2025-12-10@11:18:36 GMT
تلاش کی گنتی: 254

«چیئر علی زاہد»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین نے اس ہفتے 3.7 ارب ڈالر کے مساوی کمرشل قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 8.9 بلین ڈالرکی نازک سطح سے دوبارہ دہرے ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 بلین ڈالر تک پہنچانے کے وعدے کو پورا کرنے میں بھی مدد دیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور بینک آف چائنا نے جمعے کو مجموعی طور پر 1.6 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ رقم کل تک جو موجودہ مالی سال کا آخری دن ہے، جاری کی جائے گی۔...
    چین کے ایک 29 سالہ نوجوان کے جسم سے 15 سینٹی میٹر لمبا چمچ 6 ماہ بعد اس وقت برآمد ہوا جب وہ پیٹ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ چمچ اس نے نشے کی حالت میں تھائی لینڈ میں حادثاتی طور پر نگل لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جسم پر چمچے بیلنس کرنیوالے شخص نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا نوجوان کی شناخت ’یان‘ کے نام سے کی گئی ہے، جو رواں سال جون میں شنگھائی کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اُسے شبہ تھا کہ کھانے کے دوران اس نے پلاسٹک نگل لیا ہے۔ تاہم اسکین سے انکشاف ہوا کہ اس کی آنت کے ابتدائی حصے (ڈوڈینم) میں ایک سیرامک چمچ پھنسا...
    چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے پودوں سے متعلق تحقیق میں مدد کے لیے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ “PlantGPT” تیار کر لیا ہے جو پودوں کی فعالی جینیات (functional genomics) کے شعبے میں تحقیق کرنے والوں کو انقلابی سہولت فراہم کرے گا، یہ معلومات چین سائنس ڈیلی کی رپورٹ میں شائع ہوئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق PlantGPT پہلا ماڈل ہے جو پودوں سے متعلق کسی بھی سوال کا درست جواب دے سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سائنسی بنیادوں پر تفصیلی تجزیے بھی فراہم کرتا ہے، یہ ٹول چینی اکیڈمی آف سائنسز، ساؤتھ چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی، اور مشہور تھسنگھوا یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کیا، جس کی تحقیق معروف سائنسی جریدے Advanced Science...
    ّکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی حالیہ موثر سفارتکاری کو سراہاتے ہوے کہا کہ چئیرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کیا اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی ۔ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی سندھ نے پاکستان کی حالیہ صورتحال، خارجہ پالیسی میں بلاول بھٹو زرداری کے مؤثر کردار، اپوزیشن کے رویے، وفاق کے ساتھ مالی معاملات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا پاک بھارت کشیدگی اور بین الاقوامی تناؤ کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی 2023 سے متعلق ایک کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل کی سماعت کے دوران جج منظر علی گل کی عدالت نے سنایا۔ گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، اسی مقدمے میں جج منظر علی گل نے چند روز قبل سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔
    سٹی 42 : وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے خور و نوش سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں چینی کی قیمتوں اور فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیرِ قومی تحفظ خوراک، طارق باجوہ، ایف بی آر، ایف آئی اے کے حکام شریک ہوئے، ساتھ ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی نمائندگان نے بھی شرکت کی۔  اجلاس میں 2.5 لاکھ میٹرک ٹن خام چینی کی درآمد کی پالیسی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائنڈ چینی کی درآمد کی اصولی منظوری بھی دی گئی، اس موقع پر ریفائنڈ چینی کی درآمد کا معاملہ ECC میں پیش کرنے کی ہدایت...
    پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) مالی بحران کا شکار ہوگیا۔ پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے۔ پی بی ایس اے نے بتایا کہ رواں ماہ میں سری لنکا میں ایشین ٹیم اینڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ اور آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے جب کہ اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل لگ رہی ہے۔ پی بی ایس اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد سے پی بی...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور، اولاف سکوج سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کی سلامتی، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی قیادت کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے پیدا ہونے والے علاقائی خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے آبی وسائل کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ نے ایک تشویشناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2016 سے 2025 تک اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اوسط سالانہ اضافہ 29 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016سے 2025تک مہنگائی کی شرح میں 11فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا ، اراکین قومی اور  سینیٹرز کی تنخواہوں میں 12فیصد جبکہ سپیکر اور چیئر مین سینٹ کی تنخواہ اور مراعات میں 29فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا۔ ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ...
    لندن (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (INTA) کے چیئرمین برنڈ لانجے سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، علاقائی امن و استحکام اور بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اخلاقی و معاہداتی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں زور دیا کہ یورپی یونین کو، بطور قانون کی حکمرانی کے علمبردار، بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے...
    سچوان (اوصاف نیوز)چین کے صوبہ سچوان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ من ہینگ کائی نامی شخص نے دنیاوی ذمہ داریوں، شادی اور روزگار کو ترک کرکے غار میں تنہا زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جنوبی چین مارننگ پوسٹ کے مطابق، انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ کر شہر کی بھاگ دوڑ سے دور سکون کی تلاش میں پہاڑوں کا رخ کیا ہے۔ من ہینگ کائی ایک وقت میں روزانہ دس گھنٹے رائیڈ ہیلنگ سروس چلا کر خاندان کے قرضے چکانے میں مصروف تھے، تاہم یہ کام انہیں بے معنی لگا۔ 2021 میں، انہوں نے ماہانہ 1400 امریکی ڈالر کی نوکری چھوڑ دی اور ایک چھوٹے سے پلاٹ کے بدلے اپنی زمین کا سودا کر کے ایک 50 مربع...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    بیجنگ :رواں سال چین کے  “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کا اختتامی سال ہے، اور تمام اہم منصوبے مستحکم رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شینیانگ سے چانگبائی پہاڑ  تک ہائی اسپیڈ ریلوے نے مشترکہ ٹیسٹنگ اور ایڈجسٹمنٹ کا آغاز کیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ اس  ہائی اسپیڈ ریلوے کا افتتاحی آپریشن قریب ہے۔ 430 کلومیٹر طویل اور 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ریلوے لائن دونوں مقامات کے درمیان سفر کا وقت موجودہ 3 گھنٹے 26 منٹ سے گھٹا کر ڈیڑھ گھنٹہ کر دے گی۔صوبہ گوانگ تنگ میں، ملک کے سب سے بڑے ریلوے لاجسٹکس مرکز “شینزین پنگہو نان جامع لاجسٹکس مرکز منصوبے” کے...
    چین نے جون کے آخر تک پاکستان کو 3.7 ارب  ڈالر کے مساوی تجارتی قرضے دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ اس میں  وہ 2.4 ارب  ڈالر بھی شامل ہیں جن کی ادائیگی اگلے ماہ آرہی ہے۔  چین کے اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو ڈبل ڈیجٹ میں رکھنے میں مدد ملے گی۔ حکومتی ذرائع نے ’’ دی ایکسپریس ٹریبیون ‘‘ کو بتایا کہ ماضی میں  بیجنگ نے غیر چینی کرنسی میں بھی قرضے دیے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستان کے اسٹرٹیجک اتحادی چین نے معیشت کا ڈالر پر انحصار کم کرنے کی مہم کے تحت امریکی کرنسی میں قرضے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ چین نے یہ یقین دہانیاں ان حالیہ...
    سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو کی ملاقات ہوئی ۔  ملاقات میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی کی بھی ملاقات ہوئی...
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پانی کا کیا تصور رکھتا ہے، آیا پانی اورجن ہے کیا، دریا ہے، بیسن ہے یا پھر پانی تہذیب اور ثقافت ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر تو پانی اورجن ہے اور معاہدے کے باوجود نیا طریقہ کار یہ ہے کہ ڈھلوان میں اونچی سطح رکھنے والے ملک کا حق ہے کہ وہ پانی روک لے تو یاد رکھیں پاکستان اکیلا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتے ہیں، یوم تشکر پر صدر مملکت کا پیغام ’پاکستان اکیلا نہیں ہے، بھارت کا ایک...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چھئن نے ایک پریس کانفرنس میں حالیہ عرصے میں تجارت کے شعبے میں اہم امور کی تفصیلات پیش کیں اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔جمعرات کے روز ترجمان نے بتایا کہ 2025 کے جنوری سے اپریل تک، ملک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 57.54 بلین ڈالر رہی، جو کہ 7.5 فیصد کی سالانہ نمو ہے۔ اس میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 51.04 بلین ڈالر ہے، جو کہ 5.6 فیصد کی سالانہ نمو ہے، بی آر آئی ممالک میں غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 12.78 بلین ڈالر رہی، جو کہ 16.4 فیصد کی سالانہ نمو ہے۔جنوری سے اپریل تک، ملک کا بیرونی کنٹریکٹ انجینئرنگ کا کاروبار 47.11...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بینجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیانچاؤ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، سیاسی روابط اور تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات پر چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔ چینی وزیر لیو جیانچاو نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی...
    چین کی اعلیٰ معیار کی وسعت عالمی ترقی کا محرک ہے،پاکستانی سکالر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ کی اوشن یونیورسٹی آف چائنہ میں مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی سکالر عدنان شاہ کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور ہائی ٹیک صنعتوں کو فروغ دے کر چین عالمی اداروں کو اپنی وسیع منڈی اور جدید صنعتی نظام کی طرف مسلسل راغب کر رہا ہے۔ چین کی اعلیٰ سطح کی وسعت نہ صرف پاکستان کی معیشت میں اعتماد اور توانائی کو فروغ دیتی ہے...
    ملک کی پندرہویں  پانچ سالہ منصوبہ بندی ، اعلیٰ معیار کے ساتھ تشکیل  دی جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی  پندرہویں  پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی  پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور...
    یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک بھارت کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔ کراچی میں یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع کیلئے...
    بیجنگ :چین اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے چینی سربراہ اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے  چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی اعلی سطحی مذاکرات کھلے، گہرے اور تعمیری تھے، جن میں اہم اتفاق رائے  اور عملی پیشرفت حاصل ہوئی۔  فریقین نے چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔حہ  لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کے بعد، مذاکرات ثمر آور رہے ہیں اور مساوات پر مبنی مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب بینک ظفر مسعود کی وفد کے ہمراہ ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے پنجاب بینک کے پریذیڈنٹ ظفر مسعود نے اپنے وفد کے ہمراہ سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور نئے منصوبوں کے آغاز اور شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بےباک انداز سے دیئے گئے بیان کی وجہ سے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک تنقیدی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر کام حاصل کرنے کے رجحان کا انکشاف کیا۔ علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کبھی غیر اخلاقی طریقے سے کام نہیں لیا، اور ان کے مطابق صرف پاکستان میں ہی ایسے لوگوں کے لیے جگہ ہے جو “پرچی” کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں  چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں  پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے  وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ  گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت اور جامع طور پر باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی چین اور یورپی یونین اپنے قانون ساز...
    اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاک سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین اور سائلین کیلئے پارکنگ کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جہاں انکو مکمل بریفننگ دی گئی۔ ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی ورکس اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر، پارکنگ پلازہ کی تعمیر...
      رواں سال چین میں نیشنل ویٹ لینڈ پارک کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں ، چین نے مجموعی طور پر 903 نیشنل ویٹ لینڈ پارکس قائم کیے ہیں ، جو ملک بھر میں 2.4 ملین ہیکٹر ویٹ لینڈز کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ، اور  جنگلی جانوروں اور پودوں کی رہائش اور افزائش کے لئے وسیع رقبہ فراہم کرتے ہیں۔ اس وقت تقریباً 90 فیصد نیشنل ویٹ لینڈ پارکس عوام کے لئے مفت سروسز فراہم کر رہے ہیں، اور ان کے ماحولیاتی، سماجی اور معاشی فوائد نمایاں ہو رہے ہیں. کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18...
    ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اب چیزیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا رویہ ناقابل برداشت ہوگیا۔ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن آج انھوں نے ایک پوسٹ میں نہایت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے برتاؤ پر افسوس کا اظہار کا ہے۔ علیزے شاہ نے کہا کہ میڈیا والے میرے والدین کو فون کرکے ان سے میری موت کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کافی تکلیف دہ بات ہے۔ ایسی باتوں سے میں پہلے ہی ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا تھی اور اب تو جسمانی تکلیف میں بھی مبتلا ہوچکی ہوں۔ علیزے شاہ...
    اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ۔اجلاس میں سافٹ وہیل الیکٹرک ٹرام اور الیکٹرک فیڈر بسیز کے آپریشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبران، این آر ٹی سی کے نمائندوں، اور دیگر شعبوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو وفاقی...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سی ڈی اے کے سنئیر افسران اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف ہسپتالوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اپنے افسران اور ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی ڈی اے کے ملازمین...
    دار چینی ایک پسند کیا جانے والا مسالا ہے، جو عام طور پر ہماری صبح کی کافی یا مختلف کھانے پر چھڑک کر اس کا ذائقہ بڑھایا جاتا ہے۔ اس کے فوائد بھی مشہور ہیں، جیسے کہ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ دار چینی آپ کی ادویات کے اثرات کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایک چھوٹا سا یا بلکل کم مقدار کا چھڑکاؤ عموماً نقصان دہ نہیں ہوتا، لیکن اگر آپ اسے زیادہ مقدار میں یا سپلیمنٹس کے طور پر استعمال کرتے ہیں، تو یہ آپ کی دوا کی کارکردگی کو کم کر سکتا ہے یا تبدیل کرسکتا ہے۔ مسئلہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور محکمہ آبپاشی کے وزیر جام خان شورو نے ملاقات کی۔کراچی میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ اور جام خان شورو کی محنت کو سراہا۔ بلاول بھٹو کا سی سی آئی اجلاس کی تصویر پر پاکستان کھپے کا نعرہ پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ مفادات کونسل ( سی سی آئی) اجلاس کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔ پی پی چیئرمین نے دوران گفتگو کہا کہ آپ دونوں شخصیات کی محنت نے رنگ لائی ہے، آپ نے آئینی اداروں کے سامنے سندھ کا کیس بھرپور انداز میں لڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ مراکش پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز کاسابلانکا: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے مراکش پہنچ گئے۔کاسابلانکا ایئرپورٹ پر مراکشی پارلیمنٹ کے نائب صدر اور قویستور نے چیئرمین سینیٹ اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔مراکش آمد پر چیئرمین سینیٹ سے مراکشی پارلیمنٹ کی ناظم الامور محترمہ رابعہ قصوری نے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی جنوبی-جنوبی پارلیمنٹری فورم کے اجلاس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 31 ممالک کے سربراہان سے خطاب کریں گے۔اپنے خطاب میں وہ عالمی و علاقائی امور...
    چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جارہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے...
     امانت گشکوری: چیف جسٹس یحیی آفریدی کےدورہ بیرون ممالک پر  جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کےمطابق  چیف جسٹس یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک وفد کیساتھ چین کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔  اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی عدلیہ کا وفد چین میں چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کرے گا، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی وفدکا حصہ ہوں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان بھی وفد میں شامل ہیں۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بیرون ممالک کے دورہ کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے آج ( 21 اپریل) کو...
    بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے آج روانہ ہونگے۔روز نامہ امت کے مطابق کانفرنس 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگڑو میں منعقد ہوگی ،وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل بھی شامل ہونگے۔چیف جسٹس چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے جسکا مقصد بین الاقوامی تجارتی قانون، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانونی چارہ جوئی اور عدالتی ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت اہم شعبوں میں عدالتی تعاون کا فروغ ہے۔جسٹس شاہد وحید مصنوعی ذہانت کا...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوگی، جہاں جسٹس منیب اختر اُن سے حلف لیں گے۔ یہ پیش رفت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے باعث سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 20 اپریل کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والی ایس سی او عدالتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر...
    کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےملاقات کی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ رابطہ کاری کے ذریعہ صوبے کے نوجوان مختلف ممالک میں روزگار، وزٹس اور تعلیم کے لئے بھیجے جائیں گے۔(جاری ہے) جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو بھی بہتر نوکریاں اور بیرون ملک دوروں کے مواقع دیئے جائیں ۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے ہنرمند...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس سمیت اہم اداروں میں ہنر مندی کے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہواوے کے مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے خصوصی تربیتی پروگراموں کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ ٹیکسلا اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے نصاب میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع...
    اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت شہر بنانے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ، ممبر انجنئیرنگ اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست پودے اور درخت لگانے اور شجرکاری مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا...
    رپورٹ کے مطابق تھوریم مولٹن سالٹ نامی ری ایکٹر میں کیمیائی عمل سے یورینیم 233 بن کر بجلی بناتی ہے، صرف 1 ٹن تھوریم سے 200 ٹن یورینیم اور 35 لاکھ ٹن کوئلے جتنی نسبتاً صاف بجلی بنانا ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں موجود معدنی ذخائر کے بارے میں ایک سائنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ و بلوچستان کے صحرائی علاقوں کی چٹانوں میں ’’تھوریم‘‘ (Thorium) دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تھوریم مولٹن سالٹ نامی ری ایکٹر میں کیمیائی عمل سے یورینیم 233 بن کر بجلی بناتی ہے، صرف 1 ٹن تھوریم سے 200 ٹن یورینیم اور 35 لاکھ ٹن کوئلے جتنی نسبتاً صاف بجلی بنانا ممکن ہے۔ چین صحرائے گوبی میں...
    ایک امریکی ماہر تعلیم کو تھائی لینڈ میں بادشاہت کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار امریکی شہری نے تھائی لینڈ میں بادشاہت رہتے اظہار آزادی رائے کی پابندی پر تشویش کا ظاہر کی تھی۔ تھائی لینڈ کی ناریسوان یونیورسٹی کے ایک تھائی اسٹڈیز اسکالر اور لیکچرر ڈاکٹر پال چیمبرز نے گزشتہ روز عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر خود کو میوانگ فٹسانولوک پولیس اسٹیشن کے حکام کے حوالے کیا۔ اس حوالے سے تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ امریکی ماہر تعلیم کو انہیں مقدمے سے پہلے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈاکٹر چیمبرز پر ’تھائی لینڈ کے کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ تھائی لائرز فار...
    بیجنگ : چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے مارچ کے اختتام تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3,240.7 بلین  ڈالر تھا، جو فروری کے اختتام سے13.4 بلین ڈالر زیادہ ہے، جس میں 0.42 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ماہ  سے  مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہا ہے۔ مارچ  2025 میں، مجموعی طور پر  چینی معیشت میں مستقل  ترقی اور استحکام دیکھا گیا ہے ۔ موجودہ اور نئی پالیسیوں کے ایک مجموعے نے  موجودہ تسلسل کو برقرار رکھا  ہو اہے  جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا گیا ہے  جو   غیر ملکی زر مبادلہ...
    چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات ہوئٰ، چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی راہنماؤں کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی راہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات ہوئٰ، بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی راہنماؤں کے ایک دوسرے کیخلاف بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر علی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔   وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں۔ جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔عوام کی سہولت کیلیے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلیے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا...
    پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے...
    — اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ  کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیرِ بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور انجینئر خالد مسرور نے تفصیلی بریفنگ دی۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا بغیر سرکاری پروٹوکول شاہراہ بھٹو کا اچانک دورہ کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ... سید مراد علی شاہ نے جام صادق انٹرچینج 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار گڑھی خدا بخش پر نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، غلام مصطفی لغاری، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ و دیگر نے بھی نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔ 
    یا نگون :چینی ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک 29 سالہ لڑکی کو 65 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ منڈلے پہنچنے کے بعد 13 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے، چینی ریسکیو ٹیم کی جانب سے اب تک چار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ مقامی امدادی کام اب بھی جاری ہے۔دریں اثنا چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ میانمار کی حکومت کی درخواست پر چینی حکومت نے میانمار کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 100 ملین یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد ی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی مد میں 42.3 ملین ڈالر وصول کیے، جس سے ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر بیجنگ پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق14.2 ملین ڈالر کے ساتھ چین سے خالص ایف ڈی آئی 28.2 ملین ڈالر رہی۔گوادر پرو کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے فروری 2025 میں مختلف ممالک سے 173.3 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جبکہ بیرون ملک سے 78.6 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رانا احسان کی آج ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے انچارج وقار مہدی کی بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو سے بلدیات کے وزیر سعید غنی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جہاں سعید غنی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بالآخر اتوار کو اختتام پذیر ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان نے 1996 ورلڈکپ کے 29 سال بعد باوقار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا تاہم ایک سیمی فائنل اور بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں شیڈول تھے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایونٹ کے انعقاد میں پی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، بڑے اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور مسابقتی میدانوں کی تیاری...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر شکریہ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی اس کے لیے وہ تمام ٹیموں، میزبان ممالک اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ On behalf of the @ICC, I'd like to thank the teams, tournament hosts, broadcast licensees, our sponsors, ICC staff, suppliers – and of course the incredible fans around the world – who together helped make this #ChampionsTrophy a huge success. pic.twitter.com/eOF04pPO0I — Jay Shah (@JayShah) March 12, 2025 آئی سی سی کے چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں...
    چینی وزیر اعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کے دوران چینی وزیراعظم کی جانب سے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، سفارتی ذرائع نے عندیہ دیا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر اقدامات پر...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے کھلے پن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواہ بیرونی ماحول کیسے بھی تبدیل ہو، چین نے ہمیشہ کھلے پن کی غیر متزلزل پالیسی پر عمل کیا ہے، ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کی ہے اور آزاد اور یکطرفہ کھلے پن کو منظم انداز سے وسعت دی ہے۔منگل کے روز.ماؤ ننگ نے کہا کہ چین غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے، خدمات میں تجارت، سبز تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے اور اعلی معیار کے ساتھ سی آئی آئی ای، کینٹن میلے، خدمات میں تجارتی میلے، ڈیجیٹل تجارتی میلہ اور کنزیومر ایکسپو جیسی بڑی نمائشوں کا...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔ پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیرصدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا  اہم اجلاس ہوا جہاں دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا...
    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجرڈ ہوگئے۔ کیوی ہیڈ کوچ نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاسٹ بولر میٹ ہنری ان فٹ ہوگئے ہیں، انکی اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے تاہم میچ سے پہلے ان کے کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔ فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 8اوورز میں 5 وکٹیں لی تھیں۔ مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 33 سالہ بولر نے انجری کے باوجود اپنے آخری دو اوورز...
    کراچی: جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین ہوگا واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت،ماہ رمضان میں قائم اسلام آباد کے سستے بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دیگر شہروں کی نسبت کم ہیں رمضان المبارک میں اسلام آباد میں آلو 54 روپے کلو جو کہ لاہور کی نسبت کم قیمت پر فروخت ھو رہا ہے،پیاز 73 روپے کلو جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت ارزاں اور کم ہیں وفاقی دارالحکومت میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت 49 روپے کلو ہے جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت کم کیلا، شکری ، مسمی اور انار دیگر اشیاء بھی ملک کے دیگر شہروں...
     ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خانیوال کی صدر سعدیہ علی ایڈوکیٹ سے کی گئی ملاقات میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تجارت و صنعت سے وابستہ نمائندگان کا بار سے چولی دامن کا ساتھ ہے بالخصوص خواتین وکلا کا کردار لائق تحسین ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکریٹری ملک عدنان احمد نے کہا ہے کہ مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ ذمہ داری سے کردار ادا کر رہے ہیں، تجارت و صنعت سے وابستہ نمائندگان کا بار سے چولی دامن کا ساتھ ہے، بالخصوص خواتین وکلا کا کردار لائق تحسین ہے، جو مرد وکلا کے شانہ بشانہ انصاف کی جلد فراہبی کے لیے مصروف...
    چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرا دیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔  اسلام ٹائمز۔ سرکاری اسکول کی طالبہ و شطرنج کی انڈر 18 چیمپئن نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سرکاری اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ مہک مقبول کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں شطرنج کا مقابلہ ہوا۔ وزیراعلی ہاؤس میں شطرنج کا میچ دیکھنے کیلئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکریٹری تعلیم ذاہد عباسی، سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری و دیگر شخصیات موجود تھے۔ چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15...
    قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرا دیا۔ انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقابلے کی دعوت دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں سیاست و شطرنج کے کھلاڑی ایک بساط پر، وزیراعلیٰ سندھ اور چیس چیمپیئن کل مدمقابل مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے ’زندگی ٹرسٹ‘ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اور اس سے قبل انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔ اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کو سراہتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپیئن  مہک مقبول کے درمیان ہفتے کے روز شطرنج کا مقابلہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم 100سال مکمل ہونے پر کون سا ریکارڈ بنائے گی؟ یاد رہے کہ مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ سندھ حکومت کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔ مزید پڑھیے: ایلون مسک نے شطرنج کے کھیل کو ’ہلکا‘ لے لیا، گرینڈ ماسٹرز کا شدید ردعمل وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مراد علی شاہ اور مہیک مقبول کے مابین یہ دلچسپ مقابلہ ہفتے کی سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے قومی ٹیم کی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ذلت آمیز شکستوں اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر نوٹس لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر شہباز شریف ذاتی طور پر نوٹس لیں گے اور کرکٹ سے متعلق معاملات کو کابینہ اور پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئیر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک آزاد ادارہ ہے، جو چاہے کرسکتا ہے...
    چین امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فوجی امدادکی فراہمی کی مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : امر یکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں 5.3 ارب ڈالر کی “غیر ملکی امدادی رقم” کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تائیوان کو 87 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ بدھ کے روز چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین متعلقہ رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ امریکہ کا چین کے تائیوان خطے کو فوجی امداد فراہم کرنا ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔پاکستان کے...
    چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نے پہلےکھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے237 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دونوں گروپ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کا شکار ہوگئی تھی۔ پاکستان کے...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی ماہرین وائرولوجسٹ نے چمگادڑوں میں ایک نیا کرونا وائرس دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو انسانوں کو کورونا وائرس کی طرح متاثر کرسکتا ہے ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ وائرس ایچ کے یو 5 کورونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے جو پہلی بار ہانگ کانگ میں ایک جاپانی چمگادڑ میں دریافت ہوا تھا۔ مشہور چینی ماہر وائرولوجسٹ شی ژینگلی کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے چینی اکیڈمی آف سائنسز کی گوانگڑو برانچ کے ماہرین کے تعاون اور ووہان یونیورسٹی اور ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے سائنسدانوں کے تعاون سے گوانگزو لیبارٹری میں اس وائرس کا مطالعہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ ایچ کے یو 5 نہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر  فخر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں فخر زمان بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین واپس  جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ڈریسنگ روم پہنچتے ہی وہ کرسی پر بیٹھے اور سر جھکا کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ شاہد اسلم بھی شامل تھے۔ Fakhar Zaman broke down in tears after getting out against New Zealand, @iShaheenAfridi and Shahid Aslam consoled him, ICC released a emotional video Common @FakharZamanLive it's a part of the game, You are...
    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کی پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ گروپ اے میں سب سے زیادہ متوازن ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بھارتی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے جبکہ محمد شامی بھی انجری سے واپس آئے ہیں تو انکے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ نہیں۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے بتادیا محمد عامر نے کہا کہ...
      بیجنگ : نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز 25 سے 27 فروری تک چین کے دورے پر آئیں گے۔ جمعرات کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے اس بارے میں یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دورہ رواں سال چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا اہم اعلی سطحی تبادلہ ہے اور یہ 2023 میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پیٹرز کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اتفاق رائے کو آگے بڑھانے اور چین-نیوزی لینڈ تعلقات کی بہتر ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم ہے۔ دورے کے دوران، وزیر خارجہ وانگ...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ...
    پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہوکر گراونڈ سے باہر چلے گئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی فخر زمان زخمی ہوگئے۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے اوپنر وِل ینگ کے شاٹ کا پیچھا کرتے ہوئے گرگئے جس کے بعد ان کے جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی۔ زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ان کی جگہ کامران غلام نے لی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئی سی سی...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔ اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔ پاکستان اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور...
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سائمن ہیرس کے ساتھ بات چیت کی۔منگل کے روز  وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور آئرلینڈ نے مشترکہ طور پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی ہے۔ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کے آئرلینڈ کے کامیاب دورے نے فریقین کی باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی تحریک دی ہے۔ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور یورپ کثیر قطبی دنیا میں اہم قوتیں ہیں، چین اقوام متحدہ کے اختیار کو برقرار  رکھنے، یکطرفہ طرز عمل کے خلاف مزاحمت کرنے اور...
    نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پیرمیں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں شدید درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے، لوکی فرگوسن بالنگ...
    نیوزی لینڈ کو چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث چیمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے، ابتدائی طبی امداد کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ فرگوسن کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو کیوی اسکواڈ کا...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
      بیجنگ : چین کی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات” کے فرانسیسی، روسی، ہسپانوی اور عربی ایڈیشن حال ہی میں شائع  کیے گئے ہیں ۔ “تعلیم کے بارے میں شی جن پھنگ کے اہم بیانات”کا چینی ورژن 2020 میں شائع ہوا تھا۔ یہ کتاب غیر ملکی قارئین کے لیے نئے دور میں چین کی تعلیمی اصلاحات اور ترقی کے پس منظر اور بھرپور مواد کو سمجھنےاور چین میں  تعلیم کے سفر  کو  بیان کرنے میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔