2025-05-29@04:14:41 GMT
تلاش کی گنتی: 154
«کی معاونت موصول ہوئی»:
(نئی خبر)
افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردکی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف...
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔ جہاں ان دنوں، کبریٰ خان، نیلم منیر اور ماورا حسین کی شادی کے خوب چرچے رہے وہیں اب ایک اور اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ View this post on Instagram ...
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس پر سوچیں گی۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں لندن میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ ایک مداح نے دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر بالی ووڈ اور خاص طور پر کرن جوہر کی جانب سے انہیں فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا وہ اس پیشکش کو قبول کریں گی؟ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ عامر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا بالکل! اگر پیشکش...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ 17 سیٹوں والی حکومت کو طول دینے کیلئے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نہ عدلیہ کو چھوڑا نہ صحافیوں کو، یہ سیاسی ورکرز کو تو ویسے ہی دہشتگرد بنا کر پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت سے آئین ،صوبے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت محفوظ ہے، آخر میں عدلیہ رہ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ،ججز اورتمام بنچز کو متنازع کردیا گیا، مسلم لیگ ن نے...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ ارباز کے بیٹے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو، سلمان نے ارہان کو والدین کی علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز، زندگی کے نشیب و فراز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مفید مشورے دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Arhaan Khan (@iamarhaankhan) ارباز خان...
معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ A post common by Instant Bollywood...
لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کرکٹر بننے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔ سابق کپتان سلمان بٹ کی میزبانی میں خصوصی پی سی بی پوڈکاسٹ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی کارکردگی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کرکٹ کے ابتدائی سفر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی عمر میں لاہور کرکٹ کھیلنے آئے تو ایک شخص نے محض ایک گیند دیکھ کر کہہ دیا کہ وہ فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل...
سٹی42: سیال موڑ کے قریب موٹروے پولیس نے جلتے ہوئے ٹریلر سے عملے کو بروقت ریسکیو کر کے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق، ٹریلر اسلام آباد سے لاہور جا رہا تھا اور ویل جام ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر میں لگی آگ کا نوٹس لیا اور ٹریلر کو روکا۔ عملے کو کامیابی سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری موٹروے پولیس کی اس کارکردگی پر ٹریلر کے عملے نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نےبھی پٹرولنگ...

پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری عوام جبر اور سازشوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال، سجاد علی ولد محمد نواز، رئیس افضل ولد محمد افضل اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس شامل ہیں۔ محمد وقاص ولد ثناء اللہ، محمد اکرم ولد غلام رسول، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، حامد شبیر ولد غلام شبیر اور قیصر اقبال ولد محمد اقبال بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ، دانش رحمن ولد محمد نواز، محمد سجاول ولد...
اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال پاسپورٹ نمبر VF1812352، سجاد علی ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر XX1836111، رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091 اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 شامل ہیں۔ محمد وقاص ولد ثناء اللہ پاسپورٹ نمبر DJ6315471، محمد اکرم ولد غلام رسول پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام شبیر پاسپورٹ نمبر CZ5133683...
لاہور(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسز میں اضافہ، کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ بنی۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 37پیسے کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی، ڈیزل...
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے جاپان کی جانب سے متعدد سیمی کنڈکٹرز اور دیگر برآمدی کنٹرول اقدامات نافذ کرنے کے منصوبے کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز ترجمان سے پوچھا گیا کہ جاپانی حکومت نے دس سے زیادہ سیمی کنڈکٹر سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، اور متعدد چینی کمپنیوں کو “حتمی صارفین کی فہرست” میں شامل کیا ہے۔ چین کی اس پر کیا رائے ہے؟ترجمان نے کہا کہ متعلقہ صورت حال چین کے مشاہدے میں ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے، کچھ ممالک نے قومی سلامتی کے تصور کا بے جا استعمال کیا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے، اور چین کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے. مارکوروبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
لاہور: موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 36 کلو چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق معمول کی پٹرولنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی سواروں نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگا دیا۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا اور چیکنگ کے دوران گاڑی سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ، 5 میگزین، 285 زندہ راؤنڈ، 5 پستول اور موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ اور ڈی آئی جی...
کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ لیڈی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں سٹریٹ کرائمز پر معافی کیوں نہیں مانگی؟ کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔ 15 سال سے سندھ...
بچوں کے جھوٹ بولنے کی عادت اکثر والدین کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے، اور انہیں اس بات کا شکوہ ہوتا ہے کہ ان کے بچے جھوٹ کیوں بولتے ہیں۔ حالانکہ کئی بار والدین خود ہی بچوں کے جھوٹ بولنے کی عادت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود، والدین اگر مناسب طریقے سے رہنمائی فراہم کریں تو کچھ چھوٹی چھوٹی کوششوں کے ذریعے والدین اپنے بچوں کو اس عادت سے نجات دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بچوں کے ماہرہن کے مطابق، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بچوں میں جھوٹ بولنا کوئی پیدائشی عادت نہیں ہوتی، ان کو یہ عادت اس دنیا میں ملتی ہے۔ یہ ماحول اور والدین کی تربیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیا قت آ با دکے عوام کو خوشگوارماحول فراہم کرنے کیلیے لیا قت آ با د ٹائون کی انتظامیہ شب و روز کوشاں ہے، شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کوصحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین فراز حسیب نے یو نین کمیٹی نمبر 6اور 4ڈاکخانہ کی گلیوں میں جاری پیور بلاکس کی مدد سے پختہ کرنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چیئر مین اسحاق تیموری،کورڈینیٹر صغیر احمد، ڈئریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ایکس ای این B&Rقمر ودیگر افسران بھی موجو دتھے۔ چیئرمین نے کہا کہ لیاقت آباد ٹائون کی تباہ حال سڑکوں اور گلیوں کو تعمیر و مرمت کر کے بحال کیا جارہا ہے، دستیاب وسائل...
بلوچستان کی سرحد پر پابندی کے باوجود افغانستان اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ جاری ہے۔ سرحد سے روزانہ کی بنیاد پر ایرانی پیٹرول، خشک میوہ جات، مصالحے، کمبل، قالین، الیکٹرانک آئٹمز سمیت مختلف اشیا پاکستان اسمگل کی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟ حکومت کی جانب سے سختی کے باوجود اسمگل شدہ اشیا مارکیٹوں میں کھلے عام دستیاب ہیں۔ غیر قانونی طور پر منگوائی جانے والی ان اشیا میں سب سے زیادہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل شامل ہے۔ گزشتہ برس حکومت بلوچستان نے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن کچھ مدت بعد ہی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی...
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں...

پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے پنجاب کے سینئر سول ججز کیلئے ای پروکیورمنٹ بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام سینئر سول ججز کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تعارفی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) سیشن کے دوران پی پی آر اے مینیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے تعارفی آگاہی پیش کرتے ہوئے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکاء کے سوالات و خدشات کے جوابات دیئے۔ معزز ججز نے سیشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کے روز کنٹرول لائن کی دونوں جانب یوم سیاہ‘ احتجاج‘ ریلیاں‘ اقوام متحدہ کے مبصردفتر میں یادداشت پیش‘ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاج‘ احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک پر کشمیریوں نے احتجاج کیا اور گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی۔ حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں بھارت اور یو این کے دفاتر میں یاد داشت پیش کی ‘میرپور، سماہنی کنٹرول لائن، بھمبر، آٹھ مقام، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر بھر میں بھارت کے کشمیری عوام پر مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے...
اسلام آباد : دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے. جس میں کہا عدیلہ ، شاری بلوچ، ماہل بلوچ کو سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا کردار بے نقاب کر دیا. بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے۔ولسن رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی ایل اے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے شواہد ہیں۔بلوچ دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے جنسی استحصال میں ملوث ہے. بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے مفادات کیلئے بھرتی کرتی ہے۔رپورٹ...
بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے، اس نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا گھناؤنا کردار بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کاروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں۔ ولسن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے، بلوچ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کرکے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے۔ بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔ مزید پڑھیں: مقتول کی ماں نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے...
پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کو پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر کھینچوانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس پروگرام کی پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر کھینچوائیں۔ ویڈیو میں چاہت فتح کو تصاویر کھینچواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب سوشل...
کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے...
پشاور کی پہچان اور سردیوں کی خاص سوغات میٹھی حلیم ذائقے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، مگر اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ میٹھی حلیم 16 سے17 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے۔ گندم، چاول، گوشت، کھویا اور مختلف قسم کی دالوں سے تیار ہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے، جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکا لگا کر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے دل مچل جاتا ہے۔ میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اور خشک میوے ملاکر کھاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس میں شہد یا شکر ملا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کہیں اور نہ ملنے والی یہ...
کراچی (جسارت نیوز) ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی نے کہاہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور اس سے جڑی مافیا کے مکمل خاتمے تک بھرپورانہدامی مہم کاسلسلہ جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کی زیروٹالرنس پالیسی اور اس سلسلے میں ان کی جانب سے مسلسل نگرانی اوربھرپور مدد سے سال 2024ء میں ایس بی سی اے نے ریکارڈیڈ تعداد میں ایکشن لئے اور بعض منہدم کردہ تعمیرات کی دوبارہ تعمیر پر دوبارہ انہدامی کارروائی بھی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیوں کانوٹس ہے،شفاف انہدامی عمل ودیگر کارروائی کاعمل ہرصورت جاری رکھاجائے گا،ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔ شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔ آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
کراچی ( کامرس رپورٹر)سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی محترمہ عائشہ حمیرا موریانی نے کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ ، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں640 کلوواٹ سولر انرجی پروجیکٹ اور لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی، ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپھوٹو اور لیدر انڈسٹری کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی محترمہ عائشہ حمیرا موریانی نے پرائیوٹ سیکٹرز ،بالخصوص یونیڈو،جی ای ایف اور انوائرنمینٹل سوسائٹی کی لیدر انڈسٹری کے شعبے کی ترقی کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے COP29 سے پاکستان کے وعدوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے سولر سسٹم کے لئے یونیڈو،جی...
غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی اخبارات اور میڈیا کے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی اور غزہ کا انتظام سنبھالتی نظر آرہی ہے، فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کررہا ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر روشن چانڈیو نے کہا ہے کہ سول اسپتال جامشورو اور حیدرآباد میں ڈاکٹرز کی تعیناتی پر میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو دوبارہ تعینات کرکے ینگ ڈاکٹرز کی حق تلفی کی جا رہی ہے، وائس چانسلر لمس سفارشی کلچر کو فروغ دے کر ینگ ڈاکٹرز کو ملازمت سے محروم کر رہے ہیں، حکومت اس کا فوری نوٹس لیں۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارسلان، رانا اشفاق، غفران میمن، عاقب اور نوید کھوسو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سول اسپتال میں احتجاج کے دوران او پی ڈی بند ہوجاتی تھی، تاہم ہم...
(گزشتہ سے پیوستہ) 1991 ء میں مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے انہوں نے پرتگال کا سفر کیا، جہاں ان کی ملاقات ایک مقامی صحافی، جارج اریانتس سے ہوئی۔ بعد میں اس سے ان کی شادی ہو گئی۔ لیکن رولنگ کے مطابق، یہ شادی ان کے لئے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوئی۔ رولنگ کو اس وقت طلاق ہوئی جب چند ماہ قبل انہوں نے ایک بچی کو جنم دیا تھا۔ ان کا شوہر ایک سخت گیر آدمی تھا جو انہیں اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ یوں، شوہر کی بے وفائی، نومولود بچی، اور شدید مالی مشکلات کے ساتھ، رولنگ 1993 ء میں واپس برطانیہ آ گئیں۔ انہوں نے فلاحی امداد پر گزارا کیا اور بے شمار سماجی و...
محراب پور(جسارت نیوز)جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم، ایڈیشنل سیشن جج مورو کی عدالت کے جج فائق علی پٹھان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم ریاض علی ولد عالم کورائی کو 6 سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ سزا کاٹنی ہوگی۔پولیس نے منشیات فروش کو شراب سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او مورو مجیب الرحمن ناریجو کے مطابق ہوم ڈلیوری کرنے والے شراب ڈیلر نعیم عرف نمی چانڈیو کو 5 بوتل شراب، 10 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 19 سال 2025ء درج کرلیا ہے۔آتشزدگی کا واقعہ تین گھر اور...
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے ثابت ہوا یہ کام ناممکن نہیں تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ہمسایہ ملکوں کے برابر لائی جائے، عوام اور کاروبار دشمن معاہدے کیوں کیے گئے؟ اس سوال کا جواب آنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدے منظور کر لئے ہیں۔ ایک کمپنی سے معاہدہ منسوخ بھی کر دیا۔ پوری قوم کو یہ کہانی سنائی جاتی رہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کو نہیں چھیڑا جا سکتا وگرنہ ریاست پاکستان کو عالمی عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا پڑسکتی ہیں۔ کابینہ کی طرف سے...
کراچی: سائٹ ایریا میٹروول سے لاپتا ہونے والے دو کمسن سگے بھائیوں کو کیماڑی سے بازیاب کرالیا گیا جو مدرسے سے وقفے کے دوران گھر میں مارپیٹ کے خوف سے بھاگ گئےتھے۔ ایس ایچ او سائٹ اے پولیس چوہدری جاوید اختر نے میٹروول سے شہری محمد اسلام کے لاپتہ ہونے والے دو بیٹوں 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دونوں بچے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو دوپہر 12 بجے لنچ بریک کے دوان دونوں بچے مدرسے سے گھر آئے اور الماری کا تالا توڑ کر وہاں موجود 15 ہزار روپے نکال کر لاپتا ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی سنائی اور بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل کیسے اسلام قبول کیا تھا۔ شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ جب انہوں نے منصور علی خان جنہیں ٹائیگر پٹودی بھی کہا جاتا تھا، سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں معاشرتی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ منصور پٹودی اور شرمیلا ٹیگور دونوں مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے اور اُس دور میں بین المذاہب شادیوں کا تصور آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا سیف علی خان پٹودی محل کو میوزیم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ ایک انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے اسلام...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2025ء ) 16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری تیار کر لی گئی، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی دکھائی دینے کا امکان ہے ۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے اضافے کا امکان ہے ۔ دیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافے کی توقع کی جارہی ہے...
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی اور پیٹرول کی اوسط قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ مٹی کے تیل کی ایکس...
کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، لیکن تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے بتایا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے اہم اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد ہے، جبکہ دیگر صوبوں میں یہ 1.4 فیصد ہے۔ انہوں نے تھر میں بچوں کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار ہو جائیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کرُوڈ کے سودے 3.50 ڈالر یعنی 4.6 فیصد، بڑھ کر 80.42 ڈالر فی بیرل پرطے پائے جو 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچے ہیں۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 3.57 ڈالر،...
معروف بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگژنڈر نے اسلام قبول کرلیا۔ دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔ ساحل خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ساتھ ہی خدا سے معافی مانگتے ہوئے دعا کی کہ وہ ان کی تمام عبادتیں اور دعائیں قبول کرے۔ View this post on Instagram A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) اداکار کے مداحوں کی جانب سے اسلام قبول کرنے پر ان کی اہلیہ کو مبارکباد...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق دنیا بھر کی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیں اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے، ہمارے مذہبی عقائد بھی ہمیں تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہیں، کانفرنس میں شریک تمام شرکا اور مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دنیا بھر سے آئے ماہرین تعلیم اور سفارتکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کا شکرگزار ہوں،...
شانگلہ(آئی این پی ) بلوچستان کے یو ایم سی سنجدگی میں کول کان حادثے کا شکار ہونے والوں میں بیشتر کانکنوں کی میتیں شانگلہ پہنچا دی گئی، شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے نواحی علاقوں میں قیامت صغریٰ جیسا موحول دیکھاگیا، شانگلہ کے 10 جبکہ دو مقامی کانکن کان کے ملبے دب گئے تھے۔ جمعرات کی شام صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدگی میں کوئلے کے کان میں زہریلی ساندہ گیس پٹنے کے بعد دھماکے سے چھت بیٹھ گئی تھی جس کے نتیجے میں کام کرنے والے 12 مزدور دب گئے تھے جس میں10 کا تعلق ضلع شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے نواہی علاقوں سے ہیںجس میں سے بیشتر کی میت ابائی علاقہ پہنچا دی گئی جہاں...
جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلسنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔ کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔ ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں جیکب آباد میں ولادت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں...
پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
(رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، دسمبر 2024 میں 3.1 بلین ڈالر وصول: وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024 میں ترسیلات زر کا حجم 3.1 بلین ڈالر تک پہنچا، جو نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہمارے اوورسیز پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی جانب سے ملک کی ترقی میں ان کے آہنی عزم کا واضح ثبوت ہے۔ شہباز...