2025-11-12@08:20:08 GMT
تلاش کی گنتی: 716
«ویراکروز میں»:
(نئی خبر)
قومی کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے کاروباری سافٹ ویئر ”سیپ نیٹ ویور“ میں چند سنگین سیکیورٹی خامیاں پائی گئی ہیں جن کے نتیجے میں حملہ آور دور سے بغیر لاگ اِن ہوئے سسٹم کو کنٹرول کر سکتے ہیں، نقصان دہ فائلیں اپلوڈ کر سکتے ہیں اور حساس کاروباری ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ خامیاں اس قدر خطرناک ہیں کہ کوئی بھی ہیکر بغیر لاگ اِن ہوئے، دور سے ہی کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کرسکتا ہے، اس میں فائلیں اپلوڈ کر سکتا ہے، یہاں تک کہ حساس کاروباری معلومات بھی چرا سکتا ہے۔ یہ خامیاں اس لیے بھی خطرناک ہیں کہ اس کے لیے صارف...
ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، بزنس کمیونٹی دفاع وطن کیلئے فیلڈ مارشل ، پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، صدر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری...
دہلی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف 270 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے پہلی اننگز میں 518 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایلک اتھانازی 41، شائے ہوپ 36 اور ٹیگنارائن چندرپال 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ، رویندرا جدیجا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ یشسوی جیسوال نے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست...
DOHA: قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور دونوں برادر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔ قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ یشسوی جیسوال 175 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ جیسوال کے رن آؤٹ پر سابق کپتان و کمنٹیٹر سنجے بنگار نے شبمان گل کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جیسوال کی کال پر رن مکمل کرنا چاہیے تھا۔ سنجے بنگار نے کہا کہ گل پہلے رن لینے کے لیے کریز سے باہر نکلے تھے تو انہیں واپس نہیں...
اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے بات بار پورٹل بند کرنے کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے، چینی کا بحران سنگین ہونے اور مارکیٹ میں چینی ناپید ہو نے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ایس ٹریک پورٹل کی بندش کے حوالے سے وزیر خزانہ اور وزیر برائے فوڈ سیکورٹی کو دوسرا خط لکھ دیا۔ خط میں ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی تو اس کیلئے انڈسٹری کو کسی صورت مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، شوگر انڈسٹری حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے میں جلد مداخلت کرکے تمام پابندیوں کو...
میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔درابن میں میجر سبطین حیدر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی۔محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جواں مردی کو سلیوٹ کرتی ہے۔انہوں نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے آئی ایم ایف کے مطالبے کہ ’’شارٹ فال پورا کرنے کیلیے 198ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں‘‘ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کا بٹرہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ 25کروڑ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، لوگوں پر نئے ٹیکس لگانے سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسی پالیسیاں اختیار کی جائیں جن عوام کو کچھ ریلیف میسر ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مسلسل عوام پر مہنگائی کے نشتر چلا رہی ہے، لوگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-11-7 نوابشاہ(نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں ایچ آئی وی (HIV/AIDS) کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عوام اور محکمہ صحت دونوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، مقامی اسپتالوں میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کے لیے آنے والے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ ایک بڑے عوامی صحتی بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، ایچ آئی وی کے زیادہ تر متاثرہ افراد کا تعلق غریب طبقے سے ہے، جنہیں بیماری کے بارے میں آگاہی نہ ہونے...
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس میں فریقین ایک ابتدائی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات “احتیاط مگر مثبت انداز” میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلے مرحلے پر اتفاق نہایت قریب ہے۔ ایک فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ مذاکرات میں باقی ماندہ 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی کسی باضابطہ اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اسکائی نیوز عربیہ نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے پہلے پر اتفاق...
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعوی کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نہیں بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کر دیں گے۔ گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں کے اندر دستخط کر کے اسے منظور کریں گے۔ استعفیٰ...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے نویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا پاکستان کے خلاف ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو آسٹریلوی اوپنرز نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ تاہم ساتویں اوور میں کپتان ایلیسا ہیلی 20 رنز بناکر آؤت ہوئیں تو تین گیندوں بعد ہی ساتھی اوپنر لچفیلڈ بھی مجموعی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 10 رنز پر پویلین لوٹ گئیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور صرف 60 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔ ایلیس پیری پانچ، اینابیل سدرلینڈ اور ایشلے گارڈنر ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔...
جرمنی میں نو منتخب میئر چاقو حملے میں شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز برلن(آئی پی ایس) جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق 57 سالہ آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لائیں جہاں سے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے،...
برلن: جرمنی کے شہر ہیردکے کی نو منتخب میئر آئرس اشٹالزر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق 57 سالہ آئرس اشٹالزر پر منگل کے روز ان کے گھر کے باہر چاقو سے متعدد وار کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لائیں جہاں سے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملے کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے، اور کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق آئرس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ،ایک جاںبحق ہوگیا۔ حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے ۔لطیف اباد نمبر 11 بلال مسجد کے پاس رہائش پذیر کامران نامی الیکٹریشن ڈینگی سے جنگ لڑتے ہوئے بازی ہار گیاتمام نجی اسپتال اورکلینک مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ،انسداد پولیو کیلیے فورس لیکر گھومنے والے محکمہ صحت کے افسران اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھارہے نہ ہی ملیریا سے تحفظ کے لیے حفاظتی ادویات دی جارہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر انداز میں مچھر مار اسپرے کرایاجارہاہے چند مقامات پر...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی چیئرمین کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ایک مقدمہ بھی بانی پی ٹی آئی پر چل رہا ہے، اگلا مقدمہ 190 ملین پاؤنڈ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار بانی چیئرمین پر توشہ خانہ کا مقدمہ چل چکا ہے، بانی پی ٹی آئی نے تحفے قانون کے مطابق خریدے۔ ہائیکورٹ میں ہم نے درخواست دی کہ اس کیس کو ختم کیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 5 ججز نے دسمبر 2023ء میں فیصلہ دیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہوگیا۔میڈیاذرائع کے مطابق رواں سال کے جنوری سے ستمبر کے دوران ملکی و غیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ایئرلائن کی پروازوں پر ہوئے۔ پی آئی اے کی پروازوں پر 9 ماہ کے دوران 90 کے لگ بھگ پرندے ٹکرائے، سب سے زیادہ برڈ ہٹ لاہور پر 16، اسلام آباد 15، ملتان 13 جبکہ کراچی میں 9 پرندے ٹکرانے واقعات ہوئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں قومی ائیرلائن کی پروازوں سے26پرندے ٹکرائے، پچھلے سال 2024 میں ستمبر میں پرندے ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔پرندے ٹکرانے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے بھارتی میڈیا کو غیر تصدیق شدہ خبر نشر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ایک وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا جس پر بھارتی میڈیا نے اُن کی تصویر نشر کردی۔ وسیم اکرم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’تم لوگ کون ہو؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے کم از کم تصدیق کے بعد ہی خبر چلا دیتے تاکہ صحیح تصویر ہوتی‘۔ - Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real...Our official accounts...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیےاضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی ہے اور...
ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران ایسے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ متاثر قومی ایئرلائن (PIA) کی پروازیں ہوئیں۔ صرف پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ 90 مرتبہ پرندے ٹکرائے۔ لاہور سے سب سے زیادہ 16، اسلام آباد سے 15، ملتان سے 13، اور کراچی سے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ستمبر 2025 میں صرف ایک ماہ کے دوران 26 واقعات سامنے آئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، جو تشویشناک اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ زیادہ تر واقعات طیارے کی لینڈنگ یا اپروچ کے دوران پیش آئے، جن میں پی آئی...
مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مذاکرات مثبت قرار دیے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی (AFP) کے مطابق، حماس کے مذاکراتی وفد کے قریبی دو ذرائع نے بتایا کہ پہلا مرحلہ چار گھنٹے جاری رہا اور ماحول “کافی مثبت” رہا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔ ایک اور فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ بات چیت مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں آج دوبارہ ہوگی۔ ان مذاکرات کو غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو ہوا، اس صورتحال کا پیدا ہونا ہی افسوسناک ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اہل کشمیر بھی جانتے ہیں کہ اُن کی آزادی کےلیے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں۔ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں: احسن اقبالوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کےلیے مسائل بنتے ہیں لیکن کشمیر میں کبھی مسئلہ نہیں بنا۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ کشمیر کی نمائندہ جماعتیں عوام کی نمائندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں آج حماس اور اسرائیل کے مابین بالواسطہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں جن سے غزہ میں جاری 2 سالہ خونریز تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے سنجیدہ توقعات وابستہ ہیں۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی ثالثوں کی موجودگی، طے شدہ ایجنڈا اور فریقین کی نمائندہ ٹیموں کی روانگی نے سفارتی حلقوں میں اس بات کی امید پیدا کر دی ہے کہ ایک ابتدائی مرحلے میں معاہدے کے بنیادی نکات طے پانے والے ہیں۔آج ہونے والے مذاکرات میں امریکی نمائندوں کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کوشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں، جب کہ حماس کی قیادت خلیل الحیہ...
آئی ایس پی آر کا ردِعمل: بھارتی قیادت کے بیانات تشویش ناک، جواب مؤثر اور فیصلہ کن ہوگا پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی قیادت کی حالیہ اشتعال انگیز بیانیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے الفاظ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جارحانہ بیانات کو کسی بہانے کے طور پر استعمال کر کے تنازع بھڑکانے کی کوششیں قابلِ تشویش ہیں۔ آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں بھارت نے پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ بنایا اور خود کو مظلوم دکھانے کی کوشش کی، حالانکہ حقیقت میں بعض اوقات تشدد اور...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
حماس نے اعلان کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے کے کئی حصوں کو قبول کرتی ہے تاہم بعض نکات پر مزید بات چیت ناگزیر ہے۔ ٹرمپ کے پلان پر ردعمل الجزیرہ کے مطابق حماس نے جمعے کو ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا تحریری جواب دیا، یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے اتوار تک جواب دینے کی مہلت کے بعد سامنے آیا۔ اس منصوبے میں فوری جنگ بندی، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بین الاقوامی نگرانی میں عبوری حکومت کا قیام اور حماس کے غیر مسلح ہونے کی شرط شامل تھی۔ قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی حماس نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ تمام اسرائیلی قیدیوں، خواہ زندہ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور تکنیکی تربیت حاصل کرنے کے لیے 14 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات...
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھرے الفاظ کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں اوباما نے لکھا کہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ مشیل اوباما سے شادی کرنا تھا۔ 33 برسوں سے میں ان کی طاقت، وقار اور عزم کو سراہتا آیا ہوں، اور یہ کہ وہ یہ سب کچھ انتہائی خوبصورتی سے نبھاتی ہیں۔ ہیپی اینیورسری ! The best decision I ever made was marrying you, @MichelleObama. For 33 years, I’ve admired your strength, grace, and determination — and the fact that you look so good doing it all. Happy anniversary! pic.twitter.com/YoV098JDS5 —...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا وسائل سے مالامال ہے لیکن ان وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ نہیں دی...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان پر عائد تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحت دیتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ میری بات کا مقصد صرف ایک کھلاڑی کے سفر اور مشکلات کو اجاگر کرنا تھا، اس میں کوئی سیاسی ایجنڈا شامل نہیں۔ براہ کرم اس معاملے کو سیاست سے نہ جوڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمنٹیٹرز کا کام کھلاڑیوں کی جدوجہد اور کہانیوں کو اجاگر کرنا ہے، اور ان کے الفاظ کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ ثنا میر نے کرک انفو کی اصل لسٹنگ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ It’s unfortunate how things are being...
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مالیاتی خصارے میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطاق گزشتہ پانچ سال کے دوران این ایچ اے کو 13کھرب 65 ارب خسارے کا سامنا رہا جبکہ مجموعی آمدنی 159 ارب رہی۔ سال 2021 میں این ایچ اے کو 2کھرب 54ارب اور 2022 میں 1کھرب 68ارب کا خسارہ ہوا۔ اسی طرح سال 2023 میں این ایچ اے کو 4کھرب 13ارب اور 2024 میں 3کھرب 18ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2025میں ادارے کو 3کھرب 10ارب کا خسارہ برادشت کرنا بڑا۔
آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے: چوہدری محمد سرور
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔ لندن میں برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کی محبت اور وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔چوہدری سرورنے کہا کہ انکا پیغام ہے کہ ریاست پاکستان آزاد کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے رہنمائوں سے فوری مذاکرات کرے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔
فائل فوٹو سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ آج دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔ لندن میں برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کی محبت اور وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انکا پیغام ہے کہ ریاست پاکستان آزاد کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کرے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔
مصر میں کم عمری، پنشن کے حصول اور دیگر فوائد کے لیے جعلی نکاح یا بغیر نکاح رجسٹر کرائے شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس چونکا دینے والی خبر کا انکشاف شرعی نکاح رجسٹراروں کی سینڈیکیٹ کے سربراہ اسلام عامر نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ’’عرفی شادیوں‘‘ (غیر رجسٹرڈ نکاح) کا رواج تیزی سے پھیل رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لڑکیاں یہ قدم اپنی پنشن برقرار رکھنے کے لیے اٹھاتی ہیں۔ العربیہ سے گفتگو میں اسلام عامر کا مزید کہنا تھا کہ جعلی نکاح رجسٹرار دھڑا دھڑ پھیل رہے ہیں، جو عوام کی کم علمی سے فائدہ اٹھا کر پیسے بٹورتے ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ایسی شادیوں میں نہ تو...
سٹی 42 : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر میں ناخوشگوار واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پرعوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔ وفد میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری ، امیر مقام ،احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ، سردار یوسف، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سردار مسعود احمد شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انورارلحق بھی وفد کے ساتھ موجود ہیں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا ۔تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل...
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔ مسئلے کے پُرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس میں رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اور...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی شہر اندور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 326 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایشلے گارڈنر نے 83 گیندوں پر 115 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فوبے لچفیلڈ 45 رنز بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر اور لی تاہوہو نے تین تین جبکہ ایمیلیا کیر اور بری ایلنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی کپتان صوفی ڈیوائن (111) کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ نیوزی لینڈ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا مسلسل ٹرافی لینے کے لیے اصرار کرتا رہا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح کیا اب اگر ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو اے سی سی دفتر آکر مجھ لے لیں۔میڈیازرائع کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی کے اعلی عہدیدار راجیو شکلا نے بار بار ایشیا کپ ٹرافی پر اصرار کیا جس پر چیئرمین پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ یہ بات اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل اصرار کیا جاتا رہا جس پر انہیں جواب دیا کہ فائنل کے بعد...
برطانیہ میں کووڈ کا ایک نیا ویرینٹ ’اسٹریٹس‘ تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد خاصی بڑھ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کے دباؤ میں سبزہ زار اور پارکس سکون کا باعث بنے، تحقیق اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی 3 شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک انگلینڈ میں کووڈ کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں سے کتنے اس نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔ نمایاں علامات اسٹریٹس ویرینٹ کی علامات عمومی کووڈ جیسی ہی ہیں لیکن ایک نمایاں علامت ڈسفونیا (آواز بیٹھ جانا یا خراب ہو جانا)...
بالی ووڈ پنجابی موسیقی کے معروف گلوکار راجویر جوندہ ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ فی الحال وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ المناک حادثہ ہماچل پردیش کے علاقے بَدی کے قریب پیش آیا، جب 35 سالہ گلوکار کی موٹرسائیکل سڑک پر موجود دو مویشیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد انہیں پہلے مقامی سول اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ان کا دل بند ہو گیا، تاہم فوری طبی امداد کے بعد انہیں موہالی کے فورٹس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق راجویر جوندہ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کردار ادا کیا وہ قوم کے مجرم ہیں اور ہم نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود ہیرو شیما اور ناگا ساکاکی پر بم باری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔یہ بات انہوں نے جناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ”خطبہ حجۃ الوداع، بنیادی انسانی حقوق کے سرخیل،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے تحت بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رجحان،i love Muhammad کہنے،لکھنے پر گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کے خلاف جمعہ کو یوم محبت رسول منایا گیا۔ جمعہ کے خطبات میں علماکرام،ائمہ خطباء نے پیارے نبی کریم ؐسے محبت کے عنوان پر خطابات کئے۔شہر کے مختلف مقامات پر جما عت اھلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ رئیس قادری،مفتی بلال قادری،علامہ کامران قادری و دیگر علماکرام نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز رویے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستوں میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-8-3 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک طرف ججز، پارلیمنٹرین اور وزرا ء کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی، ڈی آر اے الائونس کا خاتمہ اور سروس اسٹرکچر نہ دینا انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس کڑے دور میں سرکاری ملازمین پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ان کی تنخواہوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ وہ عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں لیکن حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الراعی ملاقات کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی: سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اور کلہاڑی کے وار سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اورکلہاڑی کے وارسے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کرایا جہاں سے چار زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں حیدرعلی ولد میرل، 25 سالہ شاہد ولد میرل، 18 سالہ شہباز ولد میرل، 60 سالہ محمد خان ولد محمد صالح، 30 سالہ محمد وزیرخان ولد محمد خان، 32 سالہ نزیر خان ولد...
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںبین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 3 سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے، پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 ء میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 19-2018 میں 21.9 فیصد تک آگئی تھی، 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے پاکستان میں غربت کی موجودہ شرح 25.3 فیصد ہے اور گز شتہ 3 سال میں غربت کی شرح میں 7 فیصد کا اضافہ ہوارپورٹ کے مطابق غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات مختلف جھٹکے ہیں، جن میں کوویڈ-19، مہنگائی، سیلاب اور میکرو اکنامک دباؤ شامل ہیں لیکن اس کی ایک وجہ وہ کھپت پر مبنی ترقیاتی ماڈل بھی...
کاٹز اس سلسلے میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکیوں نے اتوار کو مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا، یہ [مذاکرات] کی دعوت نہیں تھی بلکہ ایرانیوں کو اسرائیلی حملوں سے غافل رکھنے اور دھوکا دینے کی ایک چال تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے فلسطین پر قابض صیہونی حکومت اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے اور اسے حال ہی میں نشر کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں اسرائیلی حکام اور ماہرین نے ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کے طریقہ کار اور صیہونی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی چند ملاقاتوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ اس...
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ شرح بڑھ کر 25.3 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ انکشاف عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح 2001-02 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی مگر 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی اور مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی جو مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی اور اب مالی سال 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
لندن: برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث نہیں بنے گا بلکہ یہ اقدام امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگلے دن ہی فلسطینی ریاست وجود میں آ جائے گی۔ ان کے مطابق یہ قدم ایک طویل المدتی امن معاہدے کی جانب پیش رفت ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا...
دُرِ شہوار: میٹرو ون نیوز کے سینئر اینکر امتیاز میر پر ملیر کے علاقے کالا بورڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق امتیاز میر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ فائرنگ کے محرکات جلد از جلد سامنے لائے جائیں۔ ...
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے سرکاری اکاؤنٹ کو بند کر دیا ۔ ان کا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش پر ایک پیغام ظاہر ہوا کہ اکاؤنٹ قواعد استعمال کی خلاف ورزی کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مادورو کا چینل یوٹیوب کی سرچ لِسٹ سے بھی غائب ہو گیا ہے ۔ کراکس حکومت کی جانب سے فی الحال اس اقدام پر کوئی با ضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ صدر مادورو کے چینل پر روزانہ صدارتی تقریبات کی وڈیو اور براہِ راست سرگرمیاں نشر کی جاتی تھیں۔ چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی۔
بھارتی ویمنز ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں 412 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ بیتھ مونی نے 57 گیندوں پر سنچری بناکر ویمنز ون ڈے میں دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ انہوں نے 75 گیندوں 23 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جارجیا وول 81 اور ایلس پیری 68 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 412 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے آج کے میچ میں بریسٹ...
قومی کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین ویمنز ون ڈے میں مسلسل دو سنچریز بناکر بھی ٹیم کو سیریز میں فتح نہ دلواسکیں۔ جنوبی افریقا ویمنز نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو 46 اوورز میں 313 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان ویمنز ٹیم پینتالیس ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سدرہ امین نے سیریز میں دوسری لگاتار سنچری بنائی۔ وہ 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نتالیہ پرویز نے 73 رنز بنائے۔ عمیمہ سہیل نے 43، عالیہ ریاض نے 18 اور رامین شمیم نے 12 رنز...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئر مین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن امپائر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ٹیم منیجر نے سری لنکن آفیشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر امپائر روچیرا پلیاگُروگے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں اور اس سے صرف بے گناہ شہریوں کی ہلاکت ہوگی۔ برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے غزہ پر اسرائیل کے نئے حملوں کو مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے نئے حملے مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ اور خوفناک ہیں۔ انہوں نے سوشل...
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیلی کی رکنیت کی معطلی کی تجویز کے حامی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں...
: حکومت نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست اور جامع تخمینہ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب اعداد و شمار کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے .نجی ٹی وی کے مطابق نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے مردم شماری، زرعی شماری اور اکنامک سینسز سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ساتھ خصوصی سافٹ ویئرز استعمال کیے جائیں گے۔ اس ڈیٹا کی مدد سے مختلف شعبوں کو پہنچنے والے نقصان کا تفصیلی تجزیہ ممکن بنایا جائے گا۔ زرعی شعبے میں فصلوں اور مویشیوں (لائیو اسٹاک) کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ زرعی شماری کے ڈیٹا سے لیا جائے گا، جبکہ اکنامک سینسز کی مدد سے انفرااسٹرکچر، کاروباری مراکز اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان...
MADRID: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقے ویلیکاس میں گزشتہ رات ایک بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق دھماکے سے متاثرہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، جبکہ موقع پر موجود فائر فائٹرز ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق عمارت کی جزوی طور پر منہدم چھت، زمین پر بکھری اینٹیں، اکھڑے ہوئے دروازے اور سڑک پر شیشے کے ٹکڑے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسٹریچرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ موقع پر فائر بریگیڈ،...
لاہور: ہنجروال کے علاقے میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنجروال پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی عبداللہ جان اور ایس ایچ او عدیل انجم خود موقع پر موجود رہے اور حالات کا جائزہ لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد شامل ہیں، جب کہ 24 سالہ علی شیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس...
لاہور/ ملتان: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملتان ڈویژن کی صورحال ملتان کے قریب بہنے والے دریائے چناب میں شیر شاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی اترنا شروع ہوگا، جس پر...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ تحفظِ تعلیم پر پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسکولوں پر حملوں میں 44 فیصد اضافہ تشویشناک ہے۔ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے، چاہتے ہیں کہ کوئی بچہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر اسکول جانے پر مجبور نہ ہو، سندھ حکومت بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان "Safe Schools Declaration" پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، تعلیم صرف فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ...
اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے( آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات جلد کسی مثبت نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری مقامات تک انسپکشن کی بحالی کے حوالے سے چند دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ رافائل گروسی نے یہ بیان ویانا میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وقت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ موقع باقی ہے—بشرطیکہ نیت صاف ہو اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ معائنے اب تک کیوں معطل ہیں؟ یاد رہے کہ جون 2025...
ملک بھر کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق کئی مقامات پراونچے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے راوی: شاہدرہ کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ1 لاکھ 3 ہزار 160 کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ ہیڈ بلوکی:پر صورتحال مزید سنگین ہے، جہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے اور بہاؤ1 لاکھ 57 ہزار 65 کیوسک ہے۔ ہیڈ سدھنائی: پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کا بہاؤ97 ہزار 242 کیوسک ہے۔ دریائے چناب:چینوٹ کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، پانی کا بہاؤ2 لاکھ 64 ہزار 191 کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں:...
مغربی سوڈان میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، باغی گروپ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔ سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ...
بیجنگ: چین نے سہ فریقی ایٹمی مذاکرات کو “غیر حقیقت پسندانہ” قرار دیتے ہوئے امریکا اور روس کے ساتھ بیٹھنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ چین بھی ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر ہونے والی بات چیت میں شامل ہو، تاہم بیجنگ نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں، اس لیے تخفیفِ اسلحہ کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق چین اپنی ایٹمی صلاحیت کو صرف قومی سلامتی کے لیے کم سے کم سطح پر رکھتا ہے اور کسی دوڑ کا حصہ نہیں ہے۔...
سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث صورتحال نہایت تشویشناک ہوگئی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جبکہ بارشی پانی تیزی سے رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید بتا رہے ہیں عظیم شہزاد آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اونچے درجے کا سیلاب سیالکوٹ سیلاب ہیڈ مرالہ...
امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم ورک پیش کرے گا۔ لبنانی حکومت کا مؤقف بیراک کے مطابق یہ منصوبہ فوجی دباؤ یا طاقت کے استعمال پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ حزب اللہ کو قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم اس میں ایران سے مالی معاونت حاصل کرنے والے حزب...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کو شایانِ شان منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس میں یکم سے 12 ربیع الاول تک روزانہ حمد و نعت اور قوالی کی روح پرور محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جید علمائے کرام محافل میں حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ ان محافل کا مقصد نہ صرف حضور ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو آپ ﷺ کی روشنی سے بہرہ مند کرنا بھی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے اور اسٹیج کی تیاری...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب...
آئی جی جیل خانہ جات نے 4 کیٹگریز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈکیتی، دہشت گردی و دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو گی۔ جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلے سے ہی ملاقات بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے 4 کیٹگریز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈکیتی، دہشت گردی و دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو گی۔ جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلے سے ہی ملاقات بند ہے۔ جبکہ...
اکثریتی ججز نے 26ویں ترمیم آئینی بنچ کے سامنے لگانے کا کہا تھا، چیف جسٹس: جسٹس منصور، جسٹس منیب کے خط کا جواب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور شاہ کے خط میں جوابی خط پہلی بار منظر عام پر آگیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کا جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا گیا۔ دونوں ججز نے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم 4 نومبر 2024 کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان جیسے تمام سوالات کے جوابات میٹنگ منٹس اور چیف جسٹس کے خط میں سامنے آگئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس کیوں نہیں بلایا؟ ان سوالات کے جواب بھی دیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کے خط کے متن کے...
پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ صنم سعید مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہے۔پروین اکبر حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران سینئر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔صنم سعید کی تصویر دیکھ کر پروین اکبر کا کہنا تھا کہ صنم سعید بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن نے جانے کیوں یہ مجھے کیوں لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہیں؟پروین اکبر نے کہا کہ صنم سعید مجھے ٹام بوائے جیسی لگتی ہیں، سینئر اداکارہ نے صنم سعید کے ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا میں تسلیم کرتی ہوں کہ صنم سعید بہت اچھی آرٹسٹ ہیں۔
منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ پروین اکبر کے اداکارہ صنم سعید کو ٹام بوائے کہنے پر سوشل صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کو انٹرویو میں ابھرتی ہوئی اداکارہ صنم سعید کی تعریف کی لیکن ان کا ایک لفظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ صنم ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی پرفارمنس ہمیشہ مضبوط اور متاثر کن رہی ہے لیکن میرے نزدیک وہ لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔ پروین اکبر نے یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں صنم سعید کو ٹام بوائے کہا تھا مگر جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ صنم سعید کو "ٹام بوائے” کہنا کچھ صارفین کو غیر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔(جاری ہے) بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج...
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندور بن گیا تندور‘،...
کراچی: سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھاری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کوچ بطور ٹی ٹوئنٹی کوچ اچھے ہیں مگر ون ڈے فارمیٹ میں ان کا انداز سمجھ سے باہر ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل...
نارتھ ہالی ووڈ میں ایک 70 سالہ سکھ بزرگ ہرپال سنگھ کو ایک گوردوارے کے قریب گالف کلب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ یہ واقعہ 5 اگست کو پیش آیا، جس کے بعد مقامی سکھ برادری نے علاقے میں پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہرپال سنگھ اپنی روزانہ کی سیر پر تھے جب ملزم، بو رچرڈ ویٹاگلیانو (عمر 44 سال)، نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔ حملے میں ہرپال سنگھ کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور دماغ میں خون جم گیا، جس کے علاج کے لیے انہیں پچھلے ایک ہفتے...
مری میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ کلینکس میں آنے والے مریضوں میں تیز بخار، جسمانی درد اور پلیٹ لیٹس میں کمی جیسی علامات دیکھی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز مری کے نچلے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں صفائی کے حالات نہایت خراب ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی اسپرے مہم، آگاہی پروگرام اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا...
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی سے لاحق خطرات پر موثر حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی...
فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل پیش قدمی کو "انسانی المیے اور بحران کی انتہا قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ نہ صرف خطرناک بلکہ غیر انسانی بھی ہے۔ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اس خطرناک مہم کے نتیجے میں عام شہری، خاص طور پر بچے، بدترین حالات سے دوچار ہو جائیں گے جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی سلامتی بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل عسکری کارروائیاں خطے کے امن کو مزید کمزور کر رہی ہیں اور غزہ کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم...
جرمنی میں شہریوں کی جسمانی سرگرمی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور ایک تازہ تحقیق کے مطابق ہر جرمن شہری ایک عام ورکنگ ڈے میں اوسطاً 10 گھنٹے 13 منٹ بیٹھ کر گزارتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمن اولمپیئن لارا ڈاہل مائر پاکستان میں کوہ پیمائی کے دوران جان گنوا بیٹھیں، انوکھی وصیت کیا تھی؟ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ شرح گزشتہ 10 برسوں کے مقابلے میں تقریباً 2 گھنٹے زیادہ ہے۔ نجی ہیلتھ انشورنس کمپنی ’ڈی کے وی‘ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں اس صورتحال کو ایک ’تشویشناک ریکارڈ‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ تحقیق کولون کے ادارے ’ڈوئچے اشپورٹ ہوخ شولے‘ اور ’یونیورسٹی آف وُرسبرگ‘ کے اشتراک سے 2025 میں تیار کی گئی، جس میں جرمن...
جنوبی کوریا میں مردوں کی آبادی میں واضح کمی کے باعث فوجی اہلکاروں کی تعداد میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران 20 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے، جو ملک کے دفاعی ڈھانچے کے لیے سنجیدہ چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ چو می آئی کے دفتر نے فوج میں اہلکاروں کی کمی پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ اہلکاروں کی تعداد میں تشویشناک کمی رپورٹ کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا کی فوج میں اہلکاروں اور افسران کی مجموعی تعداد صرف 4 لاکھ 50 ہزار رہ گئی جو ماضی کے مقابلے میں ایک بڑی کمی ہے۔ 2000...
قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (National CERT) نے ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اداروں کو ’بلو لاکر‘ رینسم ویئر سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق، ’بلو لاکر‘ ایک فائل-انکرپٹنگ مالویئر ہے جو متاثرہ کمپیوٹرز کی فائلوں کو انکرپٹ کر کے ان کا ایکسٹینشن “.blue” میں بدل دیتا ہے اور پھر ’ڈی کرپشن کی‘ کے عوض تاوان طلب کرتا ہے۔ یہ حملے عموماً ٹروجنائزڈ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈز، فشنگ ای میلز، غیر محفوظ فائل شیئرنگ پلیٹ فارمز اور متاثرہ ویب سائٹس کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ اس وائرس کے نتیجے میں ڈیٹا کا مستقل ضیاع، کاروباری نظام میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) یہ رپورٹ 'ڈوئچے کرنکن فیرزیشے رُنگ‘ (ڈی کے وی) کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ اس نجی ہیلتھ انشورنس کمپنی نے اسے ''تشویشناک ریکارڈ‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف دو فیصد جرمن شہری مکمل طور پر صحت مند طرز زندگی کے معیار پر پورا اُترتے ہیں۔ کولون شہر کے 'ڈوئچے اشپورٹ ہوخ شولے‘ اور یونیورسٹی آف وُرسُبرگ کے تعاون سے تیار کردہ ڈی کے وی رپورٹ 2025 میں جرمن شہریوں کے صحت سے متعلق رویوں کا آٹھویں بار جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے میں غذائیت، جسمانی سرگرمیوں، شراب نوشی، تمباکو نوشی، اسٹریس اور بیٹھنے کے وقت پر توجہ دی گئی۔ اس سروے کے لیے 11 فروری...