2025-11-04@11:15:55 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1606				 
                «کے عزائم پورے نہیں»:
(نئی خبر)
	 کوئٹہ:  بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کے مطابق یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ بسیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، جن میں ایئر کنڈیشنڈ سسٹم، آرام دہ سیٹیں، سیکورٹی کیمرے اور ماحول دوست...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے یرغمال 25 افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کردی۔ ہائیکورٹ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو یرغمال بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عملدرآمد رپورٹ جسٹس حسن اکبر کی عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق تمام یرغمال افراد کو علی اصغر جمالی کی زمین سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مین وار اسٹاپ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد میں کارروائی کی۔ یرغمالیوں کو جبری مشقت کے لیے 2 سال سے قید میں رکھا گیا تھا۔ جسٹس حسن اکبر نے دونوں اضلاع  کی پولیس کی  کارکردگی کو سراہا۔ عدالت نے پولیس حکام کو 3 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔...
	پاکستان میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا، ہندو برادری کا ماننا ہے کہ اس دن ہم محبت کا پیغام دیتے ہیں اور پیار اور محبت کے ساتھ آگے بڑھنے کا وعدی کرتے ہیں۔ کراچی میں موجود ہندو برادری نے اس بار دیوالی بھرپور طریقے سے منائی کیوں کہ حکومت سندھ کی جانب سے انہیں دو دن کی چھٹی دی گئی تھی، اس دن ہندو برادری نے جہاں آتش بازی اور عبادات ادا کیں، وہیں رنگولی سے اپنے گھروں کو سجایا گیا۔ دیوالی میں خواتین کھانوں اور رنگولی پر توجہ دیتی ہیں تو دوسری جانب نوجوان آتش بازی کرتے دیکھائی دیتے ہیں، یہ تہوار رات کو منایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ...
	پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے  ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
	 پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرانے کی رپورٹ مانگ لی۔ گورنر نے کہا کہ گاڑیاں ٹھیک تھیں تو حکومت کو رکھنی چاہئے تھیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے  جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ  کے  متحمل نہیں ہو سکتے۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزراء استعمال کرتے تھے۔ افسوس کی بات...
	 عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور  پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے  پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی انتظامیہ اگر یہ سمجھتی ہے کہ جماعت اسلامی کے چیئرمین اور کارکنان کو گرفتار کر کے تحریک کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، اور اگر کسی نے راستہ روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمے داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عاید ہوگی۔کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں سے پورا بل وصول کرتی ہے لیکن انہیں اندھیروں اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھتی ہے۔ کے الیکٹرک...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 104.940 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 79,324 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 75.171 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 17.151بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.228 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 3.192 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.738 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 999.002 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کیمالیت 621.358 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 612.387 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 507.835 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت...
	سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جب کہ کراچی ڈویژن سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بن کر سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک ڈینگی کے920 مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں صرف اکتوبر کے مہینے میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں صورتحال سنگین: اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کراچی ہے، جہاں 124 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیگر شہروں میں حیدرآباد سے 82، میرپورخاص سے 58، سکھر سے 9، شہید بینظیرآباد سے 2 اور لاڑکانہ سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔ انسدادِ ڈینگی مہم تیز: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو...
	 لاہور:  قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو ایک اور بڑا دھچکا، اندرون و بیرون ملک جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب بوئنگ، ایئر بس اور اے ٹی آر کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ گراؤنڈ کر دیے گئے۔ تقریباً 9 ماہ میں 90 حادثات صرف پی آئی اے کے مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے پیش آئے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور فضائی آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچانے میں گھنٹوں تاخیر بھی ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں کے ٹکرانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی...
	 فائل فوٹو خیرپور سٹی کے ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 67 کروڑ 60 لاکھ خواتین ایسے علاقوں میں رہ رہی تھیں جو مہلک تنازعات کا شکار یا ان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہیں اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد ایسی سب سے بڑی تعداد ہے۔'خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اس ایجنڈے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی منظوری کو 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ قرارداد صدی کے آغاز میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی جس کی بدولت تنازعات کی روک تھام اور امن عمل میں خواتین...
	کراچی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ آئی ایس ڈی اے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	خیبرپختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صوبائی وزرا تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تاہم سابق وزرا آج بھی اسمبلی سرکاری گاڑیوں میں آرہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب بھی سابق وزراء سرکاری گھروں میں رہائش اختیار نہیں کیے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ماہ تک صوبے میں امن و امان پر بحث کی، جس کے بعد ایوان کی ایک کمیٹی بنی وزیراعلی اس کے رکن ہیں اس کا اجلاس بلایا جائے، ایوان کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور...
	حکومت نے قومی گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گندم کی خریداری 40 کلوگرام کے حساب سے 3,500 روپے کی مقررہ قیمت پر کی جائے گی۔ یہ منظوری وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کی تیاری کے دوران وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ فریقین سے تفصیلی مشاورت کی، جن میں صوبائی حکومتیں، کسان تنظیمیں، صنعت کار اور زراعت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ انہوں...
	 ہانگ کانگ میں ترکش کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا جس سے طیارے کے عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔  خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ صبح 3:50 پر اس وقت پیش آیا جب بوئنگ 747 ماڈل کا طیارہ رن وے 07ایل پر لینڈ کر رہا تھا۔ طیارہ اچانک بائیں طرف پھسلا اور سیکیورٹی گاڑی سے ٹکرا گیا، جو ایئرپورٹ کے قریب رن وے کے گرد معمول کے گشت پر تھی۔ گاڑی میں موجود دونوں سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، ایک کی موت موقع پر اور دوسرے کی اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی۔ اس حادثے میں طیارے کے چار رکنی عملے کو بچا لیا گیا، اور طیارہ جزوی طور پر...
	سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-14 خیرپور (جسارت نیوز ) 2022 میں ہونے والی برسات میں کیا جانے والا سروئے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی متاثرہ سینکڑوں افراد چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر افسران کی بے حسی افسران کی جانب سے رشوت لینے کا جنون متاثرہ خاندان بد دعائیں دینے لگے درجنوں دیہات سرسوں کے رحم وکرم پر سرسوں میں کرہشن کے خدشات ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اس سلسلے میں کنگری صوبو دیرو گمبٹ ٹھری میرواہ اور خیرپور میں 2022 میں ہونے والی تباہ کن برسات میں جانی ومالی نقصانات کا سروئے سرسوں نامی تنظیم نے کیا تھا خیرپور میں مختیار کار تپیداروں نے منظور نظر افراد کے لاکھوں روپے منظور کرائے جو کھاتے پیتے گھرانے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اوسطاً رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان ٹویٹ کرتے ہیں، ان کی ذہنی صحت دن کے وقت پوسٹ کرنے والوں کے مقابلے میں “نمایاں طور پر کمزور” پائی گئی۔یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین کی قیادت میں شائع ہونے والے اس مطالعے کے مطابق، رات کو ٹویٹ کرنے کی عادت ذہنی صحت میں آنے والے فرق میں تقریباً 2 فیصد زیادہ خلل ڈالتی ہے۔محققین نے یہ بھی پایا کہ رات کو ٹویٹ کرنے کا تعلق ڈپریشن اور بے چینی سے ہے، لیکن یہ تعلق نسبتاً کمزور تھا۔ٹیم نے واضح کیا کہ رات کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے نیند متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ لوگ بیدار رہ کر پوسٹ...
	اسلام ٹائمز: کرم کے سرحدی علاقوں، تری منگل، بغدے، خرلاچی، شنہ درگہ (جھنڈو سر) اور شورکی بارڈر پر جھڑپیں سامنے آرہی ہیں۔ پہلے دن حملے میں دو مقامات پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر رات کو حملہ ہوا۔ ایک تری کے علاقے میں، دوسرا مالی خیل کے علاقے میں واقع تھا۔ تری کے قریب چیک پوسٹ میں 7 فوجی جان بحق ہوئے، جبکہ جھنڈو سر مالی خیل چیک پوسٹ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔ تاہم مقامی رضاکاروں کی فوری امداد پر دونوں چیک پوسٹوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔ تحریر: ایس این حسینی  وطن عزیز پاکستان کے مغربی بارڈر پر گذشتہ ایک ہفتے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ جگہ جگہ جھڑپوں...
	  لاہور:   پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جب کہ فضائی معیار بھی خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اسموگ نگرانی اور پیشگی نظام کی تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال آج دوپہر 12 بجے تک تشویشناک حد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت سے چلنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے باعث لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 185 تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران شام کے اوقات میں فضائی آلودگی میں عارضی اضافہ متوقع ہے، تاہم ای...
	بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پروین بابي اپنی خوبصورتی اور جرات مندانہ کرداروں کے لیے یاد کی جاتی ہیں، مگر ان کی زندگی کا آخری حصہ تنہائی اور ذہنی بیماری سے جڑا ایک دردناک باب بن گیا۔ اداکارہ کو زندگی کے آخری برسوں میں یہ یقین ہو گیا تھا کہ امریکی ایف بی آئی ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے کھانے اور میک اپ میں زہر یا کوئی خطرناک چیز ملائی جا رہی ہے۔ اداکارہ پوجا بیدی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کبیر بیدی ایک وقت میں پروین بابي کے قریبی دوست تھے۔ پوجا نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں بعد پروین سے ملنے گئیں...
	وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور سمیت پورے پنجاب میں اسموگ سے بچاؤ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں جب کہ  لاہور مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں ہے اور اتوار کو اوسط 'اے کیو آئی' 195 سے 210 رہے گا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کے پیش نظر لاہور میں اتوار کو سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں، ماحولیاتی تحفظ کی فورس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اینٹی اسموگ آپریشن میں مصروف ہے،  اتوار کے دن ہوا کی رفتار ایک سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری کے مطابق عوام ماسک استعمال کریں، چھوٹے بچوں اور بوڑھوں کو باہر نہ لے کر جائیں، دوپہر کے وقت درجہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے تقریباً 80 فیصد غریب افراد (88 کروڑ 70 لاکھ لوگ )ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو شدید گرمی، سیلاب اور دیگر موسمیاتی خطرات سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی ) اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والی کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس سے قبل جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پہلی بار کثیر جہتی غربت اور موسمیاتی خطرات کے ڈیٹا کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا...
	—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
	اسلام آباد میں ’ریس وارز پاکستان‘ کے نام سے موٹر اسپورٹس ایونٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسلام آباد کے پرفضا مقام شکرپڑیاں کے پریڑ گراؤنڈ میں اس یونٹ کے پہلے روز’ہیڈ ٹو ہیڈ‘ ریس میں ملک بھر سے موٹر اسپورٹس کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟  ہیڈ ٹو ہیڈ ریس میں ایک وقت میں 2 ڈرائیورز کو 2 مختلف ٹریک دیئے جاتے ہیں۔2 مرتبہ ٹریک مکمل کرکے فنش لائن عبور کرنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔ دوسرے روز’ ڈرفٹنگ‘ اور تیسرے روز’ڈریگ ریس‘ کے ایونٹس شیڈول ہیں۔’ریس وارز پاکستان‘ میں مجموعی طور پر 320گاڑیاں شریک ہیں۔ ایونٹ میں آنے والے شائقین کے لیے مختلف فوڈ اسٹالز...
	مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک-افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان و افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر مستقل قواعد وضع کرنا ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاک-افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مد و جزر کے باوجود سرحد کے دونوں طرف یکساں ثقافت اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں، اس لیے باہمی معاملات میں سمجھداری لازم ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے واضح...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-16 جسارت نیوز
	سندھ ہائیکورٹ: فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلبی کا معاملہ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے رپورٹ طلب
	سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف این سی سی آئی اے کن الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے؟ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت 550 افراد پر مقدمہ درج، کراچی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب نہیں کر سکتی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پہلے ایف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے جون 2023 ء میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کرتے ہوئے بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے بارے میں حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران ٹائٹن میں ہونے والا دھماکا ناقص انجینئرنگ کے باعث ہوا۔ این ٹی ایس بی کی حتمی رپورٹ میں جون 2023 کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ پر روشنی ڈالی گئی جس میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سمیت 5 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائٹن کو بنانے...
	1۔ تصویر کی الٹی سرچ کریں: گوگل ایمیج سرچ یا دیگر ریورس امیج ٹولز سے دیکھیں کہ تصویر پہلے سے کہیں شائع تو نہیں ہوئی۔ 2۔ میٹا ڈیٹا چیک کریں: اگر ممکن ہو تو EXIF/پوسٹ میٹا ڈیٹا نکالیں مگر یاد رکھیں کہ بہت سی سوشل پوسٹس میں میٹا ڈیٹا ہٹا دیا جاتا ہے۔ 3۔ ویڈیو/امیج کا فریم بائے فریم تجزیہ: اے آئی ساختہ تصاویر یا ویڈیوز میں غیر فطری کنارے، روشنی کی بے قاعدگیاں یا متضاد شفافیت ہو سکتی ہے۔ 4۔ اصل سورس تلاش کریں: پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ کی تاریخ، پیٹرن اور پہلے کے مواد کو دیکھیں—نئے یا مشتبہ اکاؤنٹس اکثر پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ 5۔ متعدد آزاد ذرائع سے تصدیق کریں: یا تو سرکاری اعلامیے،...
	ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی  رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔  اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی۔  رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں، یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان...
	افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئےاقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں،یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی...
	 انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔  امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر اور مرکز ابے پورا شہر سے 200کلومیٹر دور تھا۔  زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
	ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘ اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع...
	حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)بدھ کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی رہی ۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے کم ہوکر 281.25روپے اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے گھٹ کر 282.15 روپے رہ گیا۔ کامرس رپورٹر گلزار
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج جاری کر دیئے جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔نتائج کے مطابق 15 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 387 امیدوار فائنل کوالیفائی کرگئے، کل 15 ہزار 602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی، 397 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔مجموعی طور پر 387 امیدوار وائیوا کے بعد فائنل کوالیفائی کر گئے، فائنل کامیاب امیدواروں میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔مجموعی کامیابی کی شرح 2.48 فیصد رہی، کل 229 کامیاب امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، تقرری کیلئے سفارش کردہ امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔پہلی پوزیشن محمد شافع...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز،  دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔   لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ...
	سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف مختلف سیکٹرز میں بھرپور جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کئی ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کے شدید جواب کے سامنے افغان طالبان پسپا، بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا کارروائیوں کے دوران کئی طالبان جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ افغان طالبان کو جانی اور مالی دونوں لحاظ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) مسلسل پانچویں سال پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر قرار دیا گیا ہے، یہ درجہ بندی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں کی گئی ہے، جو دنیا کے 199 پاسپورٹس کو اس بنیاد پر ترتیب دیتا ہے کہ ان کے حاملین کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ فہرست میں یمن کے ساتھ 103 ویں نمبر پر ہے جبکہ اس سے نیچے صرف عراقی پاسپورٹ 104 ویں، شامی 105 ویں اور افغانستان کا پاسپورٹ 106 نمبر پر ہے۔درجہ بندی کے مطابق پاکستان اور یمن کے شہری صرف 33 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے اکتوبر تا دسمبر 2025 انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہری 189 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین مشترکہ طور پر...
	اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔  لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
	 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے  درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔  درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں جنہیں سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض نیلام نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ میں نے استعفا 8 اکتوبر کو دیا ہے، جمہوری عمل کا مذاق نہ اُڑایا جائے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا‘صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مسئلے کا حل ہے۔ ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں‘ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جو اقدامات کیے وہ سب ریکارڈ پر ہیں، حکومت اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب وہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم آئے تو صرف 15 دن کی تنخواہیں تھیں‘ اپوزیشن کو فنڈ نہ دینے...
	ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی، بیریز اور خشک میوہ جات جیسی چکنائی سے بھرپور غذائیں الزائمرز کے خطرے میں مبتلا افراد کی دماغی صحت کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف مشوری کے محققین کے مطابق اس طرح کی چکنائی سے بھرپور اور کم کارب کی غذا (جس کو کیٹوجینک غذا کہا جاتا ہے) الزائمرز کے خطرے میں مبتلا افراد کی خراب ہوتی دماغی کارکردگی کی رفتار کو کم یا روک سکتی ہے۔ جرنل نیورو کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آیا یہ غذا APOE4 جین کے ساتھ پیدا ہونے والے افراد کو خاص فوائد پہنچاتی ہے یا نہیں۔ یہ جین زندگی کے بعد کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 کی سکیورٹی اور سافٹ ویئر سپورٹ 14 اکتوبر 2025 سے ختم ہو جائے گی۔ اس تاریخ کے بعد اس او ایس کے لیے آفیشل اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گے، البتہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 کو استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ونڈوز 10 جولائی 2015 میں متعارف ہوا تھا اور اب ایک دہائی کے بعد کمپنی اس کی زندگی باضابطہ طور پر ختم کر رہی ہے۔ اس وقت تقریباً 43 فیصد ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ ڈیوائسز ابھی بھی ونڈوز 10 پر چل رہی ہیں۔صارفین کے سامنے تین بنیادی راستے ہیں: اگر آپ کی ڈیوائس اہل ہو تو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کر لیں، ورنہ نیا کمپیوٹر...
	پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا میں سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر موجود غیر مشابہ دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفے واپس کر دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر کو 8 اور 11 اکتوبر 2025 کو وزیرِاعلیٰ کے دفتر سے 2 استعفے موصول ہوئے، جن پر دستخط مختلف اور غیر مشابہ پائے گئے۔اس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ کو 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ استعفوں کی اصل حیثیت کی تصدیق کی جا سکے۔  عمران خان کے نامزد امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کروں گا، علی امین گنڈاپور  فیصل کریم...
	پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وانا (صباح نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں رواں سال خسرہ کے 850 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بیشتر خسرہ کیسز ویکسین نہ لگوانے کے باعث سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ صوبے بھر میں دسمبر میں انسداد خسرہ ویکسینیشن مہم شروع ہو گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
	اپنے ایک بیان میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ غزہ میں صیہونیوں کے مظالم کے نتائج، نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا نقشہ بدل دیں گے۔ تاہم، انہیں اس کا فائدہ نہیں ہوگا، بلکہ اس سے انصاف کے اصول پر مبنی ایک نیا بین الاقوامی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے پولیٹیكل بیورو "محمد البخیتی" نے صیہونیوں كو مخاطب كرتے ہوئے كہا کہ یمنی فوج اب بھی ہتھیار تھامے ہوئے ہے اور اگر غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو قابضین پر ہمارے حملے بھی شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یمنی فوج اور عوام کے ہاتھوں میں موجود میزائل سے لے...
	ویب ڈیسک : سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے  مضبوط، ثابت قدم اور بے لوث محافظوں کے پیچھے بلند اور فخر سے کھڑی ہے،ان کی قربانیوں سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں،ان کا جذبہ ہماری قوم کو تقویت دیتا ہے۔  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے لکھا ’’افغان سرحد کے ساتھ مشکل وقت کے درمیان، پاک فوج غیر متزلزل حوصلے اور غیر متزلزل عزم کی علامت کے طور پر کھڑی ہے‘‘انہوں نے لکھا کہ بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ، ہمارے بہادر سپاہی عزت اور فخر کے ساتھ قومی خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے پیارے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرتے رہتے...
	’’الحمد اللہ ہم نے غرور خاک میں ملا دیا ‘‘ پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام منظر عام پر آ گیا
	 راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام منظر عام پر آ گیا ۔   ’’بھرپور اور بروقت جواب دیا ‘‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےغیور قبائل کا بارڈر پر جانے کیلئے اصرار، پاک فوج سے اظہار یکجہتی  سرحد سے موصول ہونیوالے آڈیو پیغام میں فوجی جوان کی جوش و جذبے سے بھرپور آواز سنی جا سکتی ہے کہ ’’الحمد اللہ  ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں، وطن کی مٹی کی  حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے...
	’’افغانستان کوبھرپور اور بروقت جواب دیا ‘‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےغیور قبائل کا بارڈر پر جانے کیلئے اصرار، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
	لاہور ( طیبہ بخاری سے ) افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت  پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل نے بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کیا ہے ۔غیور بلوچ قبائل نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے جنہوں نے افغانستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔  افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی ...
	پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے: عطاء تارڑ
	عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، عطاء تارڑ نے کہا کہ طالبان کے وزیرِ خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مستعفی ہو جانے کے بعد نئے وزیراعلی کا انتخاب پیر کو ہوگا لیکن اس انتخابی...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  افغانستان میں خوارج کے خلاف پاک فوج کے فیصلہ کن آپریشن پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک، صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی اور رہنما بلال محمد زئی نے مشترکہ بیان  جاری کیا۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پاک فوج کا یہ اقدام علاقائی امن اور قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ عوام کے تحفظ اور وطن کے استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی چیلنجز کے...
	خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔  کراچی میں بچوں کے سامنے باپ کوقتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا  واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے...
	سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں ںے کہاکہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔   قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار...
	امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
	امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان...
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور اور موثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل...
	پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران افغان فوج کے طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں ایک افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔ سiکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔ پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر بھی دیکھے گئے جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی...
	  کراچی:   پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی وفد کے دیگر اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ یادداشتوں کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہر یونیورسل بس سیریل (USB) میں ایک معیاری انٹرفیس ہوتا ہے، جو مختلف مقاصد جیسے ڈیٹا ٹرانسفر اور پاور سپلائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔1990 کی دہائی میں ماہرین نے USB ٹیکنالوجی ایجاد کی، جس کا پہلا ورژن 1995 میں USB 1.0 کے طور پر پیش کیا گیا۔ یہ 12 میگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔وقت کے ساتھ USB ٹیکنالوجی میں بہتری آتی گئی، اور حالیہ برسوں میں زیادہ کارآمد اور ہمہ جہت USB Type-C کنیکٹرز مقبول ہو گئے ہیں۔ تاہم، پرانے Type-A کنیکٹرز اور پورٹس اب بھی کئی ڈیوائسز میں استعمال ہو رہے ہیں۔Type-A کنیکٹرز میں ایک دھاتی کیسنگ ہوتی ہے، جو USB-C سے مشابہ نظر آتی ہے، لیکن...
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا;وزیراعظم
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی بےباک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، پاک فوج نے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔  طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی...
	جاپان کے شہر ٹوکیو سے ایک خاتون کے ‘ٹورینزا’ نامی ایک ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ امریکا کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم دنیا میں ‘ٹورینزا’ نامی کوئی ملک موجود نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پہلے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد میں ایکس پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچ کر اہلکاروں کو ٹورینزا نامی ملک کے بارے میں وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اہلکار حیران نظر آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک چہرے کے ساتھ پہلی سرٹیفائیڈ جعلی ویڈیو جاری کر دی گئی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیل...
	 لاہور:  تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمود اور ایلیٹ کانسٹیبل ثنا اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔  آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ...
	رات گئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی عادت ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو کن بری عادات کی جانب دھکیل رہا ہے؟ ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد میں ڈپریشن اور بے چینی جیسی علامات زیادہ پائی گئی ہیں جو رات کے اوقات میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تحقیق یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین کی زیر قیادت کی گئی جس کا مقصد صرف سوشل میڈیا کے استعمال کی شدت نہیں بلکہ وقت کے عنصر کا بھی تجزیہ کرنا تھا۔ تحقیق کا پس منظر اور طریقہ کار محققین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین...
	 پشاور:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق صحافی کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مربوط اور اچھا ہے لیکن فوج میں خود احتسابی کا عمل محض الزامات پر کام نہیں کرتا، الزمات ثابت ہو جائیں پھر سزا دی جاتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کا ٹرائل ہو رہا ہے وہ سابق ڈی جی آئی...
	راولپنڈی اور اسلام آباد ڈینگی مچھروں کے حملے کی لپیٹ میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں نئے 19 مریض سے ڈینگی مریضوں کی تعداد 908 ہوگئی۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اب تک ڈینگی لاروا ملنے پر 4505 مقدمات درج 1860 گھر سیل کئے۔ کُل 3528 چالان اور 1 کروڑ دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گی۔ا دوسری جانب اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈینگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ فیلڈ عملے کی جانب سے 1192 رسک ایریاز اور 2602 دیگر مقامات پر فوگنگ کی گئی۔...
	بیرونی مالیاتی یقین دہانی میں ناکامی، کرپشن رپورٹ کے اجراء میں تاخیر آئی ایم ایف سے معاہدے میں بڑی رکاوٹ
	بیرونی مالیاتی یقین دہانی حاصل کرنے میں ناکامی اور گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کے اجراء میں تاخیر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوئے۔معاہدہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کے تحت کل نو جدولوں میں سے، توازن ادائیگی اور بیرونی مالیاتی ضروریات کے اُمور حل طلب رہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اب یہ اُمید کی جا رہی ہے کہ یہ جدول آئندہ ہفتے پُر کر لیے جائیں گے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جی سی ڈی اسسمنٹ رپورٹ ایک ساختی معیار ہے اور اسے ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تیسری بات، سیلابی نقصان کی تفصیلات ابھی تک مکمل نہیں‘اس لیے آئی ایم...
	 اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 18 کا تعلق دیہی علاقوں اور 7 کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، اس وقت 19 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کو ہائی رسک قرار دے کر خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں کے دوران 44 ہزار 636 انسدادی سرگرمیاں مکمل کی گئیں اور 28 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشان دہی کی گئی اور...
	اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ایک بھگوڑے، اشتہاری مراد سعید کے قریبی ساتھی، جو دہشتگردی کے لیے بھی نرم گوشہ رکھنے والے سہیل آفریدی ہیں، انہیں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کو مکمل طور پر اسپورٹ کرنے اور انہیں مکمل سہولت کاری دینے کے لیے لایا گیا ہے، ہم یہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دہشتگردوں کی سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا اور سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے...
	علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
	پارٹی عمران خان کے فیصلے پر متحد ہے، وزارتِ اعلیٰ کی دوبارہ پیشکش قبول نہیں کروں گا: علی امین گنڈا پور
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اہلِ غزہ کی امداد پہنچانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہلِ غزہ کی امداد اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سیکڑوں شہری ان کے استقبال کے لیے جمع ہوئے، جنہوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عوام نے پھول نچھاور کیے، فلسطینی پرچم بلند کیے اور مشتاق احمد کی حمایت میں پرجوش نعروں سے ایئرپورٹ کا ماحول گرما دیا۔رپورٹ کے مطابق استقبالیہ میں خواتین، بچے اور نوجوان بڑی...
	وزیراعظم شہباز نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے اقدامات نہ کیے تو ساری محنت رائیگاں جائے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دو ہفتوں میں اہم واقعات گزر چکے ہیں، گزشتہ روز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، اعلیٰ افسران اور جوانوں کے ساتھ  میں نے اورکزئی میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کا جنازہ پڑھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹننٹ کرنل جنید نے بہادری کی تاریخ رقم کی، انہوں نے فرنٹ سے قیادت کی اور فتنہ خوارج کے 19 لوگوں کو ہلاک کیا جبکہ خود اور باقی دس ساتھیوں نے جام شہادت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ نو عمر افراد سوشل میڈیا پر ایسا مواد دیکھ رہے ہیں جو ان کی شخصیت اور ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔امریکی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 73 فیصد نوجوان انٹرنیٹ پر لڑائی، طاقت اور دولت کمانے جیسے تصورات سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ یہ رجحان خاص طور پر نوعمر لڑکوں میں زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔سروے میں بتایا گیا کہ ایسے مواد کو بار بار دیکھنے والے لڑکوں میں خود اعتمادی کی کمی، تنہائی اور جذبات چھپانے جیسی عادات عام پائی جاتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 68 فیصد نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود یہ مواد تلاش نہیں کرتے بلکہ یہ خود بخود...
	 اسلام آباد:  اہل غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہے، جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ ائیرپورٹ پر موجود افراد میں خواتین، بچوں  اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عالمی سطح پر امت مسلمہ اور فلسطین کے...
	تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی
	جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
	مشتاق احمد کا استقبال؛ سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے، فلسطین کے حق میں نعرے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز اہل غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہے، جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔ائیرپورٹ پر موجود افراد میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل...
	ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔  علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔  چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری   اپنے الوداعی پیغام میں...
	راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق رواں سال اب تک 12819 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل۔  رواں سال مشتبہ 865 کیسز ڈینگی کے تصدیق۔ 58 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج اور ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ویكٹر سرویلنس رپورٹ 2025 کے مطابق اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ ہوئی ہے جبکہ 1 لاکھ 75 ہزار 412 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی جانچ کی گئی اور 23 ہزار 536 مقامات پر لاروا برآمد ہوئے جبکہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں۔  ڈسٹرکٹ ہیلتھ...
	پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ خیبر پی کے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوا۔ سہیل آفریدی کو میری پوری حمایت حاصل رہے گی۔ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لئے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لئے...
	کوئٹہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ علی حسنین نے کہا کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس اور فلسطینی عوام نے اسرائیلی ظلم و ستم کا جواب دیکر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ضرور ہیں، لیکن وہ اپنے حقوق سے دستبردار ہونے والے نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے با ضمیر افراد ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیں گے۔ قابض اسرائیلی رجیم کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ فلسطین کے حوالے سے دہائیوں قبل ہمارے اپنائے گئے موقف کو آج پوری دنیا کے لوگ تسلیم کر رہے ہیں۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:بانی تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی باضابطہ تصدیق کے بعد وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں جاری سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے عہدے میں تبدیلی کریں۔ اسی حکم کے تحت عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے اور سہیل آفریدی کو نئے وزیرِاعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا، جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی کی۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کا تعلق ضلع...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈاپور خطرے میں تھے ان کے خلاف کافی مواد جمع ہوگیا تھا، جب انہوں نے علیمہ خان کے خلاف شکایت کی تو جوابی طور پر علیمہ نے ان کی شکایت کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹانا پڑا۔ شاہ ز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے،  سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ دوسری طرف علی...
	وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں...
	شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے رواں سال اب تک دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے کرپٹو اثاثے چُرا لیے ہیں۔ یہ انکشاف بلاک چین اینالٹکس فرم ایلپٹک (Elliptic) کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا میں غیر ملکی میڈیا دیکھنے پر سزائے موت میں اضافہ اب تک کا سب سے بڑا سائبر ڈکیتی کا سال امریکی رپورٹ کے مطابق یہ رقم 30 سے زائد سائبر حملوں کے نتیجے میں چوری کی گئی، جو کہ کرپٹو ہیکنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ مجموعہ ہے، حالانکہ سال کے ابھی 3 ماہ باقی ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے ریاستی حمایت یافتہ گروہ ’لازارس گروپ‘نے کرپٹو ایکسچینج بائی بٹ...