2025-09-18@09:48:54 GMT
تلاش کی گنتی: 4260
«کے تانے بانے کہاں»:
(نئی خبر)
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر کا دن یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ختم کرنے کا عزم کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...
اسلام آباد: پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، تجارت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں چیئرمین پاک-آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن ظفر بختاوری سے بات چیت کر رہے تھے۔ چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا موقع دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع، ثقافت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں اوئے توئے اور گالم گلوچ کا کلچر لانے والے واحد لیڈر ہیں، اور ان کی جماعت کا موجودہ طرزِ عمل سیاسی نہیں بلکہ انتشار پھیلانے والا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ دراصل راہِ فرار ہے کیونکہ ایک طرف وہ الیکشن کمیشن سے کاغذات وصول کرکے تمام پراسیس مکمل کرتے ہیں اور دوسری طرف عدالتوں میں جا پہنچتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ہی ممبران پر اعتماد نہیں، ان کے کئی اراکین ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر میں...
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہر صورت میں عوام کو روٹی کی فراہمی کے بحران سے بچائے گی اور اس ضمن میں تمام اقدامات بروقت کیے جائیں گے۔ وزیر نے یہ بات قومی گندم پالیسی پر ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، جس میں 2025/26 کی گندم پالیسی اور آئندہ برسوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کو عالمی مارکیٹ کے مطابق مناسب قیمت دی جائے گی تاکہ ان کی معاشی حالت مستحکم رہے اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ رانا...
قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون کسی بے گناہ شخص کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس سے دہشتگردوں کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی قوانین کا نفاذ ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کے ایک واقعے کے بعد ایک ہی دن میں قانون تبدیل کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں 8 اگست 2016 کو وکلا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہونے کے باوجود اس کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قانون شکنی کا الزام: انسداد دہشتگردی عدالت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کی ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان کی درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین...
اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے بمباری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بزدلانہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ On behalf of the people and Government of Pakistan as well as on my own behalf, I strongly condemn the unlawful and heinous bombing in Doha by Israeli forces, targeting a residential...
قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور دونوں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے مفید ہے اور اس کے ذریعے سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، تاہم کچھ عناصر کو یہ نظام قبول نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ سسٹم کی بدولت پاکستان میں فیصلہ سازی میں تسلسل اور استحکام آیا ہے، لیکن بدقسمتی سے چند حلقے اس نظام پر تنقید کر کے ذاتی ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں۔ فوج اور حکومت کا تعاون ملک کے لیے سودمند ہے وزیر دفاع نے فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کے امریکا کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور پاک-امریکا تعلقات میں بہتری...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے اس کا عوامی حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ قلعہ سیف اللہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر بندوق اٹھاتے ہیں وہ دین دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح جو قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار...
کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے مزدور اقبال مسیح کی قربانی پورے مزدور طبقے کے لیے ایک پیغام ہے کہ ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن منارٹیز وِنگ کے صدر جناب مشتاق مٹو بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی میں پیش آیا، جہاں صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث مزدور اقبال مسیح جان کی بازی ہار گئے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ مزدور طبقے کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس ختم کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی، لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔ رانا تنویر نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے جو ہوسکا...
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے لکھے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میں کہا گیا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی کو برباد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں بمشکل حالات...
پاکستان کی سینئر اداکارہ اور مقبول فنکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ روبی انعم نے جو کیا وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا۔ انہوں نے لاہور کی تھیٹر انڈسٹری کے فنکاروں کے منفی تاثرات کو تقویت دی ہے۔ حال ہی میں کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں سینئر اداکارہ نے شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے دورانِ انٹرویو حالیہ تنازع پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں اسٹیج کی اداکارہ روبی انعم نے ان پر اور ان کی بڑی بہن و لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ View this post on Instagram A post...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔ میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہتری آرہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معزز ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کا پر تپاک و پر خلوص خیرمقدم کیا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال،توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال اور پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ؐکی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ سپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور اپوزیشن...
نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی۔ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے، اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئی سکالر شپس کا اعلان کیا گیا۔محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔سابق وزیراعظم نے...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ سیلاب متاثرین تک بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری امداد پہنچائی جائے، جس کی وزیراعظم نے یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سینٹرل پنجاب سے ہوتا ہوا ملتان اور جنوبی پنجاب پہنچ چکا ہے، ایسے وقت میں پیپلز پارٹی کے نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا فوکس ہمیشہ عوام کی خدمت پر ہے۔ لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول...
سوئس سیاح پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے محفوظ مقام قرار دیتے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شبیر حسین)سوئس سیاحتی جوڑے، ڈیوڈ سیبر اور نتاشا ہیلر نے پاکستان کے دلکش مناظر، بھرپور ثقافت اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے اپنے سفر کو اپنی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ڈیلی سب نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، جوڑے نے حکومت کی سیاحت نواز پالیسیوں اور موثر ویزا سہولت کی بھی تعریف کی، جو ان کے بقول ملک کو بین الاقوامی سیاحوں کے لیے تیزی سے قابل رسائی بنا رہے ہیں۔سوئٹزرلینڈ سے سائیکل پر سفر شروع کرنے والے ڈیوڈ اور نتاشا نے پورے ایشیا میں اپنی مہم جوئی کے...

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد:قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے،...
پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد آج مظفرگڑھ میں، میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ہماری زرعی معیشت اور کسان بھائیوں کا ہوا ہے، اس مشکل وقت میں ہم سب پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے سیلاب متاثرین لوگوں کا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت اور غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس سب سے...
باجوڑ (ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے باجوڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے شدید متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سعد رفیق نے خاص طور پر ہدایت دی کہ کسی بھی شخص کی تصویر بنانے کی اجازت نہ دی جائے، تاکہ متاثرین کی عزت نفس اور پرائیویسی کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔ اس اقدام کو سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے بھرپور سراہا گیا۔ دورے کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ باجوڑ ایک ایسا علاقہ ہے جو دہشت گردی، جوابی کارروائیوں، سیلاب، غربت، بے روزگاری اور بداعتمادی کے باعث زخم زخم ہے۔...

متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں، رومہ مشتاق مٹو
کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً نشیبی اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے اور ریلیف مشینری ہمہ وقت مستعد ہو۔ میڈیا اور ضلعی ادارے عوامی آگاہی مہم میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی شخص بے خبر یا لاپرواہ نہ رہے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے دن آج سے 1500 برس قبل سرزمینِ مکہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدل دیا اور انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں، رواں سال، پاکستان سمیت پوری دنیا میں سالِ رحمت للعالمین ﷺ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قراردادیں پاس ہوئیں جن کی رو سے نبی مکرم ﷺ کی 1500ویں ولادت باسعادت کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ...
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے جنید انوار چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی جدائی ایسا خلا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت اور شفقت زندگی کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کا دکھ محسوس کرنے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ...
کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنی بیماریوں اور کینسر کے خلاف طویل جدوجہد پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص ان کے لیے زندگی کا سب سے کڑا وقت تھا، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کے کرم اور بیٹی زارا نور عباس کی حوصلہ افزائی نے انہیں ہمت دی اور وہ اس مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔ اسماء عباس نے کہا کہ شروع میں ان کا وزن تیزی سے کم ہو رہا تھا، جس پر خوشی بھی ہوتی تھی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کینسر کی علامت ہے۔ تشخیص میں وقت لگا لیکن بروقت پتہ چلنے پر انہوں نے...
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والدین نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا اور متاثرہ گھروں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔ ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی اور ان کی اہلیہ تور پیکئی یوسفزئی نے بونیر کے علاقے پیر بابا اور پشونی اور اپنے آبائی ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بعد ازاں دونوں سوات بھی گئے جہاں مقامی تقریب میں انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شریک رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملالہ فنڈ کے شریک...
امریکا کے سابق فوجی جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی غرور کے باعث واشنگٹن کا جھکاؤ پاکستان کی طرف بڑھا ہے۔ برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بریگیڈیئر جنرل مارک کیمیٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ خوشگوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان کے زیادہ قریب آ رہا ہے۔ مارک کیمیٹ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہو چکے ہیں، جو بھارت کے لیے سنجیدگی سے...
اسلام آباد: پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے ارادے سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی...
بیجنگ: پیپلزلبریشن آرمی نے کہا ہے کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کا ایک جنگی جہاز حساس علاقے تائیوان کے پانیوں سے گزر رہا تھا، جس کا چینی فورسز نے پیچھا کیا اور اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی خطے کی کمانڈ نے کہا کہ مذکورہ جہاز کینیڈا کا فریگیٹ ویل دے کیوبیک اور آسٹریلیا کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر برسبین تنازع پیدا کرنے اور اشتعال انگیزی میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی فضائی اور بحری فورسز نے دونوں جہازوں کا پیچھا کیا اور خبردار کرتے ہوئے موثر جواب دیا۔ چینی فوج نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی کارروائیاں غلط پیغام...
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ دورے کے دوران 8 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کے معاہدے ہوئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے حقیقی معاہدے ہوئے، اس کو ہم عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔ ان میں سے 600 ملین ڈالرز زراعت ککے شعبے میں ہیں اور 313 ملین ڈالرز میڈیکل کے شعبے میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بقیہ 7 ارب ڈالرز کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو ارلی وارننگ سسٹم کے لیے 2017 سے قرض ملنا شروع ہوا مگر حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں منعقدہ " محفوظ مستقبل؛ آبی وسائل کا موثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی قوم کے سامنے مسائل کا حل بھی رکھتی ہے، حکومت کی جانب سے مسائل کا حل پیش نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات میں گھرتا جا رہا ہے، پانی کے مسئلے جماعت اسلامی کے "ری بلڈ پاکستان " منصوبے کا حصہ بنائیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ منظم طریقے سے قوم کو...
پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدے پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران طے پائے، جسے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداواررانا تنویر حسین نے معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کرے گی۔ کانفرنس کے دوران24 مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدوں میںزرعی مشینری، بیج سازی، اور اسمارٹ ایگریکلچر جیسے منصوبے شامل ہیں۔ معروف چینی کمپنیاں جیسے جی ڈی ایس پی، سانگیانگ اور جِنگ ہوا سیڈ نے پاکستان میں سرمایہ...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے یومِ دفاع پر پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔ جگہ جگہ لگائے گئے بینرز پر کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرنے والے پیغامات درج تھے۔ جن میں پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ یومِ دفاع کے موقع پر وادی بھر میں آویزاں کیے گئے پوسٹروں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ بیان نمایاں تھا کہ ہم بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مقبوضہ جموں و...
6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے،عاطف اکرام شیخ قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت اور عزم سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، صدر ایف پی سی سی آئی اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر...
پاکستان بھر میں یومِ دفاع اور معرکۂ حق کی یاد تازہ کرنے کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے اپنے پیغامات میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ دن 6 ستمبر 1965 کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بناتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ اس موقع پر مختلف ستاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قوم کو یاد دلایا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ پاک فوج نے معرکۂ...
اسلام آباد، لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقد ایک جائزہ اجلاس میں کہی، جس میں بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فلڈ الرٹس سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ صرف ایک بار سفارتی ذرائع سے آگاہی دی گئی، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان ایسی صورتحال میں معلومات کے تبادلے کا کوئی باقاعدہ اور موثر طریقہ کار موجود نہیں۔ ادھر چیئرمین پیپلز...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کی 60 ویں سالگرہ پر بہادر شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم بلاول بھٹو نے قصور کے دورے کے موقعے پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نہایت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس دوران انہوں نے...
وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیرامیر مقام نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع بونیر کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہٰ برکی، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم، اے ڈی وی ریلیف اکرم شاہ، ڈی پی او بونیر سعود خان، صدر مسلم لیگ (ن) ضلع بونیر سالار خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام و مسلم لیگ ن ضلع بونیر کی قیادت بھی موجود تھی۔ امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف...
دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقت ہے، ایسے بیانات سے معاملات کی سنجیدگی کم نہیں ہوتی۔ بھارت کی آبی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بار سیلابی صورتحال میں بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کو تفصیلی اطلاع نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی افغانستان پر 27 اگست کو مبینہ پاکستانی فضائی...
اٹک: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ پی پی ایل کے مطابق ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت نہ صرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ پوٹھوہار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دریافت ارضیاتی، جیو طبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے تجزیوں اور انضمام کا نتیجہ ہے جس سے کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر کھدائی کی دشواریوں پر قابو پایا گیا۔ پی پی ایل نے ڈھوک...

چینی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری پاک-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ وینچرز کے مواقع میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کریں گے اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ ذاتی طور پر دستیاب رہیں گے۔ شہباز شریف نے پاک-چین تعلقات کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہرا، فولاد سے مضبوط...

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی اور بے مثال بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ دوسری پاک چین بزنس ٹو بزنس (B2B) انویسٹمنٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت سی پیک 2.0 کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ مزید پڑھیں: چینی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کیوں اہم ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا محور بی ٹو بی شراکت داری، صنعتی ترقی، علاقائی روابط میں اضافہ اور قراقرم...

چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین...
بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔ یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین دوستی احترام اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...

پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ
پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد() صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برآمدات میں اضافے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھاری امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھارت کی 16ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوں گی،پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے انڈیا کی جگہ امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،پاکستان اس موقع سے صرف اسی صورت فائدہ اٹھا سکتا ہے جب مربوط پالیسی کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز کام کریں،موجودہ معاشی تناظر میں عالمی مارکیٹ پاکستان کو ایک دہائی میں ایک بار ملنے والا موقع فراہم کر رہی ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا...
لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025 انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو 400 روپے جیسی معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی توہین ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کی جانب سے ملنے والے الاؤنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے کا ڈیلی الاؤنس زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی یومیہ دیہاڑی بھی نہیں بنتی، اور قومی کھلاڑیوں کو اس معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی بے قدری اور توہین ہے۔ ان کے مطابق پہلے بھی ڈیلی الاؤنس وقت...
بیجنگ: ایس سی او اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تیانجن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان–چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 پاکستان کی بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا معائنہ بھی کیا اور اسے چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خودکار منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا...
سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: امن و امان صوبائی معاملہ تاہم ضرورت پڑی وفاق مدد فراہم کرے گا، گورنر بلوچستان انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والا حملہ ایک انتہائی دردناک واقعہ تھا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے سیاسی کارکنان کی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ...
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ نہایت کم ہے، تاہم آبادی کے لحاظ سے پاکستان موسمی تغیرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کی فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آج پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔قدرتی آفات اور ان سے ہونے والے نقصانات نے پاکستان کے ترقیاتی عمل اور پھیلائو کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ...

ویرات کوہلی کا بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر پہلی بار اظہار خیال، متاثرین کے لیے کیا پیغام دیا؟
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی آلودگی میں کم ترین حصہ ڈالنے والے ممالک میں ہوتا ہے تاہم آبادی کے اعتبار سے پاکستان موسمی تغیراتی تبدیلیوں کا شکار ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چند برسوں میں موسمیاتی تغیراتی عمل کے باعث پیش آنے والی قدرتی آفات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات نے نہ صرف پاکستان کے ترقیاتی عمل کی رفتار بلکہ ترقیاتی پھیلاؤ کی شرح کو بھی متاثر کیا ہے۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کی فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے منعقد کردہ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...
کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 29 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق اور 29 شہری زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے ہی اختر...
پاکستان اور قازقستان نے تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے میری ٹائم سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دلچسپی ظاہر کی گئی۔ دونوں فریقوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے تفصیلی بات چیت کی، مشترکہ منصوبوں اور تجارتی سہولتوں کے مواقع پر توجہ مرکوز کی۔گوادر کے فری زونز میں ممکنہ شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کراچی اور گوادر بندرگاہوں پر مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا...
تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...

سیاسی مفاد کیلئے دہشتگردی بطور ہتھیار استعمال کرنیوالے ممالک کے بیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے...
بیجنگ : متعدد عالمی سیاست دانوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے انٹرویوز میں کہا ہے کہ تمام ممالک کو تاریخ کو یاد رکھتے ہوئے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا تحفظ کرنا ہوگا اورمل کر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ درحقیقت جاپان کی چین پر بڑے پیمانے پر جارحیت دوسری جنگ عظیم کا حقیقی آغاز تھا۔ یہ تسلیم کیا جانا چاہئے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی طویل مدتی مزاحمت نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور جاپان کو کمزور کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور یہ بالآخر دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپان کی شکست کا سبب بنا ہے۔چین...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...

بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا
بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز تیانجن: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس میں بلوچستان اور کے پی میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا معاملہ اٹھادیا۔ چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار میزبانی اور بھر پور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکر گزار ہوں، ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...

سیاسی مفاد کیلئےدہشتگردی بطورہتھیار استعمال کرنیوالےممالک کےبیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ قریبی شراکت داری دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ بیجنگ میں چین کی معروف مالیاتی کمپنی ہونگتا سیکیورٹیز کے چیئرمین جِنگ فینگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کے بڑھتے اعتماد کو خوش آئند سمجھتا ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ مالیاتی تعاون اور کیپٹل مارکیٹس میں شراکت داری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اشارے دیے ہیں۔...
ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس عاطف اکرام شیخ نے ایس سی او کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس علاقائی ترقی کیلئے تعاون کے فروغ کا سنہری موقع ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سربراہی اجلاس رکن ممالک کیلئے علاقائی رابطوں اور باہمی تجارت کے فروغ ، بیرون ملک کاروبار کو آسان بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس نے کہا کہ شنگھائی تعاون...
سابق کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔ وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے اسٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا...
ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ فریقی سیریز میں حاصل ہونے والی فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں، ہم ان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔ These back-to-back wins are dedicated to everyone affected by the floods in Pakistan. Some people are really struggling and we are praying for safety and strength for all those affected back in Pakistan. ????????❤️ — Mike Hesson (@CoachHesson) August 30, 2025 واضح رہے کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں گزشتہ...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منارٹی ونگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیونٹی نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ کیمپ صرف ایک امدادی مرکز نہیں بلکہ انسانیت...
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف کے کاموں کے دوران ثابت ہوا کہ پنجاب میں مختلف ڈپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے- انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورت حال کا سامنا...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا، متاثرین کے بجلی کے بلوں کی تاریخ میں توسیع بھی دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سیلاب متاثرین کے بجلی بلز کے لیے کسی مدد کا اعلان کر ے گی تو ڈسکوز بل معاف کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے باعث بجلی بحالی کا عمل متاثر ہے، پانی کی سطح کم ہوتے ہی بجلی کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان...