2025-09-22@11:10:10 GMT
تلاش کی گنتی: 2150
«والدین سے»:
(نئی خبر)
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے والدین کی سگریٹ نوشی کی وجہ سے بلا ارادہ سگریٹ کا دھواں سانس میں لیتے ہیں، اس عمل سے ان کے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان کو سانس کے دائمی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جرنل تھورکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کے سبب نسلوں کے درمیان ہونے والے نقصان کی نشان دہی کی گئی۔ تحقیق میں والد حضرات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے قریب سگریٹ نوشی کرنے سے گریز کریں تاکہ ان مسائل کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ یونیورسٹی آف میلبرن کے محققین کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے پوتے پوتی (یا...
اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال پوچھا، جس پر مشتعل کارکنوں نے نہ صرف سوال کرنے والے صحافی پر تشدد کیا بلکہ موقع پر موجود دیگر صحافیوں کو بھی دھکے دیے۔ اس رویے کے خلاف احتجاجاً صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم اس بائیکاٹ کے بعد بھی صورتحال کشیدہ رہی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر صحافی پر تشدد کیا۔ صحافتی...
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کر لی گئی، پولیس کی تحقیقات میں ہوش ربا انکشافات بھی سامنے آگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا، مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو سگے بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی۔ لاش سے کچھ فاصلے پر پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا جس میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔ انویسٹیگیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا جس پر پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی اور مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتا ہونے کا علم ہوا۔ ...
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ کرینہ کپور حال ہی میں برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے شریک ہوئیں جہاں پر بڑی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی مداحوں ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےقرار تھے۔ کرینہ کپور سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ دونوں میں سے کونسے گلوکار کیساتھ کام کر چکی ہیں یا کرنا چاہیں گی۔ جس پر بھارتی اداکارہ نے تھوڑا سوچا اور دو بڑے پاکستانی گلوکاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا۔ اداکارہ سے میزبان نے سوال کہا کہ کیا وہ مشہور ہونے سے پہلے کسی مشہور پاکستانی گلوکار کی میوزک ویڈیو میں کام کر...
برمنگھم میں زیورات کی دکان کے افتتاح کے موقع پر کرینہ کپور خان سے ایک انوکھا سوال کیا گیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ سوال یہ تھا کہ پاکستان کے گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے ان کی پسند کون ہیں، اور کیا وہ کبھی کسی پاکستانی گانے کے میوزک ویڈیو میں آئی ہیں؟ کرینہ نے لمحہ بھر توقف کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی موقع ملتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا پسند کرتیں۔ یہ جواب سنتے ہی تقریب میں موجود مداحوں نے زبردست تالیاں بجائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk) اگر کرینہ کپور عاطف اسلم کے گانے...
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے جنید انوار چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کا دکھ محسوس کرنے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری کو ٹیلیفون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ والدہ کی وفات ایسا ناقابلِ بیان غم ہے جس کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔ انہوں نے جنید انور چودھری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ Post Views: 5
پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والدین نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا اور متاثرہ گھروں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔ ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی اور ان کی اہلیہ تور پیکئی یوسفزئی نے بونیر کے علاقے پیر بابا اور پشونی اور اپنے آبائی ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بعد ازاں دونوں سوات بھی گئے جہاں مقامی تقریب میں انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شریک رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملالہ فنڈ کے شریک...
نیویارک/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی دنیا میں گوگل کا جیمنائی ایک نمایاں نام سمجھا جاتا ہے، مگر ایک حالیہ تحقیق نے والدین کے لیے نئی تشویش کھڑی کر دی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بچوں کی حفاظت پر کام کرنے والی تنظیم کامن سینس میڈیا نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جیمنائی کا وہ ورژن جو کم عمر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، دراصل بڑوں والا ہی چیٹ بوٹ ہے جس پر صرف کچھ اضافی فلٹر لگا دیے گئے ہیں۔ ادارے نے اس صورتِ حال کو بچوں کے لیے ’ہائی رسک‘ قرار دیا ہے۔ نامناسب مشوروں کا خدشہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیمنائی بعض اوقات نقصان دہ...
عاطف اسلم کے والد اگست میں انتقال کر گئے تھے۔ گلوکار نے انسٹاگرام پر والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے گال پر بوسہ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میرا آئرن مین، آخری الوداع۔ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے‘۔ تاہم صرف 2 دن بعد ہی عاطف اسلم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کنسرٹ میں اسٹیج پر نظر آئے۔ جہاں کئی لوگوں نے ان کے حوصلے اور پروفیشنلزم کو سراہا، وہیں کچھ افراد نے ان پر سخت تنقید کی کہ انہوں نے غم کے باوجود شو کیوں منسوخ نہ کیا۔ تنقید کا جواب ایک حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم نے...
موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار محمد رفیع کے بیٹے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت کے بھوکوں کے حسد، جلن اور سازشوں کو بے نقاب کردیا۔ مایہ ناز گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے انکشاف کیا کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے ان کے والد کی کامیابی کو ہضم نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ میرے والد کے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ بہترین تعلقات تھے لیکن لتا جی اور آشا جی ہمیشہ خائف رہتی تھیں۔ محمد رفیع کے بیٹے نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ لتا منگیشکر اور آشابھوسلے کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ لوگ محمد رفیع کو نمبر ون کیوں...
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال کے انتقال کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ Smile to die for ❤️ ❤️ Kajal Aggarwal is eternal beauty ????pic.twitter.com/AKdKwekG4F — ???? ???? ???? ❤️???? (@Asthapromo) March 5, 2024 تاہم حقیقت بالکل برعکس نکلی۔ کاجل اگروال نہ صرف زندہ ہیں بلکہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟ ان...
والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم گزشتہ دنوں پاکستان اور بیرونِ ملک مسلسل کنسرٹس کر رہے ہیں اور اپنی شاندار آواز اور پرفارمنس سے مداحوں کو دل جیت رہے ہیں۔ فی الحال وہ کینیڈا میں اپنے فینز کو محظوظ کر رہے ہیں۔کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد صحافی فریدون شہریار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے ان دنوں ان پر ہونے والی شدید تنقید پر بات کی۔ تنقید کا محور یہ تھا کہ عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے فوراً بعد پرفارم کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ملے جُلے...
کیپٹن سلمان سرور شہید کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے 2005 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور 14 مئی 2013 کو خیبر میں دہستگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید نے ایف سی کے پی نارتھ میں بطور والنٹیر اپنی خدمات پیش کیں، شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکے انکے ناپاک عزائم کو بھی خاک میں ملاتے ہوئے وطن پے جان نچھاور کی۔ شہید کے والدین عزم و حوصلے کی ایک عظیم مثال ہیں، شہید نے بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد بھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے جوانوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔ والد کیپٹن سلمان سرور شہید نے کہا کہ اپنے ملک کو بچانے کے...
بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو چار کروڑ کی گاڑی تحفے میں دینے پر انہیں والدہ سے تھپڑ کھانا پڑا تھا۔ فلم ایکلویہ: دی رائل گارڈ کے ہداہتکار ونود چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو اس فلم کیلئے اپنے قیام اور دیگر اخراجات کا بوجھ خود اُٹھانے پر قائل کیا تھا کیونکہ وہ اس فلم میں موجود دیگر اداکاروں کے اخراجات پورے نہیں کر سکتے تھے۔ ہدایتکار کے مطابق امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ونود چوپڑا کو ایک ہفتہ بھی برداشت نہیں کر سکیں گے جس کا اعتراف امیتابھ بچن...
جسٹس منصورکا چیف جسٹس کو خط ، 26ویں ترمیم پر فل کورٹ نہ بنانے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے 26ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل نہ دینے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کو خط بھیجا گیا ہے جو کہ سات صفحات پر مشتمل ہے اس میں انہوں نے چیف جسٹس سے چھ سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔پہلا سوال: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟،دوسرا سوال: سپریم...
اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے 26ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل نہ دینے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط بھیجا گیا ہے جو کہ سات صفحات پر مشتمل ہے۔ خط میں جسٹس منصور نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس صاحب آپ کے بعد موسٹ سینئر جج ہونے کے ناطے ادارے کی ڈیوٹی کیلئے خط لکھ رہا ہوں، میں نے آپ کو متعدد خطوط لکھے لیکن آپ کی طرف سے نہ تحریری اور نہ ہی زبانی جواب ملا، 8 ستمبر کو جوڈیشل کانفرنس میں عوامی سطح پر...
خیبرپختونخوا میں 2 ہزار سے زائدزائدالمیعاد نوڈلز اور دیگر اشیائے خور و نوش پکڑی گئیں۔ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر واقع ایک گودام سے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد نوڈلز اور دیگر ناقص اشیائے خور و نوش برآمد کر لی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر بچوں اور شہریوں کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے2000 سے زائد نوڈلز کے کارٹن3000 کلوگرام زائد المیعاد چپس، کینڈیز، بسکٹس، پاپڑ اور جوسز اور 15 ہزار کلو سے زائد گلوکوز ضبط کیے گئے۔ تاریخیں بدل کر بیچنے کی کوشش فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گودام مالکان ان زائدالمیعاد اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹس تبدیل کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت...
راولپنڈی: عمران خان کی بہن سے صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوال کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، جس پر علیمہ خان گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور دھمکیوں کے معاملے پر اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں نے علیمہ خان سے شدید احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز صحافی طیب بلوچ نے علیمہ خان سے عمار سولنگی کی ٹوئٹ میں لگائے گئے الزامات پر سوال کیا تھا، جس میں علیمہ خان کی چندے سے ذاتی جائیداد خریدنے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔ صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیب بلوچ کے خلاف تحریک انصاف کی سوشل میڈیا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے پچھلے دورِ حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلتے تو مدت پوری کرتے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ بار بار تسلسل کی بات ہو رہی ہے، آپ مری کی میٹنگ میں موجود تھے، کس تسلسل کی بات ہو رہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مری میٹنگ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، یہ محض کسی ذہن کی اختراع ہے جو میٹنگ میں موجود بھی نہیں تھا، یہ بات صرف میڈیا کی ایجاد ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مری میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہم نے اس میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال...
اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، لاکھوں افراد کو نکالا ہے اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا۔ انہوں ںے کہا...
سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ والدین بننے کے لیے ذہنی اور جذباتی مضبوطی نہایت ضروری ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں بیشتر جوڑے اس حوالے سے تیار نہیں ہوتے۔ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اُن والدین کی ذہنی اور جذباتی صحت کے بارے میں بات کی جو بچے پیدا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر شادی شدہ جوڑے بچوں کی پرورش اور والدین بننے کے قابل نہیں ہوتے، ہر جوڑا بچوں کا حق دار نہیں ہے اور وہ زندگی بھر اس ذمہ داری کو اٹھانے کے قابل نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا...
ہم وہ نسل ہیں جسے تاریخ کی بڑی تبدیلیوں میں سے ایک کا مشاہدہ نصیب ہو رہا ہے۔ وہ تبدیلی جو صدیوں بعد رونما ہوتی ہے۔ اور اس کی رونمائی دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتی ہے۔ اس تبدیلی کے دوران کرہ ارض پر حاکمیت ایک تہذیب سے دوسری تہذیب کو منتقل ہوتی ہے۔ 1400 برس قبل یہ تبدیلی رونما ہوئی تو اختیار رومن اور پرشین ایمپائر سے ہم مسلمانوں کو منتقل ہوا تھا۔ لگ بھگ 600 برس ہمارا راج رہا تھا۔ پھر ہم ڈوبے اور مغرب ابھرا۔ ہماری طرح مغرب میں بھی طاقت اندرونی طور ادھر ادھر منتقل ہوتی رہی مگر دنیا پر حاکمیت مغرب کی ہی رہی۔ مغرب کے حصے میں بھی حاکمیت لگ بھگ 600 برس...
کراچی: سپر ہائی وے ہنگورہ گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے کلہاڑی کے وار سے منگیتر کو قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ایکسپریس کے مطابق سپرہائی وے کے علاقے ہنگورہ گوٹھ میں کلہاڑی کے وار سے نوجوان لڑکی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور اس کی زخمی والدہ کو اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم گوہر علی کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر منگیتر 24 سالہ رشیدہ...

کراچی میں 27 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر صحت کا انکشاف
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے انکاری کیسز کی بڑھتی تعداد پر وزیر اعظم ہر میٹنگ میں مجھ سے سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد انکاری کیسز ضلع شرقی کے گجرو، بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو...
فل کورٹ اجلاس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججوں کے خطوط سامنے آگئے، اہم سوال اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جب کہ اہم اجلاس سے قبل عدالت عالیہ کے 2 ججوں کے خطوط سامنے آگئے ہیں جن میں ہائیکورٹ میں شفافیت کی کمی پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو الگ الگ خط لکھے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں فل کورٹ میٹنگ سے پہلے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام...
امریکا کی اے آئی کمپنی اوپن اے آئی نے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر بڑھتی تشویش کے پیشِ نظر چیٹ جی پی ٹی کے لیے والدین کے کنٹرول متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اب والدین اپنے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کو بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک کرسکیں گے، کچھ فیچرز مثلاً میموری اور چیٹ ہسٹری کو بند کرسکیں گے اور عمر کے لحاظ سے موزوں رویہ طے کرسکیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی والدین کو یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ جب ان کا بچہ ذہنی دباؤ یا پریشانی کی کیفیت میں ہو تو انہیں نوٹیفکیشن موصول ہو۔ اوپن اے آئی نے...
بھارت پر ٹیرف کم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ٹرمپ کا مودی سرکار کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اُن کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا اور امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے، جس کی وجہ سے کئی کمپنیاں مشکلات کا شکار ہوئیں۔ ٹرمپ نے مثال...
بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے زہر کھا کر خودکشی کی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں منور فاروقی نے اپنے والدین کی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد والدہ پر بےحد ظلم کرتے تھے اور انہیں مارتے پیٹتے تھے۔ منور کے مطابق والدین کی شادی کے 22 برس بعد جب وہ صرف 13 سال کے تھے تو ان کی والدہ نے والد کے ظلم و ستم سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی تھی اور انہیں ہمیشہ کیلئے تنہا کر گئی تھیں۔ کامیڈین نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے 2 برس بعد والد کو فالج کا اٹیک ہوا اور وہ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ اسی دوران 2ججوں نے ہائی کورٹ میں شفافیت کی کمی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ایاز اسحق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو الگ الگ خط لکھے ہیں۔ ان خطوط کی کاپی دیگر ججوں کو بھی بھیجی گئی ہے۔ دونوں ججوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ فل کورٹ اجلاس میں ان نکات کو شامل کریں جو خطوط میں اجاگر کیے گئے ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے اپنے خط میں کیسز کی فکسیشن اور روسٹر کی تیاری میں شفافیت اور منطق کی کمی کو اجاگر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے ہونے والی ملاقات اس وقت کشیدہ ہوگئی جب ایک صحافی کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے اس پر ٹرانسفر پوسٹنگ کے عوض رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔ ملاقات کے دوران صحافی نے اہم سوالات اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں اصل میں حکومت کون چلا رہا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟اور کیا یہ درست ہے کہ صوبائی معاملات آپ کے بھائی فیصل امین گنڈاپور دیکھ رہے ہیں؟ ان سوالات کے جواب میں وزیراعلیٰ نے براہ راست الزامات عائد کرتے ہوئے صحافی پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرانے اور رشوت لینے کا دعویٰ کر...
آج کے جدید دَور میں بچوں کی صرف تعلیم و تربیت ہی کافی نہیں، بلکہ اُن کے اندر پوشیدہ قدرتی اور تخلیقی صلاحیتوں کی پہچان اور اُنہیں اُجاگر کرنا اصل فن ہے۔ ایسے بچے جنہیں بچپن میں سازگار ماحول، بہترین والدین، ماہر اساتذہ اور مناسب سہولیات دست یاب ہو جائیں، وہ عام بچوں کی نسبت زندگی میں زیادہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ جدید تحقیق اور ماہرینِ نفسیات کے مطابق تمام بچے فطری طور پر تخلیقی اور فنی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں، لیکن بروقت تلاش، معاونت اور درست راہ نمائی کی بدولت کچھ بچے اپنی صلاحیتوں کا اظہار بہت جلد کر لیتے ہیں، جب کہ اکثر بچے اس راہ نمائی سے محروم رہنے کی وجہ سے وقت اور دوسروں سے...
علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ...
صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر پاکستان نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر نے صادق سنجرانی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ،...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور ماضی کے نامور اداکار، فلم پروڈیوسر و اسکرین رائٹر سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔ ایک حالیہ گفتگو میں سلیم خان نے کہا کہ ان کے گھرانے میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ کوئی بھی بیف نہیں کھاتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہمارا خاندان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائے جاتے ہیں اور مسلم تہوار بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اندور میں پیدا ہوئے اور بچپن سے آج تک ان کے خاندان نے بیف نہ کھانے کی روایت...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلمی دنیا کے زوال پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج بننے والی فلمیں ڈراموں کا تاثر دیتی ہیں کیونکہ وہ لیجنڈری فلم میکرز اب ہمارے درمیان نہیں رہے جنہوں نے حقیقی سینما بنایا تھا۔ ندیم بیگ نے ایک گفتگو میں کہا کہ آج کل زیادہ تر فلم ساز ٹی وی سے آتے ہیں۔ اگرچہ وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ہے۔ سینما گھر ایک ایک کرکے بند ہو گئے، اسٹوڈیوز ختم ہوگئے اور فلمی ماحول ناپید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث...
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں 27 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز سہراب گوٹھ سے کیا گیا، جہاں وفاقی وزیر صحت نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ والدین کی ضد اور لاعلمی بچوں کے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج موجود نہیں، اس کے برعکس کینسر جیسے مہلک مرض کا بھی علاج...
پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلموں، ڈراموں اور سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی۔ ایک حالیہ گفتگو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ہماری فلمیں ڈراموں کی طرح محسوس ہوتی ہیں اور ان کے مطابق اس کی وجہ یہ کہ تمام لیجنڈری فلم میکرز وفات پاچکے ہیں۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ ٹیلی ویژن سے آتے ہیں۔ کم از کم وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کو کیا ہو گیا ہے۔ سینما گھر بند ہو گئے، اسٹوڈیو بند ہو گئے، فلمی ماحول ختم ہو گیا۔ ندیم بیگ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سہولیات، وسائل اور کام کے...
حوالدار فلک ناز معرکۂ حق میں بہادری اور قربانی کی روشن مثال ہیں جب کہ معرکۂ حق کے ہیروز نے اپنی بے مثال قربانی اور شجاعت سے ایک نئی اور روشن تاریخ رقم کی۔ معرکۂ حق میں شجاعت و بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فوج کے جانباز سپوتوں کو اعزازات سے نوازا گیا، پاک فوج کے شیر دل جوان حوالدار فلک ناز کو ان کی شجاعت کے اعتراف میں تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ حوالدار فلک ناز (تمغہ بسالت)نے معرکۂ حق کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا 10 مئی کو جب بزدل دشمن نے حملہ کیا تو میں امین پوسٹ کا سیٹ کمانڈر تھا، حوالدار فلک ناز نے کہا کہ مجھے آرڈر ملا کہ اپنی سیٹ ٹیم کے...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی کا زوال شروع ہوگیا جب کہ ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کی سلطنت میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ بی جے پی اندرونی طور پر شدید انتشار اور بغاوت کا شکار ہو گئی ہے اور آر ایس ایس نے بھی مودی سے منہ موڑ لیا ہے۔ مودی سرکار کے زوال کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔ اسی طرح بہار انتخابات بی جے پی کے لیے موت یا زندگی کا امتحان ثابت ہونے والے ہیں۔ مودی کی اقتدار پر گرفت مسلسل کمزور ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے دی وائر کی مودی راج پر چشم کشا تحریر شائع ہوئی ہے، جس کے مطابق بی جے پی 15 ریاستوں میں حکومت...
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نتاشا علی نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نندوں کو ماں باپ کے گھر رہنے کا پورا حق ہے اور بھابھیوں کو انہیں بوجھ سمجھنے کے بجائے عزت دینی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر اوقات بھابھیاں نندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ رکھتی ہیں جو درست نہیں۔ ان کے مطابق ’’اگر لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہے۔ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی، ماں باپ کا گھر ہی ان کا سہارا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی لڑکیاں معاشی طور پر...
لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کے پانی میں گھِرے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سینکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں۔ موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے۔ لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے۔ ایک مقامی خاتون، جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں کہتی ہیں کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی تھی، سب بہہ گئی۔ قیمتی کاغذات اور زیورات پانی میں ضائع ہوگئے۔...
بالی وُڈ اداکارہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔ مارچ 1990 میں انہوں نے دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ بظاہر یہ ان کی زندگی کا سکون بھرا فیصلہ لگ رہا تھا، لیکن حالات مختلف نکلے۔ مزید پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟ ریکھا نے بعد ازاں پروگرام میں بتایا کہ یہ شادی ’محبت پر مبنی نہیں تھی‘ بلکہ مکیش انہیں ایک اجنبی لگتے تھے۔ شادی کے بعد لندن کے ہنی مون پر انہیں احساس ہوا کہ دونوں کی سوچ اور مزاج میں شدید فرق ہے۔ ریکھا کے مطابق چند ہی مہینوں میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور طلاق کا خیال سب سے...
اگر آپ کے والدہ کے ب فارم پر ان کا نام غلط درج ہو گیا ہے، تو اسے درست کروانا ایک سادہ اور سیدھا عمل ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معلوماتی ویڈیوز شیئر کرتی ہے، جن میں ان کے سوالات کا حل اور مراحل کی تفصیل دی جاتی ہے۔ نادرا حکام کے مطابق، اگر سی آر سی پر والدہ کا نام غلط درج ہو جائے تو اس پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس کا حل کافی آسان ہے۔ والد اور والدہ کو نادرا کے کسی قریبی مرکز میں جانا ہوگا، جہاں والد ب فارم میں والدہ کا نام درست کرنے کے لیے درخواست دیں گے۔...
راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
گلوکار سے اداکار بننے والے اذان سمیع خان نے اپنے والد عدنان سمیع خان کے ساتھ تعلقات اور اس کے اپنی زندگی پر اثرات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، جو ویب پلیٹ فارم سمتھنگ ہوٹے کو دیا گیا، اذان نے کہا کہ ’بیٹے کی حیثیت سے میں اپنے والد کو سمجھتا ہوں لیکن ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہم کئی باتوں پر متفق نہیں۔‘ یہ بھی پڑھیے: عدنان سمیع سے علیحدگی کے بعد زیبا بختیار کے ساتھ کیا کچھ پیش آیا؟ ڈرامہ سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اذان نے بتایا کہ وہ ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے بیٹے دراب خلیل کے ساتھ اچھی دوستی کر...
لاہور: سندر میں نجی سوسائٹی میں نوجون نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ عفیفہ اپنے والدین کے گھر رہائش پزیر تھی جہاں سابقہ شوہر علی حسن نے گھس کر عفیفہ اور اس کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سابقہ بیوی کو گولیاں مارکر قتل کردیا اور خود کشی کرلی۔ ملزم علی حسن اپنی بیوی عفیفہ کو طلاق دے چکا تھا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔
اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں بارہ سال سے قید والد کو بری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانونِ شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ پر مطمئن ہو، متاثرہ بچی کے بیان میں تضادات پائے گئے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں 12 سال سے قید والد کو بری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دی اور کہا کہ ملزم کو فوری رہا کیا جائے اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو۔ جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا گیا، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ متاثرہ (بچی) کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانون شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ...
بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین میں ایک والد نے بڑے بھائی سے جھگڑا کرنے پر اپنے کم سن بیٹے کو شاہراہ پر تنہا چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل ٹریول انفلوئنسر نے بچے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً سات یا آٹھ سالہ بچہ سنکیانگ کی قومی شاہراہ کے کنارے اکیلا کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں بچے نے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی کو مارا تھا، جس پر والد نے غصے میں آ کر مجھے گاڑی سے اتار دیا۔ ویڈیو میں بچہ سڑک کنارے لفٹ لینے کی کوشش کرتا ہوا بھی نظر آیا۔ انفلوئنسر کے مطابق جب اس نے والد سے رابطہ کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ وہ جان بوجھ کر بچے کو...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
اسلام آباد: حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ حوالدارسعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ حوالدارسعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا اور اپنی جان کی قربانی دی۔ شہید کے جذبۂ قربانی اور...
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات، ظفروال، وزیرآباد اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی بھرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ سیالکوٹ میں گزشتہ روز بارشوں نے 11 سالہ ریکارڈ توڑ دیا جہاں 355 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جس پر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ Post Views: 5
لاہور: ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لیے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم ثناء اللہ نے بچی کو فزیکلی اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ثناء اللہ کے خلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ہنجروال پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے فوری گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈاکٹر...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
ہمارے معاشرے میں ایک عام رویہ یہ ہے کہ جب والدین بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں، تو ان کی دیکھ بھال کا سارا ذمہ ایک ہی بیٹے یا بیٹی کے سپرد کر دیا جاتا ہے اور بعض اوقات پھر یہی ایک اولاد اپنی پوری زندگی والدین کی خدمت میں لگا دیتی ہے، جب کہ باقی بہن بھائی خود کو اس سے بالکل بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں۔ یہ نہ صرف غیر منصفانہ عمل ہے، بلکہ یہ اس ایک فرد یا گھرانے کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ والدین کی خدمت اور ان کی عزت کرنا ہر اولاد کے لیے چاہے وہ بیٹا ہو یا بیٹی یک ساں طور پر ایک سعادت اور...
دنیا بھر میں نوکری کے انٹرویوز کے دوران سب سے مشکل اور ناپسندیدہ سوال سمجھا جاتا ہے کہ ’آپ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟‘۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سوال کا منفرد اور بہترین جواب بتا دیا ہے جسے ماہرین ’مذاکرات کی ماسٹر کلاس‘ قرار دے رہے ہیں۔ امریکی بزنس ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق ایک انٹرویو میں جب گیٹس سے پوچھا گیا کہ وہ اس سوال کا جواب کیسے دیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کمپنی مجھے اچھا پیکیج دے گی تاکہ میں رسک لے سکوں۔ مجھے کمپنی کے مستقبل پر اعتماد ہے اس لیے میں فوری نقد رقم سے زیادہ اسٹاک آپشنز کو ترجیح دوں گا۔ مجھے معلوم...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ سوشل میڈیا پر سال بھر متعدد بار وائرل ہونے والی گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کا اب آخر کار عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اس بار بھی معاملہ صرف سنسنی پھیلانے والی خبر تک ہے یا حقیقت میں ایسا کچھ ہورہا ہے۔ اب گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا کا والدین کی طلاق کی خبروں پر بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا...
بالی وڈ کے لیجنڈ اسکرین رائٹر سلیم خان( سلمان خان کے والد) کی ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں سلیم خان اپنی اہلیہ سلمیٰ خان کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ سہیل خان نے ویڈیو شیئر کی ہفتے کی شب اداکار و پروڈیوسر سہیل خان نے انسٹاگرام پر خاندانی ڈنر کی کچھ جھلکیاں پوسٹ کیں۔ انہی میں ایک منظر ایسا بھی تھا جہاں سلیم خان بڑے پیار سے اہلیہ سلمیٰ کو نوالہ کھلا رہے تھے۔ سہیل خان نے والدین کو ’سب سے پیارا جوڑا‘ قرار دیا۔ View this post on Instagram A post shared by...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 سے متعلق تنازع ایک طے شدہ باب ہے اور اب دونوں ممالک کو مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ پہلی مرتبہ 1974 میں ہی طے پایا تھا اور اس کی دستاویزات آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پرویز مشرف کے دورہ ڈھاکا کے موقع پر بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی...
ایک صاحب کو کسی نے نئی گاڑی بطور ِ تحفہ پیش کی، انہوں نے اسے نعمت سمجھتے ہوئے قبول کیا۔ جب وہ اپنی گاڑی گھر لے کر آئے تو عزیز رشتے داروں نے تعریف کی اور دوستوں نے اسی بہانے جناب سے خوب مٹھائیاں کھائیں۔ سب خوش ہورہے تھے اور اس گاڑی کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے تھے۔ کبھی اس کے شیشوں کی تعریف کرتے تو کبھی اس کی بناوٹ کی تعریف کرتے، تو کبھی گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی میں بیٹھ جاتے اور اس کے کمفرٹ کو چیک کرتے۔ اس پورے ماحول کو دیکھ کر و ہ صاحب اپنے تئیں خوش ہورہے تھے کیوںکہ وہ گاڑی اب انہیں کی تھی اور انہیں کے نام سے جانی جارہی...
اسلام ٹائمز: صیہونی اخبار مارکر نتیجہ گیری کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ صیہونی رژیم پر تباہ کن دباو پایا جاتا ہے جس میں ہاوسنگ مارکیٹ کا بحران، سرمایہ کاروں میں اعتماد کا فقدان، احتجاجی مظاہرے اور عوامی اعتراضات، کریڈٹ ریٹنگ میں کمی، سرمایہ کاری کم ہو جانا، ماہرین خاص طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ماہرین کا ترک وطن کر جانا اور آخرکار بین الاقوامی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو جانا شامل ہے۔ ان تمام مسائل کے ساتھ ساتھ صیہونی حکمران اس وقت مختلف ممالک کی جانب سے پابندیوں کے خطرے سے بھی روبرو ہیں۔ لہذا اس اخبار کے مطابق 23 اقتصادی ماہرین کی جانب سے شائع ہونے والا یہ خط درحقیقت غاصب صیہونی رژیم کے لیے آخری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ 9مئی کے بعد سیاست کو خیرباد کہنے کے بعد کیا کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل سنونیوزکے پروگرام ’’برعکس ‘‘میں اینکرپرسن رانا مبشر نے فوادچودھری سے سوال کیا کہ ’’عثمان بزدار آج کل کہاں ہیں‘‘۔ جس کے جواب میں فوادچودھری نے کہاکہ آج کل وہ کوئٹہ میں ہیں ،منرلز کی پارٹنرشپس میں حصہ ڈال رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ صادق سنجرانی کےساتھ ان کے تعلقات اچھے تھے،پہلے بھی وہیں پر تھے اب بھی وہیں پر ہیں،انہوں نے اپنا بزنس شروع کرلیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ٹیلیفونک گفتگو یہ بھی سنتے...
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مرینہ خان ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی لاعلمی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں، جہاں اداکاروں سے ڈراموں اور واقعات پر تبصرہ لیا جارہا تھا، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مثال کے طور پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ذکر کیا۔ اس پر مرینہ خان نے بےپروا انداز میں سوال کیا: "کون حمیرا اصغر؟" عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ اداکارہ ہیں جن کی لاش کئی ماہ بعد ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ اس دوران میزبان نے ایک اور سوال میں نور مقدم کیس کا ذکر کیا تو مرینہ خان نے...
لاہور: پاکستان کا قومی کھیل تو ان دنوں زوال کا شکار ہے لیکن ان دنوں بھی یورپ کے میدانوں میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے۔ جرمنی کے شہر میوچن گلاڈباخ میں یورو ہاکی چیمپئن شپ میں ہال آف فیم ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی جس میں کھیل کے عظیم سفیر کے طورپر خدمات کے اعتراف اور پاکستان سے بے پناہ محبت پر جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوخر کو وائٹ پاکستانی (گورا پاکستانی) کہہ کرعزت دی گئی۔ اسٹیفن بلوخر کی پاکستان کے ساتھ گہری محبت اور لگاؤ ہے۔ اسٹیفن کو اپنے دور کا سب سے اسٹائلش ہاکی کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔ 1980 کی دہائی میں وہ عالمی ہاکی کے سب سے زیادہ پُرکشش اور دلکش اسٹار کے طور پر پہچانے...
سری نگر: کشمیری حریت پسند رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپنے والد کی جان بچانے کی اپیل کی ہے۔ رضیہ سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ان کے والد کو صرف کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے کی سزا دے رہی ہے اور کچھ دنوں میں انہیں پھانسی دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی تو بھارت ان کے والد کو سزائے موت دے دے گا۔ یاسین ملک اس...
پاکستانی شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ گوہر رشید کی والدہ، فرزانہ منیر، نے ڈرامہ سیریل "بریانی" کے ذریعے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں وہ ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ بھی کی، جس میں بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ "بریانی" کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، اداکارہ کبریٰ خان، شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے...
حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے بھارت کی غیر قانونی حراست میں موجود اپنے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو کشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں کچھ دنوں میں سزائے موت دینے جا رہی ہے۔ رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مداخلت کر کے میرے والد کی جان بچائیں۔...
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی تیرہ سال کی بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپنے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو کشمیر کاز کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں کچھ دنوں میں سزائے موت دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مداخلت کر کے یاسین ملک کی جان بچائیں۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ چین، امریکہ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے۔ بھارت یاسین ملک کو سچ بولنے کے جرم میں سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد کو کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر بھارت سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کیلئے وقف کی ان کی جان بچائی جائے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، ان کی جان بچائیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ چین، امریکا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارت میرے والد کو سچ بولنے اور کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر سزا دینا چاہتا ہے۔حریت رہنما کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے Raziyah Sultan's Urgent Plea:...
کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر " کنگرو کورٹ " کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ رضیہ سلطانہ کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست...
فائل فوٹو والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے والد مفتی کفایت، بھائی عصمت اللّٰہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی، مفتی کفایت اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی بیٹی زیر علاج ہے۔ مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحقتحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا ہے۔ خیال رہے کہ مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں پیش آیا تھا۔بٹ خیلہ میں...
مالا کنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے والد مفتی کفایت، بھائی عصمت اللّٰہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی، مفتی کفایت اللّٰہ کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی بیٹی زیر علاج ہے۔ خیال رہے کہ مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں پیش آیا تھا۔بٹ خیلہ میں فائرنگ سے مفتی کفایت اللّٰہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی ہوئے۔ ڈاکو سونے کی دکان سے 90 سیکنڈ میں 2 ملین...
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک انہوں نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔...

اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا
’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔ A post common by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed) اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 10بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، راولپنڈی، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہے، یہ بچے درباروں، ریلوے سٹیشنز اور بس سٹینڈز جیسے مقامات سے بازیاب کرائے گئے جہاں یہ بھٹک گئے تھے یا پھر غیرمحفوظ حالت میں موجود تھے۔(جاری ہے) بازیابی کے بعد تمام بچوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیل نے جدید ٹیکنالوجی، مخبر نظام اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) جرمنی میں بچوں کو اوسطاً سات سال کی عمر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ بات ڈیجیٹل ایسوسی ایشن بٹ کوم کے ذریعے پیش کیے گئے والدین کے ایک سروے سے سامنے آئی۔ زیادہ تر والدین (38 فیصد) اپنے بچوں کو دس سے بارہ سال کی عمر کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروفائل بنانے کی اجازت دیتے ہیں، جبکہ 77 فیصد والدین چھوٹے بچوں کے لیے اسے ممنوع سمجھتے ہیں۔ بچوں کو اوسطاً نو سال کی عمر میں اپنا ذاتی اسمارٹ فون دیا جاتا ہے۔ بٹ کوم کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرن ہارڈ روہلیڈر نے کہا کہ اتنی کم عمر میں اسمارٹ فون کا...
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے لیے سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ملاقات میں مجھے 1985ء کے بعد سے آنے والے آرمی چیفس کا تقابل پیش کرتے ہوئےمثالوں سےواضح کیا تھاکہ جنرل عاصم منیر ان سب سے مختلف اور بہتر ہیں، انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ انکی نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ اِدھر کی دکھا کر اُدھر کو گیند نہیں مارتے اور نہ ہی وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ بطور صحافی میں تجسّس سے مجبور ہو کر محسن نقوی سے دوستانہ اور کبھی کبھی شکوے کے انداز میں کہتا رہا کہ جنرل صاحب...
— فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر کوٹ ادو گئے تو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ دھمیال پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
ویب ڈیسک: سینیٹ میں ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سارے ملک میں اس سال جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور طریقے سے منایا جائے۔ چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی،یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے قرارداد منظور کر لی گئی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کی عدم دلچسپی، متعدد اراکین غیر حاضر تھے، اجلاس کے...