2025-09-18@22:28:53 GMT
تلاش کی گنتی: 3056

«منہاج الحسین»:

(نئی خبر)
    کراچی: پاکستان کی برآمدات کا گزشتہ 20 سالہ سفر ایک ایسی رولرکوسٹرکی مانند ہے جس میں ترقی کی جھلکیاں تو نظر آئیں، مگر ہر مرتبہ کچھ پرانے مسائل نے رفتارکو بریک لگا دی ہے، اگرچہ ملک نے وقت کے ساتھ کچھ پیش رفت کی ہے، تاہم ابھی تک وہ پائیدار اور متنوع برآمدی ڈھانچہ تشکیل نہ پا سکا جو دیگر ہم پلہ ممالک نے حاصل کیا ہے۔ مرکزی نکتہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہے، جو اب بھی پاکستان کی برآمدات میں نصف سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ بیڈ شیٹس، ریڈی میڈگارمنٹس، نٹ ویئر اور کاٹن یارن جیسے شعبوں میں کچھ بہتری آئی ہے اور خام مال سے تیار شدہ مصنوعات کی طرف جزوی منتقلی بھی ہوئی ہے۔ برآمدات کی یہ...
      ٹوبہ ٹیک سنگھ:  وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے جنید انوار چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کا دکھ محسوس کرنے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ...
    لاہور:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حکومت نجی شعبے کو تعلیم بطور تجارت کرنے کی اجازت نہ دے، حکومت نے اپنی ذمہ داری ختم کردی ہے اس لیے طبقاتی نظام تعلیم فروغ پا رہا ہے، حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نجی شعبے کو تعلیم فروخت نہ کرے۔ حافظ نعیم الرحمن کاکہنا تھاکہ لوگ زبان و ثقافت کو قوم جانتے ہیں جبکہ مسلمان معاشرے کسی جغرافیے نہیں بلکہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں۔یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس بیاد پروفیسرخورشید احمد مرحوم کے نام سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ملک کی نامور شخصیات شریک بھی ہوئیں۔ امیر...
    پاکستان: عالمی افق پر ابھرتی طاقت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز رائٹر: نواب آف جوناگڑھ سٹیٹ، نواب علی مرتضی خانجی 2025 جنوبی ایشیا اور خصوصاً پاکستان کے لیے ایک فیصلہ کن سال کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ خطہ ایک بار پھر عالمی سیاست کے بڑے دھارے کا حصہ بن چکا ہے اوردنیا کی بدلتی طاقتوں کی کشمکش نے اسے مزید اہم بنا دیا ہے۔ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں پہلگام واقعے کے بعد واضح تناؤ پیدا ہوا ہے جبکہ اس صورتحال میں امریکہ کا پاکستان پہ اعتماد پیدا ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔ یہی نہیں گزشتہ کچھ سال سے کینیڈا اور امریکہ میں بھارت کے خفیہ...
    فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
    کراچی:   گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہی کے لیے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا۔ TagsShowbiz News Urdu
    جہانیاں (نیوز ڈیسک) کبڈی کے معروف کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ماکھا جٹ کو وہاڑی میں جاری میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے کھلاڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری محمد سرور رانا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں ایک کھلاڑی کا انتقال پوری کبڈی برادری کے لیے صدمے کی بات ہے۔ Post Views: 2
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری کو ٹیلیفون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ والدہ کی وفات ایسا ناقابلِ بیان غم ہے جس کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔ انہوں نے جنید انور چودھری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ Post Views: 5
    کراچی (نیوز ڈیسک) گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شہر کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ قائم کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کرنے کے لیے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ Post Views: 3
    لاہور (نیوزڈیسک) آج ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر تاریخ رقم کی تھی۔ اسی روز اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے وہ کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی فضائی جنگوں کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔ ایم ایم عالم کی تاریخ ساز کامیابی 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ کارنامہ آج بھی عسکری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، جس نے پاکستان ایئر فورس کو دنیا بھر میں عزت اور شہرت...
    کراچی: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر1965 کو شاہینوں نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی تھی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں...
    7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی۔ اسی یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم کا سنہرا باب 1965 کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے۔ انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ معجزہ آج بھی پاک فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔ شیر دل جوانوں کی بہادری 1965 کی جنگ کے دوران...
    نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ  کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ  مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ شہروں اور قصبوں میں سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ مساجد اور بلند عمارتیں چراغاں سے جگمگا رہی ہیں۔ ???? 12th Rabi ul Awal – Remembering the teachings of our beloved Prophet ﷺ. May Allah (SWT) guide us to follow his Sunnah. ????#RabiUlAwal #EidMiladUnNabi #NUMS pic.twitter.com/lBeNZ1whIz — NUMS Official (@NumsOfficial) September 5, 2025 یوم میلاد کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں محفلِ...
    نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے...
    ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل...
    بھارت کے ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک ایسا المناک واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 30 اگست کو پیش آیا، جب 38 سالہ گٹا وینکٹی شورلو نامی شخص، جو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم کا رہائشی تھا، اپنے بچوں کو گھر سے باہر یہ کہہ کر لے گیا کہ انہیں کچھ دلانے جا رہا ہے۔ تاہم، ان معصوم بچوں کو معلوم نہ تھا کہ ان کا باپ انہیں موت کی طرف لے جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق وینکٹی شورلو نے بچوں...
    دریائے ستلج میں جاری اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ کمال چوک کے قریب سیم نالہ بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں بستی بہاون شاہ، آبادی قادری مل، قمر دین بودلہ اور دیگر علاقے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئے۔ پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور ضلع بہاولنگر کو ملک بھر سے ملانے والی مین شاہراہ زیرآب آنے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہیڈ گنڈا سنگھ سے بھارت کی جانب سے آنے والے نئے سیلابی ریلے نے ہیڈ سلیمانکی پہنچنا شروع کر دیا ہے، جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 42...
    چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ انسانیت ایک بار پھر امن یا جنگ، مکالمے یا محاذ آرائی اور باہمی فائدے یا اپنے فائدے کے لیے دوسرے کے نقصان کے کھیل کے درمیان انتخاب کے دوراہے پر کھڑی ہے‘ انسانیت کو جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جانا چاہیے۔ تیان من اسکوائر میں ہونے و الی پرشکوہ فوجی پریڈ میں شی جن پنگ کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔  چین کے صدر شی جن پنگ نے حالیہ فوجی پریڈ کے موقع پر دنیا کو ایک ایسے موڑ پر کھڑا دکھایا جہاں انسانیت کو ایک بار پھر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ...
    ربیع الاول وہ ماہ مقدس ہے جس میں باعث تخلیق کائنات، وجہہ تسکین قلوب آدمیت، باعث تزئین کون و مکاں، شافع محشر، ساقی کوثر، آقائے دو جہاں، حضور ختمی مرتبت، صاحب مقام محمود، صاحب لوالحمد، سید المرسلین حضرت محمد رسول اﷲ ﷺ کی ذات سراپا قدس عالم بالا سے عالم امکان میں جلوہ گر ہوئی۔ آپؐ کی تشریف آوری سے خزاں دیدہ عالم پریشاں میں بہار آگئی۔ مقصد حیات سے بھٹکے ہوئے انسانوں کو مرکزیت مل گئی۔ ظلمت کدۂ جہاں سراجاً منیرا کی تابش سے چمک اٹھا، ذرات صحرائے عرب ستاروں کی جگ مگانے لگے۔ فارس و روم کے قصر شاہی جلال حق کی ہیبت سے لرزہ بر اندام نظر آنے لگے۔ گلستان زمن میں گلاب و چنبیلی و نسترن...
    افغانستان کی فضائی حدود جو کبھی عالمی ایئر لائنز کے لیے خطرناک تصور کی جاتی تھی اب طالبان حکومت کے لیے ایک اہم اور مستحکم آمدنی کا ذریعہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے سروسامانی میں رات گزارنے پر مجبور جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی فضائی راہیں محدود ہوئیں تو درجنوں بین الاقوامی پروازوں نے افغانستان کا راستہ اختیار کیا جس سے طالبان کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کی آمدنی ہونے لگی۔ بین الاقوامی فضائی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ معتبر فضائی نگرانی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 کے مطابق مئی 2024 میں افغانستان کی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
    بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی تفصیلات پی ڈی ایم اے پنجاب نے جاری کردیں۔ ان کے مطابق بھارت میں واقع پونگ ڈیم، بھاکڑا ڈیم اور ہریکے ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق، پونگ ڈیم (جو بیاس دریا پر ہے) کی پانی کی سطح 1394.51 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک جبکہ اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بھاکڑا ڈیم (جو دریائے ستلج پر واقع ہے) کی سطح 1679 فٹ ہے، جو اس...
    اسلام آباد: پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثر ملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید بن گئی، عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے اور اس کا جھکاؤ بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے، پاکستان امریکا کے لیے جنوبی  ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں اہم کردار کا حامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازع نے بھی امریکا کے اندازے عسکری طاقت کے حوالے سے یکسر بدل دیے ہیں۔ دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ بدلتے حالات کے پیش نظربھارت کے لیے نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کا کردار بھی ادا کرنا مشکل نظر آرہا ہے، امریکا پاکستان تعلقات...
    پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل فوری روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔اپنے بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت تباہ کن زلزلے کے نقصانات سے دوچار ہے اور پہلے ہی غربت کے شکار ملک کے لیے مہاجرین کی واپسی کا بوجھ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد ان ہی افراد کی ہے جو واپس جانے...
    انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔ اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔ 2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
    بھارت کے زیر انتظام جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کی وجہ سے چناب پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم حکام کے مطابق بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،، سیلاب سے وزیر آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین کے قریبی دیہات ایک بار پھر متاثر ہونا...
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث سیلابی صورتحال میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تینوں دریاؤں اور ہیڈورکس پر سیلابی صورتحال اور پانی کے دباؤ کا ڈیٹا بھی پیش کردیا ہے جس کے مطابق پانی کا سب سے زیادہ بہاؤ دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس ہے جہاں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا اس کے علاوہ خانکی ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔  جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کے مطابق ملزم پر دو لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، دو گواہوں نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کیا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ ملزم سے دو لاکھ کی ڈکیتی سے 80 ہزار ریال ریکور ہوگئے، ڈکیتی کا شکار بندہ تو ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھاتا، اسکو اپنی جان کی فکر ہوتی ہے۔ جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ مدعی کی ملزم کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں نامزد کرتا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق...
    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان...
    سکیورٹی فورسزنے بنوں میں   ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج نے سکیورٹی کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم چوکس اور بہادر پاکستانی جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کے شدت پسند عناصر نے مایوسی میں آ کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز...
    تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
    یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ طریقے سے اتر گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے۔ پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو...
    لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکستان کو انڈس واٹر کمیشن کے بجائے غلط طریقے سے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کےبارے میں آگاہ کیا، جس کے بعد پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ راوی، ستلج اور چناب میں 5 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دریاؤں میں ابھی بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، صوبے کے مخلتف مقامات پر سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے بند میں شگاف ڈالے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے...
    صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے جہاز بحفاظت لینڈ کرگیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے کہا کہ بلغاریہ کے حکام نے جی پی ایس سسٹم میں اس مداخلت کو روس سے جوڑا ہے۔ نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے پر پائلٹس نے کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز کو زمین پر اتارا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ یورپ کی ان نمایاں رہنماؤں...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
    حوالدار فلک ناز  معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال ہیں جب کہ معرکۂ حق کے ہیروز نے اپنی بے مثال قربانی اور شجاعت سے ایک نئی اور روشن تاریخ رقم کی۔ معرکۂ حق میں شجاعت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فوج کے جانباز سپوتوں کو اعزازات سے نوازا گیا، پاک فوج کے شیر دل جوان  حوالدار  فلک ناز کو ان کی شجاعت  کے اعتراف میں  تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ حوالدار  فلک ناز (تمغہ بسالت)نے  معرکۂ حق کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا 10 مئی کو  جب بزدل   دشمن نے حملہ کیا تو  میں امین پوسٹ کا سیٹ کمانڈر تھا، حوالدار  فلک ناز نے کہا کہ مجھے آرڈر ملا کہ اپنی سیٹ ٹیم کے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانچ ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ تین ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دریائے چناب کی صورتحال دریائے چناب میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ طوفانی ریلے جھنگ تک جا پہنچے جس سے دو سو سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔ مظفر گڑھ کے قریب پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کل دن 2 بجے فل کورٹ میٹنگ طلب کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کو فل کورٹ میٹنگ سے آگاہ کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کو فل کورٹ میٹنگ میں شرکت کی ہدایات جاری کردی۔
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راو ی میں جسر کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے، تھین...
    بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کردیا۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر ستلج میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اطلاع دی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ہری کے زیریں اور فیروزپور زیریں پر یکم ستمبر صبح 8 بجے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے...
    تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 3 مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا انہوں نے تھانہ شادمان حملہ، شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں دائر اپیلوں کے ذریعے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ تینوں مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی سنائی گئی دس دس سال قید کی سزاؤں کو کالعدم قرار دے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ  کیا ہے کہ ان کی نشان کردہ آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ جب کسی آزمائش میں ڈالتا ہے تو اس کے راستے بھی متعین کرتا ہے لیکن ہم نے تو راستے ہی بند کردیے ہیں، لوگوں نے بے دردی اور بے شرمی کے ساتھ آبی گزرگاہوں میں گھر بنالیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا خواجہ آصف کے مطابق ایک عام آدمی سے لے کر فیکٹری مالک تک کوئی قانون پر عملداری کے لیے تیار نہیں ہے،...
    ملک اس وقت سیلاب کی مشکل صورتحال سے دوچار ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میںایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔ فورم میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سیلاب کی صورتحال، وجوہات اور اس سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بتائے گئے اعداد و شمار فورم کے روز ریکارڈ کیے گئے لہٰذاجب یہ فورم شائع ہوگا تو اس وقت کی صورتحال میں تبدیلی ممکن ہے۔ فورم کی رپورٹ نذر قارئین ہے۔ عرفان علی کاٹھیا (ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب) مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر...
    تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔ منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عالمی میلاد کانفرنس 2025 جوکہ ہرسال مینارپاکستان پرمنائی جاتی ہےمحدودکر دی ہےاوراس سال عالمی میلاد کےسارےاخراجات کاپیسہ سیلاب متاثرین میں دینےکااعلان کردیا۔ عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں ہوگی۔ pic.twitter.com/Vz6OwWWWPq...
      وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔ ترکیہ کے صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یک...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک–ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے، شہباز شریف صدر ایردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر...
    لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے متوقع اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس وقت سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر کے مطابق 5 لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد ویٹنری کیمپس قائم کیے گئے اور چارے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے تین بڑے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہوگئی جس کے سبب ہزاروں دیہات زیر آب آنے سے سیکڑوں مویشی ہلاک اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مختلف حادثات میں 33 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد لاہور کے علاقے شاہدرہ سے متصل علاقوں اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوا جس سے کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ راوی کے بعد چناب اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب نشیبی علاقے اور دیہات زیر آب آگئے۔ جھنگ...
    دہلی میں منعقد ہونے والی کواڈ سمٹ میں امریکی صدر کی شرکت مشکوک ہوگئی جب کہ مودی سرکار کی ناقص سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کر دیا۔ پاک بھارت جنگ میں امریکی ثالثی سے انکار ،بھارت کے سفارتی و معاشی زوال کی بڑی وجہ بن گیا۔ بھارتی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ نے نیویارک ٹائمز  کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ٹرمپ کا کواڈ سمٹ کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے کا اب کوئی منصوبہ نہیں ہے،  ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت آنے کا کہا تھا۔ بزنس اسٹینڈرڈ   نے لکھا کہ امریکا اور بھارت کی حکومتوں نے نیویارک ٹائمز کے اس دعوے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، ...
    صنعا، 31 اگست 2025 — یمن کی حوثی تحریک نے تصدیق کی ہے کہ اس کے نامزد وزیراعظم احمد غالب الرہوی اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ حوثی حکام کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائیہ نے صنعا میں ایک اجلاس کو نشانہ بنایا، جس میں الرہوی سمیت کئی اعلیٰ رہنما مارے گئے۔ اسرائیلی فوج (IDF) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد “اہم اہداف” کو ختم کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے الحدث کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوثی وزراء برائے خارجہ، انصاف، نوجوان و کھیل اور سماجی امور شامل ہیں۔ حوثی صدر مہدی المشاط کے دفتر نے بھی تصدیق کی کہ کئی وزراء شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ نائب وزیراعظم...
    یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم “انصار اللہ” نے اپنے وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ یہ واقعہ اسرائیل کی جانب سے جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر کیے گئے فضائی حملوں میں پیش آیا۔ یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں حوثی قیادت کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ حملوں کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی اور غربت کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے جواب میں کارروائیاں جاری رکھنا تھا۔ لیکن اب حوثیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں انصار...
    یمن میں اسرائیلی حملوں کے دوران حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے اپنے وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کردی۔ یمنی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کی جانب سے متعدد فضائی حملے کیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں انصار اللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کی قیادت کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کو فاقہ کشی سے مارنے والوں کے خلاف...
    قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی۔ قومی ٹیم نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ Pakistan team meets Rashid Khan to offer condolences on the passing of his brother.#PAKvAFG pic.twitter.com/zh95IrzbUu — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2025 افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب سے 30 ہلاکتیں اور لاکھوں متاثرین ہیں، مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ دریا کے اطراف بند، نہروں اور بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار...
    اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے مزید بارشوں کی صورت میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کی شدت کا الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 30 اگست تا 3 ستمبر دریائے راوی کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارشیں اور تھین ڈیم سے پانی کا اخراج متوقع ہے اور سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت تقریباً 1لاکھ47 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے، 2 سے 3 ستمبر کے دوران یہ سیلابی ریلا سدھنائی پہنچے گا جہاں 1لاکھ 25 ہزار سے1لاکھ 50ہزار کیوسک تک بہاؤ متوقع ہے، سدھنائی کے مقام پر یہ سیلابی ریلا شدید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے ، گنڈا سنگھ والا میں پانی کا بہاو 3 لاکھ 85 ہزار تک پہنچا تھا۔ دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے، مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے، قادر...
    پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے، جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ پاکپتن میں اونچے درجے کے آبی ریلے نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ اہم سڑک کے ڈوبنے سے کئی آبادیوں کا زمینی...
    لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح اگرچہ بتدریج کم ہو رہی ہے، تاہم دریا اب بھی انتہائی بلند سطح کے سیلاب میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تھا، جو اب کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک رہ گیا ہے۔ راوی میں بھی بلند سطح کا سیلاب بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں 1 لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شاہدرہ میں بھی پانی کی مقدار 1 لاکھ 46 ہزار 800 کیوسک تک جا پہنچی۔ ہلاکتیں اور ایمرجنسی اقدامات پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی...
    ایک بین الاقوامی نیٹ ورک مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کی مدد سے جعلی ہولوکاسٹ تصاویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر رہا ہے تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟ بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصاویر اور کہانیاں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ہولوکاسٹ جیسے حساس تاریخی سانحے کو ایک جذباتی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فیس بک پر حالیہ مہینوں میں ایسی اے آئی تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں آشووٹز کیمپ میں قیدیوں کو وائلن...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورت حال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 لاکھ سے 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے،  ممکنہ نقصان کے خطرے کے پیش نظر بند توڑ کے بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں 8 لاکھ 25ہزار سے 9 لاکھ کیوسک کے ریلوں کا امکان ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ گڈوبیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ کا امکان ہے،...
      محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے چند گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شہری سیلاب اور دیگر متعلقہ خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے، جو تیزی سے دیگر اضلاع کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی سمیت قریبی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر بارش...
    KAMALIA: کمالیہ میں دریائے راوی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ کیوسک تک کا شدید سیلابی ریلہ مل فتیانہ کے مقام پر داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے مطابق، اس وقت مل فتیانہ کے مقام سے 45 ہزار سے 50 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، تاہم پانی کی رفتار اور بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو آنے والے گھنٹوں میں شدید صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ سیلابی پانی نے قریبی رہائشی آبادیوں میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے جس پر...
    لاہور: دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ دریا سے متصل علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب، فاروق احمد کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ریسکیو اہلکار ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فرخا آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد 72 افراد کو بروقت انخلا کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ مانگا منڈی سے بھی ریسکیو بوٹ کے ذریعے 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ تھیم پارک کے قریب سے 7 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پارک ویو...
    اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 میں 500 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت کی سمت مثبت ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25-2024ء کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے جن کے مطابق بینک نے 2 ہزار 500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ گوشوارے آڈیٹرز کی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں اور انہیں اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کے تحت وفاقی حکومت اور پارلیمان کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات رپورٹ کے مطابق...
    امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی انتھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ  آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) ٹیکنالوجی، جس میں چیٹ بوٹ کلاڈ شامل ہے، کو ہیکرز نے خطرناک سائبر حملوں کے لیے ہتھیار بنا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین بی بی سی کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی کی مدد سے نہ صرف خفیہ ڈیٹا چوری اور بلیک میلنگ کی گئی بلکہ نارتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے افراد نے جعلی پروفائلز بنا کر امریکا کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں ریموٹ جابز حاصل کیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے اے آئی ماڈلز کو کوڈ لکھنے، فیصلے کرنے، تاوان کی رقم تجویز کرنے اور...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
    لاہور(ویب ڈیسک)دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔ جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ، سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے...
    لاہور: دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہیں۔ رات گئے کمشنر لاہور نے راوی کنارے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کیمپس کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت راوی میں پانی کا بہاو ایک لاکھ تین ہزار کیوسک ہے جبکہ صبح 9 سے 10 بجے کے دوران ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تاہم، صورتحال تاحال کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، اس لحاظ سے فی الحال خطرے کی کوئی فوری صورتحال...
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران وقفے وقفے سے بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس سے بالائی اور وسطی اضلاع میں ندی نالوں اور برساتی چشموں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب متاثرہ اضلاع میں گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و...
    پنجاب کے وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے پاکستان سنی تحریک کے وفد نے محکمہ داخلہ میں ملاقات کی، جس میں سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، اسپیشل سیکریٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکریٹری احسان علی جمالی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ پاکستان سنی تحریک کے وفد میں صوبائی صدر شمالی پنجاب مولانا زاہد حسیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، سردار محمد طاہر ڈوگر، آصف رضا قادری، محمد عبداللہ ثاقب اور دیگر رہنما شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی ملاقات میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی...
    برطانیہ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق ملک کے نصف بالغ شہری مصنوعی ذہانت (AI) کے اثرات کو اپنے روزگار کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ 2 ہزار 6 سو افراد پر کیے جانے والے یہ سروے ٹریڈز یونین کانگریس (TUC) نے کرایا۔ سروے میں شامل 51 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں نوکریاں ختم ہونے یا شرائط و ضوابط میں تبدیلی کا سب سے بڑا خدشہ ہے۔ خاص طور پر 25 سے 34 سال کے نوجوان کارکن AI کے اثرات سے سب سے زیادہ پریشان ہیں، جن میں سے قریباً دو تہائی (62%) نے خدشات ظاہر کیے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا بڑا قدم، عرب دنیا کا سب سے جدید مصنوعی ذہانت ماڈل لانچ TUC کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت کی جانب سے سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریاوں۔ڈیمز۔بیراجز اور ندی نالوں میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس،وقت سینکڑوں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہئں۔دریاے چناب میں گزشتہ 11 سال بعد تاریخی سیلابی ریلا گزرا ہے ڈیلی ممتاز کو محکمہ موسمیات۔این ڈی ایم اے اور دیگر معتر ذرائع ملنے والی معلومات کے مطابق اس،وقت دریائے چناب میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔دریاے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔2014 میں مرالہ کے مقام پر دریاے چناب میں 11 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرا تھ جبکہ...
    لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بارشیں، برف پگھلنے کا عمل اور بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔ پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ انخلا کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ متاثرہ افراد کی تفصیلات این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  بہاولنگر: 89,868 افراد۔ قصور: 14,140,اوکاڑہ: 2,063,پاکپتن: 873 ,بہاولپور: 361, وہاڑی: 165 افراد...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پا جانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منظور کیے گئے، جس میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد نے خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل 2025 پیش کردیا گیا۔ صوبائی اسمبلی نے ڈاکٹر امجد کا پیش کردہ خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل کی منظوری دے دی۔ اسی طرح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پاجانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دیے جائیں گے تاہم تمام سرکاری ملازمین فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔...
    دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد کا کچا چٹھا بھی کھلا ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے ایلون مسک سے درخواست...
     پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیرو کے نواحی گاؤں راہوجا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران بلاول بھٹو کی ملاقات ایک کمسن طالبعلم حمزہ علی سے ہوئی۔ بلاول بھٹو نے محبت بھرے انداز میں بچے سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رتو ڈیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب...
    مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے راوی اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 1717 فٹ کے ساتھ 86 فیصد تک بھر چکا ہے۔ تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں آئندہ...
    پنجاب میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے دوران دریائے ستلج اور دریائے راوی میں خطرناک حد تک پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج جبکہ جسڑ پر راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ کے مطابق ستلج ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک اور شاہدرہ پر 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیلابی سطح درمیانے درجے سے اونچے درجے کے سیلاب...
    این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب کے متعلقہ اضلاع کے لیے پیشگی الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ ملتے ہی ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: انڈیا نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دی رپورٹس کے مطابق اب تک قریباً ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قصور سے 14 ہزار 140، اوکاڑہ سے 2 ہزار 63، بہاولنگر سے 89 ہزار 868، بہاولپور سے 361، وہاڑی سے 165...
    اوکاڑہ: بھارت کی جانب سے اچانک دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اوکاڑہ کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کا بہاؤ اسی طرح جاری رہا تو سیلاب اونچے درجے میں داخل ہو سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ریونیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ فلڈ وارننگ جاری کرتے...
    گجرات(نیوز ڈیسک)گجرات کے علاقے کھوکھا اسٹاپ پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس نے ہر سننے والے کو غمزدہ کر دیا۔ دو کم عمر لڑکے، جن کی عمریں محض 14 اور 15 سال تھیں، ایک مسافر بس کی چھت پر سفر کر رہے تھے—شاید جگہ کی کمی یا ایڈونچر کا شوق انہیں چھت تک لے آیا۔ لیکن یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، بس جب گجرات روڈ پر کھوکھا اسٹاپ کے قریب پہنچی تو ایک درخت کی شاخ سے ٹکرا گئی۔ شاخ کی زد میں آکر دونوں لڑکے بس کی چھت سے نیچے جا گرے۔ بدقسمتی سے، پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا،...
    بیجنگ: جنوبی کوریا نے گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی کے بعد چین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وفد نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں بتایا کہ چین کے ساتھ حالیہ برسوں میں تعلقات خراب رہے ہیں تاہم اب امید ہے کہ تعلقات معمول پر آئیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے وفد کو چین بھیج دیا ہے اور وہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ جنوبی کوریا کی اسمبلی کے سابق اسپیکر پارک بائیونگ سیوگ کی سربراہی میں وفد نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پونے دو سال سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس بابر ستار نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے ملزم عاصم اللہ کی جانب سے وکیل آصف علی تمبولی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ 30اکتوبر 2023 سے ہمارا بندہ گرفتار ہے، ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل نہیں ہو رہی۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ دو سال سے بندہ قید ہے ابھی تک انویسٹیگیشن مکمل کیوں نہیں ہوئی؟ ایف...
    لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
    مقررین نے اپنے خطاب میں جی ایم سکندر مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ وہ انتہائی درد دل رکھنے والے غریبوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنیوالے، ایک مثالی، دیندار اور انتہائی شریف بیوروکریٹ تھے۔ انہوں نے 10 سال کے درمیاں 5 وزرائے اعلی کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سابق بیوروکریٹس جی ایم سکندر شگری مرحوم کیلئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد و امام بارگاہ کاروان ابوطالب بلتستانیہ لاہور میں قران خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہالیان لاہور نے شرکت کی۔ تقریب سے آغا مبارک موسوی اور...