2025-07-07@20:07:23 GMT
تلاش کی گنتی: 121

«عوامی سہولت مرکز»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے منصوبے سے روزانہ لاکھوں شہریوں کے سفر کے لیے چلنے والے بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن پر موجود پبلک ٹوائلٹس ناقابل استعمال ہیں۔ صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور بیڈ گورننس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشن کے واش رومز نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ اس معاملے پر جب  بی آر ٹی کی ترجمان  سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انڈر آتا ہے۔ بی آر ٹی کی نگرانی ٹرانس پشاور کے پاس ہے، تاہم اس منصوبے کے بیشتر مقامات پر واش رومز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ہیں۔ ٹرانس پشاور...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جنوری 2025ء  کوصوبہ بلوچستان میں  منعقد  ہونے والے ضمنی  بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل  کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام...
    کرم(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کرم کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ آج سے کرم میں غیر قانونی بنکرز کو مسمار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائےگا۔ اجلاس کے مطابق اس مہینے کے آخر تک کرم کے لیے ضروری اشیا پر مشتمل گاڑیوں کے چار قافلے بھیجے جائیں...
    چیئرمین ناظم آباد ٹائون محمد مظفر ‘وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ مختلف قبرستانوںکادورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹائون میں قائم مختلف قبرستانوں کا دورہ،جس میں پاپوش نگر قبرستان، کھجی گراونڈ قبرستان، اور خاموش کالونی قبرستان شامل ہیں،ا س موقع پر،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، بی اینڈ آر کے عثمان، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ظفر ملک و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے،انہوں نے قبرستانوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی،گڑھوں کی بھرائی اور روشنی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عزیز و اقارب کی قبروں پر...
    لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا ز میگا سینٹرمیں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔ زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی...
    پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم کردی ، اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہرقائد کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بائیکر سروس متعارف کرائی گئی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ڈی جی نادرا احتشام شاہد نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کراسکیں گے، سہولت سے استفادے کیلئے 1ہزار روپے...
    پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا حصہ بن...
    سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت خطیر ٹیکس وصولی کے باوجود عوام کو سہولت نہیں دے رہی۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں تعلیم کا برا حال ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، خطیر ٹیکس وصولی کے باوجود حکومت عوام کو کوئی سہولت نہیں دے رہی۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ غلط ہے، بس مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔ زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے کو نہ چھیڑا جائے تو بہتر ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی سے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر  لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے  پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ کراچی کیلئے...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے عوامی سہولت کیلئے انقلابی اقدام اٹھا لیا۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا, شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست، اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائیسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز   نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اگر بانی کو سہولت کار کہیں گے تو جواب نواز شریف کو بھی دینا ہے، آصف زرداری نے بھی سہولت کاری کی ہے۔ بانی چاہتے ہیں یہ سزا سنائی جائے تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا کہ ان کو بانی کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، یہ سزا سنائیں گے تو دیگر لوگوں کو بھی پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ سزا سنائیں گے تو دوسرے لوگ بھی سامنے آئیں گے اور سب کو پتہ چل جائے گا۔ علیمہ خانم کے مطابق اگر بانی کو...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال پوچھا ہے جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے 190 ملین پاؤنڈ چوری کرلیے، انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ آج بانی نے ایک سوال پوچھا ہے جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے چوری کرلیے ہیں انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی تھی، نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ کیوں رشوت لی؟ یہ...
    فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدہ ہے ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم اور صحت سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیراعظم نے کراچی میں نجی یونیورسٹی کی کتاب ’مینوئل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنز‘ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب پاکستان کے شعبہ صحت کی اصلاحات میں ایک درخشاں باب کا اضافہ ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہر گزرتے دن ہم اس عہد کی تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ کلینیکل پریکٹس کی تحقیق کے بعد بنائے گئے رہنما اصول عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اصول حکومت کے...