2025-05-03@11:35:20 GMT
تلاش کی گنتی: 134
«فیصد کا اضافہ»:
(نئی خبر)
بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ، 21کھرب 94 ارب روپے مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے...
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔ یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس...
بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ رواں مالی سال کے لیے وزارت دفاع کے 6,81,210.27 کروڑ روپے (78.70 ارب ڈالر) مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مجموعی بجٹ کا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ایک بارپھرپیٹرولیم مصنوعات سمیت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کو ملک میں معاشی ترقی کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے قراردیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت جھوٹ کی بنیادپرکھڑی ہے۔دوسری جانب شاٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا منی بجٹ لانے کا مطالبہظالمانہ ہماری آزادی و خود مختاری پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیر خزانہ صاحب اپنا گھر ٹھیک کا مطلب مہنگائی کے طوفان سے عوام کو زندہ زمین میں درگور کرنا نہیں بلکہ وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج اور شاہانہ اخراجات ختم کرکے کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں منعقدہ شعبہ جات کے اجلاس سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ تقریباً 300 فیصد ہے، لیکن حکومت نے اس کا موازنہ وفاقی سیکریٹریز کی تنخواہوں سے کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے نجی چینل کو بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو جنوری کے مہینے کی نظر ثانی شدہ تنخواہ مل گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حالیہ اجلاس میں سیاسی مخالفت کے باوجود حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کے ارکان نے اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے معاملے پر غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گذشتہ ماہ(جنوری2025)کے دوران مجموعی طور پر 84 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف کیا ہے جبکہ رواں مالی سال2024-25 کے پہلے سات ماہ(جولائی تا جنوری)کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 468ارب روپے ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو گذشتہ ماہ 872 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے اگرچہ29 فیصد زیادہ ہیں تاہم جنوری2025کیلئے مقرر کردہ 956ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 84 ارب روپے کم ہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کی طرف سے گذشتہ رات گئے جاری کردہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 872 ارب روپے...
کراچی: قوت سماعت سے محروم یا متاثرہونے والے افراد کے لیے کانوں میں لگائے جانے والے آلات انتہائی مہنگے ہوگئے، مختلف اقسام کے یہ آلات بیرون ممالک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس کے مطابق دکان دارحضرات نے بتایا کہ ان آلات کی قیمت میں 30 سے50 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں مختلف عوامل کی وجہ سے سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں نوجوانوں میں موبائل کا مسلسل استعمال، ٹریفک کا شور، فضائی آلودگی، نامناسب علاج اور دیگرعوامل شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق کراچی کے بعد لاہور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بے تحاشہ ٹریفک شورکی وجہ سے قوت سماعت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ٹریفک پولیس کے 75...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معیشت کی ششماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیشت نے چھ ماہ میں بہتری ظاہر کی ہے۔ جی ڈی پی کی گروتھ 2.5 فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں معیشت میں کمی آئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں افراط زار 7.2 فیصد رہا اور اس سے پہلے اس کی سطح 28.8 فیصد تک گئی تھی۔ زرعی سیکٹر میں 6.2 فیصد کی ترقی ہوئی۔ صنعتی سیکٹر نے ملے جلے نتائج دیے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ سروسز سیکٹر میں مثبت آثار ہیں۔ جولائی سے دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 2 بلین ڈالر مثبت رہا۔ ایف ٹی آئی میں 20 فیصد کی گروتھ ہوئی۔ زرمبادلہ...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے ڈاکوئوں سے نجات ضروری ہے، ڈاکوؤں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟ سب جانتے ہیں، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر قومی اور صوبائی اسمبلی کی اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بات انہوں نے حقوق سندھ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کے حقوقِ پر کسی اور نے نہیں بلکہ حکمرانوں نے ڈاکا ڈالا ہے، دریائے سندھ سے عوام کو اور کاشتکاروں کو پانی نہیں مل رہا اور اب اس سے نہریں نکالنے کی بات کی جا رہی ہے،...
لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ ڈالنے پر ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہے، یہ تینوں جماعتیں بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتی ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی خزانہ خالی ہے ، لیکن اپنی تنخواہوں میں ارکان پارلیمان نے مل جل کر 140 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف 31جنوری کو ملک گیر احتجاج ہو گا۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوںنے کہا کہ ذاتی مفاد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے...
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب میں کاشتکار دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ چیف منسٹر کسان کارڈ کے استعمال کی بدولت اور بہترین انتظامی کنٹرول سے صوبہ بھر میں یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق کی گئی۔ جائزہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈمیں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوریا کی فروخت...
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اس دوران 14 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی رفتار میں کمی کا رجحان جاری رہا اور حالیہ ہفتے میں یہ شرح 1.16 فیصد سے گھٹ کر 0.52 فیصد پر آگئی۔ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ قیمتوں میں رد و بدل سستی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر: 33 فی صد، انڈے 10.23 فی صد، پیاز 10%، آلو7.37 کم ہوئے۔ اسی طرح دال چنا، دال ماش، گڑ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی...
پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ معیشت میں نئے انقلاب کی علامت ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر 2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کی وجہ ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلات زر میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟ گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی یہ پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔ پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 ارب ڈالر تک رہا۔...
چین کے 2024کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین کی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) میں گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد اضافہ ہوا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کا مقام مزید مستحکم ہوا۔ چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام سے متعلق ایک اجلاس میں جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک کی مجموعی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی۔اجلاس...
کراچی ( نیوز ڈیسک )رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ماہانہ 11 فیصد اور سالانہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.565 بلین ڈالر تھا جبکہ دسمبر 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.552 بلین ڈالر تھا۔نومبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.40 بلین ڈالر تھا۔دسمبر 2024 میں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں پیٹرول کی درآمدات 10 فیصد بڑھ کر 584 ملین ڈالر ہوگئیں۔ دسمبر 2024 میں ڈیزل کی درآمد دسمبر 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہوکر 526 ملین ڈالر ہوگئی۔دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات دسمبر 2023 کے مقابلے میں 10.4 فیصد کم ہو کر 346 ملین ڈالر رہ...
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کا کورس 4 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ لاگو کیا تھا۔ جبکہ صدر پی ایم ڈی سی نے ڈین پمز اسپتال کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار بھی ملازمت میں توسیع کرا لی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر کونسل نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد مزید پانچ سال بڑھا دی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فکلٹی کی عمر کی حد...
کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (ایچ سی اے آر) کا منافع 566.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو سالانہ 295 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتا ہے۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ہونے والے ایچ سی اے آر کے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کا منافع گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 143.3 ملین روپے تھا۔سہ ماہی کے دوران آٹومیکرز کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 3.97 روپے رہی جو گزشتہ سال ایک روپے تھی۔منافع میں اضافے کو فروخت میں اضافے سے منسوب کیاجاسکتا ہے۔سہ ماہی کے دوران ایچ سی اے آر کی فروخت 17.85 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک) محکمہ بلدیات کے پی نے پراپرٹی کو کارآمد بنا کر اس سے آمدن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی، جس کے لیے اس نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ لیز رولز 2025 تیار کر لیے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کاروبار دوست لیز متعارف کرائی گئی ہے، 250 سے 499 ملین تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو پراپرٹی 49 سال تک لیز پر دی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق 500 ملین روپے سے زائد سرمایہ کاری کرنے والوں کو محکمہ بلدیات پراپرٹی 99 سالوں کے لیے لیز پر دے گی، اور رولز کے مطابق لیز میں سالانہ 7.5 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔ نئے، زائد المعیاد اور پرانے لیز...
کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں نزلہ، کھانسی اور بخار کی شکایات والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پروفیسر سعید خان نے کہا کہ حالیہ ٹیسٹس کے مطابق 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں،5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ جناح اسپتال میں...
اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
عمران خان ، بشری بی بی کوسزا کے فیصلے سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو گا، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن /اسلام آباد(سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پائونڈز کیس میں سزا سے ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو گا ،سزا کے فیصلے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کو بھی شدید دھچکا پہنچے گا ، پاکستان اس وقت معاشی سمیت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جس سے ملک کو نکالنے کیلئے ایسے فیصلوں کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔ ...

چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2024 میں قومی معیشت کے آپریشنز کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کی. قومی ادارہ برائے شماریات کے انچارج کے مطابق ،ابتدائی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن تک پہنچا جو مستقل قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ،سی پی آئی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ اور مقررہ سائز سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 جنوری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3687 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200...
اسلام آباد:پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ نے 24-2023 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کر کے ملک کا تیسرا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا شعبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے سال 23-2022 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا، جس میں 39.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا، جو کہ 106 ارب روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں 52.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ منافع کی تقسیم پر 70 فیصد...
ملک میں رواں مالی سال جولائی تا دسمبر ابتدائی چھ ماہ میں کاروں کی فروخت میں 54 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ کار مینوفیکچررز کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے دسمبر 2024 میں کار کی فروخت 69 فیصد بڑھی ہے۔ 2024 میں کاروں کی فروخت ایک لاکھ 25 ہزار یونٹس ریکارڈ ہوئی۔ مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ 2024 میں موٹر سائیکلز اور رکشہ کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ایک لاکھ 18 ہزار موٹر سائیکلز اور رکشہ فروخت ہوئے۔ مینوفیکچرز کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت 170 فیصد اضافے کیساتھ 7030 یونٹس ریکارڈ ہوئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 15 جنوری کے حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ گزشتہ ہفتے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل اور توانائی کی برآمدات پر سخت پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کے بعد...
اسلام آباد(این این آئی) بجلی کمپنیاں نادہندگان سے عدم وصولی، بجلی چوری اور دیگر نااہلیوں کے باعث گردشی قرضے میں ماہانہ 50 ارب اور سالانہ 600 ارب کا اضافہ کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں تازہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ نااہلیوں سے بھری ڈسکوز گردشی قرضوں میں سالانہ 600 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کررہے ہیں جو کہ اب بڑھ کر 2.467 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ حکام بجلی کی وصولی اور چوری کے نقصانات کو روکنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں اور 92.44 فیصد سے زائد وصولی کے دعوو?ں کے باوجود ڈسکوز گردشی قرضے میں ماہانہ 50 ارب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام ختم کر کے حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا...
(رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلیے پر عزم ہے۔ دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے منفی دعوے کرنے والوں کے بیانیے غلط ثابت ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم وطن بھیجیں، جس سے 6 ماہ میں ترسیلات 17 ارب 84 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2024 میں 3.1 بلین ڈالر کی ترسیلات آئیں، جو نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔ مزید برآں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 کی ترسیلات میں 29.3 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسے اوورسیز پاکستانیوں کے عزم اور ملکی معیشت کے استحکام کی...

بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوا کر معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بھجوا کر ملکی معیشت کاپہیہ جام کرنے کا نعرہ مسترد کر دیا، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد ،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے بھجوا گئے ریکارڈ ترسیلات زر اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں نے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے...
کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔