2025-11-10@02:43:14 GMT
تلاش کی گنتی: 2016
«ارشد علی شاہ کاظمی»:
(نئی خبر)
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان...
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات، ایموری کاکس، وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل، اکنامک ایڈوائزر کونسل کے قائم مقام چیئرمین پیئر یارڈ سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں جولائی میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور یو ایس ٹی آر (تجارتی نمائندہ) ایمبیسیڈر گریر کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر ہے۔حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے تجارت پر حالیہ اتفاق رائے کو وسیع تر اقتصادی شراکت میں بدلنے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے بتایا کہ آسیان اجلاس 26 سے 28 اکتوبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹائیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت وزیرِاعلی ہاؤس میں طلبہ حاضری مانیٹرنگ اور ریڈریس سسٹم (SAMRS) کے اجرا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِاعلی نے کہا کہ تعلیم میں بہتری مضبوط اور باصلاحیت افرادی قوت کی بنیاد ہے جس پر صوبے کا مستقبل استوار ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی حاضری کی نگرانی، اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی اور غیر حاضری کی وجوہات کے تدارک کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرے۔ وزیرِاعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نیا نظام صرف غیر حاضر طلبہ کی نشاندہی تک محدود نہ رہے بلکہ تدریسی ماحول میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرے...
کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ 2022ء میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ وہ آرٹس کونسل کراچی میں میاں رضا ربانی کی لکھی ہوئی کتاب The smile snatchers کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ حکومت نے تعلیمی شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے جدید نظام متعارف کرادیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ نیا نظام طلبہ کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور تدریسی مسائل کو بروقت حل کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جو...
بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
صرف سولہ سال کی عمر میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ان افواہوں پر ردِعمل دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ نئی اداکارہ نذیبہ زینب، جو ڈرامہ جما تقسیم میں ’صدرا‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی بہن ہیں یا کیونکہ وہ ان سے مشابہت رکھتی ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نذیبہ زینب کو علیزے شاہ کی ہم شکل قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ان کی چھوٹی بہن ہیں۔ تاہم اب علیزے نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’میری کوئی بہن...
مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا نہیں؟چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےاستعفے کی منظوری کیلئے علی امین گنڈاپور کو بلایا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر سرکاری دورے پر گئے ہیں، کل 2بجے واپس آئیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےا ستعفے کی منظوری کیلئے...
تبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات : رائیونڈ احتماع کیلئے سہولت فراہم کرنے کا حکم ‘ بروقت تیاری کے ذریعے آفات سے بچائو ممکن : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا،ماڈل محلے میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی17سال سے سندھ پر مسلط ہے ،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا...
چترال: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد...
وفد سے ملاقات کے دوران وزیر محنت سندھ نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ زیبسٹ کا زیب ٹیک نوجوانوں کو آئی ٹی، مختلف فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہم مل کر کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے پسماندہ علاقہ میں وہاں کے نوجوانوں بالخصوص بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، زیبٹیک جی پی آئی اعظم ٹان کی کارکردگی بلاشبہ قابل رشک ہے، سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری...
غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب
غزہ معاہدہ، آج صرف جنگ کا نہیں دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ اسرائیل معاہدے پر کہا ہے کہ آج صرف جنگ کا نہیں، دہشت گردی و انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوا، آج مشرقِ وسطی کے نئے دورِ امن کا آغاز ہے، عرب و اسلامی ممالک امن کے شراکت دار ہیں۔اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر معاہدہ مشرق وسطی کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے، آج 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں اور 26 کی بقایا جات کو دو سال بعد اسرائیل کے حوالے کیا...
تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر پہلی بار اسرائیلی پارلیمنٹ کی کارروائی پاکستان میں براہِ راست دکھائی گئی، ٹرمپ کے خطاب کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا، اس دوران ایوان میں شور شرابا بھی کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا اور اسرائیل نے وہ سب کچھ جیت لیا جو طاقت کے بل پر جیتا جاسکتا تھا، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے، یہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید کا آغاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ...
بیان میں جموں و کشمیر کو غلط طور پر بھارت کا حصہ قرار دینے کا حوالہ دیا گیا ہے جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق اور علاقے کی قانونی حیثیت سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی ماہرین نے نئی دہلی میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ جاری ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کو بھارت کے اٹوٹ انگ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور...
بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
چترال (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد ملک بھر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ہمارے لیے نہایت خوش آئند بات ہے کہ آج پوری دنیاپاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بات پرتگال میں تعنیات پاکستان کے سفیرڈاکٹر محمد خالد اعجازنے جدہ میں معروف بزنس مین ملک شہزاد اور ملک محسن رضا کی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ میں پاکستانی صحافیوں اور بزنس کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پرتگال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پہلے ہر سال تقریباً 200 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پرتگال آتے تھے، مگر اب یہ تعداد بڑھ کر 600 طلبہ سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ سفارت خانہ مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کی۔ اسی طرح راہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی، انتقالِ اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں...
—جنگ فوٹو یونیسکو نے غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کے ذریعے اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کو یقینی بنانے سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ تجویز کو منظور کر لیا ہے۔پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق یہ تجویز پاکستان کی مستقل مندوب برائے یونیسکو و سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 222 ویں اجلاس میں پیش کی۔پاکستان کی اس تجویز کو مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے رکن ممالک کی وسیع حمایت حاصل ہوئی، جو ایک محفوظ، قابلِ اعتماد اور جامع معلوماتی ماحول کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے مشترکہ عزم...
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے قائدِ ایوان کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ پشاور میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد حکومتی نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پالیسی پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہے اور وہ اپنا پالیسی بیان صوبائی اسمبلی کے فلور پر پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات‘، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر ہنگامہ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے، اس عمل میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب...
17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے، جو پاکستانی معیشت اور سرمایہ کاری کے ضِمن ایک خوشی کی خبر ہے۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اِسی سال دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے طے پانے والے ممکنہ معاہدات کا باضابطہ اعلان ان کے دورے کے وقت کیا جا سکتا ہے۔ سعودی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد آل سعود کررہے ہیں۔ یہ دورہ سعودی ویژن 2030 اور پاکستان کی...
پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرنے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی طلب کر لیے گئے۔ ذرائع پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو ایک پیج پر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔ لیگل ٹیم سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے مشاورت کی جائے گی، جنید اکبر، اسد قیصر، بابر سلیم سواتی کو خصوصی ٹاسک حوالے کردیا گیا۔ ذرائع پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائیگا، حالیہ صورتحال میں اپوزیشن کی حکمت...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں انقلاب متوقع ہے جس میں جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے خودانحصاری کی راہ ہموار ہورہی ہے جبکہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد اور پالیسی سطح پر اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ سکھر میں پاور پراجیکٹ اور جنوبی سندھ میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ سعودی عرب اور چین کی مدد سے توانائی کے اہم منصوبوں ہائیڈرو اور سولر پروڈکشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب شنگھائی الیکٹرک کی تھر کول بلاک میں سرمایہ کاری اور...
پشاور: پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے اہم اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ارکان اسمبلی کا رات گئے اسپیکر ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی قیادت اور ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر سہیل آفریدی پر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں بلو جا قبہ کا دورہ کیا،صدرِ مملکت نے والدین کے مزار پر حاضری دی ،صدرِ مملکت نے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،صدرِ پاکستان کے ہمراہ صوبائی وزراء بھی موجود تھے ،وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجار اور وزیرِ جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر بلوچستان میر علی حسن بروہی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اہم اور بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے، اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم نو کا عمل جاری ہے، جس کے تحت دیگر اہم عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، اور ان کی جگہ رؤف حسن کو یہ ذمے داری سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
کراچی: سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ سعودی تجارتی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور اووورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سعودی تجارتی وفد کی اہم ملاقات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی اعلیٰ سطحی سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔ معروف بزنس مین عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی تجارتی وفد اہم ملاقات کرے گا جبکہ سعودی عرب کے تجارتی وفد سے آباد کی بھی اہم ملاقات طے ہوگئی۔ سعودی تجارتی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سعودی...
ایک بھارتی ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پوسٹ نے اس وقت توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران پیش آئے ایک واقعے کا تذکرہ کیا، جس میں ہوٹل کی انتظامیہ نے بوفے کھانے سے متعلق ہدایت نامے میں صرف ’بھارتی سیاحوں‘ کو مخاطب کیا تھا۔ ڈاکٹر عرشیت دھمنسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ چند سال قبل وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ گئے تھے۔ وہاں ایک ہوٹل کے کمرے میں انہیں ایک نوٹس نظر آیا جس میں بوفے کھانے کو بیگ میں ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔ A few years ago, I was in Switzerland with my family. Behind the hotel room door,...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیسکو نے گوادر میں پاور سسٹم اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا۔ منصوبے کے تحت گوادر اور مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی کیلیے جدید انفراسٹرکچر نصب کیا گیا۔ترجمان کیسکو کے مطابق اپ گریڈ سسٹم کے بعد گوادر کے متعدد فیڈرز کی بحالی مکمل ہو چکی ہے اور 40 سے 50 میگاواٹ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنوں پر شنٹ ری ایکٹرز، آٹو وولٹیج ریگولیٹرز اور پولی میران انسولیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں۔ گوادر شہر میں 11 کے وی کوسٹ گارڈ اور جی ڈی اے فیڈرز کی مرمت اور بحالی بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پسنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-9 کراچی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ...
حیدرآباد: محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف واپڈا ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے عبداللطیف نظامانی خطاب کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔ گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلی منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلی رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993 سے 25 فروری 1994 تک وزیراعلی رہے۔ اس...
علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔ علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔ گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993 سے 25 فروری 1994 تک وزیراعلیٰ رہے۔ اس کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈاپور خطرے میں تھے ان کے خلاف کافی مواد جمع ہوگیا تھا، جب انہوں نے علیمہ خان کے خلاف شکایت کی تو جوابی طور پر علیمہ نے ان کی شکایت کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹانا پڑا۔ شاہ ز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ دوسری طرف علی...
سیلاب کا تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم ہوں گیا اور آئندہ مالی سال پر کیا منفی اثرات پڑیں گے، ورلڈ بینک کے تخمینے
ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کے لیے اپنی پیش گوئیاں مزید کم کر دی ہیں اور اندازہ لگایا ہے کہ مالی سال 2026 میں حقیقی جی ڈی پی کی ترقی صرف 2.6 فیصد ہوگی جو حالیہ سیلابوں کے بعد کا تخمینہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اندازے بتاتے ہیں کہ پنجاب میں زرعی پیداوار کم از کم 10 فیصد گھٹ جائے گی جس سے اہم فصلوں جیسے چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی پر منفی اثر پڑے گا۔ اگر وسیع صنعتی اور خدماتی شعبوں میں کوئی خاص بہتری نہ آئی اور ترقیاتی اخراجات میں معمولی اضافہ ہوا تو اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی 2025) کو بحری جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایونٹ سے پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ تقریب تین سے چھ نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان نیوی، وفاقی و صوبائی محکمے اور بین الاقوامی وفود شریک ہوں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
پاکستانی ڈاکٹروں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسے مریض کی جان بچالی۔ جس کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے مریض کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے پر 9 دن کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی زندگی بچا لی۔ ڈاکٹر نے مریض کو جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ اور اس پیچیدہ عمل کو کامیابی سے انجام دیا۔ جس کے بعد مریض کو نئی زندگی مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک آپریشن کے بعد نوجوان کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کے بعد اسپتال کے ماہرین نے وی اے ایکمو اور سی سی...
واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے ایک ہسپانوی خزانہ دریافت کیا، جس کی مالیت ماہرین نے10 لاکھ ڈالر بتائی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خزانے میں 1 ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس پر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ ہسپانوی سلطنت کی نوآبادیوں بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں18 ویں صدی کے آغاز میں ڈھالے گئے تھے۔ بتا یا جاتا ہے کہ سمندری طوفانوں نے انہیں نگل لیا اور تاریخ نے انہیں مٹی تلے چھپا دیا۔ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ بعض سکوں پر واضح تاریخیں اور سرکاری مہر کے نشانات بھی موجود ہیں۔
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی ہے۔ بچی کے کان اور بازو کٹے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، قاتلوں کو جَلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
طرابلس: لیبیا کی قومی حکومت نے انڈونیشیا سے اقتصادی معاہدہ مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاہدہ طرابلس میں لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ اور انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ محمد انیس متا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا گیا۔ حکام کے مطابق رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن میں سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور خدمات کے شعبے قابل زکر شامل ہیں۔
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-11 دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں عبوری پارلیمان کے ارکان کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسمبلی کی تشکیل احمد الشرع کی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے کی جا رہی ہے، جن کی فوج نے ایک ایسے اتحاد کی قیادت کی تھی جس نے 13 سال سے زائد طویل خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں طویل عرصے سے حکمران رہنے والے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ مقامی کمیٹیوں کے درجنوں ارکان شام کی نیشنل لائبریری کے باہر ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔منتظم کمیٹی کے مطابق 1500 سے زائد امیدواروں میں 14 فیصد خواتین تھیں، جب کہ تمام امیدوار اسمبلی کی 210 نشستوں کے لیے میدان میں تھے،جس کی...
ایک بھارتی استاد نے اپنی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ سپر اسٹار کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں شامل ہو کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان کی دولت میں 223 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے جو اب 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ الاخ پانڈے کا یہ سفر 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانے سے شروع ہوا اور آج وہ اربوں روپے مالیت...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا اور ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی بڑھا دی۔ پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیر محل، بہاولپور، دنیاپور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کراچی...
پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی اس فیصلے کا اعلان تین...
اوورسیز پاکستانیوں کی درخواست پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چکوال میں سڑکوں اور پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و مرمت کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ نے تکیہ شاہ مراد، جنڈیال فیض اللّٰہ اور شاہ پور سیداں روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ سڑک سیلاب سے قبل محض ایک گزر گاہ کی حیثیت رکھتی تھی، تاہم حالیہ سیلابی ریلے کے باعث تکیہ شاہ مراد روڈ کا ایک حصہ شدید متاثر ہوا تھا۔سی اینڈ ڈبلیو حکام نے وزیرِاعلیٰ کی ہدایت پر فوری طور پر سڑک کی عارضی بحالی مکمل کر کے آمد و رفت بحال کر دی، محکمے نے...
بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کے بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے جعلی اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ ممکن ہو گا، آئیسکو کو صارفین کی درست معلومات دستیاب ہوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا،اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم کے الفاظ مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے میں سب سے اہم بات جنگ بندی ہے تاکہ قتل و غارت کا سلسلہ روکا جا سکے، اس معاملے میں پیش رفت مثبت قدم ہے، اسرائیل کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونگے جبکہ حماس کے ذمہ دار مسلم ممالک ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن مرحلہ وار آگے بڑھے گا، سب سے پہلے مقصود یہ تھا کہ وہاں بمباری کا عمل ختم کیا جائے، حماس نے 44میں سے 20قیدی چھوڑ دئیے...
ویب ڈیسک: پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ 13 سال بعد دوبارہ فعال ہو گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے آج پارلیمنٹ لاجز کے زیرِ تعمیر نئے بلاک کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبہ 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لیے فنڈز کی منظوری دی جا چکی ہے اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل...
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دسمبر تک پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اہم محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی گئی اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلی نے صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، دور دراز علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 5000 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ٹائم لائن طلب کی گئی، وزیراعلی نے...
پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ کشمیریوں نے ہندوستان کیساتھ رہنے کو ترجیح دی تھی، پاکستان کیخلاف جاکر ہندوستان کیساتھ الحاق کیا اور آج اس کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے صدر محبوبہ مفتی نے مرحوم آزادی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے رہائشی مکان کو قرق کرنے پر حکومت کی سخت نقطہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد قرق کئے گئے مکان میں مرحوم کی اسی سالہ بیوہ رہائش پذیر ہے، کم سے کم سرکار کو اس کا لحاظ کرنا چاہئے تھا۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر صحت، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، میئر کراچی، کمشنر کراچی ، سیکریٹری ٹو سی ایم، سیکریٹری صحت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھرپور کوششوں کے باوجود پولیو کیسز رپورٹ ہونا افسوسناک ہے،پولیو کے خامتے کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے کام کرے،وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے،آج یہ اجلاس طلب کرنے کا مقصد نئے جذبے سے یونین کاؤنسل سطح سے پولیو کی مہم چلانی ہے،گزشتہ ہفتے پولیو کے مزید دو کیسز...
معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائیگی۔ مرحلہ وار اہداف کو بڑھا کر 600 طلبہ تک لے جایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کو صوبے میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ...
حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا. ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ کے بعد پی پی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کی مسلسل تنقید پر آواز اٹھائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان ایوان میں آواز اٹھانے کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں، جو حکومت کے سنجیدہ اور مثبت رویے کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن، مکالمے اور مصالحت کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ انتشار کے بجائے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا اس اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں امن و سلامتی کی بڑی ذمہ داری عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا...
ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کی درجنوں بستیاں گزشتہ 19 روز سے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ان بستیوں سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ 19 روز سے کھڑے پانی سے لوگوں کی املاک اور فصلیں تباہ ہوگئیں، پریشان مکینوں نے پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادھر نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے شگاف کو پر کرلیا گیا جس کی وجہ سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں آنے سے رک گیا، علاقے میں اب ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہے۔سیلابی پانی سے متاثرہ ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 18ویں روز بھی بند ہے، پانی میں کمی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزراء کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور ان کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ بجٹ کی وجہ سے ہم نے تبدیلیاں...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میتسوفن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم اور مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ وہ ریکو ڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کر کے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ML-1 اور ML-3 ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی جس کا ہدف دسمبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرِاعلی سید مراد علی شاہ نے صوبے میں دو مزید پولیو کیسز سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بدین اور کیماڑی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو معطل کردیا، بدین اور ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور ماتلی اور میرپور ساکرو کے اسسٹنٹ کمشنرز کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ایک معذور کر دینے والی بیماری ہے اور اس کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے جسے ہر ایک کو ایمانداری سے انجام دینا ہوگا۔ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلی نے یہ بات منگل کو وزیرِاعلی ہاس میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر...
پاکستان اور فن لینڈ نے کان کنی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اورپاکستان میں فن لینڈ کی سفیرHannu Ripatti کی زیر قیادت وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد میں میٹسو معدنیات کی صدرPiia Karhu اور فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل Willie Eerola بھی شامل تھے۔ باہمی تعاون میں اضافے سے پاکستان اپنی وسیع معدنی صلاحیت کو موثر طریقے سے بروئے کارلانے کیلئے فن لینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے معدنیات کے شعبے کے ریگولیٹری نظام کو موجودہ دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاہے۔ انہوں نے کہا...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد ، کابینہ کے دو اہم وزیروں نے استعفی دے دیا صوبائی وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کابینہ سے استعفی دے دیا ،دونوں وزرا نے بطور احتجاج علی امین گنڈا پور کی کابینہ سے استعفی دیا۔ استعفی کے متن کے مطابق ہم نے بطور وزیر عمران خان کے مشن اور ویژن کے مطابق کام کیا ۔ہماری تمام تر وابستگی عمران خان کے ساتھ رہے گی ۔ علی امین کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے استعفی دیا ، ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزرا کے مطابق صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اس...
اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-7 خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور محلہ علی مراد میں ڈرینج کا سسٹم مکمل تباہ، شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا، گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے لگا، انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا، میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں سینیٹری ورکرز ویزا پر بھیجے جانے اور پمپینگ اسٹیشن کا تیل ہڑپ کرنے کا انکشاف،شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کا ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی والے علاقے محلہ علی مراد میں ڈرینج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز گٹر اور نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر کھڑا رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا...
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
اسلام آباد: ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔ سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔ اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔ فرنس آئس سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔یہ مظاہرہ “فرینڈز آف کشمیر” کے زیر اہتمام ہوا، جس میں مختلف کشمیری رہنماؤں، عام شہریوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھرپور اور مدلل ردعمل دیا۔پاکستانی مؤقف پر بھارت سخت دباؤ میں آگیا اور بھارتی مندوب کو گھبراہٹ کے عالم میں فون پر مصروف دیکھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر ازبکستان کے قانون ساز ایوان اولی مجلس کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ ازبک وفد پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جہاں وہ 5 روز قیام کرے گا ۔ وفد اسپیکر قومی اسمبلی سمیت ملکی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ملاقاتوں میں قانون سازی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ازبک پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خبر ایجنسی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کی شق 54 کی کلاز 1 کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں قانون سازی کے ساتھ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 29 ستمبر کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔، سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز...
وفاق نے رواں مالی سال کے دوسرے ماہ کے دوران 1800 ارب سے زائد کا قرضہ لیا 16 ماہ میں 13 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ، قرضوں میں اضافے کا ریکارڈ توڑ ڈالا،دستاویزات شہباز حکومت کا روزانہ 60 ارب روپے سے زائد کا قرض لینے کا انکشاف، وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوسرے ماہ کے دوران 1800 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لیا گیا، شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، مارچ 2024 سے جون 2025 کے عرصے میں مرکزی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11٫796 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1٫282 ارب روپے...
تہران: ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں چار نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ عالمی ممیڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں ہے کہ ایٹمی تنصیبات شہر سیرک میں 500 ہیکٹر رقبے پر قائم کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 5 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھیں گی، منصوبے کی تعمیر روس کی سرکاری ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم (Rosatom) کے تعاون سے کی جائے گی۔ خیال رہےکہ فی الحال ایران کے پاس صرف ایک فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جو جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے، یہ بھی روس ہی کی تعمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-16 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی بارش سے متاثرہ اندرونی سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر نو کی جائے اور ساتھ ہی ایسا نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں سڑکوں کو نقصان نہ پہنچے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ مون سون بارشوں سے شہر کی اندرونی سڑکوں کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔...
ٹنڈوجام: یوسی 66کے چیئرمین کے خلاف ترقیاتی کام نہ کرانے پر میر پاڑے کے رہائشی پرلیس کلب پر مظاہرہ کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
01: پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ 02: مشرقی محاذ سے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، سات بھارتی طیارے مار گرائے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنا چاہتے ہیں۔ 03: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے بڑی جنگ روکی گئی، پاکستان نے امن کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔ 04: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف قرار، پاکستان اپنے آبی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔ 05: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جلد ختم ہوگا، کشمیری اقوام متحدہ کی نگرانی میں حقِ خودارادیت حاصل کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے...
ایران اور روس نے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت صوبہ ہرمزگان کے شہر سیریک میں 4 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ ایران ہرمز کمپنی اور روسی کمپنی روزاٹم کے درمیان طے پایا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران میں اس وقت صرف بوشہر کا ایک جوہری بجلی گھر فعال ہے جس کی استعداد ایک ہزار میگاواٹ ہے، جبکہ نئے پلانٹس میں سے ہر ایک کی استعداد 1,255 میگاواٹ ہوگی۔ مزید پڑھیں: ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر بنانے کے لیے روس سے معاہدہ اس ہفتے متوقع معاہدے پر ایسے وقت میں دستخط ہوئے ہیں جب ایران پر اقوام متحدہ کی وسیع...
ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑی شراکت داری کرتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ایران میں چار نئے ایٹمی بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کی بحالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، معاہدہ ایران کی توانائی کمپنی “ہرمز” اور روس کی ریاستی جوہری توانائی کارپوریشن “روساٹم” کے درمیان طے پایا ہے۔ یہ نئے ایٹمی پلانٹس ایران کے سیریک اور ہرمزگان کے علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے، اور ہر ایک کی پیداواری گنجائش 1,255 میگاواٹ ہو گی۔ فی الحال ایران کے پاس...
سعودی عرب نے قومی جدت اور ڈیجیٹل معیشت کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا سعودی ساختہ لیپ ٹاپ HORIZON Pro متعارف کرایا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی HUMAIN نے کیا، جو پبلک انویسمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ اس منصوبے کو مملکت کی ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور عالمی قیادت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا یہ لیپ ٹاپ محققین، ماہرین، تخلیقی شعبوں کے افراد اور کاروباری پیشہ وران کے لیے ایک ہمہ جہت حل ہے، جو کارکردگی، سکیورٹی اور لچک کو یکجا کرتا ہے۔ یہ جدید ڈیوائس طاقتور Qualcomm Snapdragon X Elite پروسیسر...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خطاب کیا تاہم انھیں اپنے ہوٹل سے ہی شدید خفت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے جس پُرتعیش ہوٹل میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مقیم تھے۔ اس کے باہر اسرائیلی مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمہ ٹھہراتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی فلسطینی پرچم اُٹھائے جمع ہوگئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔ بعد ازاں یہ مظاہرین جنرل اسمبلی...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم دے دیا۔کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت شہر کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمۂ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کریں، کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیرِ نو کی جائے۔ یہ بھی پڑھیے میئر کراچی رات بھر جاگتے ہیں تاکہ ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق گاڑی کو روکے جانے پر سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی کو ایک اہم شخصیت کی بتاتے ہوئے چیکنگ سے بچنے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی پولیس لائٹ بھی نصب کر رکھی تھی۔ تاہم، چیکنگ کے دوران گاڑی سے 18 پیکٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کی گئی، جس کا وزن مجموعی طور پر 11 کلو تھا۔کارروائی کے دوران دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا...
شاہد سپراء: لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث سولر سسٹم سمیت متعدد کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے۔لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹر ساز کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ کا عمل روکاگیاہے,ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے, تاہم میٹرز ساز کمپنی کا سافٹ ویئر نہ ہونے سے پروگرامنگ نہیں کی جا سکی۔لیسکو کے آپریشن سرکلز نے بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز پہنچا دیئے لیکن ایم اینڈ ٹی سرکلز کے پاس سافٹ ویئر کی عدم دستیابی کے باعث...