2025-07-27@07:50:41 GMT
تلاش کی گنتی: 853
«کابینہ کی ناکامی»:
(نئی خبر)
بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے...
احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے ان فنکاروں اور اینکرز کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے جو ان پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ نادیہ خان نے شوبز میں بطور اداکارہ اپنے سفر کا آغاز کیا، مگر ان کی اصل شناخت مارننگ شوز کے ذریعے بنی، جہاں وہ خواتین کےلیے خصوصی سیگمنٹس کے ساتھ اسکرین پر نظر آتی ہیں۔ ان کا شو نہ صرف عوام بلکہ شوبز شخصیات کی تنقید کا بھی مرکز بنتا رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں اس شو کے مختلف حصوں پر اداکاروں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کھل کر سامنے آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو ملنے والی سربراہی بھارت کی بدترین سفارتی شکست ثابت ہوئی ہے۔پاکستان کی سفارتی حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل ہی پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ’’کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی‘‘کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ...
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت سے متعلق بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی زری والا 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کا تعلق اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے جوڑا جارہا ہے، جو انہوں نے ورت...
ماضی کے نامور اور منجھے ہوئے اداکار راحت کاظمی 81 برس کے ہوگئے اور اس خاص دن پر ان کے بیٹے نے ایک جذباتی پیغام اپنے والد کے نام لکھا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ راحت کاظمی کے بیٹے علی کاظمی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ چند دن قبل علی کاظمی نے بتایا تھا کہ وہ اپنے والد کی سالگرہ گھر پر منانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اب انھوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں علی کاظمی اپنے والد راحت کاظمی اور بہن ندا کاظمی کے ہمراہ مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔ اس یادگار تصویر میں راحت کاظمی نہایت خوش اور پُرسکون دکھائی...
اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو "ہولناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔ انہوں نے یہ...
حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے...
کانگریس رہنما پرمود تیواری نے مودی کی ناکام سفارتی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی ملک ایسا نہیں تھا جس نے بھارت کی کھل کر حمایت کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی محض نعرے بازی تک محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں نام نہاد جمہوری ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران کسی بھی ملک کی جانب سے بھارت کی کھل کر حمایت نہیں کی گئی ، اس کے برعکس پاکستان کے سفارتی تعلقات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اس وقت شدید تنقید کا شکار ہے اور...
اگر یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک لائیک، شیئر یا کوئی تبصرہ آپ کا امریکی ویزا مسترد کروا سکتا ہے، تو اس میں اب کوئی دو رائے نہیں کیونکہ امریکی محکمہ خارجہ کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔ اگر آپ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر، لائک اور تبصروں پر غور کیجیے، اور کوشش کریں، کہ ویزا درخواست سے قبل آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کسی بھی قسم کے نفرت انگیز، تشدد اور انتہاپسندی جیسے مواد سے پاک ہوں۔ امریکا کی جانب سے ویزا درخواست دہندگان، خصوصاً غیر ملکی طلبا کے سوشل...

بھارت شنگھائی تعاون تنظیم وزرا کانفرنس سے بھاگ گیا: کواڈ گروپ میں بھی سبکی، پہلگام واقعہ کو پاکستان سے نتھی کرنے میں ناکامی
بیجنگ‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ نئی دہلی (نیوز رپورٹر + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی او وزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ خطاب کیا اور کہا کہ بالآخر بھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جدید ہتھیار متعارف کرا دیا جو دشمن ملک کے بجلی گھروں کو بغیر کسی دھماکے کے مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے ایک اینیمیٹڈ وڈیو جاری کی جس میں نئے گرافائٹ بم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں۔ اس ہتھیار کو بلیک آؤٹ بم بھی کہا جا رہا ہے، جو پاور اسٹیشنوں اور ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے۔ وڈیو کے مطابق یہ میزائل زمین سے داغا جاتا ہے اور ہوا میں جا کر 90 چھوٹے سب میونیشنز خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر اوپر کی طرف اچھلتے ہیں اور فضا میں انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں۔ یہ فائبرز بجلی...
کانٹا لگا گرل سے مشہور بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی محض 42 سال کی عمر میں اچانک اور غیر متوقع موت نے سب کو صدمے میں مبتلا کردیا جب کہ وہ مکمل طور پر صحت مند بھی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27 جون کو شیفالی زری والا کو ان کے شوہر رات گئے اسپتال لے کر گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں آنے والی خبروں میں انکشاف ہوا تھا کہ موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا ہوسکتی ہے لیکن دل کے دورے کا سبب خون میں الیکٹرولائٹس میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ تھا۔ جس کی وجہ مبینہ طور پر اداکارہ کا حسین...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔ اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔ اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DLh8KRmtc-d/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے...
بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔ پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی...
بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے اور کولکتہ لا کالج ریپ کیس ریاستی ناکامی کی زندہ مثال بن گیا ہے۔ مودی راج میں خاتون ہونا جرم بن چکا ہے اور بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ مودی سرکار میں خواتین کی جان، عزت اور آزادی غیر محفوظ جب کہ تعلیمی ادارے جنسی درندگی کے مراکز بن چکے ہیں۔ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور حقیقت میں مودی حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایران کی آئل ریفائنری میں نائیٹروجن ٹینک پھٹنے کے باعث زوردار دھماکا ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کی آئل ریفائنری میں موجود نائیٹروجن ٹینک پھٹ گیا۔ مذکورہ حادثے سے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریفائنری کا کام بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔ سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ دھماکے اس گولے کو تلف کرنے کے دوران ہوئے جو اسرائیلی بمباری کے دوران پھٹ نہیں سکا تھا۔
وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں مون سون بارشوں اور اس کے نیتجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا اور نمرا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا ، نمرا ، شہریار اور شہروز کو پیش کیا گیا۔
معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 برس میں بھارت کی خارجہ و دفاعی پالیسیاں ناکام ہی نہیں، مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراون ساہنی نے نریندر مودی حکومت کی گزشتہ 11 سالہ دفاعی و خارجہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسیاں نہ صرف ناکام ہو چکی ہیں بلکہ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ان کے مطابق، اس زوال میں بڑا کردار ملک کے بعض مرکزی دھارے کے میڈیا اداروں کا بھی ہے، جن میں ریپبلک اور این ڈی ٹی وی جیسے چینلز شامل ہیں۔ I can explain how India’s defence & foreign policies have not failed but collapsed in last 11...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اہم بین الاقوامی فورم پر اپنے جھوٹے بیانیے کو تسلیم کروانے میں ناکام رہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا نہ حق رکھتا ہے اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد نریندر مودی اب سیاسی طور پر شدید دباؤ میں ہیں اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔وزیر دفاع نے بتایا کہ ایس سی او اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا، اور فورم کے...
بھوپال برج کی ناکامی نے مودی سرکار کی کرپشن، نااہلی اور سفارشی نظام کو بے نقاب کر دیا۔ مودی سرکار کی کرپشن نے بھارت کے ترقیاتی منصوبوں کو نااہلی اور لوٹ مار کا شکار بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے منصوبے بھارتی عوام کے مفاد کے بجائے کرپشن اور بدانتظامی کی علامت اور جان و مال کے لیے خطرہ بن گئے۔ مودی سرکار میں ہر نیا منصوبہ ناقص منصوبہ بندی اور سیاسی مداخلت کی نذر ہوگیا۔ مودی راج میں ترقی کے نام پر بننے والے منصوبے عوام کے لیے اذیت بن چکے ہیں، جن کا کوئی احتساب نہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطاب مارچ 2023 میں شروع کیا گیا بھوپال برج عوامی استعمال سے پہلے ہی زمین بوس ہوگیا،...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں ایک اہم کارروائی کے دوران دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کا ایک افغان خودکش حملہ آور اپنے سہولت کار کے ہمراہ شہر میں دہشتگردی کی نیت سے موجود ہے۔ اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا، جس کے دوران مقابلہ ہوا اور دونوں دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا خودکش حملہ آور کالعدم تنظیم کا رکن تھا اور پولیس کو متعدد...
بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلی سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو...
اسلام ٹائمز: حقیقی سوال یہی ہے کہ مشرق وسطیٰ کے عوام کب تک ان کاغذی معاہدوں کا بوجھ اٹھائیں گے؟ فلسطینی عوام کی آزادی اور عزتِ نفس کی بحالی کے بغیر خطے میں کوئی پائیدار امن ممکن نہیں۔ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ریاستی حیثیت دلوانا ہو یا عرب ممالک کو اسرائیل کا اتحادی بنوانا، یہ سب کچھ جب تک انصاف کی بنیاد پر نہیں ہوگا، یہ خطہ کبھی بھی استحکام نہیں دیکھ سکے گا۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ (سید رحمان شاہ) ابراہم اکارڈ دراصل محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کی نئی سیاسی تشکیل کی ایک گہری کوشش ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے نہایت چالاکی سے عرب اور اسرائیلی قیادت کے...
بھارتی اخبار دی پرنٹ نے بھارت کی کرپٹو پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سخت حکومتی اقدامات اور 30 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے نتیجے میں بھارت کی کرپٹو مارکیٹ 97 فیصد تک سکڑ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس پالیسی نے لاکھوں نوجوان سرمایہ کاروں کو بیرون ملک جانے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ بھارت میں ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دی پرنٹ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں اسٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔...
اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی بالی ووڈ ری مکس ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل شفالی جری والا کی اچانک موت نے سب کو صدمے و تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر...
مودی کی معاشی پالیسوں کی ناکامی کے نتیجے میں بھارت امریکا تجارتی مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی غیر واضح پالیسیوں پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ عالمی سطح پر بھی بھارت اپنی ہٹ دھرمیوں کے باعث تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ مودی سرکار کا ’’وشو گرو‘‘بیانیہ معاشی میدان میں ناکام ہوچکا ہے جب کہ ٹیرف سے خوفزدہ مودی اپنی پالیسیوں میں پالیسی یوٹرن لے رہے ہیں۔ بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق آٹو، اسٹیل اور زرعی اشیا پر محصولات کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بھارت کا دہرا معیار بھی عیاں...
2002ء میں ریلیز ہونے والے مشہور ری مکس گیت ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماڈل و اداکارہ شفالی جری والا 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شفالی نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں بھی شرکت کی تھی۔ شيفالی گزشتہ شب ممبئی میں اچانک انتقال کر گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے نے بتایا کہ اداکارہ کو ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور چند دیگر افراد گزشتہ رات اسپتال لے کر آئے تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انکی موقت واقع ہوچکی تھی۔ Post Views: 4
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جہاں چیئرمین دونوں بورڈز کے امور چلانے کے لیے بھرپور وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے کیونکہ چیئرمین میٹرک بورڈ اپنی مصروفیات کے سبب نہ تو میٹرک بورڈ کے انتظامی امور کے لیے بھرپور وقت دے پارہے ہیں اور نہ ہی انٹر بورڈ کراچی کے انتظامی امور سے انصاف کر پارہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کی مصروفیت کی وجہ سے بالخصوص انٹر بورڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیسپرسکی کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے نیٹ فلکس، ڈزنی+ اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پلیٹ فارم نیٹ فلکس رہا، جہاں 56 لاکھ سے زیادہ صارفین کے اکاؤنٹس متاثر ہوئے، جبکہ ڈزنی+ کے تقریباً 6 لاکھ 80 ہزار اور ایمیزون پرائم ویڈیو کے 1600 سے زائد اکاؤنٹس چوری کیے گئے۔یہ ڈیٹا براہ راست اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے نہیں بلکہ مختلف سائبر حملوں کے دوران میلویئر کے ذریعے صارفین کی ڈیوائسز سے چوری کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق نوجوان نسل، خاص طور پر “جنریشن زی”، ان پلیٹ فارمز پر زیادہ وقت گزارتی ہے اور یہی ان کی کمزوری بن...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)کیسپرسکی کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں نیٹ فلکس، ڈزنی، ایمیزون پرائم ویڈیو اور دیگر اسٹریمنگ سروسز سے تعلق رکھنے والے 70 لاکھ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات چوری ہوئیں۔ صارفین میں شعور اجاگر کرنے اور ڈیجیٹل تحفظ کو فروغ دینے کے لیے، کیسپرسکی نے ''کیس 404 کے نام سے ایک انٹرایکٹو سائبر-ڈیٹیکٹو گیم لانچ کی ہے، جو جنریشن زی (Gen Z) کو ڈیجیٹل خطرات کی پہچان اور اپنی آن لائن زندگی کے تحفظ کی تربیت دیتی ہے۔حالیہ ریسرچ کے مطابق، جنریشن زی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیگر تمام نسلوں کے مقابلے میں زیادہ وقت اور پیسہ خرچ کرتی ہے جہاں کلپس، میمز، اور فین تھیوریز...
بھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی سفارت کاری کی فتح ہوئی جب کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔اس کے بعد بوکھلاہٹ میں بھارتی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں دستخط سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا، رکن ملکوں کے وفود...
وہ ضدی سی اور حالیہ ڈرامے پرورش سے مشہور ہونے والی پاکستان شوبز کی کم عمر اداکارہ عینا آصف نے اپنی اصل عمر بتا دی۔ حال ہی میں عینا ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی عمر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آپ صرف 12 سال کی ہیں جبکہ جب آپ نے ڈرامے کرنا شروع کیے تھے تب افواہیں تھیں کہ آپ 16 کی ہیں، آپ کی اصل عمر کیا ہے؟ جس پر عینا آصف نے کہا کہ کیرئیر کے شروعات سے ہی ان کی عمر لوگوں کی دلچسپی کا موضوع رہا ہے جس کی وجہ سے پہلے وہ پریشان ہوجاتی تھیں تاہم اب انہیں ان باتوں سے فرق نہیں...
بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم کی آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد مودی کی نئی چال کا انکشاف ہوا ہے۔ مودی سرکار پہلگام فالس فلیگ کے شواہد منظر عام پر لانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر شرمناک رسوائی کا سامنا ہے۔ فالس لیگ کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کی خفت مٹانے کے لیےمودی کا نیا ہتھیار بے نقاب ہوگیا۔ مودی کی ناکامیوں پر بھارتی عوام اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے جب کہ مودی تسلی بخش جواب دینے سے تاحال قاصر ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے ساتھ ساتھ عوام کی توجہ ہٹانے کے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان نمائندگان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا کر مواخذے کی کوشش کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد ہو گئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے اور یہ کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے کانگریس سے منظوری نہیں لی تھی۔ اس حوالے سے رکن کانگریس آل گرین نے کہا...
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا، "مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر...
امریکی صدر کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کیلئے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران جنگ میں امریکا کو دھکیلنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔صدرٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کیلئے صدارتی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پیش کرنے کیلئے ٹیکساس کے...
پریس کانفرنس میں سپریا شرینیت نے اندرونی سطح پر خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر گھنٹے 43 خواتین کے خلاف جرائم کے گواہ ہیں اور اکثر ایسے جرائم میں ملزمان کو سیاسی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان اور سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی چیئرپرسن سپریا شرینیت نے کانگریس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 11 برسوں میں وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا بھر میں اپنی شبیہ بنانے پر جتنا وقت صرف کیا، اتنا وقت ملک کی ساکھ مضبوط کرنے پر نہیں لگایا اور آج...
سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کابینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے موقف دیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔ TagsShowbiz News Urdu
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) بھارتی فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے معروف ادارے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے معروف اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ پر نئی فلم 'سردار جی 3' میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ ادارے نے اس فلم کے پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو، منمور سدھو اور ہدایت کار امر ہندل کی بھی اس بات کے لیے سخت مذمت کی کہ انہوں نے اس فلم کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو آخر کیوں منتخب کیا۔ ایف ڈبلیو آئی سی ای نے بھارتی فلم انڈسٹری سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بطور سزا اس فلم...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اولاد کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے یا بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اور خاص طور پر بیٹی کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو وہ زندگی دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔ میری بیٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں دنیا کے سب کام چھوڑ کر پہلے اس سے بات کروں گی۔ عفت عمرکا...
معروف بھارتی صحافی روش کمار نے مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار نے مودی کی ناقص خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔ مودی کے راج میں بھارت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے روش کمار کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر کی انگریزی تو شاندار ہے لیکن ایران اسرائیل کشیدگی پر وہ ایک لفظ نہ بول سکے، اسرائیل کے مظالم پر مودی سرکار یا گودی میڈیا کی خاموشی، بھارت کی جارحیت پسند پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران اسرائیل کشیدگی پر...
اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی...
سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ ایکسپریس نویز کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت کو 30 جون تک ملتوی کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت...
بھارتی ریاست منی پور طویل عرصے سے مودی سرکار کی سیاسی نااہلی، سماجی غیر ذمہ داری اور سکیورٹی غفلت کا شکار ہے۔ مئی 2023 سے منی پور میں شروع ہونے والی خونی جھڑپیں اب تک متعدد جانیں لے چکی ہیں، جس سے یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ مودی سرکار اپنی ریاستی رِٹ مکمل طور پر کھو چکی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق’’بھارتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نیشی کانتا سنگھ نے منی پور بحران کو محض فرقہ وارانہ نہیں بلکہ منظم سیکیورٹی ناکامی کا نتیجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ منی پور تصادم دو مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلا مرحلہ 3 سے 10 مئی تک جاری رہا، جوکہ چھوٹے پیمانے کی جھڑپوں پر مبنی...
مودی سرکار کی ایک اور ناکامی، خودساختہ جنگی کارنامے عالمی سطح پر مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کے ماتھے پر ناکامی کا ایک اور داغ لگ گیا، جس میں اس کے من گھڑت جنگی کارناموں کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے۔عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی کے ساتھ مسترد کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں معروف امریکی ماہر امورِ سکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیوں کا بھانڈا عالمی میڈیا میں پھوٹنے لگا، جس سے بھارتی دعوے من گھڑت ثابت ہو رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان ایئر...
مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد...
کراچی: نجکاری کمیشن ایک بار پھر پی آئی اے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم نجکاری کمیشن کو ایک بار پھر غیرملکی گروپس کو راغب کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں ملک کے بڑے کاروباری گروپس کو بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ کردیا گیا ہے، نجکاری کے لیے صرف 8 کنسورشیم کی درخواست سامنے آئی جس میں 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 3 گروپس کو باہر کردیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے پانچ گروپس میں ائیربلیو، ائیرسیال کنسورشیم اور دیگر تین شامل ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق اب ایف بی آر کو نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے، زبردستی رجسٹریشن کروانے اور بجلی و گیس کی سہولیات منقطع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔فنانس بل 2025 میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص سیلز ٹیکس کے دائرے میں آتا ہے مگر رجسٹرڈ نہیں تو کمشنر ان لینڈ ریونیو ایسے افراد کو زبردستی رجسٹر کروا سکے گا۔ اگر وہ تعاون نہ کریں تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکیں گے، جو صرف رجسٹریشن مکمل ہونے پر بحال ہوں گے۔اس حوالے...
صیہونی حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم...
اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائیلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسرائیلی حکام نے یہ بھی مانا کہ...
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ افشین حیات نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کی رشتہ دار نکل آئیں۔ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں آج کل مہوش حیات کو مرکزی کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔ مہوش حیات کو ڈرامہ شائقین 7 سال بعد چھوٹی اسکرین پر دیکھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) بہت کم ڈرامہ شائقین جانتے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں ’زکیہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی بہن ہیں۔ مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات نے 2022ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ افشین کو انڈسٹری میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایران کی جانب سے تازہ بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے کے اثرات کو اسپتال پر حملے سے جوڑنے کی کوشش کی جو کہ حقائق سے متصادم اور عالمی سطح پر مسترد کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور ایک خفیہ انٹیلی جنس کیمپ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں اسرائیلی فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جسے اسرائیلی میڈیا نے موجودہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے...
پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف، خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے کے حوالے سے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی۔ پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، اے ایس دولت...
اس برطانوی میڈیا نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ "اسرائیل کی ایران کے خلاف براہ راست جنگ نہ صرف تل ابیب کے لیے کوئی یقینی فوجی فتح حاصل نہیں کرے گی، بلکہ اسرائیل کو ایک طویل اور مہنگے علاقائی بحران میں الجھا سکتی ہے جب تک کہ مذاکرات اور ثالثی کی راہ کو تصادم پر ترجیح نہ دی جائے۔" اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تجزیے میں اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں ناکامی کی 3 کلیدی وجوہات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں حالیہ عسکری پیش رفت کا...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ملک میں معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ کمیٹی ہر ہفتے معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لے گی۔ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس...
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ماڈل اونیت کور کی 'نامناسب تصویر' کو لائیک کرنے سے اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر حادثاتی لائیک نے بالی ووڈ اداکارہ کی قسمت کا دروازہ بھی کھول دیا ہے، انکی ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کی اسپانسر شدہ پوسٹس کی قیمت 2 لاکھ بھارتی روپوں سے بڑھ کر 2.6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اپنی تصویر پر کوہلی کے لائیک کے بعد اونیت کور نے مبینہ طور پر 12 نئے برانڈ کی توثیق کے معاہدے کیے ہیں، اسی طرح اداکارہ سوشل میڈیا پر بحث کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلیمرس فوٹو شوٹ جاری کیا جو تیزی سے وائرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد:حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق 3افراد زخمی ، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔بچے کے ورثاءکا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا،غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ حیدرآ باد کے گنجان آباد علاقے ریلوے پھاٹک گجراتی پاڑہ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے دس سالہ بچہ عامر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکا ایل پی جی کی دکان میں بڑے سلنڈر چھوٹے سلنڈر میں گیس منتقلی کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، یہ معاشی ترقی اور علاقائی رابطہ کاری کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی سافٹ لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی میری ٹائم ایکسپو کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد خوش آئند ہے، میں وزیر بحری امور جنید چوہدری اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو اس اہم ایونٹ کے انعقاد کو ممکن بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ہمارے قومی دفاع کے آرکیٹیکچر میں ہمیشہ ایک مضبوط ستون کے مانند کھڑی رہی ہے، چاہے وہ 1965 کا...
وفاقی حکومت اخراجات میں کمی اور انتظامی سادگی کے نام پر مختلف وفاقی اداروں کو ختم یا ضم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ رائٹ سائزنگ کے عنوان سے جاری اس مہم کا دائرہ اب ان اداروں تک جا پہنچا ہے جو علمی، ادبی اور فکری سرمائے کے امین ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ اکادمی ادبیات پاکستان، اردو سائنس بورڈ، اردو لغت بورڈ اور اقبال اکادمی کو ادارہ فروغ قومی زبان میں ضم کر دیا جائے اور ادارہ فروغ قومی زبان کو کسی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ماتحت کر دیا جائے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو انہیں ختم کردیا جائے۔ یہ تجویز نہ صرف...
کراچی: معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدی میں بھی خواتین کے گھر سے باہر کام کرنے کو برا تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر شوبز سے وابستہ خواتین کو سماجی طور پر کمتر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو معاشرے میں منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ یہاں ہر طبقے اور تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے...
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انڈیا میں اپنے خلاف چلنے والی مہم کے بعد وضاحتیں دینے پر مجبور ہو گئے اور ترکیہ کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کر دی۔ عامر خان نے حال ہی میں انڈیا ٹی وی کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے انڈین اداکار تھے جن کی فلم میں باقاعدہ ’پاکستان‘ کا نام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کی مثال میری فلموں رنگ دے بسنتی، لگان اور سرفروش میں نظر آئے گی اور سرفروش میں ہم نے کھل کر پاکستان اور آئی ایس آئی کا نام لیا۔ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں...
اداکارہ حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنا پہلا تاثر مداحوں سے شیئر کردیا۔ پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے نا صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، چاہے ٹی وی اسکرین ہو یا سوشل میڈیا ہانیہ کے مداحوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنے جذبات شیئر کیے۔ حریم نے کہا کہ وہ کافی عرصے تک اس بات کا کریڈٹ ہی نہیں لیتی رہیں کہ انہوں نے ہانیہ کو متعارف کروایا، مگر بعد میں لوگوں نے خود انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ ہانیہ کو پہلا...

رضاکارانہ خون دینے والے معاشرے کے محسن، پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے، آگے بڑھنے کا پورا حق: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیراعلی مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر پیغام میں جان بچانے کے لئے رضا کارانہ بلڈڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے- وزیراعلی نے کہاکہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لئے زندگی کا تحفہ ہے۔ محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں۔ رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔ پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے۔ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے...
پاکستان شوبز کے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کی اہلیہ اقرا عزیز ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آدمی کی سب سے بڑی کامیابی اسکی بیوی ہے‘۔ یاسر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے اور میں اس بات کو سچ مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اقرا ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے کیونکہ جب میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ اس ہی لیے...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہجرت کالونی میں کم عمر 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ویمن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور پولیس نے کم عمر لڑکی کے چچا اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے۔ایوان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار دے دیا ہے جبکہ بل کے متن کے مطابق بنا کوائف کے نکاح رجسٹر کرنے یا پڑھانے پر ایک سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں...

بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب، چین ، ترکی اور جاپان کی جانب سے مکمل حمایت
پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، آج ہونے والے FATF اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ FATF فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی،ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ ...
معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا مقدس مقامات پر تصاویر لینے کا انداز پسند نہیں آیا۔ مداحوں نے اداکارہ ہانیہ عامر کے صحیح وقت پر حج کرنے کے فیصلے کو سراہا لیکن وہ مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں ان کے گلیمرس فوٹو شوٹ سے خوش نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین حج کے بعد ہانیہ عامر کے غیر سنجیدہ رویے پر بےحد ناراض ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کا حج کا سفر چھٹی یا تفریحی سفر کی طرح محسوس ہورہا ہے۔ ایک مداح نے لکھا اس نے حج جیسی...

اردن کا اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد ایرانی ڈرون ناکارہ بنانے کا دعویٰ لیکن اردن نے ایسا کیوں کیا؟
اطلاعات کے مطابق اردن نے اسرائیل کی جانب داغے گئے متعدد ایرانی ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق اردن کی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رائل ایئر فورس کے طیاروں اور فضائی دفاعی نظام نے جمعے کی صبح اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو روکا۔‘ مسلم ملک اُردن کے دارالحکومت میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سائرن بجنے لگے جبکہ پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ اردن نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گا اور کسی بھی علاقائی تنازع...
بھارت میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت ڈوبنے کے دہانے پر آ چکی ہے جب کہ دیگر صنعتوں کی طرح آٹو انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہے۔ مودی کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کی گرتی معیشت کے سبب نئی گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور بھارت میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں شدید کمی نے تیزی سے ترقی کرتی بھارتی معیشت کے دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ بھارت میں کار ڈیلرشپس پر ہزاروں کروڑ مالیت کی گاڑیاں کھڑی ہیں جو کئی مہینوں سے خریداروں کی منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ صورت حال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ بھارت کی موجودہ معاشی حکمت عملی پر بھی سوالیہ...
پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں اداکار راشد محمود پر مشتعل افراد نےتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار کو مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا کر شناختی کارڈ چھین کر لے گئے۔ تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔ راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی، ایک سڑک پر چلتے چلتے وہ شیخ زید پل کے قریب پہنچ گئے۔ پل کے سامنے ایک ڈھلوان اور...
—فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 ماہ کے بچے کو موزمبیق اسمگل کرنے کی ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے بچے کے جعلی ماں باپ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ نو عمر بچوں کی خرید و فروخت، 7 رکنی گروہ کی 3 خواتین سمیت 4 گرفتار کراچی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے نو عمر... بچے اور خاتون کے لیے جعلی دستاویزات بنوانے میں ملوث 2 ملزمان موزمبیق میں ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔موزمبیق پہنچنے پر بچے کو رقم کے عوض وہاں ایک فیملی کے...
تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس کے خلاف جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف، خاص طور پر یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی جیسے متنازع معاملے پر ناراض حکومتی جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کرے گی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف متحد ہو کر ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول گلوکارہ شبنم مجید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد بار فلموں سمیت ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی جب کہ ایک بار وہ ٹیلی فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر واپس آگئیں۔ شبنم مجید نے 1990 کے بعد گلوکاری کا آغاز کیا، ان کی آواز میں لولی وڈ کی متعدد فلموں میں گانے شامل کیے گئے، جنہیں کافی پذیرائی بھی ملی۔ گلوکارہ کی آواز میں گائے گئے گانے ریما، میرا، ریشم، صائمہ اور عتیقہ اوڈھو سمیت دیگر اداکاراؤں پر بھی فلمائے گئے۔ حال ہی میں شبنم مجید نے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔ گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے...
آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی ’تبلیغ والوں‘ کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔...