشتمل غیر سیاسی تنظیم نے سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد خبردار کیا کہ علاقے میں طویل سیاسی غیر یقینی صورتحال عوامی اعتماد کو ختم اور جمہوری اداروں کو...
پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ہمارے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی ہیں۔ وفاقی حکومت نے میرے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرائی تو اس میں آئی جی اسلام آباد نے 2 ایف آئی آرز کو چھپایا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو...
ایک بیان میں جام خان شورو کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس وقت 62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے، جبکہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کر رہے ہیں، ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، اس لیے ارسا ٹی پی لنک کینال کو فوری طور پر بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ حکومتِ سندھ نے ارسا سے تکراری ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ...
ایک بیان میں پی پی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پانی کے وسائل کی منصفانہ اور عادلانہ تقسیم کی حامی رہی ہے، ہم مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ 1991ء کا معاہدہ نافذ کیا جائے اور ارسا اپنی ذمہ داریاں معاہدے کے تحت ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ جب سندھ 62 فیصد شدید پانی کی قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کو کیوں کھولا گیا؟ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ لنک کینالز کو مستقل بنیادوں پر نہیں کھولا جا سکتا، انہیں صرف سیلابی موسم میں کھولنے کی گنجائش ہے، پانی کی قلت کے دوران ٹی پی لنک کینال کو کھولنا نچلی سطح...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لئے تقریباً سوا دو ارب ڈالر کی امداد روک دی ۔ ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی نےامریکی صدر کی انتظامیہ کی طرف سے کیمپس کے اندر کئی طرح کی سرگرمیوں کو روکنے کے متعدد مطالبات مسترد کر دیے تھے اور کہا تھا کہ یونیورسٹی اپنی آزادی یا اپنے آئینی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہو گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں متعدد سرگرمیوں کو روکنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے، اس لیے یونیورسٹی کو دی جانے والی تقریبا سوا دو بلین ڈالر سے زیادہ...
جام خان شورو — فائل فوٹو وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔حکومتِ سندھ نے ارسا سے تکراری ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر تکراری ٹی پی لنک کینال کھولنے پر حکومتِ سندھ نے ارسا کو احتجاجاً خط لکھ کر کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے پنجاب کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیاوزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پنجاب...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو خط لکھ کر ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خط میں لکھا کہ سندھ کو 62 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پنجاب کی کینالز میں 57 فیصد پانی کی قلت ہے ۔ ٹی پی لنک کینال کھولنے سے سندھ میں پانی کی مزید قلت ہوجائے گی۔ قبل ازیں وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا۔وزیر آبپاشی نے کہا کہ سندھ پنجاب کی جانب سے ارسا کو لکھے خط کو مسترد کرتا ہے، سندھ کو 1991 کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا...
کراچی(آئی این پی ) دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی جس پر پیپلز پارٹی رہنماں نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں ،وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج...
واشنگٹن: امریکا کی معروف اور بااثر ہارورڈ یونیورسٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے متنازع مطالبات ماننے سے انکار کر دیا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے یونیورسٹی کی 2.3 ارب ڈالر کی امداد منجمد کر دی ہے۔ امریکی محکمہ تعلیم کے مطابق، ہارورڈ کی 2.2 ارب ڈالر کی گرانٹس اور 60 ملین ڈالر کے معاہدے روک دیے گئے ہیں۔ اس اقدام سے ملک کی سب سے امیر یونیورسٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ جمعے کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے یونیورسٹی کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کے اختیارات محدود کرے، بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیاں رپورٹ کرے اور ہر شعبے پر...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور میموری پراڈکٹس کو ان ٹیرف سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپریل میں نافذ کیے گئے وسیع پیمانے پر نئے ٹیرف سسٹم کے بعد عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال نے جنم لے لیا ہے۔ ان ٹیرف کا اطلاق دنیا کے تقریباً تمام بڑے پیداواری مراکز پر ہوا، جس کے باعث عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ 5 اپریل سے نافذ ہونے والے ٹیرف کے تحت، تمام ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد فلیٹ ٹیکس عائد کیا گیا، جبکہ چین پر سب سے سخت ردعمل کے طور پر ابتدائی طور پر 54 فیصد اور بعد...
بالی ووڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’کوسٹاؤ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیزر ایک سنسنی خیز اور دل کو چھو لینے والی کہانی بیان کرتا ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک خطرناک اسمگلر کے خلاف لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ نے کی ہے اور یہ 1990 کی دہائی میں گوا میں سونے کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والے بہادر کسٹمز آفیسر کوسٹاؤ فرنینڈس کی حقیقی زندگی سے متاثر کہانی ہے۔ نوازالدین صدیقی فلم میں ایک اصول پسند افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو سفید یونیفارم میں جرائم اور بدعنوانی کے خطرناک جال میں قدم رکھتے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ گوا کے...
اے پی سی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کے مختلف مسائل سے متعلق نو مطالبات پیش کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے مستونگ میں لکپاس کے مقام پر جاری دھرنا گاہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، جماعت اسلامی، جمہوری وطن پارٹی، پشتون تحفظ موومنٹ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر طلباء اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ بی این پی کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں 9...
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف...
فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے۔پائیڈ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹس میں 25 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے اور پیداوار متاثر ہونے سے 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہوجائیں گی جبکہ صورتحال کا فائدہ بھارت اور بنگلہ دیش اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اور پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں۔ 9 مئی مقدمات کی سماعت میں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو۔ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو، جو کام کرنے والے ہیں وہ کرتے نہیں۔ آج 9 مئی کا کیس ہے کوئی PTIکا سینیئر...
ٹنڈو جام: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر کے پاس ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری دینے کا بھی اختیار نہیں ہے۔ ٹنڈوجام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالی گئیں تو پھر سندھ کے 7 کروڑ عوام پیاس سے مرجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ کینالز کسی صورت بننے نہیں دے گی اور ہر فورم پر مزاحمت کرے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا بھروسہ پیپلزپارٹی پر ہے، آج کینالز کیخلاف ریلیاں نکالنے والوں نے کالا باغ کی حمایت میں ریلیاں نکالی تھیں اور وہ تمام ریکارڈ پر موجود ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کالا باغ ڈیم کے...
کراچی: پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ...
شرجیل انعام میمن : فوٹو فائل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے اور مرنے کا مسئلہ ہے، ہم سے پانی چھین کر کیا 7 کروڑ عوام کو بھوکا ماروگے؟ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 18 اپریل کو کینال منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی۔ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف پی پی پی کا 18 اپریل کو جلسے کا اعلان نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل...
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، 18 اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ متنازع کینالز کے معاملے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہی پی پی کا موقف ہے، حالات کچھ بھی ہوں کینالز کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ سندھ میں بسنے والے 7 کروڑ عوام کے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔ نثار کھوڑو...
امریکہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے، چین کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس )چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف جنگ نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، وہیں اب چین کی جانب سے امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور جوابی ٹیرف جیسے منفی اقدامات سے گریز کرے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کا یہ بیان امریکی کسٹمز...
خورشید شاہ(فائل فوٹو)۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی ہوگا، اصولی فیصلہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کےموقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انشااللّٰہ امید ہے کوئی ایشو نہیں بنے گا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان : فوٹو اسکرین گریپ فیس بک امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت سمیت بین الاقوامی برادری خاموش ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک نصاف بھی غزہ کے لیے آواز اٹھائیں اور امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں۔کراچی کی شارع فیصل پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ غزہ جیسے ظلم کی مثال نہیں ملتی، مسلمانوں...
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی شروع کی گئی ٹیرف جنگ نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، وہیں اب چین کی جانب سے امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور جوابی ٹیرف جیسے منفی اقدامات سے گریز کرے اور باہمی احترام کے راستے پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسے متنازع شخصیات کو نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لیے ناگزیر ہے۔ ایک متعلقہ پیشرفت میں، پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی، جس میں نمایاں شخصیات...
خیبر پختونخوا کی غیور عوام فتنہ الخوارج کیخلاف مزاحمتی دیوار بن گئی۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی ہے۔ کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا کی عوام بھی میدان عمل میں آگئی، کے پی عوام نے فتنہ الخوارج کیخلاف شدید مزاحمت کا آغاز کردیا۔ عوام نے فتنہ الخوراج کو نہ صرف بھاگنے پرمجبور کیا بلکہ جہنم واصل بھی کیا۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے عوامی سطح پر اُبھرنے والے نئے جذبے کو نمایاں کیا ہے۔ فتنہ الخوراج دہشتگردوں نے ڈی آئی خان اورڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم 12 دیہاتیوں نے فوری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسی متنازع شخصیات کو نکالنے کے لئے مشاورت جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پارٹی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لئے ناگزیر ہے۔ایک متعلقہ پیشرفت میں پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28...
آج سے ٹھیک 8 سال پہلے آج ہی کے دن یعنی 13 اپریل 2017 کو سوا ایک بجے کے قریب مردان میں پولیس وائرلیس پر ایک ایمرجنسی کال آئی جو پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معمول کی بات لگ رہی تھی لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد اندازہ ہوا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علموں کے سروں پر خون سوار ہے۔ 13 اپریل کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں عدم تشدد کے پیروکار عبد الولی خان (باچا خان) کے نام سے منسوب سرکاری تعلیمی ادارے ’عبدالولی خان یونیورسٹی‘ میں مشال خان نامی طالب علم کو تشدد کرکے بے دردری سے قتل کیا گیا تھا اور مشتعل افراد لاش کو بھی بخشنے کو تیار نہیں تھے۔ مشال خان...
وہ بیانیہ جو کبھی اپنی بنیاد نہیں بنا سکتا ،جو غیر فطری ہو،ایسے بیانیہ ہم بنا تو لیتے ہیں مگر وہ بے بنیاد رہ جاتاہے ہیں، چاہے ہم اس بیانیہ کے لیے کتنی ہی تگ ودو کریں یا پھر بہترین ذرایع کا استعمال کریں۔ چھ کینالوں کے حوالے سے اس وقت اندروں سندھ میں ایک تحریک نے زور پکڑا ہے اوربیانیہ کی مثال ہمیں اسی تحریک سے مل جائے گی ۔ یہ ایک الگ بحث کہ ان کینالوں کی منظوری صدر آصف علی زرداری نے پچھلے سال آٹھ جولائی کو ہی دے دی تھی اور صدر صاحب کو اس منظوری کے اختیارات حاصل ہیں بھی کہ نہیں؟ یا پھر اس اس منظوری کے اختیارات صرف مشترکہ مفادات کی کونسل کو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کے لیے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔ یہ بھی پڑھیں وزیرآباد حملہ کیس: عدالت نے عمران خان کی بطور گواہ عدم پیشی کو دانستہ قرار دیدیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے خط لکھ کر عمران خان کو پیش کرنے کے لیے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کے لیے خصوصی گارڈز فراہم کیے جائیں۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی...
ویب ڈیسک: نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو ( نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا اس سے قبلرواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتلق کردی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف
مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالاکنڈ یونیورسٹی میں فروری میں ہونے والے مبینہ ہراسانی واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیج دی جس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ہراسانی واقعے میں ملوث پروفیسرکے خلاف کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر کے موبائل سے طالبات سے متعلق غیراخلاقی ویڈیوز نہیں ملیں اور طالبات کی چار ہزار نازیبا ویڈیوز کا دعویٰ بھی جھوٹ ثابت ہوا اور یونیورسٹی میں طالبات اوراساتذہ کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے کا کوئی گینگ نہیں۔مالاکنڈ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کیلئے چندعناصر نےغیرمتعلقہ پوسٹ شیئر کیں۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی کہ جامعات کی ہراسمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائے اور...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کابچہ جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادیواٹر ٹینکر نے ناظم آباد میں شہری کو ٹکر ماری جس پر موٹرسائیکل پر کچھ لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اسپتال منتلق کردی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ملاکنڈ یونیورسٹی سے متعلق انکوائری کمیٹی نے صوبائی حکومت کو رپورٹ بھیج دی، جس میں کئی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات اور اساتذہ کی غیر اخلاقی وڈیوز بنانے کا کوئی گینگ نہیں۔انکوائری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزم پروفیسر کے موبائل سے غیراخلاقی ویڈیوز نہیں ملیں، طالبات کی 4 ہزار نازیبا وڈیوز کا دعویٰ جھوٹ نکلا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ فروری میں ہونے والے ہراسانی کے واقعے کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کےلیے چند عناصر نے غیر متعلقہ پوسٹ شیئر کیں۔انکوائری رپورٹ میں یونیورسٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی سفارش کی...
سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران اپنے علاقوں کی اہم مساجد کا دورہ کریں اور نماز جمعہ کے بعد شہریوں کے مسائل سنیں۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ان کا کہنا تھا کہ ممبر و محراب معاشرے کی اصلاح، امن اور انصاف کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ ایکس ‘ پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا۔خیال رہے...
راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لیے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ٹریفک پلان کے مطابق ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے 300 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات کے دوران ایکسپریس ہائی وے، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی۔ بلیو ایریا...
فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقاء کی ملاقات طے تھی، ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی ہے۔اس خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضح احکامات ہیں۔خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ لارجر بینچ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کو ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا اور رہنماوں کو...
عالمی سطح پر جاری ٹیرف کی جنگ سونے کے بھاو کو نئی تاریخی بلندیوں پر لے آئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں.پاکستان کے ٹیکسٹائل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 128 سال بعد کرکٹ کو باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی تاہم پاکستان ٹیم کی اولمپکس میں شرکت رینکنگ سے مشروط ہے۔ پاکستان اسوقت آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اولمپکس میں محض ٹاپ 4 ٹیمیں شریک ہوگی۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی آئی سی سی کی ٹی20 کی ٹاپ فور مینز ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی...

پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی
پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرادی ہے، جس میں اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخط پر جمع کرائی گئی۔ اس میں فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مسائل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
ٹیرف کی جنگ: عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں عالمی تجارتی تنظیم نےامریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محصولات پر تناؤ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان...
وکٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اپریل 2025ء)ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے Wyndham City Council کے اشتراک سے ایک رنگین اور پُرجوش عید فیسٹ کا انعقاد کیا۔ یہ فیسٹیول پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوشگوار تہوار بن چکا ہے، جہاں ہر سال لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ اس بار بھی ایونٹ نے سب کے دل جیت لیے، جہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا۔ فیسٹیول میں فن رائیڈز، رنگ برنگے اسٹالز، میجک شو، اور بیلون ٹوسٹنگ جیسی بہترین سرگرمیوں نے بچوں کا دن بنا دیا۔ چھوٹے بچوں کے لیے خاص طور پر عیدی کا انتظام کیا گیا تھا، جس نے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔...
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دی گئی ۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نام بھیج دیئے گئے ہیں ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجا کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں فیملی اور پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فیملی کے افراد شامل ہیں جن میں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، نورین خانم اور قیصر زمان شامل ہیں پارٹی کی جانب سے عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل...

کیسپرسکی کی جانب سے جعلی اور اسمگل شدہ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی وائرس کے ایک نئے، جدید ترین ورژن کا پردہ فاش کیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے جعلی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر پہلے سے انسٹال کیا گیا ہوتاہے۔ سسٹم کے سافٹ ویئر میں انسٹالشدہ، میلویئر ناقابل شناخت کام کرتا ہے اور حملہ آوروں کو متاثرہ آلات پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 2600 سے زائد صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ بدنیتی پر مبنی ایپس کے ذریعے ڈیلیور کیے جانے والے عام موبائل میلویئر کے برعکس، یہ ٹرائیڈا کی قسم سسٹم کے فریم ورک میں ضم ہوتا ہے، ہر آپریشن میں دراندازی کرتا ہے۔ یہ بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی ایک...
عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کے باعث مستقبل میں کراچی کے موسم کے حوالے سے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کراچی کے موسم کو تیزی سے تباہ کرنے لگیں، شہر کے درجہ حرارت میں ہر گزرتے سال کےساتھ خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ سال 2015 سے اب تک شہر میں گرمی کےکئی ریکارڈزٹوٹ چکےہیں جبکہ ایک دہائی کے دوران ٹمپریچر میں ہونے والا اضافہ عالمی درجہ حرارت کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کراچی کومزید شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شہر میں ہرگزرتا سال گرم سے گرم ترین ہورہا ہے، گزشتہ ایک دہائی کی بات کریں تو اس...
جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنے سیکورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں اپنی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کردیا ہے۔ رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کم کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے لمحات شیئر کرنے سے روک دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کیلئے سعودی پولیس کا تعاون بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر" نئے چیف سیکورٹی آفیسر...
وااشنگٹن :ڈبلیو ٹی او کے سابق ڈائریکٹر جنرل پاسکل لامی نے ٹرمپ کی کاروباری حکمت عملی پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا:” ٹرمپ نے نیویارک کی مافیا زدہ ریئل اسٹیٹ صنعت میں کاروبار کرنا سیکھا ہے، اس کی حکمت عملی بنیادی طور پر بلیک میلنگ ہے۔مسلسل دباؤ ڈالنا یہاں تک کہ مخالفین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے۔” لامی کا یہ مشاہدہ ٹرمپ کے رویے کے بنیادی اصول کو بے نقاب کرتا ہے: کاروباری مذاکرات میں استعمال ہونے والے جارحانہ طریقوں کو سیاسی میدان میں استعمال کرنا۔ٹرمپ کا پیشہ ورانہ کیریئر 1970 کی دہائی میں نیویارک کی ریئل اسٹیٹ صنعت سے شروع ہوا۔ اس کے والد فریڈ ٹرمپ نے سیاستدانوں، یونینز اور گینگسٹرز کے ساتھ پیچیدہ...