2025-04-25@12:49:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1773

«کے تانے بانے کہاں»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ترقی پانے کے بعد بھی مجھے مسائل کا سامنا رہا، اور ایک مردانہ ماحول میں اپنے لیے جگہ بنائی ہے۔ لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں ثالثی اور تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار ضروری ہے، تنازعات کا بروقت فیصلہ ہونا چاہیے، تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ عدالت جانے سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت تنازعات کے حل کا آخری مقام ہونا چاہیے، مگر ملکی حالات کی وجہ سے عدالت پہلا مقام بن گئی ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات محسن نقوی نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے،ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں منعقد ہونے والے پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور تجارتی وفد کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج  شروع ہوں گے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ  جے یو آئی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی  ہے، جے یو آئی 18 ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں کرے گی۔ بیرونی مداخلت کی بھی راہ ہموار کی جارہی ہے ان...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورت حال تشویش ناک ہے، آرمی چیف خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی سالمیت پر سوالیہ نشان قرار دے دیا اور سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، سمندر پار پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی سالمیت پر سوالیہ نشان قرار دے دیا اور سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، سمندر پار پاکستانی ہمارا فخر ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال تشویش ناک ہے، آرمی چیف خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کے لیے کردار ادا کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کے درمیان پائی جانے والے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے زور دیا کہ جمعیت علمائے اور اسلام اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر اعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں ویمن کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں اتفاق نہیں اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، حالانکہ اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہوتی ہے، اسی وجہ سے ملک میں انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  کے چیئرمین کے دفتر کے دورے میں کہا ہے کہ ملک میں مریضوں کے ڈیٹا کے حوالے سے ایم آر نمبر کا نفاذ کرنے جا رہے ہیں، جس کے تحت ملک میں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت مریض کے میڈیکل ریکارڈ تک رسائی ممکن ہو گی۔ وفاقی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کے دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے ہیلتھ سسٹم میں مریضوں کی میڈیکل ہسٹری کا جامع ڈیٹا موجود نہیں، جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے...
    پشاور:  جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منرلز بل صوبے کے وسائل پر وفاق کی یکطرفہ قبضہ کی کوشش ہے، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہمیں پھر میدان میں جانا ہوگا،فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاق کو خود بھی سوچنا چاہئے آئین کے منافی بل اسمبلی میں نہیں لانا چاہیے، معدنیات پر صوبوں سے قانون پاس کرایا جا رہا ہے، ہمارے مفادات اور وسائل محفوظ ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی جمعیت علمائے اسلام کو قبول نہیں، حکومت کو اپنی غلطیوں پر بھی گریبان میں جھانکنا...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کا کراچی سے چمن ہائی وے کی تعمیر دیرینہ مطالبہ تھا، وفاقی حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے اس جگہ پر ہائی وے کی تعمیر کے تحفے پر شکر گزار ہوں. اس عمل میں ایک ایک پاکستانی کا حصہ ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ شاہراہ سب سے زیادہ مصروف ہوتی ہے، سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے یہاں حادثات بہت زیادہ ہوتے ہیں، لوگوں نے اسے خونی شاہراہ کا نام دے دیا تھا، ہم اسی لیے کہتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ، پارلیمنٹ...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ،...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی...
    وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے میں انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم ترین سطح پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو عوام کے لیے سب سے بڑ ی تکلیف کا باعث بجلی کے بل بنے تھے، جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پچھلی گرمیوں میں نواز شریف کی ہدایت پر...
    ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے ساتھ کشمیر میں نسل کشی کی جارہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ایک خوفناک سلسلہ جاری ہے۔ دانستہ طور پرعالمی فورم پر یہ بات ایجنڈا سے ہٹائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر ہمیں مسئلہ کمشیر کو مزید بہتر انداز میں اٹھانا ہوگا۔   صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا شیری رحمان نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ چولستان سے نکالی جانے والی نہروں پر اگر سندھ کو اعتراض ہے تو یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے پنجاب اور سندھ کے ارکان اسمبلی کو مل کر حل کرنا چاہیے۔ پانی کی تقسیم کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں بلکہ حساب کتاب کا معاملہ ہے کہ کس کو کتنا پانی درکار ہے۔ پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر ہم آپس میں بیٹھ کر بات کریں تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو حل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف منصوبوں کے لیے کنٹریکٹ کرتی ہے اور اب کئی پراجیکٹس بین الاقوامی اداروں اور طاقتوں کے تحت بھی چل رہے...
    بانی پی ٹی آئی کے بجائے کہا کریں کہ جیل میں ملزم تعاون نہیں کرتا، چیف جسٹس کے ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بجائے یہ کہا کریں کہ جیل میں ملزم تعاون نہیں کرتا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ جسمانی ریمانڈ کی پیروی نہیں کی جا رہی، بس جیل میں فوٹوگرامیٹک، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں تعاون نہیں کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں، خلیجی ممالک کی حمایت اور شراکت داری ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ وہ بدھ کو پاک۔خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود، ڈی جی اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کے حکام افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر داخلہ و انسداد سینیٹر محسن نقوی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے، سی پیک خوش حال مستقبل کی ضمانت ہے۔چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے زرعی اسکالر شپ پروگرام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، انہوں نے اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت...
      اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے اہم تجاویز دیدیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیک آف کے موقع پر آنے والا بجٹ مستقبل کا روڈ میپ طے کریگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، گردشی قرضوں کی صورت میں ایک پہاڑ کھڑا ہے جس کا فوری حل ناگزیر ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سولر پالیسی حکومت اور صارفین دونوں کے مفاد میں ہونی چاہیے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کو بجٹ میں شامل کیا جائے، معاشی دبائومیں کمی کیلئے قرضوں پر سود کو ایک مخصوص مدت کیلئے...
    ایک امریکی اخبار  نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے  کہ افغانستان سے آنے والے امریکی ہتھیاروں سے پاکستان کے استحکام کو خطرہ ہے۔ اخبار نے رپورٹ کیا کہ جنوری 2018 میں ایک امریکی ’’ ایم فور اے ون‘‘ رائفل افغانستان بھیجی گئی تھی لیکن یہ حال ہی میں ایک مسلح حملے میں استعمال ہونے کے بعد پاکستان میں پہنچ گئی۔ یہ رائفل امریکی فوجی سازوسامان کا حصہ تھی جسے 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد افغان فورسز نے ترک کر دیا تھا۔ اخبار نے مزید کہا کہ ان میں سے بہت سے ہتھیار پاکستان میں باغیوں کے ہاتھ میں پہنچ چکے ہیں جو وہاں تشدد میں اضافے میں معاون ہیں اور علاقائی استحکام پر افغانستان میں امریکی جنگ...
    سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت  کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی  2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی طور پر ریورسل  ہونے والا ہے۔ پاکستان  میں کاپر نکل آیا ہے،دوہفتوں میں ایسی خبرآئے گی جو کسی نے چالیس،پینتالیس برسوں میں نہیں سنی ہوگی۔ایم...
    شکاگو(نیوز ڈیسک) پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے بچوں کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ نوید انور نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرین چینل کی بحالی، میڈیکل و پروفیشنل تعلیم میں کوٹہ، اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے الگ عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر قرار دینا ایک مثبت اور درست سمت کی پیش رفت ہے۔...
      موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی دھماکے کی مذمت بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔انہوں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت...
    اسلام آباد: وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے، ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹا مختص کرنے کا اعلان کردیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیورسٹیز میں ان کے بچوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا اسی طرح میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1185159252803290/?rdid=QJ3hpk6zsI9UZOCq&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F15yeskFDGX%2F انہوں نے کہا کہ مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ڈالر کی ترسیلات...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان کردیا،ان کاکہناہے کہ   وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، آرمی چیف کی زبان پر وہی ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، آرمی چیف سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، وطن کی خاطر خون دینے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اللہ قرآن میں کہتا ہے شہیدوں کو مردہ نہ کہو، ان کے خلاف برطانیہ میں زہر اگلا جاتا ہے۔ سمندرپار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، دنیا...
    پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار پام سنڈے کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث خواتین اور بچوں...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کردیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کہتے ہیں انہوں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا نہیں کہا، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور نے اجازت مانگی تو ان سے کہا اگر ڈیل کرنی ہوتی تو دو سال پہلے ہی کرلیتے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے سات دن بعد ملاقات کا موقع ملتا ہے جس کو موقع ملے وہ ملاقات کرے، پارٹی میں ملاقاتوں کو لے کر ڈسپلن کی کوئی کاروائی...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں...
    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی  ٹیم ملتان سلطانز میں شامل آل راؤنڈر اسامہ میر  دسویں ایڈیشن می  بولنگ،  بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی نمایاں کردار  دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسامہ میر نے کہا کہ ’پی ایس ایل کیلئے اچھی تیاریاں ہوئی ہیں، ٹیم نے کراچی کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی ہے، امید ہے کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے‘۔جب اسامہ میر سے پوچھا گیا کہ پچھلے 3  مسلسل فائنل ہارنے کے بعد اس بار  کامیابی کیلئے ملتان سلطانز کو کیا مختلف کرنا ہوگا ؟  اس کے جواب میں  اسامہ میر نے کہا کہ ’ اس بار فائنل میں آئے تو پہلی کوشش ہوگی کہ میچ آخری گیند تک نہ جائے،...
    اسلام آباد میں چیف جسٹس سے ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے الگ الگ ملاقات کی۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے دونوں معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا۔ چیف جسٹس نے پاکستان، ترکیے اور ایران کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے تینوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات ہیں، پاک ترک عدالتی روابط کو ضلعی عدلیہ تک بھی توسیع دی جائے۔ اعلامیہ کے مطابق سفیر نذیر اوغلو نے ترک آئینی عدالت کے چیئرمین کی طرف سے نیک...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہو گا۔ صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے۔ ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی...
    پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معیارات پر عمل درآمد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کی مدد لیں گے، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کے اقدامات قابل تعریف ہیں انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مالیاتی حب ہے، صوبائی حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے اور کے فور منصوبے پر کام کرے۔ پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اڑان پاکستان پروگرام پر عمل درآمد پر بات...
    مستونگ میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ بلوچستان قوم کے بعد، بیس سالوں تک ہزارہ قوم دہشتگردی کا شکار رہی۔ جب تک ہم اکھٹے ہوکر جدوجہد نہیں کرتے، بلوچستان کے عوام کا استحصال کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا ماضی میں استحصال کیا گیا، جو ابھی تک جاری ہے۔ صوبے میں بلوچ اور ہزارہ قوم کا قتل عام کیا گیا۔ ہمیں مل کر مظلوموں کی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ہمارے اوپر پر ایسے لوگوں کو مسلط...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، نمائندہ خصوصی افغانستان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ...
    فوٹو: فائل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 26 نومبر کی ٹھکائی کے بعد اب اسلام آباد نہیں آئیں گے۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی جماعت یا گروہ کو نظام حکومت معطل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی کی ذات کی وجہ سے نہیں رکتے، امریکا کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط اور قائم و دائم ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ آنے کے بعد بھی کئی وفود پاکستان آچکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا، شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ...
    کرتار پور/نارووال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ بیساکھی کے تہوار پر کرتار پور راہداری و گوردوارہ صاحب کے دورے کے موقع پر زیرو پوائنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ  محسن نقوی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ امریکی گانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ کرتار پور آکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں کہ وہ ہمیں کرتار پور لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کرتار پور آکر  بہت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایوان فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، فلسطین ہو یا کشمیر، بارود سے ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، نہ ہسپتال نہ ہی ایمبولینس اور نہ ہی امدادی کارکن محفوظ ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ فلسطین میں ہسپتالوں اور رفاہی اداروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی فلسطین کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی کی جائے اور وہاں ڈھائے جانے والے مظالم روکے جائیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ قومی اسمبلی نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے قرارداد پر حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے دستخط موجود ہیں قرارداد وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔ قرارداد وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فلسطین...
    قومی اسمبلی میں غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایوان فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، فلسطین ہو یا کشمیر، بارود سے ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، نہ اسپتال نہ ہی ایمبولینس اور نہ ہی امدادی کارکن محفوظ ہیں۔ ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ...
    پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلی سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی...
    اسلام آباد:  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایاکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اپریل 2025ء) امریکی کانگریس کے وفد نے اتوار کے روز کئی اہم پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کی اور پاکستانی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے ان کے اہم کردار کی تعریف کی۔ امریکی کانگریس کے ارکان نے سول اور فوجی قیادت دونوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران ملک کی زبردست دفاعی حکمت علمی کو سراہا۔ امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین کی قیادت میں وفد نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس وفد میں برگمین کے علاوہ تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور امریکہ: معدنیات کے شعبے میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فتنے کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو سکتی،حکومت کسی اصول پر کمپرومائز نہیں کریگی،کسی کو اگر بات چیت کرنا ہے تو اس کیلئے پہلے سرنڈرکرنا ہوگا، کسی کوسزا ہوئی ہے توہم کیا کرسکتے ہیں، جن لوگوں نے نو مئی کے واقعات کئے وہ اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ اپنے ہی ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سیاست کرنی ہے تو پاکستان جاکرکرے۔ حکومت کسی اصول پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ہےجو کہ ملک کی معیشت کے لئے ایک بڑا تعاون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اوورسیز پاکستانیز کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب تک 2500 سے زیادہ پاکستانی طلبا کو پی ایچ ڈی کے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے ، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے مل کر مضبوط اور عظیم بنانا ہے۔(جاری ہے) پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ  دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو...
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز  کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں  کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے،  وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون  آگے بڑھانے پر  گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  محسن نقوی نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن ناصرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کئے ہیں۔ ترقی کرتا ہوا، خوشحالی کی طرف تیزی سے  گامزن پاکستان انشاء اللہ ہماری منزل ہے۔ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دورہِ بیلاروس اچھا رہا۔ بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بیلاروس میں بننے والی زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔ بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے جیک برگ مین کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں تھومس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔ ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور سٹرٹیجک مفادات پر مبنی راوبط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان پاک فوج...
    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ واقعے پر ایران سے رابطے میں ہیں، مکمل...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 21 سے 27 اپریل تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو سے بچاؤ ویکسین سے ہی ممکن ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہرطبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر پولیو کی وجہ سے بچہ معذور ہوگیا تو پوری دنیا میں اس کا علاج نہیں ہے، کینسر کا علاج ہے، لیکن پولیو کا علاج نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو ختم ہوگیا، پاکستان اور افغانستان میں ختم نہیں ہوا، پاکستان میں...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں گزشتہ روز اوپنر صائم ایوب اور فاسٹ بولر محمد عامر کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اب صائم ایوب کی جانب سے پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں محمد عامر کیساتھ گراؤنڈ میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ صائم ایوب، محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے گئے مگر وہ شاٹ نہ کھیل سکے اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میچ کے بعد پشاور زلمی کے کھلاڑی صائم ایوب نے پریس کانفرنس کی جہاں صحافی نے ان سے پوچھا کہ...
    امریکہ کی جانب سے ممکنہ اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی ماحول میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر پاکستان نے محتاط مؤقف اپنایا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ان اقدامات کے جواب میں کسی قسم کا تجارتی ردعمل دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔  محمد اورنگزیب نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں سے ضرور پریشانی ہے کیونکہ صورتحال غیریقینی ہے، اس لئے اس وقت پاکستان کا مؤقف جارحانہ نہیں بلکہ تدبر اور حکمت عملی پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس بات پر غور کرنے کا ہے کہ ہم اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ...
    پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری...
    تہران اور اسلام آباد نے سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے نے دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک بار پھر اس مشترکہ خطرے کے خلاف مل کر کام کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایرانی سفارتخانے نے سخت مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے ”غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح کارروائی“ قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ایک دیرینہ خطرہ ہے جس کے پیچھے بین الاقوامی دہشتگرد اور مقامی غدار عناصر شامل ہیں۔ ایرانی سفارتخانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) شمالی پاکستان میں سارا سال برف کی سفید چادر سے ڈھکے رہنے بلند و بالا پہاڑوں کے وادیوں میں رہائش پذیر اور پانی کی کمی سے دوچار کسانوں نے اپنے آئس ٹاور یا برفانی ستون تعمیر کر لیے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سردیوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور برف باری میں کمی کی وجہ سے گلگت بلتستان کو اب پانی کی قلت کا مسئلہ درپیش ہے۔ آن لائن مدد کی تلاش یہ علاقہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کا مسکن بھی ہے۔ قراقرم کے پہاڑی سلسلے کے سائے میں وادی اسکردو کے کسانوں نے 2,600 میٹر (8,200 فٹ) تک کی بلندی پر اپنے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پریشان کن ضرور ہے مگر معاملے کے حل کیلئے بات چیت کریں گے۔ سب کو نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ آگے بڑھنے کےلائحہ عمل پر غور کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نے کہا ہے کہ یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے، میرے خیال میں اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے امریکی ٹیرف پر کوئی جوابی اقدام نہیں اٹھائیں...
    ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ انتہائی دکھ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ خبر درست ہے۔ فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں، ایرانی پولیس واقعہ کے ذمہ دار دہشتگردوں میں سے ہر ایک کو تلاش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے ایران میں پنجابی مزدوروں کے قتل عام کی تصدیق کر دی گئی۔  ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انتہائی دکھ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ خبر درست ہے۔ ترجمان ایرانی سفارتخانہ نے کہا کہ فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے بھی رابطے...
    ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 پاکستانی شہریوں کے بے دردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم اس افسوسناک واقعے سے آگاہ ہیں اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا...
    سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس مینز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت، تجارت اور سرمایہ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، اس موقع پر امن و امان، انسداد دہشتگردی اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا، امریکی وفد نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو خوب سراہا۔ ملاقات میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں...
    مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں نے بی این پی کے رہنما اختر مینگل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے جائز مسائل حل کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں۔ ن لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے جو عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اختر مینگل کے حالیہ بیانات احسان فراموشی کے برابر ہیں۔ ن لیگ بلوچستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی ضد کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہورہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کی ضد نہیں مانے گی، ضد پر مطالبات منظور نہیں ہوتے۔ Post Views: 1
    واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے  سے وضاحت  کی  ہے کہ امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق   امریکہ کی جانب سے وضاحتی بیان  میں بتایا گیا کہ54 طلبا شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، انہیں طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی۔امریکا نے فل برائٹ پروگرام کی بندش کی اطلاعات بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ دنیا بھر میں اپنے تعلیمی ایکسچینج پروگراموں کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق بنایا جا سکے۔ سعودی عرب،  ریاض اور مضافات میں ریت کا...
    پسرور(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال  نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کے دورے بیلاروس کے اچھے نتائج آئیں گے۔ جو معاہدے ہوئے ہیں اس سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گے۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں کوئی بھی...
    کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے خطوط میں لکھا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ہندوستان کو ایک بڑھتی ہوئی اکثریتی لہر کا سامنا ہے جس سے اسکی تکثیریت اور تنوع کی بنیادی اقدار کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وقف ترمیمی قانون کے خلاف مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کے "جرات مندانہ اور اصولی موقف" کے لئے شکریہ ادا کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے ایم کے اسٹالن اور کرناٹک کے سدارامیا کو خطوط لکھ کر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔ گورنر ہاس میں آج وہ تمام افراد موجود ہیں، جن کے گھر والے ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی جان کا معاوضہ کوئی پیسہ، پلاٹ یا کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ جن کے پیارے حادثات میں چلے گئے، ان کے آنسو نہیں رک رہے ۔ آج میں بڑے افسوس کے ساتھ بات کر رہا ہوں کہ کراچی اور سندھ میں قانون پر عمل درآمد...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، 18 ویں ترمیم کے باوجود ایس آئی ایف سی اور اپیکس کمیٹی کو استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سڑکیں بند کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آٹھ فروری 2024 کو ملک میں الیکشن نہیں ہوئے، بلکہ اسمبلی کی بولیاں لگائی گئیں اور بدترین دھاندلی کی گئی۔ موجودہ اسمبلیوں کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، 18 ویں ترمیم کے باوجود ایس آئی ایف سی اور اپیکس کمیٹی کو استعمال کیا جارہا ہے۔ اگر ہماری معدنیات نکالنی ہیں تو چار صوبوں کو مطمئن کرنا ہوگا۔ ملک کو بچانے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے چائنہ ڈونکی انڈسٹری کے وائس پریذیڈنٹ زاہو فی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان میں ڈونکی بریڈنگ کے لیے سازگار ماحول موجود ہیں۔(جاری ہے) رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈونکی فارم کے قیام کی اجازت قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دی جائے گی،پاکستان میں موجود مقامی نسل کی بریڈنگ متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی ڈونکی انڈسٹری کو گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی،گوادر میں ڈونکی سلاٹر ہاؤس اور ایکسپورٹ سہولیات قائم کی...
    وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا وکلاء کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابقہ اور موجودہ چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں، انہوں نے وکلاء کے لیے قانون کے مطابق فیصلے کیے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، میں نے کبھی کسی بار سے بیک ڈور سے حمایت حاصل نہیں کی۔ پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا، اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کر رہا ہے جس سے پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں کام کرنے والے عملے کی ملازمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس عملے کی مجموعی تعداد 2600 ہے عملے میں کمی کی وجہ فنڈنگ میں ہونے والی وہ سخت کٹوتیاں ہیں جن کے نتیجے میں ادارے کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے ایک خط میں کہاگیا ہے کہ انسانی امداد سے وابستہ برادری پہلے ہی وسائل کی کمی، حد سے زیادہ دباﺅ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انٹر پینیور وآرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ آرگینک زراعت زمین ، پانی اور ہوا کو آلودہ نہیں کرتی اس لئے ماحولیاتی توازن کے لئے آرگینک زراعت کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جانا چاہیے ، پاکستان میں بھی آرگینک خوراک کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے ، طلب کے ساتھ رسد میں اضافے سے اس کی قیمتیں مناسب سطح پر آئیں گی ۔ اپنے بیان میں نجم مزاری نے کہا کہ آرگینک خوراک ، مصنوعات اور جڑی بوٹیوں کی عالمی معیارکی سرٹیفکیشن اور پیکنگ کے ذریعے دنیا میں ’’میڈ اِن پاکستان‘‘...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ پاکستانی شہریوں‌کو پاسپورٹ بلاک کردیئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے...
    امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔ فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔ یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے اپنے حالیہ دورے کے بعد پاکستان کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی) کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے بیلاروس کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف بیلاروس کوی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ باہنر پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ پریس کانفرنس...
    ویب ڈیسک:دورہ امریکا میں خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے، بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔ سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنے جاتے تو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج پیشرفت سامنے آئی ہے۔صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کورونا وائرس کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت تاحال انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں، وہ مزید ایک سے 2 دن اسپتال میں رہیں گے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی ہے۔