2025-09-18@12:32:27 GMT
تلاش کی گنتی: 5272

«اداکارہ ن»:

(نئی خبر)
    بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کےلیے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ انیل کپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے۔ جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ بھارتی اداکار کی جانب سے ‘‘عید مبارک‘‘ کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سی عید ہے جس کا ہمیں بھی علم نہیں۔ کچھ صارفین نے انیل کپور کو جواباً ’’رمضان مبارک‘‘ کا پیغام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور کے اس ٹویٹ کو 1.8 ملین ویوز ملے ہیں۔ بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو ان...
    بھارتی صنعتکار انیل امبانی کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے کیونکہ بینک آف بڑودا نے ریلائنس کمیونی کیشنز لمیٹڈ اور اس کے سابق ڈائریکٹر امبانی کے قرض اکاؤنٹس کو باضابطہ طور پر’فراڈ‘ قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسٹاک ایکسچینج میں دائر ایک نوٹس کے ذریعے سامنے آیا ہے اور اس کا تعلق ان قرضوں سے ہے جو اس وقت دیے گئے تھے جب آرکام نے کارپوریٹ دیوالیہ پن اور تصفیے کے عمل میں داخل ہونا ابھی باقی تھا۔ یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ کبھی بھارت کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں شمار ہونے والی آرکام جون 2019 سے ان سولوینسی اینڈ بینکرپسی کوڈ مجریہ 2016 کے تحت دیوالیہ پن کا سامنا کر رہی ہے۔ M/s Reliance Communications under...
    بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے...
    فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی تھی۔...
    کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز ممبئی (سب نیوز)معروف بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے ایک پارٹی کے دوران واش روم خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔خاتون کے مطابق ان کی اداکار سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد اسے آشیش کے ایک دوست کے گھر پارٹی میں بلایا گیا اور وہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔مذکورہ خاتون کی...
    ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف 'کیٹامائن کوئین' نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین" کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔  جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین الزامات...
    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ  بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
    کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری، جو اپنی خوبصورتی، حقیقت پسندی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ وجہ بنی ہے پی ٹی وی کی ایک برسوں پرانی ویڈیو، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھا گیا ہے جو حیرت انگیز طور پر حبا بخاری سے مشابہہ لگ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے اداکارہ کی عمر کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “یہ حبا کی ماں لگتی ہیں۔” کسی نے کہا کہ “یہ یقینی طور پر حبا ہیں اور وہ اپنی اصل عمر چھپا رہی ہیں۔”...
    فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار انور علی کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شوبز کی نمایاں شخصیات اور مداح بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ انور علی کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس کی امامت سینئر اداکار جواد وسیم نے کی۔ نمازجنازہ میں خالد عباس ڈار، افتخار ٹھاکر، راشد محمود، طاہر انجم، اشرف خان، گوشی خان، پرویز رضا،جاوید رضوی، ذوالفقار علی زلفی، آغا قیصر عباس اور دیگر معروف فنکار شریک ہوئے۔ انور علی کی تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ان کا فنی سفر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ ڈرامہ سیریل ابابیل، ہوم سویٹ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری تلاش کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی جلسے کو نشانہ بنانا بلوچستان میں افراتفری پھیلانے کی دہشت گردوں کی خطرناک سازش ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے شوبز کی چمک دمک کے پیچھے تاریک چہرے کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ ڈراما "الزامِ عشق” سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی نووارد اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری کے تلخ تجربات کے بارے میں ایک انٹرویو میں بے باکی سے بات کی۔ ماریہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا کچھ غلط نہیں ہوا لیکن میں نے دوسروں کی ہولناک کردینے والی کہانیاں سنی ہیں۔ اداکارہ ماریہ ملک نے مزید کہا کہ  شو بز کی چمک دمک کے پیچھے کئی اندھیرے پہلو بھی چھپے ہیں، جنھیں سن کر دکھ ہوتا ہے۔ ماریہ ملک نے بتایا کہ شکر ہے میرے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے...
    معروف اداکارہ کومل عزیز نے بالآخر اپنے عروج کے دور میں شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تلخ وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کومل عزیز نے بتایا کہ شوبز میں کبھی بھی پیسوں کا مسئلہ نہیں رہا تھا اور میں اپنے بزنس سے بھی اچھا کما رہی تھی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوبز چھوڑنے کی وجہ مالی نہیں تھی بلکہ انڈسٹری کا ماحول دن بدن ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا تھا۔ کومل عزیز نے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہاں پڑھے لکھے لوگوں کے لیے فضا سازگار نہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز میں کام کے اوقات بھی طویل ہوتے ہیں پھر سیاست بہت ہے اور نہ وقت پر کھانا ملتا ہے اور نہ صفائی کے کوئی...
    MUMBAI: بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔ بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔ بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل...
     بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سمپل کول، جو شرارت اورتارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے معروف ڈراموں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، نے 15 سالہ ازدواجی سفر کے بعد شوہر راہول لومبا سے طلاق لے لی ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمپل کول نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا، اور دونوں نے سمجھداری اور نرمی سے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا قدم اٹھایا۔ یقین نہیں آتا کہ ہم الگ ہو چکے ہیں سمپل نے جذباتی انداز میں کہا کہ رشتہ ختم ہونا آج بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ راہول کے ساتھ گزارا، اور...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ 40 افراد زخمی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔ دھماکے کے وقت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور متعدد تھے آج اسپتال میں دوران علاج کئی زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔ جلسے کے اختتام کے بعد جب لوگ اسٹیڈیم سے سردار...
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق زریاب احمد نامی مسافر پرتگال جانے کے لیے بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے والا تھا، اس کے پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جسے آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    اداکارہ مومنہ اقبال نے اعلیٰ معیار کا سوشل میڈیا کانٹینٹ تیار کرنے والی سیاسی شخصیات پر تنقید کی ہے جو سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں جاکر ویڈیوز بنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔  مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے متعلقہ پلیٹ فارمز اور کام کو چھوڑ دیں کیوں کہ اب سیاسی شخصیات اس میدان میں اُتر چکی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں تمام TikTokers، YouTubers اور اداکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چھوڑ دیں کیونکہ ہمارے تمام سیاستدان سوشل میڈیا جوائن کر چکے ہیں اور وہ یہ کام ہم سے بہتر...
    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ شاہوانی گراؤنڈ کے قریب گزشتہ شب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 38 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے سول اسپتال کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، 15 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 9 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے متاثرین پر اب تک 6 بڑے آپریشن بھی کیے...
    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے گزشتہ دن کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی زخمی ہوئے تھے۔ گورنر بلوچستان نے صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور حکومت قاتلوں کو سخت سزا دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن و امان صوبائی...
    فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔ بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟ ’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور...
    کروڑوں روپوں سے تیار کیا گیا بائیک گرین لین منصوبہ آدھے فیروز پور روڑ سے ختم کر دیا گیا۔ اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب حکومت کا ناکام منصوبہ تھا کیوں کہ پہلے اس پروجیکٹ کو بنانے کے لیے کروڑوں روپے لگائے گئے اور اب اس کو ختم کیا جارہا ہے۔ لاہور فیروزپور روڈ پربنائی گئی گرین بائیک لائن ختم،مگر کیوں؟ pic.twitter.com/ftYNUkuO9p — WE News (@WENewsPk) September 3, 2025 مزید برآں فیروز پور روڑ پر بنے ڈیوائڈر کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے جبکہ 31 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اگر ڈاکٹرز کی تجویز پر کسی بھی مریض کو کراچی منتقل کرنا ضروری ہو تو حکومت بلوچستان کی فضائی سروسز بروئے کار لائی جائیں...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین کا حمل سے متعلق قیاس آرائیوں پر ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماورا حسین کے حمل سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اس خبر کی تردید کردی ہے۔  اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تقریب سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ اس وقت شوہر کیساتھ محبت بھرے لمحات کا لُطف اُٹھا رہی ہوں آپ لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں اور اسے آگے شیئر نہ کریں۔  یاد رہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کی...
    پاکستان شوبز کے 71 سالہ سینئر اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔  اسٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے زیرِ تھے۔ تاہم گزشتہ شب انہیں طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔  یاد رہے کہ اداکار انور علی کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔  انور علی کو پاکستان کی فلم اور تھیٹر کی تاریخ کے بہترین مزاح نگاروں اور اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اپنے منفرد انداز اور بے مثال طنز و مزاح سے انہوں نے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔  مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے...
    کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 29 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق اور 29 شہری زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کے جلسے کے اختتام پر جلسہ گاہ کے قریب دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے ہی اختر...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 5 جاں بحق جبکہ 29 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا شاہوانی اسٹیڈیم روڈ پر جلسہ گاہ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی این پی سے سربراہ اختر مینگل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان ساجد ترین نے کہا کہ دھماکے میں ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے، جیسے...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکا بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب سردار اختر مینگل شاہوانی اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے تاہم دھماکے میں سردار اختر مینگل محفوظ رہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جہاں دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو سول اور بی ایم سی منتقل کیا جا...
    بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش...
    سکیورٹی فورسزنے بنوں میں   ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج نے سکیورٹی کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم چوکس اور بہادر پاکستانی جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کے شدت پسند عناصر نے مایوسی میں آ کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز...
    بھارتی فلموں میں سخت گیر ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود ایک رحم دل انسان اور سماجی کارکن ہیں جو اس بار سیلاب متاثرین کے لیے میدان میں آگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود ایک بار پھر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اداکار سونو سود نے ریاست پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری ریلیف آپریشن شروع کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا سامان، دوائیاں اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو سروس فراہم کی۔ سونو سود نے کہا کہ سیلاب متاثرین اکیلے نہیں، ہر خاندان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے تک ہم مدد کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی سونو سود نے لاکھوں افراد کی...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق امیگریشن حکام نے کارروائی کے دوران ایک مسافر کو پکڑا جس کے قبضے سے 25 افغان پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ پاسپورٹ کولڈ ڈرنکس کے کین میں چھپا رکھے تھے جبکہ ان تمام پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے لگے ہوئے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے، جسے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے...
    بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں(سب نیوز)ایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی...
    لاہور میں اسٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد کرنے اور فائرنگ کرکے دھمکانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق اسٹیج آرٹسٹ اقراء کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے تھیٹر میں داخل ہوکر اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔  یہ واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے۔ شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔  پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری...
    کراچی (شوبز ڈیسک) “ہماری پاری ہو رہی ہے” سے شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں دکھائی دیں۔ ویڈیو میں دنانیر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ *”پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں”*۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کئی صارفین نے انہیں ہانیا عامر سے مشابہ قرار دیا، کچھ نے سوال اٹھایا کہ “اتنی بڑی ایکٹریس ہوکر یہ سب کیوں کر رہی ہیں؟”۔ کچھ مداحوں نے تو یہ...
    سینیئر صحافی جاوید چوہدری نے معروف یوٹیوبر  سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے اکاؤنٹ کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ اپنے پوڈکاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ڈکی بھائی کے خلاف جب تفصیلات اکٹھی کیں تو معلوم ہوا کہ ان کے 6 لاکھ درہم دبئی میں موجود ہیں جنہیں قبضے میں لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کا کیس، ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع انہوں نے کہا کہ ڈکی بھائی کے پاکستان میں موجود اکاؤنٹس میں 15 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل والیٹس میں 3 لاکھ 25 ہزار روپے ملے جنہیں حکومت نے تحویل میں لے لیا۔ جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں صدر آصف علی زرداری کے شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر یونس قدوائی کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تاہم نیب اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے یونس قدوائی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ Tagsپاکستان
    پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلموں، ڈراموں اور سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی۔  ایک حالیہ گفتگو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ہماری فلمیں ڈراموں کی طرح محسوس ہوتی ہیں اور ان کے مطابق اس کی وجہ یہ کہ تمام لیجنڈری فلم میکرز وفات پاچکے ہیں۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ ٹیلی ویژن سے آتے ہیں۔ کم از کم وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کو کیا ہو گیا ہے۔ سینما گھر بند ہو گئے، اسٹوڈیو بند ہو گئے، فلمی ماحول ختم ہو گیا۔ ندیم بیگ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سہولیات، وسائل اور کام کے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
    پشاور: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں پولیس لائنز خودکش دھماکا کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی، جس میں 7 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ عدالت نے مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مزید گواہان کو طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق یہ خودکش دھماکا 30 دسمبر 2023ء  کو ملک سعد پولیس لائنز میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 92 سے زائد افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ مقدمے میں مرکزی ملزم امتیاز عرف تورہ شپہ اور پولیس اہلکار ولی محمد سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد...
    لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے میڈیکل کتابوں کے صفحوں میں آئس جذب کرکے بیرون ملک  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اے این ایف نے لاہور میں مال روڈ  پر واقع کوریئر آفس پر کارروائی کرتے ہوئے کتابوں کی آڑ میں 13 کلو گرام آئس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ خفیہ اطلاع پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لے کر چیک کیا گیا جس میں موجود کتابوں کے ورقوں میں جذب منشیات کا انکشاف ہوا، اے این ایف عملے نے منشیات ٹیسٹنگ ڈیوائس کی مدد سے کتابوں میں جذب آئس کی تصدیق کی۔ پارسل پشاور کے رہائشی فضل رحمان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ پارسل قبضے میں لیکر منشیات علیحدہ کرنے کی غرض سے...
    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عالمی سطح پر عیاں ہو گئیں۔ بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے واپسی پر باڈی لینگویج نے سب کچھ ظاہر کردیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے پر مایوسی، سفارتی تنہائی اور شکست کے آثار نمایاں نظر آئے ۔ اسی طرح اجلاس کے دوران مصنوعی مسکراہٹیں بھی بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر پردہ ڈالنے سے قاصر رہیں جب کہ ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے نے مودی کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھارت کی سفارتی...
    بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے مرحوم شوہر اور بھارت کے سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ ’ پہلی نظر کی محبت ‘ والا نہیں تھا، بلکہ اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوا۔ سنہ 1968 میں، جب شرمیلا اپنے فلمی کیریئر کی بلندی پر تھیں، انہوں نے پٹودی سے شادی کی۔ دی کپل شرما شو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کرکٹ دیکھنے کی شوقین تھی۔ میرے والدین بھی کرکٹ کے دیوانے تھے۔ کولکتہ میں ہم سب کھیلوں کے شوقین تھے۔ اُس زمانے میں ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے لائن میں لگتے تھے۔ اسی دوران نواب صاحب سے...
    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔ اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے...
    معروف اداکار انور علی ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی زندگی کا آغاز ایک فنکارانہ ماحول میں ہوا، جہاں موسیقی، ادب اور تھیٹر کی محفلیں ان کے لیے ایک ترغیب تھیں۔ بچپن سے ہی انور علی کو اداکاری اور طنز و مزاح کا شوق تھا، اور وہ اسکول کے ڈراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے تھے۔ ان کی سادہ طبیعت اور لوگوں سے جڑنے کی صلاحیت نے انہیں ہر دلعزیز بنایا۔ ’تھیٹر سے ٹیلی ویژن تک‘ انور علی نے اپنے کیریئر کی شروعات 1980 کی دہائی میں لاہور کے مشہور تھیٹرز سے کی، جہاں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ کرداروں نے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان کا مخصوص انداز، جس میں وہ...
    امریکا کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ عالمی خبر رساں کے مطابق امریکی اداکارہ کیلسے بیٹمین کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کر دی ہے تاہم موت کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ 39 سالہ کیلسے بیٹمین کا تعلق امریکی ریاست یوٹاہ سے تھا اور انھوں نے 2009 میں وی ایچ ون (VH1) کے مشہور رئیلٹی شو راک آف لَو کے تیسرے اور آخری سیزن میں حصہ لیا تھا۔ اُس شو میں کیلسے بیٹمین آخری 9 امیدواروں تک پہنچنے میں کامیاب رہیں تاہم ساتویں قسط میں انہیں مقابلے سے باہر کر دیا گیا اور اسی سیزن کے بعد یہ شو ختم کر دیا گیا تھا۔ اداکارہ کی اچانک موت کی...
    سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوراج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ میں فتنہ  الخوارج  کے  دہشتگردوں  کا حملہ  ناکام  بنانے پر  فورسز  کو  خراج  تحسین کیا۔ وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے اپنے بیان میں...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار انور علی 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ معروف کامیڈین انورعلی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے اداکار انور علی طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے pic.twitter.com/eg3nENSkd6 — الف (@Alifkpti) September 1, 2025 اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے اس کہنہ مشق فنکار کو پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے لاحق تھے اور وہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔ گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اداکار انور علی کی نمازِ جنازہ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ انور علی کو پاکستان کے تھیٹر اور فلمی...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہو گئے۔ حملہ تھانہ میر علی کی حدود میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں تعینات اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی نے نہ صرف حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بلکہ تین دہشتگردوں کو موقع پر ہی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبہ جات و سرحدی علاقے کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک قریباً 3 لاکھ افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اسد قاسم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان، عطاالحق، ندیم احمد بھٹو، وزارتِ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹری اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی بے دخلی دوبارہ شروع، کوئٹہ میں پراپرٹی مارکیٹ پر منفی اثرات کا خدشہ کمیٹی نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیئر حکام کی شرکت مؤثر پارلیمانی غور و...
    بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریا مراٹھے 38 سال کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض کے خلاف جنگ لڑ رہیں تھیں، پریا مراٹھے نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 2012ء میں اداکار شانتانو موگھے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ پریا 2024ء کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اداکارہ کی موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کے چند ماہ بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حاملہ ہونے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی تمام افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماورا حسین نے ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پستہ سبز پشواس زیب تن کیا۔ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متعدد صارفین نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔ ان خبروں نے تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پیجز اور مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ کئی صارفین نے نہ صرف قیاس آرائیاں کیں بلکہ تبصرے بھی کیے جس کے باعث معاملہ مزید موضوع بحث...
    اداکار پون سنگھ نے نامناسب رویے پر ساتھی اداکارہ انجلی راگھو سے معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار پون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو سے ایک پروموشنل تقریب کے دوران غیر مناسب انداز میں چھونے پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ واقعہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی لانچ تقریب کے دوران پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پون سنگھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ان کا ارادہ ہرگز غلط نہیں تھا، تاہم اگر انجلی راگھو کو تکلیف پہنچی تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔ انجلی راگھو...
    بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر...
    لاہور میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان شوبز کی اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔  پنجاب کے کئی شہروں میں سیلاب کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے ایسے میں لاہور بھی حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہورہا ہے جہاں کئی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اس کا سیلابی ریلہ لاہور میں چوہنگ کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جس سے متعدد مکانات متاثر ہوئے ان میں معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ عارفہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دکھایا...
    کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے معاملے پر متاثرہ خاندان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی والدہ اور بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، لیکن اس واقعے کے بعد بھی دھماکا خیز مواد نہ ہٹایا گیا اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں، 2 افراد جاں بحق، 33 زخمی درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ...
    مشہور ہندی اور مراٹھی ٹی وی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد 31 اگست کو 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر میں صبح 4 بجے دنیا سے رخصت ہوئیں۔ آنجہانی اداکارہ اپنے شوہر اور ساتھی اداکار شانتا نو موگھے کے ساتھ رہتی تھیں، جو مراٹھی ڈرامہ سوراجیارکشک سنبھاجی میں چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’اے اللہ! شکریہ مجھے اپنے در پر بلانے کا‘، کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کا عمرہ، تصاویر وائرل پریا نے 2005 میں زی مراٹھی کے ڈرامہ یا سُکھانو یا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2008 میں مراٹھی ناول شالہ پر مبنی فلم...
    اسلام آباد: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایران سے بذریعہ لانچ 18 ہزار 271 لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق ال خولہ نامی مشکوک لانچ اورماڑہ  کی تلاشی لینے پر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے ایرانی ڈیزل کی مالیت 49 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد ہے۔ حکام نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 2 کروڑ مالیت کی لانچ بھی ضبط کرلی۔ کسٹمز حکام نے لانچ میں سوار افراد کو حراست میں لیکر لانچ اور ڈیزل اے ایس او گودام منتقل کردیا ہے، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول حالیہ دنوں ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک جانب ان کے سابق شوہر بھارت تختانی کی سوشل میڈیا پوسٹ نے چہ مگوئیوں کو جنم دیا ہے، تو دوسری طرف ان کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی والدہ ہیما مالنی کی خواہشات کا ذکر کیا تھا۔ بھارت تختانی، جنہوں نے 2024 میں ایشا دیول سے علیحدگی اختیار کی تھی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر میگا لکھانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے دل کا ایموجی لگایا اور تحریر کیا: *“Welcome to my family”*۔ اس پوسٹ کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں نیا آغاز...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ لاہور میں بھی دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے چوہنگ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثر ہوئی، جہاں متعدد گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ متاثرہ گھروں میں معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر اپنے گھر میں پانی کی وجہ سے بکھرے ہوئے سامان کو سمیٹنے اور صفائی کرنے میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں گھر کے مختلف حصوں میں سیلابی پانی سے ہونے والا نقصان واضح نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ عارفہ صدیقی کا...
    لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نتاشا علی نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نندوں کو ماں باپ کے گھر رہنے کا پورا حق ہے اور بھابھیوں کو انہیں بوجھ سمجھنے کے بجائے عزت دینی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر اوقات بھابھیاں نندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ رکھتی ہیں جو درست نہیں۔ ان کے مطابق ’’اگر لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہے۔ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی، ماں باپ کا گھر ہی ان کا سہارا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی لڑکیاں معاشی طور پر...
    بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہاگئیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔  نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں انتقال کر گئیں۔ پرِیا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 2012 میں وہ ساتھی اداکار شانتانو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔  اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
    آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...
      خیبر پختونخوا کے حساس ضلع لکی مروت میں دہشتگردی کی ایک اور کوشش اس وقت سامنے آئی جب وانڈا زاہد گل کے علاقے میں واقع لڑکیوں کے ایک پرائمری اسکول کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت اسکول خالی تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دیسی ساختہ بم استعمال، دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نذیر خان کے مطابق، یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا اور حملے میں دیسی ساختہ بم (IED) استعمال کیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اسکول میں دو بم نصب کیے گئے تھے — ایک پھٹ گیا جبکہ دوسرا...
    کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں  دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کراچی کے مختلف علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ — میں کامیاب چھاپے مارے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور، سرفراز، سلیم، جہانزیب اور امداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، تمام گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منظم منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی...
    کراچی (شوبز ڈیسک) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہر کام کو تنقیدی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دوسروں کی تنقید انہیں متاثر نہیں کرتی۔ ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اذان سمیع خان نے کہا کہ وہ ثمر جعفری کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں بھی نمایاں مقام حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ثمر جعفری جب بھی کسی شخصیت کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہیں تو تعارف بڑے بھائی کے طور پر کراتے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اپنے پسندیدہ بھائی کے طور پر متعارف کرایا جائے۔ اداکار نے کہا کہ اگر ثمر جعفری ان کے لیے...
    لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد ان کی بہنوں نے محبت اور خیال کے تحت ان کی مزید دو شادیاں کروائیں۔ ’نیو ٹی وی‘ کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو ان کے خاندان کی پہچان رہا ہے، ان کے والد سلطان کھوسٹ نے ریڈیو سے شہرت حاصل کی، انہوں نے خود بھی ریڈیو سے فنی سفر شروع کیا اور بیٹے سرمد کھوسٹ نے بھی اسی پلیٹ فارم سے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مجموعی طور پر تین شادیاں کیں۔ پہلی شادی محبت کی بنیاد پر ہوئی جو سرمد کھوسٹ کی والدہ اور معروف نیوز کاسٹر تھیں۔ وہ...
    بالی وُڈ اداکارہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔ مارچ 1990 میں انہوں نے دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ بظاہر یہ ان کی زندگی کا سکون بھرا فیصلہ لگ رہا تھا، لیکن حالات مختلف نکلے۔ مزید پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟ ریکھا نے بعد ازاں پروگرام میں بتایا کہ یہ شادی ’محبت پر مبنی نہیں تھی‘ بلکہ مکیش انہیں ایک اجنبی لگتے تھے۔ شادی کے بعد لندن کے ہنی مون پر انہیں احساس ہوا کہ دونوں کی سوچ اور مزاج میں شدید فرق ہے۔ ریکھا کے مطابق چند ہی مہینوں میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور طلاق کا خیال سب سے...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر اور ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بزنس مین بھرت تختانی نے ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ بھرت تختانی نے سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا اور تصدیق کی کہ وہ ایک نئے رشتے میں جڑ چکے ہیں۔  دوسری جانب ایشا دیول بھرت تختانی سے طلاق کے بعد تاحال سنگل ہیں۔ ایشا اور بھرت کی 2012 میں پسند کی شادی ہوئی تھی ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2024 میں...
    ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکار نے رواں سال مئی میں اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان بھی کیا تھا۔ وشال نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر منگی کی خبر مداحوں سے شیئر کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Vishal (@actorvishalofficial) رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی سالگرہ کے موقع پر ہونا تھی لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ کو مؤخر کردیا گیا ہے۔ Post Views: 7
    لاہور پولیس نے صوابی انٹر چینج کے قریب بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتارکرکے ان کے قبضے سے صوبہ پنجاب اسمگل کی جانے والی منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز  کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ لاہور الطاف خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم عثمان غنی  کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ضلع پشاور ہشت نگری  کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم منشیات اسمگلر گروہ سے ہے جو بمقام انبار انٹر چینج میں کھڑی ہوکر پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے منشیات اپنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کی دوران...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔  حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔  شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب لکھا ہوگا تو شادی ہوجائے گی یہ دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا معاملہ ہے اس لئے یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے نہیں کرسکتی کہ شادی کیلئے لوگوں کا دباؤ ہے یا عمر نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اگر شادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ...
    بھارتی سنیما کی جنوبی صنعت کے معروف اداکار وشال نے منگنی کر کے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ وشال نے اس سال مئی میں ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا تھا اور شادی کی منصوبہ بندی کا اعلان بھی کیا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by Vishal (@actorvishalofficial) اب اداکار نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی خوشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں شادی کی تقریب اسی سالگرہ کے دن رکھی گئی تھی، لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے سبب تاریخ کو مؤخر کرنا...
    ‘پائرٹس آف دی کیریبین’ فلم سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ طویل عرصے کے وقفے کے بعدانڈسٹری میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ڈیپ کے کیریئر کو اُس وقت بڑا دھچکا لگا جب اُن کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے ساتھ طویل اور متنازعہ قانونی جنگ شروع ہوئی۔ اس دوران انہیں نہ صرف بڑے پراجیکٹس سے نکال دیا گیا بلکہ ہالی وڈ کی دنیا سے باہر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: مشہور فلم ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک کے حملے میں ہلاک تاہم 2022 میں اپنی بیگم امبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی کے بعد جانی ڈیپ آہستہ آہستہ اپنی ساکھ اور مقام بحال کررہے ہیں۔ رپورٹ...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔  ایک حالیہ انٹرویو میں نشو سے ان کی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں پر سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کرلی ہے اور اس شادی کو چھپا رکھا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ فل الحال وہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کر رہی ہیں۔  سینئر اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں اور اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔  نشو بیگم نے مزید...